|
وَلَوْ تَرَىٰٓ إِذْ يَتَوَفَّى ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَـٰرَهُمْ وَذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْحَرِيقِ ﴿٥٠﴾ |
50 اور اگر تم دیکھ سکتے جب فرشتے لیں گے ان کو جنہوں نے انکار کیا،مارتے ہوۓ ان کے منہ اور ان کی پیٹھ، اور چکھو جلنے کی سزا، |
||
|
ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ ٱللَّـهَ لَيْسَ بِظَلَّـٰمٍ لِّلْعَبِيدِ ﴿٥١﴾ |
51 یہ اس لیے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا، اور خدا اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا، |
||
|
كَدَأْبِ ءَالِ فِرْعَوْنَ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ فَأَخَذَهُمُ ٱللَّـهُ بِذُنُوبِهِمْ إِنَّ ٱللَّـهَ قَوِىٌّ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿٥٢﴾ |
52 جیسے کیا فرعون کے خاندان نے، اور وہ جو ان سے پہلے تھے، انہوں نے انکار کیا خدا کی نشانیوں کا، تو خدا نے انہیں پکڑ لیا ان کے گناہوں کی وجہ سے، خدا طاقتور ، انتقام میں سخت ہے، |
||
|
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّـهَ لَمْ يَكُ مُغَيِّرًا نِّعْمَةً أَنْعَمَهَا عَلَىٰ قَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا۟ مَا بِأَنفُسِهِمْ وَأَنَّ ٱللَّـهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٥٣﴾ |
53 وہ اس لیے کہ خدا نہیں بدلتا وہ احسان جس سے وہ احسان کرتا ہے ایک لوگ پر، یہاں تک وہ خود نہیں بدل دیتے اس چیز کو جو ان کے اندر ہے، اور خدا سنتا ہے، اور جانتا ہے، |
||
|
كَدَأْبِ ءَالِ فِرْعَوْنَ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِمْ فَأَهْلَكْنَـٰهُم بِذُنُوبِهِمْ وَأَغْرَقْنَآ ءَالَ فِرْعَوْنَ وَكُلٌّ كَانُوا۟ ظَـٰلِمِينَ ﴿٥٤﴾ |
54 جیسے کیا فرعون کے خاندان نے، اور ان سے پہلے والوں نے، انہوں نے جھوٹ کہا اپنے رب کی نشانیوں کو، تو ہم نے انہیں تباہ کر دیا ان کے گناہوں کی وجہ سے، اور ڈبو دیا فرعون کے خاندان کو، اور وہ سارے ظلم کرنے والے تھے، |
||
|
إِنَّ شَرَّ ٱلدَّوَآبِّ عِندَ ٱللَّـهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٥٥﴾ |
55 سب سے بدتر جانور خدا کے سامنے وہ ہیں جنہوں نے انکار کیا، تو وہ یقین نہیں کریں گے، |
||
|
ٱلَّذِينَ عَـٰهَدتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنقُضُونَ عَهْدَهُمْ فِى كُلِّ مَرَّةٍ وَهُمْ لَا يَتَّقُونَ ﴿٥٦﴾ |
56 وہ جن سے تم عہد لیتے ہو پھر وہ توڑ دیتے ہیں اپنا عہد ہر بار، اور وہ ڈرتے نہیں، |
||
|
فَإِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِى ٱلْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِم مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ ﴿٥٧﴾ |
57 تو جب تم انہیں پکڑ لو جنگ میں، تو ان کے ذریعے بھگا دو ان کے پیچھے والوں کو، تاکہ وہ شاید یاد رکھیں، |
||
|
وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِن قَوْمٍ خِيَانَةً فَٱنۢبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَىٰ سَوَآءٍ إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يُحِبُّ ٱلْخَآئِنِينَ ﴿٥٨﴾ |
58 اور اگر تمہیں ایک لوگ سے دھوکے کا خوف ہو، تو تم بھی اسی طرح ان کی طرف پھینک دو، خدا محبت نہیں کرتا دھوکہ دینے والوں سے، |
||
|
وَلَا يَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ سَبَقُوٓا۟ إِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَ ﴿٥٩﴾ |
59 اور وہ جنہوں نے انکار کیا یہ نہ سمجھے کے وہ آگے نکل گئے ہیں، وہ بے بس نہیں کر سکتے، |
||
|
وَأَعِدُّوا۟ لَهُم مَّا ٱسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ وَمِن رِّبَاطِ ٱلْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِۦ عَدُوَّ ٱللَّـهِ وَعَدُوَّكُمْ وَءَاخَرِينَ مِن دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ ٱللَّـهُ يَعْلَمُهُمْ وَمَا تُنفِقُوا۟ مِن شَىْءٍ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنتُمْ لَا تُظْلَمُونَ ﴿٦٠﴾ |
60 اور تیار کرو ان کے خلاف جو کچھ تم سے ہوسکے طاقت میں سے، اور بندھے ہوۓ گھوڑوں میں سے، تاکہ تم ان سے گھبراہٹ میں ڈال دو خدا کے دشمنوں کو، اور تمہارے دشمنوں کو، اور ان کے علاوہ دوسرے جن کو تم نہیں جانتے، خدا انہیں جانتا ہے، اور جو کچھ بھی تم خدا کی راہ میں خرچ کرو گے، وہ تمہیں واپس دے دیا جائے گا، اور تمہارے ساتھ غلط نہیں کیا جائے گا، |
||
|
وَإِن جَنَحُوا۟ لِلسَّلْمِ فَٱجْنَحْ لَهَا وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّـهِ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿٦١﴾ |
61 اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہو، تو تم بھی مائل ہو جاؤ اس کی طرف، اور بھروسہ کرو خدا پر، وہ سنتا، جانتا ہے، |
||
|
وَإِن يُرِيدُوٓا۟ أَن يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ ٱللَّـهُ هُوَ ٱلَّذِىٓ أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِۦ وَبِٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٦٢﴾ |
62 اور اگر وہ تمہیں دھوکہ دینا چاہیں، تو خدا تمہارے لیے کافی ہے، وہ ہے جس نے تمہیں طاقت دی اپنے مدد سے، اور یقین رکھنے والوں سے، |
||
|
وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا مَّآ أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّـهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُۥ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٦٣﴾ |
63 اور اس نے ان کے دلوں کو جوڑ دیا، اگر تم جو زمین میں ہے وہ سب خرچ کربھی دیتے، تو تم ان کے دلوں کو نہیں جوڑسکتے تھے،اور لیکن خدا نے ان کو آپس میں جوڑ دیا، وہ سب پر غالب، حکمت والا ہے، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ حَسْبُكَ ٱللَّـهُ وَمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٦٤﴾ |
64 اے نبی، کافی ہے تمہارے لیے خدا، اور وہ جو تمہارے پیچھے چلتے ہیں یقین کرنے والوں میں سے، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ حَرِّضِ ٱلْمُؤْمِنِينَ عَلَى ٱلْقِتَالِ إِن يَكُن مِّنكُمْ عِشْرُونَ صَـٰبِرُونَ يَغْلِبُوا۟ مِا۟ئَتَيْنِ وَإِن يَكُن مِّنكُم مِّا۟ئَةٌ يَغْلِبُوٓا۟ أَلْفًا مِّنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ ﴿٦٥﴾ |
65 اے نبی، ہمت دلاؤ یقین رکھنے والوں کو لڑنے کی، اگر تم میں سے بیس صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پرغالب ہوجائے گے، اور اگر تم میں سے ایک سو ہوں تو وہ ایک ہزار پرغالب ہوجائےگے، ان لوگوں پر جنہوں نے کفر کیا، اس لیے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھتے نہیں، |
||
|
ٱلْـَٔـٰنَ خَفَّفَ ٱللَّـهُ عَنكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِن يَكُن مِّنكُم مِّا۟ئَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا۟ مِا۟ئَتَيْنِ وَإِن يَكُن مِّنكُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوٓا۟ أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِينَ ﴿٦٦﴾ |
66 اب خدا نے تمہارے لیے ہلکا کردیا ہے، اور وہ جانتا ہے کہ تم میں کمزوری ہے، تو اگر تم میں سے ایک سو صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پرغالب ہوجائے گے، اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہوں تو وہ دو ہزار پرغالب ہوں گے، خدا کی اجازت سے، اور خدا ہے صبر کرنے والوں کے ساتھ، |
||
|
مَا كَانَ لِنَبِىٍّ أَن يَكُونَ لَهُۥٓ أَسْرَىٰ حَتَّىٰ يُثْخِنَ فِى ٱلْأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ ٱلدُّنْيَا وَٱللَّـهُ يُرِيدُ ٱلْـَٔاخِرَةَ وَٱللَّـهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٦٧﴾ |
67 نبی کے لیے نہیں ہے کہ وہ قیدی لے جب تک کہ وہ زمین میں خوب نہیں لڑ تا، تم چاہتے ہو دنیا کی وقتی چیزیں، اور خدا چاہتا ہے آخرت کو، اور خدا سب پر غالب، حکمت والا ہے، |
||
|
لَّوْلَا كِتَـٰبٌ مِّنَ ٱللَّـهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَآ أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿٦٨﴾ |
68 اور اگر خدا کی طرف سے پہلے ہی لکھا ہوا نہیں ہوتا، تو چھو لیتی تمہیں ایک بہت بڑی سزا اس کے لیے جو تم نے لیا، |
||
|
فَكُلُوا۟ مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلَـٰلًا طَيِّبًا وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ إِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٦٩﴾ |
69 تو کھاؤ اس میں سے جو تم نے غنیمت میں لیا ہے، حلال ،اچھا، اور ڈرو خدا سے، خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ قُل لِّمَن فِىٓ أَيْدِيكُم مِّنَ ٱلْأَسْرَىٰٓ إِن يَعْلَمِ ٱللَّـهُ فِى قُلُوبِكُمْ خَيْرًا يُؤْتِكُمْ خَيْرًا مِّمَّآ أُخِذَ مِنكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَٱللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٧٠﴾ |
70 اے نبی، کہو ان سے جو تمہارے ہاتھوں میں قیدیوں میں سے ہیں: اگر خدا تمہارے دلوں میں بہتری جانتے ہیں تو وہ تمہیں اس سے بہتر دے دیں گے جو تم سے لیا گیا ہے، اور تمہیں معاف کر دیں گے۔اور خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
وَإِن يُرِيدُوا۟ خِيَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا۟ ٱللَّـهَ مِن قَبْلُ فَأَمْكَنَ مِنْهُمْ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٧١﴾ |
71 اور اگر وہ چاہیں تمہیں دھوکہ دینا، تو انہوں نے دھوکہ دیا تھا خدا کو پہلے، تو اس نے تمہیں ان پر قائم کردیا، اور خدا جاننے والا،حکمت والا ہے، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَهَاجَرُوا۟ وَجَـٰهَدُوا۟ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَٱلَّذِينَ ءَاوَوا۟ وَّنَصَرُوٓا۟ أُو۟لَـٰٓئِكَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَلَمْ يُهَاجِرُوا۟ مَا لَكُم مِّن وَلَـٰيَتِهِم مِّن شَىْءٍ حَتَّىٰ يُهَاجِرُوا۟ وَإِنِ ٱسْتَنصَرُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ فَعَلَيْكُمُ ٱلنَّصْرُ إِلَّا عَلَىٰ قَوْمٍۭ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُم مِّيثَـٰقٌ وَٱللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿٧٢﴾ |
72 وہ جنہوں نے یقین کیا، اور ہجرت کی، اور جدوجہد کی اپنے پیسے اور اپنی جانوں سے خدا کی راہ میں، اور وہ جنہوں نے پناہ دی اور مدد کری، وہ ہیں ایک دوسرے کے سرپرست، اور وہ جنہوں نے یقین کیا اور ہجرت نہیں کی، تو تمہیں ان کو کسی چیز سے بچانے کی ضرورت نہیں ہے، یہاں تک کہ وہ ہجرت نہ کرلیں،اور اگر وہ تمہاری مدد مانگیں دین میں تو تم پر ہے مدد کرنا سوائے ان لوگوں کے خلاف جن کے بیچ اور تمہارے بیچ ایک معاہدہ ہو ،اور خدا جو تم کر رہے ہو وہ دیکھتا ہے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍ إِلَّا تَفْعَلُوهُ تَكُن فِتْنَةٌ فِى ٱلْأَرْضِ وَفَسَادٌ كَبِيرٌ ﴿٧٣﴾ |
73 اور وہ جنہوں نے انکار کیا، وہ ایک دوسرے کے سرپرست ہیں، اور اگر تم نے یہ نہیں کیا تو زمین میں آزمائش ہوگی، اور بڑی برائی، |
||
|
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَهَاجَرُوا۟ وَجَـٰهَدُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَٱلَّذِينَ ءَاوَوا۟ وَّنَصَرُوٓا۟ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَّهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ ﴿٧٤﴾ |
74 اور وہ جنہوں نے یقین کیا، اور ہجرت کی، اور جدوجہد کی خدا کی راہ میں ،اور وہ جنہوں نے پناہ دی اور مدد کری، وہ ہیں یقین رکھنے والے سچ میں، ان کے لیے معافی ہے، اور اور عزت والی روزی، |
||
|
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنۢ بَعْدُ وَهَاجَرُوا۟ وَجَـٰهَدُوا۟ مَعَكُمْ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ مِنكُمْ وَأُو۟لُوا۟ ٱلْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَىٰ بِبَعْضٍ فِى كِتَـٰبِ ٱللَّـهِ إِنَّ ٱللَّـهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۢ ﴿٧٥﴾ |
75 اور وہ جنہوں نے یقین کیا بعد میں، اور ہجرت کی، اور جدوجہد کی تمہارے ساتھ، تو وہ ہیں تم میں سے، اور جن کا تعلق خون کا ہےوہ ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہیں خدا کی کتاب میں، خدا ہر چیز کو جانتا ہے۔ |
||