وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ ٱلشَّيْطَـٰنِ نَزْغٌ فَٱسْتَعِذْ بِٱللَّـهِ إِنَّهُۥ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٢٠٠﴾

200 اور اگر تمہیں اکسائے شیطان کا اکسانا، تو خدا کی پناہ لو،وہ سننے والا، جاننے والا ہے،

إِنَّ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ إِذَا مَسَّهُمْ طَـٰٓئِفٌ مِّنَ ٱلشَّيْطَـٰنِ تَذَكَّرُوا۟ فَإِذَا هُم مُّبْصِرُونَ ﴿٢٠١﴾

201 وہ جو ڈرتے ہیں، جب انہیں چھوئے شیطان کی طرف سےایک گردش، تو وہ یاد کرتے ہیں، تو پھر وہ دیکھ لیتے ہیں،

وَإِخْوَٰنُهُمْ يَمُدُّونَهُمْ فِى ٱلْغَىِّ ثُمَّ لَا يُقْصِرُونَ ﴿٢٠٢﴾

202 اور ان کے بھائی، وہ بڑھاتے ہیں انہیں گمراہی میں، پھر وہ کوئی کمی نہیں چھوڑتے،

وَإِذَا لَمْ تَأْتِهِم بِـَٔايَةٍ قَالُوا۟ لَوْلَا ٱجْتَبَيْتَهَا قُلْ إِنَّمَآ أَتَّبِعُ مَا يُوحَىٰٓ إِلَىَّ مِن رَّبِّى هَـٰذَا بَصَآئِرُ مِن رَّبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴿٢٠٣﴾

203 اور جب تم ان کے پاس کوئی نشانی نہیں لے کر آتے، وہ کہتے ہیں: تم نے خود کیوں نہیں چن لی؟ کہو: میں صرف چلتا ہوں اس پر جو مجھ پر وحی ہوا ہے میرے رب کی طرف سے، یہ بینائی ہے تمہارے رب کی طرف سے، اور ہدایت، اور رحمت ان لوگوں کے لیے جو یقین رکھتے ہیں۔

وَإِذَا قُرِئَ ٱلْقُرْءَانُ فَٱسْتَمِعُوا۟ لَهُۥ وَأَنصِتُوا۟ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴿٢٠٤﴾

204 اور جب قرآن پڑھ کر سنایا جائے، تو سنو اسے، اور خاموش رہو تاکہ تم پر شاید رحم کیا جائے،

وَٱذْكُر رَّبَّكَ فِى نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ ٱلْجَهْرِ مِنَ ٱلْقَوْلِ بِٱلْغُدُوِّ وَٱلْـَٔاصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ ٱلْغَـٰفِلِينَ ﴿٢٠٥﴾

205 اور یاد کرو اپنے رب کو اپنی جان میں گڑگڑاتے ہوئے، اور ڈرتے ہوۓ، اور اونچی آ واز میں نہیں صبح اور شام کو، اور نہیں ہو لاپرواہوں میں سے،

إِنَّ ٱلَّذِينَ عِندَ رَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِۦ وَيُسَبِّحُونَهُۥ وَلَهُۥ يَسْجُدُونَ ﴿٢٠٦﴾

206 وہ جو تمہارے رب کے پاس ہیں، وہ غرور نہیں کرتے اس کی خدمت سے، اور وہ اس کی تعریف کرتے ہیں، اور اس کے سامنے جھکتے ہیں۔

صفحہ 5 از 5 | کل 206 آیت / آیات