بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔

ٱلْحَمْدُ لِلَّـهِ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَجَعَلَ ٱلظُّلُمَـٰتِ وَٱلنُّورَ ثُمَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ ﴿١﴾

1 تعریف خدا کے لیے ہے جس نے بنایا آسمانوں اور زمین کو، اور بنایا اندھیروں اور روشنی کو، پھر وہ جنہوں نے انکار کیا بناتے ہیں اپنے رب کے ساتھ برابر،

هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَكُم مِّن طِينٍ ثُمَّ قَضَىٰٓ أَجَلًا وَأَجَلٌ مُّسَمًّى عِندَهُۥ ثُمَّ أَنتُمْ تَمْتَرُونَ ﴿٢﴾

2 وہ ہے جس نے بنایا تمہیں مٹی سے، پھر ایک وقت طے کیا، اور ایک مقررہ وقت اس کے پاس ہے، پھر تم شک کرتے ہو،

وَهُوَ ٱللَّـهُ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَفِى ٱلْأَرْضِ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَهْرَكُمْ وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُونَ ﴿٣﴾

3 اور وہ ہے خدا آسمانوں میں اور زمین میں، وہ جانتا ہے تمہارا چھپا اور تمہارا ظاہر، اور وہ جانتا ہے جو تم کما رہے ہو،

وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ ءَايَةٍ مِّنْ ءَايَـٰتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهَا مُعْرِضِينَ ﴿٤﴾

4 اور نہیں آتی ان کے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے مگر یہ کہ وہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں،

فَقَدْ كَذَّبُوا۟ بِٱلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ أَنۢبَـٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿٥﴾

5 تو انہوں نے سچ کو جھوٹ کہا جب وہ ان کے پاس آیا، تو اب آتی ہے ان کے پاس خبر اس کی جس کا وہ مذاق اڑاتے ہیں،

أَلَمْ يَرَوْا۟ كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّن قَرْنٍ مَّكَّنَّـٰهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّن لَّكُمْ وَأَرْسَلْنَا ٱلسَّمَآءَ عَلَيْهِم مِّدْرَارًا وَجَعَلْنَا ٱلْأَنْهَـٰرَ تَجْرِى مِن تَحْتِهِمْ فَأَهْلَكْنَـٰهُم بِذُنُوبِهِمْ وَأَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا ءَاخَرِينَ ﴿٦﴾

6 کیا وہ دیکھتے نہیں ہم نے ان سے پہلے کتنی نسلوں کو تباہ کردیا؟ ہم نے انہیں قائم کیا زمین میں جیسا کہ ہم نے تم کو قائم نہیں کیا، اور ہم نے بھیجا آسمان ان پر خوب بارش سے، اور بنائی نہریں بہتی ہوئی ان کے نیچے، پھر ہم نے ان کو ہلاک کر دیا ان کے گناہوں کی وجہ سے، اور پیدا کیا ان کے بعد دوسری نسل کو،

وَلَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتَـٰبًا فِى قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوهُ بِأَيْدِيهِمْ لَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿٧﴾

7 اور اگر ہم تم پر اتارتے ایک کتاب پرچی میں، تو وہ اسے چھو لیتے اپنے ہاتھوں سے، تو کہتے وہ جنہوں نے انکار کیا: یہ نہیں ہے مگر کھلا جادو۔

وَقَالُوا۟ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ مَلَكٌ وَلَوْ أَنزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِىَ ٱلْأَمْرُ ثُمَّ لَا يُنظَرُونَ ﴿٨﴾

8 اور انہوں نے کہا: کاش اس پر اتاراگیا ہوتا ایک فرشتہ۔ اور اگر ہم فرشتہ اتار دیتے تو طے ہو جاتا معاملہ، پھر انہیں مہلت نہیں دی جاتی،

وَلَوْ جَعَلْنَـٰهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنَـٰهُ رَجُلًا وَلَلَبَسْنَا عَلَيْهِم مَّا يَلْبِسُونَ ﴿٩﴾

9 اور اگر ہم نے اس کو فرشتہ بنایا ہوتا، تو اسے مرد بنایا ہوتا، اور ہم ان کو الجھا دیتے جیسے وہ الجھے ہوئے ہیں،

وَلَقَدِ ٱسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُوا۟ مِنْهُم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿١٠﴾

10 اور مذاق اڑایا گیا رسولوں کا تم سے پہلے، تو گھیر لیا ان کو جو مذاق اڑایا کرتے تھے ان میں سے اس نے جس کا وہ مذاق اڑا رہے تھے،

قُلْ سِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ ثُمَّ ٱنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُكَذِّبِينَ ﴿١١﴾

11 کہو: سفر کرو زمین میں، پھر دیکھو ،کیا انجام ہوا ان کا جنہوں نے جھوٹ کہا۔

قُل لِّمَن مَّا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ قُل لِّلَّـهِ كَتَبَ عَلَىٰ نَفْسِهِ ٱلرَّحْمَةَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿١٢﴾

12 کہو: کس کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے؟ کہو: خدا کا۔ اس نے اپنے اوپر رحم لکھا ہے جب وہ تمہیں جمع کرے گا قیامت کے دن پر، جس میں کوئی شک نہیں، وہ جو اپنی جانوں کو ہار گئے،تو وہ یقین نہیں کرتے،

وَلَهُۥ مَا سَكَنَ فِى ٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿١٣﴾

13 اور اس کا ہے جو وہ آرام کرتاہے رات اور دن میں، اور وہ سننے والا، جاننے والا ہے،

قُلْ أَغَيْرَ ٱللَّـهِ أَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ قُلْ إِنِّىٓ أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ ﴿١٤﴾

14 کہو: کیا میں خدا کے علاوہ کسی اور کو سرپرست لوں؟ آسمان اور زمین کو تخلیق کرنے والا، اور وہ جو کھلاتا ہے اور اسے کھلایا نہیں جاتا۔ کہو: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں پہلا بنوں فرماں‌برداروں میں سے، اور نہیں ہو شریک کرنے والوں میں سے،

قُلْ إِنِّىٓ أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّى عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿١٥﴾

15 کہو: میں ڈرتا ہوں، اگر میں نے مخالفت کی اپنے رب کی،ایک بڑے دن کی سزا سے،

مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُۥ وَذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْمُبِينُ ﴿١٦﴾

16 جس کسی سے پھیر دیا گیا اس دن، تو اس پر اس نے رحم کیا ، اور وہ ہے کھلی کامیابی،

وَإِن يَمْسَسْكَ ٱللَّـهُ بِضُرٍّۢ فَلَا كَاشِفَ لَهُۥٓ إِلَّا هُوَ وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿١٧﴾

17 اور اگر خدا تمہیں چھوئے تکلیف سے، تو کوئی نہیں ہٹانے والا اس کو سوائے اس کے، اور اگر وہ تمہیں چھوئےبہتر ی سے، تو وہ ہے ہر چیز پر طاقتور،

وَهُوَ ٱلْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِۦ وَهُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْخَبِيرُ ﴿١٨﴾

18 اور وہ ہے قادر اپنے بندوں پر، اور وہ ہے حکمت والا، خبر رکھنے والا،

قُلْ أَىُّ شَىْءٍ أَكْبَرُ شَهَـٰدَةً قُلِ ٱللَّـهُ شَهِيدٌۢ بَيْنِى وَبَيْنَكُمْ وَأُوحِىَ إِلَىَّ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانُ لِأُنذِرَكُم بِهِۦ وَمَنۢ بَلَغَ أَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ ٱللَّـهِ ءَالِهَةً أُخْرَىٰ قُل لَّآ أَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ وَإِنَّنِى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ ﴿١٩﴾

19 کہو: کیا چیز سب سے بڑی ہے گواہی میں؟ کہو: خدا گواہ ہے تمہارے اور میرے بیچ میں، اور یہ قرآن مجھ پر وحی ہوا ہے کہ میں ڈراؤں تمہیں اس سے، اور جس تک یہ پہنچے، کیا تم گواہی دیتے ہو کہ خدا کے ساتھ دوسرےمعبود ہیں؟ کہو: میں گواہی نہیں دیتا۔ کہو: وہ صرف ایک ہی معبود ہے، اور میں بے قصور ہوں اس سے جو تم شریک کرتے ہو،

ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ يَعْرِفُونَهُۥ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَآءَهُمُ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٢٠﴾

20 جن کو ہم نے کتاب دی، وہ پہچانتے ہیں اسے جیسے وہ پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو، وہ جو اپنی جانوں کو ہار گئے، تو وہ یقین نہیں کرتے،

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّـهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِـَٔايَـٰتِهِۦٓ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿٢١﴾

21 اور کون زیادہ غلط کرتا ہے اس سے جو گاڑھتا ہے خدا کے بارے میں جھوٹ، یا جھوٹ کہتا اس کی نشانیوں کو؟ وہ کامیاب نہیں ہوں گے، غلط کرنے والے،

وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوٓا۟ أَيْنَ شُرَكَآؤُكُمُ ٱلَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ ﴿٢٢﴾

22 اور اس دن جب ہم ان سب کو جمع کریں گے، پھر ہم کہیں گے ان سے جنہوں نے شریک کیا: کہاں ہیں تمہارے شریک جن کا تم دعوی کیا کرتے تھے؟

ثُمَّ لَمْ تَكُن فِتْنَتُهُمْ إِلَّآ أَن قَالُوا۟ وَٱللَّـهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ ﴿٢٣﴾

23 پھر نہیں ہوگی ان کی آزمائش سوائے اس کے کہ وہ کہے گے: خدا کی قسم، ہمارے رب، ہم شریک کرنے والے نہیں تھے۔

ٱنظُرْ كَيْفَ كَذَبُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ ﴿٢٤﴾

24 دیکھو وہ کیسے اپنے آپ سے جھوٹ بولتے تھے، اور گم ہو گیا ان سے جو وہ گھڑا کرتے تھے،

وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ وَجَعَلْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَن يَفْقَهُوهُ وَفِىٓ ءَاذَانِهِمْ وَقْرًا وَإِن يَرَوْا۟ كُلَّ ءَايَةٍ لَّا يُؤْمِنُوا۟ بِهَا حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُوكَ يُجَـٰدِلُونَكَ يَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّآ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٢٥﴾

25 اور ان میں سے وہ ہیں جو سنتے ہیں تمہیں، اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں کہ وہ نہ سمجھے اسے، اور اور ان کے کانوں میں بہرا پن ہے، اور اگر وہ دیکھ لیں ساری کی ساری نشانیاں، وہ یقین نہیں کریں گے ان پر، یہاں تک کہ جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں، وہ جھگڑتے ہیں تم سے، وہ جنہوں نے انکار کیا کہتے ہیں: یہ نہیں ہے مگر پہلے لوگوں کی کہانیاں،

وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَيَنْـَٔوْنَ عَنْهُ وَإِن يُهْلِكُونَ إِلَّآ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ ﴿٢٦﴾

26 اور وہ اس سے منع کرتے ہیں، اور اس سے دور رہتے ہیں، اور وہ نہیں تباہ کرتے مگر اپنی جانوں کو،اور انہیں سمجھ نہیں آتی،

وَلَوْ تَرَىٰٓ إِذْ وُقِفُوا۟ عَلَى ٱلنَّارِ فَقَالُوا۟ يَـٰلَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٢٧﴾

27 اور اگر تم دیکھ سکتے جب وہ آگ پر کھڑے کیے جائیں گے، تو وہ کہیں گے: کاش ہمیں واپس لوٹا دیا جاتا، اور ہم اپنے رب کی نشانیوں کو جھوٹ نہیں کہتے، اور ہم یقین رکھنے والوں میں سے ہوتے،

بَلْ بَدَا لَهُم مَّا كَانُوا۟ يُخْفُونَ مِن قَبْلُ وَلَوْ رُدُّوا۟ لَعَادُوا۟ لِمَا نُهُوا۟ عَنْهُ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ ﴿٢٨﴾

28 بلکہ ظاہر ہوگیا ہوگا ان پر جو وہ چھپاتے تھے پہلے، اور اگر انہیں لوٹا دیا جاتا تو وہ واپس لوٹ جاتے اس پر جس سے انہیں منع کیا گیا تھا، اور وہ جھوٹے ہیں،

وَقَالُوٓا۟ إِنْ هِىَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ ﴿٢٩﴾

29 اور وہ کہتے ہیں: ہماری دنیاوی زندگی کے سوا کچھ نہیں ہے،اور ہمیں اٹھایا نہیں جائے گا،

وَلَوْ تَرَىٰٓ إِذْ وُقِفُوا۟ عَلَىٰ رَبِّهِمْ قَالَ أَلَيْسَ هَـٰذَا بِٱلْحَقِّ قَالُوا۟ بَلَىٰ وَرَبِّنَا قَالَ فَذُوقُوا۟ ٱلْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ ﴿٣٠﴾

30 اور اگر تم دیکھ سکتے جب وہ کھڑے کیے جائیں گے اپنے رب کے سامنے، وہ کہے گا: کیا یہ سچائی نہیں؟ کہیں گے وہ: یقیناً، ہمارے رب کی قسم۔ وہ کہے گا: تو چکھو سزا اس لیے کہ تم انکار کرتے تھے۔

قَدْ خَسِرَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِلِقَآءِ ٱللَّـهِ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَتْهُمُ ٱلسَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوا۟ يَـٰحَسْرَتَنَا عَلَىٰ مَا فَرَّطْنَا فِيهَا وَهُمْ يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ عَلَىٰ ظُهُورِهِمْ أَلَا سَآءَ مَا يَزِرُونَ ﴿٣١﴾

31 وہ ہار گئے جنہوں نے جھوٹ کہا خدا سے ملاقات کو، یہاں تک کہ جب گھڑی ان پر اچانک آگئی،انہوں نے کہا: ہائے ہماری حسرت کہ ہم نے اسے نظرانداز کیا، اور وہ اپنے بوجھ اٹھائیں گے اپنی پیٹھوں پر، برا ہے وہ بوجھ جو وہ اٹھاتے ہیں،

وَمَا ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَآ إِلَّا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَلَلدَّارُ ٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿٣٢﴾

32 اور نہیں ہے دنیا کی زندگی سواۓ کھیل اور مشغلے کے، اور آ خرت کا گھر بہتر ہے ان کے لیے جو ڈرتے ہیں، کیا تم سمجھتے نہیں؟

قَدْ نَعْلَمُ إِنَّهُۥ لَيَحْزُنُكَ ٱلَّذِى يَقُولُونَ فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ وَلَـٰكِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ يَجْحَدُونَ ﴿٣٣﴾

33 ہم جانتے ہیں کہ تمہیں غمگین کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں، تو وہ تمہیں جھوٹا نہیں کہتے، لیکن غلط کرنے والے خدا کی نشانیوں کا انکار کرتے ہیں،

وَلَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ فَصَبَرُوا۟ عَلَىٰ مَا كُذِّبُوا۟ وَأُوذُوا۟ حَتَّىٰٓ أَتَىٰهُمْ نَصْرُنَا وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَـٰتِ ٱللَّـهِ وَلَقَدْ جَآءَكَ مِن نَّبَإِى۟ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٣٤﴾

34 اور تم سے پہلے بھی رسولوں کو جھوٹا کہا گیا، تو وہ صبر کرتے رہے جھوٹا کہلائے جانے پر، اور ور تکلیف پہنچائی گئی، یہاں تک کہ ہماری مدد ان کے پاس آ گئی، اور کوئی نہیں خدا کے الفاظ کو بدل سکتا، اور آ چکی ہیں تمہارے پاس کچھ خبریں ان کی جنہیں بھیجا گیا،

وَإِن كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ إِعْرَاضُهُمْ فَإِنِ ٱسْتَطَعْتَ أَن تَبْتَغِىَ نَفَقًا فِى ٱلْأَرْضِ أَوْ سُلَّمًا فِى ٱلسَّمَآءِ فَتَأْتِيَهُم بِـَٔايَةٍ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى ٱلْهُدَىٰ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْجَـٰهِلِينَ ﴿٣٥﴾

35 اور اگر ان کا منہ پھیرنا تمہارے لیے مشکل ہے تو اگر تم زمین میں کوئی سوراخ یا آسمان میں کوئی سیڑھی تلاش کر سکتے ہو کہ ان کے لیے کوئی نشانی لے آؤ، اور اگر خدا چاہتا تو وہ ان کو جمع کر دیتا رہنمائی پر، تو لاعلموں میں سے نہیں ہو،

إِنَّمَا يَسْتَجِيبُ ٱلَّذِينَ يَسْمَعُونَ وَٱلْمَوْتَىٰ يَبْعَثُهُمُ ٱللَّـهُ ثُمَّ إِلَيْهِ يُرْجَعُونَ ﴿٣٦﴾

36 صرف وہی جواب دیتے ہیں جو سنتے ہیں، اور جو مردے ہیں، خدا انہیں اٹھائے گا، پھر وہ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے،

وَقَالُوا۟ لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ ءَايَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ قُلْ إِنَّ ٱللَّـهَ قَادِرٌ عَلَىٰٓ أَن يُنَزِّلَ ءَايَةً وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٣٧﴾

37 اور وہ کہتے ہیں: کاش اتاری گئی ہوتی اس پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے۔ کہو: خدا طاقت رکھتے ہیں اس پر کہ وہ نشانی اتاریں۔ لیکن ان میں سے زیادہ تر نہیں جانتے،

وَمَا مِن دَآبَّةٍ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا طَـٰٓئِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّآ أُمَمٌ أَمْثَالُكُم مَّا فَرَّطْنَا فِى ٱلْكِتَـٰبِ مِن شَىْءٍ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يُحْشَرُونَ ﴿٣٨﴾

38 اور زمین میں کوئی رینگنے والا نہیں، اور نہ کوئی پرندہ جو اپنے پروں پر اُڑتا ہے، سواۓ اس کے کہ وہ تم جیسی قومیں ہیں، ہم نے کتاب میں کسی چیز کو نظر انداز نہیں کیا، پھر وہ اپنے رب کی طرف جمع کیے جائیں گے،

وَٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا صُمٌّ وَبُكْمٌ فِى ٱلظُّلُمَـٰتِ مَن يَشَإِ ٱللَّـهُ يُضْلِلْـهُ وَمَن يَشَأْ يَجْعَلْهُ عَلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٣٩﴾

39 اور وہ جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہا، بہرے اور گونگے ہیں اندھیروں میں، جس کسی کو خدا چاہے، وہ اسے گمراہ کر تا ہے، اور جس کسی کو وہ چاہے، وہ چلا دیتا ہے اسے سیدھی راہ پر،

قُلْ أَرَءَيْتَكُمْ إِنْ أَتَىٰكُمْ عَذَابُ ٱللَّـهِ أَوْ أَتَتْكُمُ ٱلسَّاعَةُ أَغَيْرَ ٱللَّـهِ تَدْعُونَ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿٤٠﴾

40 کہو: کیا تم نے د یکھا، اگر آ جائے تم پر خدا کی سزا، یا آ جائے تم پر گھڑی، تو کیا تم خدا کے سوا کسی اور کو پکارو گے، اگر تم سچ بولتے ہو؟

بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِن شَآءَ وَتَنسَوْنَ مَا تُشْرِكُونَ ﴿٤١﴾

41 بلکہ اسی کو تم پکارو گے، پھر وہ ہٹا دے گا اس کو جس کے لیے تم اسے پکارتے ہو، اگر وہ چاہے، اور تم بھول جاؤ گے ان کو جنہیں تم شریک کرتے ہو،

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰٓ أُمَمٍ مِّن قَبْلِكَ فَأَخَذْنَـٰهُم بِٱلْبَأْسَآءِ وَٱلضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ ﴿٤٢﴾

42 اور ہم نے بھیجے قوموں کی طرف تم سے پہلے، پھر پکڑ لیا ہم نے انہیں سختی اور بدحالی سے تاکہ وہ شاید گڑگڑائیں،

فَلَوْلَآ إِذْ جَآءَهُم بَأْسُنَا تَضَرَّعُوا۟ وَلَـٰكِن قَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿٤٣﴾

43 تو کاش وہ گڑگڑاتے جب ان پر ہمارا زور آیا، لیکن ان کے دل سخت ہو گئے، اور سجا دیا شیطان نے ان کے لیے جو وہ کر رہے تھے،

فَلَمَّا نَسُوا۟ مَا ذُكِّرُوا۟ بِهِۦ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَٰبَ كُلِّ شَىْءٍ حَتَّىٰٓ إِذَا فَرِحُوا۟ بِمَآ أُوتُوٓا۟ أَخَذْنَـٰهُم بَغْتَةً فَإِذَا هُم مُّبْلِسُونَ ﴿٤٤﴾

44 تو جب وہ بھول گئے وہ جو انہیں یاد دلایا گیا تھا، تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے یہاں تک کہ جب وہ خوش ہو گئے اس پر جو انہیں دیا گیا تھا، ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا، تو پھر وہ مایوس ہو گئے،

فَقُطِعَ دَابِرُ ٱلْقَوْمِ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَٱلْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٤٥﴾

45 پھر کاٹ دی گئی جڑ غلط کرنے والی قوم کی، اور تعریف خدا کے لیے ہے ، جہانوں کا رب،

قُلْ أَرَءَيْتُمْ إِنْ أَخَذَ ٱللَّـهُ سَمْعَكُمْ وَأَبْصَـٰرَكُمْ وَخَتَمَ عَلَىٰ قُلُوبِكُم مَّنْ إِلَـٰهٌ غَيْرُ ٱللَّـهِ يَأْتِيكُم بِهِ ٱنظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ ٱلْـَٔايَـٰتِ ثُمَّ هُمْ يَصْدِفُونَ ﴿٤٦﴾

46 کہو: کیا تم نے د یکھا، اگر خدا تمہارا سننا اور دیکھنا لے لیں، اور مہر لگا دیں تمہارے دلوں پر، کون ہے معبود خدا کے علاوہ جو تمہیں وہ واپس لوٹا سکتا ہے؟ دیکھو کیسے ہم اپنی نشانیاں پھیرتے ہیں، پھر وہ منہ پھیر لیتے ہیں،

قُلْ أَرَءَيْتَكُمْ إِنْ أَتَىٰكُمْ عَذَابُ ٱللَّـهِ بَغْتَةً أَوْ جَهْرَةً هَلْ يُهْلَكُ إِلَّا ٱلْقَوْمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿٤٧﴾

47 کہو: کیا تم نے د یکھا، اگر تم پر خدا کی سزا اچانک یا کھلم کھلا آ جائے، تو کیا غلط کرنے والے لوگوں کے سوا کوئی تباہ کیا جائے گا؟

وَمَا نُرْسِلُ ٱلْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ فَمَنْ ءَامَنَ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٤٨﴾

48 اور ہم صرف بھیجتے ہیں رسولوں کو خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے بنا کر ، تو جو کوئی یقین کرے اور ٹھیک کرے، تو ان پر خوف نہیں ہوگا اور وہ غمگین نہیں ہوں گے،

وَٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا يَمَسُّهُمُ ٱلْعَذَابُ بِمَا كَانُوا۟ يَفْسُقُونَ ﴿٤٩﴾

49 اور وہ جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہا، ان کو چھو لے گی سزا اس لیے کہ انہوں نے نافرمانی کی،

صفحہ 1 از 4 | کل 165 آیت / آیات