وَلَمَّا رَجَعَ مُوسَىٰٓ إِلَىٰ قَوْمِهِۦ غَضْبَـٰنَ أَسِفًا قَالَ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُونِى مِنۢ بَعْدِىٓ أَعَجِلْتُمْ أَمْرَ رَبِّكُمْ وَأَلْقَى ٱلْأَلْوَاحَ وَأَخَذَ بِرَأْسِ أَخِيهِ يَجُرُّهُۥٓ إِلَيْهِ قَالَ ٱبْنَ أُمَّ إِنَّ ٱلْقَوْمَ ٱسْتَضْعَفُونِى وَكَادُوا۟ يَقْتُلُونَنِى فَلَا تُشْمِتْ بِىَ ٱلْأَعْدَآءَ وَلَا تَجْعَلْنِى مَعَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٥٠﴾

150 اور جب لوٹا موسی اپنی قوم کے پاس غصے میں اور رنجیدہ ہو کر، کہا اس نے: برا ہے جو تم نے کیا میرے بعد، کیا تم جلدی کرنا چاہ رہےتھے اپنے رب کے حکم کی؟ اور اس نے پھینکی تختیاں، اور اپنے بھائی کو کھینچا اپنی طرف سر پکڑ کے ، اس نے کہا: میری ماں کے بیٹے، لوگوں نے مجھے ذلیل کیا اور وہ قریب تھے مجھے قتل کرنے کے، تو تم دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہیں دو، اور مجھے غلط کرنے والے لوگوں میں شامل نہیں کرو۔

قَالَ رَبِّ ٱغْفِرْ لِى وَلِأَخِى وَأَدْخِلْنَا فِى رَحْمَتِكَ وَأَنتَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ ﴿١٥١﴾

151 کہا اس نے: میرے رب معاف کر دیں مجھے، اور میرے بھائی کو، اور ہمیں داخل کریں اپنی رحمت میں، اور آپ ہیں رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ ٱلْعِجْلَ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَذِلَّةٌ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَكَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُفْتَرِينَ ﴿١٥٢﴾

152 وہ جنہوں نے لیا بچھڑے کو، ان تک پہنچ جائے گا غصہ تمہارے رب کی طرف سے، اور ذلت دنیاوی زندگی میں، اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں گھڑنےوالوں کو،

وَٱلَّذِينَ عَمِلُوا۟ ٱلسَّيِّـَٔاتِ ثُمَّ تَابُوا۟ مِنۢ بَعْدِهَا وَءَامَنُوٓا۟ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٥٣﴾

153 اور وہ جنہوں نے برے کام کیے، پھر توبہ کی ان کے بعد، اور یقین کیا، تمہارا رب، ان کے بعد، معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

وَلَمَّا سَكَتَ عَن مُّوسَى ٱلْغَضَبُ أَخَذَ ٱلْأَلْوَاحَ وَفِى نُسْخَتِهَا هُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلَّذِينَ هُمْ لِرَبِّهِمْ يَرْهَبُونَ ﴿١٥٤﴾

154 اور جب موسی کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا، تو اس نے پکڑا تختیوں کو،اور ان پر لکھی ہوئی تھی رہنمائی اور رحمت ان کے لیے جو اپنے رب سے گھبراتے ہیں،

وَٱخْتَارَ مُوسَىٰ قَوْمَهُۥ سَبْعِينَ رَجُلًا لِّمِيقَـٰتِنَا فَلَمَّآ أَخَذَتْهُمُ ٱلرَّجْفَةُ قَالَ رَبِّ لَوْ شِئْتَ أَهْلَكْتَهُم مِّن قَبْلُ وَإِيَّـٰىَ أَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ ٱلسُّفَهَآءُ مِنَّآ إِنْ هِىَ إِلَّا فِتْنَتُكَ تُضِلُّ بِهَا مَن تَشَآءُ وَتَهْدِى مَن تَشَآءُ أَنتَ وَلِيُّنَا فَٱغْفِرْ لَنَا وَٱرْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلْغَـٰفِرِينَ ﴿١٥٥﴾

155 اور موسی نے منتخب کیا اپنے لوگوں میں سے ستر مردوں کو ہمارے مقررہ وقت کے لیے، اور جب انہیں آپکڑا زلزلے نے، اس نے کہا: میرے رب، اگر آپ چاہتے تو آپ تباہ کرچکے ہوتے انہیں اور مجھے ، کیا آپ ہمیں تباہ کریں گیں اس کی وجہ سے جو بے وقوفوں نے کیا ہم میں سے؟ یہ تو صرف آپ کی آ زمائش ہے، آ پ گمراہ کرتے ہیں اس سے جس کو آ پ چاہیں، اور آپ رہنمائی کرتے ہیں اس سے جس کی آپ چاہیں، آ پ ہمارے سرپرست ہیں، تو ہمیں معاف کر دیں، اور ہم پر رحم کریں، اور آپ ہیں بہتر رحم کرنے والوں میں سے،

وَٱكْتُبْ لَنَا فِى هَـٰذِهِ ٱلدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ إِنَّا هُدْنَآ إِلَيْكَ قَالَ عَذَابِىٓ أُصِيبُ بِهِۦ مَنْ أَشَآءُ وَرَحْمَتِى وَسِعَتْ كُلَّ شَىْءٍ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱلَّذِينَ هُم بِـَٔايَـٰتِنَا يُؤْمِنُونَ ﴿١٥٦﴾

156 اور لکھ دیں ہمارے لیے اس دنیا میں اچھا، اور آخرت میں، ہم آپ کی طرف رہنما ہوگۓ ہیں۔ اس نے کہا: میری سزا، میں اسے آگرتا ہوں جس پر میں چاہوں، اور میری رحمت ہر چیز کو گھیری ہوئے ہے، تو میں لکھوں گا اس کو ان کے لیے جو ڈرتے ہیں، اور پیسے دیتے ہیں، اور جو ہماری نشانیوں کا یقین کرتے ہیں،

ٱلَّذِينَ يَتَّبِعُونَ ٱلرَّسُولَ ٱلنَّبِىَّ ٱلْأُمِّىَّ ٱلَّذِى يَجِدُونَهُۥ مَكْتُوبًا عِندَهُمْ فِى ٱلتَّوْرَىٰةِ وَٱلْإِنجِيلِ يَأْمُرُهُم بِٱلْمَعْرُوفِ وَيَنْهَىٰهُمْ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ ٱلطَّيِّبَـٰتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ ٱلْخَبَـٰٓئِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَٱلْأَغْلَـٰلَ ٱلَّتِى كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِهِۦ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَٱتَّبَعُوا۟ ٱلنُّورَ ٱلَّذِىٓ أُنزِلَ مَعَهُۥٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿١٥٧﴾

157 وہ جو پیچھے چلتے ہیں عام نبی کے، جسے وہ پاتے ہیں لکھا ہوا اپنے پاس تورات اور انجیل میں، جو حکم دیتا ہے انہیں مناسب چیز کا، اور منع کرتا ہے انہیں انجان چیز سے، اور حلال کرتا ہے ان کے لیے اچھی چیزیں، اور حرام کرتا ہے ان کے لیے خراب چیزیں، اور اتارتا ہے ان پر سے ان کے بوجھ، اور پھندے جو ان پر تھے، تو جو اس پر یقین کریں، اور اس کی مدد کریں،اور چلیں اس روشنی کے پیچھے جو اس کے ساتھ اتاری گئی ہے، وہ ہیں جو کامیاب ہیں۔

قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنِّى رَسُولُ ٱللَّـهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ فَـَٔامِنُوا۟ بِٱللَّـهِ وَرَسُولِهِ ٱلنَّبِىِّ ٱلْأُمِّىِّ ٱلَّذِى يُؤْمِنُ بِٱللَّـهِ وَكَلِمَـٰتِهِۦ وَٱتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴿١٥٨﴾

158 کہو: اے آدمیوں، میں ہوں رسول خدا کا تم سب کے لیے، وہ جس کی بادشاہی ہے آسمانوں اور زمین کی، نہیں کوئی معبود سوائے اس کے، وہ زندہ کرتا ہے، اور وہ مارتا ہے، تو یقین کرو خدا پر، اور اس کے رسول پر، عام نبی، جو یقین کرتا ہے خدا پر، اور اس کے الفاظ پر، اور پیچھے چلو اس کے تاکہ تم شاید رہنما ہو جاؤ۔

وَمِن قَوْمِ مُوسَىٰٓ أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِٱلْحَقِّ وَبِهِۦ يَعْدِلُونَ ﴿١٥٩﴾

159 اور موسی کے لوگوں میں سے ایک قوم ہے جو رہنمائی کرتی ہے سچ کے ساتھ، اور وہ اس سے انصاف کرتے ہیں،

وَقَطَّعْنَـٰهُمُ ٱثْنَتَىْ عَشْرَةَ أَسْبَاطًا أُمَمًا وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ إِذِ ٱسْتَسْقَىٰهُ قَوْمُهُۥٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْحَجَرَ فَٱنۢبَجَسَتْ مِنْهُ ٱثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًا قَدْ عَلِمَ كُلُّ أُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ وَظَلَّلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلْغَمَـٰمَ وَأَنزَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلْمَنَّ وَٱلسَّلْوَىٰ كُلُوا۟ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا رَزَقْنَـٰكُمْ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ﴿١٦٠﴾

160 اور ہم نے انہیں بارہ قبیلوں میں کاٹا، قومیں، اور ہم نے وحی کی موسی کو جب اس کے لوگوں نے اس سے پانی مانگا کہ مارو اپنی لاٹھی سے پتھر کو، تو اس میں سے نکلے بارہ چشمے، ہر آدمی جان گیا اس کے پینے کی جگہ کو، اور ہم نے ان پر بادل کا سایہ کیا،اور ہم نے اتارا ان پر من اور سلویٰ، کھاؤ ان اچھی چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں، اور انہوں نے ہمارے ساتھ غلط نہیں کیا، لیکن وہ اپنی جانوں کے ساتھ غلط کر رہے تھے،

وَإِذْ قِيلَ لَهُمُ ٱسْكُنُوا۟ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةَ وَكُلُوا۟ مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ وَقُولُوا۟ حِطَّةٌ وَٱدْخُلُوا۟ ٱلْبَابَ سُجَّدًا نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطِيٓـَٔـٰتِكُمْ سَنَزِيدُ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٦١﴾

161 اور جب ان سے کہا گیا: آرام کرو اس شہر میں، اور کھاؤ اس میں سے جہاں سے چاہو، اور کہو: بوجھ اتر گیا۔ اور داخل ہو دروازے میں سے جھکتے ہوئے، ہم معاف کر دیں گے تمہیں تمہاری خطائیں، اور اور مزید دیں گے اچھا کرنے والوں کو،

فَبَدَّلَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مِنْهُمْ قَوْلًا غَيْرَ ٱلَّذِى قِيلَ لَهُمْ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِجْزًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ بِمَا كَانُوا۟ يَظْلِمُونَ ﴿١٦٢﴾

162 تو وہ جنہوں نے غلط کیا ان میں سے، انہوں نے بدل دیا جو ان سے کہا گیا تھا کسی اور کہے سے، تو ہم نے بھیجی ان پرسخت سزا آ سمان میں سے، اس لیے کہ وہ غلط کرتے ہیں،

وَسْـَٔلْهُمْ عَنِ ٱلْقَرْيَةِ ٱلَّتِى كَانَتْ حَاضِرَةَ ٱلْبَحْرِ إِذْ يَعْدُونَ فِى ٱلسَّبْتِ إِذْ تَأْتِيهِمْ حِيتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَيَوْمَ لَا يَسْبِتُونَ لَا تَأْتِيهِمْ كَذَٰلِكَ نَبْلُوهُم بِمَا كَانُوا۟ يَفْسُقُونَ ﴿١٦٣﴾

163 اور پوچھو ان سے اس شہر کے بارے میں جو سمندر کے کنارے تھا، جب وہ زیادتی کرتے تھے سبت میں، جب ان کے پاس آتی تھی ان کی مچھلیاں سبت کے دن، کھلے عام، اور اس دن جب وہ سبت نہیں رکھتے تھے، وہ نہیں آتی تھی ان کے پاس، اسی طرح ہم نے امتحان لیا ان کا اس لیے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے،

وَإِذْ قَالَتْ أُمَّةٌ مِّنْهُمْ لِمَ تَعِظُونَ قَوْمًا ٱللَّـهُ مُهْلِكُهُمْ أَوْ مُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا قَالُوا۟ مَعْذِرَةً إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ ﴿١٦٤﴾

164 اور جب کہا ایک قوم نے ان میں سے: کیوں تم نصیحت کرتے ہو ایسے لوگوں کو جنہیں خدا تباہ کردے گیں یا سزا دیں گے انہیں ایک سخت سزا سے؟ انہوں نے کہا: تاکہ ہمارے پاس کوئی جواب ہو تمہارے رب کے لیے، اور تاکہ وہ شاید ڈریں۔

فَلَمَّا نَسُوا۟ مَا ذُكِّرُوا۟ بِهِۦٓ أَنجَيْنَا ٱلَّذِينَ يَنْهَوْنَ عَنِ ٱلسُّوٓءِ وَأَخَذْنَا ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ بِعَذَابٍۭ بَـِٔيسٍۭ بِمَا كَانُوا۟ يَفْسُقُونَ ﴿١٦٥﴾

165 تو جب وہ بھول گئے اس کو جو انہیں یاد دلایا گیاتھا، ہم نے بچا لیا ان کو جو منع کرتے تھے برائی سے، اور ہم نے پکڑ لیا ان کو جنہوں نے غلط کیا ایک ذلت والی سزا سے، اس لیے کہ وہ نافرمان تھے،

فَلَمَّا عَتَوْا۟ عَن مَّا نُهُوا۟ عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُوا۟ قِرَدَةً خَـٰسِـِٔينَ ﴿١٦٦﴾

166 پھر جب وہ باز نہیں آئے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا، ہم نے ان سے کہا: بن جاؤ ذلیل بندر۔

وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ مَن يَسُومُهُمْ سُوٓءَ ٱلْعَذَابِ إِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيعُ ٱلْعِقَابِ وَإِنَّهُۥ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٦٧﴾

167 اور جب تمہارے رب نے اعلان کیا کہ وہ اٹھائے گا قیامت کے دن تک ان کے خلاف ایسے لوگوں کو جو ان کو دیں گے بری سزا، ا تمہارا رب تیز ہے پکڑ میں، اور وہ معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے،

وَقَطَّعْنَـٰهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ أُمَمًا مِّنْهُمُ ٱلصَّـٰلِحُونَ وَمِنْهُمْ دُونَ ذَٰلِكَ وَبَلَوْنَـٰهُم بِٱلْحَسَنَـٰتِ وَٱلسَّيِّـَٔاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿١٦٨﴾

168 اور ہم نے انہیں کاٹا زمین میں قومیں میں، ان میں سے اچھا کرنے والے، اور ان میں سے کچھ اور کرنے والے،اور ہم نے ان کا امتحان لیا اچھائی سے اور برائی سے تاکہ وہ شاید لوٹ آئیں،

فَخَلَفَ مِنۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَرِثُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ يَأْخُذُونَ عَرَضَ هَـٰذَا ٱلْأَدْنَىٰ وَيَقُولُونَ سَيُغْفَرُ لَنَا وَإِن يَأْتِهِمْ عَرَضٌ مِّثْلُهُۥ يَأْخُذُوهُ أَلَمْ يُؤْخَذْ عَلَيْهِم مِّيثَـٰقُ ٱلْكِتَـٰبِ أَن لَّا يَقُولُوا۟ عَلَى ٱللَّـهِ إِلَّا ٱلْحَقَّ وَدَرَسُوا۟ مَا فِيهِ وَٱلدَّارُ ٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿١٦٩﴾

169 تو ان کے بعد آئے آنے والے، جنہیں کتاب وراثت میں ملی ، وہ لے لیتےہیں وقتی چیزیں اس کمتر کی، اور کہتے ہیں: یہ ہمیں معاف کر دیا جائے گا۔ اور جب آتی ہیں ان کے پاس ان جیسی، تو وہ انہیں بھی لے لیتے ہیں، کیا ان سے معاہدہ نہیں کیا گیا تھا کتاب میں کہ وہ نہیں کہیں خدا کے بارے میں سچ کے سوا؟ اور انہوں نے اچھی طرح پڑھا اس میں، اور آخرت کا گھر بہتر ہے ان کے لیے جو ڈرتے ہیں، کیا تم سمجھتے نہیں؟

وَٱلَّذِينَ يُمَسِّكُونَ بِٱلْكِتَـٰبِ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُصْلِحِينَ ﴿١٧٠﴾

170 اور وہ جو مضبوطی سے پکڑیں کتاب کو، اور دعا کو قائم کریں، ہم ضائع نہیں ہونے دیتے کمائی ٹھیک کرنے والوں کی،

وَإِذْ نَتَقْنَا ٱلْجَبَلَ فَوْقَهُمْ كَأَنَّهُۥ ظُلَّةٌ وَظَنُّوٓا۟ أَنَّهُۥ وَاقِعٌۢ بِهِمْ خُذُوا۟ مَآ ءَاتَيْنَـٰكُم بِقُوَّةٍ وَٱذْكُرُوا۟ مَا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿١٧١﴾

171 اور جب ہم نے پہاڑ اٹھایا ان کے اوپر جیسے کہ وہ ایک سایہ ہو، اور وہ خیال کر رہے تھے کہ وہ ان پر پر گر پڑے گا،لو جو ہم نے تم کو دیا ہے مضبوطی کے ساتھ، اور یاد رکھو جو اس میں ہے تاکہ تم شاید ڈر میں آ جاؤ،

وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنۢ بَنِىٓ ءَادَمَ مِن ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا۟ بَلَىٰ شَهِدْنَآ أَن تَقُولُوا۟ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَـٰذَا غَـٰفِلِينَ ﴿١٧٢﴾

172 اور جب لیا تمہارے رب نے آ دم کے بیٹوں سے، ان کے پیچھے ان کی اولاد سے ، اور گواہ بنایا انہیں اپنی جانوں پر: کیا میں تمہارا رب نہیں؟ انہوں نے کہا: بالکل، ہم گواہی دیتے ہیں۔ کہ تم کہو قیامت کے دن: ہم تو اس سے لاپرواہ تھے۔

أَوْ تَقُولُوٓا۟ إِنَّمَآ أَشْرَكَ ءَابَآؤُنَا مِن قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِّنۢ بَعْدِهِمْ أَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ ٱلْمُبْطِلُونَ ﴿١٧٣﴾

173 یا یہ کہ تم کہو: ہمارے باپ دادا نے شریک کیا ہم سے پہلے، اور ہم ان کے بعد آنے والی اولاد تھے، کیا آ پ ہمیں تباہ کریں گے اس کے لیے جو گھڑنے والوں نے کیا؟

وَكَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ ٱلْـَٔايَـٰتِ وَلَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿١٧٤﴾

174 اور اسی طرح ہم اپنی نشانیاں کھول کر دکھاتے ہیں، اور تاکہ وہ شاید لوٹ آئیں،

وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ٱلَّذِىٓ ءَاتَيْنَـٰهُ ءَايَـٰتِنَا فَٱنسَلَخَ مِنْهَا فَأَتْبَعَهُ ٱلشَّيْطَـٰنُ فَكَانَ مِنَ ٱلْغَاوِينَ ﴿١٧٥﴾

175 اور پڑھ کر سناؤ انہیں خبر اس کی جس کو ہم نے اپنی نشانیاں دی، تو وہ ان سے جداہوگیا، تو شیطان نے اس کا پیچھا کیا، اور وہ ہو گیا گمراہوں میں سے،

وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَـٰهُ بِهَا وَلَـٰكِنَّهُۥٓ أَخْلَدَ إِلَى ٱلْأَرْضِ وَٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ فَمَثَلُهُۥ كَمَثَلِ ٱلْكَلْبِ إِن تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَث ذَّٰلِكَ مَثَلُ ٱلْقَوْمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا فَٱقْصُصِ ٱلْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ ﴿١٧٦﴾

176 اور اگر ہم چاہتے تو ہم اس کو اونچا کر دیتے ان سے، لیکن وہ زمین میں ہی رہ گیا، اور چلا اپنی خواہشات کے پیچھے، تو اس کی مثال کتے کی مثال جیسی ہے، اگر تم اسے گود میں لو تووہ زبان نکالتا ہے، یا اگر تم اسے چھوڑ دو تو بھی وہ زبان نکالتا ہے، وہ مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہا، تو بتاؤ انہیں قصہ تاکہ وہ شاید سوچیں،

سَآءَ مَثَلًا ٱلْقَوْمُ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا وَأَنفُسَهُمْ كَانُوا۟ يَظْلِمُونَ ﴿١٧٧﴾

177 بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہا، اور وہ اپنی جانوں کے ساتھ غلط کر رہے ہیں،

مَن يَهْدِ ٱللَّـهُ فَهُوَ ٱلْمُهْتَدِى وَمَن يُضْلِلْ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ ﴿١٧٨﴾

178 جس کسی کی خدا رہنمائی کرے، تو وہ ہے رہنمائی والا،اور جس کسی کو وہ گمراہ کرے، تو وہ ہیں ہارنے والے،

وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ ءَاذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ كَٱلْأَنْعَـٰمِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْغَـٰفِلُونَ ﴿١٧٩﴾

179 اور ہم نے پھیلائے ہیں جہنم کے لیے بہت سے جن اور انسان میں سے، ان کے دل ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں، اور ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے نہیں، اور ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے نہیں، وہ ہیں مویشی جیسے، بلکہ وہ زیادہ گمراہ ہیں: وہ ہیں جو لاپرواہ ہیں،

وَلِلَّـهِ ٱلْأَسْمَآءُ ٱلْحُسْنَىٰ فَٱدْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا۟ ٱلَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِىٓ أَسْمَـٰٓئِهِۦ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١٨٠﴾

180 اور خدا کے لیے ہیں اچھے نام، تو پکارو اس کو ان سے، اور چھوڑ دو ان جو بگاڑ کرتے ہیں اس کے ناموں میں، انہیں بدلہ دیا جائے گا اس کا جو وہ کر رہے ہیں،

وَمِمَّنْ خَلَقْنَآ أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِٱلْحَقِّ وَبِهِۦ يَعْدِلُونَ ﴿١٨١﴾

181 اور ان میں سے جن کو ہم نے قوم بنایا، وہ رہنمائی کرتے ہیں سچ سے، اور وہ اس سے انصاف کرتے ہیں،

وَٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ ﴿١٨٢﴾

182 اور وہ جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہا،ہم انہیں آہستہ آہستہ لیں گے جہاں سے ان کو پتہ نہیں،

وَأُمْلِى لَهُمْ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ ﴿١٨٣﴾

183 اور میں انہیں ڈھیل دیتا ہوں، میری چال مضبوط ہے،

أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا۟ مَا بِصَاحِبِهِم مِّن جِنَّةٍ إِنْ هُوَ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ ﴿١٨٤﴾

184 کیا وہ سوچتے نہیں؟ ان کے ساتھی پر کوئی جن نہیں چڑھا ہے، وہ تو ہے صرف ایک کھلا ڈرانے والا،

أَوَلَمْ يَنظُرُوا۟ فِى مَلَكُوتِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا خَلَقَ ٱللَّـهُ مِن شَىْءٍ وَأَنْ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ قَدِ ٱقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ﴿١٨٥﴾

185 کیا وہ نہیں دیکھتے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کو،اورہر اس چیز کو جو خدا نے بنائی؟ اور یہ کہ شاید ان کا وقت قریب آ چکا ہے؟ تو یہ کس بات پر اس کے بعد یقین کریں گے؟

مَن يُضْلِلِ ٱللَّـهُ فَلَا هَادِىَ لَهُۥ وَيَذَرُهُمْ فِى طُغْيَـٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ ﴿١٨٦﴾

186 جس کسی کو خدا گمراہ کر ے، تو کوئی نہیں رہنما اس کے لیے، اوروہ انہیں چھوڑ ے ہوۓ ہے ان کی سرکشی میں اندھا بھٹکتے ہوۓ،

يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ رَبِّى لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَآ إِلَّا هُوَ ثَقُلَتْ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ لَا تَأْتِيكُمْ إِلَّا بَغْتَةً يَسْـَٔلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِىٌّ عَنْهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ ٱللَّـهِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ﴿١٨٧﴾

187 وہ پوچھیں گے تم سے گھڑی کے بارے میں،کب آمد ہے اس کی؟ کہو: اس کا علم صرف میرے رب کے پاس ہے۔ کوئی نہیں ظاہر کر سکتا اس کا وقت سوائے اس کے، بھاری ہے وہ آسمانوں اور زمین پر، وہ نہیں آۓ گی تم پر مگر اچانک سے، وہ تم سے پوچھیں گے کہ جیسے انہیں بڑا خیال ہے اس کا، کہو: اس کا علم صرف خدا کے پاس ہے۔ اور لیکن زیادہ تر آدمی نہیں جانتے،

قُل لَّآ أَمْلِكُ لِنَفْسِى نَفْعًا وَلَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّـهُ وَلَوْ كُنتُ أَعْلَمُ ٱلْغَيْبَ لَٱسْتَكْثَرْتُ مِنَ ٱلْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِىَ ٱلسُّوٓءُ إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴿١٨٨﴾

188 کہو: میں طاقت نہیں رکھتا اپنی جان کے لیے فائدے اور نقصان پر سوائے وہ جو خدا چاہیں، اور اگر مجھے غیب پتہ ہوتا تو میں بہتر میں سے حاصل کرلیتا ، اور مجھے برائی نہیں چھوتی، میں تو صرف ایک ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ان لوگوں کے لیے جو یقین رکھتے ہیں،

هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَٰحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا فَلَمَّا تَغَشَّىٰهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِيفًا فَمَرَّتْ بِهِۦ فَلَمَّآ أَثْقَلَت دَّعَوَا ٱللَّـهَ رَبَّهُمَا لَئِنْ ءَاتَيْتَنَا صَـٰلِحًا لَّنَكُونَنَّ مِنَ ٱلشَّـٰكِرِينَ ﴿١٨٩﴾

189 وہ ہے جس نے بنایاتمہیں ایک جان سے، اور بنائی اس سے اس کی جوڑی تاکہ وہ آرام کرے اس میں، اور جب اس نے اسے ڈھانپ لیا، تو اس نے اٹھایا ایک ہلکا اٹھانا،اورگئی اس کے ساتھ، تو جب وہ بھاری ہوگیا، تو انہوں نے پکارا خدا کو، ان دونوں کارب، اگر آپ نے ہمیں دیا ٹھیک ٹھاک، تو ہم ہوں گے شکر کرنے والوں میں سے،

فَلَمَّآ ءَاتَىٰهُمَا صَـٰلِحًا جَعَلَا لَهُۥ شُرَكَآءَ فِيمَآ ءَاتَىٰهُمَا فَتَعَـٰلَى ٱللَّـهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿١٩٠﴾

190 تو جب اس نے انہیں دیا ٹھیک ٹھاک، تو انہوں نے بنا دیے شریک اس کے ساتھ جو اس نے ان دونوں کو دیا، اور بلند ہے خدا ان سے جو وہ شریک کر رہے ہیں،

أَيُشْرِكُونَ مَا لَا يَخْلُقُ شَيْـًٔا وَهُمْ يُخْلَقُونَ ﴿١٩١﴾

191 کیا وہ شریک کر رہے ہیں اس کو جو کچھ نہیں بنا رہا ہے، اور وہ بنائے گئے ہیں؟

وَلَا يَسْتَطِيعُونَ لَهُمْ نَصْرًا وَلَآ أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ ﴿١٩٢﴾

192 اور وہ نہیں کرسکتے ان کی مدد، اور نہ اپنے آپ کی مدد کرتے ہیں؟

وَإِن تَدْعُوهُمْ إِلَى ٱلْهُدَىٰ لَا يَتَّبِعُوكُمْ سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ أَدَعَوْتُمُوهُمْ أَمْ أَنتُمْ صَـٰمِتُونَ ﴿١٩٣﴾

193 اور اگر تم پکارو انہیں رہنمائی کی طرف، وہ نہیں چلتے تمہارے پیچھے، ایک ہی بات ہے ان کے لیے کہ تم انہیں پکارو یا تم چپ رہو،

إِنَّ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ فَٱدْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا۟ لَكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿١٩٤﴾

194 وہ جنہیں تم پکارتے ہو خدا کے علاوہ، وہ بندے ہیں تم جیسے، تو پکارو انہیں، اور ان کو جواب دینے دو تمہیں، اگر تم سچ بولتے ہو،

أَلَهُمْ أَرْجُلٌ يَمْشُونَ بِهَآ أَمْ لَهُمْ أَيْدٍ يَبْطِشُونَ بِهَآ أَمْ لَهُمْ أَعْيُنٌ يُبْصِرُونَ بِهَآ أَمْ لَهُمْ ءَاذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا قُلِ ٱدْعُوا۟ شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ كِيدُونِ فَلَا تُنظِرُونِ ﴿١٩٥﴾

195 کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلتے ہیں؟ یا کیا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑتے ہیں؟ یا کیا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہیں؟ یا کیا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہیں؟ کہو: پکارو اپنے شریکوں کو پھر چال چلو میرے خلاف، تو مجھے مہلت نہیں دینا،

إِنَّ وَلِـِّۧىَ ٱللَّـهُ ٱلَّذِى نَزَّلَ ٱلْكِتَـٰبَ وَهُوَ يَتَوَلَّى ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿١٩٦﴾

196 میرے سرپرست ہیں خدا جنہوں نے اتاری کتاب، اور وہ ہے سرپرست اچھا کرنے والوں کا،

وَٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَآ أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ ﴿١٩٧﴾

197 اور وہ جن کو تم پکارتے ہو اس کے علاوہ، وہ تمہاری مدد نہیں کرسکتے ، اوروہ نہ اپنے آپ کی مدد کرتے ہیں۔

وَإِن تَدْعُوهُمْ إِلَى ٱلْهُدَىٰ لَا يَسْمَعُوا۟ وَتَرَىٰهُمْ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ ﴿١٩٨﴾

198 اور اگر تم پکارو انہیں رہنمائی کی طرف، وہ نہیں سنتے، اور تم دیکھتے ہو انہیں تمہاری طرف نظریں کرتے ہوئے، اور وہ دیکھتے نہیں،

خُذِ ٱلْعَفْوَ وَأْمُرْ بِٱلْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ ٱلْجَـٰهِلِينَ ﴿١٩٩﴾

199 درگزر کرو ،اور حکم دو مناسب چیز کا، اور مڑ جاؤ لاعلموں سے،

صفحہ 4 از 5 | کل 206 آیت / آیات