قُل لَّن يُصِيبَنَآ إِلَّا مَا كَتَبَ ٱللَّـهُ لَنَا هُوَ مَوْلَىٰنَا وَعَلَى ٱللَّـهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ ﴿٥١﴾

51 کہو: کچھ نہیں گرتا ہم پر سوائے اس کے جو خدا نے لکھ دیا ہے ہمارے لیے، وہ ہمارے سرپرست ہیں۔ تو خدا پر بھروسہ کریں یقین رکھنے والے،

قُلْ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَآ إِلَّآ إِحْدَى ٱلْحُسْنَيَيْنِ وَنَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ أَن يُصِيبَكُمُ ٱللَّـهُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِندِهِۦٓ أَوْ بِأَيْدِينَا فَتَرَبَّصُوٓا۟ إِنَّا مَعَكُم مُّتَرَبِّصُونَ ﴿٥٢﴾

52 کہو: کیا تم انتظار کر رہے ہو ہمارے لیے کہ ہمارے پاس دو اچھائیوں میں سے ایک آئے ؟ اور ہم بھی انتظار کر رہے ہیں تمہارے لیے کہ خدا آگرائیں تم پر سزا اپنی طرف سے، یا ہمارے ہاتھوں سے، تو انتظار کرو، ہم تمہارے ساتھ انتظار کر رہے ہیں،

قُلْ أَنفِقُوا۟ طَوْعًا أَوْ كَرْهًا لَّن يُتَقَبَّلَ مِنكُمْ إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًا فَـٰسِقِينَ ﴿٥٣﴾

53 کہو: خرچ کرو چاہتے ہوۓ یا نہیں چاہتے ہوۓ، تم سے قبول نہیں کیا جائے گا، تم ایک نافرمان لوگ ہو،

وَمَا مَنَعَهُمْ أَن تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَـٰتُهُمْ إِلَّآ أَنَّهُمْ كَفَرُوا۟ بِٱللَّـهِ وَبِرَسُولِهِۦ وَلَا يَأْتُونَ ٱلصَّلَوٰةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَىٰ وَلَا يُنفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَـٰرِهُونَ ﴿٥٤﴾

54 اور کوئی چیز نہیں روکتی اس سےکہ ان کا خرچ ان سے قبول کیا جائے سوائے اس کے کہ انہوں نے انکارکیا خدا کا، اور اس کے رسول کا، اور وہ آتے نہیں دعا کی طرف مگر سستی میں، اور وہ خرچ نہیں کرتے مگر ناچاہتے ہوئے،

فَلَا تُعْجِبْكَ أَمْوَٰلُهُمْ وَلَآ أَوْلَـٰدُهُمْ إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّـهُ لِيُعَذِّبَهُم بِهَا فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَتَزْهَقَ أَنفُسُهُمْ وَهُمْ كَـٰفِرُونَ ﴿٥٥﴾

55 تو تمہیں متاثر نہیں کریں ان کے پیسے اور نہ ان کے بچے، خدا صرف چاہتا ہے کہ وہ سزا دے انہیں ان سے دنیا کی زندگی میں، اور یہ کہ ان کی جانیں چلی جائیں، اور وہ انکار کرنے والے ہو،

وَيَحْلِفُونَ بِٱللَّـهِ إِنَّهُمْ لَمِنكُمْ وَمَا هُم مِّنكُمْ وَلَـٰكِنَّهُمْ قَوْمٌ يَفْرَقُونَ ﴿٥٦﴾

56 اور وہ خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں، اور وہ تمہارے ساتھ نہیں ہیں، اور لیکن وہ ایک لوگ ہیں جو علیحدگی کرتے ہیں،

لَوْ يَجِدُونَ مَلْجَـًٔا أَوْ مَغَـٰرَٰتٍ أَوْ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوْا۟ إِلَيْهِ وَهُمْ يَجْمَحُونَ ﴿٥٧﴾

57 اگر وہ پا لیتے کوئی پناہ گاہ ، یا کوئی غار ، یا کوئی داخلے کی جگہ، تو وہ مڑ جاتے اس کی طرف، اور وہ بھاگتے ہیں،

وَمِنْهُم مَّن يَلْمِزُكَ فِى ٱلصَّدَقَـٰتِ فَإِنْ أُعْطُوا۟ مِنْهَا رَضُوا۟ وَإِن لَّمْ يُعْطَوْا۟ مِنْهَآ إِذَا هُمْ يَسْخَطُونَ ﴿٥٨﴾

58 اور ان میں سے وہ ہے جو تمہارے بارے میں برا کہتا ہے خیرات کے بارے میں، تو جب انہیں اس میں سے دیا جاتا ہے تو وہ راضی ہو جاتے ہیں، اور جب انہیں اس میں سے نہیں دیا جاتا ، تو وہ غصّہ ہوجاتے ہیں،

وَلَوْ أَنَّهُمْ رَضُوا۟ مَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّـهُ وَرَسُولُهُۥ وَقَالُوا۟ حَسْبُنَا ٱللَّـهُ سَيُؤْتِينَا ٱللَّـهُ مِن فَضْلِهِۦ وَرَسُولُهُۥٓ إِنَّآ إِلَى ٱللَّـهِ رَٰغِبُونَ ﴿٥٩﴾

59 اور اگر وہ اس پر راضی ہوجاتے جو خدا اور اس کے رسول نے انہیں دیا، اور کہتے: خدا ہمارے لیے کافی ہیں، خدا ہمیں دے دیں گے اپنے فضل میں سے، اور ان کے رسول، ہم خداسے امید لگاتے ہیں۔

إِنَّمَا ٱلصَّدَقَـٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَٱلْعَـٰمِلِينَ عَلَيْهَا وَٱلْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِى ٱلرِّقَابِ وَٱلْغَـٰرِمِينَ وَفِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ فَرِيضَةً مِّنَ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٦٠﴾

60 خیرات صرف غریبوں کے لیے ہے، اور ضرورت مندوں کے لیے، اور جو اس پر مقرر کیے گئے ہیں، اور وہ جن کے دلوں کو جوڑنا ہے، اور غلاموں کے لیے، ور قرض داروں کے لیے، اور خدا کی راہ میں، اور راہ چلنے والے کے لیے، یہ فرض ہے خدا کی طرف سے، اور خدا جاننے والا، حکمت والا ہے،

وَمِنْهُمُ ٱلَّذِينَ يُؤْذُونَ ٱلنَّبِىَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أُذُنٌ قُلْ أُذُنُ خَيْرٍ لَّكُمْ يُؤْمِنُ بِٱللَّـهِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةٌ لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنكُمْ وَٱلَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ ٱللَّـهِ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٦١﴾

61 اور ان میں سے وہ ہیں جو نبی کو تکلیف دیتے ہیں، اور کہتے ہیں: وہ ایک کان ہے۔ کہو: تمہارے لیے بہتری کا کان۔ وہ یقین کرتا ہے خدا پر، اور یقین کرتا ہے یقین رکھنے والوں پر، اور وہ رحمت ہے تم میں سے یقین رکھنے والوں کے لیے، اور وہ جو تکلیف دیتے ہیں خدا کے رسول کو، ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے،

يَحْلِفُونَ بِٱللَّـهِ لَكُمْ لِيُرْضُوكُمْ وَٱللَّـهُ وَرَسُولُهُۥٓ أَحَقُّ أَن يُرْضُوهُ إِن كَانُوا۟ مُؤْمِنِينَ ﴿٦٢﴾

62 وہ خدا کی قسم کھاتے ہیں تم سے تاکہ تمہیں راضی کریں،اور خدا اور اس کا رسول زیادہ حقدار ہیں کہ وہ اسے رضا کریں، اگر وہ یقین رکھنے والے ہیں،

أَلَمْ يَعْلَمُوٓا۟ أَنَّهُۥ مَن يُحَادِدِ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥ فَأَنَّ لَهُۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدًا فِيهَا ذَٰلِكَ ٱلْخِزْىُ ٱلْعَظِيمُ ﴿٦٣﴾

63 کیا وہ نہیں جانتے کہ جو کوئی خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرے، تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا؟ وہ ہے سب سے بڑی ذلالت،

يَحْذَرُ ٱلْمُنَـٰفِقُونَ أَن تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌ تُنَبِّئُهُم بِمَا فِى قُلُوبِهِمْ قُلِ ٱسْتَهْزِءُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُونَ ﴿٦٤﴾

64 دوغلے ڈرتے ہیں کہ ان کے خلاف ایک سورت نہ اتاری دی جائے، جو انہیں بتا دے وہ جو ان کے دلوں میں ہے، کہو: مذاق اڑاتے رہو، خدا نکال دیں گے اس کو جس سے تم ڈررہے ہو۔

وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ قُلْ أَبِٱللَّـهِ وَءَايَـٰتِهِۦ وَرَسُولِهِۦ كُنتُمْ تَسْتَهْزِءُونَ ﴿٦٥﴾

65 اور اگر تم ان سے پوچھو گے، وہ کہیں گے: ہم تو صرف فضول باتیں کر رہے تھے، اور کھیل رہے تھے۔ کہو: کیا تم خدا اور اس کی نشانیوں اور اس کے رسول کا مذاق اڑا رہے تھے؟

لَا تَعْتَذِرُوا۟ قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَـٰنِكُمْ إِن نَّعْفُ عَن طَآئِفَةٍ مِّنكُمْ نُعَذِّبْ طَآئِفَةًۢ بِأَنَّهُمْ كَانُوا۟ مُجْرِمِينَ ﴿٦٦﴾

66 بہانے نہیں بناؤ، تم نے انکار کرا تمہارے یقین لانے کے بعد، ہم در گزر کریں گے تم میں سے ایک گروہ سے، اور ہم سزا دیں گے ایک گروہ کو، اس لیے کہ وہ مجرم ہیں،

ٱلْمُنَـٰفِقُونَ وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتُ بَعْضُهُم مِّنۢ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِٱلْمُنكَرِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمَعْرُوفِ وَيَقْبِضُونَ أَيْدِيَهُمْ نَسُوا۟ ٱللَّـهَ فَنَسِيَهُمْ إِنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ ﴿٦٧﴾

67 دوغلے مرد اور دوغلی عورتیں ایک دوسرے جیسے ہیں، وہ حکم دیتے ہیں انجان چیز کا، اور روکتے ہیں مناسب چیز سے، اور اپنے ہاتھ بند رکھتے ہیں، وہ خدا کو بھول گئے ہیں، تو وہ انہیں بھول گیا ہے، دوغلے ، وہ ہیں نافرمان،

وَعَدَ ٱللَّـهُ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتِ وَٱلْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيهَا هِىَ حَسْبُهُمْ وَلَعَنَهُمُ ٱللَّـهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ ﴿٦٨﴾

68 خدا نے وعدہ کیا ہے دوغلے مردوں اور دوغلی عورتوں سے، اور انکار کرنے والوں سے جہنم کی آگ کا، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، وہ ان کے لیے کافی ہے، اور خدا نے ان پر لعنت کی، اور ان کے لیے ہے ایک قائم رہنے والی سزا،

كَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ كَانُوٓا۟ أَشَدَّ مِنكُمْ قُوَّةً وَأَكْثَرَ أَمْوَٰلًا وَأَوْلَـٰدًا فَٱسْتَمْتَعُوا۟ بِخَلَـٰقِهِمْ فَٱسْتَمْتَعْتُم بِخَلَـٰقِكُمْ كَمَا ٱسْتَمْتَعَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُم بِخَلَـٰقِهِمْ وَخُضْتُمْ كَٱلَّذِى خَاضُوٓا۟ أُو۟لَـٰٓئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ ﴿٦٩﴾

69 ان جیسوں کی طرح جو تم سے پہلے تھے، وہ تم سے زیادہ سخت تھے طاقت میں، اور زیادہ تھے پیسے اور بچوں میں، تو انہوں نے فائدہ لیا اپنے حصے کا، اور تم فائدہ لیتے ہو اپنے حصے کا، جیسے انہوں نے فائدہ لیا اپنے حصے کا جو تم سے پہلے تھے، اور تم فضول باتیں کرتے ہو جیسے وہ فضول باتیں کرتے تھے، وہ ہیں جن کے کیے بیکار ہو گئے دنیا میں اور آخرت میں،اور وہ ہیں جو نقصان میں ہوۓ،

أَلَمْ يَأْتِهِمْ نَبَأُ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَقَوْمِ إِبْرَٰهِيمَ وَأَصْحَـٰبِ مَدْيَنَ وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتِ أَتَتْهُمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَمَا كَانَ ٱللَّـهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ﴿٧٠﴾

70 کیا ان کے پاس خبر نہیں آئی ان کی جو ان سے پہلے تھے؟ نوح کے لوگ، اور عاد، اور ثمود، اور ابراہیم کے لوگ، اور مدین والے، اور الٹا دیے ہوئے شہر؟ان کے پاس آئے ان کے رسول کھلے ثبوتوں کے ساتھ، تو خدا نے ان کے ساتھ غلط نہیں کیا، لیکن وہ اپنی جانوں کے ساتھ غلط کر رہے تھے،

وَٱلْمُؤْمِنُونَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَيُطِيعُونَ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ ٱللَّـهُ إِنَّ ٱللَّـهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٧١﴾

71 اور یقین رکھنے والے مرد، اور یقین رکھنے والی عورتیں ایک دوسرے کے سرپرست ہیں، وہ حکم دیتے ہیں مناسب چیز کا، اور روکتے ہیں انجان چیز سے، اور دعا قائم کرتے ہیں، اور پاکیزگی دیتے ہیں، اور بات مانی خدا کی اور اس کے رسول کی، وہ ہیں جن پر خدا رحم کرے گا، خدا سب پر غالب، حکمت والا ہے،

وَعَدَ ٱللَّـهُ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا وَمَسَـٰكِنَ طَيِّبَةً فِى جَنَّـٰتِ عَدْنٍ وَرِضْوَٰنٌ مِّنَ ٱللَّـهِ أَكْبَرُ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿٧٢﴾

72 خدا نے وعدہ کیا ہے یقین رکھنے والے مردوں اور یقین رکھنے والی عورتوں سے باغوں گا، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ کے لیے رہیں گے، اور اچھی رہائشیں ہمیشہ کی جنتوں میں، اور خدا کی طرف سے رضا زیادہ بڑی ہے، وہ ہے سب سے بڑی جیت،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ جَـٰهِدِ ٱلْكُفَّارَ وَٱلْمُنَـٰفِقِينَ وَٱغْلُظْ عَلَيْهِمْ وَمَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ ﴿٧٣﴾

73 اے نبی، جدوجہد کرو انکار کرنے والوں اور دوغلوں سے، اور سخت ہو ان کے خلاف، اور ان کی پناہ گاہ جہنم ہے، اور اور بری ہے واپسی،

يَحْلِفُونَ بِٱللَّـهِ مَا قَالُوا۟ وَلَقَدْ قَالُوا۟ كَلِمَةَ ٱلْكُفْرِ وَكَفَرُوا۟ بَعْدَ إِسْلَـٰمِهِمْ وَهَمُّوا۟ بِمَا لَمْ يَنَالُوا۟ وَمَا نَقَمُوٓا۟ إِلَّآ أَنْ أَغْنَىٰهُمُ ٱللَّـهُ وَرَسُولُهُۥ مِن فَضْلِهِۦ فَإِن يَتُوبُوا۟ يَكُ خَيْرًا لَّهُمْ وَإِن يَتَوَلَّوْا۟ يُعَذِّبْهُمُ ٱللَّـهُ عَذَابًا أَلِيمًا فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَمَا لَهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا نَصِيرٍ ﴿٧٤﴾

74 وہ خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہیں کہا، جبکہ انہوں نے کہہ دیا انکار کا لفظ اور انہوں نے انکار کیا اپنی فرمانبرداری کے بعد، اور انہوں نے چاہا جو وہ نہیں پا سکیں، اور انہوں نے بدلہ لیا مگر اس لیے کہ خدا اور اس کے رسول نے انہیں مالدار کیا اپنے فضل سے، تو اگر وہ توبہ کرلیں تو وہ بہتر ہے ان کے لیے، اور اگر وہ مڑ جائے، تو خدا انہیں سزا دے گا تکلیف والی سزا سے اس دنیا میں اور آخرت میں، اور کوئی نہیں ہوگا ان کے لیے زمین میں سرپرست میں سے اور نہ مددگار،

وَمِنْهُم مَّنْ عَـٰهَدَ ٱللَّـهَ لَئِنْ ءَاتَىٰنَا مِن فَضْلِهِۦ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٧٥﴾

75 اور ان میں سے وہ ہیں جنہوں نے عہد کیا خدا سے: اگر وہ ہمیں دے دیں اپنے فضل میں سے، تو ہم خیرات دیں گے، اور ہو جائیں گے ٹھیک کرنے والوں میں سے۔

فَلَمَّآ ءَاتَىٰهُم مِّن فَضْلِهِۦ بَخِلُوا۟ بِهِۦ وَتَوَلَّوا۟ وَّهُم مُّعْرِضُونَ ﴿٧٦﴾

76 تو جب اس نے انہیں اپنے فضل میں سے دیا، تو وہ کنجوس ہو گئے اس کے ساتھ، اور مڑ گئے، اور وہ منہ موڑنے والے ہیں،

فَأَعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِى قُلُوبِهِمْ إِلَىٰ يَوْمِ يَلْقَوْنَهُۥ بِمَآ أَخْلَفُوا۟ ٱللَّـهَ مَا وَعَدُوهُ وَبِمَا كَانُوا۟ يَكْذِبُونَ ﴿٧٧﴾

77 اس نے ان کو بدلہ دیا ان کے دلوں میں دوغلے پن سے اس دن تک جب وہ اس سے ملیں گے، اس لیے کہ نہوں نے خدا سے جو وعدہ کیا تھا اسے توڑا، اور اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے رہے،

أَلَمْ يَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ يَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَىٰهُمْ وَأَنَّ ٱللَّـهَ عَلَّـٰمُ ٱلْغُيُوبِ ﴿٧٨﴾

78 کیا وہ نہیں جانتے کہ خدا جانتا ہے ان کی چھپی باتیں،اور ان کی چھپی ملاقاتیں ، اور خدا تو جانتا ہے اندیکھے کو،

ٱلَّذِينَ يَلْمِزُونَ ٱلْمُطَّوِّعِينَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ فِى ٱلصَّدَقَـٰتِ وَٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ فَيَسْخَرُونَ مِنْهُمْ سَخِرَ ٱللَّـهُ مِنْهُمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٧٩﴾

79 وہ جو برائی کرتے ہیں اپنی مرضی سے خیرات دینے والے یقین رکھنے والوں کی، اور ان کی جو نہیں پاتے دینے کو سوائے اپنی جدوجہد کے، تو جو مذاق اڑاتے ہیں ان میں سے، خدا ان کا مذاق اڑاتا ہے، اور ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے،

ٱسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِن تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَن يَغْفِرَ ٱللَّـهُ لَهُمْ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا۟ بِٱللَّـهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱللَّـهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْفَـٰسِقِينَ ﴿٨٠﴾

80 معافی مانگو ان کے لیے یا نہیں معافی مانگو ان کے لیے، اگر تم معافی مانگو ان کے لیے ستر بار، تو خدا ان کو معاف نہیں کرے گا، وہ اس لیے کہ انہوں نے انکار کیا خدا اور اس کے رسول کا، اور خدا رہنمائی نہیں کرتا نافرمان لوگوں کی،

فَرِحَ ٱلْمُخَلَّفُونَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلَـٰفَ رَسُولِ ٱللَّـهِ وَكَرِهُوٓا۟ أَن يُجَـٰهِدُوا۟ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَقَالُوا۟ لَا تَنفِرُوا۟ فِى ٱلْحَرِّ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَرًّا لَّوْ كَانُوا۟ يَفْقَهُونَ ﴿٨١﴾

81 وہ جو پیچھے رہ گئے خوش ہوۓ خدا کے رسول کے پیچھے رہ جانے پر، اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ جدوجہد کریں اپنے پیسے اور اپنی جانوں سے خدا کی راہ میں، اور انہوں نے کہا: نہیں نکلو گرمی میں۔ کہو: جہنم کی آگ زیادہ گرم ہے۔ اگر وہ سمجھ سکتے،

فَلْيَضْحَكُوا۟ قَلِيلًا وَلْيَبْكُوا۟ كَثِيرًا جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ﴿٨٢﴾

82 تو ان کو ہنسنے دو تھوڑا، اور رونے دو زیادہ ، بدلہ اس کے لیے جو انہوں نے کمایا،

فَإِن رَّجَعَكَ ٱللَّـهُ إِلَىٰ طَآئِفَةٍ مِّنْهُمْ فَٱسْتَـْٔذَنُوكَ لِلْخُرُوجِ فَقُل لَّن تَخْرُجُوا۟ مَعِىَ أَبَدًا وَلَن تُقَـٰتِلُوا۟ مَعِىَ عَدُوًّا إِنَّكُمْ رَضِيتُم بِٱلْقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَٱقْعُدُوا۟ مَعَ ٱلْخَـٰلِفِينَ ﴿٨٣﴾

83 تو اگر خدا تمہیں ان میں سے ایک گروہ کی طرف واپس لے آئے اور وہ تم سے اجازت مانگیں نکلنے کی، تو کہو: تم میرے ساتھ کبھی بھی نہیں نکلو گے، اور نہ لڑو گے میرے ساتھ کسی دشمن سے، تم راضی تھے بیٹھنے پر پہلی بار ،تو بیٹھو پیچھے رہنے والوں کے ساتھ،

وَلَا تُصَلِّ عَلَىٰٓ أَحَدٍ مِّنْهُم مَّاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَىٰ قَبْرِهِۦٓ إِنَّهُمْ كَفَرُوا۟ بِٱللَّـهِ وَرَسُولِهِۦ وَمَاتُوا۟ وَهُمْ فَـٰسِقُونَ ﴿٨٤﴾

84 اور کبھی بھی دعا نہیں کرنا ان میں سے کسی کے لیے جب وہ مر جائے، اور نہ کھڑے ہونا اس کی قبر پر، انہوں نے انکار کیا خدا اور اس کے رسول کا، اور مر گئے جب وہ نافرمان تھے،

وَلَا تُعْجِبْكَ أَمْوَٰلُهُمْ وَأَوْلَـٰدُهُمْ إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّـهُ أَن يُعَذِّبَهُم بِهَا فِى ٱلدُّنْيَا وَتَزْهَقَ أَنفُسُهُمْ وَهُمْ كَـٰفِرُونَ ﴿٨٥﴾

85 اور تمہیں متاثر نہیں کرے ان کے پیسے، اور ان کے بچے، خدا صرف چاہتا ہے کہ وہ ان سے سزا دے انہیں دنیا میں، اور ان کے جانیں چلی جائیں جب وہ انکار کرنے والے ہوں،

وَإِذَآ أُنزِلَتْ سُورَةٌ أَنْ ءَامِنُوا۟ بِٱللَّـهِ وَجَـٰهِدُوا۟ مَعَ رَسُولِهِ ٱسْتَـْٔذَنَكَ أُو۟لُوا۟ ٱلطَّوْلِ مِنْهُمْ وَقَالُوا۟ ذَرْنَا نَكُن مَّعَ ٱلْقَـٰعِدِينَ ﴿٨٦﴾

86 اور جب اتاری جاتی ہے ایک سورت کہ یقین کرو خدا پر، اور جدوجہد کرو اس کے رسول کے ساتھ، ان میں سے وسائل والے تم سے اجازت مانگتے ہیں، اور کہتے ہیں: ہمیں چھوڑ دو بیٹھنے والوں کے ساتھ،

رَضُوا۟ بِأَن يَكُونُوا۟ مَعَ ٱلْخَوَالِفِ وَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ ﴿٨٧﴾

87 وہ راضی ہیں پیچھے ره جانے والوں کے ساتھ ہونے میں، تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، تو وہ سمجھتے نہیں،

لَـٰكِنِ ٱلرَّسُولُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ جَـٰهَدُوا۟ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمُ ٱلْخَيْرَٰتُ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿٨٨﴾

88 لیکن رسول اور وہ جنہوں نے یقین کیا اس کے ساتھ، انہوں نے جدوجہد کی اپنے پیسے سے اور اپنی جانوں سے، اور وہ ہیں جن کے لیے ہے اچھائی، اور وہ ہیں کامیاب،

أَعَدَّ ٱللَّـهُ لَهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿٨٩﴾

89 خدا نے تیار کیے ہیں ان کے لیے باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، وہ ہے سب سے بڑی جیت،

وَجَآءَ ٱلْمُعَذِّرُونَ مِنَ ٱلْأَعْرَابِ لِيُؤْذَنَ لَهُمْ وَقَعَدَ ٱلَّذِينَ كَذَبُوا۟ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥ سَيُصِيبُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٩٠﴾

90 اور آئے بہانے بنانے والے عربیوں میں سے کہ انہیں اجازت دے دی جائے، اور بیٹھے رہے وہ جنہوں نے جھوٹ بولا خدا اور اس کے رسول سے، آگرے گی ان پر جنہوں نے انکار کیا ان میں سے ایک تکلیف والی سزا،

لَّيْسَ عَلَى ٱلضُّعَفَآءِ وَلَا عَلَى ٱلْمَرْضَىٰ وَلَا عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ مَا يُنفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُوا۟ لِلَّـهِ وَرَسُولِهِۦ مَا عَلَى ٱلْمُحْسِنِينَ مِن سَبِيلٍ وَٱللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٩١﴾

91 نہیں ہے کمزوروں پر، اور نہ بیماروں پر ، اور نہ ان پر جو خرچ کرنے کے لیے کچھ نہیں پاتے کوئی پریشانی، جب وہ خدا اور اس کے رسول کے ساتھ مخلص ہو، نہیں ہے اچھا کرنے والوں کے خلاف کوئی راہ، اور خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے،

وَلَا عَلَى ٱلَّذِينَ إِذَا مَآ أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَآ أَجِدُ مَآ أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوا۟ وَّأَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ ٱلدَّمْعِ حَزَنًا أَلَّا يَجِدُوا۟ مَا يُنفِقُونَ ﴿٩٢﴾

92 اور نہ ان پر جو تمہارے پاس آئے کہ تم انہیں سواری دو، تم نے کہا:میں نہیں پاتا کچھ جس پر تمہیں سوار کروں۔ وہ مڑ گئے اور ان کی آنکھیں غم کے آنسوؤں سے بہہ رہی تھیں، کہ وہ خرچ کرنے کے لیے کچھ نہیں پاتے تھے،

إِنَّمَا ٱلسَّبِيلُ عَلَى ٱلَّذِينَ يَسْتَـْٔذِنُونَكَ وَهُمْ أَغْنِيَآءُ رَضُوا۟ بِأَن يَكُونُوا۟ مَعَ ٱلْخَوَالِفِ وَطَبَعَ ٱللَّـهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٩٣﴾

93 راہ صرف ان کے خلاف ہے جو تم سے اجازت لیتے ہیں جب وہ مالدار ہیں، راضی اس پر کہ وہ ہوں ان کے ساتھ جو پیچھے رہ گئے، اور خدا نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے، تو وہ نہیں جانتے،

يَعْتَذِرُونَ إِلَيْكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَيْهِمْ قُل لَّا تَعْتَذِرُوا۟ لَن نُّؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّأَنَا ٱللَّـهُ مِنْ أَخْبَارِكُمْ وَسَيَرَى ٱللَّـهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُۥ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَـٰلِمِ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٩٤﴾

94 وہ بہانے بنائیں گے تم سے جب تم واپس آؤ گے ان کی طرف، کہو: بہانے نہیں بناؤ، ہم تمہارا یقین نہیں کریں گے، خدا نے ہمیں بتا دیا ہے تمہارے بارے میں۔ اور خدا تمہارے کام دیکھے گا، اور اس کا رسول، پھر تم لوٹا دیے جاؤ گے اس کے پاس جو جانتا ہے ان دیکھے کو اور دیکھے کو، تو وہ تمہیں بتائے گا جو تم کر رہے تھے،

سَيَحْلِفُونَ بِٱللَّـهِ لَكُمْ إِذَا ٱنقَلَبْتُمْ إِلَيْهِمْ لِتُعْرِضُوا۟ عَنْهُمْ فَأَعْرِضُوا۟ عَنْهُمْ إِنَّهُمْ رِجْسٌ وَمَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ﴿٩٥﴾

95 وہ تم سے خداکی قسم کھائیں گے جب تم ان کے طرف لوٹو گے کہ تم ان سے منہ موڑ لو، تو منہ موڑ لو ان سے، وہ ایک ہولناکی ہیں، اور ان کی پناہ گاہ جہنم ہے، بدلہ اس کا جو وہ کما رہے ہیں،

يَحْلِفُونَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا۟ عَنْهُمْ فَإِن تَرْضَوْا۟ عَنْهُمْ فَإِنَّ ٱللَّـهَ لَا يَرْضَىٰ عَنِ ٱلْقَوْمِ ٱلْفَـٰسِقِينَ ﴿٩٦﴾

96 وہ تم سے قسم کھاتے ہیں کہ تم ان سے راضی ہو جاؤ، تو اگر تم ان سے راضی ہو بھی گئے، تو خدا راضی نہیں ہے نافرمان لوگ سے،

ٱلْأَعْرَابُ أَشَدُّ كُفْرًا وَنِفَاقًا وَأَجْدَرُ أَلَّا يَعْلَمُوا۟ حُدُودَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٩٧﴾

97 عربی زیادہ سخت ہیں انکار اور دوغلے پن میں، اور زیادہ لائق ہیں کہ وہ نہ جانیں وہ حدیں جو خدا نے اپنے رسول پر اتاری، اور خدا جاننے والا، حکمت والا ہے،

وَمِنَ ٱلْأَعْرَابِ مَن يَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ مَغْرَمًا وَيَتَرَبَّصُ بِكُمُ ٱلدَّوَآئِرَ عَلَيْهِمْ دَآئِرَةُ ٱلسَّوْءِ وَٱللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٩٨﴾

98 اور عربیوں میں سے وہ ہے جو لیتا ہے جو وہ خرچ کررہا ہے ایک جرمانے کے طور پر، اور انتظار کررہا ہے کہ تم پر آجائے کوئی گردشِ زمانہ، ان پر آئے گا گردشِ زمانہ، اور خدا سننے والا، جاننے والا ہے،

وَمِنَ ٱلْأَعْرَابِ مَن يُؤْمِنُ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ قُرُبَـٰتٍ عِندَ ٱللَّـهِ وَصَلَوَٰتِ ٱلرَّسُولِ أَلَآ إِنَّهَا قُرْبَةٌ لَّهُمْ سَيُدْخِلُهُمُ ٱللَّـهُ فِى رَحْمَتِهِۦٓ إِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٩٩﴾

99 اور عربیوں میں سے وہ ہے جو یقین کرتا ہے خدا پر، اور آخری دن پر، اور لیتا ہے جو خرچ کرتا ہے قریب آنے کے لیے خدا کی طرف، اور رسول کی دعائیں، یقیناً وہ قریب آنے کا ذریعہ ہے، خدا انہیں داخل کرے گا اپنی رحمت میں، خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے،

وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلْأَوَّلُونَ مِنَ ٱلْمُهَـٰجِرِينَ وَٱلْأَنصَارِ وَٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُم بِإِحْسَـٰنٍ رَّضِىَ ٱللَّـهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا۟ عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى تَحْتَهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿١٠٠﴾

100 اور وہ جو پہلے آگے نکلیں ہجرت کرنے والوں میں سے، اور مدد کرنے والے، اور وہ جو پیچھے چلے اچھائی میں ان کے، خدا ان سے راضی ہے، اور وہ اس سے راضی ہیں، اور اس نے ان کے لیے تیار کیے ہیں باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے، وہ ہے سب سے بڑی جیت،

صفحہ 2 از 3 | کل 129 آیت / آیات