|
بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ |
خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔ |
||
|
سُورَةٌ أَنزَلْنَـٰهَا وَفَرَضْنَـٰهَا وَأَنزَلْنَا فِيهَآ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ﴿١﴾ |
1 ایک سورت جسے ہم نے اتارا، اور ہم نے اسے فرض کیا، اور ہم نے اس میں کھلے ثبوت والی نشانیاں اتاری تاکہ تم شاید ذہن میں رکھو، |
||
|
ٱلزَّانِيَةُ وَٱلزَّانِى فَٱجْلِدُوا۟ كُلَّ وَٰحِدٍ مِّنْهُمَا مِا۟ئَةَ جَلْدَةٍ وَلَا تَأْخُذْكُم بِهِمَا رَأْفَةٌ فِى دِينِ ٱللَّـهِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآئِفَةٌ مِّنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٢﴾ |
2 زنا کرنے والی اور زنا کرنے والا، تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو، اور خدا کے دین میں ان دونوں کے بارے میں تمہیں ہمدردی نہ پکڑے، اگر تم خدا اور آخری دن کا یقین کرتے ہو، اور ان دونوں کی سزا پر یقین رکھنے والوں میں سے ایک گروہ گواہ رہے، |
||
|
ٱلزَّانِى لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَٱلزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَآ إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ وَحُرِّمَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٣﴾ |
3 زنا کرنے والا شادی نہیں کرتا سوائے زنا کرنے والی یا شریک کرنے والی سے، اور زنا کرنے والی سے شادی نہیں کرتا سوائے زنا کرنے والا یا شریک کرنے والا، اور وہ یقین رکھنے والوں پر حرام ہے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا۟ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَٱجْلِدُوهُمْ ثَمَـٰنِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا۟ لَهُمْ شَهَـٰدَةً أَبَدًا وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ ﴿٤﴾ |
4 اور وہ جو محفوظ عورتوں پر الزام لگاتے ہیں، پھر چار گواہ لے کر نہیں آتے، تو انہیں اسی کوڑے مارو، اور ان کی کوئی گواہی کبھی بھی قبول نہ کرو، اور وہ ہیں جو نافرمان ہیں، |
||
|
إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٥﴾ |
5 سوائے ان کے جو اس کے بعد توبہ کر لیں، اور ٹھیک کریں، تو خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَٰجَهُمْ وَلَمْ يَكُن لَّهُمْ شُهَدَآءُ إِلَّآ أَنفُسُهُمْ فَشَهَـٰدَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَـٰدَٰتٍۭ بِٱللَّـهِ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ﴿٦﴾ |
6 اور وہ جو اپنی بیویوں پر الزام لگاتے ہیں، اور ان کے پاس خود اپنے سوا کوئی گواہ نہ ہوں، تو ان میں سے ایک کی گواہی چار گواہیاں ہے، خدا کی قسم، کہ وہ سچ بولنے والوں میں سے ہے، |
||
|
وَٱلْخَـٰمِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ ٱللَّـهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ ﴿٧﴾ |
7 اور پانچویں یہ کہ اس پر ہے خدا کی لعنت، اگر وہ جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے، |
||
|
وَيَدْرَؤُا۟ عَنْهَا ٱلْعَذَابَ أَن تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَـٰدَٰتٍۭ بِٱللَّـهِ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ ﴿٨﴾ |
8 اور یہ اس سے سزا کو ٹال دے گا کہ وہ خدا کی قسم چار گواہیاں دیتی ہے کہ وہ جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے، |
||
|
وَٱلْخَـٰمِسَةَ أَنَّ غَضَبَ ٱللَّـهِ عَلَيْهَآ إِن كَانَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ﴿٩﴾ |
9 اور پانچویں یہ کہ اس پر خدا کا غصّہ ہو، اگر وہ سچ بولنے میں سے ہے، |
||
|
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّـهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ ﴿١٠﴾ |
10 اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی، اور یہ کہ خدا بہت مڑنے والا، درست فیصلہ کرنے والا ہے، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ جَآءُو بِٱلْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُم بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُم مَّا ٱكْتَسَبَ مِنَ ٱلْإِثْمِ وَٱلَّذِى تَوَلَّىٰ كِبْرَهُۥ مِنْهُمْ لَهُۥ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿١١﴾ |
11 وہ جو جھوٹ کے ساتھ آئے، وہ تم میں سے ایک گروہ ہیں، اسے اپنے لیے بدتر نہ سمجھو، بلکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے، ان میں سے ہر ایک کے لیے وہ گناہ ہے جو اس نے کمایا، اور ان میں سے جس نے اس کا بڑا حصہ اپنے اوپر لیا، اس کے لیے بڑی سزا ہے، |
||
|
لَّوْلَآ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ ٱلْمُؤْمِنُونَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتُ بِأَنفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا۟ هَـٰذَآ إِفْكٌ مُّبِينٌ ﴿١٢﴾ |
12 کیوں نہیں، جب تم نے اسے سنا، تو یقین رکھنے والوں اور یقین رکھنے والیوں نے اپنی جانوں کے بارے میں بہتر سوچا، اور کہا: یہ کھلا جھوٹ ہے؟ |
||
|
لَّوْلَا جَآءُو عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا۟ بِٱلشُّهَدَآءِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ عِندَ ٱللَّـهِ هُمُ ٱلْكَـٰذِبُونَ ﴿١٣﴾ |
13 کیوں نہیں وہ اس پر چار گواہ لے کر آئے؟ تو جب وہ گواہوں کو لے کر نہیں آتے، تو وہ خدا کے نزدیک جھوٹ بولنے والے ہیں، |
||
|
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِى مَآ أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿١٤﴾ |
14 اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہیں ہوتی دنیا اور آخرت میں، تو تمہیں ایک بڑی سزا اس معاملے میں چھو لیتی جس میں تم مصروف ہوگۓ تھے، |
||
|
إِذْ تَلَقَّوْنَهُۥ بِأَلْسِنَتِكُمْ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُم مَّا لَيْسَ لَكُم بِهِۦ عِلْمٌ وَتَحْسَبُونَهُۥ هَيِّنًا وَهُوَ عِندَ ٱللَّـهِ عَظِيمٌ ﴿١٥﴾ |
15 جب تم اسے اپنی زبانوں سے لے رہے تھے، اور اپنے منہ سے وہ کہہ رہے تھے جس کا تمہیں علم نہیں تھا، اور تم اسے ہلکا سمجھ رہے تھے، جبکہ وہ خدا کے نزدیک بہت بڑا تھا، |
||
|
وَلَوْلَآ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَآ أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَـٰذَا سُبْحَـٰنَكَ هَـٰذَا بُهْتَـٰنٌ عَظِيمٌ ﴿١٦﴾ |
16 اور کیوں نہیں، جب تم نے اسے سنا، تم نے کہا: ہمارے لیے یہ نہیں ہے کہ ہم اس کے بارے میں بات کریں، پاک ہیں آپ، یہ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے۔ |
||
|
يَعِظُكُمُ ٱللَّـهُ أَن تَعُودُوا۟ لِمِثْلِهِۦٓ أَبَدًا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٧﴾ |
17 خدا تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ تم واپس نہ لوٹو اس جیسی چیز پر کبھی بھی، اگر تم یقین رکھنے والے ہو، |
||
|
وَيُبَيِّنُ ٱللَّـهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿١٨﴾ |
18 اور خدا صاف بتاتا ہے نشانیاں تمہیں، اور خدا جاننے والا، درست فیصلہ کرنے والا ہے، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ ٱلْفَـٰحِشَةُ فِى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَٱللَّـهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴿١٩﴾ |
19 وہ جو محبّت کرتے ہیں کہ بے حیائی پھیلے ان میں جنہوں نے یقین کیا ، ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے دنیا اور آخرت میں، اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے، |
||
|
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّـهَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴿٢٠﴾ |
20 اور اگر تم پر خدا کا فضل نہیں ہوتا، اور اس کی رحمت، اور یہ کہ خدا نرم، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ وَمَن يَتَّبِعْ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ فَإِنَّهُۥ يَأْمُرُ بِٱلْفَحْشَآءِ وَٱلْمُنكَرِ وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ مَا زَكَىٰ مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَـٰكِنَّ ٱللَّـهَ يُزَكِّى مَن يَشَآءُ وَٱللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٢١﴾ |
21 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، شیطان کےقدموں کے پیچھے مت چلو، اور جو کوئی شیطان کےقدموں کے پیچھے چلے، تو وہ حکم دیتا ہے بے حیائی اور انجان چیز کا، اور اگر تم پر خدا کا فضل نہیں ہوتا، اور اس کی رحمت، تم میں سے کوئی بھی کبھی پاک نہ ہوپاتا، اور لیکن خدا پاک کرتا ہے جسے وہ چاہتا ہے، اور خدا سننے والا، جاننے والا ہے، |
||
|
وَلَا يَأْتَلِ أُو۟لُوا۟ ٱلْفَضْلِ مِنكُمْ وَٱلسَّعَةِ أَن يُؤْتُوٓا۟ أُو۟لِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينَ وَٱلْمُهَـٰجِرِينَ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَلْيَعْفُوا۟ وَلْيَصْفَحُوٓا۟ أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ ٱللَّـهُ لَكُمْ وَٱللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٢٢﴾ |
22 اور تم میں سے فضل والے اور فراوانی والے قسم نہ کھائیں کہ وہ قریبی رشتہ داروں، ضرورت مندوں اور خدا کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو نہ دیں، اور وہ درگزر کریں اور جانے دیں، کیا تم محبّت نہیں کرتے کہ خدا تمہیں معاف کر دے؟ اور خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَـٰتِ ٱلْغَـٰفِلَـٰتِ ٱلْمُؤْمِنَـٰتِ لُعِنُوا۟ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿٢٣﴾ |
23 وہ جو محفوظ، بے خبر ، یقین رکھنے والی عورتوں پر لگاتے ہیں، ان پر لعنت ہے دنیا اور آخرت میں، اور ان کے لیے بہت بڑی سزا ہے، |
||
|
يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿٢٤﴾ |
24 جس دن ان کی زبانیں، اور ان کے ہاتھ، اور ان کے پاؤں ان کے خلاف گواہی دیں گے اس کے بارے میں جو وہ کرتے تھے، |
||
|
يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ ٱللَّـهُ دِينَهُمُ ٱلْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ ٱللَّـهَ هُوَ ٱلْحَقُّ ٱلْمُبِينُ ﴿٢٥﴾ |
25 اس دن خدا انہیں پورا دے گا ان کا سچا دین، اور وہ جان جائیں گے کہ خدا ہی کھلی سچائی ہے، |
||
|
ٱلْخَبِيثَـٰتُ لِلْخَبِيثِينَ وَٱلْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَـٰتِ وَٱلطَّيِّبَـٰتُ لِلطَّيِّبِينَ وَٱلطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَـٰتِ أُو۟لَـٰٓئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ ﴿٢٦﴾ |
26 خراب عورتیں خراب مردوں کے لیے ہیں، اور خراب مرد خراب عورتوں کے لیے ہیں، اور اچھی عورتیں اچھے مردوں کے لیے ہیں، اور اچھے مرد اچھی عورتوں کے لیے ہیں، وہ اس سے بے گناہ ہیں جو وہ کہتے ہیں ، ان کے لیے معافی اور با عزت رزق ہے، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَدْخُلُوا۟ بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّىٰ تَسْتَأْنِسُوا۟ وَتُسَلِّمُوا۟ عَلَىٰٓ أَهْلِهَا ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ﴿٢٧﴾ |
27 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، اپنے گھروں کے علاوہ دوسرے گھروں میں داخل نہیں ہو، یہاں تک کہ تم واقف ہوجاؤ، اور سلام کرلو ان کے رہنے والوں کو، وہ تمہارے لیے بہتر ہے، شاید تم ذھن میں رکھو، |
||
|
فَإِن لَّمْ تَجِدُوا۟ فِيهَآ أَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّىٰ يُؤْذَنَ لَكُمْ وَإِن قِيلَ لَكُمُ ٱرْجِعُوا۟ فَٱرْجِعُوا۟ هُوَ أَزْكَىٰ لَكُمْ وَٱللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ ﴿٢٨﴾ |
28 تو اگر تم ان میں کسی کو نہ پاؤ، تو ان میں داخل نہیں ہو یہاں تک کہ تمہیں اجازت دی جائے، اور اگر تم سے کہا جائے: واپس جاؤ، تو واپس جاؤ۔ یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ ہے، اور خدا جو کچھ تم کرتے ہو اس کا جاننے والا ہے، |
||
|
لَّيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَدْخُلُوا۟ بُيُوتًا غَيْرَ مَسْكُونَةٍ فِيهَا مَتَـٰعٌ لَّكُمْ وَٱللَّـهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ ﴿٢٩﴾ |
29 تمہارا کوئی قصور نہیں کہ تم داخل ہو ان گھروں میں جن میں کوئی نہیں رہتا، جن میں تمہارے لیے سامان ہو، اور خدا جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو، |
||
|
قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا۟ مِنْ أَبْصَـٰرِهِمْ وَيَحْفَظُوا۟ فُرُوجَهُمْ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ خَبِيرٌۢ بِمَا يَصْنَعُونَ ﴿٣٠﴾ |
30 کہو یقین رکھنے والوں سے کہ وہ اپنی نگاہیں پھیریں، اور حفاظت کریں اپنی شرمگاہوں کی، وہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے، خدا کو پتہ ہے جو کام وہ کر رہے ہیں، |
||
|
وَقُل لِّلْمُؤْمِنَـٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَـٰرِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ ءَابَآئِهِنَّ أَوْ ءَابَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَآئِهِنَّ أَوْ أَبْنَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ أَخَوَٰتِهِنَّ أَوْ نِسَآئِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُنَّ أَوِ ٱلتَّـٰبِعِينَ غَيْرِ أُو۟لِى ٱلْإِرْبَةِ مِنَ ٱلرِّجَالِ أَوِ ٱلطِّفْلِ ٱلَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا۟ عَلَىٰ عَوْرَٰتِ ٱلنِّسَآءِ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ وَتُوبُوٓا۟ إِلَى ٱللَّـهِ جَمِيعًا أَيُّهَ ٱلْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿٣١﴾ |
31 اور کہو یقین رکھنے والیوں سے کہ وہ اپنی نگاہیں پھیریں، اور حفاظت کریں اپنی شرمگاہوں کی، اور اپنے زیور کو نہیں دکھائیں سوائے اس کے جو اس میں سے کھلا ہو، اور وہ اپنے سینوں پر پردے ڈالیں، اور اپنے زیور کو نہیں دکھائیں سوائے اپنے شوہروں، یا اپنے باپوں، یا اپنے شوہروں کے باپوں، یا اپنے بیٹوں، یا اپنے شوہروں کے بیٹوں، یا اپنے بھائیوں، یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں، یا اپنی بہنوں کے بیٹوں، یا ان کی عورتیں، یا ان کے جن کے ان کے دائیں ہاتھ مالک ہیں، یا ایسے مردوں کے جو ان کے کام کاج کرتے جن میں چالاکی نہیں، یا ان بچوں کے جو عورتوں کی شرم کی جگہوں سے واقف نہیں ہیں، اور اپنے پاؤں نہیں ماریں کہ معلوم ہوجائے جو وہ چھپاتی ہیں اپنے زیور میں سے، اور تم سب خدا کی طرف مڑو ، اے یقین رکھنے والوں، کہ شاید تم کامیاب ہو جاؤ، |
||
|
وَأَنكِحُوا۟ ٱلْأَيَـٰمَىٰ مِنكُمْ وَٱلصَّـٰلِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَآئِكُمْ إِن يَكُونُوا۟ فُقَرَآءَ يُغْنِهِمُ ٱللَّـهُ مِن فَضْلِهِۦ وَٱللَّـهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ ﴿٣٢﴾ |
32 اور تم میں سے غیر شادی شدہ لوگوں کی شادی کراؤ، اور اپنے غلاموں اور لونڈیوں میں سے اچھوں کی ، اگر وہ غریب ہیں تو خدا انہیں اپنے فضل سے مالدار کر دے گا، اور خدا فراوانی والا، جاننے والا ہے۔ |
||
|
وَلْيَسْتَعْفِفِ ٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّىٰ يُغْنِيَهُمُ ٱللَّـهُ مِن فَضْلِهِۦ وَٱلَّذِينَ يَبْتَغُونَ ٱلْكِتَـٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْرًا وَءَاتُوهُم مِّن مَّالِ ٱللَّـهِ ٱلَّذِىٓ ءَاتَىٰكُمْ وَلَا تُكْرِهُوا۟ فَتَيَـٰتِكُمْ عَلَى ٱلْبِغَآءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوا۟ عَرَضَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَمَن يُكْرِههُّنَّ فَإِنَّ ٱللَّـهَ مِنۢ بَعْدِ إِكْرَٰهِهِنَّ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٣٣﴾ |
33 اور باز رہیں وہ جو شادی نہیں کر پاتے، یہاں تک کہ خدا انہیں اپنے فضل سے مالدار کر دے، اور وہ جو لکھت چاہتے ہیں تمہارے دائیں ہاتھوں کی ملکیت میں سے، تو ان کے لئے لکھ دو، اگر تم ان میں بہتری جانتے ہو، اور انہیں خدا کے اس مال میں سے دو جو اس نے تمہیں دیا ہے، اور اپنی جوان عورتوں کو بدکاری پر مجبور نہیں کرو، اگر وہ محفوظ رہنا چاہتی ہوں، دنیا کی زندگی کا وقتی فائدہ چاہتے ہوۓ، اور جو کوئی انہیں مجبور کرے، تو خدا ان کے مجبور کیے جانے کے بعد معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
وَلَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكُمْ ءَايَـٰتٍ مُّبَيِّنَـٰتٍ وَمَثَلًا مِّنَ ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ ﴿٣٤﴾ |
34 اور ہم نے تم پر کھولنے والی نشانیاں اتار دی ہیں، اور مثال ان کی جو تم سے پہلے گزر گئے ہیں، اور ایک نصیحت ڈرنے والوں کے لیے، |
||
|
ٱللَّـهُ نُورُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِۦ كَمِشْكَوٰةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ ٱلْمِصْبَاحُ فِى زُجَاجَةٍ ٱلزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّىٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُّبَـٰرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِىٓءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُّورٌ عَلَىٰ نُورٍ يَهْدِى ٱللَّـهُ لِنُورِهِۦ مَن يَشَآءُ وَيَضْرِبُ ٱللَّـهُ ٱلْأَمْثَـٰلَ لِلنَّاسِ وَٱللَّـهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ﴿٣٥﴾ |
35 خدا آسمانوں اور زمین کی روشنی ہے، اس کی روشنی کی مثال ایک خانے کی جیسی ہے جس میں ایک چراغ ہے، چراغ ایک شیشے میں، وہ شیشہ ایسا جیسا ایک چمکتا ہوا ستارہ، وہ ایک بابرکت زیتون کے درخت سے جلایا گیا ہے، جو نہ مشرقی ہے نہ مغربی، اس کا تیل قریب ہے کہ خود روشن ہو جائے، اگرچہ آگ اسے چھوئے بھی نہیں، روشنی پر روشنی، خدا اپنی روشنی کی طرف رہنمائی کرتا ہے جس کسی وہ چاہتا ہے، اور خدا لوگوں کے لیے مثالیں بیان کرتا ہے، اور خدا ہر چیز کا جاننے والا ہے، |
||
|
فِى بُيُوتٍ أَذِنَ ٱللَّـهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا ٱسْمُهُۥ يُسَبِّحُ لَهُۥ فِيهَا بِٱلْغُدُوِّ وَٱلْـَٔاصَالِ ﴿٣٦﴾ |
36 ان گھروں میں جنہیں خدا نے اجازت دی ہے اونچا ہونے کی، اور ان میں اس کا نام یاد کیا جاتا ہے، ان میں اس کی پاکی بیان کرتے ہیں صبح اور شام |
||
|
رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَـٰرَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ ٱللَّـهِ وَإِقَامِ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءِ ٱلزَّكَوٰةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ ٱلْقُلُوبُ وَٱلْأَبْصَـٰرُ ﴿٣٧﴾ |
37 مرد، ان کی توجہ ہٹاتی نہیں تجارت اور نہ سودا خدا کی یاد سے ، اور پڑھائی قائم کرنے اور پاکیزگی لانے سے، وہ ڈرتے ہیں اس دن سے جس میں دل اور آنکھیں پلٹا دی جائیں گی، |
||
|
لِيَجْزِيَهُمُ ٱللَّـهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا۟ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِۦ وَٱللَّـهُ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿٣٨﴾ |
38 تاکہ خدا انہیں بدلہ دے ان کے اچھے کاموں کا ، اور انہیں زیادہ دے اپنے فضل میں سے، اور خدا رزق دیتا ہے جسے وہ چاہتا ہے بغیر حساب کے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَعْمَـٰلُهُمْ كَسَرَابٍۭ بِقِيعَةٍ يَحْسَبُهُ ٱلظَّمْـَٔانُ مَآءً حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَهُۥ لَمْ يَجِدْهُ شَيْـًٔا وَوَجَدَ ٱللَّـهَ عِندَهُۥ فَوَفَّىٰهُ حِسَابَهُۥ وَٱللَّـهُ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ ﴿٣٩﴾ |
39 اور وہ جنہوں نے انکار کیا، ان کے کیے ایک ہموار میدان میں سراب جیسے ہیں، جسے پیاسا پانی سمجھتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ اس تک آتا ہے تو اسے کچھ بھی نہیں پاتا، اور پاتا ہے اس کے پاس خدا کو، تو وہ پورا دے دیتا ہے اسے اس کا حساب، اور خدا حساب میں تیز ہے، |
||
|
أَوْ كَظُلُمَـٰتٍ فِى بَحْرٍ لُّجِّىٍّۢ يَغْشَىٰهُ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِۦ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِۦ سَحَابٌ ظُلُمَـٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَآ أَخْرَجَ يَدَهُۥ لَمْ يَكَدْ يَرَىٰهَا وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ ٱللَّـهُ لَهُۥ نُورًا فَمَا لَهُۥ مِن نُّورٍ ﴿٤٠﴾ |
40 یا جیسے ایک گہرے سمندر میں اندھیرے، اسے ایک لہر ڈھانپتی ہے، اس کے اوپر ایک اور لہر، اس کے اوپر بادل، اندھیرے ایک دوسرے کے اوپر، جب وہ اپنا ہاتھ نکالتا ہے تو وہ اسے تقریباً دیکھ ہی نہیں پاتا، اور جس کے لیے خدا نے روشنی نہیں بنائی، تو اس کے لیے کوئی روشنی نہیں، |
||
|
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّـهَ يُسَبِّحُ لَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱلطَّيْرُ صَـٰٓفَّـٰتٍ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُۥ وَتَسْبِيحَهُۥ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌۢ بِمَا يَفْعَلُونَ ﴿٤١﴾ |
41 کیا تم دیکھتے نہیں کہ خدا کی پاکی بیان کرتا ہے جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے، اور پرندے قطار میں؟ ہر ایک جانتا ہے اس کا رابطہ اور اس کی پاکی بیان کرنا، اور خدا جانتا ہے اس کے بارے میں جو وہ کرتے ہیں، |
||
|
وَلِلَّـهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَإِلَى ٱللَّـهِ ٱلْمَصِيرُ ﴿٤٢﴾ |
42 اور خدا کی بادشاہی ہے آسمانوں اور زمین کی اور خدا کی طرف ہے واپسی، |
||
|
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّـهَ يُزْجِى سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُۥ ثُمَّ يَجْعَلُهُۥ رُكَامًا فَتَرَى ٱلْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَـٰلِهِۦ وَيُنَزِّلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن جِبَالٍ فِيهَا مِنۢ بَرَدٍ فَيُصِيبُ بِهِۦ مَن يَشَآءُ وَيَصْرِفُهُۥ عَن مَّن يَشَآءُ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِۦ يَذْهَبُ بِٱلْأَبْصَـٰرِ ﴿٤٣﴾ |
43 کیا تم دیکھتے نہیں کہ خدا بادلوں کو چلاتا ہے، پھر اسے آپس میں جوڑتا ہے، پھر اسے ڈھیر بنا دیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بارش اس کے بیچ میں سے نکلتی ہے، اور وہ آسمان میں سے، اس میں پہاڑوں سے، اولے اتارتا ہے، تو وہ اس سے جسے چاہتا ہے مارتا ہے اور اسے جس سے چاہتا ہے پھیر دیتا ہے، اس کی بجلی کی چمک دیکھنے کو تقریباً چھین لیتی ہے، |
||
|
يُقَلِّبُ ٱللَّـهُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُو۟لِى ٱلْأَبْصَـٰرِ ﴿٤٤﴾ |
44 خدا پلٹتا ہے رات اور دن کو، اس میں سبق ہے ان کے لیے جو آنکھے رکھتے ہیں، |
||
|
وَٱللَّـهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّن مَّآءٍ فَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰ بَطْنِهِۦ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰ رِجْلَيْنِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰٓ أَرْبَعٍ يَخْلُقُ ٱللَّـهُ مَا يَشَآءُ إِنَّ ٱللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٤٥﴾ |
45 اور خدا نے ہر جانور کو پانی سے تخلیق کیا، تو ان میں کوئی اپنے پیٹ پر چلتا ہے، اور ان میں کوئی دو پاؤں پر چلتا ہے، اور ان میں کوئی چار پر چلتا ہے، خدا تخلیق کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے، خدا ہر چیز پر طاقتور ہے، |
||
|
لَّقَدْ أَنزَلْنَآ ءَايَـٰتٍ مُّبَيِّنَـٰتٍ وَٱللَّـهُ يَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٤٦﴾ |
46 ہم نے کھولنے والی نشانیاں اتار دی ہیں، اور خدا رہنمائی کرتا ہے جس کی وہ چاہے سیدھی راہ کی طرف، |
||
|
وَيَقُولُونَ ءَامَنَّا بِٱللَّـهِ وَبِٱلرَّسُولِ وَأَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٌ مِّنْهُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ وَمَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٤٧﴾ |
47 اور وہ کہتے ہیں: ہم نے یقین کیا خدا کا اور اس کے رسول کا، اور ہم نے بات مانی ، پھر مڑ جاتا ہے ایک فرقہ ان میں سے اس کے بعد، اور وہ ہیں جو یقین رکھنے والے نہیں ہیں، |
||
|
وَإِذَا دُعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّـهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُم مُّعْرِضُونَ ﴿٤٨﴾ |
48 اور جب انہیں پکارا جاتا ہے خدا اور اس کے رسول کی طرف کہ وہ ان کے بیچ میں فیصلہ کرے، تو ان میں سے ایک فرقہ منہ موڑ لیتا ہے، |
||
|
وَإِن يَكُن لَّهُمُ ٱلْحَقُّ يَأْتُوٓا۟ إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ ﴿٤٩﴾ |
49 اور اگر حق ان کا ہو تو وہ اس کے پاس فرمانبردار ہو کر آتے ہیں، |
||