وَنَادَىٰٓ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ أَصْحَـٰبَ ٱلْجَنَّةِ أَنْ أَفِيضُوا۟ عَلَيْنَا مِنَ ٱلْمَآءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّـهُ قَالُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٥٠﴾

50 اور آواز دیں گے آگ والے جنت والوں کو: ہم پر پانی بہا دو، یا اس میں سے کچھ جو خدا نے تمہیں دیا ہے۔ وہ کہیں گے: خدا نے یہ دونوں حرام کردیے ہیں ان کے لیے جنہوں نے انکار کیا۔

ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ دِينَهُمْ لَهْوًا وَلَعِبًا وَغَرَّتْهُمُ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا فَٱلْيَوْمَ نَنسَىٰهُمْ كَمَا نَسُوا۟ لِقَآءَ يَوْمِهِمْ هَـٰذَا وَمَا كَانُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا يَجْحَدُونَ ﴿٥١﴾

51 وہ جنہوں نے لیا اپنے دین کو مشغلے اور کھیل میں، اور دھوکہ دے دیا انہیں دنیا کی زندگی نے،تو آج ہم انہیں بھلا دیتے ہیں، جیسے انہوں نے اپنے اس دن کی ملاقات کو بھلا دیا تھا، اور وہ ہماری نشانیوں کا انکار کرتے تھے،

وَلَقَدْ جِئْنَـٰهُم بِكِتَـٰبٍ فَصَّلْنَـٰهُ عَلَىٰ عِلْمٍ هُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴿٥٢﴾

52 اور ہم ان کے پاس ایک کتاب لے آئے ہیں جسے ہم نے علم کے ساتھ کھول کر دکھایا ہے، رہنمائی والی،اور رحمت، ان لوگوں کے لیے جو یقین رکھتے ہیں۔

هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا تَأْوِيلَهُۥ يَوْمَ يَأْتِى تَأْوِيلُهُۥ يَقُولُ ٱلَّذِينَ نَسُوهُ مِن قَبْلُ قَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِٱلْحَقِّ فَهَل لَّنَا مِن شُفَعَآءَ فَيَشْفَعُوا۟ لَنَآ أَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ غَيْرَ ٱلَّذِى كُنَّا نَعْمَلُ قَدْ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ ﴿٥٣﴾

53 کیا وہ دیکھ رہے ہیں مگر اس کے انجام کو؟ اس دن جب اس کا انجام آ جائے گا، تو کہیں گے وہ جو اسے پہلے بھول گئے تھے: ہمارے رب کے رسول سچ کے ساتھ آئے تھے، تو کوئی ہے ہمارے لیے سفارش کرنے والوں میں سے تو سفارش کرے ہمارے لیے ؟ یا ہمیں واپس لوٹا دیا جائے تاکہ ہم کریں اس کے علاوہ جو ہم کیا کرتے تھے۔ وہ اپنی جانوں کو ہار گئے، اور گم ہو گیا ان سے جو وہ گڑھتے تھے،

إِنَّ رَبَّكُمُ ٱللَّـهُ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ يُغْشِى ٱلَّيْلَ ٱلنَّهَارَ يَطْلُبُهُۥ حَثِيثًا وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ وَٱلنُّجُومَ مُسَخَّرَٰتٍۭ بِأَمْرِهِۦٓ أَلَا لَهُ ٱلْخَلْقُ وَٱلْأَمْرُ تَبَارَكَ ٱللَّـهُ رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٥٤﴾

54 تمہارا رب خدا ہے جس نے بنایا آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں، پھر تشریف رکھی تخت پر، وہ رات کو ڈھانپتا ہے، دن اس کا تیز رفتاری سے پیچھا کرتا ہے، اور سورج اور چاند اور ستارے تابع ہیں اس کے حکم سے، سچ میں اسی کی تخلیق ہے اور اسی کا حکم، اور برکت والا ہے خدا، جہانوں کا رب،

ٱدْعُوا۟ رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلْمُعْتَدِينَ ﴿٥٥﴾

55 پکارو اپنے رب کو گڑگڑا کر اور چھپکے، وہ محبّت نہیں کرتا حد سے بڑھنے والوں سے،

وَلَا تُفْسِدُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَـٰحِهَا وَٱدْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَتَ ٱللَّـهِ قَرِيبٌ مِّنَ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٥٦﴾

56 اور برائی نہیں کرو زمین میں اس کے ٹھیک ہونے کے بعد، اور پکارو اسے خوف میں اور امید سے، خدا کی رحمت قریب ہے اچھا کرنے والوں کے،

وَهُوَ ٱلَّذِى يُرْسِلُ ٱلرِّيَـٰحَ بُشْرًۢا بَيْنَ يَدَىْ رَحْمَتِهِۦ حَتَّىٰٓ إِذَآ أَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا سُقْنَـٰهُ لِبَلَدٍ مَّيِّتٍ فَأَنزَلْنَا بِهِ ٱلْمَآءَ فَأَخْرَجْنَا بِهِۦ مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ كَذَٰلِكَ نُخْرِجُ ٱلْمَوْتَىٰ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ﴿٥٧﴾

57 اور وہ ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو خوشخبری دیتی ہوئی اپنی رحمت کے آگے، یہاں تک کہ جب وہ اٹھا لیتی ہیں بھاری بادل کو، تو ہم اسے کھینچ کر لے جاتے ہیں مردہ زمین کی طرف، تو ہم اتارتے ہیں اس میں سے پانی، پھر نکالتے ہیں اس سے ہر طرح کے پھل، اسی طرح ہم نکالیں گے مردوں کو، تاکہ تم شاید یاد رکھو،

وَٱلْبَلَدُ ٱلطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُهُۥ بِإِذْنِ رَبِّهِۦ وَٱلَّذِى خَبُثَ لَا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِدًا كَذَٰلِكَ نُصَرِّفُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يَشْكُرُونَ ﴿٥٨﴾

58 اور جو زمین اچھی ہے، اس کی ہریالی نکل آتی ہے اپنے رب کی اجازت سے، اور جو خراب ہے، اس سے نہیں نکلتی مگر مشکل سے، اسی طرح ہم پھیرتے ہیں اپنی نشانیاں ان لوگوں کے لیے جو شکر گزار ہیں،

لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦ فَقَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥٓ إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿٥٩﴾

59 ہم نے بھیجا نوح کو اس کے لوگوں کی طرف، تو اس نے کہا: اے میرے لوگ، خدا کی خدمت کرو، کوئی نہیں معبود میں سے تمہارے لیے اس کے علاوہ، میں ڈرتا ہوں تمہارے لیے ایک سزا سے بڑے دن کی۔

قَالَ ٱلْمَلَأُ مِن قَوْمِهِۦٓ إِنَّا لَنَرَىٰكَ فِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ ﴿٦٠﴾

60 کہا بڑے لوگوں نے اس کے لوگوں میں سے: ہم دیکھتے ہیں تمہیں کھلی گمراہی میں۔

قَالَ يَـٰقَوْمِ لَيْسَ بِى ضَلَـٰلَةٌ وَلَـٰكِنِّى رَسُولٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٦١﴾

61 کہا اس نے: اے میرے لوگ، مجھ میں کوئی گمراہی نہیں، اور لیکن میں ایک رسول ہوں جہانوں کے رب کی طرف سے،

أُبَلِّغُكُمْ رِسَـٰلَـٰتِ رَبِّى وَأَنصَحُ لَكُمْ وَأَعْلَمُ مِنَ ٱللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٦٢﴾

62 میں پہنچاتا ہوں پیغامات تمہارے رب کے،اور تمہیں نصیحت کرتا ہوں، اور میں جانتا ہوں خدا سے جو تم نہیں جانتے،

أَوَعَجِبْتُمْ أَن جَآءَكُمْ ذِكْرٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَلَىٰ رَجُلٍ مِّنكُمْ لِيُنذِرَكُمْ وَلِتَتَّقُوا۟ وَلَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴿٦٣﴾

63 کیا تمہیں یہ عجیب لگتا ہےکہ تمہارے پاس ایک یاد آئی ہے تمہارے رب کی طرف سے ایک مرد پر تم میں سے، تاکہ وہ تمہیں ڈرائے ،اور تاکہ تم ڈرو، اور تاکہ تم پر شاید رحم کیا جائے؟

فَكَذَّبُوهُ فَأَنجَيْنَـٰهُ وَٱلَّذِينَ مَعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ وَأَغْرَقْنَا ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا عَمِينَ ﴿٦٤﴾

64 تو انہوں نے اسے جھوٹا کہا، تو ہم نے بچا لیا اسے، اور اس کے ساتھ والوں کو کشتی میں، اور ڈبو دیا ان کو جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹا کہا، وہ اندھے لوگ تھے،

وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا قَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥٓ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿٦٥﴾

65 اور عاد کی طرف ان کا بھائی ہود، اس نے کہا: اے میرے لوگ، خدا کی خدمت کرو،کوئی نہیں معبود میں سے تمہارے لیے اس کے علاوہ، کیا تم ڈرو گے نہیں ؟

قَالَ ٱلْمَلَأُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦٓ إِنَّا لَنَرَىٰكَ فِى سَفَاهَةٍ وَإِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ ﴿٦٦﴾

66 کہا بڑے لوگوں نے، جنہوں نے انکار کیا، اس کے لوگوں میں سے: ہم دیکھتے ہیں تمہیں بے وقوفی میں، اور ہمیں خیال ہے کہ تم جھوٹوں میں سے ہو۔

قَالَ يَـٰقَوْمِ لَيْسَ بِى سَفَاهَةٌ وَلَـٰكِنِّى رَسُولٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٦٧﴾

67 اس نے کہا: اے میرے لوگ، مجھ میں کوئی بے وقوفی نہیں، اور لیکن میں ایک رسول ہوں جہانوں کے رب کی طرف سے،

أُبَلِّغُكُمْ رِسَـٰلَـٰتِ رَبِّى وَأَنَا۠ لَكُمْ نَاصِحٌ أَمِينٌ ﴿٦٨﴾

68 میں پہنچاتا ہوں پیغامات تمہارے رب کے، اور میں تمہارے لیے ایک ایماندار نصیحت والا ہوں،

أَوَعَجِبْتُمْ أَن جَآءَكُمْ ذِكْرٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَلَىٰ رَجُلٍ مِّنكُمْ لِيُنذِرَكُمْ وَٱذْكُرُوٓا۟ إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنۢ بَعْدِ قَوْمِ نُوحٍ وَزَادَكُمْ فِى ٱلْخَلْقِ بَصْطَةً فَٱذْكُرُوٓا۟ ءَالَآءَ ٱللَّـهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿٦٩﴾

69 کیا تمہیں یہ عجیب لگتا ہےکہ تمہارے پاس ایک یاد آئی ہے تمہارے رب کی طرف سے ایک مرد پر تم میں سے، تاکہ وہ تمہیں ڈرائے ؟ اور یاد کرو جب اس نے تمہیں بنایا نائب نوح کے لوگوں کے بعد، اور بڑھایا تمہیں جسامت میں، تو یاد کرو خدا کی نعمتیں، تاکہ تم شاید کامیاب ہو۔

قَالُوٓا۟ أَجِئْتَنَا لِنَعْبُدَ ٱللَّـهَ وَحْدَهُۥ وَنَذَرَ مَا كَانَ يَعْبُدُ ءَابَآؤُنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ﴿٧٠﴾

70 کہا انہوں نے: کیا تم ہمارے پاس آئے ہو کہ ہم خدمت کریں خدا کی اکیلے ، اور چھوڑ دیں جن کی خدمت ہمارے باپ دادا کرتے تھے؟ تو لے آؤ جو تم وعدہ کرتے ہو، اگر تم سچ بولنے والوں میں سے ہو۔

قَالَ قَدْ وَقَعَ عَلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ رِجْسٌ وَغَضَبٌ أَتُجَـٰدِلُونَنِى فِىٓ أَسْمَآءٍ سَمَّيْتُمُوهَآ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُم مَّا نَزَّلَ ٱللَّـهُ بِهَا مِن سُلْطَـٰنٍ فَٱنتَظِرُوٓا۟ إِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُنتَظِرِينَ ﴿٧١﴾

71 کہا اس نے: تم پر تو آ چکی ہے تمہارے رب کی طرف سے ہولناکی اور غصہ۔ کیا تم جھگڑتے ہو مجھ سے ان ناموں کے بارے میں جو نام تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھے ، جن کے لیے خدا نے کوئی اختیار نہیں اتارا؟ تو انتظار کرو، میں تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔

فَأَنجَيْنَـٰهُ وَٱلَّذِينَ مَعَهُۥ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَقَطَعْنَا دَابِرَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا وَمَا كَانُوا۟ مُؤْمِنِينَ ﴿٧٢﴾

72 تو ہم نے اسے بچا لیا، اور جو اس کے ساتھ تھے، ہماری رحمت سے، اور ہم نے کاٹ دی جڑ ان کی جو ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہتے تھے، اور وہ یقین رکھنے والے نہیں تھے،

وَإِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَـٰلِحًا قَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥ قَدْ جَآءَتْكُم بَيِّنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ هَـٰذِهِۦ نَاقَةُ ٱللَّـهِ لَكُمْ ءَايَةً فَذَرُوهَا تَأْكُلْ فِىٓ أَرْضِ ٱللَّـهِ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٧٣﴾

73 اور ثمود کی طرف ان کا بھائی صالح، اس نے کہا: اے میرے لوگ، خدمت کرو خدا کی،کوئی نہیں معبود میں سے تمہارے لیے اس کے علاوہ، اب تمہارے پاس آگئے ہیں کھلے ثبوت تمہارے رب کی طرف سے: یہ خدا کی اونٹنی ہے، تمہارے لیے ایک نشانی ، تو چھوڑدو اسے کہ وہ کھائے خدا کی زمین میں، اور اسے نہیں چھوو برائی سے، تو آ پکڑے گی تمہیں ایک دردناک سزا،

وَٱذْكُرُوٓا۟ إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنۢ بَعْدِ عَادٍ وَبَوَّأَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ تَتَّخِذُونَ مِن سُهُولِهَا قُصُورًا وَتَنْحِتُونَ ٱلْجِبَالَ بُيُوتًا فَٱذْكُرُوٓا۟ ءَالَآءَ ٱللَّـهِ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ﴿٧٤﴾

74 اور یاد کرو جب اس نے نائب بنایا تمہیں عاد کے بعد، اور تمہیں بسایا زمین میں ، تم اس کے میدانوں میں محل لیتے ہو، اور پہاڑوں کو تراش کر کے گھر، تو یاد کرو خدا کی نعمتیں، اور نہیں پھرو زمین میں برائی کرنے والے۔

قَالَ ٱلْمَلَأُ ٱلَّذِينَ ٱسْتَكْبَرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦ لِلَّذِينَ ٱسْتُضْعِفُوا۟ لِمَنْ ءَامَنَ مِنْهُمْ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ صَـٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّن رَّبِّهِۦ قَالُوٓا۟ إِنَّا بِمَآ أُرْسِلَ بِهِۦ مُؤْمِنُونَ ﴿٧٥﴾

75 کہا اس کے لوگوں میں سے بڑے لوگوں نے جو غرور کرتے تھے، ان سے جو کمزور تھے ان میں سے جنہوں نے یقین کیا: کیا تم جانتے ہو کہ صالح بھیجا گیا ہے اس کے رب کی طرف سے؟ انہوں نے کہا: ہم یقین کرتے ہیں اس پر جو بھیجا گیا ہے اس کے ساتھ۔

قَالَ ٱلَّذِينَ ٱسْتَكْبَرُوٓا۟ إِنَّا بِٱلَّذِىٓ ءَامَنتُم بِهِۦ كَـٰفِرُونَ ﴿٧٦﴾

76 جنہوں نے تکبر کیا نے کہا : ہم انکار کرتے ہیں اس کا جس پر تم یقین کرتے ہو۔

فَعَقَرُوا۟ ٱلنَّاقَةَ وَعَتَوْا۟ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ وَقَالُوا۟ يَـٰصَـٰلِحُ ٱئْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ إِن كُنتَ مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٧٧﴾

77 تو انہوں نے اونٹنی کے پاؤ کو کاٹ دیا، اور منہ موڑ لیا سرکشی کے ساتھ اپنے رب کے حکم سے ، اور کہا: اے صالح ، لے آؤجس کا تم ہم سے وعدہ کرتے ہو، اگر تم بھیجے ہووں میں سے ہو،

فَأَخَذَتْهُمُ ٱلرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا۟ فِى دَارِهِمْ جَـٰثِمِينَ ﴿٧٨﴾

78 تو آپکڑا انہیں زلزلے نے، تو صبح نے ان کو پایا اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے،

فَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَـٰقَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّى وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلَـٰكِن لَّا تُحِبُّونَ ٱلنَّـٰصِحِينَ ﴿٧٩﴾

79 تو وہ مڑ گیا ان سے، اور کہا: اے میرے لوگ، میں نے پہنچا دیا تمہیں اپنے رب کا پیغام، اور میں نے تمہیں نصیحت کی، لیکن تم محبت نہیں کرتے تھے نصیحت دینے والوں سے،

وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَتَأْتُونَ ٱلْفَـٰحِشَةَ مَا سَبَقَكُم بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِّنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٨٠﴾

80 اور لوط، جب اس نے اپنے لوگوں سے کہا: کیا تم آ تے ہو ایسی بے حیائی کی طرف جس میں تم سے پہلے جہان والوں میں سے کسی نے بھی تم سے پہل نہیں کی؟

إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ ٱلرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ ٱلنِّسَآءِ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ ﴿٨١﴾

81 تم آتے ہو مردوں کے پاس چاہتوں کے ساتھ عورتوں کے بجائے، بلکہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہو،

وَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُوٓا۟ أَخْرِجُوهُم مِّن قَرْيَتِكُمْ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ ﴿٨٢﴾

82 اور نہیں تھا جواب اس کے لوگوں کا مگر یہ کہ انہوں نے کہا: نکال دو ان کو اپنے شہر سے، یہ لوگ صاف ستھرے بنتے ہیں،

فَأَنجَيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ كَانَتْ مِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ ﴿٨٣﴾

83 تو ہم نے بچا لیا اسے اور اس کے گھر والوں کو سوائے اس کی بیوی کے، وہ تھی دیر کرنے والوں میں سے،

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٨٤﴾

84 اور ہم نے برسائی ان کے اوپر بارش، تو دیکھو کیا تھا انجام مجرموں کا،

وَإِلَىٰ مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا قَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥ قَدْ جَآءَتْكُم بَيِّنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ فَأَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَٱلْمِيزَانَ وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تُفْسِدُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَـٰحِهَا ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٨٥﴾

85 اور مدین کی طرف ان کا بھائی شعیب، اس نے کہا: اے میرے لوگ، خدمت کرو خدا کی،کوئی نہیں معبود میں سے تمہارے لیے اس کے علاوہ، اب تمہارے پاس آ چکا ہے کھلا ثبوت تمہارے رب کی طرف سے،تو ناپ اور تول پورا کرو، اور کمی نہیں کرو لوگوں کی چیزوں میں، اور برائی نہیں کرو زمین میں اس کے ٹھیک ہوجانے کے بعد ، وہ بہتر ہے تمہارے لیے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو،

وَلَا تَقْعُدُوا۟ بِكُلِّ صِرَٰطٍ تُوعِدُونَ وَتَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ مَنْ ءَامَنَ بِهِۦ وَتَبْغُونَهَا عِوَجًا وَٱذْكُرُوٓا۟ إِذْ كُنتُمْ قَلِيلًا فَكَثَّرَكُمْ وَٱنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُفْسِدِينَ ﴿٨٦﴾

86 اور نہیں بیٹھو ہر راستے پر دھمکیاں دیتے ہوئے، اور موڑتے ہوئے خدا کے راستے سے اس کو جس نے یقین کیا اس پر،اور تلاش کرتے ہوۓ اس میں ٹیڑھا پن، اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے تو اس نے تمہیں بڑھا دیا، اور دیکھو کیا تھا انجام برائی کرنے والوں کا،

وَإِن كَانَ طَآئِفَةٌ مِّنكُمْ ءَامَنُوا۟ بِٱلَّذِىٓ أُرْسِلْتُ بِهِۦ وَطَآئِفَةٌ لَّمْ يُؤْمِنُوا۟ فَٱصْبِرُوا۟ حَتَّىٰ يَحْكُمَ ٱللَّـهُ بَيْنَنَا وَهُوَ خَيْرُ ٱلْحَـٰكِمِينَ ﴿٨٧﴾

87 اور اگر تم میں سے ایک گروہ یقین کرتا ہے اس میں جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے، اور ایک گروہ یقین نہیں کرتا، تو صبر کرو یہاں تک کہ خدا ہمارے بیچ میں فیصلہ کر دیں، اور وہ بہتر ہیں فیصلہ کرنے والوں میں سے،

قَالَ ٱلْمَلَأُ ٱلَّذِينَ ٱسْتَكْبَرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦ لَنُخْرِجَنَّكَ يَـٰشُعَيْبُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَكَ مِن قَرْيَتِنَآ أَوْ لَتَعُودُنَّ فِى مِلَّتِنَا قَالَ أَوَلَوْ كُنَّا كَـٰرِهِينَ ﴿٨٨﴾

88 کہا اس کے لوگوں میں سے بڑے لوگوں نے جو تکبر کرتے تھے: ہم نکال دیں گے اپنے شہر سے، اے شعیب، تم کو اور ان کو جنہوں نے یقین کیا تمہارے ساتھ، یا تم واپس لوٹ آؤ ہماری ملت میں۔ کہا اس نے: اور اگر ہم یہ نہیں چاہتے؟

قَدِ ٱفْتَرَيْنَا عَلَى ٱللَّـهِ كَذِبًا إِنْ عُدْنَا فِى مِلَّتِكُم بَعْدَ إِذْ نَجَّىٰنَا ٱللَّـهُ مِنْهَا وَمَا يَكُونُ لَنَآ أَن نَّعُودَ فِيهَآ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّـهُ رَبُّنَا وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَىْءٍ عِلْمًا عَلَى ٱللَّـهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا ٱفْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِٱلْحَقِّ وَأَنتَ خَيْرُ ٱلْفَـٰتِحِينَ ﴿٨٩﴾

89 ہم گھڑدیں گے خدا کے بارے میں جھوٹ اگر ہم واپس لوٹ آئیں تمہاری ملت میں، اس کے بعد جب خدا نے ہمیں بچا لیا ہے اس سے، اور ہمارے لیے نہیں ہے کہ ہم اس میں واپس لوٹ آئیں سوائے اس کے کہ خدا چاہیں، ہمارے رب گھیرے ہوئے ہیں ہر چیز کو جاننے میں، ہم نے بھروسہ کیا خدا پر۔ ہمارے رب، کھول دیں ہمارے بیچ میں اور ہماری قوم کے بیچ میں سچ کے ساتھ، اور آپ بہتر ہیں کھولنے والوں میں سے،

وَقَالَ ٱلْمَلَأُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦ لَئِنِ ٱتَّبَعْتُمْ شُعَيْبًا إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَـٰسِرُونَ ﴿٩٠﴾

90 اور کہا بڑے لوگوں نے اس کے لوگوں میں سے جنہوں نے انکار کیا: اگر تم پیچھے چلے شعیب کے تو تم ہارنے والے ہو جاؤ گے،

فَأَخَذَتْهُمُ ٱلرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا۟ فِى دَارِهِمْ جَـٰثِمِينَ ﴿٩١﴾

91 تو آپکڑا انہیں زلزلے نے، تو صبح نے ان کو پایا اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے،

ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ شُعَيْبًا كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا۟ فِيهَا ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ شُعَيْبًا كَانُوا۟ هُمُ ٱلْخَـٰسِرِينَ ﴿٩٢﴾

92 وہ جنہوں نے جھوٹا کہاشعیب کو، ایسے تھے جیسے وہ وہاں کبھی تھے ہی نہیں ، وہ جنہوں نے جھوٹا کہا شعیب کو، وہ تھے ہارنے والے،

فَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَـٰقَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسَـٰلَـٰتِ رَبِّى وَنَصَحْتُ لَكُمْ فَكَيْفَ ءَاسَىٰ عَلَىٰ قَوْمٍ كَـٰفِرِينَ ﴿٩٣﴾

93 تو وہ مڑ گیا ان سے، اور کہا: اے میرے لوگ، میں نے پہنچا دیے تمہیں اپنے رب کے پیغامات، اور میں نے تمہیں نصیحت کی،تو میں کیسے افسوس کروں انکار کرنے والے لوگوں پر؟

وَمَآ أَرْسَلْنَا فِى قَرْيَةٍ مِّن نَّبِىٍّ إِلَّآ أَخَذْنَآ أَهْلَهَا بِٱلْبَأْسَآءِ وَٱلضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمْ يَضَّرَّعُونَ ﴿٩٤﴾

94 اور ہم نے بھیجا نہیں کسی بھی شہر میں نبی کو سوائے اس کے کہ ہم نے پکڑا اس کے رہنے والے کو سختی اور بدحالی سے، تاکہ وہ شاید گڑگڑائیں،

ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ ٱلسَّيِّئَةِ ٱلْحَسَنَةَ حَتَّىٰ عَفَوا۟ وَّقَالُوا۟ قَدْ مَسَّ ءَابَآءَنَا ٱلضَّرَّآءُ وَٱلسَّرَّآءُ فَأَخَذْنَـٰهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ﴿٩٥﴾

95 پھر ہم نے بدل دی برائی کی جگہ اچھائی، یہاں تک کہ وہ بھول گئے، اور کہا انہوں نے: چھوئی تھی ہمارے باپ دادا کو بدحالی اور خوشحالی، تو ہم نے ان کواچانک پکڑ لیا، اور انہیں سمجھ نہیں آئی،

وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ ٱلْقُرَىٰٓ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّقَوْا۟ لَفَتَحْنَا عَلَيْهِم بَرَكَـٰتٍ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ وَلَـٰكِن كَذَّبُوا۟ فَأَخَذْنَـٰهُم بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ﴿٩٦﴾

96 اور اگر شہر کے رہنے والوں نے یقین کیا ہوتا، اور ڈرتے، تو ہم کھول دیتے ان کے لیے آسمان میں سے برکتیں اور زمین میں سے، لیکن انہوں نے جھوٹ کہا، تو ہم نے انہیں پکڑ لیا ان کی کمائی کی وجہ سے،

أَفَأَمِنَ أَهْلُ ٱلْقُرَىٰٓ أَن يَأْتِيَهُم بَأْسُنَا بَيَـٰتًا وَهُمْ نَآئِمُونَ ﴿٩٧﴾

97 کیا شہر کے رہنے والوں نے اپنے آپ کو محفوظ سمجھ لیا ہے کہ ان پر ہمارا زور رات کو آ جائے، اور وہ سو رہے ہوں؟

أَوَأَمِنَ أَهْلُ ٱلْقُرَىٰٓ أَن يَأْتِيَهُم بَأْسُنَا ضُحًى وَهُمْ يَلْعَبُونَ ﴿٩٨﴾

98 یا کیا شہر کے رہنے والوں نے اپنے آپ کو محفوظ سمجھ لیا ہے کہ ان پر ہمارا زور دن کو آ جائے، اور وہ کھیل رہے ہوں؟

أَفَأَمِنُوا۟ مَكْرَ ٱللَّـهِ فَلَا يَأْمَنُ مَكْرَ ٱللَّـهِ إِلَّا ٱلْقَوْمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ ﴿٩٩﴾

99 کیا انہوں نے اپنے آپ کو محفوظ سمجھا تھا خدا کی چال سے؟ تو کوئی نہیں محفوظ سمجھتا اپنے آپ کو خدا کی چال سے سوائے ہارنےوالے لوگوں کے،

صفحہ 2 از 5 | کل 206 آیت / آیات