وَجَعَلُوا۟ لِلَّـهِ شُرَكَآءَ ٱلْجِنَّ وَخَلَقَهُمْ وَخَرَقُوا۟ لَهُۥ بَنِينَ وَبَنَـٰتٍۭ بِغَيْرِ عِلْمٍ سُبْحَـٰنَهُۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿١٠٠﴾

100 اور انہوں نے بنائے خدا کے لیے شریک جن، اور اس نے انہیں بنایا، اور انہوں نے اس کے لیے گھڑ یں بیٹے اور بیٹیاں، بغیر علم کے، پاک ہے وہ، اور بلند ہے وہ اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں،

بَدِيعُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُۥ وَلَدٌ وَلَمْ تَكُن لَّهُۥ صَـٰحِبَةٌ وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ﴿١٠١﴾

101 تخلیق کرنے والا آسمانوں اور زمین کا، کیسے ہو سکتا ہےاس کا بیٹا، جب اس کی کوئی ساتھی نہیں؟ اور اس نے بنایا ہر چیز کو، اور وہ ہر چیز کو جانتا ہے،

ذَٰلِكُمُ ٱللَّـهُ رَبُّكُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ خَـٰلِقُ كُلِّ شَىْءٍ فَٱعْبُدُوهُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ وَكِيلٌ ﴿١٠٢﴾

102 وہ ہے خدا، تمہارا رب، کوئی نہیں معبود سوائے اس کے، ہر چیز کا بنانے والا، تو اس کی خدمت کرو، اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے،

لَّا تُدْرِكُهُ ٱلْأَبْصَـٰرُ وَهُوَ يُدْرِكُ ٱلْأَبْصَـٰرَ وَهُوَ ٱللَّطِيفُ ٱلْخَبِيرُ ﴿١٠٣﴾

103 بینائی اسے پکڑتی نہیں، اور وہ بینائی کو پکڑا ہوا ہے، اور وہ باریکیوں کو جاننے والا، خبر رکھنے والا ہے،

قَدْ جَآءَكُم بَصَآئِرُ مِن رَّبِّكُمْ فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِۦ وَمَنْ عَمِىَ فَعَلَيْهَا وَمَآ أَنَا۠ عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ ﴿١٠٤﴾

104 اب آ گئی ہےتمہارے پاس بینائی تمہارے رب کی طرف سے، تو جو کوئی دیکھتا ہے تو وہ اسی کی جان کے لیے ہے، اور جو کوئی اندھا ہے تو وہ اسی کے خلاف ہے، اور میں نہیں ہوں تم پر حفاظت رکھنے والا،

وَكَذَٰلِكَ نُصَرِّفُ ٱلْـَٔايَـٰتِ وَلِيَقُولُوا۟ دَرَسْتَ وَلِنُبَيِّنَهُۥ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ﴿١٠٥﴾

105 اور اسی طرح ہم پھیرتے ہیں نشانیاں، اور تاکہ وہ کہیں: تم نے پڑھا ہے۔ اور تاکہ ہم اسے کھول کر دکھائیں ان لوگوں کو جو جانتے ہیں،

ٱتَّبِعْ مَآ أُوحِىَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ وَأَعْرِضْ عَنِ ٱلْمُشْرِكِينَ ﴿١٠٦﴾

106 پیچھے چلو اس کے جو تمہارے رب نے تم پر وحی کیا ہے، کوئی خدا نہیں سوائے اس کے، اور منہ موڑ لو شریک کرنے والوں سے،

وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ مَآ أَشْرَكُوا۟ وَمَا جَعَلْنَـٰكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا وَمَآ أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ ﴿١٠٧﴾

107 اور اگر خدا چاہتا تو وہ شریک نہیں کرتے، اور ہم نے تمہیں نہیں بنایا ان پر حفاظت کرنے والا، اور نہ تم ان پر نگہبان ہو،

وَلَا تَسُبُّوا۟ ٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ فَيَسُبُّوا۟ ٱللَّـهَ عَدْوًۢا بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذَٰلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّهِم مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١٠٨﴾

108 اور برا بھلا نہیں کہو ان کو جنہیں وہ پکارتے ہیں خدا کے علاوہ، کہ وہ برا بھلا کہیں خدا کو دشمنی میں، بغیر جانتے ہوئے، اسی طرح ہم نے سجا دیے ہیں ہر قوم کے لیے ان کے کیے، پھران کے رب کے پاس ان کی واپسی ہے، پھر وہ انہیں بتائے گا اس کے بارے میں جو وہ کیا کرتے ہیں،

وَأَقْسَمُوا۟ بِٱللَّـهِ جَهْدَ أَيْمَـٰنِهِمْ لَئِن جَآءَتْهُمْ ءَايَةٌ لَّيُؤْمِنُنَّ بِهَا قُلْ إِنَّمَا ٱلْـَٔايَـٰتُ عِندَ ٱللَّـهِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَآ إِذَا جَآءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿١٠٩﴾

109 اور انہوں نے خدا کی سخت قسمیں کھائیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آ جائے تو وہ اس پر یقین کرلیں گے، کہو: نشانیاں صرف خدا کے پاس ہے، اور تمہیں کیسے سمجھ میں آئیں گی کہ وہ ہیں جب وہ آئیں گی؟ وہ یقین نہیں کرتے،

وَنُقَلِّبُ أَفْـِٔدَتَهُمْ وَأَبْصَـٰرَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا۟ بِهِۦٓ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَنَذَرُهُمْ فِى طُغْيَـٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ ﴿١١٠﴾

110 ور ہم ان کے دلوں اور ان کی آنکھوں کو پھیر دیتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے یقین نہیں کیا اس پر پہلی بار ،اور ہم چھوڑ دیتے ہے انہیں ان کی سرکشی میں اندھا بھٹکتے ہوۓ،

وَلَوْ أَنَّنَا نَزَّلْنَآ إِلَيْهِمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ ٱلْمَوْتَىٰ وَحَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَىْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوا۟ لِيُؤْمِنُوٓا۟ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّـهُ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ يَجْهَلُونَ ﴿١١١﴾

111 اور اگر ہم اتار دیتے ان کے لیے فرشتے، اور مردے ان سے بات کر لیتے، اور ہم جمع کردیتے ان پر ہر چیز کو سامنے، وہ یقین نہیں کرتےسوائے اس کے کہ خدا چاہے، لیکن ان میں سے زیادہ تر نہیں جانتے،

وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِىٍّ عَدُوًّا شَيَـٰطِينَ ٱلْإِنسِ وَٱلْجِنِّ يُوحِى بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ زُخْرُفَ ٱلْقَوْلِ غُرُورًا وَلَوْ شَآءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ ﴿١١٢﴾

112 اور اسی طرح ہم نے بنائے ہر نبی کے لیے دشمن شیاطین، انسان اور جن، وحی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر خوبصورت کہا دھوکے کا، اور اگر تمہارا رب چاہتا تو وہ یہ نہیں کرتے، تو چھوڑ دو ان کو اور وہ جو وہ گھڑتے ہیں،

وَلِتَصْغَىٰٓ إِلَيْهِ أَفْـِٔدَةُ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ وَلِيَرْضَوْهُ وَلِيَقْتَرِفُوا۟ مَا هُم مُّقْتَرِفُونَ ﴿١١٣﴾

113 اور تاکہ مائل ہو جائیں اس کی طرف دل ان کے جو یقین نہیں کرتے آ خرت پر، اور تاکہ وہ راضی ہو جائیں اس سے، اور تاکہ وہ کمائیں وہ جو وہ کما رہے ہیں،

أَفَغَيْرَ ٱللَّـهِ أَبْتَغِى حَكَمًا وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ إِلَيْكُمُ ٱلْكِتَـٰبَ مُفَصَّلًا وَٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُۥ مُنَزَّلٌ مِّن رَّبِّكَ بِٱلْحَقِّ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُمْتَرِينَ ﴿١١٤﴾

114 کیا میں تلاش کروں خدا کے سوا کسی اور کو فیصلہ کرنے والے کے لیے؟اور وہ ہے جس نے تم پر اتاری کتاب، کھول کر دکھانے والی، اور وہ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ اتاری گئی ہے تمہارے رب کی طرف سے سچ کے ساتھ، تو نہیں ہو شک کرنے والوں میں سے،

وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا لَّا مُبَدِّلَ لِكَلِمَـٰتِهِۦ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿١١٥﴾

115 اور پورا ہوگیا ہے لفظ تمہارے رب کا سچ اور انصاف میں، اس کے الفاظ کو بدلنے والا کوئی نہیں، اور وہ سننے والا، جاننے والا ہے،

وَإِن تُطِعْ أَكْثَرَ مَن فِى ٱلْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ ﴿١١٦﴾

116 اور اگر تم پیچھے چلو زیادہ تر کہ جو زمین میں ہیں، وہ تمہیں گمراہ کر دیں گے خدا کی راہ سے، وہ پیچھے چلتے ہیں صرف خیالات پر ، اور وہ صرف اندازے لگا رہیں ہیں،

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ مَن يَضِلُّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ ﴿١١٧﴾

117 تمہارا رب بہتر جانتا ہے اس کو جو اس کی راہ سے گمراہ ہوتا ہے، اور وہ بہتر جانتا ہے رہنمائی والوں کو،

فَكُلُوا۟ مِمَّا ذُكِرَ ٱسْمُ ٱللَّـهِ عَلَيْهِ إِن كُنتُم بِـَٔايَـٰتِهِۦ مُؤْمِنِينَ ﴿١١٨﴾

118 تو کھاؤ اس میں سے جس پر خدا کا نام لیا گیا ہے، اگر تم اس کی نشانیوں پر یقین رکھنے والے ہو،

وَمَا لَكُمْ أَلَّا تَأْكُلُوا۟ مِمَّا ذُكِرَ ٱسْمُ ٱللَّـهِ عَلَيْهِ وَقَدْ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ إِلَّا مَا ٱضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ وَإِنَّ كَثِيرًا لَّيُضِلُّونَ بِأَهْوَآئِهِم بِغَيْرِ عِلْمٍ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُعْتَدِينَ ﴿١١٩﴾

119 اور تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم نہیں کھاتے ہو اس میں سے جس پر خدا کا نام لیا گیا ہے؟ اور اس نے تمہیں کھول کر دکھا دیا ہے کہ تمہارے لیے کیا حرام ہے، سوائے اس کے کہ تم مجبور ہو جاؤ، اور بہت سے گمراہ کرتے ہیں اپنی خواہشات سے، بغیر علم کے، تمہارا رب بہتر جانتا ہے حد سے بڑھنے والوں کو،

وَذَرُوا۟ ظَـٰهِرَ ٱلْإِثْمِ وَبَاطِنَهُۥٓ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكْسِبُونَ ٱلْإِثْمَ سَيُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوا۟ يَقْتَرِفُونَ ﴿١٢٠﴾

120 اور چھوڑ دو ظاہر گناہ اور اس کا چھپا ہوا، وہ جو کماتے ہیں گناہ، انہیں بدلہ دیا جائے گا اس کا جو وہ کما رہے ہیں،

وَلَا تَأْكُلُوا۟ مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ ٱسْمُ ٱللَّـهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُۥ لَفِسْقٌ وَإِنَّ ٱلشَّيَـٰطِينَ لَيُوحُونَ إِلَىٰٓ أَوْلِيَآئِهِمْ لِيُجَـٰدِلُوكُمْ وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ إِنَّكُمْ لَمُشْرِكُونَ ﴿١٢١﴾

121 اور نہیں کھاؤ اس میں سے جس پر خدا کا نام نہیں لیا گیا ہے، اور یہ نافرمانی ہے، اور شیاطین وحی کرتے ہیں اپنے سرپرستوں کو تاکہ وہ تم سے جھگڑیں، اور اگر تم ان کی بات مانو گے تو تم شریک کرنے والوں میں سے ہو جاؤ گے،

أَوَمَن كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَـٰهُ وَجَعَلْنَا لَهُۥ نُورًا يَمْشِى بِهِۦ فِى ٱلنَّاسِ كَمَن مَّثَلُهُۥ فِى ٱلظُّلُمَـٰتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَا كَذَٰلِكَ زُيِّنَ لِلْكَـٰفِرِينَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١٢٢﴾

122 کیا وہ جو مردہ تھا، تو ہم نےاسے زندہ کیا، اور ہم نے بنائی اس کے لیے ایک روشنی جس میں وہ چلتا ہے آدمیوں کے بیچ میں، اس جیسے کی مثال جیسا ہے جو اندھیروں میں ہے جن سے وہ نکل نہیں سکتا؟ اسی طرح سجا دیا گیا ہے انکار کرنے والوں کے لیے جو وہ کرتے ہیں،

وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا فِى كُلِّ قَرْيَةٍ أَكَـٰبِرَ مُجْرِمِيهَا لِيَمْكُرُوا۟ فِيهَا وَمَا يَمْكُرُونَ إِلَّا بِأَنفُسِهِمْ وَمَا يَشْعُرُونَ ﴿١٢٣﴾

123 اور اسی طرح ہم نے بنائے ہیں ہر شہر میں اس کے بڑے مجرم، تاکہ وہ اس میں چالیں چلیں، اور وہ چال نہیں چلتے مگر اپنی جانوں کے ہی خلاف، اور ان کو پتہ نہیں،

وَإِذَا جَآءَتْهُمْ ءَايَةٌ قَالُوا۟ لَن نُّؤْمِنَ حَتَّىٰ نُؤْتَىٰ مِثْلَ مَآ أُوتِىَ رُسُلُ ٱللَّـهِ ٱللَّـهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُۥ سَيُصِيبُ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ صَغَارٌ عِندَ ٱللَّـهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌۢ بِمَا كَانُوا۟ يَمْكُرُونَ ﴿١٢٤﴾

124 اور جب ان کے پاس ایک نشانی آئی، انہوں نے کہا : ہم یقین نہیں کریں گے جب تک ہمیں دیا نہ جائے اس جیسا جو دیا گیا خدا کے رسولوں کو۔ خدا بہتر جانتا ہے کہ وہ اپنا پیغام کہاں رکھتا ہے ، آ گرے گی ان پر جو جرم کرتے ہیں ذلت خدا کی طرف سے، اور سخت سزا، اس کی وجہ سے جو وہ چالے چل رہے ہیں،

فَمَن يُرِدِ ٱللَّـهُ أَن يَهْدِيَهُۥ يَشْرَحْ صَدْرَهُۥ لِلْإِسْلَـٰمِ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُۥ يَجْعَلْ صَدْرَهُۥ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِى ٱلسَّمَآءِ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ ٱللَّـهُ ٱلرِّجْسَ عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿١٢٥﴾

125 جس کسی کی خدا چاہے رہنمائی کرنا ، وہ اس کا سینہ کھول دیتا ہے فرمانبرداری کے لیے، اور جس کسی کو وہ چاہے گمراہ کرنا، وہ اس کا سینہ تنگ کر دیتا ہے، پریشان، جیسا کہ وہ آسمان کی طرف چڑھ رہا ہو، اسی طرح خدا ڈالتا ہے ہولناکی ان پر جو یقین نہیں کرتے،

وَهَـٰذَا صِرَٰطُ رَبِّكَ مُسْتَقِيمًا قَدْ فَصَّلْنَا ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ ﴿١٢٦﴾

126 اور یہ ہے راستہ تمہارے رب کا، سیدھا،ہم نے کھول کر دکھا دی ہے نشانیاں ان لوگوں کے لیے جو یاد رکھتے ہیں،

لَهُمْ دَارُ ٱلسَّلَـٰمِ عِندَ رَبِّهِمْ وَهُوَ وَلِيُّهُم بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١٢٧﴾

127 ان کے لیے سلامتی کا گھر ہے ان کے رب کے پاس، اور وہ ان کا سرپرست ہے اس کی وجہ سے جو وہ کرتے رہے ہیں،

وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا يَـٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ قَدِ ٱسْتَكْثَرْتُم مِّنَ ٱلْإِنسِ وَقَالَ أَوْلِيَآؤُهُم مِّنَ ٱلْإِنسِ رَبَّنَا ٱسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَبَلَغْنَآ أَجَلَنَا ٱلَّذِىٓ أَجَّلْتَ لَنَا قَالَ ٱلنَّارُ مَثْوَىٰكُمْ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّـهُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ﴿١٢٨﴾

128 اور جس دن وہ ان سب کو جمع کرے گا: اے جنوں کا گروہ ، تم نے بہت سو کو انسانوں میں سے لے لیا۔ اور کہیں گے ان کے سرپرست انسانوں میں سے: ہمارے رب، ہم نے ایک دوسرے سے فائدہ لیا، اور ہم پہنچ گئے ہیں اپنے مقررہ وقت تک جو آپ نے ہمارے لیے مقرر کیا تھا۔ کہے گا وہ: آگ تمہارا ٹھکانا ہے، تم اس میں ہمیشہ کے لیے رہو گے سوائے اس کہ جو خدا چاہے، تمہارا رب حکمت والا، جاننے والا ہے،

وَكَذَٰلِكَ نُوَلِّى بَعْضَ ٱلظَّـٰلِمِينَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ﴿١٢٩﴾

129 اور اسی طرح ہم سرپرست بنا تے ہیں غلط کرنے والوں کو ایک دوسرے کا، اس کی وجہ سے جو وه کما رہے ہیں،

يَـٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ ءَايَـٰتِى وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَآءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَا قَالُوا۟ شَهِدْنَا عَلَىٰٓ أَنفُسِنَا وَغَرَّتْهُمُ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا وَشَهِدُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا۟ كَـٰفِرِينَ ﴿١٣٠﴾

130 اے گروہ جنوں اور انسانوں کا، کیا تمہارے پاس نہیں آئے رسول تم میں سے بتاتے ہوئے تمہیں میری نشانیاں، اور ڈراتے ہوئے تمہیں تمہارے اس دن کی ملاقات سے؟ کہیں گے وہ: ہم اپنی جانوں کے خلاف گواہی دیتے ہیں۔ اور دھوکہ دے دیا انہیں دنیا کی زندگی نے، اور وہ گواہی دیں گے اپنی جانوں کے خلاف کہ وہ انکار کرنے والے تھے،

ذَٰلِكَ أَن لَّمْ يَكُن رَّبُّكَ مُهْلِكَ ٱلْقُرَىٰ بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا غَـٰفِلُونَ ﴿١٣١﴾

131 وہ اس لیے کہ تمہارا رب نہیں تباہ کرتا شہروں کو نا انصافی میں، اور اس کے رہنے والے لا پرواہ ہو،

وَلِكُلٍّۢ دَرَجَـٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوا۟ وَمَا رَبُّكَ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ ﴿١٣٢﴾

132 اورسب کے رتبے ہیں اس کی وجہ سے جو انہوں نے کیا، اور تمہارا رب لا پرواہ نہیں ہے اس سے جو وہ کر رہے ہیں،

وَرَبُّكَ ٱلْغَنِىُّ ذُو ٱلرَّحْمَةِ إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفْ مِنۢ بَعْدِكُم مَّا يَشَآءُ كَمَآ أَنشَأَكُم مِّن ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ ءَاخَرِينَ ﴿١٣٣﴾

133 اور تمہارا رب امیر ہے، رحمت والا، اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے، اور تمہارے بعد جسے چاہے لے آئے، جیسے اس نے تمہیں پیدا کیا دوسرے لوگوں کی نسل سے،

إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَـَٔاتٍ وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ ﴿١٣٤﴾

134 جو تم سے وعدہ کیا گیا ہے، وہ آ رہا ہے، اور تم بچ نہیں سکتے،

قُلْ يَـٰقَوْمِ ٱعْمَلُوا۟ عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّى عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن تَكُونُ لَهُۥ عَـٰقِبَةُ ٱلدَّارِ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿١٣٥﴾

135 کہو: اے میرے لوگ، تم کام کرو اپنے مقام پر، میں کام کر رہا ہوں، تو تم جلد ہی جان لو گے کہ مستقبل کا گھر کس کے لیے ہوگا، نہیں کامیاب ہوں گے غلط کرنے والے،

وَجَعَلُوا۟ لِلَّـهِ مِمَّا ذَرَأَ مِنَ ٱلْحَرْثِ وَٱلْأَنْعَـٰمِ نَصِيبًا فَقَالُوا۟ هَـٰذَا لِلَّـهِ بِزَعْمِهِمْ وَهَـٰذَا لِشُرَكَآئِنَا فَمَا كَانَ لِشُرَكَآئِهِمْ فَلَا يَصِلُ إِلَى ٱللَّـهِ وَمَا كَانَ لِلَّـهِ فَهُوَ يَصِلُ إِلَىٰ شُرَكَآئِهِمْ سَآءَ مَا يَحْكُمُونَ ﴿١٣٦﴾

136 اور انہوں نے بنایا خدا کے لیے، اس میں سے جو اس نے پھیلایا، کھیتی اور مویشیوں میں سے، ایک حصہ، تو کہتے ہیں: یہ خدا کے لیے ہے۔ ان کے دعوی کے مطابق۔ اور یہ ہمارے شریکوں کے لیے ہے۔ تو جو ان کے شریکوں کے لیے ہے وہ خدا تک نہیں پہنچتا، اور جو خدا کے لیے ہے، وہ پہنچ جاتا ہے ان کے شریکوں تک، برا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں،

وَكَذَٰلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيرٍ مِّنَ ٱلْمُشْرِكِينَ قَتْلَ أَوْلَـٰدِهِمْ شُرَكَآؤُهُمْ لِيُرْدُوهُمْ وَلِيَلْبِسُوا۟ عَلَيْهِمْ دِينَهُمْ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ مَا فَعَلُوهُ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ ﴿١٣٧﴾

137 اور اسی طرح سجا دیا ہے ان کے شریکوں نے بہت سو کے لیے شرک کرنے والوں میں سے اپنی اولاد کا قتل، تاکہ وہ انہیں تباہ کر دیں، اور تاکہ کے لیے ان کا دین الجھا دیں، اور اگر خدا چاہتا تو وہ یہ نہیں کرتے، تو چھوڑ دو ان کو اور جو وہ گھڑ رہے ہیں،

وَقَالُوا۟ هَـٰذِهِۦٓ أَنْعَـٰمٌ وَحَرْثٌ حِجْرٌ لَّا يَطْعَمُهَآ إِلَّا مَن نَّشَآءُ بِزَعْمِهِمْ وَأَنْعَـٰمٌ حُرِّمَتْ ظُهُورُهَا وَأَنْعَـٰمٌ لَّا يَذْكُرُونَ ٱسْمَ ٱللَّـهِ عَلَيْهَا ٱفْتِرَآءً عَلَيْهِ سَيَجْزِيهِم بِمَا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ ﴿١٣٨﴾

138 اور وہ کہتے ہیں: یہ مویشی اور کھیتی مقدس ہیں، ان کو کوئی نہیں کھائے گا سوائے اس کے جو ہم چاہیں۔ان کے دعوی کے مطابق، اور وہ مویشی جن کی پیٹھ حرام کی گئی ہیں، اور مویشی جن پر وہ خدا کا نام نہیں لیتے ہیں، اس خلاف گھڑ ا ہوا، وہ ان کو اس کا بدلہ دے گا جو وہ گھڑ رہے تھے،

وَقَالُوا۟ مَا فِى بُطُونِ هَـٰذِهِ ٱلْأَنْعَـٰمِ خَالِصَةٌ لِّذُكُورِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِنَا وَإِن يَكُن مَّيْتَةً فَهُمْ فِيهِ شُرَكَآءُ سَيَجْزِيهِمْ وَصْفَهُمْ إِنَّهُۥ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ﴿١٣٩﴾

139 اور وہ کہتے ہیں: جو پیٹوں میں ہے ان مویشیوں کے، وہ صرف ہمارے مردوں کے لیے ہے، اور حرام ہے ہماری بیویوں کے لیے،اور اگر وہ مردہ ہو تو وہ سب اس میں شریک ہوتے ہیں، وہ جلد ہی انہیں بدلہ دے گا ان کے بیان کرنے کا، وہ حکمت والا، جاننے والا ہے،

قَدْ خَسِرَ ٱلَّذِينَ قَتَلُوٓا۟ أَوْلَـٰدَهُمْ سَفَهًۢا بِغَيْرِ عِلْمٍ وَحَرَّمُوا۟ مَا رَزَقَهُمُ ٱللَّـهُ ٱفْتِرَآءً عَلَى ٱللَّـهِ قَدْ ضَلُّوا۟ وَمَا كَانُوا۟ مُهْتَدِينَ ﴿١٤٠﴾

140 ہار گئے ہیں وہ جنہوں نے اپنی اولاد کا قتل کیا بیوقوفی میں، بغیر علم کے، اور حرام کیا جو خدا نے دیا انہیں، خدا کے بارے گھڑ کر، وہ گمراہ ہو گئے، اور وہ رہنمائی والے نہیں،

وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَنشَأَ جَنَّـٰتٍ مَّعْرُوشَـٰتٍ وَغَيْرَ مَعْرُوشَـٰتٍ وَٱلنَّخْلَ وَٱلزَّرْعَ مُخْتَلِفًا أُكُلُهُۥ وَٱلزَّيْتُونَ وَٱلرُّمَّانَ مُتَشَـٰبِهًا وَغَيْرَ مُتَشَـٰبِهٍ كُلُوا۟ مِن ثَمَرِهِۦٓ إِذَآ أَثْمَرَ وَءَاتُوا۟ حَقَّهُۥ يَوْمَ حَصَادِهِۦ وَلَا تُسْرِفُوٓا۟ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلْمُسْرِفِينَ ﴿١٤١﴾

141 اور وہ ہے جس نے باغات پیدا کیے، بیلوں والے اور بغیر بیلوں والے، اور کھجور اور کھیتی، کھانے میں مختلف، اور زیتون اور انار، ملتے جلتے اور نہیں ملتے جلتے، کھاؤ اس کے پھل میں سے جب وہ پھل دے، اور دو اس کا حق اس کے کاٹنے کے دن پر ، اور حد سے نہیں بڑھو ، خدا محبت نہیں کرتا حد سے بڑھنے والوں سے،

وَمِنَ ٱلْأَنْعَـٰمِ حَمُولَةً وَفَرْشًا كُلُوا۟ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّـهُ وَلَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ ﴿١٤٢﴾

142 اور مویشیوں میں سے سواری کے لیے، اور بچھانے کے لیے، کھاؤ اس میں سے جو خدا نے تمہیں دیا ہے، اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے،

ثَمَـٰنِيَةَ أَزْوَٰجٍ مِّنَ ٱلضَّأْنِ ٱثْنَيْنِ وَمِنَ ٱلْمَعْزِ ٱثْنَيْنِ قُلْ ءَآلذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ ٱلْأُنثَيَيْنِ أَمَّا ٱشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ ٱلْأُنثَيَيْنِ نَبِّـُٔونِى بِعِلْمٍ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿١٤٣﴾

143 آٹھ جوڑے: بھیڑ یوں میں سے دو، بکریوں میں سے دو،کہو: کیا ان دونوں نروں کو اس نے حرام کیا ہے، یا دونوں ماداؤں کو؟ یا اس کو جو ان دونوں ماداؤں کے پیٹوں میں ہے؟ مجھے علم کے ساتھ بتاؤ اگر تم سچ بولتے ہو،

وَمِنَ ٱلْإِبِلِ ٱثْنَيْنِ وَمِنَ ٱلْبَقَرِ ٱثْنَيْنِ قُلْ ءَآلذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ ٱلْأُنثَيَيْنِ أَمَّا ٱشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ ٱلْأُنثَيَيْنِ أَمْ كُنتُمْ شُهَدَآءَ إِذْ وَصَّىٰكُمُ ٱللَّـهُ بِهَـٰذَا فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّـهِ كَذِبًا لِّيُضِلَّ ٱلنَّاسَ بِغَيْرِ عِلْمٍ إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٤٤﴾

144 اور اونٹوں میں سے دو، اور گایوں میں سے دو، کہو: کیا ان دونوں نروں کو اس نے حرام کیا ہے، یا دونوں ماداؤں کو؟ یا اس کو جو ان دونوں ماداؤں کے پیٹوں میں ہے؟ یا تم گواہ تھے جب خدا نے تم کو اس کا حکم دیا؟ تو کون اس سے زیادہ غلط کرتا ہے جو خدا کے بارے میں جھوٹ گھڑتا ہے تاکہ وہ گمراہ کرے آدمیوں کو بغیر علم کے؟ خدا رہنمائی نہیں کرتا غلط کرنے والے لوگوں کی،

قُل لَّآ أَجِدُ فِى مَآ أُوحِىَ إِلَىَّ مُحَرَّمًا عَلَىٰ طَاعِمٍ يَطْعَمُهُۥٓ إِلَّآ أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ فَإِنَّهُۥ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ ٱللَّـهِ بِهِۦ فَمَنِ ٱضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٤٥﴾

145 کہو: میں نہیں پاتا اس میں جو مجھ پر وحی کیا گیا ہے جو کھانے والے پر حرام ہو سوائے اس کے کہ وہ کہ وہ خود مر گیا ہو، یا بہایا ہوا خون، یا سور کا گوشت، اور یہ ایک ہولناکی ہے، یا نافرمانی جو پکاری گئی ہو خدا کے علاوہ کسی اور کے لیے، تو جو کوئی مجبور ہو، نہ چاہتے ہوئے اور نہ حد سے بڑھ کے ، تو تمہارا رب معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے،

وَعَلَى ٱلَّذِينَ هَادُوا۟ حَرَّمْنَا كُلَّ ذِى ظُفُرٍ وَمِنَ ٱلْبَقَرِ وَٱلْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُمَآ إِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُورُهُمَآ أَوِ ٱلْحَوَايَآ أَوْ مَا ٱخْتَلَطَ بِعَظْمٍ ذَٰلِكَ جَزَيْنَـٰهُم بِبَغْيِهِمْ وَإِنَّا لَصَـٰدِقُونَ ﴿١٤٦﴾

146 اور وہ جو یہودی ہیں، ہم نے حرام کیا ان کے لیے ہر ناخن والا جانور، اور گائے اور بھیڑیوں کی چربی ان کے لیے حرام کی سوائے اس کے جو ان دونوں کی پیٹھوں نے اٹھائی ہوئی ہو یا ان کی آنتے ، یا جو کچھ ہڈی کے ساتھ ملی ہو، وہ بدلہ تھا ان کے حد سے بڑھنے کا، اور ہم سچ بولتے ہیں،

فَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل رَّبُّكُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَٰسِعَةٍ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُهُۥ عَنِ ٱلْقَوْمِ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿١٤٧﴾

147 تو اگر وہ تمہیں جھوٹا کہیں، تو کہو: تمہارا رب بہت رحم کرنے والا ہے، اور نہیں ٹلے گا اس کا زور جرم کرنے والے لوگوں سے۔

سَيَقُولُ ٱلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ لَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ مَآ أَشْرَكْنَا وَلَآ ءَابَآؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِن شَىْءٍ كَذَٰلِكَ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ حَتَّىٰ ذَاقُوا۟ بَأْسَنَا قُلْ هَلْ عِندَكُم مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوهُ لَنَآ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَإِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَخْرُصُونَ ﴿١٤٨﴾

148 کہیں گے وہ جنہوں نے شریک کیا: اگر خدا چاہتے تو ہم شریک نہیں کرتے، اور نہ ہمارے باپ دادا، اور ہم حرام نہیں کرتے کچھ بھی۔ اسی طرح جھوٹا کہا ان سے پہلوں نے یہاں تک کہ انہوں نے چکھ لیا ہمارا زور، کہو: کیا تمہارے پاس علم میں سے کچھ ہے؟ تو لے کر آ ؤ اسے ہمارے لیے، تم تو صرف چلتے ہو خیال پر اور تم صرف اندازہ لگا رہے ہو۔

قُلْ فَلِلَّـهِ ٱلْحُجَّةُ ٱلْبَـٰلِغَةُ فَلَوْ شَآءَ لَهَدَىٰكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿١٤٩﴾

149 کہو: تو خدا کے پاس حتمی دلیل ہے: تو اگر وہ چاہتا تو وہ تم سب کی رہنمائی کر دیتا۔

صفحہ 3 از 4 | کل 165 آیت / آیات