بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔

كٓهيعٓصٓ ﴿١﴾

1 كٓهيعٓصٓ

ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُۥ زَكَرِيَّآ ﴿٢﴾

2 ایک ذکر تمہارے رب کی رحمت کا اس کے بندے زکریا پر،

إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥ نِدَآءً خَفِيًّا ﴿٣﴾

3 جب اس نے آواز دی اپنے رب کو ایک چھپی آواز سے،

قَالَ رَبِّ إِنِّى وَهَنَ ٱلْعَظْمُ مِنِّى وَٱشْتَعَلَ ٱلرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُنۢ بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِيًّا ﴿٤﴾

4 اس نے کہا: میرے رب، مجھ میں میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، اور میرا سر سفیدی سے بھڑک اٹھا ہے، اور میں آپ کو پکارنے میں، میرے رب، کبھی بدحال نہیں ہوا۔

وَإِنِّى خِفْتُ ٱلْمَوَٰلِىَ مِن وَرَآءِى وَكَانَتِ ٱمْرَأَتِى عَاقِرًا فَهَبْ لِى مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا ﴿٥﴾

5 اور میں اپنے بعد آنے والے سرپرستوں سے ڈرتا ہوں، اور میری بیوی بنجر ہے، تو مجھے اپنی طرف سے ایک سرپرست دیں،

يَرِثُنِى وَيَرِثُ مِنْ ءَالِ يَعْقُوبَ وَٱجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّا ﴿٦﴾

6 وہ ورثے میں لے مجھ سے، اور ورثے میں لے یعقوب کے خاندان سے، اور اسے بنائے، میرے رب، راضی کرنے والا۔

يَـٰزَكَرِيَّآ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَـٰمٍ ٱسْمُهُۥ يَحْيَىٰ لَمْ نَجْعَل لَّهُۥ مِن قَبْلُ سَمِيًّا ﴿٧﴾

7 اے زکریا، ہم تمہیں خوشخبری دیتے ہیں ایک لڑکے کی، اس کا نام یحییٰ ہے، ہم نے اس سے پہلے اس کے لیے کوئی ہم نام نہیں بنایا۔

قَالَ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِى غُلَـٰمٌ وَكَانَتِ ٱمْرَأَتِى عَاقِرًا وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ ٱلْكِبَرِ عِتِيًّا ﴿٨﴾

8 اس نے کہا: میرے رب، میرے لیے ایک لڑکا کیسے ہو سکتا ہے؟ اور میری بیوی بنجر ہے، اور میں بڑھاپے کی انتہا کو پہنچ چکا ہوں۔

قَالَ كَذَٰلِكَ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌ وَقَدْ خَلَقْتُكَ مِن قَبْلُ وَلَمْ تَكُ شَيْـًٔا ﴿٩﴾

9 کہااس نے: جیسے تمہارے رب نے کہا ہے: وہ میرے لیے آسان ہے، اور میں نے تمہیں پہلے تخلیق کیا تھا، اور تم کچھ بھی نہیں تھے۔

قَالَ رَبِّ ٱجْعَل لِّىٓ ءَايَةً قَالَ ءَايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ ٱلنَّاسَ ثَلَـٰثَ لَيَالٍ سَوِيًّا ﴿١٠﴾

10 اس نے کہا: میرے رب، میرے لیے کوئی نشانی بنائیں۔ کہا اس نے: تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم تین راتوں تک آدمیوں سے بات نہیں کر پاؤ گے صحیح سلامت ہوتے ہوئے۔

فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوْمِهِۦ مِنَ ٱلْمِحْرَابِ فَأَوْحَىٰٓ إِلَيْهِمْ أَن سَبِّحُوا۟ بُكْرَةً وَعَشِيًّا ﴿١١﴾

11 تو وہ نکلا اپنے لوگوں کے پاس حجرے میں سے، تو ان کی طرف وحی کی کہ تم تعریف کرو صبح اور رات کو۔

يَـٰيَحْيَىٰ خُذِ ٱلْكِتَـٰبَ بِقُوَّةٍ وَءَاتَيْنَـٰهُ ٱلْحُكْمَ صَبِيًّا ﴿١٢﴾

12 اے یحییٰ: پکڑو کتاب کو مضبوطی سے۔ اور ہم نے اسے فیصلہ کرنے کی صلاحیت دی بچپن سے،

وَحَنَانًا مِّن لَّدُنَّا وَزَكَوٰةً وَكَانَ تَقِيًّا ﴿١٣﴾

13 اور نرمی ہماری طرف سے، اور پاکیزگی، اور وہ ڈرتا تھا،

وَبَرًّۢا بِوَٰلِدَيْهِ وَلَمْ يَكُن جَبَّارًا عَصِيًّا ﴿١٤﴾

14 اور وہ نیک تھا اپنے والدین کے ساتھ، اور وہ سختی اور مخالفت کرنے والا نہیں تھا،

وَسَلَـٰمٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا ﴿١٥﴾

15 اور سلامتی ہے اس پر جس دن وہ پیدا ہوا، اور جس دن وہ مرا، اور جس دن وہ اٹھایا جائے گا، زندہ،

وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ مَرْيَمَ إِذِ ٱنتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا ﴿١٦﴾

16 اور ذکر کرو کتاب میں مریم کا، جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہوگئی، ایک مشرقی جگہ،

فَٱتَّخَذَتْ مِن دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَآ إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا ﴿١٧﴾

17 اور اس نے ان سے الگ ایک پردہ اختیار کیا، تو ہم نے اس کی طرف اپنی روح بھیجی، تو وہ آئی اس کے پاس ایک صحیح سلامت انسان کی صورت میں،

قَالَتْ إِنِّىٓ أَعُوذُ بِٱلرَّحْمَـٰنِ مِنكَ إِن كُنتَ تَقِيًّا ﴿١٨﴾

18 اس نے کہا: میں طاقتور کی پناہ مانگتی ہوں تم سے، اگر تم ڈرتے ہو۔

قَالَ إِنَّمَآ أَنَا۠ رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَـٰمًا زَكِيًّا ﴿١٩﴾

19 کہا اس نے: میں تو صرف ایک رسول ہوں تمہارے رب کا کہ میں تمہیں ایک پاکیزہ لڑکا دوں۔

قَالَتْ أَنَّىٰ يَكُونُ لِى غُلَـٰمٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِى بَشَرٌ وَلَمْ أَكُ بَغِيًّا ﴿٢٠﴾

20 اس نے کہا: میرے لیے لڑکا کیسے ہو گا؟ اور مجھے کسی انسان نے نہیں چھوا، اور نہ میں بدکار تھی۔

قَالَ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌ وَلِنَجْعَلَهُۥٓ ءَايَةً لِّلنَّاسِ وَرَحْمَةً مِّنَّا وَكَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّا ﴿٢١﴾

21 کہا اس نے: جیسے تمہارے رب نے کہا:وہ میرے لیے آسان ہے، اور تاکہ ہم اسے نشانی بنائیں آدمیوں کے لیے، اور ایک رحمت ہماری طرف سے ، اور وہ ایک طے کیا ہوا معاملہ تھا۔

فَحَمَلَتْهُ فَٱنتَبَذَتْ بِهِۦ مَكَانًا قَصِيًّا ﴿٢٢﴾

22 تو وہ اس سے حاملہ ہوئی، پھر وہ الگ ہو گئی اس کے ساتھ ایک دور جگہ پر،

فَأَجَآءَهَا ٱلْمَخَاضُ إِلَىٰ جِذْعِ ٱلنَّخْلَةِ قَالَتْ يَـٰلَيْتَنِى مِتُّ قَبْلَ هَـٰذَا وَكُنتُ نَسْيًا مَّنسِيًّا ﴿٢٣﴾

23 تو پیدائش کے درد نے اسے کھجور کے درخت کے تنے تک پہنچا دیا، اس نے کہا: ہائے، کاش میں اس سے پہلے مر جاتی، اور ایک بھلا دی گئی چیز ہوتی۔

فَنَادَىٰهَا مِن تَحْتِهَآ أَلَّا تَحْزَنِى قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا ﴿٢٤﴾

24 تو آواز دی اسے اس نے جو اس کے نیچے تھا: غمگین نہیں ہو، آپ کے رب نے آپ کے نیچے ایک نہر رکھ دی ہے،

وَهُزِّىٓ إِلَيْكِ بِجِذْعِ ٱلنَّخْلَةِ تُسَـٰقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا ﴿٢٥﴾

25 اور کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلائیں، آپ پر گیلی، پکی ہوئی کھجوریں گریں گی،

فَكُلِى وَٱشْرَبِى وَقَرِّى عَيْنًا فَإِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ ٱلْبَشَرِ أَحَدًا فَقُولِىٓ إِنِّى نَذَرْتُ لِلرَّحْمَـٰنِ صَوْمًا فَلَنْ أُكَلِّمَ ٱلْيَوْمَ إِنسِيًّا ﴿٢٦﴾

26 تو کھائیں اور پیئیں، اور اپنی آنکھ ٹھنڈی کریں، تو اگر آپ کسی انسان کو دیکھیں، تو کہیں: میں نے طاقتور کے لیے ایک روزے کی نذر مانی ہے، تو آج میں کسی انسان سے بات نہیں کروں گی۔

فَأَتَتْ بِهِۦ قَوْمَهَا تَحْمِلُهُۥ قَالُوا۟ يَـٰمَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْـًٔا فَرِيًّا ﴿٢٧﴾

27 تو وہ لے کر آئی اسے اپنے لوگوں کے پاس، اسے اٹھائے ہوئے ، انہوں نے کہا: اے مریم، تم ایک حیران کن چیز لائی ہو،

يَـٰٓأُخْتَ هَـٰرُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ ٱمْرَأَ سَوْءٍ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا ﴿٢٨﴾

28 اے ہارون کی بہن، نہ تمہارا باپ برا آدمی تھا اور نہ تمہاری ماں بدکار تھی۔

فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ قَالُوا۟ كَيْفَ نُكَلِّمُ مَن كَانَ فِى ٱلْمَهْدِ صَبِيًّا ﴿٢٩﴾

29 تو اس نے اس کی طرف اشارہ کیا، انہوں نے کہا: ہم اس سے کیسے بات کریں جو جھولے میں ہے، ایک بچہ؟

قَالَ إِنِّى عَبْدُ ٱللَّـهِ ءَاتَىٰنِىَ ٱلْكِتَـٰبَ وَجَعَلَنِى نَبِيًّا ﴿٣٠﴾

30 کہا اس نے: میں خدا کا بندہ ہوں، انہوں نے مجھے کتاب دی ہے، اور مجھے ایک نبی بنایا ہے،

وَجَعَلَنِى مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصَـٰنِى بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱلزَّكَوٰةِ مَا دُمْتُ حَيًّا ﴿٣١﴾

31 اور انہوں نے مجھے برکت والا بنایا ہے جہاں کہیں بھی میں ہوں، اور مجھے وصیت کی ہے دعا اور پاکیزگی کی جب تک میں زندہ ہوں،

وَبَرًّۢا بِوَٰلِدَتِى وَلَمْ يَجْعَلْنِى جَبَّارًا شَقِيًّا ﴿٣٢﴾

32 اور اپنی ماں کے ساتھ نیکی کرنے والا، اور انہوں نے مجھے سختی والا، بدحال نہیں بنایا،

وَٱلسَّلَـٰمُ عَلَىَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا ﴿٣٣﴾

33 اور سلامتی ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا، اور جس دن میں مروں گا، اور جس دن میں اٹھایا جاؤں گا، زندہ۔

ذَٰلِكَ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ قَوْلَ ٱلْحَقِّ ٱلَّذِى فِيهِ يَمْتَرُونَ ﴿٣٤﴾

34 وہ ہے عیسیٰ، مریم کا بیٹا،سچی بات، جس کے بارے میں وہ شک کرتے ہیں،

مَا كَانَ لِلَّـهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٍ سُبْحَـٰنَهُۥٓ إِذَا قَضَىٰٓ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ﴿٣٥﴾

35 خدا کے لیے یہ نہیں کہ وہ بیٹا لے، پاک ہے وہ، جب وہ کسی معاملےکو طے کرتا ہے، تو وہ اسے صرف کہتا ہے: ہو جاؤ، تو وہ ہو جاتا ہے۔

وَإِنَّ ٱللَّـهَ رَبِّى وَرَبُّكُمْ فَٱعْبُدُوهُ هَـٰذَا صِرَٰطٌ مُّسْتَقِيمٌ ﴿٣٦﴾

36 اور خدا میرے اور تمہارے رب ہیں، تو ان کی خدمت کرو، یہ سیدھی راہ ہے۔

فَٱخْتَلَفَ ٱلْأَحْزَابُ مِنۢ بَيْنِهِمْ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن مَّشْهَدِ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿٣٧﴾

37 تو جھگڑا کیا گروہوں نے اپنے بیچ میں، تو تباہی ہے ان کے لیے جنہوں نے انکار کیا، ایک بہت بڑے دن کے منظر سے،

أَسْمِعْ بِهِمْ وَأَبْصِرْ يَوْمَ يَأْتُونَنَا لَـٰكِنِ ٱلظَّـٰلِمُونَ ٱلْيَوْمَ فِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ ﴿٣٨﴾

38 وہ کیا خوب سنیں گے اور کیا خوب دیکھیں گے جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے، لیکن غلط کرنے والے اس دن کھلی گمراہی میں ہیں،

وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ ٱلْحَسْرَةِ إِذْ قُضِىَ ٱلْأَمْرُ وَهُمْ فِى غَفْلَةٍ وَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٣٩﴾

39 اور ڈراؤ ان کو حسرت کے دن سے جب معاملہ طے کردیا جائے گا، اور وہ بے خبری میں ہیں، اور وہ یقین نہیں رکھتے،

إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ ٱلْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ ﴿٤٠﴾

40 ہم ورثے میں لیں گے زمین کو اور جو کچھ اس پر ہے، اور وہ ہماری طرف واپس لائے جائے گے،

وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ إِبْرَٰهِيمَ إِنَّهُۥ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا ﴿٤١﴾

41 اور ذکر کرو کتاب میں ابراہیم کا، وہ ایک تصدیق کرنے والا نبی تھا،

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ يَـٰٓأَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ وَلَا يُغْنِى عَنكَ شَيْـًٔا ﴿٤٢﴾

42 جب اس نے اپنے باپ سے کہا: اے میرے ابو، آپ کیوں اس کی خدمت کرتے ہیں جو نہ سنتا ہے، اور نہ دیکھتا ہے، اور نہ آپ کے کسی کام آتا ہے؟

يَـٰٓأَبَتِ إِنِّى قَدْ جَآءَنِى مِنَ ٱلْعِلْمِ مَا لَمْ يَأْتِكَ فَٱتَّبِعْنِىٓ أَهْدِكَ صِرَٰطًا سَوِيًّا ﴿٤٣﴾

43 اے میرے ابو، میرے پاس علم میں سے آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا، تو میرے پیچھے چلیں، میں آپ کی رہنمائی کروں گا صحیح سلامت راہ کی طرف،

يَـٰٓأَبَتِ لَا تَعْبُدِ ٱلشَّيْطَـٰنَ إِنَّ ٱلشَّيْطَـٰنَ كَانَ لِلرَّحْمَـٰنِ عَصِيًّا ﴿٤٤﴾

44 اے میرے ابو، شیطان کی خدمت نہیں کریں ، شیطان طاقتور کی مخالفت میں ہے،

يَـٰٓأَبَتِ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يَمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ فَتَكُونَ لِلشَّيْطَـٰنِ وَلِيًّا ﴿٤٥﴾

45 اے میرے ابو،میں ڈرتا ہوں کہ آپ کو خدا کی طرف سے کوئی سزا چھو لے گی، تو آپ شیطان کے سرپرست بن جائیں گے۔

قَالَ أَرَاغِبٌ أَنتَ عَنْ ءَالِهَتِى يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ لَأَرْجُمَنَّكَ وَٱهْجُرْنِى مَلِيًّا ﴿٤٦﴾

46 اس نے کہا: کیا تم میرے معبودوں سے منہ موڑ رہے ہو، اے ابراہیم؟ اگر تم رکے نہیں تو میں تمہیں پتھر ماروں گا، اور مجھ سے الگ ہوجاؤ ایک لمبی مدت تک۔

قَالَ سَلَـٰمٌ عَلَيْكَ سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّىٓ إِنَّهُۥ كَانَ بِى حَفِيًّا ﴿٤٧﴾

47 کہا اس نے: سلامتی ہو آپ پر، میں معافی مانگوں گا اپنے رب سے آپ کے لیے ، وہ مجھ پر بہت مہربان رہے ہیں،

وَأَعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ وَأَدْعُوا۟ رَبِّى عَسَىٰٓ أَلَّآ أَكُونَ بِدُعَآءِ رَبِّى شَقِيًّا ﴿٤٨﴾

48 اور میں دور ہوجاؤں گا آپ سے، اور اس سے جسے آپ پکارتے ہیں خدا کے علاوہ، اور میں پکاروں گا اپنے رب کو، ہوسکتا ہے کے میں اپنے رب کو پکارنے میں بدحال نہ ہوں۔

فَلَمَّا ٱعْتَزَلَهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ وَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِيًّا ﴿٤٩﴾

49 تو جب وہ دور ہوگیا ان سے، اور اس سے جس کی وہ خدمت کر رہے تھے خدا کے علاوہ، ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب دیے، اور ہم نے ہر ایک کو نبی بنایا،

صفحہ 1 از 2 | کل 98 آیت / آیات