|
بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ |
خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔ |
||
|
الٓمٓ ﴿١﴾ |
1 الٓمٓ |
||
|
ٱللَّـهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلْحَىُّ ٱلْقَيُّومُ ﴿٢﴾ |
2 خدا،کوئی معبود نہیں سوائے اس کے، زندہ، قائم، |
||
|
نَزَّلَ عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَنزَلَ ٱلتَّوْرَىٰةَ وَٱلْإِنجِيلَ ﴿٣﴾ |
3 اس نے اتاری تم پر کتاب سچ کے ساتھ، تصدیق کرتے ہوئے جو اس کے سامنے ہے، اور اس نے اتاری تورات، اور انجیل |
||
|
مِن قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَأَنزَلَ ٱلْفُرْقَانَ إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَٱللَّـهُ عَزِيزٌ ذُو ٱنتِقَامٍ ﴿٤﴾ |
4 پہلے،راہ دکھانے کے لیے آ دمیوں کو، اور اس نے اتارا فرق کرنے والا۔ وہ جنہوں نے انکار کیا خدا کی نشانیوں کا،ان کے لیے شدید سزا ہے، اور خدا سب پر غالب، انتقام والا ہے۔ |
||
|
إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يَخْفَىٰ عَلَيْهِ شَىْءٌ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِى ٱلسَّمَآءِ ﴿٥﴾ |
5 خدا سے کچھ بھی نہیں چھپتا زمین میں اور نہ آ سمان میں، |
||
|
هُوَ ٱلَّذِى يُصَوِّرُكُمْ فِى ٱلْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَآءُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ ﴿٦﴾ |
6 وہ ہے جو بناتا ہے تمہیں پیٹوں میں جیسا وہ چاہے،کوئی معبود نہیں سوائے اس کے، سب پر غالب، دانشمند، |
||
|
هُوَ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ مِنْهُ ءَايَـٰتٌ مُّحْكَمَـٰتٌ هُنَّ أُمُّ ٱلْكِتَـٰبِ وَأُخَرُ مُتَشَـٰبِهَـٰتٌ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَـٰبَهَ مِنْهُ ٱبْتِغَآءَ ٱلْفِتْنَةِ وَٱبْتِغَآءَ تَأْوِيلِهِۦ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُۥٓ إِلَّا ٱللَّـهُ وَٱلرَّٰسِخُونَ فِى ٱلْعِلْمِ يَقُولُونَ ءَامَنَّا بِهِۦ كُلٌّ مِّنْ عِندِ رَبِّنَا وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّآ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَـٰبِ ﴿٧﴾ |
7 وہ ہے جس نے تم پر کتاب اتاری، اس میں فیصلہ کن نشانیاں ہیں، وہ کتاب کی بنیاد ہیں، اور دوسری ملتی جلتی، تو وہ جن کے دلوں میں ٹیڑھا پن ہے، وہ پیچھے چلتے ہیں اس کے جو اس میں ملتا جلتا ہے ، برائی کی تلاش میں، اور اس کی اصل مراد کی تلاش میں،اور کوئی نہیں جانتا اس کی اصل مراد سوائے خدا کے اور جو علم میں پہنچے ہوئے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم نے یقین اس پر، سب ہمارے رب کی طرف سے ہے۔ اور نہیں ذہن میں رکھتے سوائے عقل والے۔ |
||
|
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ ٱلْوَهَّابُ ﴿٨﴾ |
8 ہمارے رب، ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہیں کریں بعد اس کے کہ آ پ نے ہمیں راہ دکھا دی، اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت دیں، آ پ ہیں دینے والے، |
||
|
رَبَّنَآ إِنَّكَ جَامِعُ ٱلنَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يُخْلِفُ ٱلْمِيعَادَ ﴿٩﴾ |
9 ہمارے رب، آ پ آ دمیوں کو جمع کریں گے اس دن میں جس میں کوئی شک نہیں۔ خدا نہیں توڑتا اپنا وعدہ۔ |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَن تُغْنِىَ عَنْهُمْ أَمْوَٰلُهُمْ وَلَآ أَوْلَـٰدُهُم مِّنَ ٱللَّـهِ شَيْـًٔا وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمْ وَقُودُ ٱلنَّارِ ﴿١٠﴾ |
10 جنہوں نے انکار کیا، کچھ بھی کام نہیں آئیں گے ان کے مال اور ان کے بچے خدا کےسامنے ، اور وہ ہیں آگ کا ایندھن، |
||
|
كَدَأْبِ ءَالِ فِرْعَوْنَ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا فَأَخَذَهُمُ ٱللَّـهُ بِذُنُوبِهِمْ وَٱللَّـهُ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿١١﴾ |
11 جیسے فرعون کے خاندان کا طریقہ، اور وہ جو ان سے پہلے تھے، انہوں نےہماری نشانیاں کو جھوٹ کہا، تو خدا نے ان کی گناہوں کی وجہ سے ان کو پکڑ لیا، اور خدا انتقام میں شدید ہے، |
||
|
قُل لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ سَتُغْلَبُونَ وَتُحْشَرُونَ إِلَىٰ جَهَنَّمَ وَبِئْسَ ٱلْمِهَادُ ﴿١٢﴾ |
12 کہو ان سے جنہوں نے انکار کیا: تمہیں قابو کیا جائے گا، اور تم آ گ پر جمع کیے جاؤ گے، اور بری ہے آرام کی جگہ، |
||
|
قَدْ كَانَ لَكُمْ ءَايَةٌ فِى فِئَتَيْنِ ٱلْتَقَتَا فِئَةٌ تُقَـٰتِلُ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَأُخْرَىٰ كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُم مِّثْلَيْهِمْ رَأْىَ ٱلْعَيْنِ وَٱللَّـهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِۦ مَن يَشَآءُ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُو۟لِى ٱلْأَبْصَـٰرِ ﴿١٣﴾ |
13 تمہارے لیے نشانی تھی ان دو جماعتیں میں جو ملی، ایک جماعت خدا کی راہ میں لڑ رہی تھی، اور دوسری انکار کرنے والی، انہوں نے ان کو دوگنا دیکھا آ نکھوں کے دیکھنے سے، اور خدا مضبوط کرتا ہے اپنی مدد سے جس کو وہ چاہے، اس میں سبق ہے ان کے لیے جو آنکھے رکھتے ہیں۔ |
||
|
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ ٱلشَّهَوَٰتِ مِنَ ٱلنِّسَآءِ وَٱلْبَنِينَ وَٱلْقَنَـٰطِيرِ ٱلْمُقَنطَرَةِ مِنَ ٱلذَّهَبِ وَٱلْفِضَّةِ وَٱلْخَيْلِ ٱلْمُسَوَّمَةِ وَٱلْأَنْعَـٰمِ وَٱلْحَرْثِ ذَٰلِكَ مَتَـٰعُ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَٱللَّـهُ عِندَهُۥ حُسْنُ ٱلْمَـَٔابِ ﴿١٤﴾ |
14 خوبصورت بنا دی گئی ہے آ دمیوں کے لیے محبت چاہتوں کی، عورتوں کے لیے، اور بیٹے، اور سونے اور چاندی کے ڈھیروں کے ڈھیر،اور اچھی نسل کے گھوڑے، اور مویشی، اور کھیتی، وہ دنیا کا فائدہ ہے اور خدا، اس کے پاس بہترین واپسی کی جگہ ہے، |
||
|
قُلْ أَؤُنَبِّئُكُم بِخَيْرٍ مِّن ذَٰلِكُمْ لِلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا وَأَزْوَٰجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَرِضْوَٰنٌ مِّنَ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ بَصِيرٌۢ بِٱلْعِبَادِ ﴿١٥﴾ |
15 کہو: کیا میں تمہیں اس سے بہتر بتاؤں؟ ان کے لیےجو ڈرتے ہیں، ان کے رب کے پاس ہیں باغات، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، اور صاف بیویاں، اور رضا خدا کی طرف سے۔ اور خدا دیکھ رہا ہے اپنے بندوں کو، |
||
|
ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ إِنَّنَآ ءَامَنَّا فَٱغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ ﴿١٦﴾ |
16 جو کہتے ہیں: ہمارے رب، ہم نے یقین کیا، تو ہمارے گناہوں کو معاف کر دیں، اور ہمیں آ گ کی سزا سے بچائیں، |
||
|
ٱلصَّـٰبِرِينَ وَٱلصَّـٰدِقِينَ وَٱلْقَـٰنِتِينَ وَٱلْمُنفِقِينَ وَٱلْمُسْتَغْفِرِينَ بِٱلْأَسْحَارِ ﴿١٧﴾ |
17 صبر کرنے والے، اور سچ بولنے والے،اور فرمانبردار، اور خرچ کرنے والے، اور معافی مانگنے والے صبح سے پہلے، |
||
|
شَهِدَ ٱللَّـهُ أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَأُو۟لُوا۟ ٱلْعِلْمِ قَآئِمًۢا بِٱلْقِسْطِ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ ﴿١٨﴾ |
18 خدا گواہی دیتا ہے کہ کوئی معبود نہیں سوائے اس کے، اور فرشتے اور علم والے، انصاف پر قائم: کوئی خدا نہیں سوائے اس کے۔ سب پر غالب، دانشمند۔ |
||
|
إِنَّ ٱلدِّينَ عِندَ ٱللَّـهِ ٱلْإِسْلَـٰمُ وَمَا ٱخْتَلَفَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ إِلَّا مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلْعِلْمُ بَغْيًۢا بَيْنَهُمْ وَمَن يَكْفُرْ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ فَإِنَّ ٱللَّـهَ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ ﴿١٩﴾ |
19 خدا کے پاس دین فرمانبرداری ہے، اور نہیں جھگڑے وہ جنہیں کتاب دی گئی مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس علم آگیا تھا، آپس کے حسد میں، اور جو کوئی خدا کی نشانیوں کا انکار کرے، تو خدا حساب میں تیز ہے، |
||
|
فَإِنْ حَآجُّوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِىَ لِلَّـهِ وَمَنِ ٱتَّبَعَنِ وَقُل لِّلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْأُمِّيِّـۧنَ ءَأَسْلَمْتُمْ فَإِنْ أَسْلَمُوا۟ فَقَدِ ٱهْتَدَوا۟ وَّإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ ٱلْبَلَـٰغُ وَٱللَّـهُ بَصِيرٌۢ بِٱلْعِبَادِ ﴿٢٠﴾ |
20 تو اگر وہ تم سے بحث کریں ، تو کہو: میں نے اپنا چہرہ خدا کے سامنے جھکا دیا ہے، اور جو کوئی میرے پیچھے چلے۔ اور کہو ان سے جنہیں کتاب دی گئی اور جو لا علم ہے: کیا تم فرمانبردار ہوگئے ؟ تو اگر وہ فرمانبردار ہوگئے، تو وہ راہ پر ہے، اور اگر وہ مڑ جائیں، تو پھر تم پر صرف پیغام پہنچانا ہے، اور خدا دیکھ رہا ہے اپنے بندوں کو، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ وَيَقْتُلُونَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ بِغَيْرِ حَقٍّۢ وَيَقْتُلُونَ ٱلَّذِينَ يَأْمُرُونَ بِٱلْقِسْطِ مِنَ ٱلنَّاسِ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٢١﴾ |
21 وہ جو خدا کی نشانیوں کا انکار کرتے ہیں، اور قتل کرتے ہیں نبیوں کو بغیر کسی وجہ کے، اور قتل کرتے ہیں ان کو جو حکم دیتے ہیں انصاف کا آدمیوں میں سے، تو انہیں خوشخبری دے دو تکلیف والی سزا کی، |
||
|
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ حَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَمَا لَهُم مِّن نَّـٰصِرِينَ ﴿٢٢﴾ |
22 وہ ہیں جن کے کیے ضائع ہو گئے اس دنیا میں اور آ خرت، اور ان کے لیے نہیں کوئی مددگار میں سے۔ |
||
|
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ نَصِيبًا مِّنَ ٱلْكِتَـٰبِ يُدْعَوْنَ إِلَىٰ كِتَـٰبِ ٱللَّـهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٌ مِّنْهُمْ وَهُم مُّعْرِضُونَ ﴿٢٣﴾ |
23 کیا تم نے ان کو نہیں دیکھا جنہیں حصہ دیا گیا کتاب میں سے، انہیں پکارا جا رہا ہے خدا کی کتاب کی طرف تاکہ وہ ان کے بیچ میں فیصلہ کرے، پھر ان میں سے ایک فرقہ مڑ جاتا ہے، اور وہ سنجیدہ نہیں، |
||
|
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا۟ لَن تَمَسَّنَا ٱلنَّارُ إِلَّآ أَيَّامًا مَّعْدُودَٰتٍ وَغَرَّهُمْ فِى دِينِهِم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ ﴿٢٤﴾ |
24 وہ اس لیے کیونکہ انہوں نے کہا: آ گ ہمیں نہیں چھوئے گی سوائے کچھ دن کے۔ اور جو وہ گھڑ رہے ہیں اس نے دھوکہ دے دیا ہے ان کو ان کے دین میں، |
||
|
فَكَيْفَ إِذَا جَمَعْنَـٰهُمْ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴿٢٥﴾ |
25 تو کیسے ہوگا یہ جب ہم ان کو جمع کریں گے اس دن میں جس میں کوئی شک نہیں، اور ہر ایک جان کو پورا دیا جائے گا جو اس نے کمایا؟ اور ان کے ساتھ غلط نہیں کیا جائے گا۔ |
||
|
قُلِ ٱللَّـهُمَّ مَـٰلِكَ ٱلْمُلْكِ تُؤْتِى ٱلْمُلْكَ مَن تَشَآءُ وَتَنزِعُ ٱلْمُلْكَ مِمَّن تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُ بِيَدِكَ ٱلْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٢٦﴾ |
26 کہو: اے خدا، بادشاہی کے مالک، آ پ دیتے ہیں بادشاہی جس کو آ پ چاہیں، اور آ پ چھینتے ہیں بادشاہی جس سے آ پ چاہیں، اور آ پ عزت دیتے ہیں جس کو آ پ چاہیں، اور آ پ ذلیل کرتے ہیں جس کو آ پ چاہیں، آ پ کے ہاتھ میں اچھا ہے، آ پ ہر چیز پر طاقتور ہیں، |
||
|
تُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَتُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ وَتُخْرِجُ ٱلْحَىَّ مِنَ ٱلْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ ٱلْمَيِّتَ مِنَ ٱلْحَىِّ وَتَرْزُقُ مَن تَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿٢٧﴾ |
27 آ پ رات کو دن میں لاتے ہیں، اور آ پ دن کو رات میں لاتے ہیں، اور آ پ زندہ کو مردے سے نکالتے ہیں، اور آ پ مردے کو زندہ سے نکالتے ہیں، اورآ پ دیتے ہیں جس کو آ پ چاہیں بغیر حساب کے۔ |
||
|
لَّا يَتَّخِذِ ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلْكَـٰفِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَلَيْسَ مِنَ ٱللَّـهِ فِى شَىْءٍ إِلَّآ أَن تَتَّقُوا۟ مِنْهُمْ تُقَىٰةً وَيُحَذِّرُكُمُ ٱللَّـهُ نَفْسَهُۥ وَإِلَى ٱللَّـهِ ٱلْمَصِيرُ ﴿٢٨﴾ |
28 یقین کرنے والے نہ لیں انکار کرنے والوں کو سرپرست یقین رکھنے والوں کے بجائے، اور جو کوئی وہ کرتا ہے تو وہ کسی چیز میں خدا کے ساتھ نہیں، سوائے یہ کہ تم ان سے بچو بطور احتیاط، اور خدا تمہیں اپنے آ پ سے خبردار کرتا ہے، اور خدا کی طرف واپسی ہے۔ |
||
|
قُلْ إِن تُخْفُوا۟ مَا فِى صُدُورِكُمْ أَوْ تُبْدُوهُ يَعْلَمْهُ ٱللَّـهُ وَيَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَٱللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٢٩﴾ |
29 کہو: چاہے تم چھپاؤ جو تمھارے سینوں میں ہے یا اسے دکھاؤ، خدا اسے جانتے ہیں۔ اور وہ جانتا ہے جو آ سمانوں میں ہے اور جو زمین میں، اور خدا ہر چیز پر طاقتور ہے، |
||
|
يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُّحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِن سُوٓءٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَبَيْنَهُۥٓ أَمَدًۢا بَعِيدًا وَيُحَذِّرُكُمُ ٱللَّـهُ نَفْسَهُۥ وَٱللَّـهُ رَءُوفٌۢ بِٱلْعِبَادِ ﴿٣٠﴾ |
30 وہ دن جب ہر جان پائے گی حاضر جو اس نے کیا اچھے میں سے، اور جو اس نے کیا برے میں سے، وہ چاہے گی کہ اس کے اور اور اس کے درمیان بہت دوری ہو، اور خدا تمہیں اپنے آ پ سے خبردار کرتا ہے، اور خدا اپنے بندوں کے ساتھ نرم ہے۔ |
||
|
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ ٱللَّـهَ فَٱتَّبِعُونِى يُحْبِبْكُمُ ٱللَّـهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَٱللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٣١﴾ |
31 کہو: اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو میرے پیچھے چلو، خدا تم سے محبت کریں گے، اور تمہیں معاف کر دیں گے تمہارے گناہ۔ اور خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔ |
||
|
قُلْ أَطِيعُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱلرَّسُولَ فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّ ٱللَّـهَ لَا يُحِبُّ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٣٢﴾ |
32 کہو: خدا کی بات مانو اور رسول۔ تو اگر وہ مڑ جائے، تو خدا محبت نہیں کرتا انکار کرنے والوں سے۔ |
||
|
إِنَّ ٱللَّـهَ ٱصْطَفَىٰٓ ءَادَمَ وَنُوحًا وَءَالَ إِبْرَٰهِيمَ وَءَالَ عِمْرَٰنَ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٣٣﴾ |
33 خدا نے چنا آ دم، اور نوح، اور ابراہیم کے خاندان، اور عمران کے خاندان کو جہانوں پر، |
||
|
ذُرِّيَّةًۢ بَعْضُهَا مِنۢ بَعْضٍ وَٱللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٣٤﴾ |
34 اولاد ایک دوسرے میں سے، اور خدا سننے والا، جاننے والا ہے، |
||
|
إِذْ قَالَتِ ٱمْرَأَتُ عِمْرَٰنَ رَبِّ إِنِّى نَذَرْتُ لَكَ مَا فِى بَطْنِى مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّىٓ إِنَّكَ أَنتَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿٣٥﴾ |
35 جب عمران کی بیوی نے کہا: میرے رب، میں نے آ پ کے لیے نذر کیا ہے جو میرے پیٹ میں ہے، خالص کیا ہوا ، تو آپ اس کو مجھ سے قبول کریں، آ پ سننے والے، جاننے والے ہیں۔ |
||
|
فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّى وَضَعْتُهَآ أُنثَىٰ وَٱللَّـهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ وَلَيْسَ ٱلذَّكَرُ كَٱلْأُنثَىٰ وَإِنِّى سَمَّيْتُهَا مَرْيَمَ وَإِنِّىٓ أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ ٱلشَّيْطَـٰنِ ٱلرَّجِيمِ ﴿٣٦﴾ |
36 پھر جب اس نے اس کو جنم دیا، اس نے کہا: میرے رب، میں نے لڑکی کو جنم دیا ہے۔ اور خدا جانتا تھا جو اس نے جنم دیا، اور لڑکا لڑکی جیسا نہیں ہے۔ اور میں نے اس کا نام رکھا ہے مریم، اور میں پناہ مانگتی ہوں آ پ سے اس کے لیے اور اس کی اولاد کے لیے شیطان دھتکارے جانے والے سے، |
||
|
فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُولٍ حَسَنٍ وَأَنۢبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا وَكَفَّلَهَا زَكَرِيَّا كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا ٱلْمِحْرَابَ وَجَدَ عِندَهَا رِزْقًا قَالَ يَـٰمَرْيَمُ أَنَّىٰ لَكِ هَـٰذَا قَالَتْ هُوَ مِنْ عِندِ ٱللَّـهِ إِنَّ ٱللَّـهَ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿٣٧﴾ |
37 تو اس کے رب نے اس کو قبول کیا اچھی قبولیت سے، اور اس کو اگایا اچھے اگانے سے، اوراس کی سرپرستی زکریا کو دی ، جب بھی زکریا اس کے پاس آتا حجرے میں، وہ پاتا اس کے پاس کھانا۔ کہا اس نے: اے مریم، یہ کہاں سے آتا ہے تمہارے پاس؟ اس نے کہا: یہ خدا کی طرف سے ہے، خدا جس کو چاہیں کھانے کو دیتے ہیں بغیر حساب کے۔ |
||
|
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُۥ قَالَ رَبِّ هَبْ لِى مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ ٱلدُّعَآءِ ﴿٣٨﴾ |
38 اسی وقت زکریا نے پکارا اپنے رب کو، کہا: میرے رب، دیں مجھے اپنی طرف سے اچھی اولاد، آ پ سننے والے ہیں پکار کو۔ |
||
|
فَنَادَتْهُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَهُوَ قَآئِمٌ يُصَلِّى فِى ٱلْمِحْرَابِ أَنَّ ٱللَّـهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحْيَىٰ مُصَدِّقًۢا بِكَلِمَةٍ مِّنَ ٱللَّـهِ وَسَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٣٩﴾ |
39 تو فرشتوں نے اس کو آواز دی جب وہ کھڑا تھا صلاۃ کرتے حجرے میں: خدا تمہیں خوشخبری دیتے ہیں یحیی کی، تصدیق کرتا ہوا خدا سے ایک لفظ کی، اور سردار، اور پاکدامن، اور نبی اچھا کرنے والوں میں سے، |
||
|
قَالَ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِى غُلَـٰمٌ وَقَدْ بَلَغَنِىَ ٱلْكِبَرُ وَٱمْرَأَتِى عَاقِرٌ قَالَ كَذَٰلِكَ ٱللَّـهُ يَفْعَلُ مَا يَشَآءُ ﴿٤٠﴾ |
40 اس نے کہا:میرے رب، میرے لیے بیٹا کیسے ہو سکتا ہے جب میں بڑھاپے کو پہنچ گیا ہوں اور میری بیوی بنجر ہے؟ اس نے کہا: اسی طرح خدا کرتے ہیں جو وہ چاہیں۔ |
||
|
قَالَ رَبِّ ٱجْعَل لِّىٓ ءَايَةً قَالَ ءَايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ ٱلنَّاسَ ثَلَـٰثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا رَمْزًا وَٱذْكُر رَّبَّكَ كَثِيرًا وَسَبِّحْ بِٱلْعَشِىِّ وَٱلْإِبْكَـٰرِ ﴿٤١﴾ |
41 اس نے کہا:میرے رب، میرے لیے ایک نشانی بنائیں۔ اس نے کہا: تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم بات نہیں کر سکو گے آ دمیوں سے تین دن تک سوائے اشاروں میں، اور اپنے خدا کو بہت یاد کرو، اور تعریف کرو رات اور صبح میں۔ |
||
|
وَإِذْ قَالَتِ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ يَـٰمَرْيَمُ إِنَّ ٱللَّـهَ ٱصْطَفَىٰكِ وَطَهَّرَكِ وَٱصْطَفَىٰكِ عَلَىٰ نِسَآءِ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٤٢﴾ |
42 اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم، خدا نے تمہیں چن لیا ہے، اور تمہیں صاف کر دیا ہے، اور تمہیں چن لیا ہے ساری عورتوں پر جہانوں میں، |
||
|
يَـٰمَرْيَمُ ٱقْنُتِى لِرَبِّكِ وَٱسْجُدِى وَٱرْكَعِى مَعَ ٱلرَّٰكِعِينَ ﴿٤٣﴾ |
43 اے مریم، اپنے رب کی فرمانبرداری کرو، اور جھکو، اور سر نیچا کرو سر نیچا کرنے والوں کے ساتھ۔ |
||
|
ذَٰلِكَ مِنْ أَنۢبَآءِ ٱلْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يُلْقُونَ أَقْلَـٰمَهُمْ أَيُّهُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يَخْتَصِمُونَ ﴿٤٤﴾ |
44 وہ ہے خبروں میں سے اندیکھے کی جو ہم تمہیں بتا رہے ہیں، اور تم ان کے ساتھ نہیں تھے جب وہ اپنے قلم پھینک رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم کی ذمہ داری اٹھائے گا، اور تم ان کے ساتھ نہیں تھے جب وہ جھگڑا کر رہے تھے، |
||
|
إِذْ قَالَتِ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ يَـٰمَرْيَمُ إِنَّ ٱللَّـهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ ٱسْمُهُ ٱلْمَسِيحُ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ وَجِيهًا فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ﴿٤٥﴾ |
45 جب فرشتوں نے کہا: اے مریم، خدا تمہیں خوشخبری دیتے ہیں ایک لفظ کی اس سے جس کا نام ہے مسیح، عیسی مریم کا بیٹا، عزت والا دنیا میں اور آخرت، اور قریب کیے جانے والوں میں سے، |
||
|
وَيُكَلِّمُ ٱلنَّاسَ فِى ٱلْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٤٦﴾ |
46 اور وہ بات کرے گا آ دمیوں سے جھولی میں، اور جوانی، اور اچھا کرنے والوں میں سے ہوگا۔ |
||
|
قَالَتْ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِى وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِى بَشَرٌ قَالَ كَذَٰلِكِ ٱللَّـهُ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ إِذَا قَضَىٰٓ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ﴿٤٧﴾ |
47 اس نے کہا:میرے رب، میرے لیے بیٹا کیسے ہو سکتا ہے جب انسان نے مجھے چھوا نہیں۔ اس نے کہا: اسی طرح خدا بناتے ہیں جو وہ چاہیں، جب وہ کسی معاملے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وہ صرف اس کو کہتے ہیں :ہوجاؤ ، تو وہ ہو جاتا ہے۔ |
||
|
وَيُعَلِّمُهُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَٱلتَّوْرَىٰةَ وَٱلْإِنجِيلَ ﴿٤٨﴾ |
48 اور وہ اسے سکھائیں گے کتاب، اور دانشمندی، اور تورات، اور انجیل، |
||
|
وَرَسُولًا إِلَىٰ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ أَنِّى قَدْ جِئْتُكُم بِـَٔايَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ أَنِّىٓ أَخْلُقُ لَكُم مِّنَ ٱلطِّينِ كَهَيْـَٔةِ ٱلطَّيْرِ فَأَنفُخُ فِيهِ فَيَكُونُ طَيْرًۢا بِإِذْنِ ٱللَّـهِ وَأُبْرِئُ ٱلْأَكْمَهَ وَٱلْأَبْرَصَ وَأُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ بِإِذْنِ ٱللَّـهِ وَأُنَبِّئُكُم بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا تَدَّخِرُونَ فِى بُيُوتِكُمْ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٤٩﴾ |
49 اور رسول بنی اسرائیل کے لیے۔ میں آ یا ہوں تمہارے پاس نشانی لے کر تمہارے رب سے، میں تمہارے لیے مٹی سے ایک چڑیا کی شکل میں بناتا ہوں، پھر میں اس میں پھونکتا ہوں، تو وہ چڑیا بن جاتی ہے خدا کی اجازت سے، اور میں اندھوں کو ٹھیک کرتا ہوں، اورکوڑھی کو، اور میں زندہ کرتا ہوں مردہ کو خدا کی اجازت سے، اور میں تمہیں بتاتا ہوں اس کے بارے میں جو تم کھاتے ہو، اور جو تم رکھتے ہو اپنے گھروں میں، اس میں تمہارے لیے نشانی ہے، اگر تم یقین کرنے والے ہو، |
||