بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔

الٓمٓ ﴿١﴾

1 الٓمٓ

ذَٰلِكَ ٱلْكِتَـٰبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ ﴿٢﴾

2 وہ کتاب جس میں کوئی شک نہیں، راہ دکھاتی ہے ڈ رنے والوں کو،

ٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِٱلْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ ﴿٣﴾

3  جو اندیکھے پر یقین کرتے ہیں، اور صلاة قائم کرتے ہیں، اور اس میں سے جو ہم نے ان کو دیا ہے، وہ خرچ کرتے ہیں،

وَٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِٱلْـَٔاخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ﴿٤﴾

4 اور جو یقین کرتے ہیں اس پر جو تم پر اتارا گیا، اور جو تم سے پہلے اتارا گیا ،اور وہ آخر ت میں یقین کرتے ہیں،

أُو۟لَـٰٓئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿٥﴾

5 وہ ہیں راہ پر اپنے رب کی طرف سے، اور وہ ہیں کامیاب۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْهِمْ ءَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٦﴾

6 وہ جنہوں نے انکار کیا، ایک ہی بات ہے ان کے لیے کہ تم انہیں ڈراؤ یا تم انہیں نہیں ڈراؤ، وہ یقین نہیں کرتے،

خَتَمَ ٱللَّـهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَعَلَىٰ سَمْعِهِمْ وَعَلَىٰٓ أَبْصَـٰرِهِمْ غِشَـٰوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿٧﴾

7 خدا نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے، اور ان کی سننے اور ان کے دیکھنے پر پردہ ہے،اور ان کے لیے بڑی سزا ہے۔

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِٱللَّـهِ وَبِٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ ﴿٨﴾

8 اور آ دمیوں میں سے وہ ہے جو کہتا ہے : ہم نے یقین کیا خدا پر اور آ خری دن پر، اور وہ یقین رکھنے والے نہیں ہیں،

يُخَـٰدِعُونَ ٱللَّـهَ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّآ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ ﴿٩﴾

9 وہ دھوکہ دینا چاہتے ہیں خدا کو اور ان کو جنہوں نے یقین کیا، اور وہ نہیں دھوکہ دے رہے ہیں مگر اپنےآ پ کو، اور انہیں سمجھ نہیں آتی،

فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ ٱللَّـهُ مَرَضًا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۢ بِمَا كَانُوا۟ يَكْذِبُونَ ﴿١٠﴾

10 ان کے دلوں میں بیماری ہے، تو خدا نے ان کی بیماری کو اور بڑھا دیا ہے، اور ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں،

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ قَالُوٓا۟ إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ ﴿١١﴾

11 اور جب ان سے کہا جاتا ہے: زمین میں برائی نہیں کرو، وہ کہتے ہیں: ہم تو بس اچھا کرنے والے ہیں۔

أَلَآ إِنَّهُمْ هُمُ ٱلْمُفْسِدُونَ وَلَـٰكِن لَّا يَشْعُرُونَ ﴿١٢﴾

12 سچ میں تو برا کرنے والے یہی ہیں، لیکن انہیں سمجھ نہیں آتی،

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ ءَامِنُوا۟ كَمَآ ءَامَنَ ٱلنَّاسُ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ كَمَآ ءَامَنَ ٱلسُّفَهَآءُ أَلَآ إِنَّهُمْ هُمُ ٱلسُّفَهَآءُ وَلَـٰكِن لَّا يَعْلَمُونَ ﴿١٣﴾

13 اور جب ان سے کہا جاتا ہے: یقین کرو جیسے آ دمیوں نے یقین کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں: کیا ہم یقین کریں جیسے بے وقوفوں نے یقین کیا ہے؟ سچ میں تویہی بیوقوف ہیں، لیکن وہ جانتے نہیں،

وَإِذَا لَقُوا۟ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا وَإِذَا خَلَوْا۟ إِلَىٰ شَيَـٰطِينِهِمْ قَالُوٓا۟ إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُونَ ﴿١٤﴾

14 اور جب وہ ان سے ملتے ہیں جنہوں نے یقین کیا ،وہ کہتے ہیں: ہم نے یقین کیا۔ اور جب وہ اپنے بدکاروں کے ساتھ اکیلے میں ہوتے ہیں، وہ کہتے ہیں:ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہم تو بس مذاق کرنے والے ہیں۔

ٱللَّـهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِى طُغْيَـٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ ﴿١٥﴾

15 خدا ان کے ساتھ مذاق کررہا ہے، اور انہیں ان کی سرکشی میں اندھا بھٹکنے میں بڑھا رہا ہے،

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ٱشْتَرَوُا۟ ٱلضَّلَـٰلَةَ بِٱلْهُدَىٰ فَمَا رَبِحَت تِّجَـٰرَتُهُمْ وَمَا كَانُوا۟ مُهْتَدِينَ ﴿١٦﴾

16 وہی ہیں جنہوں نے گمراہی کا سودا کیا رہنمائی کے لیے ،تو ان کی تجارت نے فائدہ نہیں دیا، اور اور وہ راہ پانے والے نہیں تھے،

مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ ٱلَّذِى ٱسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّآ أَضَآءَتْ مَا حَوْلَهُۥ ذَهَبَ ٱللَّـهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِى ظُلُمَـٰتٍ لَّا يُبْصِرُونَ ﴿١٧﴾

17 ان کی مثال اس شخص جیسی ہے جس نے آ گ کو جلایا، تو جب اس نے اس کے ارد گرد کو روشن کر دیا، خدا نے ان کی روشنی لے لی، اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا، وہ نہیں دیکھتے،

صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْىٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ﴿١٨﴾

18 بہرے، گونگے ،اندھے، تو وہ واپس نہیں آ ئیں گے۔

أَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فِيهِ ظُلُمَـٰتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصَـٰبِعَهُمْ فِىٓ ءَاذَانِهِم مِّنَ ٱلصَّوَٰعِقِ حَذَرَ ٱلْمَوْتِ وَٱللَّـهُ مُحِيطٌۢ بِٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿١٩﴾

19 یاایک طوفان آسمان میں سے، جس میں اندھیرے، اور گرج، اور چمک ہو، وہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالتے ہیں، گرج کی وجہ سے، موت کے خوف سے، اور خدا انکار کرنے والے کو گھیرے ہوئے ہے،

يَكَادُ ٱلْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَـٰرَهُمْ كُلَّمَآ أَضَآءَ لَهُم مَّشَوْا۟ فِيهِ وَإِذَآ أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا۟ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَأَبْصَـٰرِهِمْ إِنَّ ٱللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٢٠﴾

20 چمک تقریباً ان کے دیکھنے کو چھین لیتی ہے، جب بھی وہ ان کو روشنی دیتی ہے، وہ اس میں چل پڑتے ہیں، اور جب وہ ان پر اندھیرا کرتی ہے، تو وہ کھڑے ہو جاتے ہیں، اور اگر خدا چاہتا ،تو وہ ان کی سننے اور دیکھنے کو چھین لیتا، خدا ہر چیز پر طاقتور ہے۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱعْبُدُوا۟ رَبَّكُمُ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿٢١﴾

21 اے آدمیوں، اپنے رب کی خدمت کرو، جس نے تمہیں بنایا، اور تم سے پہلوں کو، تاکہ تم شاید ڈر میں آ جاؤ،

ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ فِرَٰشًا وَٱلسَّمَآءَ بِنَآءً وَأَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَخْرَجَ بِهِۦ مِنَ ٱلثَّمَرَٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ فَلَا تَجْعَلُوا۟ لِلَّـهِ أَندَادًا وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٢٢﴾

22 جس نے زمین کو تمہارے لیے فرش بنایا، اور آ سمان کو چھت، اور آ سمان سے پانی اتارا، پھر نکالے اس سے پھل تمہارے کھانے کے لیے ،تو خدا کے ساتھ برابر نہیں بناؤ، اور تم جانتے ہو،

وَإِن كُنتُمْ فِى رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا۟ بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِۦ وَٱدْعُوا۟ شُهَدَآءَكُم مِّن دُونِ ٱللَّـهِ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿٢٣﴾

23 اور اگر تم شک کر رہے ہو اس کے بارے میں جو ہم نے اپنے بندےپر اتارا، تو اس جیسا ایک باب لے کر آؤ، اور اپنےگواہوں کو پکارو، خدا کے علاوہ ،اگر تم سچ بولتے ہو،

فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا۟ وَلَن تَفْعَلُوا۟ فَٱتَّقُوا۟ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى وَقُودُهَا ٱلنَّاسُ وَٱلْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَـٰفِرِينَ ﴿٢٤﴾

24 تو اگر تم ایسا نہیں کرتے ، اور تم ایسا نہیں کرو گے ، تو آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آ دمی اور پتھر ہیں، تیار کی گئی ہے انکار کرنے والوں کے لیے ۔

وَبَشِّرِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ كُلَّمَا رُزِقُوا۟ مِنْهَا مِن ثَمَرَةٍ رِّزْقًا قَالُوا۟ هَـٰذَا ٱلَّذِى رُزِقْنَا مِن قَبْلُ وَأُتُوا۟ بِهِۦ مُتَشَـٰبِهًا وَلَهُمْ فِيهَآ أَزْوَٰجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَهُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٢٥﴾

25 اور خوشخبری دے دو ان کو جنہوں نے یقین کیا اور اچھے کام کیے، کہ ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جب بھی انہیں اس سے پھل دیا جائے گا کھانے کے لیے ، وہ کہیں گے: یہ تو وہی ہے جو ہمیں پہلے کھانے کے لیے دیا گیا تھا۔اور ان کے پاس اس شکل میں لایا جائے گا جیسا کہ پہلے والی شکل میں۔ اور ان کے لیے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوگی، اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يَسْتَحْىِۦٓ أَن يَضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ وَأَمَّا ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فَيَقُولُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّـهُ بِهَـٰذَا مَثَلًا يُضِلُّ بِهِۦ كَثِيرًا وَيَهْدِى بِهِۦ كَثِيرًا وَمَا يُضِلُّ بِهِۦٓ إِلَّا ٱلْفَـٰسِقِينَ ﴿٢٦﴾

26 خدا کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ مثال دے مچھر کی یا اس سےبڑے کی،تو وہ جنہوں نے یقین کیا ،تو وہ جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے ان کے رب کی طرف سے، اور وہ جنہوں نے انکار کیا،تو وہ کہتے ہیں: خدا کیا چاہتے ہیں اس مثال سے؟وہ بہت سو کو اس سے بھٹکاتا ہے اور وہ بہت سو کواس سے راہ دکھاتا ہے، اور وہ نہیں بھٹکاتا اس سے مگر نافرمانوں کو،

ٱلَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ ٱللَّـهِ مِنۢ بَعْدِ مِيثَـٰقِهِۦ وَيَقْطَعُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّـهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ ﴿٢٧﴾

27 جو خدا کے عہد کو توڑ دیتے ہیں اس کے سمجھوتے کے بعد، اور خدا نے جس چیز کو جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے کاٹتے ہیں، اور زمین میں برائی کرتے ہیں، وہی ہیں ہارنے والے۔

كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِٱللَّـهِ وَكُنتُمْ أَمْوَٰتًا فَأَحْيَـٰكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴿٢٨﴾

28 تم خدا کا انکار کیسے کر سکتے ہو؟ اور جب تم مردہ تھے، تو اس نے تمہیں زندہ کیا، پھر وہ تمہیں مارے گا، پھر تمہیں زندہ کرے گا، پھر تم اس کی طرف لوٹائیں جاؤ گے،

هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ لَكُم مَّا فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ ٱسْتَوَىٰٓ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَسَوَّىٰهُنَّ سَبْعَ سَمَـٰوَٰتٍ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ﴿٢٩﴾

29 وہ ہے جس نے تمہارے لیے بنایا سب کچھ جو زمین میں ہے ،پھر آ سمان کی طرف توجہ دی، اور انہیں ہموار کیا سات آسمان میں، اور وہ ہر چیز جانتا ہے،

وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِنِّى جَاعِلٌ فِى ٱلْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوٓا۟ أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ ٱلدِّمَآءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّىٓ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٣٠﴾

30 اور جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا: میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا: کیا آپ اس میں ایسے کو بنائیں گے جو اس میں برائی کرے گا اور خون بہائے گا ؟ اور ہم آپ کی تعریف میں لگے ہوۓ ہیں ، اور آپ کی پاکی بیان کرتے ہیں، اس نے کہا: میں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

وَعَلَّمَ ءَادَمَ ٱلْأَسْمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ فَقَالَ أَنۢبِـُٔونِى بِأَسْمَآءِ هَـٰٓؤُلَآءِ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿٣١﴾

31 اور اس نے آ دم کو سارے نام سکھائے، پھر اس نے انہیں فرشتوں کے سامنے رکھا، پھر کہا :بتاؤ مجھے ان کے نام، اگر تم سچ بولتے ہو۔

قَالُوا۟ سُبْحَـٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَآ إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَآ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَلِيمُ ٱلْحَكِيمُ ﴿٣٢﴾

32 انہوں نے کہا: پاک ہیں آ پ، ہمیں علم نہیں سوائے اس کے جو آ پ نے ہمیں سکھایا،آ پ ہی جاننے والے، دانشمند ہیں۔

قَالَ يَـٰٓـَٔادَمُ أَنۢبِئْهُم بِأَسْمَآئِهِمْ فَلَمَّآ أَنۢبَأَهُم بِأَسْمَآئِهِمْ قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّىٓ أَعْلَمُ غَيْبَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَأَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ ﴿٣٣﴾

33 اس نے کہا: اے آ دم، بتاؤ ان کو نام ان کے، پھر جب اس نے ان کو ان کے نام بتا دیے، اس نے کہا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں جانتا ہوں اندیکھا آ سمانوں اور زمین کا،اور میں جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم نے چھپایا۔

وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ ٱسْجُدُوا۟ لِـَٔادَمَ فَسَجَدُوٓا۟ إِلَّآ إِبْلِيسَ أَبَىٰ وَٱسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٣٤﴾

34 اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا: جھکو آ دم کے سامنے، تو وہ جھکے، سوائے ابلیس کے،اس نے انکار کیا، اور غرور کیا ، اور وہ انکار کرنے والوں میں سے تھا۔

وَقُلْنَا يَـٰٓـَٔادَمُ ٱسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ ٱلْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَـٰذِهِ ٱلشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٣٥﴾

35 اور ہم نے کہا: اے آ دم، رہو تم اور تمہاری بیوی جنت میں،اور کھاؤ تم دونوں اس میں سے آرام کے ساتھ جہاں سے چاہو، اور تم دونوں اس درخت کے قریب نہیں جانا، پھر تم دونوں غلط کرنے والوں میں سے ہو جاؤ گے،

فَأَزَلَّهُمَا ٱلشَّيْطَـٰنُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ وَقُلْنَا ٱهْبِطُوا۟ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَـٰعٌ إِلَىٰ حِينٍ ﴿٣٦﴾

36 پھر شیطان نے ان دونوں کو وہاں سے پھسلا دیا، تو ان دونوں کو نکلوا دیا اس میں سے جس میں وہ تھے ،اور ہم نے کہا:اترو، ایک دوسرے کے دشمن ہو تم ، اور تمہارے لیے زمین میں ایک وقت تک ٹھکانہ اور فائدہ ہے،

فَتَلَقَّىٰٓ ءَادَمُ مِن رَّبِّهِۦ كَلِمَـٰتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٣٧﴾

37 پھر آ دم نے اپنے رب سے کچھ الفاظ سیکھ لیے ، تو وہ اس کی طرف مڑا ، وہ تو ہے مڑنے والا، رحم کرنے والا،

قُلْنَا ٱهْبِطُوا۟ مِنْهَا جَمِيعًا فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّى هُدًى فَمَن تَبِعَ هُدَاىَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٣٨﴾

38 ہم نے کہا: اترو یہاں سےتم سب، تو اگر تمھارے پاس میری طرف سے رہنمائی آ ئے ، تو جو کوئی میری رہنمائی پر چلے کا، تو ان پر خوف نہیں ہوگا، اور وہ غمگین نہیں ہوں گے،

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٣٩﴾

39 اور جنہوں نے انکار کیا، اور ہماری نشانیاں کو جھوٹ کہا، وہی ہیں آ گ والے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

يَـٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتِىَ ٱلَّتِىٓ أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا۟ بِعَهْدِىٓ أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّـٰىَ فَٱرْهَبُونِ ﴿٤٠﴾

40 اے اسرائیل کے بیٹوں، میرے اس احسان کو یاد کرو جو میں نے تم پر کیا، اور مجھ سے کیا ہوا عہد پورا کرو، اور میں تم سے کیا ہوا عہد پورا کروں گا، اور مجھ ہی سے گھبراؤ،

وَءَامِنُوا۟ بِمَآ أَنزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَلَا تَكُونُوٓا۟ أَوَّلَ كَافِرٍۭ بِهِۦ وَلَا تَشْتَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِى ثَمَنًا قَلِيلًا وَإِيَّـٰىَ فَٱتَّقُونِ ﴿٤١﴾

41 اوریقین کرو اس پر جو میں نے اتارا تصدیق کرتے ہوئے جو تمہارے پاس ہے، اور پہلے نا بنو اس کا انکار کرنے میں، اور سودا نہیں کرو میری نشانیاں کا معمولی قیمت پر، اور مجھ ہی سے ڈرو،

وَلَا تَلْبِسُوا۟ ٱلْحَقَّ بِٱلْبَـٰطِلِ وَتَكْتُمُوا۟ ٱلْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٤٢﴾

42 اور سچ کو فضول چیزوں سے نہیں الجھاؤ، اور تم سچ کو چھپاتے ہو، اور تم جانتے ہو،

وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱرْكَعُوا۟ مَعَ ٱلرَّٰكِعِينَ ﴿٤٣﴾

43 اور صلاۃ قائم کرو، اور زکوۃ دو، اور سر نیچا کرو سر نیچا کرنے والوں کے ساتھ،

أَتَأْمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلْبِرِّ وَتَنسَوْنَ أَنفُسَكُمْ وَأَنتُمْ تَتْلُونَ ٱلْكِتَـٰبَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿٤٤﴾

44 کیا تم آ دمیوں کو نیکی کا حکم دو گے اور اپنے آ پ کو بھول جاؤں گے؟ اور تم کتاب کو پڑھ کر سناتے ہو، کیا تم سمجھتے نہیں؟

وَٱسْتَعِينُوا۟ بِٱلصَّبْرِ وَٱلصَّلَوٰةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى ٱلْخَـٰشِعِينَ ﴿٤٥﴾

45 اور مدد لو صبر اور صلاۃ سے، اور یہ بڑی بات ہے سوائے ان کے لیےجو ڈرتے ہیں،

ٱلَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَـٰقُوا۟ رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ ﴿٤٦﴾

46 جو سوچتے ہیں کہ وہ اپنے رب سے ملیں گے، اور وہ اس کی طرف لوٹائیں جائیں گے۔

يَـٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتِىَ ٱلَّتِىٓ أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّى فَضَّلْتُكُمْ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٤٧﴾

47 اے اسرائیل کے بیٹوں، میرے اس احسان کو یاد کرو جو میں نے تم پر کیا، اور یہ کہ میں نے تمہیں تمام جہانوں پر ترجیح دی،

وَٱتَّقُوا۟ يَوْمًا لَّا تَجْزِى نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْـًٔا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَـٰعَةٌ وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴿٤٨﴾

48 اور اس دن سے ڈرو جب کوئی جان کسی جان کے کام نہیں آ ۓ گی ا،اور اس سے شفاعت قبول نہیں کی جائے گی، اور اس سے پیسے نہیں لیے جائیں گے، اور ان کی مدد نہیں کی جائے گی،

وَإِذْ نَجَّيْنَـٰكُم مِّنْ ءَالِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوٓءَ ٱلْعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبْنَآءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَآءَكُمْ وَفِى ذَٰلِكُم بَلَآءٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ ﴿٤٩﴾

49 اور جب ہم نے تمہیں فرعون کے خاندان سے بچایا، جو تمہیں بری سزا دے رہے تھے، تمہارے بیٹوں کا قتل عام کر رہے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو جینے دے رہے تھے ، اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑا امتحان تھا،

صفحہ 1 از 6 | کل 286 آیت / آیات