|
بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ |
خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔ |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱتَّقُوا۟ رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ ٱلسَّاعَةِ شَىْءٌ عَظِيمٌ ﴿١﴾ |
1 اے آدمیوں، اپنے رب سے ڈرو، گھڑی کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے، |
||
|
يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّآ أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى ٱلنَّاسَ سُكَـٰرَىٰ وَمَا هُم بِسُكَـٰرَىٰ وَلَـٰكِنَّ عَذَابَ ٱللَّـهِ شَدِيدٌ ﴿٢﴾ |
2 جس دن تم اسے دیکھو گے، ہر دودھ پلانے والی اس سے غافل ہوجائے گی جسے اس نے دودھ پلایا، اور ہر بوجھ والی اپنا بوجھ گرا دے گی، اور تم لوگوں کو نشے میں دیکھو گے، اور لیکن وہ نشے میں نہیں ہوں گے، اور لیکن خدا کی سزا سخت ہے، |
||
|
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّـهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَـٰنٍ مَّرِيدٍ ﴿٣﴾ |
3 اور آدمیوں میں سے وہ ہے جو بغیر علم کے خدا کے بارے میں بحث کرتا ہے، اور پیچھے چلتا ہے ہر سرکش شیطان کے، |
||
|
كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُۥ مَن تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُۥ يُضِلُّهُۥ وَيَهْدِيهِ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ ﴿٤﴾ |
4 اس پر فرض کیا گیا ہے کہ جوکوئی اسے اپنا سرپرست بنائے گا، تو وہ اسے گمراہ کردے گا، اور رہنمائی کرے گا اس کی بھڑکتی ہوئی سزا کی طرف، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِن كُنتُمْ فِى رَيْبٍ مِّنَ ٱلْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَـٰكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِن مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِّنُبَيِّنَ لَكُمْ وَنُقِرُّ فِى ٱلْأَرْحَامِ مَا نَشَآءُ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوٓا۟ أَشُدَّكُمْ وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّىٰ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰٓ أَرْذَلِ ٱلْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنۢ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْـًٔا وَتَرَى ٱلْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَآ أَنزَلْنَا عَلَيْهَا ٱلْمَآءَ ٱهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنۢبَتَتْ مِن كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِيجٍ ﴿٥﴾ |
5 اے آدمیوں، اگر تم اٹھائے جانے کے بارے میں شک کر رہے ہو، تو ہم نے تمہیں مٹی سے تخلیق کیا، پھر ایک قطرے سے، پھر ایک لٹکی ہوئی چیز سے ، پھر ایک چبائے ہوئے ٹکڑے سے، بنا ہوا اور نہ بنا ہوا، تاکہ ہم تمہیں صاف بتا دیں، اور ہم جسے چاہیں پیٹوں میں ایک مقررہ وقت تک ٹھہراتے ہیں، پھر ہم تمہیں ایک بچے کی صورت میں نکالتے ہیں، تاکہ تم اپنی پوری قوت تک پہنچو، اور تم میں سے وہ ہے جو مر جاتا ہے، اور تم میں سے وہ ہے جو بدترین عمر تک لوٹا دیا جاتا ہے، تاکہ جاننے کے بعد اسے کچھ بھی نہ معلوم ہو، اور تم زمین کو بجھا ہوا دیکھتے ہو، پھر جب ہم اس پر پانی اتارتے ہیں تو وہ ہلتی ہے اور پھول جاتی ہے، اور ہر خوشنما جوڑے میں سے اگاتی ہے، |
||
|
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّـهَ هُوَ ٱلْحَقُّ وَأَنَّهُۥ يُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ وَأَنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٦﴾ |
6 وہ اس لیے کہ خدا، وہی سچ ہے، اور وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے، اور وہ ہر چیز پر طاقتور ہے، |
||
|
وَأَنَّ ٱلسَّاعَةَ ءَاتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ ٱللَّـهَ يَبْعَثُ مَن فِى ٱلْقُبُورِ ﴿٧﴾ |
7 اور یہ کہ گھڑی آنے والی ہے، اس میں کوئی شک نہیں، اور یہ کہ خدا اٹھائے گا ان کو جو قبروں میں ہیں، |
||
|
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّـهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَـٰبٍ مُّنِيرٍ ﴿٨﴾ |
8 اور آدمیوں میں سے وہ ہے جو بغیر علم کے خدا کے بارے میں بحث کرتا ہے، اور نہ کسی رہنمائی کے، اور نہ کسی روشن کرنے والی کتاب کے، |
||
|
ثَانِىَ عِطْفِهِۦ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ لَهُۥ فِى ٱلدُّنْيَا خِزْىٌ وَنُذِيقُهُۥ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ عَذَابَ ٱلْحَرِيقِ ﴿٩﴾ |
9 اپنا پہلو موڑتے ہوئے، تاکہ وہ خدا کی راہ سے گمراہ کرے، اس کے لیے دنیا میں ذلت ہے، اور قیامت کے دن ہم اسے جلنے کی سزا چکھائیں گے، |
||
|
ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ يَدَاكَ وَأَنَّ ٱللَّـهَ لَيْسَ بِظَلَّـٰمٍ لِّلْعَبِيدِ ﴿١٠﴾ |
10 وہ اس لیے جو تمہارے ہاتھوں نے آ گے بھیجا،اور خدا اپنے بندوں کے ساتھ غلط نہیں کرتا، |
||
|
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَعْبُدُ ٱللَّـهَ عَلَىٰ حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُۥ خَيْرٌ ٱطْمَأَنَّ بِهِۦ وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ ٱنقَلَبَ عَلَىٰ وَجْهِهِۦ خَسِرَ ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةَ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْخُسْرَانُ ٱلْمُبِينُ ﴿١١﴾ |
11 اور آدمیوں میں سے وہ ہے جو ایک کنارے پر خدا کی خدمت کرتا ہے، تو اگر اس پر بہتری آگرے تو وہ اس سے سکون میں آجاتا ہے، اور اگر اس پر کوئی آزمائش آگرے تو وہ اپنے منہ پر پلٹ جاتا ہے، وہ دنیا اور آخرت ہار گیا، وہی کھلی ہار ہے، |
||
|
يَدْعُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّـهِ مَا لَا يَضُرُّهُۥ وَمَا لَا يَنفَعُهُۥ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلضَّلَـٰلُ ٱلْبَعِيدُ ﴿١٢﴾ |
12 وہ خدا کے علاوہ اس کو پکارتا ہے جو نہ اس کا نقصان کرسکتا ہے اور نہ اس کو فائدہ پہنچاتا سکتا ہے، وہ بہت دور کی گمراہی ہے، |
||
|
يَدْعُوا۟ لَمَن ضَرُّهُۥٓ أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِۦ لَبِئْسَ ٱلْمَوْلَىٰ وَلَبِئْسَ ٱلْعَشِيرُ ﴿١٣﴾ |
13 وہ اس کو پکارتا ہے جس کا نقصان اس کے فائدے سے زیادہ قریب ہے، برا ہے سرپرست، اور برا ہے ساتھی، |
||
|
إِنَّ ٱللَّـهَ يُدْخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ إِنَّ ٱللَّـهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ ﴿١٤﴾ |
14 خدا داخل کرے گا ان کو جہنوں نے یقین کیا اور اچھے کام کیے باغوں میں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، خدا کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے، |
||
|
مَن كَانَ يَظُنُّ أَن لَّن يَنصُرَهُ ٱللَّـهُ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ إِلَى ٱلسَّمَآءِ ثُمَّ لْيَقْطَعْ فَلْيَنظُرْ هَلْ يُذْهِبَنَّ كَيْدُهُۥ مَا يَغِيظُ ﴿١٥﴾ |
15 جو کوئی خیال کرے کہ خدا دنیا اور آخرت میں اس کی مدد نہیں کرے گا،تو وہ ایک ذریعے کو آسمان کی طرف بڑھائے، پھر کاٹ دے، پھر دیکھے کہ کیا اس کی چال اس چیز کو ہٹا دیتی ہے جو غصہ دلاتی ہے، |
||
|
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَـٰهُ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍ وَأَنَّ ٱللَّـهَ يَهْدِى مَن يُرِيدُ ﴿١٦﴾ |
16 اور اسی طرح ہم نے اسے اتارا ہے، کھلے ثبوت والی نشانیاں، اور خدا رہنمائی کرتا ہے جس کی وہ چاہتا ہے، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱلَّذِينَ هَادُوا۟ وَٱلصَّـٰبِـِٔينَ وَٱلنَّصَـٰرَىٰ وَٱلْمَجُوسَ وَٱلَّذِينَ أَشْرَكُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ إِنَّ ٱللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ ﴿١٧﴾ |
17 وہ جنہوں نے یقین کیا، اور وہ جو یہودی ہیں،اور صابی، اور عیسائی، اور مجوسی، اور وہ جنہوں نے شریک کیا، خدا قیامت کے دن ان کے بیچ میں فیصلہ کرے گا، خدا ہر چیز پر گواہ ہے، |
||
|
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّـهَ يَسْجُدُ لَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ وَٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ وَٱلنُّجُومُ وَٱلْجِبَالُ وَٱلشَّجَرُ وَٱلدَّوَآبُّ وَكَثِيرٌ مِّنَ ٱلنَّاسِ وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ ٱلْعَذَابُ وَمَن يُهِنِ ٱللَّـهُ فَمَا لَهُۥ مِن مُّكْرِمٍ إِنَّ ٱللَّـهَ يَفْعَلُ مَا يَشَآءُ ﴿١٨﴾ |
18 کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا کے لیے جھکا ہوا ہے جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے، اور سورج، اور چاند، اور ستارے، اور پہاڑ، اور درخت، اور جانور، اور آدمیوں میں سے بہت سے؟ اور بہت سوں پر سزا لاگو ہوگئی ہے، اور جس کسی کو خدا ذلیل کردے، اس کے لیے عزت کرنے والا کوئی نہیں، خدا کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے، |
||
|
هَـٰذَانِ خَصْمَانِ ٱخْتَصَمُوا۟ فِى رَبِّهِمْ فَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ ٱلْحَمِيمُ ﴿١٩﴾ |
19 یہ دونوں جھگڑنے والے ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں جھگڑا کیا، تو جنہوں نے انکار کیا، ان کے لیے آگ سے لباس کاٹے جائیں گے، اور ان کے سروں کے اوپر سے کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا، |
||
|
يُصْهَرُ بِهِۦ مَا فِى بُطُونِهِمْ وَٱلْجُلُودُ ﴿٢٠﴾ |
20 اس سے پگھلا دیا جائے گا جو کچھ ان کے پیٹوں میں ہے، اور کھالیں، |
||
|
وَلَهُم مَّقَـٰمِعُ مِنْ حَدِيدٍ ﴿٢١﴾ |
21 اور ان کے لیے لوہے کے ڈنڈے ہوں گے، |
||
|
كُلَّمَآ أَرَادُوٓا۟ أَن يَخْرُجُوا۟ مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا۟ فِيهَا وَذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْحَرِيقِ ﴿٢٢﴾ |
22 ہر بار جب وہ غم کی وجہ سے اس سے نکلنا چاہیں گے، وہ اس میں لوٹا دیے جائیں گے، اور: جلنے کا عذاب چکھو۔ |
||
|
إِنَّ ٱللَّـهَ يُدْخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ ﴿٢٣﴾ |
23 خدا داخل کرے گا ان کو جنہوں نے یقین کیا اور اچھے کام کیے، باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ اس میں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیے جائیں گے، اور اس میں ان کے ریشم کے لباس ہوں گے، |
||
|
وَهُدُوٓا۟ إِلَى ٱلطَّيِّبِ مِنَ ٱلْقَوْلِ وَهُدُوٓا۟ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْحَمِيدِ ﴿٢٤﴾ |
24 اور ان کی رہنمائی بات میں سے اچھی چیز کی طرف کی گئی، اور ان کی رہنمائی تعریف والے کی راہ کی طرف کی گئی، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ ٱلَّذِى جَعَلْنَـٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءً ٱلْعَـٰكِفُ فِيهِ وَٱلْبَادِ وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍۭ بِظُلْمٍ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٢٥﴾ |
25 وہ جنہوں نے انکار کیا، اور موڑتے ہیں خدا کی راہ سے اور مقدس عبادت گاہ سے ، جسے ہم نے آدمیوں کے لیے بنایا، برابر ہے اس میں ٹھرنے والا اور باہر سے آنے والا، اور جو کوئی اس میں ظلم کے ساتھ بگاڑ چاہے، ہم اسے تکلیف والی سزا میں سے چکھائیں گے ، |
||
|
وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَٰهِيمَ مَكَانَ ٱلْبَيْتِ أَن لَّا تُشْرِكْ بِى شَيْـًٔا وَطَهِّرْ بَيْتِىَ لِلطَّآئِفِينَ وَٱلْقَآئِمِينَ وَٱلرُّكَّعِ ٱلسُّجُودِ ﴿٢٦﴾ |
26 اور جب ہم نے ابراہیم کے لیے گھر کو بسنے کی جگہ بنایا: میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، اور میرے گھر کو صاف کرو ارد گرد جانے والوں ، اورٹھہرنے والوں، اور سر نیچا کرنے والوں، اور جھکے ہووں کے لیے، |
||
|
وَأَذِّن فِى ٱلنَّاسِ بِٱلْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ﴿٢٧﴾ |
27 اور اعلان کرو آدمیوں میں زیارت کا، وہ آئیں گے تمہارے پاس چلتے ہوۓ اور ہر دبلے جانور پر، ہر گہرے راستے میں سے، |
||
|
لِّيَشْهَدُوا۟ مَنَـٰفِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّـهِ فِىٓ أَيَّامٍ مَّعْلُومَـٰتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّنۢ بَهِيمَةِ ٱلْأَنْعَـٰمِ فَكُلُوا۟ مِنْهَا وَأَطْعِمُوا۟ ٱلْبَآئِسَ ٱلْفَقِيرَ ﴿٢٨﴾ |
28 تاکہ وہ اپنے لیے فائدوں پر گواہ ہوں، اور خدا کا نام یاد کریں معلوم دنوں میں اس پر جو اس نے انہیں مویشی جانوروں میں سے رزق دیا: تو کھاؤ ان میں سے، اور کھلاؤ بدحال غریب کو۔ |
||
|
ثُمَّ لْيَقْضُوا۟ تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا۟ نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا۟ بِٱلْبَيْتِ ٱلْعَتِيقِ ﴿٢٩﴾ |
29 پھر وہ اپنی دیکھ بھال میں لاپروائی ختم کریں، اور اپنی نذریں پوری کریں، اور قدیم گھر کے ارد گرد جائیں، |
||
|
ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَـٰتِ ٱللَّـهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُۥ عِندَ رَبِّهِۦ وَأُحِلَّتْ لَكُمُ ٱلْأَنْعَـٰمُ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَٱجْتَنِبُوا۟ ٱلرِّجْسَ مِنَ ٱلْأَوْثَـٰنِ وَٱجْتَنِبُوا۟ قَوْلَ ٱلزُّورِ ﴿٣٠﴾ |
30 وہ، اور جو کوئی خدا کی مقدس چیزوں کی عزت کرے، تو وہ اس کے لیے اس کے رب کے نزدیک بہتر ہے، اور تمہارے لیے مویشی حلال کیے گئے ہیں، سوائے اس کے جو تم پر پڑھ کر سنایا جاتا ہے، تو بچو بتوں کی ہولناکی سے، اور بچوجھوٹی بات سے، |
||
|
حُنَفَآءَ لِلَّـهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِۦ وَمَن يُشْرِكْ بِٱللَّـهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ ٱلسَّمَآءِ فَتَخْطَفُهُ ٱلطَّيْرُ أَوْ تَهْوِى بِهِ ٱلرِّيحُ فِى مَكَانٍ سَحِيقٍ ﴿٣١﴾ |
31 خدا کے لیے مخلص،اس کے ساتھ شریک نہیں کرنے والے، اور جو کوئی خدا کے ساتھ شریک کرے ، تو وہ ایسا ہے کہ وہ آسمان سے گر پڑا، پھر اسے پرندے اچک لیں، یا ہوا اسے کسی دور جگہ لے جائے، |
||
|
ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَـٰٓئِرَ ٱللَّـهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى ٱلْقُلُوبِ ﴿٣٢﴾ |
32 وہ، اور جو کوئی خدا کی علامتوں کی عزت کرے، تو یہ دلوں کے ڈر میں سے ہے، |
||
|
لَكُمْ فِيهَا مَنَـٰفِعُ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَآ إِلَى ٱلْبَيْتِ ٱلْعَتِيقِ ﴿٣٣﴾ |
33 تمہارے لیے ان میں فائدے ہیں ایک مقررہ وقت تک، پھر ان کی منزل قدیم گھر تک ہے، |
||
|
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِّيَذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّـهِ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّنۢ بَهِيمَةِ ٱلْأَنْعَـٰمِ فَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ فَلَهُۥٓ أَسْلِمُوا۟ وَبَشِّرِ ٱلْمُخْبِتِينَ ﴿٣٤﴾ |
34 اور ہم نے ہر لوگ کے لیے ایک رسم رکھی ہے کہ وہ خدا کا نام یاد کریں اس پر جو اس نے انہیں مویشی جانوروں میں سے رزق دیا ہے، تو تمہارا معبود ایک معبود ہے، تو اس کے فرمانبردار ہو، اور خوشخبری دو جھکے ہووں کو، |
||
|
ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ ٱللَّـهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَٱلصَّـٰبِرِينَ عَلَىٰ مَآ أَصَابَهُمْ وَٱلْمُقِيمِى ٱلصَّلَوٰةِ وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ ﴿٣٥﴾ |
35 جن کے دل ڈرتے ہیں جب خدا کا ذکر کیا جاتا ہے، اور جو صبر کرتے ہیں اس پر جو ان پر آگرتا ہے ، اور پڑھائی قائم کرنے والے، اور اس میں سے جو ہم نے انہیں رزق دیا ہے خرچ کرتے ہیں، |
||
|
وَٱلْبُدْنَ جَعَلْنَـٰهَا لَكُم مِّن شَعَـٰٓئِرِ ٱللَّـهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ فَٱذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّـهِ عَلَيْهَا صَوَآفَّ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا۟ مِنْهَا وَأَطْعِمُوا۟ ٱلْقَانِعَ وَٱلْمُعْتَرَّ كَذَٰلِكَ سَخَّرْنَـٰهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿٣٦﴾ |
36 اور بڑے جانور، ہم نے انہیں تمہارے لیے خدا کی علامات میں سے بنایا ہے، تمہارے لیے ان میں اچھائی ہے، تو یاد کرو خدا کا نام ان پر جب وہ قطار میں کھڑے ہوں، تو جب وہ اپنے پہلوؤں پر گر جائیں تو ان میں سے کھاؤ، اور قناعت مند اور مانگنے والے کو کھلاؤ، اسی طرح ہم نے انہیں تمہارے قابو میں کیا ہے، تاکہ شاید تم شکر کرو، |
||
|
لَن يَنَالَ ٱللَّـهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلَـٰكِن يَنَالُهُ ٱلتَّقْوَىٰ مِنكُمْ كَذَٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا۟ ٱللَّـهَ عَلَىٰ مَا هَدَىٰكُمْ وَبَشِّرِ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٣٧﴾ |
37 خدا کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون، بلکہ اس تک پہنچتا ہے ڈر تم میں سے ، اسی طرح ہم نے انہیں تمہارے قابو میں کیا ہے، تاکہ تم خدا کی بڑائی بیان کرو اس پر کہ اس نے تمہاری رہنمائی کی، اور خوشخبری دو اچھا کرنے والوں کو، |
||
|
إِنَّ ٱللَّـهَ يُدَٰفِعُ عَنِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ ﴿٣٨﴾ |
38 خدا دفاع کرتا ہے ان کا جنہوں نے یقین کیا، خدا کسی دھوکہ دینے والے، انکار کرنے والے سے محبت نہیں کرتا، |
||
|
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَـٰتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا۟ وَإِنَّ ٱللَّـهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ ﴿٣٩﴾ |
39 اجازت دی گئی ہے انہیں جن سے لڑا جاتا ہے، اس لیے کہ ان کے ساتھ غلط کیا گیا، اور خدا ان کی مدد کرنے پر طاقت رکھنے والا ہے، |
||
|
ٱلَّذِينَ أُخْرِجُوا۟ مِن دِيَـٰرِهِم بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّآ أَن يَقُولُوا۟ رَبُّنَا ٱللَّـهُ وَلَوْلَا دَفْعُ ٱللَّـهِ ٱلنَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَٰمِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَٰتٌ وَمَسَـٰجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا ٱسْمُ ٱللَّـهِ كَثِيرًا وَلَيَنصُرَنَّ ٱللَّـهُ مَن يَنصُرُهُۥٓ إِنَّ ٱللَّـهَ لَقَوِىٌّ عَزِيزٌ ﴿٤٠﴾ |
40 جنہیں ان کے گھروں سے بغیر کسی وجہ کے نکال دیا گیا، سوائے اس کے کہ وہ کہتے ہیں: ہمارے رب خدا ہیں۔ اور اگر خدا بعض آدمیوں کی دوسروں کے ذریعے دفع نہ کرتا تو برباد ہوجاتی نیک بستیاں، اور بازار، اور پڑھایاں، اور عبادت گاہیں، جن میں خدا کا نام کثرت سے یاد کیا جاتا ہے، اور خدا اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کریں گا، خدا طاقتور، غالب ہے، |
||
|
ٱلَّذِينَ إِن مَّكَّنَّـٰهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ أَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَمَرُوا۟ بِٱلْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا۟ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَلِلَّـهِ عَـٰقِبَةُ ٱلْأُمُورِ ﴿٤١﴾ |
41 وہ جنہیں اگر ہم زمین میں قائم کریں تو وہ پڑھائی قائم کرتے ہیں اور پاکیزگی لاتے ہیں، اور اور حکم دیتے ہیں مناسب چیز کا، اور روکتے ہیں انجان چیز سے، اور خدا کے لیے ہے معاملات کا انجام، |
||
|
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَثَمُودُ ﴿٤٢﴾ |
42 اور اگر وہ تمہیں جھوٹا کہیں، توجھوٹا کہا ان سے پہلے نوح کے لوگوں نے، اور عاد، اور ثمود ، |
||
|
وَقَوْمُ إِبْرَٰهِيمَ وَقَوْمُ لُوطٍ ﴿٤٣﴾ |
43 اور ابراہیم کے لوگ، اور لوط کے لوگ، |
||
|
وَأَصْحَـٰبُ مَدْيَنَ وَكُذِّبَ مُوسَىٰ فَأَمْلَيْتُ لِلْكَـٰفِرِينَ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ ﴿٤٤﴾ |
44 اور مدین والے، اور موسیٰ کو جھوٹا کہا گیا، تو میں نے انکار کرنے والوں کو ڈھیل دی، پھر میں نے انہیں پکڑ لیا، تو کیسا تھا میرا انکار؟ |
||
|
فَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ فَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَبِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَقَصْرٍ مَّشِيدٍ ﴿٤٥﴾ |
45 تو کتنے شہر ہیں جنہیں ہم نے تباہ کردیا، اور وہ غلط کرنے والے تھے، تو وہ اپنی چھتوں پر گرے پڑے ہیں، اور ویران کنواں ،اور بلند محل، |
||
|
أَفَلَمْ يَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَآ أَوْ ءَاذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى ٱلْأَبْصَـٰرُ وَلَـٰكِن تَعْمَى ٱلْقُلُوبُ ٱلَّتِى فِى ٱلصُّدُورِ ﴿٤٦﴾ |
46 تو کیا انہوں نے زمین میں سفر نہیں کیا، تو ان کے دل ہوتے جن سے وہ سمجھتے، یا کان جن سے وہ سنتے؟ تو بینائی اندھی نہیں ہے، اور لیکن اندھے ہیں وہ دل جو سینوں میں ہیں، |
||
|
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلْعَذَابِ وَلَن يُخْلِفَ ٱللَّـهُ وَعْدَهُۥ وَإِنَّ يَوْمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ﴿٤٧﴾ |
47 اور وہ تم سے سزا کی جلدی کر رہے ہیں، اور خدا اپنا وعدہ نہیں توڑے گا، اور تمہارے رب کے نزدیک ایک دن ایسا ہے جیسے تمہاری گنتی کے ہزار سال، |
||
|
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَىَّ ٱلْمَصِيرُ ﴿٤٨﴾ |
48 اور کتنے شہر ہیں جنہیں میں نے ڈھیل دی، اور وہ ظلم کرنے والے تھے، پھر میں نے انہیں پکڑ لیا، اور میری طرف واپسی ہے، |
||
|
قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّمَآ أَنَا۠ لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ ﴿٤٩﴾ |
49 کہو: اے آدمیوں، میں صرف تمہارے لیے ایک کھلا ڈرانے والا ہوں، |
||