بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔

الٓر تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ وَقُرْءَانٍ مُّبِينٍ ﴿١﴾

1 الٓر، وہ نشانیاں ہیں کتاب، اور ایک کھلی پڑھی جانی والی چیز کی،

رُّبَمَا يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْ كَانُوا۟ مُسْلِمِينَ ﴿٢﴾

2 چاہیں گے وہ جنہوں نے انکار کیا کہ وہ فرمانبردار ہوجاتے،

ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا۟ وَيَتَمَتَّعُوا۟ وَيُلْهِهِمُ ٱلْأَمَلُ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ﴿٣﴾

3 چھوڑ دو انہیں کھاتے ہوۓ، اور فائدہ اٹھا تے ہوۓ، اور امید انہیں دھلاسا دیتی رہے، تو وہ جان لیں گے،

وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ ﴿٤﴾

4 اور ہم نے تباہ نہیں کیا کسی شہر کو مگر یہ کہ اس کے لیے ایک معلوم لکھا ہوا وقت تھا،

مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَـْٔخِرُونَ ﴿٥﴾

5 کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی اپنے وقت سے، اور نہ پیچھے کر سکتی ہے،

وَقَالُوا۟ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِى نُزِّلَ عَلَيْهِ ٱلذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ ﴿٦﴾

6 اور وہ کہتے ہیں: اے تم، جس پر اتاری گئی ہے یاد دہانی، تم پر جن چڑھ گیا ہے،

لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ﴿٧﴾

7 کیوں نہیں لاتے تم ہمارے پاس فرشتے، اگر تم سچ بولنے والوں میں سے ہو؟

مَا نُنَزِّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَمَا كَانُوٓا۟ إِذًا مُّنظَرِينَ ﴿٨﴾

8 نہیں اتارتے ہم فرشتے سوائے وجہ کے ساتھ، اور پھر انہیں مہلت نہیں دی جائے گی،

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا ٱلذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَـٰفِظُونَ ﴿٩﴾

9 ہم نے اتاری ہے یاد دہانی، اور ہم اس کی حفاظت کرتے ہیں،

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِى شِيَعِ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٠﴾

10 اور ہم نے تم سے پہلے بھیجے، پہلوں کے فرقوں میں،

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿١١﴾

11 اور نہیں آتا ان کے پاس کوئی رسول مگر یہ کہ وہ اس کا مذاق اڑاتے ہیں،

كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُۥ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿١٢﴾

12 اسی طرح ہم ڈال دیتے ہیں اسے مجرموں کے دلوں میں،

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٣﴾

13 وہ یقین نہیں کرتے اس کا، اور گزر چکا ہے پہلوں کا طریقہ،

وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَظَلُّوا۟ فِيهِ يَعْرُجُونَ ﴿١٤﴾

14 اور اگر ہم کھول دیتے ان کے اوپر آسمان کا دروازہ، تو وہ اس میں سے چڑھتے رہتے،

لَقَالُوٓا۟ إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَـٰرُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ ﴿١٥﴾

15 تو وہ کہتے: ہماری بینائی تو صرف نشے میں ہیں، بلکہ ہم جادو کیے ہوۓ لوگ ہیں،

وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِى ٱلسَّمَآءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّـٰهَا لِلنَّـٰظِرِينَ ﴿١٦﴾

16 اور ہم نے بنائی ہیں آسمان میں بلندیاں، اور سجا یا انہیں دیکھنے والوں کے لیے ،

وَحَفِظْنَـٰهَا مِن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ رَّجِيمٍ ﴿١٧﴾

17 اور حفاظت کی ہم نے ان کی ہر دھتکارے ہوۓ شیطان سے،

إِلَّا مَنِ ٱسْتَرَقَ ٱلسَّمْعَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ مُّبِينٌ ﴿١٨﴾

18 سوائے اس کے جو چوری سے سن لے، تو اس کے پیچھے لگتا ہے ایک کھلا شعلہ،

وَٱلْأَرْضَ مَدَدْنَـٰهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَىْءٍ مَّوْزُونٍ ﴿١٩﴾

19 اور زمین کو ہم نے پھیلایا، اور ٹھوکے اس میں جما دینے والے، اور اس میں سے ہر موزوں چیز ا گائی ،

وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَـٰيِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُۥ بِرَٰزِقِينَ ﴿٢٠﴾

20 اور ہم نے بنایا تمہارے لیے اس میں روزگار، اور ان کے لیے جن کے رازق تم نہیں ہو،

وَإِن مِّن شَىْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَآئِنُهُۥ وَمَا نُنَزِّلُهُۥٓ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ ﴿٢١﴾

21 اور نہیں ہے کوئی بھی چیز مگر یہ کہ ہمارے پاس اس کے خزانے ہیں، اور ہم نہیں اتارتے اسے مگر ایک معلوم مقدار میں،

وَأَرْسَلْنَا ٱلرِّيَـٰحَ لَوَٰقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَسْقَيْنَـٰكُمُوهُ وَمَآ أَنتُمْ لَهُۥ بِخَـٰزِنِينَ ﴿٢٢﴾

22 اور ہم نے بھیجی زرخیز ہوائیں، پھر ہم نے اتارا آسمان میں سے پانی ،پھر ہم تمہیں پینے کو دیتے ہیں اس میں سے، اور تم اس کے خزانے رکھنے والے نہیں ہو،

وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْىِۦ وَنُمِيتُ وَنَحْنُ ٱلْوَٰرِثُونَ ﴿٢٣﴾

23 اور ہم زندگی دیتے ہیں، اور ہم موت دیتے ہیں، اور ہم وارث ہیں،

وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَـْٔخِرِينَ ﴿٢٤﴾

24 اور ہم جانتے ہیں پہلے والوں کو تم میں سے،اور ہم جانتے ہیں بعد والوں کو،

وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ إِنَّهُۥ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ﴿٢٥﴾

25 اور تمہارا رب، وہ جمع کرے گا ان کو، وہ ہے حکمت والا، جاننے والا،

وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِن صَلْصَـٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ ﴿٢٦﴾

26 اور ہم نے بنایا انسان کو مٹی سے، سانچے میں ڈالی ہوئی کیچڑ سے،

وَٱلْجَآنَّ خَلَقْنَـٰهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ ٱلسَّمُومِ ﴿٢٧﴾

27 اور جن، ہم نے بنایا اسے پہلے، دہکتی ہوئی آگ سے،

وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِنِّى خَـٰلِقٌۢ بَشَرًا مِّن صَلْصَـٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ ﴿٢٨﴾

28 اور جب کہا تمہارے رب نے فرشتوں سے: میں بنا رہا ہوں انسان کو مٹی سے، سانچے میں ڈالی ہوئی کیچڑ سے،

فَإِذَا سَوَّيْتُهُۥ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِى فَقَعُوا۟ لَهُۥ سَـٰجِدِينَ ﴿٢٩﴾

29 تو جب اسے میں شکل دے دوں، اور پھونک دوں اس میں اپنی روح میں سے، تو آگرنا اس کی طرف جھکتے ہوۓ،

فَسَجَدَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ ﴿٣٠﴾

30 تو جھک گئے فرشے، وہ سب ایک ساتھ،

إِلَّآ إِبْلِيسَ أَبَىٰٓ أَن يَكُونَ مَعَ ٱلسَّـٰجِدِينَ ﴿٣١﴾

31 سوائے ابلیس کے، اس نے انکار کیا کہ وہ ہوجائے جھکنے والوں کے ساتھ،

قَالَ يَـٰٓإِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ ٱلسَّـٰجِدِينَ ﴿٣٢﴾

32 اس نے کہا: اے ابلیس، کیا ہوا ہے تمہیں کہ تم نہیں ہو جھکنے والوں کے ساتھ۔

قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُۥ مِن صَلْصَـٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ ﴿٣٣﴾

33 کہا اس نے: میرے لیے نہیں ہے کہ میں جھکوں انسان کے لیے جسے بنایا آپ نے سانچے میں ڈالی ہوئی کیچڑ سے۔

قَالَ فَٱخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ ﴿٣٤﴾

34 اس نے کہا: تو نکل جاؤ یہاں سے، تو ہو تم دھتکارے ہوۓ،

وَإِنَّ عَلَيْكَ ٱللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ ﴿٣٥﴾

35 اور تم پر لعنت ہے دین کے دن تک۔

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ﴿٣٦﴾

36 کہا اس نے: میرے رب،تو مہلت دے دیں مجھے اس دن تک جب وہ اٹھائےجائے گے۔

قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلْمُنظَرِينَ ﴿٣٧﴾

37 اس نے کہا: تو تم ہوگئے ہو مہلت پانے والوں میں سے،

إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْوَقْتِ ٱلْمَعْلُومِ ﴿٣٨﴾

38 اس دن تک جس کا وقت معلوم ہے۔

قَالَ رَبِّ بِمَآ أَغْوَيْتَنِى لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٣٩﴾

39 کہا اس نے: میرے رب،اس لیے کہ آپ نے مجھے بھٹکایا، میں سجا دوں گا ان کے لیے زمین میں، اور میں بھٹکا دوں گا ان سب کو،

إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿٤٠﴾

40 سوائے ان میں سے آپ کے مخلوص بندوں کے۔

قَالَ هَـٰذَا صِرَٰطٌ عَلَىَّ مُسْتَقِيمٌ ﴿٤١﴾

41 اس نے کہا: یہ راہ ہے میری طرف سیدھی،

إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَـٰنٌ إِلَّا مَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْغَاوِينَ ﴿٤٢﴾

42 میرے بندوں پر تمہارا کوئی اختیار نہیں سوائے ان کے جو پیچھے چلیں تمہارے بھٹکے ہووں میں سے،

وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٤٣﴾

43 اور جہنم ان سب کی وعدہ شدہ جگہ ہے،

لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَٰبٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ ﴿٤٤﴾

44 اس کے سات دروازے ہیں، ہر دروازے کے لیے ایک حصہ مقررہے،

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ ﴿٤٥﴾

45 ڈرنے والے باغات اور چشموں میں ہوں گے،

ٱدْخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍ ءَامِنِينَ ﴿٤٦﴾

46 داخل ہو ان میں سلامتی اور امن میں،

وَنَزَعْنَا مَا فِى صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَٰنًا عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ ﴿٤٧﴾

47 اور ہم نکال دیں گے ان کے سینوں میں سے نفرت،بھائی بھائی، تختوں پر آمنے سامنے ہوں گے،

لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ ﴿٤٨﴾

48 نہیں چھوئے گی انہیں وہاں کوئی تھکاوٹ، اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائے گے،

نَبِّئْ عِبَادِىٓ أَنِّىٓ أَنَا ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٤٩﴾

49 بتا دو میرے بندوں کو کہ میں ہوں معاف کرنے والا، رحم کرنے والا،

صفحہ 1 از 2 | کل 99 آیت / آیات