قُل لَّا يَسْتَوِى ٱلْخَبِيثُ وَٱلطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ ٱلْخَبِيثِ فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ يَـٰٓأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿١٠٠﴾

100 کہو: برابر نہیں خراب اور اچھا، اگرچہ خراب کی کثرت تمہیں متاثر کرے، تو خدا سے ڈرو، اے عقل والوں ، تاکہ تم شاید کامیاب ہو،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَسْـَٔلُوا۟ عَنْ أَشْيَآءَ إِن تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَإِن تَسْـَٔلُوا۟ عَنْهَا حِينَ يُنَزَّلُ ٱلْقُرْءَانُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا ٱللَّـهُ عَنْهَا وَٱللَّـهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ ﴿١٠١﴾

101 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، مت سوال کرو ان چیزوں کے بارے میں کہ وہ اگر تمہیں دکھا دی جائیں تو وہ تمہیں بری لگیں، اور اگر تم ان کے بارے میں سوال کرو جب قرآ ن اتارا جا رہا ہے، تو وہ تمہیں دکھا دی جائیں گی، خدا نے انہیں معاف کیا، اور خدا معاف کرنے والا، نرم ہے،

قَدْ سَأَلَهَا قَوْمٌ مِّن قَبْلِكُمْ ثُمَّ أَصْبَحُوا۟ بِهَا كَـٰفِرِينَ ﴿١٠٢﴾

102 سوال کیا تھا ان کے بارے میں ایک لوگ نے تم سے پہلے، پھر وہ ان کے انکار کرنے والے ہو گئے،

مَا جَعَلَ ٱللَّـهُ مِنۢ بَحِيرَةٍ وَلَا سَآئِبَةٍ وَلَا وَصِيلَةٍ وَلَا حَامٍ وَلَـٰكِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يَفْتَرُونَ عَلَى ٱللَّـهِ ٱلْكَذِبَ وَأَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ ﴿١٠٣﴾

103 خدا نے نہیں بنایا بحیرة میں سے، اور نہ سائبة، اور نہ وصیلة، اور نہ حام، لیکن جنہوں نے انکار کیا وہ خدا پر جھوٹ گھڑتے ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر سمجھتے نہیں،

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا۟ إِلَىٰ مَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ وَإِلَى ٱلرَّسُولِ قَالُوا۟ حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ ءَابَآءَنَآ أَوَلَوْ كَانَ ءَابَآؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْـًٔا وَلَا يَهْتَدُونَ ﴿١٠٤﴾

104 اور جب ان سے کہا جاتا ہے: آؤ اس کی طرف جو خدا نے اتارا، اور رسول کی طرف۔ تو وہ کہتے ہیں: کافی ہے ہمارے لیے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔ کیا اگر ان کے باپ دادا کچھ بھی نہیں جانتے تھے اور رہنمائی پر نہیں تھے؟

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ عَلَيْكُمْ أَنفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُم مَّن ضَلَّ إِذَا ٱهْتَدَيْتُمْ إِلَى ٱللَّـهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿١٠٥﴾

105 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، تم پر تمہاری اپنی جانیں ہیں، تمہیں نقصان نہیں دے سکتا وہ جو کوئی گمراہ ہے، جب تم رہنمائی پر ہو، خدا کی طرف تم سب کی واپسی ہے، پھر وہ تمہیں بتائے گا جو تم کر رہے تھے،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ شَهَـٰدَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ ٱلْمَوْتُ حِينَ ٱلْوَصِيَّةِ ٱثْنَانِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ أَوْ ءَاخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ إِنْ أَنتُمْ ضَرَبْتُمْ فِى ٱلْأَرْضِ فَأَصَـٰبَتْكُم مُّصِيبَةُ ٱلْمَوْتِ تَحْبِسُونَهُمَا مِنۢ بَعْدِ ٱلصَّلَوٰةِ فَيُقْسِمَانِ بِٱللَّـهِ إِنِ ٱرْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِى بِهِۦ ثَمَنًا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ وَلَا نَكْتُمُ شَهَـٰدَةَ ٱللَّـهِ إِنَّآ إِذًا لَّمِنَ ٱلْـَٔاثِمِينَ ﴿١٠٦﴾

106 اے وہ جنہوں نے یقین کیا،جب تم میں سے کسی کے پاس موت موجود ہو، وصیت کرتے وقت، تو تمہارے بیچ گواہی دو عادل مردوں کی ہو، تم میں سے، یا دو دوسرے غیروں میں سے، اگر تم زمین میں چل رہے ہو ، اور تم پر آ گرے آفت موت کی۔ تم ان دونوں کو روکو دعا کرنے کے بعد، پھر وہ دونوں وعدہ کریں خدا کا، اگر تم شک میں ہو: ہم نہیں سودا کریں گے اس کا کسی قیمت پر، چاہے وہ رشتہ دار ہو، اور نہ ہم چھپائیں گے خدا کی گواہی کو تو پھر ہم گناہ کرنے والوں میں سے ہوں گے،

فَإِنْ عُثِرَ عَلَىٰٓ أَنَّهُمَا ٱسْتَحَقَّآ إِثْمًا فَـَٔاخَرَانِ يَقُومَانِ مَقَامَهُمَا مِنَ ٱلَّذِينَ ٱسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ ٱلْأَوْلَيَـٰنِ فَيُقْسِمَانِ بِٱللَّـهِ لَشَهَـٰدَتُنَآ أَحَقُّ مِن شَهَـٰدَتِهِمَا وَمَا ٱعْتَدَيْنَآ إِنَّآ إِذًا لَّمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٠٧﴾

107 تو اگر یہ پتا چلے کہ وہ دونوں کسی گناہ کے دعوے کے مستحق ٹھہرے ہیں،تو ان کی جگہ دو دوسرے کھڑے ہوں، ان میں سے وہ دو جو سب سے زیادہ حق دار ہوں، اور وہ خدا کی قسم کھائیں: ہماری گواہی ان کی گواہی سے زیادہ سچی ہے، اور ہم حد سے نہیں بڑھیں ہیں، ورنہ ہم غلط کرنے والوں میں سے ہوں گے۔

ذَٰلِكَ أَدْنَىٰٓ أَن يَأْتُوا۟ بِٱلشَّهَـٰدَةِ عَلَىٰ وَجْهِهَآ أَوْ يَخَافُوٓا۟ أَن تُرَدَّ أَيْمَـٰنٌۢ بَعْدَ أَيْمَـٰنِهِمْ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱسْمَعُوا۟ وَٱللَّـهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْفَـٰسِقِينَ ﴿١٠٨﴾

108 وہ زیادہ قریب ہے کہ وہ گواہی ٹھیک طور پر دیں گے، یا وہ ڈریں گے کہ ان کی قسموں کے بعد قسمیں لوٹائی جائیں، اور خدا سے ڈرو، اور سنو، اور خدا رہنمائی نہیں کرتا نافرمان لوگوں کی،

يَوْمَ يَجْمَعُ ٱللَّـهُ ٱلرُّسُلَ فَيَقُولُ مَاذَآ أُجِبْتُمْ قَالُوا۟ لَا عِلْمَ لَنَآ إِنَّكَ أَنتَ عَلَّـٰمُ ٱلْغُيُوبِ ﴿١٠٩﴾

109 اس دن جب خدا رسولوں کو جمع کرے گا تو کہے گا: کیا جواب دیا گیا تمہیں؟ وہ کہیں گے: ہمیں کوئی علم نہیں، آپ ہیں جاننے والے اندھیکوں کو،

إِذْ قَالَ ٱللَّـهُ يَـٰعِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ ٱذْكُرْ نِعْمَتِى عَلَيْكَ وَعَلَىٰ وَٰلِدَتِكَ إِذْ أَيَّدتُّكَ بِرُوحِ ٱلْقُدُسِ تُكَلِّمُ ٱلنَّاسَ فِى ٱلْمَهْدِ وَكَهْلًا وَإِذْ عَلَّمْتُكَ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَٱلتَّوْرَىٰةَ وَٱلْإِنجِيلَ وَإِذْ تَخْلُقُ مِنَ ٱلطِّينِ كَهَيْـَٔةِ ٱلطَّيْرِ بِإِذْنِى فَتَنفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًۢا بِإِذْنِى وَتُبْرِئُ ٱلْأَكْمَهَ وَٱلْأَبْرَصَ بِإِذْنِى وَإِذْ تُخْرِجُ ٱلْمَوْتَىٰ بِإِذْنِى وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ عَنكَ إِذْ جِئْتَهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْهُمْ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿١١٠﴾

110 جب خدا کہے گا: اے عیسی، مریم کے بیٹے، یاد کرو میرے احسان کو، جو میں نے تم پر کیا، اور تمہاری ماں پر، جب میں نے تمہاری مدد کی پاکیزہ روح سے، تم بات کرتے تھے آ دمیوں سے گود میں، اور پختہ عمر میں، اور جب میں نے تمہیں سکھائی کتاب، اور حکمت، اور تورات، اور انجیل، اور جب تم بناتے تھے مٹی سے چڑیا کی شکل میں میری اجازت سے، پھر تم اس میں پھونکتے تھے، اور وہ چڑیا بن جاتی میری اجازت سے، اور تم اندھے کو ٹھیک کرتے تھے،اور کوڑھی کو میری اجازت سے، اور جب تم مردوں کو نکالتے تھے میری اجازت سے، اور جب میں نے روکا اسرائیل کے بیٹوں کو تم سے، جب تم آئے ان کے پاس کھلے ثبوت کے ساتھ، تو ان میں سے جنہوں نے انکار کیا نے کہا: یہ تو نہیں ہے مگر کھلا جادو،

وَإِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى ٱلْحَوَارِيِّـۧنَ أَنْ ءَامِنُوا۟ بِى وَبِرَسُولِى قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا وَٱشْهَدْ بِأَنَّنَا مُسْلِمُونَ ﴿١١١﴾

111 اور جب میں نے حواریوں کو وحی کی: یقین کرو مجھ پر، اور میرے رسول پر۔ انہوں نے کہا: ہم نے یقین کیا، اور گواہ رہو کہ ہم فرمانبردار ہیں۔

إِذْ قَالَ ٱلْحَوَارِيُّونَ يَـٰعِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيعُ رَبُّكَ أَن يُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَآئِدَةً مِّنَ ٱلسَّمَآءِ قَالَ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١١٢﴾

112 جب حواریوں نے کہا: اے عیسی، مریم کے بیٹے، کیا تمہارے رب ہمارے لیے دسترخوان اتار سکتے ہیں آسمان میں سے؟ کہا اس نے: خدا سے ڈرو، اگر تم یقین رکھنے والے ہو۔

قَالُوا۟ نُرِيدُ أَن نَّأْكُلَ مِنْهَا وَتَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا وَنَعْلَمَ أَن قَدْ صَدَقْتَنَا وَنَكُونَ عَلَيْهَا مِنَ ٱلشَّـٰهِدِينَ ﴿١١٣﴾

113 انہوں نے کہا: ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس میں سے کھائیں، اور ہمارے دل مطمئن ہو جائیں، اورہم جان لیں کہ تم نے ہم کو سچ بتایا ہے، اور ہم ہو جائیں اس پر گواہوں میں سے۔

قَالَ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ ٱللَّـهُمَّ رَبَّنَآ أَنزِلْ عَلَيْنَا مَآئِدَةً مِّنَ ٱلسَّمَآءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِّأَوَّلِنَا وَءَاخِرِنَا وَءَايَةً مِّنكَ وَٱرْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ ﴿١١٤﴾

114 عیسی، مریم کے بیٹے، نے کہا: اے خدا، ہمارے رب، اتاریں ہم پر دسترخوان آ سمان میں سے، تاکہ وہ ہمارے لیے عید ہو، ہمارے اگلوں اور ہمارے پچھلوں کے لیے، اور ایک نشانی آ پ کی طرف سے، اور ہمیں دیں، اور آ پ ہیں بہترین دینے والے،

قَالَ ٱللَّـهُ إِنِّى مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ فَمَن يَكْفُرْ بَعْدُ مِنكُمْ فَإِنِّىٓ أُعَذِّبُهُۥ عَذَابًا لَّآ أُعَذِّبُهُۥٓ أَحَدًا مِّنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١١٥﴾

115 کہا خدا نے: میں اتاروں گا اسے تم پر، تو جو کوئی انکار کرے اس کے بعد تم میں سے، تو میں اسے ایسی سزا دوں گا کہ ایسی سزا میں نے جہان والوں میں سے کسی کو نہیں دی۔

وَإِذْ قَالَ ٱللَّـهُ يَـٰعِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ ءَأَنتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ ٱتَّخِذُونِى وَأُمِّىَ إِلَـٰهَيْنِ مِن دُونِ ٱللَّـهِ قَالَ سُبْحَـٰنَكَ مَا يَكُونُ لِىٓ أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِى بِحَقٍّ إِن كُنتُ قُلْتُهُۥ فَقَدْ عَلِمْتَهُۥ تَعْلَمُ مَا فِى نَفْسِى وَلَآ أَعْلَمُ مَا فِى نَفْسِكَ إِنَّكَ أَنتَ عَلَّـٰمُ ٱلْغُيُوبِ ﴿١١٦﴾

116 اور جب خدا نے کہا: اے عیسی، مریم کے بیٹے، کیا تم نے آ دمیوں سے کہا: مجھے اور میری ماں کو خدا کے علاوہ دو معبود بنا دو؟ کہا اس نے : تعریف آ پ کے لیے ہے، میرے لیے نہیں ہے کہ میں وہ کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہیں، اگر میں نے کہا ہوتا تو آپ نے جان لیا ہوتا، آ پ جانتے ہیں جو میرے اندر ہے ، اور میں نہیں جانتا جو آ پ کے اندر ہے، آ پ ہیں جاننے والےاندیکھوں کو،

مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَآ أَمَرْتَنِى بِهِۦٓ أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ رَبِّى وَرَبَّكُمْ وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِى كُنتَ أَنتَ ٱلرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنتَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ ﴿١١٧﴾

117 میں نے ان سے نہیں کہا مگر اس کے جو آپ نے مجھے حکم دیا: خدمت کرو خدا کی، میرے رب اور تمہارے رب، اور میں ان پر گواہ تھا جب تک میں ان کے بیچ میں تھا، پھر جب آپ نے مجھے لے لیا تو آ پ ان پر نگہبان تھے، اور آ پ ہر چیز پر گواہ ہیں،

إِن تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِن تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ ﴿١١٨﴾

118 اگر آ پ انہیں سزا دیں تو وہ آ پ کے بندے ہیں، اور اگر آ پ انہیں معاف کر دیں، تو آ پ ہی ہیں سب پر غالب، حکمت والے۔

قَالَ ٱللَّـهُ هَـٰذَا يَوْمُ يَنفَعُ ٱلصَّـٰدِقِينَ صِدْقُهُمْ لَهُمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا رَّضِىَ ٱللَّـهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا۟ عَنْهُ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿١١٩﴾

119 خدا نے کہا: یہ وہ دن ہے جب فائدہ ہوگا سچ بولنے والے کو ان کے سچ کا، ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، خدا ان سے رضامند ہے، اور وہ اس سے رضامند ہیں، وہ ہے بڑی کامیابی۔

لِلَّـهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا فِيهِنَّ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌۢ ﴿١٢٠﴾

120 خدا کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی، اور جو ان میں ہے، اور وہ ہر چیز پر طاقتور ہے۔

صفحہ 3 از 3 | کل 120 آیت / آیات