|
بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ |
خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔ |
||
|
أَتَىٰٓ أَمْرُ ٱللَّـهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ سُبْحَـٰنَهُۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿١﴾ |
1 آرہا ہے خدا کا حکم، تو جلدی نہ کرو اس کی، تعریف ہے اس کی، اور بلند ہے وہ ان سے جو وہ شریک کر رہے ہیں، |
||
|
يُنَزِّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ بِٱلرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦٓ أَنْ أَنذِرُوٓا۟ أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۠ فَٱتَّقُونِ ﴿٢﴾ |
2 وہ اتارتا ہے فرشتوں کو اپنے حکم کی روح کے ساتھ جس پر وہ چاہے اپنے بندوں میں سے: خبردار کرو کہ کوئی معبود نہیں سوائے میرے، تو ڈرو مجھ سے، |
||
|
خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ تَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿٣﴾ |
3 اس نے بنایا آسمانوں اور زمین کو وجہ کے ساتھ، بلند ہے وہ ان سے جو وہ شریک کر رہے ہیں، |
||
|
خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِن نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ ﴿٤﴾ |
4 اس نے بنایاانسان کو منی کے قطرے سے، تو پھر وہ بن گیا کھلا جھگڑالو، |
||
|
وَٱلْأَنْعَـٰمَ خَلَقَهَا لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَـٰفِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ﴿٥﴾ |
5 اور مویشی، اس نے بنایا انہیں تمہارے لیے، ان میں گرمی ہے اور فائدے، اور ان میں سے تم کھاتے ہو، |
||
|
وَلَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسْرَحُونَ ﴿٦﴾ |
6 اور تمہارے لیے ان میں خوبصورتی ہے جب تم انہیں آرام کے لیے گھر لاتے ہو، اور جب انہیں چراگاہوں کے لیے باہر لے کر جاتے ہو، |
||
|
وَتَحْمِلُ أَثْقَالَكُمْ إِلَىٰ بَلَدٍ لَّمْ تَكُونُوا۟ بَـٰلِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ ٱلْأَنفُسِ إِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴿٧﴾ |
7 اور وہ تمہارے بوجھ کو اس زمین تک لے کر جاتے ہیں، جس تک تم نہیں پہنچ سکتے تھے مگر اپنی جانوں کی سخت مشقت سے، تمہارا رب نرم اور رحم کرنے والا ہے، |
||
|
وَٱلْخَيْلَ وَٱلْبِغَالَ وَٱلْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٨﴾ |
8 اور گھوڑے، خچر اور گدھے، تاکہ تم ان پر سواری کرو، اور زیور، اور وہ بناتا ہے جو تم نہیں جانتے، |
||
|
وَعَلَى ٱللَّـهِ قَصْدُ ٱلسَّبِيلِ وَمِنْهَا جَآئِرٌ وَلَوْ شَآءَ لَهَدَىٰكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٩﴾ |
9 اور خدا پر ہے راہ دکھانا، اور ان میں سے ٹیڑھے ہیں، اور اگر وہ چاہتا تو تم سب کی رہنمائی کردیتا، |
||
|
هُوَ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً لَّكُم مِّنْهُ شَرَابٌ وَمِنْهُ شَجَرٌ فِيهِ تُسِيمُونَ ﴿١٠﴾ |
10 وہ ہے جو اتراتا ہے آسمان میں سے پانی، تمہارے لیے پینا ہے اس میں سے، اور اس میں سے درخت ہیں جن میں تم چراتے ہو، |
||
|
يُنۢبِتُ لَكُم بِهِ ٱلزَّرْعَ وَٱلزَّيْتُونَ وَٱلنَّخِيلَ وَٱلْأَعْنَـٰبَ وَمِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ﴿١١﴾ |
11 وہ اگاتا ہے تمہارے لیے اس سے کھیتی، اور زیتون، اور کھجور، اور انگور، اور ہر پھل میں سے، اس میں ان کے لیے نشانی ہے جو سوچتے ہیں، |
||
|
وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ وَٱلنُّجُومُ مُسَخَّرَٰتٌۢ بِأَمْرِهِۦٓ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ﴿١٢﴾ |
12 اور اس نے قابو کیا تمہارے لیے رات اور دن کو، اور سورج اور چاند ،اور ستارے قابو میں ہیں اس کے حکم سے، اس میں نشانی ہے ان کے لیے جو سمجھتے ہیں، |
||
|
وَمَا ذَرَأَ لَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ مُخْتَلِفًا أَلْوَٰنُهُۥٓ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ ﴿١٣﴾ |
13 اور جو اس نے پھیلایا تمہارے لیے زمین میں مختلف رنگوں کا، اس میں نشانی ہے ذہن میں رکھنے والوں کے لیے، |
||
|
وَهُوَ ٱلَّذِى سَخَّرَ ٱلْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا۟ مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُوا۟ مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَتَرَى ٱلْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا۟ مِن فَضْلِهِۦ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿١٤﴾ |
14 اور وہ ہے جس نے قابو کیا سمندر کو، کہ تم کھاؤ اس میں سے تازہ گوشت، اور نکالو اس میں سے زیور جسے تم پہنتے ہو، اور تم دیکھتے ہو کشتیوں کو اس میں چیرتی ہوئی، اور تاکہ تم تلاش کرواس کا فضل، اور تاکہ تم شاید شکر کرو، |
||
|
وَأَلْقَىٰ فِى ٱلْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَـٰرًا وَسُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴿١٥﴾ |
15 اور اس نے ٹھوکے زمین میں جما دینے والے، کہ وہ تمہارے ساتھ ہلے نہیں، اور نہریں، اور راہیں، تاکہ تم شاید رہنمائی پاؤ، |
||
|
وَعَلَـٰمَـٰتٍ وَبِٱلنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ ﴿١٦﴾ |
16 اور نشانیاں، اور ستاروں سے وہ رہنمائی پاتے ہیں، |
||
|
أَفَمَن يَخْلُقُ كَمَن لَّا يَخْلُقُ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿١٧﴾ |
17 کیا وہ جو بناتا ہے اس جیسا ہے جو نہیں بناتا؟ کیا تم پھر ذہن میں نہیں رکھو گے؟ |
||
|
وَإِن تَعُدُّوا۟ نِعْمَةَ ٱللَّـهِ لَا تُحْصُوهَآ إِنَّ ٱللَّـهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٨﴾ |
18 اور اگر تم گنو خدا کے احسان کو تو تم اسے گن نہیں پاؤ گے، خدا معاف کرنا والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
وَٱللَّـهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ ﴿١٩﴾ |
19 اور خدا جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو، اور جو تم ظاہر کرتے ہو، |
||
|
وَٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْـًٔا وَهُمْ يُخْلَقُونَ ﴿٢٠﴾ |
20 اور جنہیں وہ پکارتے ہیں خدا کے علاوہ، وہ کچھ نہیں بناتے، اور وہ خود بنائے ہوۓ ہیں، |
||
|
أَمْوَٰتٌ غَيْرُ أَحْيَآءٍ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ﴿٢١﴾ |
21 مردہ ، زندہ نہیں، اور انہیں شعور نہیں کہ انہیں کب اٹھایا جائے گا، |
||
|
إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ فَٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ قُلُوبُهُم مُّنكِرَةٌ وَهُم مُّسْتَكْبِرُونَ ﴿٢٢﴾ |
22 تمہارا معبود ایک معبود ہے، تو وہ جو آخرت میں یقین نہیں کرتے، ان کے دل انکاری ہیں، اور وہ غرور کرنے والے ہیں، |
||
|
لَا جَرَمَ أَنَّ ٱللَّـهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلْمُسْتَكْبِرِينَ ﴿٢٣﴾ |
23 کوئی شک نہیں، خدا جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں، وہ محبت نہیں کرتا غرور کرنے والوں سے، |
||
|
وَإِذَا قِيلَ لَهُم مَّاذَآ أَنزَلَ رَبُّكُمْ قَالُوٓا۟ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٢٤﴾ |
24 اور جب ان سے کہا جاتا ہے: تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں: پہلے لوگوں کی کہانیاں۔ |
||
|
لِيَحْمِلُوٓا۟ أَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَمِنْ أَوْزَارِ ٱلَّذِينَ يُضِلُّونَهُم بِغَيْرِ عِلْمٍ أَلَا سَآءَ مَا يَزِرُونَ ﴿٢٥﴾ |
25 تاکہ وہ اپنے مکمل بوجھ اٹھائیں قیامت کے دن، اور ان کے بوجھ میں سے بھی جنہیں انہوں نے گمراہ کیا بغیر علم کے، کتنی بری چیز ہے جو وہ اٹھاتے ہیں، |
||
|
قَدْ مَكَرَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَأَتَى ٱللَّـهُ بُنْيَـٰنَهُم مِّنَ ٱلْقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَيْهِمُ ٱلسَّقْفُ مِن فَوْقِهِمْ وَأَتَىٰهُمُ ٱلْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ ﴿٢٦﴾ |
26 چالیں چلیں تھی ان سے پہلے والوں نے بھی،تو خدا آیا ان کی عمارت پر اس کی بنیادوں سے، تو گر پڑی ان پر چھت ان کے اوپر سے، اور آگئی ان پر سزا جہاں سے انہیں شعور نہیں تھا، |
||
|
ثُمَّ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يُخْزِيهِمْ وَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَآءِىَ ٱلَّذِينَ كُنتُمْ تُشَـٰٓقُّونَ فِيهِمْ قَالَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ إِنَّ ٱلْخِزْىَ ٱلْيَوْمَ وَٱلسُّوٓءَ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٢٧﴾ |
27 پھر وہ قیامت کے دن انہیں ذلیل کرے گا، اور کہے گا: کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کی وجہ سے تم نے علیحد گی کی؟ کہیں گے وہ جنہیں علم دیا گیا تھا: اس دن ہے ذلالت، اور برائی، انکار کرنے والوں پر۔ |
||
|
ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ ظَالِمِىٓ أَنفُسِهِمْ فَأَلْقَوُا۟ ٱلسَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِن سُوٓءٍۭ بَلَىٰٓ إِنَّ ٱللَّـهَ عَلِيمٌۢ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٢٨﴾ |
28 وہ جنہیں فرشتے لیں گے جب وہ اپنی جانوں کے ساتھ غلط کر رہے ہوتے ہیں، تو وہ صلح کی پیشکش کریں گے: ہم تو کوئی برائی نہیں کر رہے تھے ۔ بلکہ، خدا جانتا ہے جو تم کرتے رہے ہو، |
||
|
فَٱدْخُلُوٓا۟ أَبْوَٰبَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيهَا فَلَبِئْسَ مَثْوَى ٱلْمُتَكَبِّرِينَ ﴿٢٩﴾ |
29 تو داخل ہو جہنم کے دروازوں سے، اس میں ہمیشہ رہنے کے لیے، تو کیا برا ہے ٹھکانہ غرور کرنے والوں کا، |
||
|
وَقِيلَ لِلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ مَاذَآ أَنزَلَ رَبُّكُمْ قَالُوا۟ خَيْرًا لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ فِى هَـٰذِهِ ٱلدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَلَدَارُ ٱلْـَٔاخِرَةِ خَيْرٌ وَلَنِعْمَ دَارُ ٱلْمُتَّقِينَ ﴿٣٠﴾ |
30 اور کہا جائے گا ان سےجو ڈرتے تھے: تمہارے رب نے کیا نازل کیا؟ وہ کہیں گے: بہترین۔ ان کے لیے جنہوں نے اچھا کیا اس دنیا میں اچھائی ہے، اور آخرت کا گھر بہتر ہے، اور بہترین ہے گھر ڈرنے والوں کا، |
||
|
جَنَّـٰتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَآءُونَ كَذَٰلِكَ يَجْزِى ٱللَّـهُ ٱلْمُتَّقِينَ ﴿٣١﴾ |
31 ہمیشہ کے باغات جن میں وہ داخل ہوں گے، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، ان کے لیے ان میں ہوگا جو وہ چاہیں گے، اسی طرح بدلہ دیتا ہے خدا ڈرنے والوں کو، |
||
|
ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلَـٰمٌ عَلَيْكُمُ ٱدْخُلُوا۟ ٱلْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٣٢﴾ |
32 وہ جنہیں فرشتے لیتے ہیں اچھائی میں، کہتے ہوۓ: سلامتی ہو تم پر، داخل ہوجاؤ جنت میں اس کی وجہ سے جو تم کیا کرتے تھے، |
||
|
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن تَأْتِيَهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ أَوْ يَأْتِىَ أَمْرُ رَبِّكَ كَذَٰلِكَ فَعَلَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَمَا ظَلَمَهُمُ ٱللَّـهُ وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ﴿٣٣﴾ |
33 کیا وہ انتظار میں ہیں سوائے اس کے کہ ان کے پاس آ جائیں فرشتے، یا آجائے تمہارے رب کا حکم؟ اسی طرح ان سے پہلے والوں نے کیا، اور خدا نے ان کے ساتھ غلط نہیں کیا، اور لیکن وہ اپنی جانوں کے ساتھ غلط کرتے تھے، |
||
|
فَأَصَابَهُمْ سَيِّـَٔاتُ مَا عَمِلُوا۟ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿٣٤﴾ |
34 تو آگری ان پر وہ برائیاں جو انہوں نے کی، اور گھیر لیا انہیں اس نے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے، |
||
|
وَقَالَ ٱلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ لَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ مَا عَبَدْنَا مِن دُونِهِۦ مِن شَىْءٍ نَّحْنُ وَلَآ ءَابَآؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِن دُونِهِۦ مِن شَىْءٍ كَذَٰلِكَ فَعَلَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَهَلْ عَلَى ٱلرُّسُلِ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ ﴿٣٥﴾ |
35 اور کہتے ہیں وہ جنہوں نے شریک کیا: اگر خدا چاہتے تو ہم ان کے علاوہ کسی بھی چیز کی خدمت نہیں کرتے، نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا، اور نہ ہم حرام کرتے ان کے علاوہ کسی چیز کو،اسی طرح کیا ان سے پہلے لوگوں نے، تو کیا ہے رسولوں پر سوائے کھلا پہنچانے کے؟ |
||
|
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِى كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱجْتَنِبُوا۟ ٱلطَّـٰغُوتَ فَمِنْهُم مَّنْ هَدَى ٱللَّـهُ وَمِنْهُم مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ ٱلضَّلَـٰلَةُ فَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَٱنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُكَذِّبِينَ ﴿٣٦﴾ |
36 اور ہم نے اٹھایا ہر قوم میں ایک رسول: خدا کی خدمت کرو اور بچو فرعونیت سے۔ تو ان میں سے وہ تھا جس کو خدا نے راہ دکھائی، اور ان میں سے وہ تھا جس پر لاگو ہوگئی گمراہی، تو سفر کرو زمین میں پھر دیکھو کیا تھا انجام جھوٹا کہنے والوں کا، |
||
|
إِن تَحْرِصْ عَلَىٰ هُدَىٰهُمْ فَإِنَّ ٱللَّـهَ لَا يَهْدِى مَن يُضِلُّ وَمَا لَهُم مِّن نَّـٰصِرِينَ ﴿٣٧﴾ |
37 اگرچہ تم چاہو بھی ان کو راہ دکھانا، تو خدا راہ نہیں دکھاتا اس کو جسے وہ گمراہ کردے، اور ان کے لیے کوئی مددگار نہیں، |
||
|
وَأَقْسَمُوا۟ بِٱللَّـهِ جَهْدَ أَيْمَـٰنِهِمْ لَا يَبْعَثُ ٱللَّـهُ مَن يَمُوتُ بَلَىٰ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٣٨﴾ |
38 اور انہوں نےخدا کی سخت قسمیں کھائیں: خدا نہیں اٹھائیں گے اسے جو مر گیا ہے۔ بلکہ وہ وعدہ ہے اس پر سچ میں، اور لیکن زیادہ تر لوگ نہیں جانتے، |
||
|
لِيُبَيِّنَ لَهُمُ ٱلَّذِى يَخْتَلِفُونَ فِيهِ وَلِيَعْلَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَنَّهُمْ كَانُوا۟ كَـٰذِبِينَ ﴿٣٩﴾ |
39 تاکہ وہ انہیں صاف بتادے اس کے بارے میں جس میں وہ جھگڑتے تھے، اور تاکہ جان لیں وہ جنہوں نے انکار کیا کہ وہ جھوٹ بولتے تھے، |
||
|
إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَىْءٍ إِذَآ أَرَدْنَـٰهُ أَن نَّقُولَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ﴿٤٠﴾ |
40 ہمارا کہنا صرف کسی چیز کو، جب ہم اسے چاہتے ہیں، کہ ہم اسے کہتے ہیں: ہو۔ اور وہ ہو جاتی ہے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ فِى ٱللَّـهِ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا حَسَنَةً وَلَأَجْرُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ ﴿٤١﴾ |
41 اور وہ جنہوں نےہجرت کی خدا کے لیے، اس کے بعد کہ ان کے ساتھ غلط کیا گیا، ہم انہیں دنیا میں اچھا بسائیں گے ، اور آخرت کا بدلہ بڑا ہے، اگر وہ جانتے، |
||
|
ٱلَّذِينَ صَبَرُوا۟ وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ﴿٤٢﴾ |
42 وہ جنہوں نے صبر کیا، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں، |
||
|
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِىٓ إِلَيْهِمْ فَسْـَٔلُوٓا۟ أَهْلَ ٱلذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴿٤٣﴾ |
43 اور ہم نے تم سے پہلے کسی کو نہیں بھیجا مگر مردوں کے جنہیں ہم نے وحی کی، تو پوچھو یاد دہانی والوں سے اگر تم نہیں جانتے، |
||
|
بِٱلْبَيِّنَـٰتِ وَٱلزُّبُرِ وَأَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ٱلذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ ﴿٤٤﴾ |
44 کھلے ثبوتوں اور تحریروں کے ساتھ، اور ہم نے اتاری ہے تم پر یاد دہانی تاکہ تم صاف بتا دو آدمیوں کو جو ان پر اتارا گیا ہے، اور تاکہ وہ شاید سوچیں، |
||
|
أَفَأَمِنَ ٱلَّذِينَ مَكَرُوا۟ ٱلسَّيِّـَٔاتِ أَن يَخْسِفَ ٱللَّـهُ بِهِمُ ٱلْأَرْضَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ ٱلْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ ﴿٤٥﴾ |
45 وہ جو چالیں چلتے ہیں، کیا انہوں نے اپنے آپ کو محفوظ سمجھ لیا ہے کہ خدا انہیں زمین میں دھنسا نہ دے، یا ان پر سزا وہاں سے آ جائے جہاں سے انہیں شعور نہ ہو؟ |
||
|
أَوْ يَأْخُذَهُمْ فِى تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ ﴿٤٦﴾ |
46 یا وہ پکڑ لے انہیں ان کے آنے جانے میں، تو وہ بے بس نہیں کر سکتے، |
||
|
أَوْ يَأْخُذَهُمْ عَلَىٰ تَخَوُّفٍ فَإِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴿٤٧﴾ |
47 یا وہ انہیں پکڑ نہ لے خوف کی حالت میں، تو تمہارا رب نرم، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَىٰ مَا خَلَقَ ٱللَّـهُ مِن شَىْءٍ يَتَفَيَّؤُا۟ ظِلَـٰلُهُۥ عَنِ ٱلْيَمِينِ وَٱلشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِّلَّـهِ وَهُمْ دَٰخِرُونَ ﴿٤٨﴾ |
48 کیا انہوں نے ہر اس چیز کو نہیں دیکھا جسے خدا نے بنایا؟ اس کے سائے دائیں اور بائیں لوٹتے ہیں، خدا کے سامنے جھکتے ہوئے، اور وہ عاجز ہیں، |
||
|
وَلِلَّـهِ يَسْجُدُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ مِن دَآبَّةٍ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ﴿٤٩﴾ |
49 اور خدا کے سامنے جھکتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں ،جانوروں اور فرشتوں میں سے، اور وہ غرور نہیں کرتے، |
||