بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔

يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْأَنفَالِ قُلِ ٱلْأَنفَالُ لِلَّـهِ وَٱلرَّسُولِ فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَأَصْلِحُوا۟ ذَاتَ بَيْنِكُمْ وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥٓ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١﴾

1 وہ پوچھیں گے تم سے غنیمتوں کے بارے میں، کہو: غنیمتیں خدا کے لیے ہیں، اور رسول کے لیے، تو ڈرو خدا سے، اور ٹھیک کرو اپنے بیچ میں، اور بات مانو خدا کی اور اس کے رسول کی، اگر تم یقین رکھنے والے ہو،

إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ ٱللَّـهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُهُۥ زَادَتْهُمْ إِيمَـٰنًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ﴿٢﴾

2 یقین رکھنے والے صرف وہی ہیں کہ جب خدا کو یاد کیا جائے تو ان کے دل کانپ جاتے ہیں، اور جب اس کی نشانیاں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں، تو وہ ان کے ایمان میں اضافہ کرتی ہیں ،اور وہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں،

ٱلَّذِينَ يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ ﴿٣﴾

3 وہ جو قائم کرتے ہیں دعا کو، اور اور اس میں سے جو ہم نے انہیں دیا ہے خرچ کرتے ہیں،

أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَّهُمْ دَرَجَـٰتٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ ﴿٤﴾

4 وہ ہیں سچ میں یقین رکھنے والے، ان کے رتبے ہیں ان کے رب کے سامنے، اور معافی، اور عزت والی روزی،

كَمَآ أَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنۢ بَيْتِكَ بِٱلْحَقِّ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ لَكَـٰرِهُونَ ﴿٥﴾

5 جیسا کہ تمہارے رب نے تمہیں تمہارے گھر سے نکلوایا سچ کے ساتھ، اور یقین رکھنے والوں میں سے ایک فرقہ نہیں چاہ رہا تھا،

يُجَـٰدِلُونَكَ فِى ٱلْحَقِّ بَعْدَمَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى ٱلْمَوْتِ وَهُمْ يَنظُرُونَ ﴿٦﴾

6 وہ تم سے جھگڑ رہے تھے سچ کے بارے میں، بعد اس کے جب وہ ان پر کھل گیا تھا، جیسا کہ وہ موت کی طرف کھینچیں جا رہے ہو، اور وہ دیکھ رہے ہوں،

وَإِذْ يَعِدُكُمُ ٱللَّـهُ إِحْدَى ٱلطَّآئِفَتَيْنِ أَنَّهَا لَكُمْ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيْرَ ذَاتِ ٱلشَّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ وَيُرِيدُ ٱللَّـهُ أَن يُحِقَّ ٱلْحَقَّ بِكَلِمَـٰتِهِۦ وَيَقْطَعَ دَابِرَ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٧﴾

7 اور جب خدا تم سے وعدہ کر رہا تھا کہ دو گروہوں میں سے ایک تمہارا ہوگا، اور تم چاہ رہے تھے کہ وہ جس کے پاس سامانِ جنگ نہیں ہو وہ تمہیں مل جائے، اور خدا چاہ رہا تھا کہ وہ سچ کو سچ ثابت کرے اپنے الفاظ سے، اور کاٹ دے انکار کرنے والوں کے پیچھے کا حصّہ،

لِيُحِقَّ ٱلْحَقَّ وَيُبْطِلَ ٱلْبَـٰطِلَ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُجْرِمُونَ ﴿٨﴾

8 تاکہ وہ سچ کو سچ ثابت کرے، اور جھوٹ کو جھوٹ ثابت کرے، مجرموں کے نا چاہتے ہوۓ،

إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَٱسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّى مُمِدُّكُم بِأَلْفٍ مِّنَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ مُرْدِفِينَ ﴿٩﴾

9 جب تم اپنے رب سے مدد مانگ رہے تھے، تو اس نے تمہیں جواب دیا: میں تمہاری مدد کروں گا ایک ہزار فرشتوں سے، پیچھے سے،

وَمَا جَعَلَهُ ٱللَّـهُ إِلَّا بُشْرَىٰ وَلِتَطْمَئِنَّ بِهِۦ قُلُوبُكُمْ وَمَا ٱلنَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ ٱللَّـهِ إِنَّ ٱللَّـهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿١٠﴾

10 اور خدا نے اسے نہیں بنایا مگر ایک خوشخبری، تاکہ تمہارے دل مطمئن ہو جائیں اس سے،اورکوئی مدد نہیں مگر خدا کی طرف سے، اور خدا سب پر غالب، حکمت والا ہے،

إِذْ يُغَشِّيكُمُ ٱلنُّعَاسَ أَمَنَةً مِّنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً لِّيُطَهِّرَكُم بِهِۦ وَيُذْهِبَ عَنكُمْ رِجْزَ ٱلشَّيْطَـٰنِ وَلِيَرْبِطَ عَلَىٰ قُلُوبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ ٱلْأَقْدَامَ ﴿١١﴾

11 جب وہ لپیٹ رہا تھا اونگھ تم پر اپنی طرف سے سلامتی کے طور پر، اوروہ اتار رہا تھا پانی تم پر آسمان میں سے تاکہ وہ اس سے صاف کرے تمہیں، اور ہٹا دے تم پر سے شیطان کی سزا، اور تاکہ تمہارے دلوں کو جما دے، اور ثابت قدم کرے اس سے تمہارے قدموں کو،

إِذْ يُوحِى رَبُّكَ إِلَى ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ أَنِّى مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا۟ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ سَأُلْقِى فِى قُلُوبِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱلرُّعْبَ فَٱضْرِبُوا۟ فَوْقَ ٱلْأَعْنَاقِ وَٱضْرِبُوا۟ مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ ﴿١٢﴾

12 جب تمہارا رب وحی کر رہا تھا فرشتوں کو: میں تمہارے ساتھ ہوں، تو جما دو انہیں جنہوں نے یقین کیا، میں ڈالوں گا گھبراہٹ ان کے دلوں میں جنہوں نے انکار کیا، تو مارو گردنوں کے اوپر، اور مارو ان میں سے ہر ایک کی انگلی کو،

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ شَآقُّوا۟ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥ وَمَن يُشَاقِقِ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥ فَإِنَّ ٱللَّـهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿١٣﴾

13 یہ اس لیے کیونکہ وہ علیحدہ ہوگئے خدا اور اس کے رسول سے، اور جو کوئی الگ ہوجائے خدا اور رسول سے، تو خدا انتقام میں سخت ہے،

ذَٰلِكُمْ فَذُوقُوهُ وَأَنَّ لِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابَ ٱلنَّارِ ﴿١٤﴾

14 وہ تمہارے لیے، تو چکھو اسے، اور انکار کرنے والوں کے لیے آگ کی سزا ہے،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا لَقِيتُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوهُمُ ٱلْأَدْبَارَ ﴿١٥﴾

15 اے وہ جنہوں نے یقین کیا جب تم آمنے سامنے ہو ان کے جنہوں نے انکار کیا،تو نہیں موڑنا ان پر اپنی پیٹھ،

وَمَن يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُۥٓ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَىٰ فِئَةٍ فَقَدْ بَآءَ بِغَضَبٍ مِّنَ ٱللَّـهِ وَمَأْوَىٰهُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ ﴿١٦﴾

16 اور جو کوئی موڑے اپنی پیٹھ ان پر اس دن سوائے لڑنے کی چال کے یا کسی گروہ کی طرف جانے کے لیے، تو وہ خدا کے غصے سے لد گیا، اور اس کی پناہ گاہ ہے جہنم، اور بری ہے واپسی،

فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّـهَ قَتَلَهُمْ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّـهَ رَمَىٰ وَلِيُبْلِىَ ٱلْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ بَلَآءً حَسَنًا إِنَّ ٱللَّـهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿١٧﴾

17 تو تم نے ان کو قتل نہیں کیا، لیکن خدا نے انہیں قتل کیا، اور تم نے نہیں پھینکا جب تم نے پھینکا، لیکن خدا نے پھینکا، اور تاکہ وہ اپنی طرف سے امتحان لے ایمان رکھنے والوں کا، ایک اچھا امتحان، اور خدا سننے والا، جاننے والا ہے،

ذَٰلِكُمْ وَأَنَّ ٱللَّـهَ مُوهِنُ كَيْدِ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿١٨﴾

18 وہ تمہارے لیے، اور خدا کمزور کر دیتا ہے انکار کرنے والوں کی چال،

إِن تَسْتَفْتِحُوا۟ فَقَدْ جَآءَكُمُ ٱلْفَتْحُ وَإِن تَنتَهُوا۟ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَإِن تَعُودُوا۟ نَعُدْ وَلَن تُغْنِىَ عَنكُمْ فِئَتُكُمْ شَيْـًٔا وَلَوْ كَثُرَتْ وَأَنَّ ٱللَّـهَ مَعَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٩﴾

19 اگر تم فتح چاہ رہے ہو تو اب فتح آ گئی ہے، اور اگر تم رک جاؤ تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے، اور اگر تم واپس لوٹیں، تو ہم بھی واپس لوٹ جائیں گے، اور کچھ نہیں کام آئے گی تمہارے تمہاری فوج چاہے وہ کتنی ہی ساری ہو، اور خدا ہے یقین رکھنے والوں کے ساتھ،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَطِيعُوا۟ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥ وَلَا تَوَلَّوْا۟ عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ ﴿٢٠﴾

20 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، بات مانو خدا کی اور اس کے رسول کی، اور نہیں مڑو اس سے جب تم سن رہے ہو،

وَلَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ قَالُوا۟ سَمِعْنَا وَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ ﴿٢١﴾

21 اور نہیں ہو ان جیسے جو کہتے ہیں: ہم نے سنا، اور وہ سنتے نہیں،

إِنَّ شَرَّ ٱلدَّوَآبِّ عِندَ ٱللَّـهِ ٱلصُّمُّ ٱلْبُكْمُ ٱلَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ ﴿٢٢﴾

22 سب سے بدترجانور خدا کے سامنے وہ ہیں جو بہرے اور گونگے ہیں، وہ جو سمجھتے نہیں،

وَلَوْ عَلِمَ ٱللَّـهُ فِيهِمْ خَيْرًا لَّأَسْمَعَهُمْ وَلَوْ أَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوا۟ وَّهُم مُّعْرِضُونَ ﴿٢٣﴾

23 اور اگر خدا جانتا ان کے اندر بہتر، تو وہ انہیں سنا دیتا، اور اگر وہ انہیں سنا دیتا تو وہ مڑ جاتے، اور وہ منہ موڑنے والے ہیں،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱسْتَجِيبُوا۟ لِلَّـهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ يَحُولُ بَيْنَ ٱلْمَرْءِ وَقَلْبِهِۦ وَأَنَّهُۥٓ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ﴿٢٤﴾

24 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، جواب دو خدا کو اور رسول کو جب وہ پکارتا ہے تمہیں اس کی طرف جو تمہیں زندگی دیتا ہے، اور جان لو کہ خدا آدمی اور اس کے دل کے درمیان آجاتا ہے، اور تم اس کی طرف جمع کیے جاؤ گے،

وَٱتَّقُوا۟ فِتْنَةً لَّا تُصِيبَنَّ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مِنكُمْ خَآصَّةً وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿٢٥﴾

25 اور ڈرو اس آ زمائش سے جو صرف ان ہی پر نہیں آ گرتی تم میں سے جنہوں نے غلط کیا، اور جان لو کہ خدا انتقام میں سخت ہے،

وَٱذْكُرُوٓا۟ إِذْ أَنتُمْ قَلِيلٌ مُّسْتَضْعَفُونَ فِى ٱلْأَرْضِ تَخَافُونَ أَن يَتَخَطَّفَكُمُ ٱلنَّاسُ فَـَٔاوَىٰكُمْ وَأَيَّدَكُم بِنَصْرِهِۦ وَرَزَقَكُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿٢٦﴾

26 اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے، اور زمین میں کمزور، تم ڈر رہے تھے کہ آ دمی تمہیں چھین لیں گے، تو اس نے تمہیں پناہ دی،اور طاقت دی تمہیں اپنی مدد سے، اور دیا تمہیں اچھی چیزوں میں سے، تاکہ تم شاید شکر گزار ہو،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَخُونُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱلرَّسُولَ وَتَخُونُوٓا۟ أَمَـٰنَـٰتِكُمْ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٢٧﴾

27 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، دھوکہ نہیں دینا خدا کو اور اس کے رسول کو، اور دھوکہ نہیں دینا اپنی ذمہ داریاں میں،اور تم جانتے ہو،

وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّمَآ أَمْوَٰلُكُمْ وَأَوْلَـٰدُكُمْ فِتْنَةٌ وَأَنَّ ٱللَّـهَ عِندَهُۥٓ أَجْرٌ عَظِيمٌ ﴿٢٨﴾

28 اور جان لو کہ تمہارے پیسے اور تمہاری اولاد صرف آزمائش ہیں، اور خدا کے پاس ہے ایک بہت بڑی کمائی،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِن تَتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّـَٔاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَٱللَّـهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٢٩﴾

29 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، اگر تم ڈرو گے خدا سے تو وہ تمہارے لیے تقسیم کر دے گا، اور وہ تم سے تمہاری برائیاں مٹا دے گا، اور تمہیں معاف کردے گا، اور خدا ہے بہت بڑے فضل والا،

وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ ٱللَّـهُ وَٱللَّـهُ خَيْرُ ٱلْمَـٰكِرِينَ ﴿٣٠﴾

30 اور جب وہ جنہوں نے انکار کیا چال چل رہے تھے تمہارے خلاف کہ وہ تمہیں قید کردیں، یا قتل کردیں، یا نکال دیں، اور وہ چال چلتے ہیں، اور خدا چال چلتا ہے، اور خدا ہے بہترین چال چلنے والوں میں سے،

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُنَا قَالُوا۟ قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَآءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَـٰذَآ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّآ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٣١﴾

31 اور جب پڑھ کر سنائی جاتی ہیں انہیں ہماری نشانیاں تو وہ کہتے ہیں: ہم نے سن لیا ہے، اگر ہم چاہتے تو ہم اس جیسا کہہ سکتے، یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔

وَإِذْ قَالُوا۟ ٱللَّـهُمَّ إِن كَانَ هَـٰذَا هُوَ ٱلْحَقَّ مِنْ عِندِكَ فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ ٱلسَّمَآءِ أَوِ ٱئْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٣٢﴾

32 اور جب انہوں نے کہا: اے خدا، اگر یہ سچ ہے آپ کی طرف سے، تو بارش کردیں ہم پرپتھروں کی آسمان میں سے، یا لے آ ئیں ایک دردناک سزا۔

وَمَا كَانَ ٱللَّـهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ ٱللَّـهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ ﴿٣٣﴾

33 اور خدا انہیں سزا نہیں دے گا جب تک تم ان کے بیچ میں ہو، اور خدا انہیں سزا نہیں دے گا جب تک وہ معافی مانگ رہے ہو،

وَمَا لَهُمْ أَلَّا يُعَذِّبَهُمُ ٱللَّـهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ وَمَا كَانُوٓا۟ أَوْلِيَآءَهُۥٓ إِنْ أَوْلِيَآؤُهُۥٓ إِلَّا ٱلْمُتَّقُونَ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٣٤﴾

34 اور خدا ان کو سزا کیوں نہ دے؟ جب وہ موڑتے ہیں مقدس مسجد سے، اور وہ اس کے سرپرست نہیں، اس کے سرپرست صرف وہ ہیں جو ڈرتے ہیں، لیکن ان میں سے زیادہ تر نہیں جانتے،

وَمَا كَانَ صَلَاتُهُمْ عِندَ ٱلْبَيْتِ إِلَّا مُكَآءً وَتَصْدِيَةً فَذُوقُوا۟ ٱلْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ ﴿٣٥﴾

35 اور گھر میں ان کی دعاسیٹی اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہیں، تو چکھو سزا اس لیے کہ تم نے انکار کیا،

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُنفِقُونَ أَمْوَٰلَهُمْ لِيَصُدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ فَسَيُنفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِلَىٰ جَهَنَّمَ يُحْشَرُونَ ﴿٣٦﴾

36 وہ جنہوں نے انکار کیا، وہ خرچ کر رہے ہیں اپنے پیسے تاکہ وہ خدا کی راہ سے رو کے، تو وہ خرچ کرتے رہیں گے اسے، پھر وہ ان کے لیے ایک حسرت بن جائے گا، پھر وہ ہرا دیے جائے گے، اور وہ جنہوں نے انکار کیا جہنم کی طرف جمع کیے جائیں گے،

لِيَمِيزَ ٱللَّـهُ ٱلْخَبِيثَ مِنَ ٱلطَّيِّبِ وَيَجْعَلَ ٱلْخَبِيثَ بَعْضَهُۥ عَلَىٰ بَعْضٍ فَيَرْكُمَهُۥ جَمِيعًا فَيَجْعَلَهُۥ فِى جَهَنَّمَ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ ﴿٣٧﴾

37 تاکہ خدا الگ کردے خراب کو اچھے سے، اور خراب کو ایک دوسرے پر رکھ دے، پھر ان سب کو ڈھیر بنا دے، پھر اسے جہنم میں ڈال دے، وہ ہیں جو ہار گۓ ہیں،

قُل لِّلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِن يَنتَهُوا۟ يُغْفَرْ لَهُم مَّا قَدْ سَلَفَ وَإِن يَعُودُوا۟ فَقَدْ مَضَتْ سُنَّتُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٣٨﴾

38 کہو ان سے جنہوں نے انکار کیا: اگر تم رک گئے، تو انہیں معاف کر دیا جائے گا جو گزر چکا ہے، اور اگر وہ لوٹ آیئں تو گزر چکا ہے پہلوں کا طریقہ،

وَقَـٰتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ ٱلدِّينُ كُلُّهُۥ لِلَّـهِ فَإِنِ ٱنتَهَوْا۟ فَإِنَّ ٱللَّـهَ بِمَا يَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿٣٩﴾

39 اور لڑو ان سے یہاں تک کہ آزمائش نہیں رہے، اور دین سارے کا سارے خدا کے لیے ہو، تو اگر وہ رک جائے، تو خدا دیکھ رہا ہے جو وہ کر رہے ہیں،

وَإِن تَوَلَّوْا۟ فَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ مَوْلَىٰكُمْ نِعْمَ ٱلْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ ٱلنَّصِيرُ ﴿٤٠﴾

40 اور اگر وہ مڑ جائیں، تو جان لو کہ خدا تمہارا سرپرست ہے، ایک اچھا سرپرست اور ایک اچھا مدد کرنے والا،

وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّمَا غَنِمْتُم مِّن شَىْءٍ فَأَنَّ لِلَّـهِ خُمُسَهُۥ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ إِن كُنتُمْ ءَامَنتُم بِٱللَّـهِ وَمَآ أَنزَلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا يَوْمَ ٱلْفُرْقَانِ يَوْمَ ٱلْتَقَى ٱلْجَمْعَانِ وَٱللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٤١﴾

41 اور جان لو کہ جو کچھ بھی تم غنیمت میں لو، تو اس کا پانچواں حصہ خدا کے لیے ہے، اور اس کے رسول کے لیے ، اور قریبی رشتہ داروں کے لیے ، اور یتیموں کے لیے ، اور ضرورت مندوں کے لیے، اور راہ چلنے والے کے لیے ، اگر تم خدا پر یقین رکھتے ہو، اور اس پر جو ہم نے اپنے بندے پر تقسیم کے دن اتارا، اس دن جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئی،اور خدا ہر چیز پر طاقتور ہے،

إِذْ أَنتُم بِٱلْعُدْوَةِ ٱلدُّنْيَا وَهُم بِٱلْعُدْوَةِ ٱلْقُصْوَىٰ وَٱلرَّكْبُ أَسْفَلَ مِنكُمْ وَلَوْ تَوَاعَدتُّمْ لَٱخْتَلَفْتُمْ فِى ٱلْمِيعَـٰدِ وَلَـٰكِن لِّيَقْضِىَ ٱللَّـهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا لِّيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنۢ بَيِّنَةٍ وَيَحْيَىٰ مَنْ حَىَّ عَنۢ بَيِّنَةٍ وَإِنَّ ٱللَّـهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٤٢﴾

42 جب تم قریب والے کنارے پر تھے، اور وہ دور والے کنارے پر تھے، اور گھڑ سوارتمہارے نیچے تھے، اور اگر تم آپس میں وعدہ کرتے تو وعدے کے وقت کے بارے میں جھگڑنے لگتے، لیکن یہ کہ خدا وہ معاملہ طے کر دے جو ہو کر رہنا تھا، تاکہ جو تباہ ہو وہ کھلے ثبوت کے ساتھ تباہ ہوجائے، اور جو زندہ رہے وہ کھلے ثبوت کے ساتھ زندہ رہے، اور خدا سننے والا، جاننے والا ہے،

إِذْ يُرِيكَهُمُ ٱللَّـهُ فِى مَنَامِكَ قَلِيلًا وَلَوْ أَرَىٰكَهُمْ كَثِيرًا لَّفَشِلْتُمْ وَلَتَنَـٰزَعْتُمْ فِى ٱلْأَمْرِ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّـهَ سَلَّمَ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴿٤٣﴾

43 جب خدا نے انہیں تمہیں تمہارے خواب میں تھوڑا دکھایا، اور اگر وہ تمہیں انہیں زیادہ دکھاتا تو تم ہمت ہار جاتے، اور جھگڑنے لگتے معاملے کے بارے میں، لیکن خدا نے بچا لیا، خدا جانتا ہے جو سینوں میں ہے،

وَإِذْ يُرِيكُمُوهُمْ إِذِ ٱلْتَقَيْتُمْ فِىٓ أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا وَيُقَلِّلُكُمْ فِىٓ أَعْيُنِهِمْ لِيَقْضِىَ ٱللَّـهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا وَإِلَى ٱللَّـهِ تُرْجَعُ ٱلْأُمُورُ ﴿٤٤﴾

44 اور جب اس نے تمہاری نظروں میں انہیں تھوڑا دکھایا، جب تمہارا سامنا ہوا، اور تمہیں کم دکھایا ان کی نظروں میں تاکہ خدا طے کر دے معاملہ جو ہو کر رہنا تھا، اور خدا کی طرف معاملے لوٹائیں جاتے ہیں،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَٱثْبُتُوا۟ وَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّـهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿٤٥﴾

45 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، جب تم سامنا کرو ایک گروہ کا تومضبوط رہو، اور یاد کرو خدا کو بہت زیادہ ، تاکہ تم شاید کامیاب ہوجاؤ،

وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥ وَلَا تَنَـٰزَعُوا۟ فَتَفْشَلُوا۟ وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَٱصْبِرُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِينَ ﴿٤٦﴾

46 اور بات مانو خدا کی اور اس کے رسول کی، اور جھگڑو نہیں، تو تم ہمت ہار جاؤگے،اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی، اور صبر کرو، خدا ہے صبر کرنے والوں کے ساتھ،

وَلَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ خَرَجُوا۟ مِن دِيَـٰرِهِم بَطَرًا وَرِئَآءَ ٱلنَّاسِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ ﴿٤٧﴾

47 اور نہیں ہو ان جیسے جو نکلے اپنے گھروں سے اکڑ کے، اور لوگوں کو دکھانے کے لیے، اور ہٹانے کے لیے خدا کی راہ سے، اور خدا جو وہ کر رہے ہیں اسے گھیرے ہوئے ہیں،

وَإِذْ زَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ أَعْمَـٰلَهُمْ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ ٱلْيَوْمَ مِنَ ٱلنَّاسِ وَإِنِّى جَارٌ لَّكُمْ فَلَمَّا تَرَآءَتِ ٱلْفِئَتَانِ نَكَصَ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ وَقَالَ إِنِّى بَرِىٓءٌ مِّنكُمْ إِنِّىٓ أَرَىٰ مَا لَا تَرَوْنَ إِنِّىٓ أَخَافُ ٱللَّـهَ وَٱللَّـهُ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿٤٨﴾

48 اور جب شیطان نے ان کے کیے ان کو اچھے دکھا دیے، اور کہا: کوئی نہیں فتح پا سکتا تم پر آدمیوں میں سے اس دن اور میں تمہارا پڑوسی ہوں۔ اور جب دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو دیکھا، تو وہ اپنے ایڑیوں کے بل پلٹ گیا، اور کہا: میرا کوئی تعلق نہیں تم سے، میں دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے، میں ڈرتا ہوں خدا سے۔ اور خدا انتقام میں سخت ہے،

إِذْ يَقُولُ ٱلْمُنَـٰفِقُونَ وَٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ غَرَّ هَـٰٓؤُلَآءِ دِينُهُمْ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّـهِ فَإِنَّ ٱللَّـهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٤٩﴾

49 جب کہنے لگے دوغلے اور وہ جن کے دلوں میں بیماری ہے: ان کو ان کے دین نے دھوکے میں ڈال دیا ہے۔ اور جو کوئی بھروسہ کرے خدا پر، تو خدا سب پر غالب،حکمت والا ہے،

صفحہ 1 از 2 | کل 75 آیت / آیات