|
أَوَلَمْ يَهْدِ لِلَّذِينَ يَرِثُونَ ٱلْأَرْضَ مِنۢ بَعْدِ أَهْلِهَآ أَن لَّوْ نَشَآءُ أَصَبْنَـٰهُم بِذُنُوبِهِمْ وَنَطْبَعُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ ﴿١٠٠﴾ |
100 کیا یہ رہنمائی نہیں کرتی ان کی جنہوں نے ورثے میں زمین لی اس کے رہنے والوں کے بعد، کہ اگر ہم چاہتے تو ہم آ گراتیں ان پر ان کے گناہوں کی وجہ سے، اور مہر لگا دیتے ان کے دلوں پر، تو وہ سن نہیں سکتے؟ |
||
|
تِلْكَ ٱلْقُرَىٰ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنۢبَآئِهَا وَلَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَمَا كَانُوا۟ لِيُؤْمِنُوا۟ بِمَا كَذَّبُوا۟ مِن قَبْلُ كَذَٰلِكَ يَطْبَعُ ٱللَّـهُ عَلَىٰ قُلُوبِ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿١٠١﴾ |
101 وه شہر ، ہم تمہیں بتاتے ہیں ان کی خبروں میں سے، اور آئے ان کے رسول ان کے پاس کھلے ثبوتوں کے ساتھ، تو وہ یقین کرنے والے نہیں تھے اس پر جسے وہ پہلے جھوٹ کہہ چکے تھے، اسی طرح خدا مہر لگا دیتا ہے دلوں پر انکار کرنے والوں کے، |
||
|
وَمَا وَجَدْنَا لِأَكْثَرِهِم مِّنْ عَهْدٍ وَإِن وَجَدْنَآ أَكْثَرَهُمْ لَفَـٰسِقِينَ ﴿١٠٢﴾ |
102 اور ہم نے نہیں پایا ان میں سے زیادہ تر میں کوئی عہد، اور ہم نے پایا ان میں سے زیادہ تر کو نافرمان، |
||
|
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنۢ بَعْدِهِم مُّوسَىٰ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦ فَظَلَمُوا۟ بِهَا فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُفْسِدِينَ ﴿١٠٣﴾ |
103 پھر ہم نے اٹھایا ان کے بعد موسی کو ہماری نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے بڑوں کے لیے، تو انہوں نے غلط کیا ان کے ساتھ، تو دیکھو کیا تھا انجام برائی کرنے والوں کا، |
||
|
وَقَالَ مُوسَىٰ يَـٰفِرْعَوْنُ إِنِّى رَسُولٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٠٤﴾ |
104 اور موسی نے کہا: اے فرعون، میں رسول ہوں جہانوں کے رب کی طرف سے، |
||
|
حَقِيقٌ عَلَىٰٓ أَن لَّآ أَقُولَ عَلَى ٱللَّـهِ إِلَّا ٱلْحَقَّ قَدْ جِئْتُكُم بِبَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ فَأَرْسِلْ مَعِىَ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿١٠٥﴾ |
105 لازم ہے مجھ پر کہ میں نہیں کہوں خدا کے بارے میں سوائے سچ کے، میں لے کر آیا ہوں تمہارے لیے ایک کھلا ثبوت تمہارے رب کی طرف سے، تو بھیج دو میرے ساتھ اسرائیل کے بیٹوں کو۔ |
||
|
قَالَ إِن كُنتَ جِئْتَ بِـَٔايَةٍ فَأْتِ بِهَآ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ﴿١٠٦﴾ |
106 کہا اس نے: اگر تم نشانی لے کر آئے ہو تو اسے لے آؤ، اگر تم سچ بولنے والوں میں سے ہو۔ |
||
|
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ ﴿١٠٧﴾ |
107 تو اس نے اپنی لاٹھی پھینکی، تو وہ ایک کھلا سانپ بن گئی، |
||
|
وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ ﴿١٠٨﴾ |
108 اور اس نے اپنا ہاتھ نکالا، تو وہ دیکھنے والوں کے لیے سفید ہوگیا، |
||
|
قَالَ ٱلْمَلَأُ مِن قَوْمِ فِرْعَوْنَ إِنَّ هَـٰذَا لَسَـٰحِرٌ عَلِيمٌ ﴿١٠٩﴾ |
109 کہا بڑوں نے فرعون کے لوگوں میں سے: یہ تو ایک جاننے والا جادوگر ہے |
||
|
يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُمْ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ ﴿١١٠﴾ |
110 جو چاہتا ہے کہ تمہیں نکال دے تمہاری زمین سے، تو کیا ہے حکم تمہارا؟ |
||
|
قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَأَرْسِلْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ ﴿١١١﴾ |
111 انہوں نے کہا: ٹال دو اس کو اور اس کے بھائی کو، اور بھیجو شہروں میں جمع کرنے والے، |
||
|
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَـٰحِرٍ عَلِيمٍ ﴿١١٢﴾ |
112 وہ لے کر آ ئیں گے تمہارے پاس ہر جاننے والے جادوگر کو۔ |
||
|
وَجَآءَ ٱلسَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوٓا۟ إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَـٰلِبِينَ ﴿١١٣﴾ |
113 اور آۓ جادوگر فرعون کے پاس، انہوں نے کہا: ہمارے لیے کمائی ہے اگر ہم غالب آجائیں؟ |
||
|
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ لَمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ﴿١١٤﴾ |
114 کہا اس نے: ہاں، اور تم قریب والوں میں سے ہو جاؤ گے۔ |
||
|
قَالُوا۟ يَـٰمُوسَىٰٓ إِمَّآ أَن تُلْقِىَ وَإِمَّآ أَن نَّكُونَ نَحْنُ ٱلْمُلْقِينَ ﴿١١٥﴾ |
115 انہوں نے کہا: اے موسی، کیا تم پھینکو گے، یا ہم ہو پھینکنے والوں میں سے؟ |
||
|
قَالَ أَلْقُوا۟ فَلَمَّآ أَلْقَوْا۟ سَحَرُوٓا۟ أَعْيُنَ ٱلنَّاسِ وَٱسْتَرْهَبُوهُمْ وَجَآءُو بِسِحْرٍ عَظِيمٍ ﴿١١٦﴾ |
116 اس نے کہا: تم پھینکو، تو جب انہوں نے پھینکا، تو انہوں نے جادو کر دیا آدمیوں کی آنکھوں پر، اور ان کو گھبراہٹ میں ڈال دیا، اور وہ لے کر آئے ایک بڑا جادو، |
||
|
وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ﴿١١٧﴾ |
117 اور ہم نے وحی کی موسی کو : پھینکو اپنی لاٹھی، تو وہ نگل گئی اس کو جو وہ بہکا رہے تھے، |
||
|
فَوَقَعَ ٱلْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١١٨﴾ |
118 تو سچ ثابت ہو گیا، اور اور جھوٹ ثابت ہو گیا جو وہ کر رہے تھے، |
||
|
فَغُلِبُوا۟ هُنَالِكَ وَٱنقَلَبُوا۟ صَـٰغِرِينَ ﴿١١٩﴾ |
119 اور وہ وہی ہر دیے گئے، اور وہ لوٹے ذلیل ہو کر، |
||
|
وَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَـٰجِدِينَ ﴿١٢٠﴾ |
120 اور پھینک دیے جادوگروں نے جھکتے ہوئے، |
||
|
قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٢١﴾ |
121 انہوں نے کہا: ہم نے یقین کیا جہانوں کے رب پر، |
||
|
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ﴿١٢٢﴾ |
122 رب موسی اور ہارون کے۔ |
||
|
قَالَ فِرْعَوْنُ ءَامَنتُم بِهِۦ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ إِنَّ هَـٰذَا لَمَكْرٌ مَّكَرْتُمُوهُ فِى ٱلْمَدِينَةِ لِتُخْرِجُوا۟ مِنْهَآ أَهْلَهَا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿١٢٣﴾ |
123 کہا فرعون نے : تم اس نے اس پر یقین کیا اس سے پہلے کہ میں نے تمہیں اجازت دی، یہ ایک چال ہے جو تم نے سوچی شہر میں تاکہ تم نکال دو اس میں سے اس کے رہنے والوں کو، تو تم جان لو گے، |
||
|
لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَـٰفٍ ثُمَّ لَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿١٢٤﴾ |
124 میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دوں گا مخالف سمتوں سے، پھر میں تمہیں چڑھا دوں گا سولی پر، سب کے سب کو، |
||
|
قَالُوٓا۟ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ ﴿١٢٥﴾ |
125 انہوں نے کہا: ہم اپنے رب کی طرف لوٹائیں جا رہے ہیں، |
||
|
وَمَا تَنقِمُ مِنَّآ إِلَّآ أَنْ ءَامَنَّا بِـَٔايَـٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتْنَا رَبَّنَآ أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ ﴿١٢٦﴾ |
126 اور تم ہم سے انتقام نہیں لے رہے ہو سوائے اس لیے کے کہ ہم نے یقین کیا اپنے رب کی نشانیوں پر جب وہ ہمارے پاس آئیں، ہمارے رب ہم پر بھرپور صبر ڈالیں، اور ہمیں لیں فرمابرداروں میں سے۔ |
||
|
وَقَالَ ٱلْمَلَأُ مِن قَوْمِ فِرْعَوْنَ أَتَذَرُ مُوسَىٰ وَقَوْمَهُۥ لِيُفْسِدُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ وَيَذَرَكَ وَءَالِهَتَكَ قَالَ سَنُقَتِّلُ أَبْنَآءَهُمْ وَنَسْتَحْىِۦ نِسَآءَهُمْ وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قَـٰهِرُونَ ﴿١٢٧﴾ |
127 اور کہا بڑے لوگوں نے فرعون کے لوگوں میں سے: کیا تم چھوڑ دو گے موسی کو، اور اس کے لوگوں کو، کہ وہ زمین میں برائی کریں اور چھوڑ دیں تمہیں اور تمہارے خداؤں کو؟ کہا اس نے: ہم قتل کریں گے ان کے بیٹوں کو، اور جینے دیں گے ان کی عورتوں کو، اور ہم ان پر قادر ہیں۔ |
||
|
قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ ٱسْتَعِينُوا۟ بِٱللَّـهِ وَٱصْبِرُوٓا۟ إِنَّ ٱلْأَرْضَ لِلَّـهِ يُورِثُهَا مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ وَٱلْعَـٰقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ﴿١٢٨﴾ |
128 موسی نے اپنے لوگوں سے کہا: خدا سے مدد مانگو، اور صبر کرو، زمین خدا کی ہے، وہ وارث بنا دیتے ہیں اس کا جس کو وہ چاہیں اپنے بندوں میں سے، اور انجام ڈرنے والوں کے لیے ہے۔ |
||
|
قَالُوٓا۟ أُوذِينَا مِن قَبْلِ أَن تَأْتِيَنَا وَمِنۢ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا قَالَ عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ فَيَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ﴿١٢٩﴾ |
129 انہوں نے کہا: ہم تمہارے آنے سے پہلے بھی تکلیف میں تھے، اور تمہارے آ جانے کے بعد بھی۔ کہا اس نے: ہو سکتا ہے کہ تمہارا رب تباہ کردے تمہارے دشمن کو ، اور بنادے تمہیں نائب زمین پر، تو وہ دیکھے کہ تم کیا کرتے ہو۔ |
||
|
وَلَقَدْ أَخَذْنَآ ءَالَ فِرْعَوْنَ بِٱلسِّنِينَ وَنَقْصٍ مِّنَ ٱلثَّمَرَٰتِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ ﴿١٣٠﴾ |
130 اور ہم نے پکڑا فرعون کے خاندان کو برسوں کی تنگی سے، اور پھلوں کی کمی سے تاکہ وہ شاید یاد کریں، |
||
|
فَإِذَا جَآءَتْهُمُ ٱلْحَسَنَةُ قَالُوا۟ لَنَا هَـٰذِهِۦ وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَطَّيَّرُوا۟ بِمُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَلَآ إِنَّمَا طَـٰٓئِرُهُمْ عِندَ ٱللَّـهِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿١٣١﴾ |
131 تو جب آ ئی ان کے پاس اچھائی، تو کہا انہوں نے: یہ ہمارے لیے ہے۔ اور جب آ گری ان پر برائی، تو وہ اسے موسیٰ اور اس کے ساتھ والوں کی وجہ سے نحوست سمجھیں،سچ میں ان کی نحوست تو خدا ہی کے پاس تھی، لیکن ان میں سے زیادہ تر نہیں جانتے، |
||
|
وَقَالُوا۟ مَهْمَا تَأْتِنَا بِهِۦ مِنْ ءَايَةٍ لِّتَسْحَرَنَا بِهَا فَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ ﴿١٣٢﴾ |
132 اور کہا انہوں نے: تم ہمارے پاس جو بھی نشانی لے آؤ، تاکہ اس سے ہم پر جادو کرو،تو ہم تم پر یقین نہیں کریں گے، |
||
|
فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلطُّوفَانَ وَٱلْجَرَادَ وَٱلْقُمَّلَ وَٱلضَّفَادِعَ وَٱلدَّمَ ءَايَـٰتٍ مُّفَصَّلَـٰتٍ فَٱسْتَكْبَرُوا۟ وَكَانُوا۟ قَوْمًا مُّجْرِمِينَ ﴿١٣٣﴾ |
133 تو بھیجا ہم نے ان پر سیلاب،اور ٹڈّیاں،اور جوئیں،اور مینڈک اور خون، کھلی نشانیاں، تو انہوں نے غرور کیا، اور وہ تھے مجرم لوگ، |
||
|
وَلَمَّا وَقَعَ عَلَيْهِمُ ٱلرِّجْزُ قَالُوا۟ يَـٰمُوسَى ٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ لَئِن كَشَفْتَ عَنَّا ٱلرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَكَ وَلَنُرْسِلَنَّ مَعَكَ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿١٣٤﴾ |
134 تو جب آگری ان پر سخت سزا، تو انہوں نے کہا: اے موسی، پکارو تم ہمارے لیے اپنے رب کو، اس معاہدے کے تحت جو اس نے تمہارے ساتھ کیا ہے: اگر وہ ہٹا دے ہم پر سے سخت سزا، تو ہم تمہارا یقین کرلیں گے ، اور بھیج دیں گے تمہارے ساتھ اسرائیل کے بیٹوں کو، |
||
|
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ ٱلرِّجْزَ إِلَىٰٓ أَجَلٍ هُم بَـٰلِغُوهُ إِذَا هُمْ يَنكُثُونَ ﴿١٣٥﴾ |
135 تو جب ہم نے ان سے وہ سخت سزا ایک وقت تک کے لیے ہٹا دی، جس تک انہیں پہنچنا تھا، تو انہوں نے وعدہ توڑ دیا، |
||
|
فَٱنتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ بِأَنَّهُمْ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا وَكَانُوا۟ عَنْهَا غَـٰفِلِينَ ﴿١٣٦﴾ |
136 تو ہم نے ان سے انتقام لیا ، اور ڈبو دیا انہیں دریا میں اس لیے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہا، اور وہ ان سے لاپروا تھے، |
||
|
وَأَوْرَثْنَا ٱلْقَوْمَ ٱلَّذِينَ كَانُوا۟ يُسْتَضْعَفُونَ مَشَـٰرِقَ ٱلْأَرْضِ وَمَغَـٰرِبَهَا ٱلَّتِى بَـٰرَكْنَا فِيهَا وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ ٱلْحُسْنَىٰ عَلَىٰ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ بِمَا صَبَرُوا۟ وَدَمَّرْنَا مَا كَانَ يَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَقَوْمُهُۥ وَمَا كَانُوا۟ يَعْرِشُونَ ﴿١٣٧﴾ |
137 اور ہم نے وراثت میں دیا ان لوگوں کو جو کمزور تھے زمین کا مشرق اور مغرب،جس میں ہم نے برکت رکھی، اور پورا ہوگیا اچھا لفظ تمہارے رب کا اسرائیل کے بیٹوں پر، اس لیے کہ انہوں نے صبر کیا، اورہم نے ببرباد کر دیا جو فرعون نے بنایا اور اس کی قوم نے، اور جو وہ اونچا کرتے تھے، |
||
|
وَجَـٰوَزْنَا بِبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱلْبَحْرَ فَأَتَوْا۟ عَلَىٰ قَوْمٍ يَعْكُفُونَ عَلَىٰٓ أَصْنَامٍ لَّهُمْ قَالُوا۟ يَـٰمُوسَى ٱجْعَل لَّنَآ إِلَـٰهًا كَمَا لَهُمْ ءَالِهَةٌ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ ﴿١٣٨﴾ |
138 اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر کے پار لے گئے، تو وہ آئے ایک لوگ پر جو ٹھہرے ہوۓ تھے بتوں پر ان کے، انہوں نے کہا: اے موسی، بناؤ ہمارے لیے ایک معبود، جیسے ان کے معبودہیں۔کہا اس نے: تم لاعلم لوگ ہو، |
||
|
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِيهِ وَبَـٰطِلٌ مَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١٣٩﴾ |
139 یہ جو ہیں، تباہ کردیا جائے گا جس میں وہ لگے ہوۓ ہیں، اور جھوٹ ہے جو وہ کر رہے ہیں۔ |
||
|
قَالَ أَغَيْرَ ٱللَّـهِ أَبْغِيكُمْ إِلَـٰهًا وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٤٠﴾ |
140 کہا اس نے: کیا میں تلاش کروں تمہارے لیے خدا کے علاوہ کوئی اور معبود، اور وہ ہیں جنہوں نے تمہیں ترجیح دی سارے جہانوں پر۔ |
||
|
وَإِذْ أَنجَيْنَـٰكُم مِّنْ ءَالِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوٓءَ ٱلْعَذَابِ يُقَتِّلُونَ أَبْنَآءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَآءَكُمْ وَفِى ذَٰلِكُم بَلَآءٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ ﴿١٤١﴾ |
141 اور جب ہم نے تمہیں بچایا فرعون کے خاندان سے، جو تمہیں بری سزا دے رہے تھے، تمہارے بیٹوں کو قتل کر رہے تھے، اور تمہاری عورتوں کو جینے دے رہے تھے، اور اس میں امتحان تھا تمہارے رب کی طرف سے بڑا، |
||
|
وَوَٰعَدْنَا مُوسَىٰ ثَلَـٰثِينَ لَيْلَةً وَأَتْمَمْنَـٰهَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيقَـٰتُ رَبِّهِۦٓ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً وَقَالَ مُوسَىٰ لِأَخِيهِ هَـٰرُونَ ٱخْلُفْنِى فِى قَوْمِى وَأَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِيلَ ٱلْمُفْسِدِينَ ﴿١٤٢﴾ |
142 اور ہم نے وعدہ کیا موسی سے تیس راتوں کا، اورہم نے انہیں پورا کیا دس اور سے، تو اس نے پورا کیا مقررہ وقت اس کے رب کا، چالیس راتیں، اور موسی نے کہا اپنے بھائی ہارون سے: تم میرے نائب بنو میرے لوگوں میں، اور ٹھیک کرو، اور نہیں پیچھے چلو برائی کرنے والوں کے راستے پر۔ |
||
|
وَلَمَّا جَآءَ مُوسَىٰ لِمِيقَـٰتِنَا وَكَلَّمَهُۥ رَبُّهُۥ قَالَ رَبِّ أَرِنِىٓ أَنظُرْ إِلَيْكَ قَالَ لَن تَرَىٰنِى وَلَـٰكِنِ ٱنظُرْ إِلَى ٱلْجَبَلِ فَإِنِ ٱسْتَقَرَّ مَكَانَهُۥ فَسَوْفَ تَرَىٰنِى فَلَمَّا تَجَلَّىٰ رَبُّهُۥ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُۥ دَكًّا وَخَرَّ مُوسَىٰ صَعِقًا فَلَمَّآ أَفَاقَ قَالَ سُبْحَـٰنَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا۠ أَوَّلُ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٤٣﴾ |
143 اور جب موسی ہمارے مقررہ وقت پر آیا،اور اس کے رب نے اس سے بات کی، اس نے کہا: اے میرے رب، دکھائیں مجھے تاکہ میں آپ کو دیکھوں۔ کہا اس نے: تم مجھے نہیں دیکھو گے، لیکن دیکھو پہاڑ کی طرف، تو وہ اگر کھڑا رہا اپنے مقام پر، تو تم مجھے دیکھو گے۔تو جب اس کا رب پہاڑ پر ظاہر ہوا تو اس نے اسے خاک کر دیا، اور موسی گر گیا بے ہوش ہو کر، اور جب وہ ہوش میں آ یا، اس نے کہا: پاک ہیں آپ، میں توبہ کرتا ہوں آ پ سے، اور میں پہلا ہوں یقین رکھنے والوں میں۔ |
||
|
قَالَ يَـٰمُوسَىٰٓ إِنِّى ٱصْطَفَيْتُكَ عَلَى ٱلنَّاسِ بِرِسَـٰلَـٰتِى وَبِكَلَـٰمِى فَخُذْ مَآ ءَاتَيْتُكَ وَكُن مِّنَ ٱلشَّـٰكِرِينَ ﴿١٤٤﴾ |
144 اس نے کہا: اے موسی، میں نے تمہیں چنا ہے آدمیوں پر اپنے پیغامات اور اپنے بات کرنے سے، تو پکڑو جو میں نے تمہیں دیا ہے، اور ہو شکرگزاروں میں سے۔ |
||
|
وَكَتَبْنَا لَهُۥ فِى ٱلْأَلْوَاحِ مِن كُلِّ شَىْءٍ مَّوْعِظَةً وَتَفْصِيلًا لِّكُلِّ شَىْءٍ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَأْمُرْ قَوْمَكَ يَأْخُذُوا۟ بِأَحْسَنِهَا سَأُو۟رِيكُمْ دَارَ ٱلْفَـٰسِقِينَ ﴿١٤٥﴾ |
145 اور ہم نے لکھی اس کے لیے تختیوں میں ہر چیز کی نصیحت، اور تفصیل ہر چیز کی، تو پکڑو اسے مضبوطی سے، اور حکم دو اپنے لوگوں کو کہ وہ اس میں سے بہترین کو لیں، میں دکھاؤں گا تمہیں نافرمانوں کا گھر، |
||
|
سَأَصْرِفُ عَنْ ءَايَـٰتِىَ ٱلَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِى ٱلْأَرْضِ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ وَإِن يَرَوْا۟ كُلَّ ءَايَةٍ لَّا يُؤْمِنُوا۟ بِهَا وَإِن يَرَوْا۟ سَبِيلَ ٱلرُّشْدِ لَا يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا وَإِن يَرَوْا۟ سَبِيلَ ٱلْغَىِّ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا وَكَانُوا۟ عَنْهَا غَـٰفِلِينَ ﴿١٤٦﴾ |
146 میں پھیر دوں گا اپنی نشانیوں سے ان کو جو تکبر کرتے ہیں زمین میں بغیر کسی وجہ کے، اور اگر وہ ہر نشانی دیکھ بھی لیں تو وہ اس پر یقین نہیں کریں گے ، اور اگر وہ دیکھیں صحیح راستہ ، تو وہ نہیں لیں گے اسے راستہ،اور اگر وہ دیکھیں گے گمراہی کا راستہ, تو وہ لے لیں گے اسے راستہ، یہ اس لیےکہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہا، اور وہ ان سے غافل تھے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا وَلِقَآءِ ٱلْـَٔاخِرَةِ حَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ هَلْ يُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١٤٧﴾ |
147 اور وہ جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہا، اور آخرت کی ملاقات کو، ان کے کیے بیکارہو گئے، کیا انہیں بدلہ دیا جائے گا سوائے اس کے جو وہ کیا کرتے تھے؟ |
||
|
وَٱتَّخَذَ قَوْمُ مُوسَىٰ مِنۢ بَعْدِهِۦ مِنْ حُلِيِّهِمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهُۥ خُوَارٌ أَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّهُۥ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا ٱتَّخَذُوهُ وَكَانُوا۟ ظَـٰلِمِينَ ﴿١٤٨﴾ |
148 اور موسی کے لوگوں نے لے لیا، اس کے بعد، زیورات میں سے ایک بچھڑا جو ایک آواز نکالتا تھا، کیا وہ دیکھ نہیں رہیں تھے کہ نہ وہ ان سے بات کر تا ہے، اورنہ وہ انہیں رہنمائی دیتا ہے راستے پر؟ انہوں نے اسے لے لیا، اور وہ غلط کرنے والے ہو گئے۔ |
||
|
وَلَمَّا سُقِطَ فِىٓ أَيْدِيهِمْ وَرَأَوْا۟ أَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوا۟ قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ ﴿١٤٩﴾ |
149 اور جب وہ گرا دیا گیا ان کے سامنے، اور انہوں نے دیکھا کہ وہ گمراہ ہو گئے، انہوں نے کہا: اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہیں کیا، اور ہمیں معاف نہیں کیا، تو ہم ہو جائیں گے ہارنے والوں میں سے، |
||