بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَوْفُوا۟ بِٱلْعُقُودِ أُحِلَّتْ لَكُم بَهِيمَةُ ٱلْأَنْعَـٰمِ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّى ٱلصَّيْدِ وَأَنتُمْ حُرُمٌ إِنَّ ٱللَّـهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ ﴿١﴾

1 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، عہدوں کو پورا کرو، تمہارے لیے حلال کیے گئے ہیں مویشی جانور، سوائے ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جا رہے ہیں، جب تم پابندی میں ہو تو شکار حلال نہیں، خدا جو چاہتا ہے وہ حکم دیتا ہے،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تُحِلُّوا۟ شَعَـٰٓئِرَ ٱللَّـهِ وَلَا ٱلشَّهْرَ ٱلْحَرَامَ وَلَا ٱلْهَدْىَ وَلَا ٱلْقَلَـٰٓئِدَ وَلَآ ءَآمِّينَ ٱلْبَيْتَ ٱلْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّن رَّبِّهِمْ وَرِضْوَٰنًا وَإِذَا حَلَلْتُمْ فَٱصْطَادُوا۟ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَـَٔانُ قَوْمٍ أَن صَدُّوكُمْ عَنِ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ أَن تَعْتَدُوا۟ وَتَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْبِرِّ وَٱلتَّقْوَىٰ وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ إِنَّ ٱللَّـهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿٢﴾

2 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، خدا کی نشانیوں کی خلاف ورزی نہیں کرو، اور نہ حرمت والے مہینے کی، اور نہ نذرانے کی، اور نہ گلے کے ہاروں کی، اور نہ حرمت والے گھر کی طرف جانے والوں کی جو تلاش کرتے ہیں اپنے رب کی طرف سے فضل اور رضامندی، اور جب تم پابندی سے نکل آؤ، تو شکار کرو، اور تمہیں کچھ لوگ کی دشمنی جنہوں نے تمہیں حرمت والی مسجد سے موڑا تھا اس پر قائل نہیں کرے کہ تم حد سے بڑھو، اور ایک دوسرے کی مدد کرو نیکی اور ڈر میں، اور ایک دوسرے کی مدد نہیں کرو گناہ اور دشمنی میں، اور خدا سے ڈرو، خدا انتقام میں سخت ہے،

حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةُ وَٱلدَّمُ وَلَحْمُ ٱلْخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ لِغَيْرِ ٱللَّـهِ بِهِۦ وَٱلْمُنْخَنِقَةُ وَٱلْمَوْقُوذَةُ وَٱلْمُتَرَدِّيَةُ وَٱلنَّطِيحَةُ وَمَآ أَكَلَ ٱلسَّبُعُ إِلَّا مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَى ٱلنُّصُبِ وَأَن تَسْتَقْسِمُوا۟ بِٱلْأَزْلَـٰمِ ذَٰلِكُمْ فِسْقٌ ٱلْيَوْمَ يَئِسَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَٱخْشَوْنِ ٱلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِى وَرَضِيتُ لَكُمُ ٱلْإِسْلَـٰمَ دِينًا فَمَنِ ٱضْطُرَّ فِى مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ فَإِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٣﴾

3 حرام کیا گیا ہے تمہارے لیے جو خود مر جائے، اور خون، اور سور کا گوشت، اور وہ جس پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو، اور جو گلا گھٹ کر مرے ، اور جو چوٹ سے مارا جائے، اور جو گر کر مرے، اور جو سینگ مارنے سے مرے،اور جسے درندہ کھا گیا ہو، سوائے اس کےجسے تم ذبح کر لو، اور جو قربان کیا گیا ہو بتوں پر، اور یہ کہ تم فال کے تیروں سے فیصلہ طلب کرو، وہ نافرمانی ہے، آج وہ جنہوں نے انکار کیا مایوس ہو گئے ہیں تمہارے دین سے، تو تم ان سے مت ڈرو اور تم مجھ سے ڈرو،آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے، اور پورا کر دیا ہے تم پر اپنا احسان،اور تمہارے لیے پسند کیا فرمانبرداری کو بطور دین، تو جو کوئی بھوک کی وجہ سے مجبور ہو جائے، مبغیر اس کے کہ وہ گناہ کی طرف مائل ہو، تو خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے،

يَسْـَٔلُونَكَ مَاذَآ أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ ٱلطَّيِّبَـٰتُ وَمَا عَلَّمْتُم مِّنَ ٱلْجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ ٱللَّـهُ فَكُلُوا۟ مِمَّآ أَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَٱذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّـهِ عَلَيْهِ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ إِنَّ ٱللَّـهَ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ ﴿٤﴾

4 وہ تم سے سوال کرتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا ہے،کہو: حلال کی گئی ہیں تمہارے لیے اچھی چیزیں، اور وہ شکار کرنے والے جانور جنہیں تم نے سکھایا ہے، تربیت دیتے ہوئے انہیں اس میں سے جو خدا نے تمہیں سکھایاہے۔ تو کھاؤ اس میں سے جو وہ تمہارے لیے پکڑیں، اور اس پر خدا کا نام لو، اور خدا سے ڈرو، خدا حساب لینے میں بہت تیز ہے،

ٱلْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ ٱلطَّيِّبَـٰتُ وَطَعَامُ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ حِلٌّ لَّكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ وَٱلْمُحْصَنَـٰتُ مِنَ ٱلْمُؤْمِنَـٰتِ وَٱلْمُحْصَنَـٰتُ مِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلِكُمْ إِذَآ ءَاتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَـٰفِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِىٓ أَخْدَانٍ وَمَن يَكْفُرْ بِٱلْإِيمَـٰنِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُۥ وَهُوَ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ ﴿٥﴾

5 اس دن حلال کی گئی ہیں تمہارے لیے اچھی چیزیں، اور ان لوگوں کا کھانا جنہیں کتاب دی گئی حلال کیا گیا ہے تمہارے لیے، اور تمہارا کھانا حلال کیا گیا ہے ان کے لیے، اور پاک دامن یقین رکھنے والیوں میں سے، اور پاک دامن ان میں سے جنہیں کتاب دی گئی تم سے پہلے، جب تم انہیں ان کی کمائی دے دو، پاک دامن بننے والے نہ کہ بدکاری کرنے والے، اور نہ چھپے دوست بنانے والے، اور جو کوئی انکار کرے یقین کا تو اس کا کیا بیکار ہو گیا، اور وہ آ خرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا قُمْتُمْ إِلَى ٱلصَّلَوٰةِ فَٱغْسِلُوا۟ وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى ٱلْمَرَافِقِ وَٱمْسَحُوا۟ بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى ٱلْكَعْبَيْنِ وَإِن كُنتُمْ جُنُبًا فَٱطَّهَّرُوا۟ وَإِن كُنتُم مَّرْضَىٰٓ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوْ جَآءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ ٱلْغَآئِطِ أَوْ لَـٰمَسْتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوا۟ مَآءً فَتَيَمَّمُوا۟ صَعِيدًا طَيِّبًا فَٱمْسَحُوا۟ بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُم مِّنْهُ مَا يُرِيدُ ٱللَّـهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُم مِّنْ حَرَجٍ وَلَـٰكِن يُرِيدُ لِيُطَهِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُۥ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿٦﴾

6 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، جب تم کھڑے ہو دعا کرنے کے لیے، تو اپنے منہ دھو، اور اپنے ہاتھ کہنیوں تک، اور اپنے سروں کوملو، اور اپنے پاؤں کو ایڑیوں تک، اور اگر تم گندے ہو تو اپنے آپ کو صاف کرو، اور اگر تم بیمار ہو، یا سفر پر ہو، یا تم میں سے کوئی غسل خانے سے آ یا ہو، یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو، اور پانی نہیں پاتے، تو صاف مٹی لو، اور اپنے منہ، اور اپنے ہاتھ اس سے مل لو۔ خدا نہیں چاہتا کہ تمہارے لیے پریشانی پیدا کرے، لیکن وہ چاہتا ہے کہ تمہیں صاف کر دے، اور پورا کرے اپنا احسان تم پر، تاکہ تم شاید شکر کرو،

وَٱذْكُرُوا۟ نِعْمَةَ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَمِيثَـٰقَهُ ٱلَّذِى وَاثَقَكُم بِهِۦٓ إِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ إِنَّ ٱللَّـهَ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴿٧﴾

7 اور یاد کرو خدا کا احسان تم پر، اور اس کا معاہدہ جس کے ساتھ اس نے تمہیں پابند کیا جب تم نے کہا: ہم نے سنا اور ہم نے مانا۔ اور ڈرو خدا سے، خدا جانتا ہے جو سینوں میں ہے،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُونُوا۟ قَوَّٰمِينَ لِلَّـهِ شُهَدَآءَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَـَٔانُ قَوْمٍ عَلَىٰٓ أَلَّا تَعْدِلُوا۟ ٱعْدِلُوا۟ هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ إِنَّ ٱللَّـهَ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿٨﴾

8 اے وہ جنہوں نے یقین کیا،قائم رہو ہو خدا کے لیے، گواہوں کے طور پر انصاف کے لیے، اور تمہیں کچھ لوگوں کی دشمنی اس پر قائل نہیں کرے کہ تم انصاف نہیں کرو، انصاف کرو، وہ قریب ہے ڈر کے، اور ڈرو خدا سے، خدا خبر رکھتا ہے اس کی جو تم کر رہے ہو،

وَعَدَ ٱللَّـهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ ﴿٩﴾

9 خدا نے وعدہ کیا ہے ان سے جنہوں نے یقین کیا، اور اچھے کام کیے، ان کے لیے معافی ہے، اور ایک بڑی کمائی،

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَحِيمِ ﴿١٠﴾

10 اور وہ جنہوں نے انکار کیا، اور ہماری آ یات کو جھوٹ کہا، وہ ہیں جہنم والے،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ إِذْ هَمَّ قَوْمٌ أَن يَبْسُطُوٓا۟ إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ فَكَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنكُمْ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَعَلَى ٱللَّـهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ ﴿١١﴾

11 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، یاد کرو خدا کا احسان جو اس نے تم پر کیا، جب کچھ لوگ نے تم پر اپنے ہاتھ بڑھانے کا ارادہ کیا تو اس نے ان کے ہاتھ تم سے روک دیے ،اور خدا سے ڈرو، اور خدا پر بھروسہ کریں یقین رکھنے والے،

وَلَقَدْ أَخَذَ ٱللَّـهُ مِيثَـٰقَ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ وَبَعَثْنَا مِنْهُمُ ٱثْنَىْ عَشَرَ نَقِيبًا وَقَالَ ٱللَّـهُ إِنِّى مَعَكُمْ لَئِنْ أَقَمْتُمُ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَيْتُمُ ٱلزَّكَوٰةَ وَءَامَنتُم بِرُسُلِى وَعَزَّرْتُمُوهُمْ وَأَقْرَضْتُمُ ٱللَّـهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّأُكَفِّرَنَّ عَنكُمْ سَيِّـَٔاتِكُمْ وَلَأُدْخِلَنَّكُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ فَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ ﴿١٢﴾

12 اور خدا نے معاہدہ کیا اسرائیل کے بیٹوں سے، اور ہم نے کھڑے کیے ان میں سے بارہ سردار، اور خدا نے کہا: میں تمہارے ساتھ ہوں اگر تم دعا کو قائم کرو، اور پیسہ دو، اور یقین کرو میرے رسولوں پر، اور مدد کرو ان کی، اور خدا کو ایک اچھا قرض دے دو، تو میں تمہاری برائیاں تم سے مٹا دوں گا، اور داخل کروں گا تمہیں باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، تو جو کوئی تم میں سے انکار کرے اس کے بعد، تو وہ گمراہ ہو گیا ہے ہموار راہ سے،

فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَـٰقَهُمْ لَعَنَّـٰهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَـٰسِيَةً يُحَرِّفُونَ ٱلْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِۦ وَنَسُوا۟ حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوا۟ بِهِۦ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَىٰ خَآئِنَةٍ مِّنْهُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ فَٱعْفُ عَنْهُمْ وَٱصْفَحْ إِنَّ ٱللَّـهَ يُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٣﴾

13 تو اس لیے کہ انہوں نے اپنے معاہدے کو توڑا، ہم نے ان پر لعنت کی،اور ان کے دلوں کو سخت کردیا، وہ لفظوں کو ان کی جگہوں سے مروڑتے ہیں، اور وہ اس کا ایک حصّہ بھول گئے جس سے انہیں یاد دلایا گیا تھا، اور تم پاتے جاؤ گے دھوکے بازی ان سے سوائے ان میں سے کچھ کے ، تو معاف کرو اور درگزر کرو، خدا محبت کرتا ہے اچھا کرنے والوں سے،

وَمِنَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّا نَصَـٰرَىٰٓ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَهُمْ فَنَسُوا۟ حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوا۟ بِهِۦ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ ٱلْعَدَاوَةَ وَٱلْبَغْضَآءَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَسَوْفَ يُنَبِّئُهُمُ ٱللَّـهُ بِمَا كَانُوا۟ يَصْنَعُونَ ﴿١٤﴾

14 اور ان میں سے جنہوں نے کہا: ہم عیسائی ہیں۔ ہم نے معاہدہ کیا ان سے ، تو وہ اس کا ایک حصّہ بھول گئے جس سے انہیں یاد دلایا گیا تھا، تو ہم نے ان کے بیچ میں دشمنی اور نفرت ڈال دی قیامت کے دن تک، اور خدا ان کو بتائے گا اس کے بارے میں جو انہوں نے کام کیے،

يَـٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِّمَّا كُنتُمْ تُخْفُونَ مِنَ ٱلْكِتَـٰبِ وَيَعْفُوا۟ عَن كَثِيرٍ قَدْ جَآءَكُم مِّنَ ٱللَّـهِ نُورٌ وَكِتَـٰبٌ مُّبِينٌ ﴿١٥﴾

15 اے کتاب والوں، اب ہمارا رسول تمہارے پاس آ گیا ہے ، کھول کر بیان کرتے ہوۓ بہت کچھ جو تم چھپا رہے ہو کتاب میں سے، اور درگزر کرتے ہوۓ بہت کچھ، تمہارے پاس آگئی ہے خدا کی طرف سے ایک روشنی، اور ایک کھلی کتاب،

يَهْدِى بِهِ ٱللَّـهُ مَنِ ٱتَّبَعَ رِضْوَٰنَهُۥ سُبُلَ ٱلسَّلَـٰمِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ ٱلظُّلُمَـٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ بِإِذْنِهِۦ وَيَهْدِيهِمْ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿١٦﴾

16 رہنمائی کرتا ہے اس سے خدا جو کوئی اس کی رضا کے پیچھے چلے، سلامتی کے راستوں پر، اور وہ نکالتا ہے ان کو اندھیروں میں سے روشنی کی طرف اپنی اجازت سے، اور رہنمائی کرتا ہے ان کی سیدھی راہ کی طرف،

لَّقَدْ كَفَرَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ هُوَ ٱلْمَسِيحُ ٱبْنُ مَرْيَمَ قُلْ فَمَن يَمْلِكُ مِنَ ٱللَّـهِ شَيْـًٔا إِنْ أَرَادَ أَن يُهْلِكَ ٱلْمَسِيحَ ٱبْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُۥ وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا وَلِلَّـهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ وَٱللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿١٧﴾

17 انہوں نے انکار کیا جنہوں نے کہا: خدا مسیح ہے، مریم کا بیٹا۔ کہو: تو کون ہے جو خدا کے خلاف کچھ بھی طاقت رکھتا ہے، اگر وہ ارادہ کرے کہ وہ تباہ کرے مسیح مریم کے بیٹے کو، اور اس کی ماں کو، اور زمین میں جو کوئی ہیں، سب کے سب ؟ اور خدا کی بادشاہی ہے آ سمانوں اور زمین کی، اور جو ان کے بیچ میں ہے، وہ بناتا ہے جو وہ چاہے، اور خدا ہر چیز پر طاقتور ہے،

وَقَالَتِ ٱلْيَهُودُ وَٱلنَّصَـٰرَىٰ نَحْنُ أَبْنَـٰٓؤُا۟ ٱللَّـهِ وَأَحِبَّـٰٓؤُهُۥ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُم بِذُنُوبِكُم بَلْ أَنتُم بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ يَغْفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ وَلِلَّـهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَإِلَيْهِ ٱلْمَصِيرُ ﴿١٨﴾

18 اور یہودی اور عیسائی کہتے ہیں: ہم خدا کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں۔ کہو: تو پھر وہ کیوں تمہیں سزا دیتا ہے تمہارے گناہوں کے لیے؟ بلکہ تم انسان ہو اس میں سے جو اس نے بنایا، وہ معاف کرتا ہے جس کو چاہے، اور وہ سزا دیتا ہے جس کو چاہے، اور خدا کی بادشاہی ہے آسمانوں اور زمین پر، اور جو ان کے بیچ میں ہے، اور اس کی طرف واپسی ہے،

يَـٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ عَلَىٰ فَتْرَةٍ مِّنَ ٱلرُّسُلِ أَن تَقُولُوا۟ مَا جَآءَنَا مِنۢ بَشِيرٍ وَلَا نَذِيرٍ فَقَدْ جَآءَكُم بَشِيرٌ وَنَذِيرٌ وَٱللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿١٩﴾

19 اے کتاب والوں، اب ہمارا رسول تمہارے پاس آ گیا ہے تمہارے لیے کھول کر بیان کرتا ہوۓ، رسولوں میں وقفے کے بعد، تاکہ تم یہ نہ کہو: ہمارے پاس نہیں آ یا کوئی خوشخبری دینے والا، اور نہ ڈرانے والا۔ تو اب آ گیا ہے تمہارے پاس ایک خوشخبری دینے والا، اور ڈرانے والا، اور خدا ہر چیز پر طاقتور ہے،

وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِۦ يَـٰقَوْمِ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَةَ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنۢبِيَآءَ وَجَعَلَكُم مُّلُوكًا وَءَاتَىٰكُم مَّا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِّنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٢٠﴾

20 اور جب موسی نے اپنے لوگ سے کہا: اے میرے لوگ، یاد کرو خدا کا احسان تم پر، جب اس نے بنائے تم میں نبی، اور بنایا تمہیں بادشاہ، اور دیا تمہیں وہ جو نہیں دیا اس نے کسی کو بھی جہانوں میں سے،

يَـٰقَوْمِ ٱدْخُلُوا۟ ٱلْأَرْضَ ٱلْمُقَدَّسَةَ ٱلَّتِى كَتَبَ ٱللَّـهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا۟ عَلَىٰٓ أَدْبَارِكُمْ فَتَنقَلِبُوا۟ خَـٰسِرِينَ ﴿٢١﴾

21 اے میرے لوگ، داخل ہو جاؤ مقدس زمین میں جو خدا نے تمہارے لیے لکھی ہے، اور مت پلٹو اپنی پیٹھ پر، پھر تم لوٹو گے ہارے ہوئے۔

قَالُوا۟ يَـٰمُوسَىٰٓ إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جَبَّارِينَ وَإِنَّا لَن نَّدْخُلَهَا حَتَّىٰ يَخْرُجُوا۟ مِنْهَا فَإِن يَخْرُجُوا۟ مِنْهَا فَإِنَّا دَٰخِلُونَ ﴿٢٢﴾

22 کہا انہوں نے: اے موسی، اس میں تو بڑے طاقتور لوگ ہیں، اور ہم اس میں داخل نہیں ہوں گے جب تک وہ اس میں سے نکل نہیں جاتے، تو جب وہ اس میں سے نکل جائیں، تو ہم داخل ہوجائیں گے۔

قَالَ رَجُلَانِ مِنَ ٱلَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْعَمَ ٱللَّـهُ عَلَيْهِمَا ٱدْخُلُوا۟ عَلَيْهِمُ ٱلْبَابَ فَإِذَا دَخَلْتُمُوهُ فَإِنَّكُمْ غَـٰلِبُونَ وَعَلَى ٱللَّـهِ فَتَوَكَّلُوٓا۟ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٢٣﴾

23 کہا دو مردوں نے ان میں سے جو ڈرتے تھے، جن دونوں پر خدا نے احسان کیا تھا: داخل ہو ان پر دروازے میں سے، تو جب تم اس میں سے داخل ہو گے، تو تم غالب ہو جاؤ گے، اور خدا پر بھروسہ کرو اگر تم یقین رکھنے والے ہو۔

قَالُوا۟ يَـٰمُوسَىٰٓ إِنَّا لَن نَّدْخُلَهَآ أَبَدًا مَّا دَامُوا۟ فِيهَا فَٱذْهَبْ أَنتَ وَرَبُّكَ فَقَـٰتِلَآ إِنَّا هَـٰهُنَا قَـٰعِدُونَ ﴿٢٤﴾

24 کہا انہوں نے: اے موسی، ہم اس میں کبھی نہیں داخل ہوں گے جب تک وہ اس میں موجود ر ہیں، تو جاؤ تم اور تمہارے رب، پھر تم دونوں لڑو، ہم ادھر ہی بیٹھے ہیں۔

قَالَ رَبِّ إِنِّى لَآ أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِى وَأَخِى فَٱفْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ ٱلْقَوْمِ ٱلْفَـٰسِقِينَ ﴿٢٥﴾

25 اس نے کہا: اے میرے رب، میں طاقت نہیں رکھتا سوائے اپنے آپ پر اور اپنے بھائی پر ، تو آپ علیحدگی کر دیں ہمارے اور نافرمان لوگوں کے بیچ میں۔

قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيهُونَ فِى ٱلْأَرْضِ فَلَا تَأْسَ عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْفَـٰسِقِينَ ﴿٢٦﴾

26 کہا اس نے: تو یہ ان کے لیے حرام کر دیا گیا ہے چالیس سال تک، وہ زمین میں بھٹکتے رہیں گے، تو تم افسوس نہیں کرو نافرمان لوگوں پر۔

وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ٱبْنَىْ ءَادَمَ بِٱلْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ ٱلْـَٔاخَرِ قَالَ لَأَقْتُلَنَّكَ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ ٱللَّـهُ مِنَ ٱلْمُتَّقِينَ ﴿٢٧﴾

27 اور تم ان کو پڑھ کر سناؤ آدم کے دو بیٹوں کا قصّہ سچ کے ساتھ، جب انہوں نے پیش کری قربانی، تو قبول کی گئی ان میں سے ایک سے، اور قبول نہیں کی گئی دوسرے سے، اس نے کہا: میں تمہیں قتل کردوں گا۔ کہا اس نے: خدا صرف قبول کرتے ہیں ڈرنے والوں سے،

لَئِنۢ بَسَطتَ إِلَىَّ يَدَكَ لِتَقْتُلَنِى مَآ أَنَا۠ بِبَاسِطٍ يَدِىَ إِلَيْكَ لِأَقْتُلَكَ إِنِّىٓ أَخَافُ ٱللَّـهَ رَبَّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٢٨﴾

28 اگر تم میرے خلاف اپنا ہاتھ بڑھاؤ گے مجھے قتل کرنے کے لیے، تو میں تمہارے خلاف اپنا ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا تمہیں قتل کرنے کے لیے، میں ڈرتا ہوں خدا سے، جہانوں کا رب،

إِنِّىٓ أُرِيدُ أَن تَبُوٓأَ بِإِثْمِى وَإِثْمِكَ فَتَكُونَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلنَّارِ وَذَٰلِكَ جَزَٰٓؤُا۟ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٢٩﴾

29 میں چاہتا ہوں کہ تم اپنے اوپر لاد لو میرا گناہ اور اپنا گناہ، پھر ہو جاؤ جہنم والوں میں سے، اور وہ ہے بدلہ ظلم کرنے والوں کا۔

فَطَوَّعَتْ لَهُۥ نَفْسُهُۥ قَتْلَ أَخِيهِ فَقَتَلَهُۥ فَأَصْبَحَ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ ﴿٣٠﴾

30 تو اس کی جان نے اس کو اپنے بھائی کا قتل کرنے پر آمادہ کردیا،تو اس نے اسے قتل کر ڈالا، تو وہ ہوگیا ہارنے والوں میں سے،

فَبَعَثَ ٱللَّـهُ غُرَابًا يَبْحَثُ فِى ٱلْأَرْضِ لِيُرِيَهُۥ كَيْفَ يُوَٰرِى سَوْءَةَ أَخِيهِ قَالَ يَـٰوَيْلَتَىٰٓ أَعَجَزْتُ أَنْ أَكُونَ مِثْلَ هَـٰذَا ٱلْغُرَابِ فَأُوَٰرِىَ سَوْءَةَ أَخِى فَأَصْبَحَ مِنَ ٱلنَّـٰدِمِينَ ﴿٣١﴾

31 تو خدا نے اٹھایا ایک کوا، جو زمین کھود رہا تھا، تاکہ وہ اسے دکھائے کہ وہ کیسے چھپائے اپنے بھائی کی برائی،اس نے کہا: ہائے، میری مار، کیا میں اتنا بے بس ہوں کہ میں اس کوےجیسا نہیں ہو سکتا، اور چھپا سکتا اپنے بھائی کی برائی؟ پھر وہ ہو گیا پچھتانے والوں میں سے،

مِنْ أَجْلِ ذَٰلِكَ كَتَبْنَا عَلَىٰ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ أَنَّهُۥ مَن قَتَلَ نَفْسًۢا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِى ٱلْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ ٱلنَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَآ أَحْيَا ٱلنَّاسَ جَمِيعًا وَلَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِٱلْبَيِّنَـٰتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم بَعْدَ ذَٰلِكَ فِى ٱلْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ ﴿٣٢﴾

32 اس وجہ سے ہم نے فرض کیااسرائیل کے بیٹوں پر کہ جو کوئی قتل کرے کسی جان کو بغیر جان کے بدلے کے، یا زمین میں برائی کرنے کی وجہ سے، تو وہ ایسا ہے کہ اس نے سارے آدمیوں کو قتل کر دیا، اور جو کوئی اسے زندگی دے ، تو وہ ایسا ہے کہ اس نے سارے آ دمیوں کو زندگی دے دی، اور ان کے پاس آچکے تھے ہمارے رسول کھلے ثبوت کے ساتھ، پھر ان میں سے بہت سے اس کے بعد زمین میں حد سے بڑھنے والے ہیں،

إِنَّمَا جَزَٰٓؤُا۟ ٱلَّذِينَ يُحَارِبُونَ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَسْعَوْنَ فِى ٱلْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُوٓا۟ أَوْ يُصَلَّبُوٓا۟ أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَـٰفٍ أَوْ يُنفَوْا۟ مِنَ ٱلْأَرْضِ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْىٌ فِى ٱلدُّنْيَا وَلَهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿٣٣﴾

33 ان کا بدلہ جو خدا اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں، اور کوشش کرتے ہیں زمین میں برائی کرنے کی صرف یہ ہے کہ انہیں قتل کردیا جائے، یا انہیں سولی چڑھادیا جائے، یا ان کے ہاتھ اور پاؤں اُلٹی طرف سے کاٹ دیئے جائیں، یا انہیں زمین سے نکال دیا جائے، وہ ان کے لیے ذلت ہے دنیا میں، اور آخرت میں ان کے لیے بڑی سزا ہے،

إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُوا۟ عَلَيْهِمْ فَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٣٤﴾

34 سوائے ان کے جو توبہ کرلیں اس سے پہلے کہ تم ان پر طاقت پا لو، تو جان لو کہ خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱبْتَغُوٓا۟ إِلَيْهِ ٱلْوَسِيلَةَ وَجَـٰهِدُوا۟ فِى سَبِيلِهِۦ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿٣٥﴾

35 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، خدا سے ڈرو، اور تلاش کرو اس کے پاس آنے کا ذریعہ، اور جدوجہد کرو اس کی راہ میں تاکہ تم شاید کامیاب ہو جاؤ،

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُۥ مَعَهُۥ لِيَفْتَدُوا۟ بِهِۦ مِنْ عَذَابِ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنْهُمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٣٦﴾

36 وہ جنہوں نے انکار کیا، اگر ان کے پاس ہوتا وہ سب کچھ جو زمین میں ہے، اور اس کے ساتھ اس جیسا اور بھی ، کہ وہ اسے قیامت کے دن کی سزا سے فدیہ میں دے دیں، تو بھی وہ ان سے قبول نہیں کیا جائے گا؛ اور ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے،

يُرِيدُونَ أَن يَخْرُجُوا۟ مِنَ ٱلنَّارِ وَمَا هُم بِخَـٰرِجِينَ مِنْهَا وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ ﴿٣٧﴾

37 وہ چاہیں گے کہ وہ نکل جائیں آ گ میں سے، اور وہ نہیں نکل سکیں گے اس میں سے، اور ان کے لیے ہمیشہ کی سزا ہے،

وَٱلسَّارِقُ وَٱلسَّارِقَةُ فَٱقْطَعُوٓا۟ أَيْدِيَهُمَا جَزَآءًۢ بِمَا كَسَبَا نَكَـٰلًا مِّنَ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٣٨﴾

38 اور چور مرد اور چور عورت: ان دونوں کے ہاتھ کاٹ دو، بدلہ اس کے لیے جو انہوں نے کمایا، خدا کی طرف سے ایک عبرت والی سزا، اور خدا سب پر غالب، حکمت والا ہے،

فَمَن تَابَ مِنۢ بَعْدِ ظُلْمِهِۦ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ ٱللَّـهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ إِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٣٩﴾

39 تو جو کوئی توبہ کرے اپنے غلط کرنے کے بعد، اور ٹھیک کرے، تو خدا اس کی طرف مڑتا ہے، اور خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے،

أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ ٱللَّـهَ لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ وَيَغْفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَٱللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٤٠﴾

40 کیا تم نہیں جانتے کہ خدا کے لیے ہے بادشاہی آ سمانوں اور زمین کی؟ وہ سزا دیتا ہے جس کو وہ چاہے، اور وہ معاف کرتا ہے جس کو وہ چاہے، اور خدا ہر چیز پر طاقتور ہے،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلرَّسُولُ لَا يَحْزُنكَ ٱلَّذِينَ يُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْكُفْرِ مِنَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِأَفْوَٰهِهِمْ وَلَمْ تُؤْمِن قُلُوبُهُمْ وَمِنَ ٱلَّذِينَ هَادُوا۟ سَمَّـٰعُونَ لِلْكَذِبِ سَمَّـٰعُونَ لِقَوْمٍ ءَاخَرِينَ لَمْ يَأْتُوكَ يُحَرِّفُونَ ٱلْكَلِمَ مِنۢ بَعْدِ مَوَاضِعِهِۦ يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هَـٰذَا فَخُذُوهُ وَإِن لَّمْ تُؤْتَوْهُ فَٱحْذَرُوا۟ وَمَن يُرِدِ ٱللَّـهُ فِتْنَتَهُۥ فَلَن تَمْلِكَ لَهُۥ مِنَ ٱللَّـهِ شَيْـًٔا أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَمْ يُرِدِ ٱللَّـهُ أَن يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ لَهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا خِزْىٌ وَلَهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿٤١﴾

41 اے رسول، تمہیں غمگین نہ کریں جو مقابلہ کرتے ہیں انکار میں، ان میں سے جو کہتے ہیں اپنے منہ سے: ہم یقین کرتے ہیں۔ اور ان کے دل یقین نہیں کرتے، اور ان میں سے جو یہودی ہیں، جھوٹ سننے والے، سننے والے ان لوگوں کو جو تمہارے پاس نہیں آ تے، وہ لفظوں کو اپنی جگہوں کے بعد مروڑتے ہیں، کہتےہوۓ: اگر تمہیں یہ دیا جائے تو اسے لے لو، اور اگر تمہیں یہ نہیں دیا جائے تو احتیاط کرو۔ اور جس کسی کو خدا چاہے آزمائش میں ڈالنا، تو تم نہیں پاؤ گے اس کے لیے کچھ بھی طاقت خدا کے خلاف، وہ ہیں جن کے دلوں کو خدا نہیں چاہتا پاک کرنا، ان کے لیے دنیا میں ذلالت ہے، اور ان کے لیے آخرت میں بڑی سزا ہے،

سَمَّـٰعُونَ لِلْكَذِبِ أَكَّـٰلُونَ لِلسُّحْتِ فَإِن جَآءُوكَ فَٱحْكُم بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ وَإِن تُعْرِضْ عَنْهُمْ فَلَن يَضُرُّوكَ شَيْـًٔا وَإِنْ حَكَمْتَ فَٱحْكُم بَيْنَهُم بِٱلْقِسْطِ إِنَّ ٱللَّـهَ يُحِبُّ ٱلْمُقْسِطِينَ ﴿٤٢﴾

42 جھوٹ سننے والے، خوب حرام کا کھانے والے، تو جب وہ تمہارے پاس آئیں، تو فیصلہ کرو ان کے بیچ میں، یا ان سے منہ موڑ لو، اور اگر تم ان سے منہ موڑ لو، تو وہ تمہارا کچھ بھی نہیں نقصان کر سکیں گے، اور اگر تم فیصلہ کرو، تو فیصلہ کرو ان کے بیچ میں انصاف کے ساتھ، خدا محبت کرتا ہے انصاف کرنے والوں سے،

وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِندَهُمُ ٱلتَّوْرَىٰةُ فِيهَا حُكْمُ ٱللَّـهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَ مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ وَمَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٤٣﴾

43 اور وہ تمہیں اپنا فیصلہ کرنے والا کیسے بناتے ہیں؟ اور ان کے پاس تورات ہے، جس میں خدا کا فیصلہ موجود ہے، پھر وہ اس کے بعد مڑ جاتے ہیں، اور وہ نہیں ہیں اس میں یقین رکھنے والے،

إِنَّآ أَنزَلْنَا ٱلتَّوْرَىٰةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ يَحْكُمُ بِهَا ٱلنَّبِيُّونَ ٱلَّذِينَ أَسْلَمُوا۟ لِلَّذِينَ هَادُوا۟ وَٱلرَّبَّـٰنِيُّونَ وَٱلْأَحْبَارُ بِمَا ٱسْتُحْفِظُوا۟ مِن كِتَـٰبِ ٱللَّـهِ وَكَانُوا۟ عَلَيْهِ شُهَدَآءَ فَلَا تَخْشَوُا۟ ٱلنَّاسَ وَٱخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِى ثَمَنًا قَلِيلًا وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَـٰفِرُونَ ﴿٤٤﴾

44 ہم نے تورات اتاری، جس میں رہنمائی ہے اور روشنی، اس سے فیصلہ کرتے تھے نبی، جو فرمانبردار تھے، ان کے لیے جو یہودی تھے،اور خدا والے، اور علماء، اس سے جو انہیں حفاظت کے لیے دیا گیا تھا خدا کی کتاب میں سے، اور وہ اس پر گواہ تھے، تو آ دمیوں سے نہیں ڈرو، اور مجھ سے ڈرو، اور میری نشانیوں کا سودا نہیں کرو تھوڑی قیمت پر، اور جو کوئی فیصلہ نہ کرے اس سے جو خدا نے اتارا، تو وہ ہیں انکار کرنے والے،

وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَآ أَنَّ ٱلنَّفْسَ بِٱلنَّفْسِ وَٱلْعَيْنَ بِٱلْعَيْنِ وَٱلْأَنفَ بِٱلْأَنفِ وَٱلْأُذُنَ بِٱلْأُذُنِ وَٱلسِّنَّ بِٱلسِّنِّ وَٱلْجُرُوحَ قِصَاصٌ فَمَن تَصَدَّقَ بِهِۦ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهُۥ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿٤٥﴾

45 اور اس میں ہم نے ان کے لیے فرض کیا تھا کہ جان کے بدلے جان، اور آ نکھ کے بدلے آ نکھ، اور ناک کے بدلے ناک، اور کان کے بدلے کان، اور دانت کے بدلے دانت، اور زخموں کے لیے بدلہ، تو جو کوئی اسے معاف کر دے تو وہ اس کے لیے کفارہ ہے، اور جو کوئی فیصلہ نہ کرے اس سے جو خدا نے اتارا، تو وہ ہیں غلط کرنے والے،

وَقَفَّيْنَا عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِم بِعِيسَى ٱبْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ ٱلتَّوْرَىٰةِ وَءَاتَيْنَـٰهُ ٱلْإِنجِيلَ فِيهِ هُدًى وَنُورٌ وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ ٱلتَّوْرَىٰةِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ ﴿٤٦﴾

46 اور ہم نے ان کے نقشِ قدم پر عیسی، مریم کے بیٹے کو بھیجا، تصدیق کرتے ہوئے جو اس کے سامنے تھا تورات میں سے، اور ہم نے اس کو انجیل دی ، جس میں رہنمائی اور روشنی تھی، اور تصدیق کرتی ہوئی اس کی جو اس کے سامنے تھا تورات میں سے، اور رہنمائی، اور نصیحت ڈرنے والوں کے لیے،

وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ ٱلْإِنجِيلِ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ فِيهِ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ ﴿٤٧﴾

47 اور فیصلہ کریں انجیل والے اس سے جو خدا نے اس میں اتارا ، اور جو کوئی فیصلہ نہیں کرے اس سے جو خدا نے اتارا، تو وہی ہیں نافرمان،

وَأَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ ٱلْكِتَـٰبِ وَمُهَيْمِنًا عَلَيْهِ فَٱحْكُم بَيْنَهُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ عَمَّا جَآءَكَ مِنَ ٱلْحَقِّ لِكُلٍّۢ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَٰحِدَةً وَلَـٰكِن لِّيَبْلُوَكُمْ فِى مَآ ءَاتَىٰكُمْ فَٱسْتَبِقُوا۟ ٱلْخَيْرَٰتِ إِلَى ٱللَّـهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ ﴿٤٨﴾

48 اور ہم نے اتاری تم پر کتاب سچ کے ساتھ، تصدیق کرتی ہوئی جو اس کے سامنے ہے کتاب میں سے، اور نگہبان اس پر، تو فیصلہ کرو ان کے بیچ میں اس سے جو خدا نے اتارا، اور ان کی خواہشات کے پیچھے نہ چلو، اس سچ کے بعد جو تمہارے پاس آ چکا ہے، ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لیے راستہ اور طریقہ کار بنایا ہے، اور اگر خدا چاہتا تو وہ تمہیں ایک ہی قوم بنا دیتا، لیکن وہ تاکہ تمہارا امتحان لے اس میں سے جو اس نے تمہیں دیا ہے، تو پہل کرو اچھائی میں، خدا کی طرف تم سب کی واپسی ہے، پھر وہ تمہے و بتا دے گا اس کے بارے میں جس میں تم جھگڑ رہے ہو،

وَأَنِ ٱحْكُم بَيْنَهُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ وَٱحْذَرْهُمْ أَن يَفْتِنُوكَ عَنۢ بَعْضِ مَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ إِلَيْكَ فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَٱعْلَمْ أَنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّـهُ أَن يُصِيبَهُم بِبَعْضِ ذُنُوبِهِمْ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ ٱلنَّاسِ لَفَـٰسِقُونَ ﴿٤٩﴾

49 اور تم فیصلہ کرو ان کے بیچ میں اس سے جو خدا نے اتارا، اور تم ان کی خواہشات کے پیچھے نہیں چلو، اور ان سے احتیاط کرو کہ وہ تمہیں آزمائش میں نہیں ڈال دیں اس کے کچھ حصّے کے بارے میں جو خدا نے تم پر اتارا، تو اگر وہ مڑ جائیں تو جان لو کہ خدا صرف یہ چاہتا ہے کہ وہ آ گرائے ان پر ان کے کچھ گناہوں کے سبب، اور آ دمیوں میں سے زیادہ تر نافرمان ہیں،

صفحہ 1 از 3 | کل 120 آیت / آیات