بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔

الٓر تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْحَكِيمِ ﴿١﴾

1 الٓر، وہ نشانیاں ہیں حکمت والی کتاب کی،

أَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا أَنْ أَوْحَيْنَآ إِلَىٰ رَجُلٍ مِّنْهُمْ أَنْ أَنذِرِ ٱلنَّاسَ وَبَشِّرِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِندَ رَبِّهِمْ قَالَ ٱلْكَـٰفِرُونَ إِنَّ هَـٰذَا لَسَـٰحِرٌ مُّبِينٌ ﴿٢﴾

2 کیا آدمیوں کے لیے عجیب تھا کہ ہم نے وحی کی ایک آدمی پر ان میں سے: ڈراؤ آدمیوں کو، اور خوشخبری دو ان کو جنہوں نے یقین کیا کہ ان کا اپنے رب کے پاس پختہ مقام ہے، کہا انکار کرنے والوں نے: یہ تو کھلا جادو ہے۔

إِنَّ رَبَّكُمُ ٱللَّـهُ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ يُدَبِّرُ ٱلْأَمْرَ مَا مِن شَفِيعٍ إِلَّا مِنۢ بَعْدِ إِذْنِهِۦ ذَٰلِكُمُ ٱللَّـهُ رَبُّكُمْ فَٱعْبُدُوهُ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿٣﴾

3 تمہارا رب خدا ہے جس نے بنایا آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں، پھر بیٹھا تخت پر، وہ معاملے کو چلاتا ہے، کوئی نہیں سفارش کرنے والا مگر اس کی اجازت کے بعد، وہ ہے خدا، تمہارا رب، تو خدمت کرو اس کی، کیا تم ذہن میں نہیں رکھو گے؟

إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا وَعْدَ ٱللَّـهِ حَقًّا إِنَّهُۥ يَبْدَؤُا۟ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥ لِيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ بِٱلْقِسْطِ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌۢ بِمَا كَانُوا۟ يَكْفُرُونَ ﴿٤﴾

4 اس کی طرف ہے واپسی تم سب کی، خدا کا وعدہ سچا ہے، وہ شروع کرتا ہے تخلیق پھر اسے دوبارہ لوٹاتا ہے تاکہ وہ بدلہ دے ان کو جنہوں نے یقین کیا اور اچھے کام کیے انصاف کے ساتھ، اور وہ جنہوں نے انکار کیا، ان کے لیے ہے کھولتے ہوئے پانی کا پینا اور تکلیف والی سزا ان کے انکار کرنے کے لیے،

هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ ٱلشَّمْسَ ضِيَآءً وَٱلْقَمَرَ نُورًا وَقَدَّرَهُۥ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا۟ عَدَدَ ٱلسِّنِينَ وَٱلْحِسَابَ مَا خَلَقَ ٱللَّـهُ ذَٰلِكَ إِلَّا بِٱلْحَقِّ يُفَصِّلُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ﴿٥﴾

5 وہ ہے جس نے سورج کو چمک بنایا اور چاند کو روشنی، اور اس نے مقرر کی اس کے لیے منزلیں تاکہ تم جانو سالوں کی گنتی، اور حساب، نہیں بنایا خدا نے وہ مگر سچ میں، وہ کھول کر دکھاتا ہے اپنی نشانیاں ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں،

إِنَّ فِى ٱخْتِلَـٰفِ ٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ وَمَا خَلَقَ ٱللَّـهُ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يَتَّقُونَ ﴿٦﴾

6 رات اور دن کے اختلاف میں، اور وہ جو خدا نے بنایا آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ڈرتے ہیں،

إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا وَرَضُوا۟ بِٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَٱطْمَأَنُّوا۟ بِهَا وَٱلَّذِينَ هُمْ عَنْ ءَايَـٰتِنَا غَـٰفِلُونَ ﴿٧﴾

7 وہ جو امید نہیں کرتے ہم سے ملاقات کی، اور راضی ہیں دنیا کی زندگی سے، اور سکون میں ہیں اس میں، اور وہ جو ہماری نشانیوں سے بے خبر ہیں،

أُو۟لَـٰٓئِكَ مَأْوَىٰهُمُ ٱلنَّارُ بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ﴿٨﴾

8 وہ ہیں جن کی پناہ گاہ آگ ہے اس کے لیے جو وہ کما رہے تھے،

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُم بِإِيمَـٰنِهِمْ تَجْرِى مِن تَحْتِهِمُ ٱلْأَنْهَـٰرُ فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٩﴾

9 وہ جنہوں نے یقین کیا، اور اچھے کام کیے، ان کا رب ان کی رہنمائی کرتا ہے ان کے یقین سے، بہیں گی ان کے نیچے نہر یں خوشی کے باغات میں،

دَعْوَىٰهُمْ فِيهَا سُبْحَـٰنَكَ ٱللَّـهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَـٰمٌ وَءَاخِرُ دَعْوَىٰهُمْ أَنِ ٱلْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٠﴾

10 ان کی پکار اس میں ہوگی: پاک ہیں آپ ، اے خدا۔اور اس میں ان کا سلام ہوگا: سلامتی ہو تم پر۔ اور ان کی دعا ختم ہوگی: تعریف خدا کے لیے ہے، جہانوں کے رب۔

وَلَوْ يُعَجِّلُ ٱللَّـهُ لِلنَّاسِ ٱلشَّرَّ ٱسْتِعْجَالَهُم بِٱلْخَيْرِ لَقُضِىَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ فَنَذَرُ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا فِى طُغْيَـٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ ﴿١١﴾

11 اور اگر خدا آدمیوں کے لیے بدتری میں جلدی کرتا جیسا کہ وہ بہتری میں جلدی کرتے ہیں، تو طے کر دیا جاتا ان کے لیے ان کا معاملہ، تو ہم چھوڑ دیتے ہیں ان کو جو امید نہیں کرتے ہم سے ملاقات کی ان کی سرکشی میں اندھا بھٹکنے ہوۓ،

وَإِذَا مَسَّ ٱلْإِنسَـٰنَ ٱلضُّرُّ دَعَانَا لِجَنۢبِهِۦٓ أَوْ قَاعِدًا أَوْ قَآئِمًا فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُۥ مَرَّ كَأَن لَّمْ يَدْعُنَآ إِلَىٰ ضُرٍّۢ مَّسَّهُۥ كَذَٰلِكَ زُيِّنَ لِلْمُسْرِفِينَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١٢﴾

12 اور جب چھوتی ہے آدمی کو تکلیف، وہ ہمیں پکارتا ہے اپنی پشت پر،یا بیٹھے ہوئے، یا کھڑے ہوئے، تو جب ہم ہٹا دیتے ہیں اس پر سے اس کی تکلیف، تو وہ جاتا ہے، جیسے اس نے ہمیں پکارا ہی نہیں اس کلیف کے بارے میں جس نے اس کو چھوا، اسی طرح سجا دیا گیا ہے حد سے بڑھنے والوں کے لیے جو وہ کر رہے ہیں،

وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا ٱلْقُرُونَ مِن قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوا۟ وَجَآءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ وَمَا كَانُوا۟ لِيُؤْمِنُوا۟ كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْقَوْمَ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿١٣﴾

13 اور ہم نے تو تباہ کر دیا ہے نسلوں کو تم سے پہلے جب انہوں نے غلط کیا، اور آئے ان کے پاس ان کے رسول کھلے ثبوت کے ساتھ، تو وہ یقین کرنے والے نہیں تھے، اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں مجرم لوگ کو،

ثُمَّ جَعَلْنَـٰكُمْ خَلَـٰٓئِفَ فِى ٱلْأَرْضِ مِنۢ بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ﴿١٤﴾

14 پھر ہم نے تمہیں نائب بنایا زمین میں ان کے بعد، تاکہ ہم دیکھیں کہ تم کیسا کرتے ہو،

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَاتُنَا بَيِّنَـٰتٍ قَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا ٱئْتِ بِقُرْءَانٍ غَيْرِ هَـٰذَآ أَوْ بَدِّلْهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِىٓ أَنْ أُبَدِّلَهُۥ مِن تِلْقَآئِ نَفْسِىٓ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰٓ إِلَىَّ إِنِّىٓ أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّى عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿١٥﴾

15 اور جب ہماری کھلی نشانیاں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں، تو کہتے ہیں وہ جو امید نہیں کرتے ہم سے ملاقات کی: لے کر آؤ قرآ ن اس کے علاوہ، یا بدلو اسے۔ کہو: میرے لیے نہیں ہے کہ میں اس کو بدلوں اپنی مرضی سے، میں تو صرف چلتا ہوں اس پر جو مجھے وحی کیا گیا ہے، میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے مخالفت کی اپنے رب کی ایک سزا سے بہت بڑے دن کی۔

قُل لَّوْ شَآءَ ٱللَّـهُ مَا تَلَوْتُهُۥ عَلَيْكُمْ وَلَآ أَدْرَىٰكُم بِهِۦ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِّن قَبْلِهِۦٓ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿١٦﴾

16 کہو: اگر خدا چاہتے تو میں تمہیں یہ پڑھ کر نہیں سناتا، اورنہ وہ تمہیں یہ معلوم کراتے، تو میں تو اس سے پہلے تمہارے درمیان ایک عمر گزار چکا ہوں، کیا تم سمجھتے نہیں؟

فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّـهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِـَٔايَـٰتِهِۦٓ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلْمُجْرِمُونَ ﴿١٧﴾

17 تو کون اس سے زیادہ غلط کرتا ہے جو ایجاد کرتا ہے خدا کے بارے میں جھوٹ، یا جھوٹ کہتا ہے اس کی نشانیوں کو؟ کامیاب نہیں ہوں گے مجرم،

وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ وَيَقُولُونَ هَـٰٓؤُلَآءِ شُفَعَـٰٓؤُنَا عِندَ ٱللَّـهِ قُلْ أَتُنَبِّـُٔونَ ٱللَّـهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَلَا فِى ٱلْأَرْضِ سُبْحَـٰنَهُۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿١٨﴾

18 اور وہ خدمت کرتے ہیں خدا کے علاوہ اس کی جو انہیں نقصان نہیں پہنچاتا، اور نہ انہیں فائدہ دیتا ہیں، اور وہ کہتے ہیں: یہ ہیں ہمارے سفارش کرنے والے خدا کے سامنے۔ کہو: کیا تم بتاؤ گے خدا کو جو نہیں جانتے آسمانوں میں اور زمین میں؟ پاک ہے وہ، اور بلند ہے وہ ان سے جو وہ شریک کرتے ہیں،

وَمَا كَانَ ٱلنَّاسُ إِلَّآ أُمَّةً وَٰحِدَةً فَٱخْتَلَفُوا۟ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِىَ بَيْنَهُمْ فِيمَا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ﴿١٩﴾

19 اور نہیں تھی انسانیت مگر ایک قوم، تو وہ جھگڑ گئے، اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک لفظ پہلے جا نہ چکا ہوتا،طے کردیا گیا ہوتا ان کے بیچ میں وہ جس پر وہ جھگڑ رہے ہیں،

وَيَقُولُونَ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ ءَايَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ فَقُلْ إِنَّمَا ٱلْغَيْبُ لِلَّـهِ فَٱنتَظِرُوٓا۟ إِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُنتَظِرِينَ ﴿٢٠﴾

20 اور وہ کہتے ہیں: کیوں نہیں اتاری گئی اس پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے؟ تو کہو: اندھیکا صرف خدا کا ہے، تو انتظار کرو، میں ہوں تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے۔

وَإِذَآ أَذَقْنَا ٱلنَّاسَ رَحْمَةً مِّنۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُمْ إِذَا لَهُم مَّكْرٌ فِىٓ ءَايَاتِنَا قُلِ ٱللَّـهُ أَسْرَعُ مَكْرًا إِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُونَ مَا تَمْكُرُونَ ﴿٢١﴾

21 اور جب ہم آدمیوں کو رحمت چکھاتے ہیں، اس کے بعد جب انہیں تکلیف چھو گئی ہو ، تو ان کے پاس کوئی چال ہوتی ہے ہماری نشانیوں کے بارے میں، کہو: خدا زیادہ تیز ہیں چال چلنے میں۔ ہمارے رسول لکھ رہے ہیں جو چالیں تم چل رہے ہو،

هُوَ ٱلَّذِى يُسَيِّرُكُمْ فِى ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ حَتَّىٰٓ إِذَا كُنتُمْ فِى ٱلْفُلْكِ وَجَرَيْنَ بِهِم بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَفَرِحُوا۟ بِهَا جَآءَتْهَا رِيحٌ عَاصِفٌ وَجَآءَهُمُ ٱلْمَوْجُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَظَنُّوٓا۟ أَنَّهُمْ أُحِيطَ بِهِمْ دَعَوُا۟ ٱللَّـهَ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ لَئِنْ أَنجَيْتَنَا مِنْ هَـٰذِهِۦ لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلشَّـٰكِرِينَ ﴿٢٢﴾

22 وہ ہے جو تمہیں سفر کراتا ہے خشکی اور سمندر میں، یہاں تک کہ جب تم کشتی میں ہوتے ہو اور وہ چل پڑتی ہیں ان کے ساتھ ایک اچھی ہوا سے ،اور وہ خوش ہوتے ہیں اس پر، ان پر ایک تیز ہوا آجاتی ہے ، اور ہر طرف سے لہریں ان پر آتی ہیں، اور وہ خیال کرتے ہیں کہ وہ گھر گۓ ہیں ہر طرف سے ان سے، وہ پکارتے ہیں خدا کو خالص کرکے دین اس کے لیے : اگر آپ ہمیں بچا لیں اس سے، تو ہم شکر کرنے والوں میں سے ہو جائیں گے۔

فَلَمَّآ أَنجَىٰهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِى ٱلْأَرْضِ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَىٰٓ أَنفُسِكُم مَّتَـٰعَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٢٣﴾

23 تو جب وہ انہیں بچا لیتا ہے تو وہ تلاش کرتے ہیں سچ کے علاوہ، اے آدمیوں، تمہارا تلاش کرنا صرف تمہاری جانوں کے خلاف ہے، دنیا کی زندگی کا فائدہ، پھر تم ہماری طرف واپس لائے جاؤ گے، پھر ہم تمہیں بتائیں گے جو تم کر رہے تھے،

إِنَّمَا مَثَلُ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا كَمَآءٍ أَنزَلْنَـٰهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ فَٱخْتَلَطَ بِهِۦ نَبَاتُ ٱلْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ ٱلنَّاسُ وَٱلْأَنْعَـٰمُ حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذَتِ ٱلْأَرْضُ زُخْرُفَهَا وَٱزَّيَّنَتْ وَظَنَّ أَهْلُهَآ أَنَّهُمْ قَـٰدِرُونَ عَلَيْهَآ أَتَىٰهَآ أَمْرُنَا لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنَـٰهَا حَصِيدًا كَأَن لَّمْ تَغْنَ بِٱلْأَمْسِ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ﴿٢٤﴾

24 دنیا کی زندگی کی مثال صرف اس پانی جیسی ہے جو ہم اتارتے ہیں آسمان میں سے، تو مل جاتی ہے اس سے زمین کی ہریالی، جس میں سے کھاتے ہیں آدمی اور مویشی، یہاں تک کہ زمین اپنی خوبصورتی لے لیتی ہے، اور سجا دی جاتی ہے، اور اس کے رہنے والے خیال کرتے ہیں کہ وہ اس پر طاقتور ہیں، ہمارا حکم آجاتا ہے رات کو یا دن کو، تو ہم اسے کٹا ہوا بنا دیتے ہیں، جیسے کہ وہ کل تھی ہی نہیں، اسی طرح ہم اپنی نشانیاں کھول کر دکھاتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو سوچتے ہیں،

وَٱللَّـهُ يَدْعُوٓا۟ إِلَىٰ دَارِ ٱلسَّلَـٰمِ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٢٥﴾

25 اور خدا پکارتا ہے سلامتی کے گھر کی طرف، اور رہنمائی کرتا ہے جس کی وہ چاہے سیدھی راہ پر،

لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ ٱلْحُسْنَىٰ وَزِيَادَةٌ وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَلَا ذِلَّةٌ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٢٦﴾

26 ان کے لیے جنہوں نے اچھا کیا اچھا ہے، اور اضافی، ا ور نہ ڈھانکے گی ان کے چہروں کو مٹی اور نہ ذلت، وہ ہیں جنت والے، وہ اس میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے،

وَٱلَّذِينَ كَسَبُوا۟ ٱلسَّيِّـَٔاتِ جَزَآءُ سَيِّئَةٍۭ بِمِثْلِهَا وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ مَّا لَهُم مِّنَ ٱللَّـهِ مِنْ عَاصِمٍ كَأَنَّمَآ أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ ٱلَّيْلِ مُظْلِمًا أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٢٧﴾

27 اور وہ جنہوں نے برائیاں کمائیں، برائی کا بدلہ اس جیساہے،اور انہیں ذلت ڈھانک لے گی، کوئی نہیں ہوگابچانے والا ان کو خدا سے، جیسے کہ ڈھانپ لیا ہو ان کے چہروں کو رات کے ٹکڑوں نے، وہ ہیں آگ والے، وہ اس میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے،

وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ مَكَانَكُمْ أَنتُمْ وَشُرَكَآؤُكُمْ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ وَقَالَ شُرَكَآؤُهُم مَّا كُنتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ ﴿٢٨﴾

28 اور اس دن جب ہم ان سب کو جمع کریں گے، تو پھر ہم کہیں گے ان سے جنہوں نے شریک کیا: اپنی جگہوں پر، تم اور تمہارے شریک۔ اور ہم ان کے بیچ میں علیحدگی کردیں گے، اور کہیں گے ان کے شریک: تم ہماری خدمت نہیں کرتے تھے،

فَكَفَىٰ بِٱللَّـهِ شَهِيدًۢا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِن كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغَـٰفِلِينَ ﴿٢٩﴾

29 تو کافی ہیں خدا گواہ ہمارے بیچ میں، اور تمہارے بیچ میں، ہم تمہاری خدمت سے بے خبر تھے۔

هُنَالِكَ تَبْلُوا۟ كُلُّ نَفْسٍ مَّآ أَسْلَفَتْ وَرُدُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّـهِ مَوْلَىٰهُمُ ٱلْحَقِّ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ ﴿٣٠﴾

30 وہی کے وہی جانچ لے گی ہر جان جو گزر گیا، اور وہ لوٹا دیے جائیں گے خدا کی طرف، ان کا سچا سرپرست، اور گم ہو جائے گا ان سے جو وہ ایجاد کر رہے تھے،

قُلْ مَن يَرْزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ أَمَّن يَمْلِكُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَـٰرَ وَمَن يُخْرِجُ ٱلْحَىَّ مِنَ ٱلْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ ٱلْمَيِّتَ مِنَ ٱلْحَىِّ وَمَن يُدَبِّرُ ٱلْأَمْرَ فَسَيَقُولُونَ ٱللَّـهُ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿٣١﴾

31 کہو: کون کہلاتا ہے تمہیں آسمان اور زمین میں سے؟ یا کون ہیں وہ جو طاقت رکھتے ہیں سننے اور دیکھنے پر؟ اور کون نکالتے ہیں زندہ کو مردے میں سے، اور نکالتے ہیں مردے کو زندہ میں سے؟ اور اور کون چلارہے ہیں معاملہ؟ تو وہ کہیں گے: خدا۔ تو کہو: کیا تم ڈرو گے نہیں؟

فَذَٰلِكُمُ ٱللَّـهُ رَبُّكُمُ ٱلْحَقُّ فَمَاذَا بَعْدَ ٱلْحَقِّ إِلَّا ٱلضَّلَـٰلُ فَأَنَّىٰ تُصْرَفُونَ ﴿٣٢﴾

32 تو وہ ہے خدا، تمہارا رب سچ میں، تو کیا رہ گیا سچ کے بعد سوائے گمراہی کے؟ تو تم کیسے پھیر دیے گئے ہو؟

كَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى ٱلَّذِينَ فَسَقُوٓا۟ أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٣٣﴾

33 اسی طرح تمہارے رب کا لفظ لاگو ہو گیا ان پر جو نافرمان ہیں،کہ وہ یقین نہیں کرتے،

قُلْ هَلْ مِن شُرَكَآئِكُم مَّن يَبْدَؤُا۟ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥ قُلِ ٱللَّـهُ يَبْدَؤُا۟ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ ﴿٣٤﴾

34 کہو: کیا تمہارے شریکوں میں کوئی ہے جو شروع کرسکے تخلیق کو پھر اسے دوبارہ لوٹا دے؟ کہو: خدا شروع کرتے ہیں تخلیق کو، پھر اسے دوبارہ لوٹاتے ہیں، تو تم کیسے بہکائے ہوئے ہو؟

قُلْ هَلْ مِن شُرَكَآئِكُم مَّن يَهْدِىٓ إِلَى ٱلْحَقِّ قُلِ ٱللَّـهُ يَهْدِى لِلْحَقِّ أَفَمَن يَهْدِىٓ إِلَى ٱلْحَقِّ أَحَقُّ أَن يُتَّبَعَ أَمَّن لَّا يَهِدِّىٓ إِلَّآ أَن يُهْدَىٰ فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ﴿٣٥﴾

35 کہو: کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے جو رہنمائی کرتا ہے سچ کی طرف؟ کہو: خدا رہنمائی کرتے ہیں سچ کی طرف۔ تو کیا وہ جو رہنمائی کرتے ہیں سچ کی طرف زیادہ حقدار ہیں کہ ان کی پیچھے چلا جائے، یا وہ جو رہنمائی نہیں کر سکتا سوائے یہ کہ اس کی رہنمائی کی جائے؟ تو کیا ہو گیا ہے تمہیں؟ تم کیسا فیصلہ کرتے ہو؟

وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا إِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغْنِى مِنَ ٱلْحَقِّ شَيْـًٔا إِنَّ ٱللَّـهَ عَلِيمٌۢ بِمَا يَفْعَلُونَ ﴿٣٦﴾

36 اور پیچھے نہیں چلتے ان میں سے زیادہ تر مگر خیال کے، خیال سچ کے سامنے کچھ کام نہیں آ تا، خدا جانتا ہے وہ کیا کر رہے ہیں،

وَمَا كَانَ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانُ أَن يُفْتَرَىٰ مِن دُونِ ٱللَّـهِ وَلَـٰكِن تَصْدِيقَ ٱلَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ ٱلْكِتَـٰبِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٣٧﴾

37 اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ خدا کے علاوہ کسی اور سے ایجاد کیا گیا ہو، اور لیکن یہ تصدیق کرتا ہے اس کی جو اس کے سامنے ہے، اور تفصیل دیتا ہے کتاب کی، جس کے بارے میں کوئی شک نہیں، جہانوں کے رب کی طرف سے،

أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَرَىٰهُ قُلْ فَأْتُوا۟ بِسُورَةٍ مِّثْلِهِۦ وَٱدْعُوا۟ مَنِ ٱسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ ٱللَّـهِ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿٣٨﴾

38 اگر وہ کہیں: اس نے یہ ایجاد کی ہے۔ تو کہو: تو لے کر آؤ اس جیسی ایک سورت، اور پکارو جس کسی کو بھی، خدا کے علاوہ، اگر تم سچے ہو۔

بَلْ كَذَّبُوا۟ بِمَا لَمْ يُحِيطُوا۟ بِعِلْمِهِۦ وَلَمَّا يَأْتِهِمْ تَأْوِيلُهُۥ كَذَٰلِكَ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٣٩﴾

39 بلکہ انہوں نے جھوٹا کہا جسے وہ گھیر نہیں پائیں جاننے میں، اور جس کا انجام ان کے پاس ابھی نہیں آیا، اسی طرح جھوٹا کہا انہوں نے جو ان سے پہلے تھے، تو دیکھو کیا تھا انجام غلط کرنے والوں کا،

وَمِنْهُم مَّن يُؤْمِنُ بِهِۦ وَمِنْهُم مَّن لَّا يُؤْمِنُ بِهِۦ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ بِٱلْمُفْسِدِينَ ﴿٤٠﴾

40 اور ان میں سے وہ ہے جو اس کا یقین کرتا ہے ، اور ان میں سے وہ ہے جو اس کا یقین نہیں کرتا، اور تمہارا رب جانتا ہے برائی کرنے والوں کو،

وَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل لِّى عَمَلِى وَلَكُمْ عَمَلُكُمْ أَنتُم بَرِيٓـُٔونَ مِمَّآ أَعْمَلُ وَأَنَا۠ بَرِىٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ ﴿٤١﴾

41 اور اگر وہ تمہیں جھوٹا کہیں، تو کہو: میرے لیے میرا کام، اور تمہارے لیے تمہارا کام، تمہارا تعلق نہیں میرے کیے سے، اور میرا تعلق نہیں تمہارے کیے سے۔

وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ أَفَأَنتَ تُسْمِعُ ٱلصُّمَّ وَلَوْ كَانُوا۟ لَا يَعْقِلُونَ ﴿٤٢﴾

42 اور ان میں سے وہ ہیں جو تمہیں سنتے ہیں، کیا تم سنا سکتے ہو بہروں کو، جبکہ وہ سمجھتے نہیں؟

وَمِنْهُم مَّن يَنظُرُ إِلَيْكَ أَفَأَنتَ تَهْدِى ٱلْعُمْىَ وَلَوْ كَانُوا۟ لَا يُبْصِرُونَ ﴿٤٣﴾

43 اور ان میں سے وہ ہیں جو دیکھتے ہیں تمہاری طرف، کیا تم رہنمائی کر سکتے ہو اندھوں کی، جبکہ وہ دیکھتے نہیں؟

إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يَظْلِمُ ٱلنَّاسَ شَيْـًٔا وَلَـٰكِنَّ ٱلنَّاسَ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ﴿٤٤﴾

44 خدا غلط نہیں کرتا آدمیوں کے ساتھ کسی چیز میں بھی، اور لیکن آدمی اپنی جانوں کے ساتھ غلط کرتے ہیں،

وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ كَأَن لَّمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا سَاعَةً مِّنَ ٱلنَّهَارِ يَتَعَارَفُونَ بَيْنَهُمْ قَدْ خَسِرَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِلِقَآءِ ٱللَّـهِ وَمَا كَانُوا۟ مُهْتَدِينَ ﴿٤٥﴾

45 اور اس دن جب وہ ان کو جمع کرے گا، جیسا کے وہ ٹھہرے نہیں تھے مگر دن کی ایک گھڑی، وہ ایک دوسرے کو پہچانیں گے، ہار گئے ہوگے وہ جنہوں نے جھوٹ کہا خدا سے ملاقات کو، اور وہ ر رہنمائی والے نہیں تھے،

وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ ٱلَّذِى نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ ٱللَّـهُ شَهِيدٌ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ ﴿٤٦﴾

46 اور اگر ہم تمہیں دکھا دیں کچھ اس کا جو ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے، یا ہم تمہیں لے لیں، تو ہماری طرف ان کی واپسی ہے، پھر خدا گواہ ہے اس پر جو وہ کر رہے ہیں،

وَلِكُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولٌ فَإِذَا جَآءَ رَسُولُهُمْ قُضِىَ بَيْنَهُم بِٱلْقِسْطِ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴿٤٧﴾

47 اور ہر قوم کے لیے رسول ہے، تو جب آ جاتا ہے ان کا رسول، تو طے کر دیا جاتا ہے ان کے بیچ میں انصاف کے ساتھ، اور ان کے ساتھ غلط نہیں کیا جاتا،

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿٤٨﴾

48 اور وہ کہتے ہیں: کب ہے یہ وعدہ ،اگر تم سچے ہو؟

قُل لَّآ أَمْلِكُ لِنَفْسِى ضَرًّا وَلَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّـهُ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ إِذَا جَآءَ أَجَلُهُمْ فَلَا يَسْتَـْٔخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ ﴿٤٩﴾

49 کہو میں طاقت نہیں رکھتا اپنی جان پر نقصان کی اور نہ فائدہ کی سوائے اس کے جو خدا چاہیں، ہر قوم کے لیے ایک مقررہ وقت ہے، تو جب ان کا مقرر وقت آ جائے، تو وہ نہ ایک گھڑی دیر کر سکتے ہیں، اور نہ جلدی کر سکتے ہیں۔

صفحہ 1 از 3 | کل 109 آیت / آیات