Quran Ka Urdu Tarjuma
قرآن کا اردو ترجمہ

قرآن پڑھنا شروع کریں

سادہ اردو

لفظی مفہوم

آسان الفاظ

ایک اور ترجمے کی کیا ضرورت؟

اس ویب سائٹ کا مقصد قرآن کا ایک ایسا آسان اور سادہ اردو ترجمہ پیش کرنا ہے جو عام اردو بولنے والے کی سمجھ میں آسکے۔

موجودہ ترجمے مشکل الفاظ، ترجمہ کرنے والے کے خیالات، یا تفسیریں شامل کرتے ہیں جن کی وجہ سے پڑھنے والے کے لیے قرآن کی سادہ باتوں کو سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے اس ترجمے میں کوشش کی گئی ہے کہ قرآن کا لفظی، رواں اور سادہ سادہ اردو ترجمہ پیش کیا جائے تاکہ آپ خدا کی نشانیوں پر غور کر سکے اور قرآن کو سمجھ سکے۔

یہ ترجمہ ہر آیت کے عربی متن کے ساتھ ساتھ اردو ترجمہ فراہم کرتا ہے۔ ترجمہ کرتے وقت اصل عربی الفاظ کے معنی کو برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور اردو کو سادہ، رواں اور آسان رکھا گیا ہے۔ قرآن کو قرآن ہی سے سمجھا جا سکتا ہے، اس کو سمجھنے کے لیے کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ۔

اس ویب سائٹ میں آپ قرآن کے لفظوں کو جہاں جہاں بھی استعمال ہوۓ ہیں ڈھونڈ سکتے ہیں، اور ہر لفظ کے لیے ا نگریزی اور اردو میں لغت بھی موجود ہے، ساتھ میں دوسرے ترجمے بھی دیے گئے ہیں تاکہ آپ خود ہی دیکھ لیں کے دوسرے تراجم قرآن کے کیسے کیسے ترجمے کر رہے ہیں۔

قرآن بار بارآ دمیوں کو غور کرنے، اور سمجھ کر پڑھنے کی دعوت دیتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ ترجمہ قرآن کے پیغام کو براہِ راست سمجھنے میں آپ کی مدد د کرے گا تاکہ آپ خدا کی کتاب کے ساتھ ایک گہرا تعلق قائم کرسکے۔

خدا کرے کہ میری آپ کے لیے یہ کوشش قرآن کو سمجھنے اور اس پر غور کرنے والوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔

سعید مرزا

تمام سورتیں