|
بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ |
خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔ |
||
|
سُبْحَـٰنَ ٱلَّذِىٓ أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِۦ لَيْلًا مِّنَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ إِلَى ٱلْمَسْجِدِ ٱلْأَقْصَا ٱلَّذِى بَـٰرَكْنَا حَوْلَهُۥ لِنُرِيَهُۥ مِنْ ءَايَـٰتِنَآ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْبَصِيرُ ﴿١﴾ |
1 پاک ہے وہ جو اپنے بندے کو رات میں مقدس عبادت گاہ سے دور والی عبادت گاہ تک لے کر گیا، جس کے ارد گرد ہم نے برکت کی تھی تاکہ ہم اسے اپنی نشانیوں میں سے دکھائیں، وہ سننے والا، دیکھنے والا ہے، |
||
|
وَءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ وَجَعَلْنَـٰهُ هُدًى لِّبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ أَلَّا تَتَّخِذُوا۟ مِن دُونِى وَكِيلًا ﴿٢﴾ |
2 اور ہم نے موسی کو کتاب دی، اور اسے بنایا اسرائیل کے بیٹوں کے لیے ایک رہنمائی: نہیں لو میرے علاوہ کسی اور کو سرپرست، |
||
|
ذُرِّيَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ إِنَّهُۥ كَانَ عَبْدًا شَكُورًا ﴿٣﴾ |
3 اولاد ان کی جنہیں ہم نے سوار کیا نوح کے ساتھ، وہ ایک شکر کرنے والے بندہ تھا۔ |
||
|
وَقَضَيْنَآ إِلَىٰ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ فِى ٱلْكِتَـٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِى ٱلْأَرْضِ مَرَّتَيْنِ وَلَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِيرًا ﴿٤﴾ |
4 اور ہم نے طے کیا اسرائیل کے بیٹوں کے لیے کتاب میں: تم زمین میں دو بار برائی کرو گے، اور بڑھو گے بہت بڑائی میں، |
||
|
فَإِذَا جَآءَ وَعْدُ أُولَىٰهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَآ أُو۟لِى بَأْسٍ شَدِيدٍ فَجَاسُوا۟ خِلَـٰلَ ٱلدِّيَارِ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولًا ﴿٥﴾ |
5 تو جب ان میں سے پہلا وعدہ آیا، ہم نے اٹھائےتمہارے خلاف اپنے بندے،سخت زور والے، تو وہ گھروں کے اندر گھس گئے،اور وہ وعدہ ہو کر رہا، |
||
|
ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ ٱلْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ وَأَمْدَدْنَـٰكُم بِأَمْوَٰلٍ وَبَنِينَ وَجَعَلْنَـٰكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا ﴿٦﴾ |
6 پھر ہم نے تمہیں ان پر ایک اور موقع لوٹایا، اور مدد کی تمہاری پیسے اور بیٹوں سے، اور تمہیں تعداد میں زیادہ بنایا، |
||
|
إِنْ أَحْسَنتُمْ أَحْسَنتُمْ لِأَنفُسِكُمْ وَإِنْ أَسَأْتُمْ فَلَهَا فَإِذَا جَآءَ وَعْدُ ٱلْـَٔاخِرَةِ لِيَسُـۥٓـُٔوا۟ وُجُوهَكُمْ وَلِيَدْخُلُوا۟ ٱلْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَلِيُتَبِّرُوا۟ مَا عَلَوْا۟ تَتْبِيرًا ﴿٧﴾ |
7 اگر تم نے اچھا کیا تو اپنے ہی لیے اچھا کیا، اور اگر تم نے برا کیا تو اپنے ہی لیے، تو جب آخری وعدہ آگیا، کہ وہ تمہارے چہروں کو بگاڑ دیں، اوریہ کہ وہ عبادت گاہ میں داخل ہوں جیسے وہ پہلی بار اس میں داخل ہوئے تھے، اور یہ کہ وہ برباد کردیں جس پر وہ آئیں مکمّل بربادی سے، |
||
|
عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يَرْحَمَكُمْ وَإِنْ عُدتُّمْ عُدْنَا وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَـٰفِرِينَ حَصِيرًا ﴿٨﴾ |
8 ہوسکتا ہے تمہارا رب تم پر رحم کرے، اور اگر تم لوٹو گے تو ہم بھی لوٹیں گے، اور ہم نے جہنم کوانکار کرنے والوں کے لیے ایک قید خانہ بنایا ہے، |
||
|
إِنَّ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانَ يَهْدِى لِلَّتِى هِىَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٱلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا ﴿٩﴾ |
9 یہ قرآن رہنمائی کرتا ہے اس پر جو سب سے زیادہ سیدھی ہے، اور خوش خبری دیتا ہے یقین رکھنے والوں کو جو اچھے کام کرتے ہیں کہ ان کے لیے ایک بڑی کمائی ہے، |
||
|
وَأَنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا ﴿١٠﴾ |
10 اور وہ جو آخرت کا یقین نہیں کرتے، ہم نے ایک تکلیف والی سزا تیار کر دی ہے، |
||
|
وَيَدْعُ ٱلْإِنسَـٰنُ بِٱلشَّرِّ دُعَآءَهُۥ بِٱلْخَيْرِ وَكَانَ ٱلْإِنسَـٰنُ عَجُولًا ﴿١١﴾ |
11 اور آدمی بدتری کو پکارتا ہےاپنی پکار سے بہتری کے لیے، اور آدمی جلد باز ہے، |
||
|
وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ءَايَتَيْنِ فَمَحَوْنَآ ءَايَةَ ٱلَّيْلِ وَجَعَلْنَآ ءَايَةَ ٱلنَّهَارِ مُبْصِرَةً لِّتَبْتَغُوا۟ فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوا۟ عَدَدَ ٱلسِّنِينَ وَٱلْحِسَابَ وَكُلَّ شَىْءٍ فَصَّلْنَـٰهُ تَفْصِيلًا ﴿١٢﴾ |
12 اور ہم نے بنایا رات اور دن کو دو نشانیاں، پھر ہم نے مٹا دیا رات کی نشانی کو، اور دن کی نشانی کو دیکھنا بنایا، تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو، تاکہ تم سالوں کی گنتی اور حساب کو جانو، اور ہم نے ہر چیز کو کھل کر بتا دیا ہے تفصیل سے، |
||
|
وَكُلَّ إِنسَـٰنٍ أَلْزَمْنَـٰهُ طَـٰٓئِرَهُۥ فِى عُنُقِهِۦ وَنُخْرِجُ لَهُۥ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ كِتَـٰبًا يَلْقَىٰهُ مَنشُورًا ﴿١٣﴾ |
13 اور ہم نے ہر آدمی پر باندھ دی ہے اس کی قسمت اس کی گردن پر، اور ہم نکالیں گے اس کے لیے قیامت کے دن ایک کتاب جسے وہ کھلی ہوئی پائے گا، |
||
|
ٱقْرَأْ كِتَـٰبَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ ٱلْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا ﴿١٤﴾ |
14 پڑھو اپنی کتاب، کافی ہے تمہاری جان اس دن تمہارے خلاف حساب کے لیے۔ |
||
|
مَّنِ ٱهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِى لِنَفْسِهِۦ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّىٰ نَبْعَثَ رَسُولًا ﴿١٥﴾ |
15 جو کوئی راہ پاتا ہے، وہ اپنے ہی جان کے لیے راه پاتا ہے، اور جو کوئی گمراہ ہوتا ہے، وہ اپنے ہی خلاف گمراہ ہوتا ہے، اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھاتا، اور ہم سزا نہیں دیتے جب تک کہ ہم ایک رسول نہ اٹھائیں، |
||
|
وَإِذَآ أَرَدْنَآ أَن نُّهْلِكَ قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَفِيهَا فَفَسَقُوا۟ فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا ٱلْقَوْلُ فَدَمَّرْنَـٰهَا تَدْمِيرًا ﴿١٦﴾ |
16 اور جب ہم کسی شہر کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ہم اس تو اس کے آسائشوں میں پڑے ہوئے لوگوں کو حکم دیتے ہیں، تو وہ اس میں نافرمانی کرتے ہیں، تو لاگو ہوجاتا ہے ہمارا کہا اس پر، تو ہم برباد کردیتے ہیں اسے مکمل بربادی سے، |
||
|
وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنَ ٱلْقُرُونِ مِنۢ بَعْدِ نُوحٍ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرًۢا بَصِيرًا ﴿١٧﴾ |
17 اور کتنی نسلوں کو ہم نے تباہ کیا نوح کے بعد؟ اور تمہارا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر، دیکھنے والا ہونے کے لیے کافی ہے، |
||
|
مَّن كَانَ يُرِيدُ ٱلْعَاجِلَةَ عَجَّلْنَا لَهُۥ فِيهَا مَا نَشَآءُ لِمَن نُّرِيدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَهُۥ جَهَنَّمَ يَصْلَىٰهَا مَذْمُومًا مَّدْحُورًا ﴿١٨﴾ |
18 جو کوئی فوری چاہتا ہے، ہم جلدی دے دیتے ہیں اس میں سے جس کے لیے ہم چاہتے ہیں ، پھر ہم مقرر کردیتے ہیں اس کے لیے جہنم، جس میں وہ جھلسائے جائے گا، حقیر اور دھتکارا ہوا، |
||
|
وَمَنْ أَرَادَ ٱلْـَٔاخِرَةَ وَسَعَىٰ لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ كَانَ سَعْيُهُم مَّشْكُورًا ﴿١٩﴾ |
19 اور جو کوئی آخرت چاہتا ہے، اور اس کے لیے کوشش کرتا ہے سچی کوشش سے، اور وہ یقین رکھنے والا ہو، تو وہ ہیں، ان کی کوشش کا شکر کیا جائے گا، |
||
|
كُلًّا نُّمِدُّ هَـٰٓؤُلَآءِ وَهَـٰٓؤُلَآءِ مِنْ عَطَآءِ رَبِّكَ وَمَا كَانَ عَطَآءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا ﴿٢٠﴾ |
20 ہر ایک کی ہم مدد کرتے ہیں،ان کی اور ان کی بھی، تمہارے رب کے تحفے میں سے، اور تمہارے رب کا تحفہ محدود نہیں ہے، |
||
|
ٱنظُرْ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَلَلْـَٔاخِرَةُ أَكْبَرُ دَرَجَـٰتٍ وَأَكْبَرُ تَفْضِيلًا ﴿٢١﴾ |
21 دیکھو، ہم نے کیسے ترجیح دی ہے ان میں سے ایک کو دوسرے پر، اور آخرت رتبوں میں زیادہ بڑی،اور زیادہ ہے ترجیح میں، |
||
|
لَّا تَجْعَلْ مَعَ ٱللَّـهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُومًا مَّخْذُولًا ﴿٢٢﴾ |
22 نہیں بناؤ خدا کے ساتھ دوسرا معبود، تو تم بیٹھ جاؤ گے ملامت زدہ اور چھوڑ دیے ہوۓ، |
||
|
وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوٓا۟ إِلَّآ إِيَّاهُ وَبِٱلْوَٰلِدَيْنِ إِحْسَـٰنًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ ٱلْكِبَرَ أَحَدُهُمَآ أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَآ أُفٍّۢ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا ﴿٢٣﴾ |
23 اور تمہارے رب نے طے کردیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی خدمت نہ کرو، اور ماں باپ کے ساتھ اچھا کرو، اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے ساتھ بڑھاپے کو پہنچ جائیں، تو ان سے بدتمیزی سے بات نہ کرو، اور نہ انہیں جھڑکو، اور ان سے باعزّت طریقے سے بات کرو، |
||
|
وَٱخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ ٱلذُّلِّ مِنَ ٱلرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ ٱرْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِى صَغِيرًا ﴿٢٤﴾ |
24 اور جھکاؤ ان کے لیے عاجزی کا بازو رحم سے اور کہو: میرے رب، ان پر رحم کریں جیسے انہوں نے مجھے چھوٹے پن میں پالا تھا۔ |
||
|
رَّبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِى نُفُوسِكُمْ إِن تَكُونُوا۟ صَـٰلِحِينَ فَإِنَّهُۥ كَانَ لِلْأَوَّٰبِينَ غَفُورًا ﴿٢٥﴾ |
25 تمہارا رب جانتا ہے جو تمہاری جانوں میں ہے، اگر تم اچھے ہو، تو وہ ہے،ان کی طرف جو مڑتے ہیں، معاف کرنے والا، |
||
|
وَءَاتِ ذَا ٱلْقُرْبَىٰ حَقَّهُۥ وَٱلْمِسْكِينَ وَٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا ﴿٢٦﴾ |
26 اور دو قریبی رشتہ دار کو اس کا حق، اور ضرورت مند، اور راہ چلنے والے کو، ااور ضائع نہ کرو بے وجہ ضائع کرنے سے، |
||
|
إِنَّ ٱلْمُبَذِّرِينَ كَانُوٓا۟ إِخْوَٰنَ ٱلشَّيَـٰطِينِ وَكَانَ ٱلشَّيْطَـٰنُ لِرَبِّهِۦ كَفُورًا ﴿٢٧﴾ |
27 ضائع کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کا انکار کرنے والا ہے، |
||
|
وَإِمَّا تُعْرِضَنَّ عَنْهُمُ ٱبْتِغَآءَ رَحْمَةٍ مِّن رَّبِّكَ تَرْجُوهَا فَقُل لَّهُمْ قَوْلًا مَّيْسُورًا ﴿٢٨﴾ |
28 اور اگر تم ان سے منہ موڑلو، تلاش کرتے ہوۓ اپنے رب کی رحمت کو جس کی تم امید رکھتے ہو، تو ان سے نرمی کی بات کہو، |
||
|
وَلَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلَىٰ عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطْهَا كُلَّ ٱلْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَّحْسُورًا ﴿٢٩﴾ |
29 اور اپنے ہاتھ کو اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھو، اور نہ اسے پھیلاؤ، ایک پورا پھیلانا، تو تم بیٹھ جاؤ گے ملامت زدہ، حسرت زدہ، |
||
|
إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقْدِرُ إِنَّهُۥ كَانَ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرًۢا بَصِيرًا ﴿٣٠﴾ |
30 تمہارا رب رزق پھیلاتا ہے جس کے لیے وہ چاہے، اور وہ ناپتا ہے جس کے لیے وہ چاہے، وہ اپنے بندوں سے باخبر ، دیکھتا ہے، |
||
|
وَلَا تَقْتُلُوٓا۟ أَوْلَـٰدَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَـٰقٍ نَّحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُمْ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْـًٔا كَبِيرًا ﴿٣١﴾ |
31 اور قتل نہیں کرو اپنے بچوں کو غربت کے خوف سے، ہم انہیں رزق دیتے ہیں اور تمہیں بھی، ان کا قتل کرنا بہت بڑی غلطی ہے، |
||
|
وَلَا تَقْرَبُوا۟ ٱلزِّنَىٰٓ إِنَّهُۥ كَانَ فَـٰحِشَةً وَسَآءَ سَبِيلًا ﴿٣٢﴾ |
32 اور قریب نہیں جاؤ زنا کے، یہ ایک بے حیائی ،اور بری راہ ہے، |
||
|
وَلَا تَقْتُلُوا۟ ٱلنَّفْسَ ٱلَّتِى حَرَّمَ ٱللَّـهُ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَمَن قُتِلَ مَظْلُومًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيِّهِۦ سُلْطَـٰنًا فَلَا يُسْرِف فِّى ٱلْقَتْلِ إِنَّهُۥ كَانَ مَنصُورًا ﴿٣٣﴾ |
33 اور قتل نہیں کرو جان کو جسے خدا نے مقدّس بنایا ہے، سوائے حق کے ساتھ، اور جو کوئی ناحق قتل کیا جائے، تو ہم نے اس کے سرپرست کو اختیار دیا ہے، تو وہ قتل کے معاملے میں حد سے نہ بڑھے، اس کی مدد کی گی ہے، |
||
|
وَلَا تَقْرَبُوا۟ مَالَ ٱلْيَتِيمِ إِلَّا بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ حَتَّىٰ يَبْلُغَ أَشُدَّهُۥ وَأَوْفُوا۟ بِٱلْعَهْدِ إِنَّ ٱلْعَهْدَ كَانَ مَسْـُٔولًا ﴿٣٤﴾ |
34 اور قریب نہیں جاؤ یتیم کے مال کے مگر اس طریقے سے جو سب سے اچھا ہو، یہاں تک کہ وہ اپنی پوری قوت کو پہنچ جاۓ،اور عہد کو پورا کرو،عہد کے بارے میں پوچھا جائے گا، |
||
|
وَأَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا ﴿٣٥﴾ |
35 اور ناپ پورا کرو جب تم ناپو، اور وزن کرو سیدھے ترازو سے، وہ بہتر ہے اور اچھا انجام میں، |
||
|
وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِۦ عِلْمٌ إِنَّ ٱلسَّمْعَ وَٱلْبَصَرَ وَٱلْفُؤَادَ كُلُّ أُو۟لَـٰٓئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـُٔولًا ﴿٣٦﴾ |
36 اور پیچھے نہ پڑو اس کے جس کا تمہیں علم نہیں، کان، آنکھ اور دل، ان سب سے پوچھا جائے گا، |
||
|
وَلَا تَمْشِ فِى ٱلْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّكَ لَن تَخْرِقَ ٱلْأَرْضَ وَلَن تَبْلُغَ ٱلْجِبَالَ طُولًا ﴿٣٧﴾ |
37 اور چلو نہیں زمین پر اکڑ کر،تم نہ زمین کو پھاڑ سکو گے اور نہ تم بلندی میں پہاڑوں تک پہنچ سکو گے، |
||
|
كُلُّ ذَٰلِكَ كَانَ سَيِّئُهُۥ عِندَ رَبِّكَ مَكْرُوهًا ﴿٣٨﴾ |
38 وہ سب،اس کی برائی تمہارے رب کے نزدیک ناپسند ہے، |
||
|
ذَٰلِكَ مِمَّآ أَوْحَىٰٓ إِلَيْكَ رَبُّكَ مِنَ ٱلْحِكْمَةِ وَلَا تَجْعَلْ مَعَ ٱللَّـهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتُلْقَىٰ فِى جَهَنَّمَ مَلُومًا مَّدْحُورًا ﴿٣٩﴾ |
39 وہ ہے دانشمندی میں سے جو تمہارے رب نے تمہیں وحی کی ہے، اور نہیں بناؤ خدا کے ساتھ دوسرا معبود، تو تم پھینک دیے جاؤ گے، جہنم میں ملامت زدہ اور دھتکارے ہوۓ، |
||
|
أَفَأَصْفَىٰكُمْ رَبُّكُم بِٱلْبَنِينَ وَٱتَّخَذَ مِنَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِنَـٰثًا إِنَّكُمْ لَتَقُولُونَ قَوْلًا عَظِيمًا ﴿٤٠﴾ |
40 کیا پھر تمہارے رب نے تمہارے لیے بیٹوں کو چنا ہے، اور اپنے لیے فرشتوں میں سے لڑکیاں لی ہیں؟ تم ایک بہت بڑی بات کہہ رہے ہو، |
||
|
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِى هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانِ لِيَذَّكَّرُوا۟ وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا نُفُورًا ﴿٤١﴾ |
41 اور ہم نے پھیر دیا ہے اس قرآن میں تاکہ وہ ذہن میں رکھیں، اور یہ نہیں بڑھاتا انہیں سوائے دور بھاگنے میں، |
||
|
قُل لَّوْ كَانَ مَعَهُۥٓ ءَالِهَةٌ كَمَا يَقُولُونَ إِذًا لَّٱبْتَغَوْا۟ إِلَىٰ ذِى ٱلْعَرْشِ سَبِيلًا ﴿٤٢﴾ |
42 کہو: اگر ان کے ساتھ معبود ہوتے جیسے وہ کہتے ہیں،تو پھر وہ تخت والے کی طرف راہ تلاش کرتے۔ |
||
|
سُبْحَـٰنَهُۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا ﴿٤٣﴾ |
43 پاک ہے وہ، اور بلند ہے وہ اس سے جو وہ کہہ رہے ہیں، بہت بڑی بلندی سے، |
||
|
تُسَبِّحُ لَهُ ٱلسَّمَـٰوَٰتُ ٱلسَّبْعُ وَٱلْأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ وَإِن مِّن شَىْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِۦ وَلَـٰكِن لَّا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ إِنَّهُۥ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا ﴿٤٤﴾ |
44 ساتوں آسمان اور زمین، اور جو کوئی ان میں ہے، اس کی پاکی بیان کرتے ہیں، اور کوئی چیز ایسی نہیں جو اُس کی تعریف کے ساتھ اُس کی پاکی بیان نہ کرتی ہو ، لیکن تم ان کی پاکی کے بیان کو سمجھ نہیں پاتے، وہ نرم اور معاف کرنے والا ہے، |
||
|
وَإِذَا قَرَأْتَ ٱلْقُرْءَانَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُورًا ﴿٤٥﴾ |
45 اور جب تم قرآن پڑھتے ہو، تو ہم تمہارے اور ان کے بیچ جو آخرت میں یقین نہیں کرتے ایک چھپا ہوا پردہ رکھ دیتے ہیں، |
||
|
وَجَعَلْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَن يَفْقَهُوهُ وَفِىٓ ءَاذَانِهِمْ وَقْرًا وَإِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِى ٱلْقُرْءَانِ وَحْدَهُۥ وَلَّوْا۟ عَلَىٰٓ أَدْبَـٰرِهِمْ نُفُورًا ﴿٤٦﴾ |
46 اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں کہ وہ اسے سمجھ نہ سکیں، اور ان کے کانوں میں بہرا پن ہے، اور جب تم اپنے رب کو یاد کرتے ہو قرآن میں، وہ اکیلا، تو وہ اپنی پیٹھوں پر مڑ جاتے ہیں، دور بھاگتے ہوئے، |
||
|
نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَسْتَمِعُونَ بِهِۦٓ إِذْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ وَإِذْ هُمْ نَجْوَىٰٓ إِذْ يَقُولُ ٱلظَّـٰلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا ﴿٤٧﴾ |
47 ہم جانتے ہیں کہ وہ کیا سنتے ہیں جب وہ تمہیں سنتے ہیں، اور جب وہ چھپی ملاقات میں ہوتے ہیں، جب کہتے ہیں غلط کرنے والے: تم تو صرف ایک جادو کیے ہوۓ مرد کے پیچھے چلتے ہو، |
||
|
ٱنظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا۟ لَكَ ٱلْأَمْثَالَ فَضَلُّوا۟ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا ﴿٤٨﴾ |
48 دیکھو وہ تمہیں کیسی مثالے دیتے ہیں، تو وہ گمراہ ہوگۓ ہیں، تو وہ راه نہیں پاسکتے، |
||
|
وَقَالُوٓا۟ أَءِذَا كُنَّا عِظَـٰمًا وَرُفَـٰتًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِيدًا ﴿٤٩﴾ |
49 اور وہ کہتے ہیں: جب ہم ہڈیاں اور چورا ہو جائیں گے، تو کیا ہم اٹھائیں جائے گے ایک نئی تخلیق میں؟ |
||