|
بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ |
خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔ |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱتَّقُوا۟ رَبَّكُمُ ٱلَّذِى خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَٰحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَآءً وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ ٱلَّذِى تَسَآءَلُونَ بِهِۦ وَٱلْأَرْحَامَ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا ﴿١﴾ |
1 اے آدمیوں ، اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں بنایا ایک جان سے، اور بنایا اس سے اس کا جوڑا، اور پھیلائے ان دونوں سے بہت سارے مرد اور عورتیں، اور ڈرو خدا سے جس کے اور رشتوں کے ذریعے تم مانگتے ہو ایک دوسرے سے ، خدا تمہارے اوپر دیکھ رہاہے، |
||
|
وَءَاتُوا۟ ٱلْيَتَـٰمَىٰٓ أَمْوَٰلَهُمْ وَلَا تَتَبَدَّلُوا۟ ٱلْخَبِيثَ بِٱلطَّيِّبِ وَلَا تَأْكُلُوٓا۟ أَمْوَٰلَهُمْ إِلَىٰٓ أَمْوَٰلِكُمْ إِنَّهُۥ كَانَ حُوبًا كَبِيرًا ﴿٢﴾ |
2 اور دو یتیموں کو ان کا پیسہ، اور نہیں بدلو اچھے کو خراب سے، اور نہیں کھاؤ ان کا پیسہ اپنے پیسے میں، وہ بہت بڑا گناہ ہے، |
||
|
وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا۟ فِى ٱلْيَتَـٰمَىٰ فَٱنكِحُوا۟ مَا طَابَ لَكُم مِّنَ ٱلنِّسَآءِ مَثْنَىٰ وَثُلَـٰثَ وَرُبَـٰعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا۟ فَوَٰحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰٓ أَلَّا تَعُولُوا۟ ﴿٣﴾ |
3 اور اگر تمہیں خوف ہو کہ تم یتیموں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکو گے، تو شادی کرو جو اچھی لگیں تمہیں عورتوں میں سے، دو،اور تین، اور چار، تو اگر تمہیں خوف ہو کہ تم انصاف نہیں کر سکو گے، تو ایک، یا جو تمہارے دائیں ہاتھوں کی ملکیت ہیں، وہ قریب ہے کہ تم ایک طرف نہ جھکو، |
||
|
وَءَاتُوا۟ ٱلنِّسَآءَ صَدُقَـٰتِهِنَّ نِحْلَةً فَإِن طِبْنَ لَكُمْ عَن شَىْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيٓـًٔا مَّرِيٓـًٔا ﴿٤﴾ |
4 اور دو عورتوں کو ان کے مہر خوش دلی کے ساتھ، پھر اگر وہ اپنی خوشی سے اس میں سے کچھ تمہارے لیے چھوڑ دیں، تو اسے مزے سے کھاؤ، |
||
|
وَلَا تُؤْتُوا۟ ٱلسُّفَهَآءَ أَمْوَٰلَكُمُ ٱلَّتِى جَعَلَ ٱللَّـهُ لَكُمْ قِيَـٰمًا وَٱرْزُقُوهُمْ فِيهَا وَٱكْسُوهُمْ وَقُولُوا۟ لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا ﴿٥﴾ |
5 اور نہیں دو بے وقوفوں کو اپنا پیسہ جس پر خدا نے تمہیں سرپرست بنایا ہے، اور کھلاؤ ان کو اس میں سے، اور پہناؤ ان کو، اور کہو ان سے بات مناسب، |
||
|
وَٱبْتَلُوا۟ ٱلْيَتَـٰمَىٰ حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغُوا۟ ٱلنِّكَاحَ فَإِنْ ءَانَسْتُم مِّنْهُمْ رُشْدًا فَٱدْفَعُوٓا۟ إِلَيْهِمْ أَمْوَٰلَهُمْ وَلَا تَأْكُلُوهَآ إِسْرَافًا وَبِدَارًا أَن يَكْبَرُوا۟ وَمَن كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَن كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِٱلْمَعْرُوفِ فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَٰلَهُمْ فَأَشْهِدُوا۟ عَلَيْهِمْ وَكَفَىٰ بِٱللَّـهِ حَسِيبًا ﴿٦﴾ |
6 اور امتحان لو یتیموں کا یہاں تک کہ جب وہ شادی کی عمر کو پہنچ جائیں، تو اگر تم پاؤ ان میں صحیح سمجھ، تو دے دو ان کو ان کا پیسہ، اور کھاؤ نہیں اسے حد سے بڑھ کے یا جلدبازی میں ان کے بڑے ہونے سے پہلے، اور جو امیر ہے وہ باز رہے، اور جو غریب ہے تو وہ مناسب حد کھائے، تو جب تم ان کو ان کا پیسہ واپس کرو تو گواہ لو، اور خدا کافی ہے حساب کرنے کے لیے، |
||
|
لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ ٱلْوَٰلِدَانِ وَٱلْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ ٱلْوَٰلِدَانِ وَٱلْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا ﴿٧﴾ |
7 مردوں کے لیے حصہ ہے اس میں سے جو والدین اور رشتہ دار چھوڑ جائیں، اور عورتوں کے لیے حصہ ہے اس میں سے جو والدین اور رشتہ دار چھوڑ جائیں، اس میں سے جو کم ہو یا زیادہ، ایک حصہ مقرر ہے، |
||
|
وَإِذَا حَضَرَ ٱلْقِسْمَةَ أُو۟لُوا۟ ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينُ فَٱرْزُقُوهُم مِّنْهُ وَقُولُوا۟ لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا ﴿٨﴾ |
8 اور جب موجود ہو تقسیم پر رشتہ دار، اور یتیم، اور غریب، تو ان کو اس میں سے کچھ دو، اور کہو ان سے مناسب بات، |
||
|
وَلْيَخْشَ ٱلَّذِينَ لَوْ تَرَكُوا۟ مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً ضِعَـٰفًا خَافُوا۟ عَلَيْهِمْ فَلْيَتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَلْيَقُولُوا۟ قَوْلًا سَدِيدًا ﴿٩﴾ |
9 اور چاہیے کہ ڈریں وہ لوگ، اگر وہ چھوڑ جائیں اپنے بعد کمزور اولاد، تو وہ ڈریں ان کے بارے میں، تو چاہیے کہ وہ ڈریں خدا سے، اور کہیں سیدھی بات۔ |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَٰلَ ٱلْيَتَـٰمَىٰ ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِى بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا ﴿١٠﴾ |
10 وہ جو یتیموں کا پیسہ کھاتے ہیں غلط طریقے سے، وہ صرف اپنے پیٹوں میں آ گ کھا رہے ہیں، اور وہ بھڑکتی آگ میں جھلسیں گے، |
||
|
يُوصِيكُمُ ٱللَّـهُ فِىٓ أَوْلَـٰدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ ٱلْأُنثَيَيْنِ فَإِن كُنَّ نِسَآءً فَوْقَ ٱثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَٰحِدَةً فَلَهَا ٱلنِّصْفُ وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَٰحِدٍ مِّنْهُمَا ٱلسُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُۥ وَلَدٌ فَإِن لَّمْ يَكُن لَّهُۥ وَلَدٌ وَوَرِثَهُۥٓ أَبَوَاهُ فَلِأُمِّهِ ٱلثُّلُثُ فَإِن كَانَ لَهُۥٓ إِخْوَةٌ فَلِأُمِّهِ ٱلسُّدُسُ مِنۢ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِى بِهَآ أَوْ دَيْنٍ ءَابَآؤُكُمْ وَأَبْنَآؤُكُمْ لَا تَدْرُونَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا فَرِيضَةً مِّنَ ٱللَّـهِ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا ﴿١١﴾ |
11 خدا تمہیں وصیت کرتا ہے تمہاری اولاد کے بارے میں، مرد کے لیے ہے حصہ دو عورتوں کے برابر، تو اگر عورتیں دو سے زیادہ ہوں، تو ان کے لیے ہے دو تھائی اس میں سے جو اس نے چھوڑا، اور اگر وہ ایک ہو تو اس کے لیے ہے آ دھا۔ اور اس کے والدین کے لیے، ان دونوں میں سے ہر ایک کے لیے ایک چھٹا حصہ ہےاس میں سے جو وہ چھوڑ جائے اگر اس کی اولاد ہو، تو اگر اس کی اولاد نہیں ہو، اور وارث ہوں اس کے ماں باپ، تو اس کی ماں کے لیے تیسرا حصہ ہے، تو اگر اس کے بھائی بہن ہوں تو اس کی ماں کے لیے چھٹا حصہ ہے، بعد اس وصیت کے جو وہ کر گیا ہو یا قرض کے۔ تمہارے ماں باپ اور تمہارے بیٹے، تم نہیں جانتے کہ ان میں سے کون تمہارے زیادہ قریب ہے فائدے میں ،فرض کیا گیا خدا کی طرف سے، اور خدا جاننے والا، اورحکمت والا ہے۔ |
||
|
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَٰجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ ٱلرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنۢ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَآ أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ ٱلرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ ٱلثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّنۢ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَآ أَوْ دَيْنٍ وَإِن كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلَـٰلَةً أَوِ ٱمْرَأَةٌ وَلَهُۥٓ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَٰحِدٍ مِّنْهُمَا ٱلسُّدُسُ فَإِن كَانُوٓا۟ أَكْثَرَ مِن ذَٰلِكَ فَهُمْ شُرَكَآءُ فِى ٱلثُّلُثِ مِنۢ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصَىٰ بِهَآ أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَآرٍّۢ وَصِيَّةً مِّنَ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ ﴿١٢﴾ |
12 اور تمہارے لیے ہے آ دھا اس میں سے جو تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں، اگر ان کی اولاد نہیں ہو، تو اگر ان کی اولاد ہو، تو تمہارے لیے ہے ایک چوتھائی حصہ اس میں سے جو وہ چھوڑ جائیں، بعد اس وصیت کے جو وہ کر گئی ہو یا قرض کے۔ اور ان کے لیے ہے ایک چوتھائی حصہ اس میں سے جو تم چھوڑ جاؤں، اگر تمہاری اولاد نہیں ہو، اور اگر تمہاری اولاد ہو ، تو ان کے لیے ہے آٹھواں حصہ اس میں سے جو تم چھوڑ جاؤں، بعد اس وصیت کے جو تم نے کی ہو یا قرض کے۔ اور اگر کوئی مرد یا عورت کا براہ راست وارث نہیں ہو، اور اس کا بھائی یا بہن ہو، تو ان میں سے ہر ایک کے لیے چھٹا حصہ ہے، اور اگر وہ اس سے زیادہ ہو تو وہ شریک ہیں ایک تہائی میں، بعد اس وصیت کے جو کی گئی ہو یا قرض کے ، بغیر نقصان پہنچائے، وصیت خدا کی طرف سے ،اور خدا جاننے والا، اور نرم ہے، |
||
|
تِلْكَ حُدُودُ ٱللَّـهِ وَمَن يُطِعِ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥ يُدْخِلْهُ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا وَذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿١٣﴾ |
13 وہ خدا کی حدیں ہیں، اور جو کوئی خدا اور اس کے رسول کی بات مانے، وہ اس کو داخل کر دے گا باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، اور وہ بہترین کامیابی ہے، |
||
|
وَمَن يَعْصِ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُۥ يُدْخِلْهُ نَارًا خَـٰلِدًا فِيهَا وَلَهُۥ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿١٤﴾ |
14 اور جو کوئی مخالفت کرے خدا اور اس کے رسول کی، اور اس کی حدوں سے آ گے بڑھے، وہ اس کو داخل کر دے گا آ گ میں، وہ اس میں ہمیشہ رہے گا، اور اس کے لیے ذلیل کرنے والی سزا ہے، |
||
|
وَٱلَّـٰتِى يَأْتِينَ ٱلْفَـٰحِشَةَ مِن نِّسَآئِكُمْ فَٱسْتَشْهِدُوا۟ عَلَيْهِنَّ أَرْبَعَةً مِّنكُمْ فَإِن شَهِدُوا۟ فَأَمْسِكُوهُنَّ فِى ٱلْبُيُوتِ حَتَّىٰ يَتَوَفَّىٰهُنَّ ٱلْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ ٱللَّـهُ لَهُنَّ سَبِيلًا ﴿١٥﴾ |
15 اور جو بے حیائی لے کر آیئں تمہاری عورتوں میں سے، تو ان کے خلاف چار گواہ لے کر آؤ اپنے میں سے، تو اگر وہ گواہی دیں، تو ان کو گھروں میں رکھو یہاں تک کہ موت انہیں لے لے یا خدا نکالے ان کے لیے کوئی راستہ، |
||
|
وَٱلَّذَانِ يَأْتِيَـٰنِهَا مِنكُمْ فَـَٔاذُوهُمَا فَإِن تَابَا وَأَصْلَحَا فَأَعْرِضُوا۟ عَنْهُمَآ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِيمًا ﴿١٦﴾ |
16 اور وہ دونوں جو تم میں سے یہ لے کر آیئں ، تو ان دونوں کو تکلیف دو، تو اگر وہ توبہ کریں اور ٹھیک کریں، تو ان سے منہ موڑ لو، خدا مڑنے والا، اور رحم کرنے والا ہے، |
||
|
إِنَّمَا ٱلتَّوْبَةُ عَلَى ٱللَّـهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلسُّوٓءَ بِجَهَـٰلَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِن قَرِيبٍ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ يَتُوبُ ٱللَّـهُ عَلَيْهِمْ وَكَانَ ٱللَّـهُ عَلِيمًا حَكِيمًا ﴿١٧﴾ |
17 خدا کا مڑنا صرف ان کے لیے ہے جو برائی کریں لاعلمی میں ، پھر جلد ہی توبہ کرلیں، تو وہ ہیں جن کی طرف خدا مڑتا ہے، اور خدا جاننے والا، حکمت والاہے، |
||
|
وَلَيْسَتِ ٱلتَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ حَتَّىٰٓ إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ ٱلْمَوْتُ قَالَ إِنِّى تُبْتُ ٱلْـَٔـٰنَ وَلَا ٱلَّذِينَ يَمُوتُونَ وَهُمْ كُفَّارٌ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا ﴿١٨﴾ |
18 اور نہیں ہے توبہ ان کے لیے جو گناہ کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب موت ان میں سے کسی کے پاس حاضر ہو تو وہ کہے : اب میں توبہ کرتا ہوں۔ اور نہ ان کے لیے جو مرتے ہیں انکار کرتے ہوئے، وہ ہیں جن کے لیے ہم نے ایک تکلیف والی سزا تیار کی ہوئی ہے، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَن تَرِثُوا۟ ٱلنِّسَآءَ كَرْهًا وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا۟ بِبَعْضِ مَآ ءَاتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّآ أَن يَأْتِينَ بِفَـٰحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ وَعَاشِرُوهُنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ فَإِن كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَىٰٓ أَن تَكْرَهُوا۟ شَيْـًٔا وَيَجْعَلَ ٱللَّـهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا ﴿١٩﴾ |
19 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم عورتوں سے زبردستی کرکے میراث لو، اور نہ ان کو روکو تاکہ تم واپس لے لو اس میں سے جو تم نے ان کو دیا ہے، سوائے اس کے کہ وہ لائیں کھلی بے حیائی، اور ان کے ساتھ اچھی طرح رہو، تو اگر تم ان کو نہیں چاہتے ہو، تو ایسا ہو سکتا ہے کہ تم کسی چیز کو نہیں چاہتے ہو، اور خدا نے اس میں بہت اچھا رکھا ہو، |
||
|
وَإِنْ أَرَدتُّمُ ٱسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ وَءَاتَيْتُمْ إِحْدَىٰهُنَّ قِنطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا۟ مِنْهُ شَيْـًٔا أَتَأْخُذُونَهُۥ بُهْتَـٰنًا وَإِثْمًا مُّبِينًا ﴿٢٠﴾ |
20 اور اگر تم بدلنا چاہتے ہو بیوی کے بدلے بیوی، اور تم نے دیا ہوا ہو ان میں سے ایک کو ڈھیروں، تو نہ لو اس میں سے کوئی چیز، کیا تم اسے لو گے جھوٹا الزام لگا کر اورر کھلا گناہ؟ |
||
|
وَكَيْفَ تَأْخُذُونَهُۥ وَقَدْ أَفْضَىٰ بَعْضُكُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ وَأَخَذْنَ مِنكُم مِّيثَـٰقًا غَلِيظًا ﴿٢١﴾ |
21 اور کیسے تم اسے لے سکتے ہو، جب تم میں سے ایک دوسرے تک پہنچ چکے ہو، اور انہوں نے تم سے ایک سخت معاہدہ لیا ہے؟ |
||
|
وَلَا تَنكِحُوا۟ مَا نَكَحَ ءَابَآؤُكُم مِّنَ ٱلنِّسَآءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّهُۥ كَانَ فَـٰحِشَةً وَمَقْتًا وَسَآءَ سَبِيلًا ﴿٢٢﴾ |
22 اور نہیں شادی کرو ان عورتوں سے جن سے تمہارے باپوں نے شادی کی ،سوائے اس کے جو گزر چکا ہے، وہ ایک بے حیائی اور گندی چیز ہے، اور بری راہ ، |
||
|
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَـٰتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَٰتُكُمْ وَعَمَّـٰتُكُمْ وَخَـٰلَـٰتُكُمْ وَبَنَاتُ ٱلْأَخِ وَبَنَاتُ ٱلْأُخْتِ وَأُمَّهَـٰتُكُمُ ٱلَّـٰتِىٓ أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَٰتُكُم مِّنَ ٱلرَّضَـٰعَةِ وَأُمَّهَـٰتُ نِسَآئِكُمْ وَرَبَـٰٓئِبُكُمُ ٱلَّـٰتِى فِى حُجُورِكُم مِّن نِّسَآئِكُمُ ٱلَّـٰتِى دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا۟ دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَـٰٓئِلُ أَبْنَآئِكُمُ ٱلَّذِينَ مِنْ أَصْلَـٰبِكُمْ وَأَن تَجْمَعُوا۟ بَيْنَ ٱلْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿٢٣﴾ |
23 حرام ہیں تمہارے لیے تمہاری مائیں، اور تمہاری بیٹیاں، اور تمہاری بہنیں، اور تمہاری پھوپھیاں، اور تمہاری خالائیں، اور تمہارے بھائی کی بیٹیاں، اور تمہاری بہن کی بیٹیاں، اور تمہاری مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا، اور تمہاری دودھ شریک بہنیں، اور تمہاری بیویوں کی مائیں، اور تمہاری سوتیلی بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں ہیں تمہاری بیویوں سے جن میں تم داخل ہو چکے ہو، اور اگر تم ان میں داخل نہیں ہوئے ہو تو تم پر کوئی جرم نہیں، اور بیویاں تمہارے بیٹوں کی جو تمہاری پشت سے ہیں ، اور یہ کہ تم جمع کرو دو بہنوں کو ایک ساتھ،سوائے اس کے جو گزر چکاہے، خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
وَٱلْمُحْصَنَـٰتُ مِنَ ٱلنِّسَآءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ كِتَـٰبَ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٰلِكُمْ أَن تَبْتَغُوا۟ بِأَمْوَٰلِكُم مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَـٰفِحِينَ فَمَا ٱسْتَمْتَعْتُم بِهِۦ مِنْهُنَّ فَـَٔاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا تَرَٰضَيْتُم بِهِۦ مِنۢ بَعْدِ ٱلْفَرِيضَةِ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا ﴿٢٤﴾ |
24 اور پاک دامن عورتوں میں سے، سوائے وہ جو تمہارے دائیں ہاتھوں کی ملکیت ہیں۔ خدا کی کتاب تمہارے اوپر ہے، اور حلال ہیں تمہارے لیے ان کے علاوہ کہ تم تلاش کرو اپنے پیسے سے، پاک دامن بننے والے نہ کہ بدکاری کرنے والے، تو جو کچھ تم نے اس سے فائدہ اٹھایا ان میں سے، تو ان کو ان کی کمائی دو فرض کے طور پر،اور تم پر گناہ نہیں اس میں جو تم آپس میں طے کرلو فرض کے بعد، خدا جاننےوالا، حکمت والاہے، |
||
|
وَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنكُمْ طَوْلًا أَن يَنكِحَ ٱلْمُحْصَنَـٰتِ ٱلْمُؤْمِنَـٰتِ فَمِن مَّا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُم مِّن فَتَيَـٰتِكُمُ ٱلْمُؤْمِنَـٰتِ وَٱللَّـهُ أَعْلَمُ بِإِيمَـٰنِكُم بَعْضُكُم مِّنۢ بَعْضٍ فَٱنكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَءَاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ مُحْصَنَـٰتٍ غَيْرَ مُسَـٰفِحَـٰتٍ وَلَا مُتَّخِذَٰتِ أَخْدَانٍ فَإِذَآ أُحْصِنَّ فَإِنْ أَتَيْنَ بِفَـٰحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى ٱلْمُحْصَنَـٰتِ مِنَ ٱلْعَذَابِ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِىَ ٱلْعَنَتَ مِنكُمْ وَأَن تَصْبِرُوا۟ خَيْرٌ لَّكُمْ وَٱللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٢٥﴾ |
25 اور تم میں سے جو کوئی وسعت نہیں رکھتا ہو کہ وہ شادی کرسکے پاک دامن یقین رکھنے والیوں سے، تو تمہاری یقین رکھنے والی باندیوں میں سے جو تمہارے دائیں ہاتھوں کی ملکیت میں ہوں، اور خدا سب سے زیادہ جانتا ہے تمہارے یقین کو ، تم ایک دوسرے میں سے ہو، تو شادی کرو ان سے ان کے گھر والوں کی اجازت سے، اور دو ان کو ان کی کمائی مناسب طریقے سے، پاک دامن ، نہ کہ بدکاری کرنے والیاں اور نہ چھپے دوست بنانے والیاں، تو جب وہ شادی شدہ ہو جائیں، تو اگر وہ بے حیائی لے کر آیئں، تو ان پر ہے آدھی سزا اس کی جو آزاد عورتوں پر ہے، وہ اس کے لیے ہے جو تم میں سے ڈرے سختی سے، اور اگر تم صبر کرو تو تمہارے لیے بہتر ہے، اور خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
يُرِيدُ ٱللَّـهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمْ سُنَنَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ وَيَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٢٦﴾ |
26 خدا چاہتا ہے کہ وہ کھول کر بیان کرے تمہارے لیے، اور تمہاری رہنمائی کرے ان کے طریقوں پر جو تم سے پہلے تھے، اور وہ تمہاری طرف مڑتا ہے، اور خدا علم رکھنے والا، اور حکمت والا ہے، |
||
|
وَٱللَّـهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيدُ ٱلَّذِينَ يَتَّبِعُونَ ٱلشَّهَوَٰتِ أَن تَمِيلُوا۟ مَيْلًا عَظِيمًا ﴿٢٧﴾ |
27 اور خدا چاہتا ہے کہ وہ تمہاری طرف مڑے، اور وہ جو اپنی چاہتوں کے پیچھے چلتے ہیں چاہتے ہیں کہ تم پھر جاؤ ایک بڑے پھرنے سے، |
||
|
يُرِيدُ ٱللَّـهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ وَخُلِقَ ٱلْإِنسَـٰنُ ضَعِيفًا ﴿٢٨﴾ |
28 خدا چاہتا ہے کہ وہ تمہارے لیے آسان کرے، اور آدمی بنایا گیا تھا کمزور۔ |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَأْكُلُوٓا۟ أَمْوَٰلَكُم بَيْنَكُم بِٱلْبَـٰطِلِ إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَـٰرَةً عَن تَرَاضٍ مِّنكُمْ وَلَا تَقْتُلُوٓا۟ أَنفُسَكُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا ﴿٢٩﴾ |
29 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، نہیں کھاؤ آپس میں اپنے پیسے جھوٹ سے، مگر یہ کہ وہ تجارت ہو ایک دوسرے کی رضامندی سے، اور نہیں قتل کرو اپنے آپ کو، خدا تمہارے ساتھ رحم کرنے والا ہے، |
||
|
وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ عُدْوَٰنًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّـهِ يَسِيرًا ﴿٣٠﴾ |
30 اور جو کوئی وہ کرے دشمنی اور نا انصافی میں، تو ہم اسے جھلسائیں گے آ گ میں، اوروہ خدا کے لیے آ سان ہے، |
||
|
إِن تَجْتَنِبُوا۟ كَبَآئِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّـَٔاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُم مُّدْخَلًا كَرِيمًا ﴿٣١﴾ |
31 اگر تم بچو بڑے گناہوں سے جو تمہیں منع کیے گئے ہیں، تو ہم مٹا دیں گے تم سے تمہاری برائیوں کو، اور ہم تمہیں داخل کریں گے ایک باعزّت دروازے سے، |
||
|
وَلَا تَتَمَنَّوْا۟ مَا فَضَّلَ ٱللَّـهُ بِهِۦ بَعْضَكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا ٱكْتَسَبُوا۟ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيبٌ مِّمَّا ٱكْتَسَبْنَ وَسْـَٔلُوا۟ ٱللَّـهَ مِن فَضْلِهِۦٓ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمًا ﴿٣٢﴾ |
32 اور تمنا نہیں کرو اس کی جس کے ذریعے خدا نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر ترجیح دی ہے، مردوں کے لیے حصہ ہے اس میں سے جو انہوں نے کمایا، اور عورتوں کے لیے حصہ ہے اس میں سے جو انہوں نے کمایا، اور خدا سے اس کا فضل مانگو، خدا سب کچھ جاننے والا ہے، |
||
|
وَلِكُلٍّۢ جَعَلْنَا مَوَٰلِىَ مِمَّا تَرَكَ ٱلْوَٰلِدَانِ وَٱلْأَقْرَبُونَ وَٱلَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ فَـَٔاتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدًا ﴿٣٣﴾ |
33 اور ہر ایک کے لیے ہم نے وارث مقرر کیے ہیں اس میں سے جو چھوڑ جائے والدین اور رشتہ دار، اور وہ جن کے ساتھ تم نے عہد کیا ہوا ہے، تو ان کو ان کا حصہ دو، خدا ہر چیز پر گواہ ہے، |
||
|
ٱلرِّجَالُ قَوَّٰمُونَ عَلَى ٱلنِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ ٱللَّـهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَآ أَنفَقُوا۟ مِنْ أَمْوَٰلِهِمْ فَٱلصَّـٰلِحَـٰتُ قَـٰنِتَـٰتٌ حَـٰفِظَـٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ ٱللَّـهُ وَٱلَّـٰتِى تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَٱهْجُرُوهُنَّ فِى ٱلْمَضَاجِعِ وَٱضْرِبُوهُنَّ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا۟ عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا ﴿٣٤﴾ |
34 مرد نگہبان ہیں عورتوں پر اس لیے کہ خدا نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر ترجیح دی ہے، اور اس لیے کہ انہوں نے اپنے پیسے میں سے خرچ کیا، تو نیک عورتیں فرمانبردار ہوتی ہیں، اور حفاظت کرتی ہیں اندیکھے کی، جسے خدا نے محفوظ رکھا ہے، اور وہ جن سے تم سرکشی کا ڈر رکھتے ہو، تو ان کو نصیحت کرو، اوربستر میں ان سے الگ رہو، اور ان کو مارو ، تو اگر وہ تمہاری بات مانیں، تو ان کے خلاف کوئی راستہ مت تلاش کرو، خدا بلند، بڑا ہے، |
||
|
وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَٱبْعَثُوا۟ حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِۦ وَحَكَمًا مِّنْ أَهْلِهَآ إِن يُرِيدَآ إِصْلَـٰحًا يُوَفِّقِ ٱللَّـهُ بَيْنَهُمَآ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا ﴿٣٥﴾ |
35 اور اگر تمہیں خوف ہو ان دونوں کے بیچ میں تفرقے کا، تو اٹھاؤ ایک فیصلہ کرنے والا اس کے گھر والوں میں سے اور ایک فیصلہ کرنے والا اس کے گھر والوں میں سے، اگر وہ دونوں چاہتے ہوں صلح تو خدا ان دونوں کے بیچ میں صلح کرا دے گا، خدا جاننے والا، خبر رکھنے والا ہے، |
||
|
وَٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ وَلَا تُشْرِكُوا۟ بِهِۦ شَيْـًٔا وَبِٱلْوَٰلِدَيْنِ إِحْسَـٰنًا وَبِذِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَٱلْجَارِ ذِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْجَارِ ٱلْجُنُبِ وَٱلصَّاحِبِ بِٱلْجَنۢبِ وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا ﴿٣٦﴾ |
36 اور خدمت کرو خدا کی، اور اس کے ساتھ کچھ بھی شریک نہیں کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا کرو، اور رشتہ داروں کے ساتھ، اور یتیموں، اور غریبوں، اور پڑوسی جو رشتہ دارہے، اور پڑوسی جو اجنبی ہے،اور ساتھی جو تمھارے ساتھ ہے، اور راہ چلنے والا، اور جو تمہارے دائیں ہاتھ کی ملکیت ہے، خدا محبت نہیں کرتا گھمنڈی فخر کرنے والے سے، |
||
|
ٱلَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلْبُخْلِ وَيَكْتُمُونَ مَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّـهُ مِن فَضْلِهِۦ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا ﴿٣٧﴾ |
37 وہ جو کنجوسی کرتے ہیں، اور حکم دیتے ہیں آ دمیوں کو کنجوسی کا، اور چھپاتے ہیں جو دیا ان کو خدا نے اپنے فضل میں سے، اور ہم نے تیار کی ہے انکار کرنے والے کے لیے ذلیل کرنے والی سزا، |
||
|
وَٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَٰلَهُمْ رِئَآءَ ٱلنَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِٱللَّـهِ وَلَا بِٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَمَن يَكُنِ ٱلشَّيْطَـٰنُ لَهُۥ قَرِينًا فَسَآءَ قَرِينًا ﴿٣٨﴾ |
38 اور وہ جو اپنا پیسہ خرچ کرتے ہیں لوگوں کو دکھانے کے لیے، اور یقین نہیں کرتے خدا پر اور آ خری دن پر، اور جس کا شیطان ساتھی ہو، تو برا ہے ساتھی وہ، |
||
|
وَمَاذَا عَلَيْهِمْ لَوْ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَأَنفَقُوا۟ مِمَّا رَزَقَهُمُ ٱللَّـهُ وَكَانَ ٱللَّـهُ بِهِمْ عَلِيمًا ﴿٣٩﴾ |
39 اور کیا ہوتا ان کو اگر وہ یقین کرتے خدا اور آ خری دن پر، اور خرچ کرتے اس میں سے جو خدا نے ان کو دیا، اور خدا ان کے بارے میں جانتا ہے، |
||
|
إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِن تَكُ حَسَنَةً يُضَـٰعِفْهَا وَيُؤْتِ مِن لَّدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا ﴿٤٠﴾ |
40 خدا ذرے کے برابر بھی غلط نہیں کرتا، اور اگر وہ اچھائی ہو تو اسے وہ دگنا کر دیتا ہے، اور دیتا ہے اپنی طرف سے ایک بڑی کمائی، |
||
|
فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍۭ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ شَهِيدًا ﴿٤١﴾ |
41 تو کیسا ہوگا جب ہم لائیں گے ہر قوم میں سے گواہ ، اور ہم لائیں گے تمہیں ان کے خلاف گواہ؟ |
||
|
يَوْمَئِذٍ يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَعَصَوُا۟ ٱلرَّسُولَ لَوْ تُسَوَّىٰ بِهِمُ ٱلْأَرْضُ وَلَا يَكْتُمُونَ ٱللَّـهَ حَدِيثًا ﴿٤٢﴾ |
42 اس دن چاہیں گے وہ جنہوں نے انکار کیا اور مخالفت کی رسول کی، کہ زمین ان کے ساتھ برابر کر دی جائے، اور وہ نہیں چھپا سکیں گے خدا سے کوئی بات، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَقْرَبُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنتُمْ سُكَـٰرَىٰ حَتَّىٰ تَعْلَمُوا۟ مَا تَقُولُونَ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِى سَبِيلٍ حَتَّىٰ تَغْتَسِلُوا۟ وَإِن كُنتُم مَّرْضَىٰٓ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوْ جَآءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ ٱلْغَآئِطِ أَوْ لَـٰمَسْتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوا۟ مَآءً فَتَيَمَّمُوا۟ صَعِيدًا طَيِّبًا فَٱمْسَحُوا۟ بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُورًا ﴿٤٣﴾ |
43 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، نہیں قریب جاؤ دعا کرنےکے جب تم نشے کی حالت میں ہو، جب تک کہ تمہیں معلوم نہ ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو، اور نہ ہی جب تم گندے ہو، سوائے راہ گزرتے ہوئے، یہاں تک کہ تم اپنے آپ کو دھو لو، اور اگر تم بیمار ہو، یا سفر پر ہو، یا تم میں سے کوئی غسل خانے سے آیا ہو، یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو، پھر تمہیں پانی نہ ملے، تو مٹی کا سہارا لو اور اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو مل لو، خدا در گزر کرنے والا، معاف کرنے والا ہے ، |
||
|
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ نَصِيبًا مِّنَ ٱلْكِتَـٰبِ يَشْتَرُونَ ٱلضَّلَـٰلَةَ وَيُرِيدُونَ أَن تَضِلُّوا۟ ٱلسَّبِيلَ ﴿٤٤﴾ |
44 کیا تم نہیں دیکھتے ان کو جنہیں دیا گیا حصہ کتاب میں سے؟ وہ سودا کرتے ہیں گمراہی کا اور چاہتے ہیں کہ تم راستے سے گمراہ ہو جاؤ، |
||
|
وَٱللَّـهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَآئِكُمْ وَكَفَىٰ بِٱللَّـهِ وَلِيًّا وَكَفَىٰ بِٱللَّـهِ نَصِيرًا ﴿٤٥﴾ |
45 اور خدا اچھی طرح جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو، اور کافی ہےخدا سرپرست، اور کافی ہے خدا مددگار ، |
||
|
مِّنَ ٱلَّذِينَ هَادُوا۟ يُحَرِّفُونَ ٱلْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِۦ وَيَقُولُونَ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَٱسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ وَرَٰعِنَا لَيًّۢا بِأَلْسِنَتِهِمْ وَطَعْنًا فِى ٱلدِّينِ وَلَوْ أَنَّهُمْ قَالُوا۟ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَٱسْمَعْ وَٱنظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَقْوَمَ وَلَـٰكِن لَّعَنَهُمُ ٱللَّـهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٤٦﴾ |
46 ان میں سے جو یہودی ہیں، وہ لفظوں کو ان کی جگہوں سے مروڑتے ہیں، اور کہتے ہیں: ہم نے سنا اور ہم نے مخالفت کی، اور سنو مگر سنو نہیں،اور ہماری طرف دیکھو۔ ا اپنی زبانیں مروڑتے ہوئے اور اور دین میں طعنہ دیتے ہوۓ ، اور اگر انہوں نے کہا ہوتا: ہم نے سنا، اور ہم نے بات مانی، اور ہمیں مہلت دو، تو ان کے لیے وہ بہتر ہوتا اور سیدھا، لیکن خدا نے ان پر لعنت بھیج دی ان کے انکار کی وجہ سے، تو وہ یقین نہیں کرتے سوائے کچھ کے، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ ءَامِنُوا۟ بِمَا نَزَّلْنَا مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُم مِّن قَبْلِ أَن نَّطْمِسَ وُجُوهًا فَنَرُدَّهَا عَلَىٰٓ أَدْبَارِهَآ أَوْ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّآ أَصْحَـٰبَ ٱلسَّبْتِ وَكَانَ أَمْرُ ٱللَّـهِ مَفْعُولًا ﴿٤٧﴾ |
47 اے وہ جنہیں کتاب دی گئی، یقین کرو اس پر جو ہم نے اتارا تصدیق کرتے ہوئے اس کی جو تمہارے پاس ہے، اس سے پہلے کہ ہم چہرے بگاڑ دیں، اور انہیں لوٹا دیں پیٹھ پیچھے، یا ہم ان پر لعنت بھیج دیں جیسہ کہ ہم نے لعنت بھیج دی تھی سبت والوں پر، اور خدا کا حکم تو ہو کر رہتا ہے، |
||
|
إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِۦ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَآءُ وَمَن يُشْرِكْ بِٱللَّـهِ فَقَدِ ٱفْتَرَىٰٓ إِثْمًا عَظِيمًا ﴿٤٨﴾ |
48 خدا نہیں معاف کرتا کہ اس کے ساتھ شریک کیا جائے، اور وہ معاف کرتا ہے اس کے علاوہ جس کو وہ چاہے، اور جو کوئی خدا کے ساتھ شریک کرے، تو اس نے گھڑا ہے ایک بڑا گناہ، |
||
|
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يُزَكُّونَ أَنفُسَهُم بَلِ ٱللَّـهُ يُزَكِّى مَن يَشَآءُ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا ﴿٤٩﴾ |
49 کیا تم نہیں دیکھتے ان کو جو اپنے آ پ کو پاک کرتے ہیں؟ بلکہ خدا پاک کرتا ہے جس کو وہ چاہے، اور ان کے ساتھ کھجور کی گٹھلی کے ریشے کے برابر بھی غلط نہیں کیا جائے گا، |
||