|
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِٱللَّـهِ وَرُسُلِهِۦ وَيُرِيدُونَ أَن يُفَرِّقُوا۟ بَيْنَ ٱللَّـهِ وَرُسُلِهِۦ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَن يَتَّخِذُوا۟ بَيْنَ ذَٰلِكَ سَبِيلًا ﴿١٥٠﴾ |
150 وہ جو انکار کرتے ہیں خدا اور اس کے رسولوں کا، اور چاہتے ہیں کہ وہ علیحدگی کریں خدا اور اس کے رسولوں کے بیچ میں، اور کہیں: ہم یقین کرتے ہیں بعض پر اور انکار کرتے ہیں بعض کا، اور چاہتے ہیں کہ وہ لیں اس کے بیچ میں ایک راستہ، |
||
|
أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَـٰفِرُونَ حَقًّا وَأَعْتَدْنَا لِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا ﴿١٥١﴾ |
151 وہ ہیں جو سچ میں انکار کرنے والے ہیں، اور ہم نے تیار کی ہے انکار کرنے والوں کے لیے ذلیل کرنے والی سزا، |
||
|
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّـهِ وَرُسُلِهِۦ وَلَمْ يُفَرِّقُوا۟ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ أُو۟لَـٰٓئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ وَكَانَ ٱللَّـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿١٥٢﴾ |
152 اور وہ جنہوں نے یقین کیا خدا اور اس کے رسولوں پر،اوروہ ان میں سے کسی کے بیچ میں علیحدگی نہیں کرتے، وہ ہیں جن کو ہم ان کی کمائی دیں گے، اور خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
يَسْـَٔلُكَ أَهْلُ ٱلْكِتَـٰبِ أَن تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتَـٰبًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَقَدْ سَأَلُوا۟ مُوسَىٰٓ أَكْبَرَ مِن ذَٰلِكَ فَقَالُوٓا۟ أَرِنَا ٱللَّـهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ بِظُلْمِهِمْ ثُمَّ ٱتَّخَذُوا۟ ٱلْعِجْلَ مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ ٱلْبَيِّنَـٰتُ فَعَفَوْنَا عَن ذَٰلِكَ وَءَاتَيْنَا مُوسَىٰ سُلْطَـٰنًا مُّبِينًا ﴿١٥٣﴾ |
153 کتاب والے تم سے سوال کرتے ہیں کہ تم ان پر کتاب اتارو آ سمان میں سے، تو انہوں نے سوال کیا موسی سے اس سے بڑھ کر ، تو انہوں نے کہا: دکھاؤ ہمیں خدا کھلم کھلا۔ تو آ پکڑا انہیں کڑک نے ان کے غلط کرنے کی وجہ سے، پھر انہوں نے بچھڑے کو اپنا لیا، اس کے بعد جب ان کے پاس آ چکے تھے کھلے ثبوت، تو ہم نے اس کو معاف کر دیا، اور ہم نے دیا موسی کو کھلا اختیار، |
||
|
وَرَفَعْنَا فَوْقَهُمُ ٱلطُّورَ بِمِيثَـٰقِهِمْ وَقُلْنَا لَهُمُ ٱدْخُلُوا۟ ٱلْبَابَ سُجَّدًا وَقُلْنَا لَهُمْ لَا تَعْدُوا۟ فِى ٱلسَّبْتِ وَأَخَذْنَا مِنْهُم مِّيثَـٰقًا غَلِيظًا ﴿١٥٤﴾ |
154 اور ہم نے اونچا کیا پہاڑ کو ان پر ان کے معاہدے کے لیے، اور ہم نے ان سےکہا: داخل ہو دروازے سے جھکے ہوئے۔ اور ہم نے ان سے کہا: زیادتی نہ کرو سبت میں۔ اور ہم نے ان سے ایک سخت معاہدہ لیا، |
||
|
فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَـٰقَهُمْ وَكُفْرِهِم بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ وَقَتْلِهِمُ ٱلْأَنۢبِيَآءَ بِغَيْرِ حَقٍّۢ وَقَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌۢ بَلْ طَبَعَ ٱللَّـهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿١٥٥﴾ |
155 تو ان کے معاہدہ توڑنے کی وجہ سے، اور ان کا انکار کرنا خدا کی آ یات کا، اور ان کا قتل کرنا نبیوں کا بغیر کسی وجہ کے، اور ان کا کہنا: ہمارے دلوں پر پردہ پڑا ہوا ہے۔ بلکہ خدا نے مہر لگا دی ہے ان پر ان کے انکار کی وجہ سے، تو وہ یقین نہیں کرتے سوائے کچھ کے، |
||
|
وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَىٰ مَرْيَمَ بُهْتَـٰنًا عَظِيمًا ﴿١٥٦﴾ |
156 اور ان کے انکار کرنے کی وجہ سے، اور ان کا کہنا مریم کے بارے میں ایک بہت بڑا جھوٹ، |
||
|
وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا ٱلْمَسِيحَ عِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ ٱللَّـهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَـٰكِن شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ ٱخْتَلَفُوا۟ فِيهِ لَفِى شَكٍّۢ مِّنْهُ مَا لَهُم بِهِۦ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا ٱتِّبَاعَ ٱلظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًۢا ﴿١٥٧﴾ |
157 اور ان کا کہنا: ہم نے قتل کیا مسیح، عیسی، مریم کے بیٹے، خدا کے رسول کو۔ اور انہوں نے اسے قتل نہیں کیا اور نہ ہی اسے سولی چڑھایا گیا، لیکن ان کو ایسا دکھایا گیا،اور وہ جو اس کے بارے میں جھگڑتے ہیں تو وہ ہیں شک میں اس کے بارے میں،ان کے پاس اس کے بارے میں کوئی علم نہیں سوائے خیال کے پیچھے چلنے کے، اور انہوں نے اسے قتل نہیں کیا، یقیناً، |
||
|
بَل رَّفَعَهُ ٱللَّـهُ إِلَيْهِ وَكَانَ ٱللَّـهُ عَزِيزًا حَكِيمًا ﴿١٥٨﴾ |
158 بلکہ خدا نے اونچا کیا اسے اپنی طرف ، اور خدا سب پر غالب،حکمت والا ہے، |
||
|
وَإِن مِّنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِۦ قَبْلَ مَوْتِهِۦ وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا ﴿١٥٩﴾ |
159 اور نہیں تھا کتاب والوں میں سے کوئی جس نے یقین کیا اس کا اس کی موت سے پہلے، اور قیامت کے دن وہ ان کے خلاف گواہ ہوگا، |
||
|
فَبِظُلْمٍ مِّنَ ٱلَّذِينَ هَادُوا۟ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَـٰتٍ أُحِلَّتْ لَهُمْ وَبِصَدِّهِمْ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ كَثِيرًا ﴿١٦٠﴾ |
160 تو ان کے غلط کرنے کی وجہ سے، ان میں سے جو یہودی ہیں، ہم نے ان کے لیے حرام کردی اچھی چیزیں جو ان کے لیے حلال تھی، اور ان کے بہت سوں کو خدا کی راہ سے موڑنے کی وجہ سے، |
||
|
وَأَخْذِهِمُ ٱلرِّبَوٰا۟ وَقَدْ نُهُوا۟ عَنْهُ وَأَكْلِهِمْ أَمْوَٰلَ ٱلنَّاسِ بِٱلْبَـٰطِلِ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَـٰفِرِينَ مِنْهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا ﴿١٦١﴾ |
161 اور ان کا لینا سود ، اوروہ اس سے منع کیے گئے تھے، اور ان کا کھانا آ دمیوں کا پیسہ جھوٹ میں، اور ہم نے تیار کر رکھی ہے انکار کرنے والوں کے لیے ان میں سے ایک تکلیف والی سزا، |
||
|
لَّـٰكِنِ ٱلرَّٰسِخُونَ فِى ٱلْعِلْمِ مِنْهُمْ وَٱلْمُؤْمِنُونَ يُؤْمِنُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَٱلْمُقِيمِينَ ٱلصَّلَوٰةَ وَٱلْمُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ أُو۟لَـٰٓئِكَ سَنُؤْتِيهِمْ أَجْرًا عَظِيمًا ﴿١٦٢﴾ |
162 لیکن جو علم میں پہنچے ہوئے ہیں ان میں سے، اور یقین رکھنے والے، وہ یقین کرتے ہیں اس پر جو تم پر اتارا گیا، اور اس پر جو تم سے پہلے اتارا گیا، اور دعا کو قائم رکھنے والے، اور پیسہ دینے والے، اور یقین رکھنے والے خدا پر اور آ خری دن پر، وہ ہیں جن کو ہم دیں گے ایک بڑی کمائی، |
||
|
إِنَّآ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ كَمَآ أَوْحَيْنَآ إِلَىٰ نُوحٍ وَٱلنَّبِيِّـۧنَ مِنۢ بَعْدِهِۦ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَٱلْأَسْبَاطِ وَعِيسَىٰ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَـٰرُونَ وَسُلَيْمَـٰنَ وَءَاتَيْنَا دَاوُۥدَ زَبُورًا ﴿١٦٣﴾ |
163 ہم نے وحی کی ہے تم کو جیسے ہم نے وحی کی نوح کو، اور نبیوں کو اس کے بعد، اور ہم نے وحی کی ابراہیم کو، اور اسماعیل، اوراسحاق، اور یعقوب، اور قبیلوں کو، اور عیسی، اور ایوب، اور یونس، اور ہارون، اور سلیمان، اور ہم نے دی داؤد کو زبور، |
||
|
وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَـٰهُمْ عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ وَكَلَّمَ ٱللَّـهُ مُوسَىٰ تَكْلِيمًا ﴿١٦٤﴾ |
164 اور رسول جن کے بارے میں ہم تمہیں پہلے بتا چکے ہیں، اور رسول جن کے بارے میں ہم نے تم کو نہیں بتایا، اور خدا نے بات کی موسی سے براہ راست، |
||
|
رُّسُلًا مُّبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى ٱللَّـهِ حُجَّةٌۢ بَعْدَ ٱلرُّسُلِ وَكَانَ ٱللَّـهُ عَزِيزًا حَكِيمًا ﴿١٦٥﴾ |
165 رسول خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے، تاکہ آ دمیوں کے پاس خدا کے خلاف کوئی دلیل نہ ہو رسولوں کے بعد، اور خدا سب پر غالب، حکمت والا ہے، |
||
|
لَّـٰكِنِ ٱللَّـهُ يَشْهَدُ بِمَآ أَنزَلَ إِلَيْكَ أَنزَلَهُۥ بِعِلْمِهِۦ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ يَشْهَدُونَ وَكَفَىٰ بِٱللَّـهِ شَهِيدًا ﴿١٦٦﴾ |
166 لیکن خدا گواہی دیتا ہے اس کے بارے میں جو اس نے اتارا تم پر، اس نے اتارا ہے اسے اپنے علم کے ساتھ، اور فرشتے گواہی دیتے ہیں، اور کافی ہے خدا گواہ کے طور پر، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ قَدْ ضَلُّوا۟ ضَلَـٰلًۢا بَعِيدًا ﴿١٦٧﴾ |
167 وہ جنہوں نے انکار کیا، اور موڑا خدا کی راہ سے، وہ گمراہ ہو گئے ہیں دور کی گمراہی میں، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَظَلَمُوا۟ لَمْ يَكُنِ ٱللَّـهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيقًا ﴿١٦٨﴾ |
168 وہ جنہوں نے انکار کیا، اور غلط کیا، نہیں ہے کہ خدا ان کو معاف کرے، اور نہ کہ دکھائے ان کو راستہ، |
||
|
إِلَّا طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّـهِ يَسِيرًا ﴿١٦٩﴾ |
169 سوائے جہنم کے راستے کے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، اور وہ خدا کے لیےآ سان ہے۔ |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدْ جَآءَكُمُ ٱلرَّسُولُ بِٱلْحَقِّ مِن رَّبِّكُمْ فَـَٔامِنُوا۟ خَيْرًا لَّكُمْ وَإِن تَكْفُرُوا۟ فَإِنَّ لِلَّـهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَكَانَ ٱللَّـهُ عَلِيمًا حَكِيمًا ﴿١٧٠﴾ |
170 اے آ دمیوں، تمہارے پاس آ گیا ہے رسول سچ کے ساتھ تمہارے رب کی طرف سے، تو یقین کرو، تمہارے لیے بہتر ہے، اور اگر تم انکار کرو، تو خدا کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں، اور خدا جاننے والا، حکمت والاہے، |
||
|
يَـٰٓأَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ لَا تَغْلُوا۟ فِى دِينِكُمْ وَلَا تَقُولُوا۟ عَلَى ٱللَّـهِ إِلَّا ٱلْحَقَّ إِنَّمَا ٱلْمَسِيحُ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ ٱللَّـهِ وَكَلِمَتُهُۥٓ أَلْقَىٰهَآ إِلَىٰ مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِّنْهُ فَـَٔامِنُوا۟ بِٱللَّـهِ وَرُسُلِهِۦ وَلَا تَقُولُوا۟ ثَلَـٰثَةٌ ٱنتَهُوا۟ خَيْرًا لَّكُمْ إِنَّمَا ٱللَّـهُ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ سُبْحَـٰنَهُۥٓ أَن يَكُونَ لَهُۥ وَلَدٌ لَّهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَكَفَىٰ بِٱللَّـهِ وَكِيلًا ﴿١٧١﴾ |
171 اے کتاب والوں، اپنے دین میں حد سے آ گے نہیں بڑھو، اور نہیں کہو خدا کے بارے میں سوائے سچ: مسیح، عیسی، مریم کا بیٹا، صرف خدا کا رسول اور اس کا کہا تھا، جو اس نے مریم کی طرف ڈالا، اور اس کی طرف سے ایک روح، تو یقین کرو خدا پر اور اس کے رسولوں پر، اور نہیں کہو: تین۔ باز آ جاؤ، تمہارے لیے بہتر ہے، صرف خدا ہی ایک معبود ہے، تعریف اس کے لیے ہے کہ اس کا بیٹا ہو، اس کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں، اور کافی ہے خدا بطور نگہبان، |
||
|
لَّن يَسْتَنكِفَ ٱلْمَسِيحُ أَن يَكُونَ عَبْدًا لِّلَّـهِ وَلَا ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ ٱلْمُقَرَّبُونَ وَمَن يَسْتَنكِفْ عَنْ عِبَادَتِهِۦ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيْهِ جَمِيعًا ﴿١٧٢﴾ |
172 مسیح یہ نہیں حقیر سمجھتا کہ وہ خدا کا بندہ ہو، اور نہ ہی فرشتے جو قریب لائے گئے ہیں، اور جو کوئی حقیر سمجھے اس کی خدمت، اور غرور کرے ، تو وہ سب کو اپنے سامنے جمع کرے گا، |
||
|
فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضْلِهِۦ وَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱسْتَنكَفُوا۟ وَٱسْتَكْبَرُوا۟ فَيُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَلَا يَجِدُونَ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّـهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا ﴿١٧٣﴾ |
173 تو وہ جنہوں نے یقین کیا اور اچھے کام کیے، تو وہ ان کو ان کی کمائی پوری دے گا، اور ان کو بڑھائے گا اپنے فضل میں سے، اور وہ جنہوں نے حقیر سمجھا اور غرورکیا، تو وہ ان کو سزا دے گا تکلیف والی سزا سے، اور وہ نہیں پائیں گے اپنے لیے خدا کے علاوہ سرپرست اور نہ مددگار، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدْ جَآءَكُم بُرْهَـٰنٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنزَلْنَآ إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا ﴿١٧٤﴾ |
174 اے آدمیوں، تمہارے پاس آ گیا ہے ثبوت تمہارے رب کی طرف سے، اور ہم نے تم پر اتری ہے کھلی روشنی، |
||
|
فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّـهِ وَٱعْتَصَمُوا۟ بِهِۦ فَسَيُدْخِلُهُمْ فِى رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلٍ وَيَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَٰطًا مُّسْتَقِيمًا ﴿١٧٥﴾ |
175 تو وہ جنہوں نے یقین کیا خدا پر، اور مضبوطی سے تھام لیا اس کو، تو وہ انہیں داخل کر دے گا رحمت میں اپنی طرف سے، اور فضل، اور ان کو اپنی طرف سیدھی راہ دکھائے گا، |
||
|
يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ ٱللَّـهُ يُفْتِيكُمْ فِى ٱلْكَلَـٰلَةِ إِنِ ٱمْرُؤٌا۟ هَلَكَ لَيْسَ لَهُۥ وَلَدٌ وَلَهُۥٓ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ وَهُوَ يَرِثُهَآ إِن لَّمْ يَكُن لَّهَا وَلَدٌ فَإِن كَانَتَا ٱثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا ٱلثُّلُثَانِ مِمَّا تَرَكَ وَإِن كَانُوٓا۟ إِخْوَةً رِّجَالًا وَنِسَآءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ ٱلْأُنثَيَيْنِ يُبَيِّنُ ٱللَّـهُ لَكُمْ أَن تَضِلُّوا۟ وَٱللَّـهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۢ ﴿١٧٦﴾ |
176 وہ تم سے فیصلہ مانگتے ہیں، کہو: خدا تمہیں فیصلہ دیتا ہے دور دراز کی رشتہ داری کے بارے میں، اگر کوئی مرد مرجائے ،اس کی کوئی اولاد نہ ہو، اور اس کی ایک بہن ہو، تو اس کے لیے ہے اس کے چھوڑے ہوئے کا آدھا حصہ، اور وہ اس کا وارث ہوگا اگر اس کی کوئی اولاد نہ ہو، اوراگر وہ دو بہنیں ہوں تو ان دونوں کے لیے ہے اس کے چھوڑے ہوئے کا دو تہائی، اور اگر بھائی بہن ہوں، مرد اور عورت، تو مرد کے لیے ہے دو عورتوں کے برابر کا حصہ ، خدا تمہارے لیے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم گمراہ نہیں ہو جاؤ، اور خدا ہر چیز جانتا ہے۔ |
||