بِسْمِ ٱللَّـهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

خدا کے نام سے، طاقتور، رحم کرنے والے۔

الٓر كِتَـٰبٌ أُحْكِمَتْ ءَايَـٰتُهُۥ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ ﴿١﴾

1 الٓر، ایک کتاب جس کی نشانیوں کو پختہ کیا گیا ہے، پھر کھل کر بتائی گئیں ہیں، درست فیصلہ کرنے والے ، پتہ رکھنے والے کی طرف سے:

أَلَّا تَعْبُدُوٓا۟ إِلَّا ٱللَّـهَ إِنَّنِى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ ﴿٢﴾

2 کہ خدمت نہ کرو سوائے خدا کی۔ میں تمہارے لیے ان کی طرف سے ایک ڈرانے والا، اور خوشخبری دینے والا ہوں۔

وَأَنِ ٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوٓا۟ إِلَيْهِ يُمَتِّعْكُم مَّتَـٰعًا حَسَنًا إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِى فَضْلٍ فَضْلَهُۥ وَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ كَبِيرٍ ﴿٣﴾

3 اور: اپنے رب سے معافی مانگو، پھر مڑو ان کی طرف، وہ تمہیں اچھا سامان دیں گے ایک مقررہ وقت تک، اور دیں گے ہر فضل والے کو اپنے فضل سے، اور اگر تم مڑ جاؤ، تو میں ڈرتا ہوں تمہارے لیے ایک بڑے دن کی سزا سے۔

إِلَى ٱللَّـهِ مَرْجِعُكُمْ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٤﴾

4 خدا کی طرف تم واپس جاؤ گے، اور وہ ہر چیز پر طاقتور ہے،

أَلَآ إِنَّهُمْ يَثْنُونَ صُدُورَهُمْ لِيَسْتَخْفُوا۟ مِنْهُ أَلَا حِينَ يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَهُمْ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴿٥﴾

5 سچ میں، وہ اپنے سینے سمیٹتے ہوۓ ہیں تاکہ وہ اس سے چھپیں، جب وہ پردہ کرتے ہیں اپنے لباس سے تو کیا وہ نہیں جانتا جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں؟ وہ جانتا ہے جو سینوں میں ہے،

وَمَا مِن دَآبَّةٍ فِى ٱلْأَرْضِ إِلَّا عَلَى ٱللَّـهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا كُلٌّ فِى كِتَـٰبٍ مُّبِينٍ ﴿٦﴾

6 اور زمین میں کوئی جانور نہیں مگر خدا پر اس کا رزق ہے، اور وہ جانتا ہے اس کا ٹھکانہ، اور اس کا ذخیرہ، ہر چیز ایک کھلی کتاب میں ہے،

وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ وَكَانَ عَرْشُهُۥ عَلَى ٱلْمَآءِ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَلَئِن قُلْتَ إِنَّكُم مَّبْعُوثُونَ مِنۢ بَعْدِ ٱلْمَوْتِ لَيَقُولَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿٧﴾

7 اور وہی ہے جس نے بنایا آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں، اور اس کا تختہ پانی پر تھا، تاکہ وہ امتحان لے تمہارا کہ تم میں سے کون اچھا کام کرتا ہے، اور اگر تم کہو: تمہیں اٹھایا جائے گا مرنے کے بعد۔ تو وہ جنہوں نے انکار کیا کہتے ہیں: یہ تو کچھ نہیں ہے مگر کھلا جادو۔

وَلَئِنْ أَخَّرْنَا عَنْهُمُ ٱلْعَذَابَ إِلَىٰٓ أُمَّةٍ مَّعْدُودَةٍ لَّيَقُولُنَّ مَا يَحْبِسُهُۥٓ أَلَا يَوْمَ يَأْتِيهِمْ لَيْسَ مَصْرُوفًا عَنْهُمْ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿٨﴾

8 اور اگر ہم ان کو سزا سے مہلت دے دیں کچھ مدت کے لیے، تو وہ کہیں گے: اسے کیا روکے ہوئے ہے؟ سچ میں، جس دن وہ آئے گی ان پر، وہ ان سے پھیرا نہیں جائے گی، اور انہیں گھیر لے گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے،

وَلَئِنْ أَذَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنَـٰهَا مِنْهُ إِنَّهُۥ لَيَـُٔوسٌ كَفُورٌ ﴿٩﴾

9 اور اگر ہم چکھاتے ہیں آدمی کو رحمت اپنی طرف سے، پھر اسے چھین لیتے ہیں اس سے، وہ مایوس انکار کرنے والا ہو جاتا ہے،

وَلَئِنْ أَذَقْنَـٰهُ نَعْمَآءَ بَعْدَ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ ذَهَبَ ٱلسَّيِّـَٔاتُ عَنِّىٓ إِنَّهُۥ لَفَرِحٌ فَخُورٌ ﴿١٠﴾

10 اور اگر ہم چکھاتے ہیں اسے خوشحالی اس کے بعد جب تکلیف اسے چھولے، تو وہ کہتا ہے: برائیاں مجھ پر سے چلی گئی، وہ ہو جاتا ہے خوش، فخر کرنے والا،

إِلَّا ٱلَّذِينَ صَبَرُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ ﴿١١﴾

11 سوائے ان کے جو صبر کرتے ہیں، اور اچھے کام کرتے ہیں ، وہ ہیں جن کے لیے ہے مغفرت، اور ایک بڑی کمائی،

فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا يُوحَىٰٓ إِلَيْكَ وَضَآئِقٌۢ بِهِۦ صَدْرُكَ أَن يَقُولُوا۟ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ كَنزٌ أَوْ جَآءَ مَعَهُۥ مَلَكٌ إِنَّمَآ أَنتَ نَذِيرٌ وَٱللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ وَكِيلٌ ﴿١٢﴾

12 تو شاید تم اس میں سے کچھ چھوڑ نے والے ہو جوتمہیں وحی کیا گیا ہے، اور تمہارا سینہ تنگ ہو رہا ہے کہ وہ کہتے ہیں: کیوں نہیں اتارا گیا اس پر کوئی خزانہ، یا آیا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ؟ تم صرف ڈرانے والے ہو، اور خدا ہر چیز پر نگہبان ہے،

أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَرَىٰهُ قُلْ فَأْتُوا۟ بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهِۦ مُفْتَرَيَـٰتٍ وَٱدْعُوا۟ مَنِ ٱسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ ٱللَّـهِ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿١٣﴾

13 یا وہ کہتے ہیں: اس نے یہ ایجاد کی ہے۔ کہو: تو لے کر آؤ اس جیسی دس سورہ ایجاد کی ہوئی، اور خدا کے علاوہ پکارو جسے تم سے ہو سکے، اگر تم سچ بولتے ہو۔

فَإِلَّمْ يَسْتَجِيبُوا۟ لَكُمْ فَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّمَآ أُنزِلَ بِعِلْمِ ٱللَّـهِ وَأَن لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ فَهَلْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ ﴿١٤﴾

14 تو اگر وہ تمہیں جواب نہیں دیں، تو جان لو یہ صرف اتاری گئی ہے خدا کے علم کے ساتھ، اور یہ کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم فرمابردار ہو گے؟

مَن كَانَ يُرِيدُ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا وَزِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمَـٰلَهُمْ فِيهَا وَهُمْ فِيهَا لَا يُبْخَسُونَ ﴿١٥﴾

15 جو کوئی چاہتا ہے دنیا کی زندگی اور اس کا زیور، ہم انہیں ان کے کیے اسی میں پورے دے دیتے ہیں، اور ان کے ساتھ اس میں کوئی کمی نہیں کی جاتی،

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ إِلَّا ٱلنَّارُ وَحَبِطَ مَا صَنَعُوا۟ فِيهَا وَبَـٰطِلٌ مَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١٦﴾

16 وہ ہیں جن کے لیے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں، اور بیکار ہو گیا جو انہوں نے اس میں بنایا، اور جھوٹ ہے جو وہ کرتے رہیں،

أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِۦ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ وَمِن قَبْلِهِۦ كِتَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِمَامًا وَرَحْمَةً أُو۟لَـٰٓئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ وَمَن يَكْفُرْ بِهِۦ مِنَ ٱلْأَحْزَابِ فَٱلنَّارُ مَوْعِدُهُۥ فَلَا تَكُ فِى مِرْيَةٍ مِّنْهُ إِنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿١٧﴾

17 کیا وہ جو ہے کھلے ثبوت پر اس کے رب کی طرف سے، اور اسے ایک گواہ اس کی طرف سے پڑھ کر سناتا ہے، اور اس سے پہلے تھی موسی کی کتاب، ایک مثال اور رحمت، وہ ہیں جو اس پر یقین کرتے ہیں، اور جو کوئی اس کا انکار کرے جماعتوں میں سے ،تو آگ اس کی وعدہ شدہ جگہ ہے، تو شک نہیں کرو اس کے بارے میں، یہ سچ ہے تمہارے رب کی طرف سے، اور لیکن زیادہ تر آدمی یقین نہیں کرتے،

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّـهِ كَذِبًا أُو۟لَـٰٓئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَىٰ رَبِّهِمْ وَيَقُولُ ٱلْأَشْهَـٰدُ هَـٰٓؤُلَآءِ ٱلَّذِينَ كَذَبُوا۟ عَلَىٰ رَبِّهِمْ أَلَا لَعْنَةُ ٱللَّـهِ عَلَى ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٨﴾

18 اور کون اس سے زیادہ غلط کرتا ہے جو ایجاد کرتا ہے خدا پر جھوٹ، وہ ہیں جو لائیں جائیں گے تمہارے رب کے سامنے، اور کہیں گے گواہ: یہ ہیں وہ جنہوں نے جھوٹ بولا خدا پر۔ سچ میں، خدا کی لعنت ہے غلط کرنے والوں پر،

ٱلَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِٱلْـَٔاخِرَةِ هُمْ كَـٰفِرُونَ ﴿١٩﴾

19 وہ جو موڑتے ہیں خدا کی راہ سے، اور تلاش کرتے ہیں اس میں ٹیڑھا پن، اور جو آ خرت کا انکار کرتے ہیں،

أُو۟لَـٰٓئِكَ لَمْ يَكُونُوا۟ مُعْجِزِينَ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا كَانَ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّـهِ مِنْ أَوْلِيَآءَ يُضَـٰعَفُ لَهُمُ ٱلْعَذَابُ مَا كَانُوا۟ يَسْتَطِيعُونَ ٱلسَّمْعَ وَمَا كَانُوا۟ يُبْصِرُونَ ﴿٢٠﴾

20 وہ ہیں، وہ بے بس نہیں کر سکتے زمین میں، اور ان کے لیے خدا کے علاوہ سرپرستوں میں سےکوئی نہیں ہے، دگنی کردی دی گئی ہے ان کے لیے سزا، وہ نہ سن سکتے ہیں، اور نہ وہ دیکھ سکتے ہیں،

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ ﴿٢١﴾

21 وہ ہیں جو ہار گئے اپنی جانوں کو، اور گم ہو گیا ان سے جو وہ ایجاد کر رہے تھے،

لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ هُمُ ٱلْأَخْسَرُونَ ﴿٢٢﴾

22 کوئی شک نہیں، وہ آخرت میں ہار نے والے ہیں،

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَأَخْبَتُوٓا۟ إِلَىٰ رَبِّهِمْ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٢٣﴾

23 وہ جنہوں نے یقین کیا، اور اچھے کام کیے، اور جھکیں اپنے رب کے سامنے، وہ ہیں جنت والے، وہ اس میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے،

مَثَلُ ٱلْفَرِيقَيْنِ كَٱلْأَعْمَىٰ وَٱلْأَصَمِّ وَٱلْبَصِيرِ وَٱلسَّمِيعِ هَلْ يَسْتَوِيَانِ مَثَلًا أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿٢٤﴾

24 ان دونوں فریقوں کی مثال اندھا اور بہرا اور دیکھنے اور سننے والے کی سی ہے، کیا وہ برابر ہے مثال میں؟ کیا تم ذہن میں نہیں رکھو گے؟

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦٓ إِنِّى لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ ﴿٢٥﴾

25 اور ہم نے بھیجا نوح کو اس کے لوگوں کی طرف: میں ہوں تمہارے لیے ایک کھلا ڈرانے والا،

أَن لَّا تَعْبُدُوٓا۟ إِلَّا ٱللَّـهَ إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ ﴿٢٦﴾

26 کہ تم خدا کے سوا کسی کی خدمت نہیں کرو، میں ڈرتا ہوں تمہارے لیے ایک دردناک دن کی سزا سے۔

فَقَالَ ٱلْمَلَأُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦ مَا نَرَىٰكَ إِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَمَا نَرَىٰكَ ٱتَّبَعَكَ إِلَّا ٱلَّذِينَ هُمْ أَرَاذِلُنَا بَادِىَ ٱلرَّأْىِ وَمَا نَرَىٰ لَكُمْ عَلَيْنَا مِن فَضْلٍۭ بَلْ نَظُنُّكُمْ كَـٰذِبِينَ ﴿٢٧﴾

27 تو کہا بڑے لوگوں نے اس کے لوگوں میں سے جنہوں نے انکار کیا: ہم تمہیں اپنے ہی جیسا ایک انسان دیکھتے ہیں، اور ہم دیکھتے نہیں کہ تمہاری پیروی کسی نے کی ہو مگر وہ جو ہم میں سے سب سے بدترین ہیں، پہلی نظر میں، اور ہم دیکھتے نہیں کہ تم ہم پر کوئی ترجیح رکھتے ہو، بلکہ ہم تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں۔

قَالَ يَـٰقَوْمِ أَرَءَيْتُمْ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّى وَءَاتَىٰنِى رَحْمَةً مِّنْ عِندِهِۦ فَعُمِّيَتْ عَلَيْكُمْ أَنُلْزِمُكُمُوهَا وَأَنتُمْ لَهَا كَـٰرِهُونَ ﴿٢٨﴾

28 کہا اس نے: اے میرے لوگ، کیا تم نے دیکھا کہ اگر میں کھلے ثبوت پر ہوں اپنے رب کی طرف سے، اور انہوں نے مجھے اپنی طرف سے رحمت دی ہے، تو وہ تم سے پوشیدہ کر دی گئی ہے، تو کیا ہم تمہیں باندھیں اس پر، اور تم اس کو نہیں چاہتے؟

وَيَـٰقَوْمِ لَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مَالًا إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَى ٱللَّـهِ وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّهُم مُّلَـٰقُوا۟ رَبِّهِمْ وَلَـٰكِنِّىٓ أَرَىٰكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ ﴿٢٩﴾

29 اور: اے میرے لوگ، میں مانگتا نہیں اس کے لیے تم سے کوئی پیسے، میری کمائی مگر خدا پر ہے، اور میں انہیں دھتکارنے والا انہیں جنہوں نے یقین کیا، وہ اپنے رب سے ملاقات کریں گے، اور لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم ایک لاعلم لوگ ہو۔

وَيَـٰقَوْمِ مَن يَنصُرُنِى مِنَ ٱللَّـهِ إِن طَرَدتُّهُمْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿٣٠﴾

30 اور: اے میرے لوگ، کون میری مدد کرے گا خدا کے خلاف اگر میں نے انہیں دھتکارا، کیا تم ذہن میں نہیں رکھو گے؟

وَلَآ أَقُولُ لَكُمْ عِندِى خَزَآئِنُ ٱللَّـهِ وَلَآ أَعْلَمُ ٱلْغَيْبَ وَلَآ أَقُولُ إِنِّى مَلَكٌ وَلَآ أَقُولُ لِلَّذِينَ تَزْدَرِىٓ أَعْيُنُكُمْ لَن يُؤْتِيَهُمُ ٱللَّـهُ خَيْرًا ٱللَّـهُ أَعْلَمُ بِمَا فِىٓ أَنفُسِهِمْ إِنِّىٓ إِذًا لَّمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٣١﴾

31 اور: میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس خدا کے خزانے ہیں، اور نہ میں اندھیکے کو جانتا ہوں، اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں، اور نہ میں ان کے بارے میں کہتا ہوں ، جنہیں تمہاری نگاہیں حقیر سمجھتی ہیں، کہ خدا انہیں کوئی اچھائی نہیں دیں گے، خدا بہتر جانتے ہیں جو ان کی جانوں میں ہے، تو میں یقیناً غلط کرنے والوں میں سے ہو جاؤں گا۔

قَالُوا۟ يَـٰنُوحُ قَدْ جَـٰدَلْتَنَا فَأَكْثَرْتَ جِدَٰلَنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ﴿٣٢﴾

32 انہوں نے کہا: اے نوح، تم نے ہم سے بحث کی اور بحث بہت بڑھا دی ہے، تو اب لے آؤ وہ جس کا تم نے ہم سے وعدہ کیا ہے، اگر تم سچ بولتے ہو۔

قَالَ إِنَّمَا يَأْتِيكُم بِهِ ٱللَّـهُ إِن شَآءَ وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ ﴿٣٣﴾

33 کہا اس نے: خدا اسے تم پر لے آئیں گے جب وہ چاہیں گے، اور تم بے بس نہیں کر سکتے،

وَلَا يَنفَعُكُمْ نُصْحِىٓ إِنْ أَرَدتُّ أَنْ أَنصَحَ لَكُمْ إِن كَانَ ٱللَّـهُ يُرِيدُ أَن يُغْوِيَكُمْ هُوَ رَبُّكُمْ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴿٣٤﴾

34 اور تمہیں میری نصیحت فائدہ نہیں دے گی، اگر میں چاہوں تمہیں نصیحت دینا، اگر خدا چاہیں تمہیں بھٹکانا، وہ تمہارے رب ہیں، اور انہی کی طرف تم واپس لائے جاؤ گے۔

أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَرَىٰهُ قُلْ إِنِ ٱفْتَرَيْتُهُۥ فَعَلَىَّ إِجْرَامِى وَأَنَا۠ بَرِىٓءٌ مِّمَّا تُجْرِمُونَ ﴿٣٥﴾

35 اگر وہ کہیں: اس نے ایجاد کی ہے۔ کہو: اگر میں نے اسے ایجاد کیا تو مجھ پر میرا جرم ہے، اور میرا کوئی تعلق نہیں اس جرم سے جو تم کرتے ہو۔

وَأُوحِىَ إِلَىٰ نُوحٍ أَنَّهُۥ لَن يُؤْمِنَ مِن قَوْمِكَ إِلَّا مَن قَدْ ءَامَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ ﴿٣٦﴾

36 اور نوح کو وحی کی گئی: تمہارے لوگوں میں سے کوئی یقین نہیں کرے گا مگر وہ جو پہلے یقین کرچکا ہے، تو پریشان نہ ہو اس پر جو وہ کرتے رہے ہیں،

وَٱصْنَعِ ٱلْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا وَلَا تُخَـٰطِبْنِى فِى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ ﴿٣٧﴾

37 اور بناؤ کشتی ہماری نظروں میں، اور جیسے ہم نے وحی کی ہے، اور مجھ سے بات نہیں کرنا ان کے بارے میں جنہوں نے غلط کیا، وہ ڈبو دیے جائیں گے۔

وَيَصْنَعُ ٱلْفُلْكَ وَكُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ مَلَأٌ مِّن قَوْمِهِۦ سَخِرُوا۟ مِنْهُ قَالَ إِن تَسْخَرُوا۟ مِنَّا فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ ﴿٣٨﴾

38 اور وہ کشتی بنا رہا تھا، اور جب بھی اس کے لوگوں کے بڑے لوگ اس کے پاس سے گزرتے، وہ اس کا مذاق اڑاتے، اس نے کہا: اگر تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو تو ہم بھی تمہارا مذاق اڑائیں گے، جیسے تم مذاق اڑاتے ہو،

فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ ﴿٣٩﴾

39 تو تم جان لو گے کس پر آئے گی سزا جو اس کو ذلیل کرے گی، اور کس پر کھلے گی قائم رہنے والی سزا،

حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَمْرُنَا وَفَارَ ٱلتَّنُّورُ قُلْنَا ٱحْمِلْ فِيهَا مِن كُلٍّۢ زَوْجَيْنِ ٱثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ ٱلْقَوْلُ وَمَنْ ءَامَنَ وَمَآ ءَامَنَ مَعَهُۥٓ إِلَّا قَلِيلٌ ﴿٤٠﴾

40 یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آگیا اورتندور اُبل پڑا، ہم نے کہا: سوار کرو اس میں ہر جوڑے میں سے دو، اور اپنے گھر والے،سوائے اس کے جس کے خلاف ہمارا کہا جا چکا ہے، اور وہ جس نے یقین کیا۔ اور اس کے ساتھ یقین نہیں کیا تھا مگر کچھ کے،

وَقَالَ ٱرْكَبُوا۟ فِيهَا بِسْمِ ٱللَّـهِ مَجْر۪ىٰهَا وَمُرْسَىٰهَآ إِنَّ رَبِّى لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٤١﴾

41 اور اس نے کہا: سوار ہوجاؤ اس میں، خدا کے نام سے اس کا چلنا اور اس کی آمد، میرے رب معاف کرنے والے، رحم کرنے والے ہیں۔

وَهِىَ تَجْرِى بِهِمْ فِى مَوْجٍ كَٱلْجِبَالِ وَنَادَىٰ نُوحٌ ٱبْنَهُۥ وَكَانَ فِى مَعْزِلٍ يَـٰبُنَىَّ ٱرْكَب مَّعَنَا وَلَا تَكُن مَّعَ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٤٢﴾

42 اور وہ چلی ان کے ساتھ پہاڑوں جیسی لہروں میں، اور آواز دی نوح نے اپنے بیٹے کو، اور وہ الگ کردیا گیا تھا: اے میرے بیٹے، سوار ہو جاؤ ہمارے ساتھ، اور انکار کرنے والوں میں سے نہیں ہو۔

قَالَ سَـَٔاوِىٓ إِلَىٰ جَبَلٍ يَعْصِمُنِى مِنَ ٱلْمَآءِ قَالَ لَا عَاصِمَ ٱلْيَوْمَ مِنْ أَمْرِ ٱللَّـهِ إِلَّا مَن رَّحِمَ وَحَالَ بَيْنَهُمَا ٱلْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُغْرَقِينَ ﴿٤٣﴾

43 کہا اس نے: میں کسی پہاڑ میں پناہ لے لوں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا، اس نے کہا: آج خدا کے حکم سے کوئی بچانے والا نہیں، مگر وہ جس پر وہ رحم کریں۔ اور لہر ان دونوں کے بیچ میں آ گئی، تو وہ ڈبوئے جانے والوں میں سے ہو گیا،

وَقِيلَ يَـٰٓأَرْضُ ٱبْلَعِى مَآءَكِ وَيَـٰسَمَآءُ أَقْلِعِى وَغِيضَ ٱلْمَآءُ وَقُضِىَ ٱلْأَمْرُ وَٱسْتَوَتْ عَلَى ٱلْجُودِىِّ وَقِيلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٤٤﴾

44 اور کہا گیا: اے زمین، اپنا پانی نگل جاؤ۔ اور: اے آسمان، رک جاؤ۔ اور پانی گھٹ گیا، اور معاملہ طے ہو گیا، اور وہ جودی پر بیٹھ گئی، اور کہا گیا: گزر گئے غلط کرنے والے لوگ۔

وَنَادَىٰ نُوحٌ رَّبَّهُۥ فَقَالَ رَبِّ إِنَّ ٱبْنِى مِنْ أَهْلِى وَإِنَّ وَعْدَكَ ٱلْحَقُّ وَأَنتَ أَحْكَمُ ٱلْحَـٰكِمِينَ ﴿٤٥﴾

45 اور نوح نے آواز دی اپنے رب کو، تو کہا: اے میرے رب، میرا بیٹا میرے گھر والوں میں سے تھا، اور آپ کا وعدہ سچا ہے، اور آپ ہیں سب سے بہترین فیصلہ کرنے والے فیصلہ کرنے والوں میں سے۔

قَالَ يَـٰنُوحُ إِنَّهُۥ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُۥ عَمَلٌ غَيْرُ صَـٰلِحٍ فَلَا تَسْـَٔلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِۦ عِلْمٌ إِنِّىٓ أَعِظُكَ أَن تَكُونَ مِنَ ٱلْجَـٰهِلِينَ ﴿٤٦﴾

46 کہا اس نے: اے نوح، وہ تمہارے گھر والوں میں سے نہیں تھا، یہ کام اچھا نہیں ہے، تو مجھ سے پوچھو نہیں اس کے بارے میں جو تم نہیں جانتے، میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم لاعلموں میں سے نہ ہو جاؤ۔

قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْـَٔلَكَ مَا لَيْسَ لِى بِهِۦ عِلْمٌ وَإِلَّا تَغْفِرْ لِى وَتَرْحَمْنِىٓ أَكُن مِّنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ ﴿٤٧﴾

47 کہا اس نے: اے میرے رب، میں آپ سے پناہ مانگتا ہوں کہ میں آپ سے وہ پوچھوں جس کے بارے میں میں نہیں جانتا، اور اگر آپ مجھے معاف نہیں کریں، اور مجھ پر رحم نہیں کریں، تو میں ہو جاؤں گا ہارنے والوں میں سے۔

قِيلَ يَـٰنُوحُ ٱهْبِطْ بِسَلَـٰمٍ مِّنَّا وَبَرَكَـٰتٍ عَلَيْكَ وَعَلَىٰٓ أُمَمٍ مِّمَّن مَّعَكَ وَأُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ يَمَسُّهُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٤٨﴾

48 کہا گیا: اے نوح، اتر جاؤ سلامتی میں ہماری طرف سے، اور برکتیں تم پر، اور ان قوموں پر جو تمہارے ساتھ والوں میں سے ہوں گی، اور قومیں جنہیں ہم فائدہ دیں گے، پھر چھو لے گی ان کو ہماری طرف سے ایک تکلیف والی سزا۔

تِلْكَ مِنْ أَنۢبَآءِ ٱلْغَيْبِ نُوحِيهَآ إِلَيْكَ مَا كُنتَ تَعْلَمُهَآ أَنتَ وَلَا قَوْمُكَ مِن قَبْلِ هَـٰذَا فَٱصْبِرْ إِنَّ ٱلْعَـٰقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ ﴿٤٩﴾

49 وہ ہے اندھیکے کی خبروں میں سے جو ہم تمہیں وحی کرتے ہیں، تم اسے نہیں جانتے تھے، اور نہ تمہارے لوگ، اس سے پہلے، تو صبر کرو، انجام ڈرنے والوں کے لیے ہے،

صفحہ 1 از 3 | کل 123 آیت / آیات