|
بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ |
خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔ |
||
|
قَدْ أَفْلَحَ ٱلْمُؤْمِنُونَ ﴿١﴾ |
1 کامیاب ہوئے یقین رکھنے والے، |
||
|
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى صَلَاتِهِمْ خَـٰشِعُونَ ﴿٢﴾ |
2 جو اپنے رابطے میں جھکے ہوئے ہوتے ہیں، |
||
|
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَنِ ٱللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ﴿٣﴾ |
3 اور جو فضول باتوں سے مُنہ موڑنے والے ہیں، |
||
|
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَوٰةِ فَـٰعِلُونَ ﴿٤﴾ |
4 اور جو پاکیزگی کے لیے کام کرتے ہیں، |
||
|
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ ﴿٥﴾ |
5 اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، |
||
|
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴿٦﴾ |
6 سوائے ان کی بیویوں کے، یا ان کے جو ان کے دائیں ہاتھوں کی ملکیت ہیں، تو وہ ملامت کیے جانے والے نہیں ہیں، |
||
|
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ ﴿٧﴾ |
7 تو جو اس کے پیچھے تلاش کرے، تو وہ ہیں حد سے بڑھنے والے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ ﴿٨﴾ |
8 اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کے وفادار ہیں، |
||
|
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَٰتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿٩﴾ |
9 اور جو اپنی پڑھایوں کی حفاظت کرتے ہیں، |
||
|
أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْوَٰرِثُونَ ﴿١٠﴾ |
10 وہ ہیں جو وارث ہیں، |
||
|
ٱلَّذِينَ يَرِثُونَ ٱلْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿١١﴾ |
11 جو فردوس کو ورثے میں پائیں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، |
||
|
وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِن سُلَـٰلَةٍ مِّن طِينٍ ﴿١٢﴾ |
12 اور ہم نے آ دمی کو مٹی کے نچوڑ سے تخلیق کیا، |
||
|
ثُمَّ جَعَلْنَـٰهُ نُطْفَةً فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ ﴿١٣﴾ |
13 پھر ہم نے اسے ایک قطرہ رکھا ایک محفوظ ٹھرنے کی جگہ میں، |
||
|
ثُمَّ خَلَقْنَا ٱلنُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا ٱلْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا ٱلْمُضْغَةَ عِظَـٰمًا فَكَسَوْنَا ٱلْعِظَـٰمَ لَحْمًا ثُمَّ أَنشَأْنَـٰهُ خَلْقًا ءَاخَرَ فَتَبَارَكَ ٱللَّـهُ أَحْسَنُ ٱلْخَـٰلِقِينَ ﴿١٤﴾ |
14 پھر ہم نے قطرے کو ایک لٹکی ہوئی چیز تخلیق کیا، تو ہم نے لٹکی ہوئی چیز کو ایک چبایا ہوا ٹکڑا تخلیق کیا، تو ہم نے چبائے ہوئے ٹکڑے کو ہڈیاں تخلیق کیا، تو ہم نے ہڈیوں کو گوشت پہنایا، پھر ہم نے اسے ایک دوسری تخلیق میں بنا دیا، تو برکت والا ہے خدا، تخلیق کرنے والوں میں سب سے اچھا، |
||
|
ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ ﴿١٥﴾ |
15 پھر تم اس کے بعد مر جاؤ گے، |
||
|
ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ تُبْعَثُونَ ﴿١٦﴾ |
16 پھر تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے، |
||
|
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ ٱلْخَلْقِ غَـٰفِلِينَ ﴿١٧﴾ |
17 اور ہم نے تمہارے اوپر سات راستے تخلیق کیے، اور ہم تخلیق سے بے خبر نہیں ہیں، |
||
|
وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّـٰهُ فِى ٱلْأَرْضِ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍۭ بِهِۦ لَقَـٰدِرُونَ ﴿١٨﴾ |
18 اور ہم نے اتارا آسمان سے پانی ایک مقدار میں، تو اسے ٹھہرایا زمین میں ، اور ہم اسے لے جانے کی طاقت رکھتے ہیں، |
||
|
فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِۦ جَنَّـٰتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَـٰبٍ لَّكُمْ فِيهَا فَوَٰكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ﴿١٩﴾ |
19 تو ہم نے اس سے بنائے تمہارے لیے باغات کھجوروں اور انگوروں کے، ان میں تمہارے لیے بہت سے پھل ہیں، اور تم ان میں سے کھاتے ہو، |
||
|
وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَآءَ تَنۢبُتُ بِٱلدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْـَٔاكِلِينَ ﴿٢٠﴾ |
20 اور ایک درخت جو سیناء کے پہاڑ سے نکلتا ہے، وہ تیل اور کھانے والوں کے لیے ڈبو کر کھانے کی چیز کے ساتھ اگتا ہے، |
||
|
وَإِنَّ لَكُمْ فِى ٱلْأَنْعَـٰمِ لَعِبْرَةً نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِى بُطُونِهَا وَلَكُمْ فِيهَا مَنَـٰفِعُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ﴿٢١﴾ |
21 اور تمہارے لیے مویشیوں میں ایک سبق ہے: ہم تمہیں اس میں سے پلاتے ہیں جو ان کے پیٹوں میں ہے، اور ان میں تمہارے لیے بہت سے فائدے ہیں، اور ان میں سے تم کھاتے ہو، |
||
|
وَعَلَيْهَا وَعَلَى ٱلْفُلْكِ تُحْمَلُونَ ﴿٢٢﴾ |
22 اور تم ان پر اور کشتی پر اٹھائے جاتے ہو، |
||
|
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦ فَقَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥٓ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿٢٣﴾ |
23 اور ہم نے نوح کو اس کے لوگوں کی طرف بھیجا تو اس نے کہا: اے میرے لوگ، خدا کی خدمت کرو، ان کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرو گے نہیں؟ |
||
|
فَقَالَ ٱلْمَلَؤُا۟ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦ مَا هَـٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ لَأَنزَلَ مَلَـٰٓئِكَةً مَّا سَمِعْنَا بِهَـٰذَا فِىٓ ءَابَآئِنَا ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٢٤﴾ |
24 تو کہا بڑے لوگوں نے اس کے لوگوں میں سے جنہوں نے انکار کیا: یہ کچھ نہیں ہے مگر تمہارے جیسا ایک انسان، جو تم پر بڑائی چاہتا ہے، اور اگر خدا چاہتے تو فرشتے اتار دیتے، ہم نے اپنے پہلے باپ دادا میں اس کے بارے میں نہیں سنا، |
||
|
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌۢ بِهِۦ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا۟ بِهِۦ حَتَّىٰ حِينٍ ﴿٢٥﴾ |
25 وہ کچھ نہیں ہے مگر ایک مرد جس میں دیوانگی ہے، تو انتظار کرو اس کے معاملے میں ایک وقت تک۔ |
||
|
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى بِمَا كَذَّبُونِ ﴿٢٦﴾ |
26 اس نے کہا: میرے رب، میری مدد کریں اس لیے کہ انہوں نے مجھے جھوٹا کہا۔ |
||
|
فَأَوْحَيْنَآ إِلَيْهِ أَنِ ٱصْنَعِ ٱلْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا فَإِذَا جَآءَ أَمْرُنَا وَفَارَ ٱلتَّنُّورُ فَٱسْلُكْ فِيهَا مِن كُلٍّۢ زَوْجَيْنِ ٱثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ ٱلْقَوْلُ مِنْهُمْ وَلَا تُخَـٰطِبْنِى فِى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ ﴿٢٧﴾ |
27 تو ہم نے اسے وحی کی: بناؤکشتی ہماری نظروں میں، اور جیسے ہم نے وحی کی ہے، تو جب ہمارا حکم آئے اور تندور اُبل پڑے، تو ڈالو اس میں ہر جوڑےمیں سے دو اور اپنے گھر والوں کو، سوائے اس کے جس کے خلاف ہمارا کہا جا چکا ہے، اورمجھ سے بات نہیں کرنا ان کے بارے میں جنہوں نے غلط کیا، وہ ڈبو دیے جائیں گے، |
||
|
فَإِذَا ٱسْتَوَيْتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَى ٱلْفُلْكِ فَقُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّـهِ ٱلَّذِى نَجَّىٰنَا مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٢٨﴾ |
28 تو جب تم ، اور جو کوئی تمہارے ساتھ ہیں بیٹھ جائیں کشتی پر تو کہو: تعریف ہے خدا کے لیے جنہوں نے ہمیں بچا لیا غلط کرنے والے لوگوں سے۔ |
||
|
وَقُل رَّبِّ أَنزِلْنِى مُنزَلًا مُّبَارَكًا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلْمُنزِلِينَ ﴿٢٩﴾ |
29 اور کہو: میرے رب، مجھے ایک برکت والی اترنے کی جگہ پر اتاریں، اور آپ اتارنے والوں میں سب سے بہتر ہیں۔ |
||
|
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ ﴿٣٠﴾ |
30 اس میں نشانیاں ہیں، اور ہم امتحان لینے والے تھے، |
||
|
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا ءَاخَرِينَ ﴿٣١﴾ |
31 پھر ہم نے بنایا ان کے بعد دوسری نسل کو، |
||
|
فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥٓ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿٣٢﴾ |
32 تو ہم نے ان میں ان میں سے ایک رسول بھیجا: خدا کی خدمت کرو، تمہارے لیے ان کے سوا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرو گے نہیں؟ |
||
|
وَقَالَ ٱلْمَلَأُ مِن قَوْمِهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِلِقَآءِ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَأَتْرَفْنَـٰهُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا مَا هَـٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ ﴿٣٣﴾ |
33 اور کہا بڑے لوگوں نے اس کے لوگوں میں سے جنہوں نے انکار کیا، اور جھوٹ کہا آخرت کی ملاقات کو، اور جنہیں ہم نے آسائش دی تھی دنیا کی زندگی میں: یہ کچھ نہیں ہے مگر تمہارے جیسا ایک انسان، جو اس میں سے کھاتا ہے جس میں سے تم کھاتے ہو، اور اس میں سے پیتا ہے جس میں سے تم پیتے ہو، |
||
|
وَلَئِنْ أَطَعْتُم بَشَرًا مِّثْلَكُمْ إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَـٰسِرُونَ ﴿٣٤﴾ |
34 اور اگر تم پیچھے چلے اپنے جیسے ایک انسان کے، تو تم ہار جاؤ گے، |
||
|
أَيَعِدُكُمْ أَنَّكُمْ إِذَا مِتُّمْ وَكُنتُمْ تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَنَّكُم مُّخْرَجُونَ ﴿٣٥﴾ |
35 کیا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے، اور مٹی اور ہڈیاں بن جاؤ گے، تو تم نکالے جاؤ گے؟ |
||
|
هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ ﴿٣٦﴾ |
36 بہت دور، بہت دور ہے وہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے، |
||
|
إِنْ هِىَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ ﴿٣٧﴾ |
37 یہ کچھ نہیں مگر ہماری دنیاوی زندگی، ہم مرتے ہیں اور ہم جیتے ہیں، اور ہم اٹھائے جانے والے نہیں ہیں، |
||
|
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّـهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُۥ بِمُؤْمِنِينَ ﴿٣٨﴾ |
38 یہ کوئی نہیں ہے مگر ایک مرد جس نے خدا پر جھوٹ ایجاد کیا ہے، اور ہم اس کا یقین کرنے والے نہیں۔ |
||
|
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى بِمَا كَذَّبُونِ ﴿٣٩﴾ |
39 اس نے کہا: میرے رب، میری مدد کریں اس لیے کہ انہوں نے مجھے جھوٹا کہا۔ |
||
|
قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نَـٰدِمِينَ ﴿٤٠﴾ |
40 کہا اس نے: تھوڑی ہی دیر میں وہ پچھتانے والے ہو جائیں گے۔ |
||
|
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ بِٱلْحَقِّ فَجَعَلْنَـٰهُمْ غُثَآءً فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٤١﴾ |
41 تو چیخ نے انہیں سچائی کے ساتھ آپکڑا، تو ہم نے انہیں بہتا ہوا کچرا بنا دیا ، تو گزر گئے غلط کرنے والے لوگ، |
||
|
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِمْ قُرُونًا ءَاخَرِينَ ﴿٤٢﴾ |
42 پھر ہم نے بنایا ان کے بعد دوسری نسلوں کو، |
||
|
مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَـْٔخِرُونَ ﴿٤٣﴾ |
43 کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی اپنے وقت سے، اور نہ پیچھے کر سکتی ہے، |
||
|
ثُمَّ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا كُلَّ مَا جَآءَ أُمَّةً رَّسُولُهَا كَذَّبُوهُ فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُم بَعْضًا وَجَعَلْنَـٰهُمْ أَحَادِيثَ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ ﴿٤٤﴾ |
44 پھر ہم نے بھیجے اپنے رسول ایک کے بعد ایک، جب بھی کسی قوم کے پاس اس کا رسول آیا تو انہوں نے اسے جھوٹا کہا، تو ہم نے ان کو ایک دوسرے کا پیچھا کراد یا، اور ہم نے انہیں قصے بنا دیا، تو گزر گئے وہ لوگ جنہوں نے یقین نہیں کیا، |
||
|
ثُمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ وَأَخَاهُ هَـٰرُونَ بِـَٔايَـٰتِنَا وَسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ ﴿٤٥﴾ |
45 پھر ہم نے بھیجا موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیوں اور کھلے اختیار کے ساتھ، |
||
|
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦ فَٱسْتَكْبَرُوا۟ وَكَانُوا۟ قَوْمًا عَالِينَ ﴿٤٦﴾ |
46 فرعون اور اس کے بڑے لوگوں کی طرف، تو انہوں نے غرور کیا، اور وہ اونچے لوگ تھے، |
||
|
فَقَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَـٰبِدُونَ ﴿٤٧﴾ |
47 تو انہوں نے کہا: کیا ہم یقین کریں اپنے جیسے دو انسانوں کا، اور ان دونوں کے لوگ ہماری خدمت کرنے والے ہیں؟ |
||
|
فَكَذَّبُوهُمَا فَكَانُوا۟ مِنَ ٱلْمُهْلَكِينَ ﴿٤٨﴾ |
48 تو انہوں نے ان دونوں کو جھوٹا کہا، تو وہ تباہ کیے جانے والوں میں سے ہوگئے، |
||
|
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ ﴿٤٩﴾ |
49 اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تاکہ وہ شاید راہ پائیں، |
||