بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔

الٓمٓصٓ ﴿١﴾

1 الٓمٓصٓ

كِتَـٰبٌ أُنزِلَ إِلَيْكَ فَلَا يَكُن فِى صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنذِرَ بِهِۦ وَذِكْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ ﴿٢﴾

2 ایک کتاب اتاری گئی ہے تم پر، تو تمہارے سینے میں کوئی پریشانی نہیں ہو اس سے تاکہ تم ڈراؤ اس سے، اور ایک یاد دلانے والی یقین رکھنے والوں کو،

ٱتَّبِعُوا۟ مَآ أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ ﴿٣﴾

3 پیچھے چلواس کے جو اتارا گیا تم پر تمہارا رب سے، اور پیچھے نہیں چلو اس کے علاوہ سرپرستوں کے،تم کم یاد رکھتے ہو،

وَكَم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَا فَجَآءَهَا بَأْسُنَا بَيَـٰتًا أَوْ هُمْ قَآئِلُونَ ﴿٤﴾

4 اور کتنے ہیں شہر جنہیں ہم نے تباہ کیا، تو آیا اس پر ہمارا زور، رات کو یا جب وہ دوپہر میں آرام کر رہےتھے،

فَمَا كَانَ دَعْوَىٰهُمْ إِذْ جَآءَهُم بَأْسُنَآ إِلَّآ أَن قَالُوٓا۟ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ ﴿٥﴾

5 تو نہیں تھی ان کی پکار جب آیا ان پر ہمارا زورسوائے اس کے کہ انہوں نے کہا: ہم غلط کرنے والے تھے۔

فَلَنَسْـَٔلَنَّ ٱلَّذِينَ أُرْسِلَ إِلَيْهِمْ وَلَنَسْـَٔلَنَّ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٦﴾

6 تو ہم پوچھیں گے ان سے جن کی طرف بھیجا گیا، اور ہم پوچھیں گے بھیجے جانے والوں کو،

فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيْهِم بِعِلْمٍ وَمَا كُنَّا غَآئِبِينَ ﴿٧﴾

7 تو ہم بتائیں گے انہیں علم کے ساتھ، اور ہم نہیں تھے غائب،

وَٱلْوَزْنُ يَوْمَئِذٍ ٱلْحَقُّ فَمَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿٨﴾

8 اور اس دن کا تولنا سچا تولنا ہوگا، تو جس کسی کے پلڑے بھاری ہوں گے، تو وہ ہیں جو کامیاب ہیں،

وَمَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُم بِمَا كَانُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا يَظْلِمُونَ ﴿٩﴾

9 اور جس کسی کے پلڑے ہلکے ہوں گے، تو وہ ہیں جو اپنی جانوں کو ہار گئے اس لیے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کے ساتھ غلط کیا،

وَلَقَدْ مَكَّنَّـٰكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَـٰيِشَ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ ﴿١٠﴾

10 اور ہم نے تمہیں زمین میں قائم کیا، اور بنائے تمہارے لیے اس میں روزگار ،تم کم شکر گزار ہو،

وَلَقَدْ خَلَقْنَـٰكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنَـٰكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ ٱسْجُدُوا۟ لِـَٔادَمَ فَسَجَدُوٓا۟ إِلَّآ إِبْلِيسَ لَمْ يَكُن مِّنَ ٱلسَّـٰجِدِينَ ﴿١١﴾

11 اور ہم نے تمہیں بنایا، پھر تمہیں شکل دی، پھر ہم نے کہا فرشتوں سے: جھکو آ دم کے سامنے۔ تو وہ جھکے، سوائے ابلیس کے، وہ جھکنے والوں میں سے نہیں تھا،

قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ قَالَ أَنَا۠ خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِى مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُۥ مِن طِينٍ ﴿١٢﴾

12 کہا اس نے : کس چیز نے روکا تمہیں جھکنے سے جب میں نے تمہیں حکم دیا؟ اس نے کہا: میں اس سے بہتر ہوں، آپ نے مجھے بنایا آگ سے، اور آپ نے بنایا اسے مٹی سے۔

قَالَ فَٱهْبِطْ مِنْهَا فَمَا يَكُونُ لَكَ أَن تَتَكَبَّرَ فِيهَا فَٱخْرُجْ إِنَّكَ مِنَ ٱلصَّـٰغِرِينَ ﴿١٣﴾

13 کہا اس نے: تو اترو یہاں سے، تو تمہارے لیے نہیں ہے کہ تم غرور کرو اس میں، تو نکل جاؤ، تم ہو گئے ہو ذلیلوں میں سے۔

قَالَ أَنظِرْنِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ﴿١٤﴾

14 اس نے کہا: مجھے مہلت دیں اس دن تک جب وہ اٹھائیں جائے گے۔

قَالَ إِنَّكَ مِنَ ٱلْمُنظَرِينَ ﴿١٥﴾

15 کہا اس نے: تم ہو مہلت دیے جانے والوں میں سے۔

قَالَ فَبِمَآ أَغْوَيْتَنِى لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَٰطَكَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ﴿١٦﴾

16 اس نے کہا: اس لیے کہ آپ نے مجھے گمراہ کیے ، میں بیٹھوں گا ان کے لیے آ پ کی سیدھی راہ پر،

ثُمَّ لَـَٔاتِيَنَّهُم مِّنۢ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَـٰنِهِمْ وَعَن شَمَآئِلِهِمْ وَلَا تَجِدُ أَكْثَرَهُمْ شَـٰكِرِينَ ﴿١٧﴾

17 پھر میں آؤں گا ان کے پاس ان کے سامنے سے، اور ان کے پیچھے سے، اور ان کے دائیں سے، اور ان کے بائیں سے، اور آپ نہیں پائیں گے ان میں سے زیادہ تر کو شکر گزار۔

قَالَ ٱخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُومًا مَّدْحُورًا لَّمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿١٨﴾

18 کہا اس نے: نکلو اس میں سے، حقیر اور دھتکارے ہوئے، جو کوئی تمہارے پیچھے چلا ان میں سے، تو میں بھر دوں گا جہنم کو تم سب سے،

وَيَـٰٓـَٔادَمُ ٱسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ ٱلْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَـٰذِهِ ٱلشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٩﴾

19 اور اے آ دم، آرام کرو تم اور تمہاری بیوی جنت میں، اور کھاؤ تم دونوں جہاں سے تم چاہو، اور تم دونوں اس درخت کے قریب نہیں جانا، پھر تم دونوں غلط کرنے والوں میں سے ہو جاؤ گے،

فَوَسْوَسَ لَهُمَا ٱلشَّيْطَـٰنُ لِيُبْدِىَ لَهُمَا مَا وُۥرِىَ عَنْهُمَا مِن سَوْءَٰتِهِمَا وَقَالَ مَا نَهَىٰكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هَـٰذِهِ ٱلشَّجَرَةِ إِلَّآ أَن تَكُونَا مَلَكَيْنِ أَوْ تَكُونَا مِنَ ٱلْخَـٰلِدِينَ ﴿٢٠﴾

20 تو شیطان نے ان دونوں کو چپکے کہا، تاکہ وہ ان دونوں کو دکھادے جو ان دونوں سے چھپا ہوا تھا ان کی برائی میں سے، اور کہا اس نے: تمہارے رب نے تم دونوں کو اس درخت سے منع نہیں کیا مگر اس لیے کہ تم دونوں بن جاؤ مالک، یا تم دونوں ہو جاؤ ہمیشہ رہنے والوں میں سے،

وَقَاسَمَهُمَآ إِنِّى لَكُمَا لَمِنَ ٱلنَّـٰصِحِينَ ﴿٢١﴾

21 اور اس نے ان دونوں سے قسم کھائی:میں تم دونوں کے لیے نصیحت والوں میں سے ہوں۔

فَدَلَّىٰهُمَا بِغُرُورٍ فَلَمَّا ذَاقَا ٱلشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْءَٰتُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفَانِ عَلَيْهِمَا مِن وَرَقِ ٱلْجَنَّةِ وَنَادَىٰهُمَا رَبُّهُمَآ أَلَمْ أَنْهَكُمَا عَن تِلْكُمَا ٱلشَّجَرَةِ وَأَقُل لَّكُمَآ إِنَّ ٱلشَّيْطَـٰنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِينٌ ﴿٢٢﴾

22 تو اس نے ان دونوں کو مائل کردیا دھوکے سے، تو جب ان دونوں نے درخت کو چکھا ، تو کھل گئی ان پر ان کی برائی، اور وہ جنت کے پتوں میں سے اپنے اوپر جوڑنے لگے، اور ان دونوں کے رب نے انہیں پکارا: کیا میں نے تم کو اس درخت سے منع نہیں کیا تھا؟ اور کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ شیطان تم دونوں کا کھلا دشمن ہے؟

قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَآ أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ ﴿٢٣﴾

23 کہا ان دونوں نے: ہمارے رب، ہم نے اپنی جانوں کے ساتھ غلط کیا، اور اگر آپ نے ہمیں معاف نہیں کیا، اور ہم پر رحم نہیں کیا، تو ہم ہو جائیں گے ہارنے والوں میں سے،

قَالَ ٱهْبِطُوا۟ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَـٰعٌ إِلَىٰ حِينٍ ﴿٢٤﴾

24 اس نے کہا: اترو، ایک دوسرے کے دشمن ہو تم ، اور تمہارے لیے زمین میں ایک وقت تک ٹھکانہ اور فائدہ ہے،

قَالَ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ ﴿٢٥﴾

25 اس نے کہا: اس میں تم جیو گے، اور اس میں تو مرو گے، اور اس میں سے تم نکالے جاؤ گے۔

يَـٰبَنِىٓ ءَادَمَ قَدْ أَنزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَٰرِى سَوْءَٰتِكُمْ وَرِيشًا وَلِبَاسُ ٱلتَّقْوَىٰ ذَٰلِكَ خَيْرٌ ذَٰلِكَ مِنْ ءَايَـٰتِ ٱللَّـهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ ﴿٢٦﴾

26 اے آدم کے بیٹوں، ہم نے اتارا ہے تم پر کپڑا تاکہ تمہاری برائی چھپائے، اور پر، اور ڈر کا کپڑا ، وہ بہتر ہے، وہ ہماری نشانیوں میں سے ہے تاکہ وہ شاید یاد رکھیں۔

يَـٰبَنِىٓ ءَادَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ كَمَآ أَخْرَجَ أَبَوَيْكُم مِّنَ ٱلْجَنَّةِ يَنزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوْءَٰتِهِمَآ إِنَّهُۥ يَرَىٰكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُۥ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ إِنَّا جَعَلْنَا ٱلشَّيَـٰطِينَ أَوْلِيَآءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٢٧﴾

27 اے آدم کے بیٹوں، شیطان تمہیں آزمائش میں نہ ڈالے، جیسے اس نے نکالا تمہارے ماں باپ کو جنت میں سے، ان دونوں سے ان کے کپڑے اتارتے ہوئے تاکہ وہ دکھائے ان کو ان کی برائی، وہ تمہیں دیکھتا ہے، وہ اور اس کا قبیلہ، وہاں سے جہاں سے تم ان کو نہیں دیکھتے، ہم نے بنائے ہیں شیاطین سرپرست ان کے لیے جو یقین نہیں کرتے،

وَإِذَا فَعَلُوا۟ فَـٰحِشَةً قَالُوا۟ وَجَدْنَا عَلَيْهَآ ءَابَآءَنَا وَٱللَّـهُ أَمَرَنَا بِهَا قُلْ إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يَأْمُرُ بِٱلْفَحْشَآءِ أَتَقُولُونَ عَلَى ٱللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٢٨﴾

28 اور جب وہ کرتے ہیں بے حیائی، تو کہتے ہیں: ہم نے پایا اس پر اپنے باپ دادا کو، اور خدا نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے۔ کہو: خدا حکم نہیں دیتا بے حیائی کا۔ کیا تم خدا کے بارے میں کہتے ہو جو تم نہیں جانتے؟

قُلْ أَمَرَ رَبِّى بِٱلْقِسْطِ وَأَقِيمُوا۟ وُجُوهَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَٱدْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ ﴿٢٩﴾

29 کہو: میرے رب نے حکم دیا ہے انصاف کا، اور اور قائم کرو اپنے چہرے ہر مسجد میں، اور پکارو اسے، دین کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے، جیسے اس نے تمہیں پہلے بنایا، ویسے تم واپس لوٹو گے،

فَرِيقًا هَدَىٰ وَفَرِيقًا حَقَّ عَلَيْهِمُ ٱلضَّلَـٰلَةُ إِنَّهُمُ ٱتَّخَذُوا۟ ٱلشَّيَـٰطِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ ﴿٣٠﴾

30 ایک فرقے کی اس نے رہنمائی کی، اور ایک فرقے پر لازم ہوگئی گمراہی ، انہوں نے لے لیا شیاطین کو سرپرست خدا کے علاوہ، اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ رہنمائی والوں میں سے ہیں۔

يَـٰبَنِىٓ ءَادَمَ خُذُوا۟ زِينَتَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ وَلَا تُسْرِفُوٓا۟ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلْمُسْرِفِينَ ﴿٣١﴾

31 اے آدم کے بیٹوں، پہنو اپنا زیور ہر مسجد میں، اور کھاؤ اور پیو، اور حد سے نہیں بڑھو، وہ محبت نہیں کرتا حد سے بڑھنے والوں سے،

قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ ٱللَّـهِ ٱلَّتِىٓ أَخْرَجَ لِعِبَادِهِۦ وَٱلطَّيِّبَـٰتِ مِنَ ٱلرِّزْقِ قُلْ هِىَ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ﴿٣٢﴾

32 کہو:کس نے حرام کیا ہے زیور خدا کا جو انہوں نے نکالا اپنے بندوں کے لیے،اور دی ہوئی اچھی چیزیں؟ کہو: یہ ان کے لیے ہیں جنہوں نے یقین کیا دنیا کی زندگی میں ،اور صرف قیامت کے دن میں۔ اسی طرح ہم اپنی نشانیاں کھول کر دکھاتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں،

قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّىَ ٱلْفَوَٰحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَٱلْإِثْمَ وَٱلْبَغْىَ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ وَأَن تُشْرِكُوا۟ بِٱللَّـهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِۦ سُلْطَـٰنًا وَأَن تَقُولُوا۟ عَلَى ٱللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٣٣﴾

33 کہو: میرے رب نے صرف حرام کی ہے بے حیائی، جو اس میں کھلا ہے، اور جو چھپا ہے، اور گناہ،اورزیادتی حق کے بغیر، اور یہ کہ تم شریک کرو خدا کے ساتھ اس کو جس کا انہوں نے کچھ اختیار نہیں اتارا، اور اور یہ کہ تم کہو خدا کے بارے میں جو تم نہیں جانتے،

وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَآءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ ﴿٣٤﴾

34 اور ہر قوم کا ایک وقت ہے، تو جب آ جائے ان کا وقت، تو وہ نہ ایک گھڑی دیر کر سکتے ہیں، اور نہ جلدی کر سکتے ہیں،

يَـٰبَنِىٓ ءَادَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِّنكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ ءَايَـٰتِى فَمَنِ ٱتَّقَىٰ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٣٥﴾

35 اے آدم کے بیٹوں، اگر تمہارے پاس آئیں رسول تم میں سے بتاتے ہوئے تمہیں ہماری نشانیاں، تو جو کوئی ڈرے، اور ٹھیک کرے، تو ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا، اور وہ غمگین نہیں ہوں گے،

وَٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا وَٱسْتَكْبَرُوا۟ عَنْهَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٣٦﴾

36 اور وہ جنہوں نے ہماری نشانیوں کو چھوٹ کہا، اور غرور کیا ان پر، وہ ہیں آگ والے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے،

فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّـهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِـَٔايَـٰتِهِۦٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ يَنَالُهُمْ نَصِيبُهُم مِّنَ ٱلْكِتَـٰبِ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَهُمْ قَالُوٓا۟ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ قَالُوا۟ ضَلُّوا۟ عَنَّا وَشَهِدُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا۟ كَـٰفِرِينَ ﴿٣٧﴾

37 تو کون اس سے زیادہ غلط کرتا ہے جو گھڑے خدا کے بارے میں جھوٹ یا اس کی نشانیوں کو جھوٹ کہے؟ وہ ہیں جن تک پہنچتا ہے ان کا حصہ کتاب میں سے یہاں تک کہ جب آجاتے ہیں ہمارے بھیجے ہوۓ ان کے پاس، تو وہ انہیں لے لیتے ہیں، وہ کہیں گے: کہاں ہے وہ جسے تم پکارتے تھے خدا کے علاوہ؟ کہیں گے وہ: وہ ہم سے گم ہو گئے، اور وہ گواہی دیں گے اپنی جانوں کے خلاف کہ وہ انکار کرنے والے تھے،

قَالَ ٱدْخُلُوا۟ فِىٓ أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُم مِّنَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ فِى ٱلنَّارِ كُلَّمَا دَخَلَتْ أُمَّةٌ لَّعَنَتْ أُخْتَهَا حَتَّىٰٓ إِذَا ٱدَّارَكُوا۟ فِيهَا جَمِيعًا قَالَتْ أُخْرَىٰهُمْ لِأُولَىٰهُمْ رَبَّنَا هَـٰٓؤُلَآءِ أَضَلُّونَا فَـَٔاتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ ٱلنَّارِ قَالَ لِكُلٍّۢ ضِعْفٌ وَلَـٰكِن لَّا تَعْلَمُونَ ﴿٣٨﴾

38 کہے گا وہ: داخل ہو ان قوموں میں جو گزر گئیں تم سے پہلے، جن اور انسان میں سے، آگ میں۔ جب بھی داخل ہوگی کوئی قوم، وہ لعنت کرے گی اپنی بہن کو، یہاں تک کہ جب وہ پہنچ جائیں گے اس میں سب کے سب،تو کہیں گے ان کے آخر والے ان کے پہلے والوں کے بارے میں:ہمارے رب، یہ ہیں وہ جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا، تو دیں انہیں دگنی سزا آ گ کی۔ کہے گا وہ: ہر ایک کے لیے دگنی ہے، اور تم نہیں جانتے۔

وَقَالَتْ أُولَىٰهُمْ لِأُخْرَىٰهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَيْنَا مِن فَضْلٍ فَذُوقُوا۟ ٱلْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ ﴿٣٩﴾

39 اور کہیں گے ان سے پہلے ان کے آخر والوں سے: تو تمہیں ہم پر کوئی ترجیح نہیں،تو چکھو سزا اس کے لیے جو تم نے کمایا۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا وَٱسْتَكْبَرُوا۟ عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَٰبُ ٱلسَّمَآءِ وَلَا يَدْخُلُونَ ٱلْجَنَّةَ حَتَّىٰ يَلِجَ ٱلْجَمَلُ فِى سَمِّ ٱلْخِيَاطِ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٤٠﴾

40 وہ جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہا، اور غرور کیا ان پر ، کھولے نہیں جائیں گے ان کے لیے دروازے آسمان کے، اور وہ داخل نہیں ہوں گے جنت میں، یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے۔

لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٤١﴾

41 ان کے لیے جہنم میں آرام کی جگہ ہوگی، اور ان کے اوپر پردے ہوں گے، اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں غلط کرنے والوں کو،

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٤٢﴾

42 اور وہ جنہوں نے یقین کیا، اور اچھے کام کیے، ہم بوجھ نہیں ڈالتے کسی بھی جان پر سوائے اس کی طاقت کے، وہ ہیں جنت والے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے،

وَنَزَعْنَا مَا فِى صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهِمُ ٱلْأَنْهَـٰرُ وَقَالُوا۟ ٱلْحَمْدُ لِلَّـهِ ٱلَّذِى هَدَىٰنَا لِهَـٰذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِىَ لَوْلَآ أَنْ هَدَىٰنَا ٱللَّـهُ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِٱلْحَقِّ وَنُودُوٓا۟ أَن تِلْكُمُ ٱلْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٤٣﴾

43 اور ہم نکال دیں گے ان کے سینوں میں سے نفرت، ان کے نیچے نہریں بہیں گی، اور وہ کہیں گے: تعریف خدا کے لیے ہے جنہوں نے ہماری رہنمائی کی اس کی طرف ،اور ہم رہنما نہیں ہوتے اگر خدا ہماری رہنمائی نہیں کرتے، ہمارے رب کے رسول سچ کے ساتھ آئے تھے ،اور انہیں آواز دی جائے گی: یہ ہے وہ جنت جو تمہیں وراثت میں دی گئی ہے اس کے لیے جو تم نے کیا،

وَنَادَىٰٓ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ أَصْحَـٰبَ ٱلنَّارِ أَن قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلْ وَجَدتُّم مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا قَالُوا۟ نَعَمْ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَيْنَهُمْ أَن لَّعْنَةُ ٱللَّـهِ عَلَى ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٤٤﴾

44 اور آواز دیں گے جنت والے آ گ والوں کو: ہم نے پایا سچا جو ہمارے رب نے ہم سے وعدہ کیا تھا، کیا تم نے پایا سچا جو تمہارے رب نے تم سے وعدہ کیا تھا؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ تو پکارے گا ایک پکارنے والا ان کے بیچ میں: خدا کی لعنت ہے غلط کرنے والوں پر،

ٱلَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِٱلْـَٔاخِرَةِ كَـٰفِرُونَ ﴿٤٥﴾

45 وہ جو خدا کی راہ سے موڑتے ہیں، اور تلاش کرتے ہیں اس میں ٹیڑھا پن، اور وہ آ خرت کا انکار کرتے ہیں،

وَبَيْنَهُمَا حِجَابٌ وَعَلَى ٱلْأَعْرَافِ رِجَالٌ يَعْرِفُونَ كُلًّۢا بِسِيمَىٰهُمْ وَنَادَوْا۟ أَصْحَـٰبَ ٱلْجَنَّةِ أَن سَلَـٰمٌ عَلَيْكُمْ لَمْ يَدْخُلُوهَا وَهُمْ يَطْمَعُونَ ﴿٤٦﴾

46 اور ان دونوں کے بیچ میں ایک پردہ ہوگا، اور اونچائیوں پر آ دمی ہوں گے، وہ جانتے ہوں گے ہر ایک کو ان کی نشانیوں سے، اور وہ آواز دیں گے جنت والوں کو: سلامتی ہو تم، پر وہ داخل نہیں ہوئےہیں اس میں، اور وہ چاہتے ہیں،

وَإِذَا صُرِفَتْ أَبْصَـٰرُهُمْ تِلْقَآءَ أَصْحَـٰبِ ٱلنَّارِ قَالُوا۟ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٤٧﴾

47 اور جب ان کی نگاہیں آگ والوں کی طرف پھریں گی، تو وہ کہیں گے: ہمارے رب ہمیں نہیں رکھیں غلط کرنے والے لوگوں کے ساتھ۔

وَنَادَىٰٓ أَصْحَـٰبُ ٱلْأَعْرَافِ رِجَالًا يَعْرِفُونَهُم بِسِيمَىٰهُمْ قَالُوا۟ مَآ أَغْنَىٰ عَنكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ ﴿٤٨﴾

48 اور آواز دیں گے اونچائی والے ان مردوں کوجنہیں وہ ان کی نشانیوں سے جانتے ہوں گے، کہیں گے: کوئی فائدہ نہیں دیا تمہیں تمہارے جمع کرنے نے، اور نہ تمہارے غرور نے،

أَهَـٰٓؤُلَآءِ ٱلَّذِينَ أَقْسَمْتُمْ لَا يَنَالُهُمُ ٱللَّـهُ بِرَحْمَةٍ ٱدْخُلُوا۟ ٱلْجَنَّةَ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمْ وَلَآ أَنتُمْ تَحْزَنُونَ ﴿٤٩﴾

49 کیا یہ وہی ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھاتے تھے کہ خدا نہیں پہنچے گے رحم کے ساتھ ان تک؟ داخل ہو جنت میں، تم پر کوئی خوف نہیں، اور غمگین نہیں ہو تم۔

صفحہ 1 از 5 | کل 206 آیت / آیات