قُل لَّآ أَقُولُ لَكُمْ عِندِى خَزَآئِنُ ٱللَّـهِ وَلَآ أَعْلَمُ ٱلْغَيْبَ وَلَآ أَقُولُ لَكُمْ إِنِّى مَلَكٌ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰٓ إِلَىَّ قُلْ هَلْ يَسْتَوِى ٱلْأَعْمَىٰ وَٱلْبَصِيرُ أَفَلَا تَتَفَكَّرُونَ ﴿٥٠﴾

50 کہو: میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس خدا کے خزانے ہیں، اور میں نہیں جانتا ان دیکھے کو، اور میں یہ نہیں کہتا تم سے کہ میں فرشتہ ہوں، میں تو اسی پر چلتا ہوں جو مجھ پر وحی ہوا ہے۔ کہو: کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہے ؟ کیا تم سوچتے نہیں؟

وَأَنذِرْ بِهِ ٱلَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُوٓا۟ إِلَىٰ رَبِّهِمْ لَيْسَ لَهُم مِّن دُونِهِۦ وَلِىٌّ وَلَا شَفِيعٌ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ ﴿٥١﴾

51 اور ڈراؤ اس سے ان کو جو ڈرتے ہیں کہ وہ جمع کیے جائیں گے اپنے رب کی طرف،ان کے لیے اس کے علاوہ کوئی سرپرست نہیں ہے اور نہ سفارش کرنے والا، تاکہ وہ شاید ڈر میں آ جائیں،

وَلَا تَطْرُدِ ٱلَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِٱلْغَدَوٰةِ وَٱلْعَشِىِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُۥ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَىْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِم مِّن شَىْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٥٢﴾

52 اور نہیں دھتکارو ان کو جو اپنے رب کو پکارتے ہیں صبح اوررات، اس کا چہرہ چاہتے ہوئے، تم پر ان کے حساب میں سے کچھ نہیں، اور نہ تمہارے حساب میں سے ان پر کچھ ہے، تو اگر تم انہیں دھتکارو، تو تم غلط کرنے والوں میں سے ہوگے،

وَكَذَٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لِّيَقُولُوٓا۟ أَهَـٰٓؤُلَآءِ مَنَّ ٱللَّـهُ عَلَيْهِم مِّنۢ بَيْنِنَآ أَلَيْسَ ٱللَّـهُ بِأَعْلَمَ بِٱلشَّـٰكِرِينَ ﴿٥٣﴾

53 اور اسی طرح ہم نے آ زمایا ان میں سے ایک کو دوسرے کے ذریعے، تاکہ وہ کہیں: کیا یہی ہیں وہ جن پر خدا نے فضل کیا ہمارے بیچ میں سے؟ کیا خدا نہیں جانتے شکر گزاروں کو؟

وَإِذَا جَآءَكَ ٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِـَٔايَـٰتِنَا فَقُلْ سَلَـٰمٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَىٰ نَفْسِهِ ٱلرَّحْمَةَ أَنَّهُۥ مَنْ عَمِلَ مِنكُمْ سُوٓءًۢا بِجَهَـٰلَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنۢ بَعْدِهِۦ وَأَصْلَحَ فَأَنَّهُۥ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٥٤﴾

54 اور جب آئیں تمہارے پاس وہ جو ہماری نشانیوں پر یقین کرتے ہیں، تو کہو: سلامتی ہو تم پر، تمہارے رب نے اپنے اوپر رحم لکھا ہے: جو کوئی تم میں سے برائی کرے لا علمی میں، پھر توبہ کرے اس کے بعد، اور ٹھیک کرے، تو وہ معاف کرنے والے، رحم کرنے والے ہیں۔

وَكَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ ٱلْـَٔايَـٰتِ وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٥٥﴾

55 اور اسی طرح ہم اپنی نشانیاں کھول کر دکھاتے ہیں تاکہ جرم کرنے والوں کا راستہ صاف دکھ جائے،

قُلْ إِنِّى نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ قُل لَّآ أَتَّبِعُ أَهْوَآءَكُمْ قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلْمُهْتَدِينَ ﴿٥٦﴾

56 کہو: مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں خدمت کرو ان کی جن کو تم پکارتے ہو خدا کے علاوہ۔ کہو: میں تمہاری خواہشات کے پیچھے نہیں چلتا کہ پھر میں گمراہ ہو جاؤں گا، اور رہنمائی پانے والوں میں سے نہیں رہوں گا۔

قُلْ إِنِّى عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّى وَكَذَّبْتُم بِهِۦ مَا عِندِى مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِۦٓ إِنِ ٱلْحُكْمُ إِلَّا لِلَّـهِ يَقُصُّ ٱلْحَقَّ وَهُوَ خَيْرُ ٱلْفَـٰصِلِينَ ﴿٥٧﴾

57 کہو: میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلے ثبوت پر ہوں، اور تم نے اس کو جھوٹ کہا، میرے پاس نہیں ہے وہ جس کی تم جلدی کر رہے ہو، فیصلہ نہیں ہے سوائے خدا کے لیے۔ وہ سچ بتاتا ہے ، اور وہ بہترین ہے طے کرنے میں۔

قُل لَّوْ أَنَّ عِندِى مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِۦ لَقُضِىَ ٱلْأَمْرُ بَيْنِى وَبَيْنَكُمْ وَٱللَّـهُ أَعْلَمُ بِٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٥٨﴾

58 کہو: اگر میرے پاس ہوتا جس کی تم جلدی کر رہے ہو، تو طے ہو چکا ہوتا معاملہ میرے اور تمہارے بیچ میں۔ اور خدا جانتا ہے غلط کرنے والوں کو،

وَعِندَهُۥ مَفَاتِحُ ٱلْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَآ إِلَّا هُوَ وَيَعْلَمُ مَا فِى ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلَّا يَعْلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِى ظُلُمَـٰتِ ٱلْأَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍ مُّبِينٍ ﴿٥٩﴾

59 اور اس کے پاس ہیں چابیاں اندیکھے کی، کوئی نہیں جانتا ان کو سوائے اس کے، اور وہ جانتا ہے جو کچھ ہے خشکی میں اور سمندر میں، اور نہیں گرتا کوئی پتہ، مگر یہ کہ وہ اسے جانتا ہے، اور نہ کوئی دانہ زمین کے اندھیروں میں، اور نہ کوئی گیلی اور سوکھی چیز ہے، مگر یہ کہ وہ ایک کھلی کتاب میں ہے،

وَهُوَ ٱلَّذِى يَتَوَفَّىٰكُم بِٱلَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُم بِٱلنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ لِيُقْضَىٰٓ أَجَلٌ مُّسَمًّى ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٦٠﴾

60 اور وہ ہے جو تمہیں لیتا ہے رات میں، اور وہ جانتا ہے جو تم نے کمایا دن میں، پھر وہ تمہیں اٹھاتا ہے اس میں، تاکہ طے ہو جائے مقررہ وقت، پھر تم اس کی طرف تمہاری واپسی ہے، پھر وہ تمہیں بتائے گا اس کے بارے میں جو تم کر رہے تھے،

وَهُوَ ٱلْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِۦ وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَحَدَكُمُ ٱلْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ ﴿٦١﴾

61 اور وہ اپنے بندوں پر قادر ہے،اور وہ بھیجتا ہے تم پر حفاظت کرنے والے، یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کے پاس موت آ تی ہے تو ہمارے رسول اسے لے لیتے ہیں، اور وہ نظر انداز نہیں کرتے،

ثُمَّ رُدُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّـهِ مَوْلَىٰهُمُ ٱلْحَقِّ أَلَا لَهُ ٱلْحُكْمُ وَهُوَ أَسْرَعُ ٱلْحَـٰسِبِينَ ﴿٦٢﴾

62 پھر وہ لوٹا دیے جاتے ہیں خدا کی طرف، ان کا حقیقی مولا، سچ میں اسی کا فیصلہ ہے اور وہ حساب لینے والوں میں سب سے زیادہ جلدی والا ہے،

قُلْ مَن يُنَجِّيكُم مِّن ظُلُمَـٰتِ ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ تَدْعُونَهُۥ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً لَّئِنْ أَنجَىٰنَا مِنْ هَـٰذِهِۦ لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلشَّـٰكِرِينَ ﴿٦٣﴾

63 کہو: کون بچاتا ہے تمہیں خشکی اور سمندر کے اندھیروں سے؟ تم اسے پکارتے ہو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے سے: اگر وہ ہمیں بچا لیں اس سے تو ہم ہو جائیں گے شکرگزاروں میں سے۔

قُلِ ٱللَّـهُ يُنَجِّيكُم مِّنْهَا وَمِن كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ أَنتُمْ تُشْرِكُونَ ﴿٦٤﴾

64 کہو: خدا تمہیں بچاتے ہیں اس سے اور ہر مصیبت سے، پھر تم اس کے ساتھ شریک کرتے ہو۔

قُلْ هُوَ ٱلْقَادِرُ عَلَىٰٓ أَن يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّن فَوْقِكُمْ أَوْ مِن تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُم بَأْسَ بَعْضٍ ٱنظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ ﴿٦٥﴾

65 کہو: وہ طاقت رکھتے ہیں اس پر کہ وہ اٹھائیں تم پر سزا، تمہارے اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے ، یا تمہیں الجھا دیں فرقوں میں اور تمہیں چکھائیں ایک دوسرے کا زور۔ دیکھو ہم کیسے اپنی نشانیاں پھیرتے ہیں تاکہ وہ شاید سمجھیں،

وَكَذَّبَ بِهِۦ قَوْمُكَ وَهُوَ ٱلْحَقُّ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ ﴿٦٦﴾

66 اور تمہارے لوگوں نے اس کو جھوٹ کہا، اور یہ تو سچ ہے، کہو: میں تمہارے اوپر نگہبان نہیں ہوں،

لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٦٧﴾

67 ہر خبر کا ایک ٹھکانہ ہے، اور تم جان لو گے،

وَإِذَا رَأَيْتَ ٱلَّذِينَ يَخُوضُونَ فِىٓ ءَايَـٰتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُوا۟ فِى حَدِيثٍ غَيْرِهِۦ وَإِمَّا يُنسِيَنَّكَ ٱلشَّيْطَـٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ ٱلذِّكْرَىٰ مَعَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٦٨﴾

68 اور جب تم ان کو دیکھو جو ہماری نشانیوں کے بارے میں بحث کرتے ہیں، تو ان سے منہ موڑ لو، یہاں تک کہ وہ کسی اور بات پر بحث کرنے لگیں، اور اگر تمہیں شیطان بھلا دے تو نہیں بیٹھنا یاد آجانے کے بعد ان کے ساتھ جو لوگ غلط کرتے ہیں،

وَمَا عَلَى ٱلَّذِينَ يَتَّقُونَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَىْءٍ وَلَـٰكِن ذِكْرَىٰ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ ﴿٦٩﴾

69 اور جو ڈرتے ہیں ان پر ان کے حساب میں سے کچھ بھی نہیں ہے،لیکن یاد دلانا، تاکہ وہ شاید ڈر میں آ جائیں،

وَذَرِ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ دِينَهُمْ لَعِبًا وَلَهْوًا وَغَرَّتْهُمُ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا وَذَكِّرْ بِهِۦٓ أَن تُبْسَلَ نَفْسٌۢ بِمَا كَسَبَتْ لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّـهِ وَلِىٌّ وَلَا شَفِيعٌ وَإِن تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ لَّا يُؤْخَذْ مِنْهَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ أُبْسِلُوا۟ بِمَا كَسَبُوا۟ لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌۢ بِمَا كَانُوا۟ يَكْفُرُونَ ﴿٧٠﴾

70 اور چھوڑ دو ان کو جو لیتے ہیں اپنے دین کو کھیل اور مشغلے میں، اور جنہیں دنیا کی زندگی نے دھوکہ دے دیا ہے، اور یاد دلاؤ اس سے، کہیں کوئی جان تباہ نہ ہو جائے اس کی کمائی کی وجہ سے، اس کے لیے خدا کے علاوہ کوئی سرپرست نہیں ، اور نہ کوئی سفارش کرنے والا، اور اگر وہ ہر طرح کا معاوضہ بھی دے دے، وہ اس سے لیا نہیں جائے گا، وہ ہیں جو تباہ ہوئے ان کی کمائی کی وجہ سے، ان کے لیے پینے کے لئے کھولتا ہوا پانی ہے ، اور ایک تکلیف والی سزا، اس لیے کہ وہ انکار کرتے تھے،

قُلْ أَنَدْعُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّـهِ مَا لَا يَنفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلَىٰٓ أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَىٰنَا ٱللَّـهُ كَٱلَّذِى ٱسْتَهْوَتْهُ ٱلشَّيَـٰطِينُ فِى ٱلْأَرْضِ حَيْرَانَ لَهُۥٓ أَصْحَـٰبٌ يَدْعُونَهُۥٓ إِلَى ٱلْهُدَى ٱئْتِنَا قُلْ إِنَّ هُدَى ٱللَّـهِ هُوَ ٱلْهُدَىٰ وَأُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٧١﴾

71 کہو: کیا ہم پکاریں خدا کے علاوہ اس کو جو ہمیں فائدہ نہیں دے سکتا، اور نہ نقصان، اور لوٹا دیے جائیں اپنے ایڑیوں کے بل، اس کے بعد جب خدا نے ہماری رہنمائی کردی ہے؟ اس جیسے کی طرح جسے شیطانوں نے زمین میں گمراہ کر دیا ہے، پریشان، اس کے ساتھی اسے رہنمائی کی طرف بلاتے ہوۓ: ہماری طرف آجاؤ، کہو: خدا کی رہنمائی ہی رہنمائی ہے، اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم جہانوں کے رب کے فرمانبردار ہوجایئں۔

وَأَنْ أَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَٱتَّقُوهُ وَهُوَ ٱلَّذِىٓ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ﴿٧٢﴾

72 اور: دعا کو قائم کرو، اور اس سے ڈرو۔ اور وہ ہے جس کی طرف تمہیں جمع کیا جائے گا،

وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ وَيَوْمَ يَقُولُ كُن فَيَكُونُ قَوْلُهُ ٱلْحَقُّ وَلَهُ ٱلْمُلْكُ يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ عَـٰلِمُ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ وَهُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْخَبِيرُ ﴿٧٣﴾

73 اور وہ ہے جس نے بنایا آ سمانوں اور زمین کو سچ کے ساتھ، اور اس دن جب وہ کہے گا: ہو جاؤ۔ تو وہ ہو جائے گا، اس کا کہا سچ ہے، اور اس کی بادشاہی ہے اس دن جب نرسنگے میں پھونکا جائے گا، اور وہ حکمت والا، جاننے والا ہے،

وَإِذْ قَالَ إِبْرَٰهِيمُ لِأَبِيهِ ءَازَرَ أَتَتَّخِذُ أَصْنَامًا ءَالِهَةً إِنِّىٓ أَرَىٰكَ وَقَوْمَكَ فِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ ﴿٧٤﴾

74 اور جب ابراہیم نے اپنے باپ ازر سے کہا: کیا تم بتوں کو معبودوں کے طور پر لیتے ہو؟ میں دیکھتا ہوں کہ تم اور تمہاری قوم کھلی گمراہی میں ہے،

وَكَذَٰلِكَ نُرِىٓ إِبْرَٰهِيمَ مَلَكُوتَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ ٱلْمُوقِنِينَ ﴿٧٥﴾

75 اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی بادشاہی دکھاتے ہیں، اور تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو،

فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْهِ ٱلَّيْلُ رَءَا كَوْكَبًا قَالَ هَـٰذَا رَبِّى فَلَمَّآ أَفَلَ قَالَ لَآ أُحِبُّ ٱلْـَٔافِلِينَ ﴿٧٦﴾

76 تو جب رات اس پر چھا گئی، اس نے ایک ستارہ دیکھا، کہا: یہ میرے رب ہیں۔ تو جب وہ ڈوب گیا، اس نے کہا: میں ڈوبنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔

فَلَمَّا رَءَا ٱلْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هَـٰذَا رَبِّى فَلَمَّآ أَفَلَ قَالَ لَئِن لَّمْ يَهْدِنِى رَبِّى لَأَكُونَنَّ مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٧٧﴾

77 تو جب اس نے چاند کو چڑھتے ہوئے دیکھا، س نے کہا: یہ میرے رب ہیں۔ تو جب وہ ڈوب گیا، اس نے کہا: اگر میرے رب میری رہنمائی نہیں کریں گے تو میں ہو جاؤں گا گمراہ لوگوں میں سے،

فَلَمَّا رَءَا ٱلشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هَـٰذَا رَبِّى هَـٰذَآ أَكْبَرُ فَلَمَّآ أَفَلَتْ قَالَ يَـٰقَوْمِ إِنِّى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ ﴿٧٨﴾

78 تو جب اس نے سورج کو چڑھتے ہوئے دیکھا، تو اس نے کہا: یہ میرے رب ہیں، یہ بڑے ہیں۔ تو جب وہ ڈوب گیا، اس نے کہا: اے میرے لوگ، میں اپنے آپ کو چھڑاتا ہوں اس سے جو تم شریک کرتے ہو،

إِنِّى وَجَّهْتُ وَجْهِىَ لِلَّذِى فَطَرَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ ﴿٧٩﴾

79 میں نے اپنا چہرہ موڑ دیا ہے اس کی طرف جس نے بنایا آسمانوں اور زمین کو، ایک خدا پرست، اور میں شریک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں،

وَحَآجَّهُۥ قَوْمُهُۥ قَالَ أَتُحَـٰٓجُّوٓنِّى فِى ٱللَّـهِ وَقَدْ هَدَىٰنِ وَلَآ أَخَافُ مَا تُشْرِكُونَ بِهِۦٓ إِلَّآ أَن يَشَآءَ رَبِّى شَيْـًٔا وَسِعَ رَبِّى كُلَّ شَىْءٍ عِلْمًا أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ ﴿٨٠﴾

80 اور اس کے لوگوں نے اس سے بحث کی، اس نے کہا: کیا تم مجھ سے بحث کرتے ہو خدا کے بارے میں، اور اس نے میری رہنمائی کی ہے؟ اور میں نہیں ڈرتا اس سے جسے تم شریک کرتے ہو اس کے ساتھ، سوائے اس کے کہ جو میرے رب چاہیں، میرے رب ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہیں جاننے میں، کیا تم یاد نہیں کرتے؟

وَكَيْفَ أَخَافُ مَآ أَشْرَكْتُمْ وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُم بِٱللَّـهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِۦ عَلَيْكُمْ سُلْطَـٰنًا فَأَىُّ ٱلْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِٱلْأَمْنِ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٨١﴾

81 اور میں کیسے ڈروں اس سے جسے تم شریک کرتے ہو، اور تم نہیں ڈرتےکہ تم نے خدا کے ساتھ شریک کیا اس کو جس کا اس نےتمہیں کوئی اختیار نہیں اتارا؟ تو دونوں فرقوں میں سے کون زیادہ حق رکھتا ہے سلامتی پر، اگر تم جانتے ہو؟

ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَلَمْ يَلْبِسُوٓا۟ إِيمَـٰنَهُم بِظُلْمٍ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمُ ٱلْأَمْنُ وَهُم مُّهْتَدُونَ ﴿٨٢﴾

82 وہ جنہوں نے یقین کیا، اور انہوں نے نہیں الجھایا اپنے یقین کو غلط کے ساتھ، وہ ہیں جن کے لیے سلامتی ہے، اور وہ ہیں جو رہنمائی والے ہیں۔

وَتِلْكَ حُجَّتُنَآ ءَاتَيْنَـٰهَآ إِبْرَٰهِيمَ عَلَىٰ قَوْمِهِۦ نَرْفَعُ دَرَجَـٰتٍ مَّن نَّشَآءُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ﴿٨٣﴾

83 اور وہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے دی ابراہیم کو اس کے لوگوں کے خلاف، ہم اونچا کرتے ہیں رتبے میں جس کو ہم چاہیں، تمہارا رب حکمت والا، جاننے والا ہے،

وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ كُلًّا هَدَيْنَا وَنُوحًا هَدَيْنَا مِن قَبْلُ وَمِن ذُرِّيَّتِهِۦ دَاوُۥدَ وَسُلَيْمَـٰنَ وَأَيُّوبَ وَيُوسُفَ وَمُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٨٤﴾

84 اور ہم نے دیے اس کو اسحاق اور یعقوب، ہر ایک کی ہم نے رہنمائی کی، اور نوح کی ہم نے پہلے رہنمائی کی تھی، اور اس کی اولاد میں سے: داؤد، اور سلیمان، اور ایوب، اور یوسف، اور موسی، اور ہارون، اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں اچھا کرنے والوں کو،

وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ كُلٌّ مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٨٥﴾

85 اور زکریا، اور یحیی، اور عیسی، اور الیاس، ہر ایک اچھا کرنے والوں میں سے تھا،

وَإِسْمَـٰعِيلَ وَٱلْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٨٦﴾

86 اور اسماعیل، اور الیسع، اور یونس، اور لوط، اور ہر ایک کو ہم نے ترجیح دی جہانوں پر،

وَمِنْ ءَابَآئِهِمْ وَذُرِّيَّـٰتِهِمْ وَإِخْوَٰنِهِمْ وَٱجْتَبَيْنَـٰهُمْ وَهَدَيْنَـٰهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٨٧﴾

87 اور ان کے باپوں میں سے، اور ان کی اولادوں میں سے، اور ان کے بھائیوں میں سے، اور ہم نے چنا انہیں، اور ہم نے رہنمائی کی ان کی سیدھی راہ پر،

ذَٰلِكَ هُدَى ٱللَّـهِ يَهْدِى بِهِۦ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ وَلَوْ أَشْرَكُوا۟ لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿٨٨﴾

88 وہ ہے رہنمائی خدا کی، وہ اس سے رہنمائی کرتا ہے جس کی وہ چاہے اپنے بندوں میں سے، اور اگر انہوں نے شریک کیا ہوتا، تو بیکار ہوجاتا جو وہ کر رہے تھے،

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحُكْمَ وَٱلنُّبُوَّةَ فَإِن يَكْفُرْ بِهَا هَـٰٓؤُلَآءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا۟ بِهَا بِكَـٰفِرِينَ ﴿٨٩﴾

89 وہ ہیں جنہیں ہم نے کتاب دی، اور حکم دینے کا حق، اور نبوت، تو اگر یہ ان چیزوں کا انکار کریں، تو ہم نے پہلے ہی انہیں سپر کر دیا ہے ایک لوگ کے جو اس کا انکار نہیں کرتے،

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ هَدَى ٱللَّـهُ فَبِهُدَىٰهُمُ ٱقْتَدِهْ قُل لَّآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْعَـٰلَمِينَ ﴿٩٠﴾

90 وہ ہیں جن کی خدا نے رہنمائی کی، تو تم ان کی رہنمائی کو مثال لو، کہو: میں تم سے اس پر کوئی کمائی نہیں مانگتا، یہ تو صرف ہے جہانوں کے لیے ایک یاد دلانے والی،

وَمَا قَدَرُوا۟ ٱللَّـهَ حَقَّ قَدْرِهِۦٓ إِذْ قَالُوا۟ مَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ عَلَىٰ بَشَرٍ مِّن شَىْءٍ قُلْ مَنْ أَنزَلَ ٱلْكِتَـٰبَ ٱلَّذِى جَآءَ بِهِۦ مُوسَىٰ نُورًا وَهُدًى لِّلنَّاسِ تَجْعَلُونَهُۥ قَرَاطِيسَ تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا وَعُلِّمْتُم مَّا لَمْ تَعْلَمُوٓا۟ أَنتُمْ وَلَآ ءَابَآؤُكُمْ قُلِ ٱللَّـهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِى خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ ﴿٩١﴾

91 اور انہوں نے خدا کا اندازہ اس کے صحیح اندازے سے نہیں لگایا جب انہوں نےکہا: خدا نے کچھ نہیں اتارا انسان پر۔ کہو: کس نے اتاری کتاب جو موسی لایا؟ ایک روشنی اور رہنمائی آدمیوں کے لیے۔ تم اسے پرچیاں بناتے ہو دکھانے کے لیے، اور تم چھپاتے ہو بہت کچھ، اور تمہیں سکھایا گیا وہ جو تم نہیں جانتے تھے، تم اور تمہارے باپ دادا۔ کہو: خدا۔ پھر چھوڑ دو انہیں ان کی بحث میں کھیلتے ہوۓ،

وَهَـٰذَا كِتَـٰبٌ أَنزَلْنَـٰهُ مُبَارَكٌ مُّصَدِّقُ ٱلَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنذِرَ أُمَّ ٱلْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا وَٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ وَهُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿٩٢﴾

92 اور یہ ایک کتاب ہے جسے ہم نے اتارا، بھلائی والی، اور تصدیق کر تی ہوئی جو اس کے سامنے ہے، اور تاکہ تم ڈراؤ شہروں کی ماں کو، اور جو کوئی اس کے ارد گرد ہے، اور وہ جو یقین کرتے ہیں آ خرت میں، وہ یقین کرتے ہیں اس پر، اور وہ اپنی دعا کی حفاظت کرتے ہیں،

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّـهِ كَذِبًا أَوْ قَالَ أُوحِىَ إِلَىَّ وَلَمْ يُوحَ إِلَيْهِ شَىْءٌ وَمَن قَالَ سَأُنزِلُ مِثْلَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ وَلَوْ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلظَّـٰلِمُونَ فِى غَمَرَٰتِ ٱلْمَوْتِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ بَاسِطُوٓا۟ أَيْدِيهِمْ أَخْرِجُوٓا۟ أَنفُسَكُمُ ٱلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ ٱلْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَقُولُونَ عَلَى ٱللَّـهِ غَيْرَ ٱلْحَقِّ وَكُنتُمْ عَنْ ءَايَـٰتِهِۦ تَسْتَكْبِرُونَ ﴿٩٣﴾

93 اور کون اس سے زیادہ غلط کرتا ہے جوخدا کے بارے میں جھوٹ گھڑے، یا کہے:مجھ پر وحی ہوا ہے۔ اور اس پرکچھ وحی نہیں ہوا، اور وہ جو کہے: میں اتاروں گا اس جیسا جو خدا نے اتارا۔ اور اگر تم دیکھ سکتے جب غلط کرنے والے موت کے نشے میں ہوں گے، اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے:نکالو اپنی جانیں۔ آج تمہیں بدلہ دیا جائے گا ذلت والی سزا کا اس کے لیے جو تم کہتے تھے خدا کے بارے میں سچ کے علاوہ ،اور تم اس کی نشانیوں کے سامنے تکبّر کرتے تھے،

وَلَقَدْ جِئْتُمُونَا فُرَٰدَىٰ كَمَا خَلَقْنَـٰكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَتَرَكْتُم مَّا خَوَّلْنَـٰكُمْ وَرَآءَ ظُهُورِكُمْ وَمَا نَرَىٰ مَعَكُمْ شُفَعَآءَكُمُ ٱلَّذِينَ زَعَمْتُمْ أَنَّهُمْ فِيكُمْ شُرَكَـٰٓؤُا۟ لَقَد تَّقَطَّعَ بَيْنَكُمْ وَضَلَّ عَنكُم مَّا كُنتُمْ تَزْعُمُونَ ﴿٩٤﴾

94 اور اب تم آگئے ہو اکیلے جیسے ہم نے تم کو بنایا تھا پہلی بار ، اور تم چھوڑ آ ۓ ہو اپنے پیٹھ پیچھے وہ سب جو ہم نے تمہیں دیا تھا، اور ہمیں دکھ نہیں رہیں تمہارے ساتھ تمہاری سفارش کرنے والے جن کا تم دعوی کرتے کہ وہ تمہارے ساتھ شریک ہیں، کٹ چکا ہے تمہارے بیچ میں، اور گم گیا ہے تم سے جس کا تم دعوی کیا کرتے تھے۔

إِنَّ ٱللَّـهَ فَالِقُ ٱلْحَبِّ وَٱلنَّوَىٰ يُخْرِجُ ٱلْحَىَّ مِنَ ٱلْمَيِّتِ وَمُخْرِجُ ٱلْمَيِّتِ مِنَ ٱلْحَىِّ ذَٰلِكُمُ ٱللَّـهُ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ ﴿٩٥﴾

95 خدا ہے پھاڑنے والا دانے کو اور گٹھلی کو، وہ نکالتا ہے زندہ کو مردے میں سے، اور نکالنے والا ہے مردے کو زندہ میں سے، وہ ہے خدا، تو تم کیسے بہکا دیے جاتے ہو؟

فَالِقُ ٱلْإِصْبَاحِ وَجَعَلَ ٱلَّيْلَ سَكَنًا وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ حُسْبَانًا ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ ٱلْعَزِيزِ ٱلْعَلِيمِ ﴿٩٦﴾

96 صبح کو پھاڑنے والا, اور اس نے بنایا رات کو آرام کے لیے، اور سورج اور چاند کو حساب کے لیے، وہ ہے تعین سب پر غالب ،جاننے والے کا،

وَهُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلنُّجُومَ لِتَهْتَدُوا۟ بِهَا فِى ظُلُمَـٰتِ ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ قَدْ فَصَّلْنَا ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ﴿٩٧﴾

97 اور وہ ہے جس نے تمہارے لیے ستارے بنائے، تاکہ تم رہنما ہو ان سے خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں، ہم نے اپنی نشانیاں کھول کر دکھا دی ہیں ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں،

وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَنشَأَكُم مِّن نَّفْسٍ وَٰحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ قَدْ فَصَّلْنَا ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يَفْقَهُونَ ﴿٩٨﴾

98 اور وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیاایک جان میں سے، پھر ایک ٹھکانہ اور ایک ذخیرہ، ہم نے اپنی نشانیاں کھول کر دکھا دی ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں،

وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَخْرَجْنَا بِهِۦ نَبَاتَ كُلِّ شَىْءٍ فَأَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا وَمِنَ ٱلنَّخْلِ مِن طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِيَةٌ وَجَنَّـٰتٍ مِّنْ أَعْنَابٍ وَٱلزَّيْتُونَ وَٱلرُّمَّانَ مُشْتَبِهًا وَغَيْرَ مُتَشَـٰبِهٍ ٱنظُرُوٓا۟ إِلَىٰ ثَمَرِهِۦٓ إِذَآ أَثْمَرَ وَيَنْعِهِۦٓ إِنَّ فِى ذَٰلِكُمْ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴿٩٩﴾

99 اور وہ ہے جس نے آسمان سے پانی اتارا، اور ہم نے نکالی ہر چیز کی اگائی اس کے ذریعے ، اور ہم نے نکالی اس سے ہریالی، جس سے ہم نکالتے ہیں اناج ڈھیروں ، اور کھجور کے درخت سے، اس کے غلافوں سے،کھجوروں کے گچھے پہنچ کے نزدیک، اور انگور کے باغ، اور زیتون، اور انار، ملتے جلتے اور نہیں ملتے جلتے، دیکھو اس کے پھل کوجب وہ پھل لائے اور پک جائے، اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین کرتے ہیں،

صفحہ 2 از 4 | کل 165 آیت / آیات