|
وَمَن يُهَاجِرْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ يَجِدْ فِى ٱلْأَرْضِ مُرَٰغَمًا كَثِيرًا وَسَعَةً وَمَن يَخْرُجْ مِنۢ بَيْتِهِۦ مُهَاجِرًا إِلَى ٱللَّـهِ وَرَسُولِهِۦ ثُمَّ يُدْرِكْهُ ٱلْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُۥ عَلَى ٱللَّـهِ وَكَانَ ٱللَّـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿١٠٠﴾ |
100 اور جو کوئی ہجرت کرے خدا کی راہ میں، وہ پائے گا زمین میں بہت سی پناہ گاہیں اور کشادگی، اور جو کوئی نکلے اپنے گھر سےہجرت کرنے والا خدا اور اس کے رسول کی طرف، پھرآ پکڑے اسے موت، تو اس کی کمائی خدا کے ذمےہے، اور خدا معاف کرنے والا، اور رحم کرنے والا ہے، |
||
|
وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِى ٱلْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَقْصُرُوا۟ مِنَ ٱلصَّلَوٰةِ إِنْ خِفْتُمْ أَن يَفْتِنَكُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِنَّ ٱلْكَـٰفِرِينَ كَانُوا۟ لَكُمْ عَدُوًّا مُّبِينًا ﴿١٠١﴾ |
101 اور جب تم چلو زمین پر، تو تم پر گناہ نہیں کہ تم دعا کرنے میں کمی بیشی کرو اگر تم ڈرو کہ وہ جنہوں نے انکار کیا تمہیں آزمائش میں نہ ڈال دیں، انکار کرنے والے تمہارے لیے کھلے دشمن ہیں، |
||
|
وَإِذَا كُنتَ فِيهِمْ فَأَقَمْتَ لَهُمُ ٱلصَّلَوٰةَ فَلْتَقُمْ طَآئِفَةٌ مِّنْهُم مَّعَكَ وَلْيَأْخُذُوٓا۟ أَسْلِحَتَهُمْ فَإِذَا سَجَدُوا۟ فَلْيَكُونُوا۟ مِن وَرَآئِكُمْ وَلْتَأْتِ طَآئِفَةٌ أُخْرَىٰ لَمْ يُصَلُّوا۟ فَلْيُصَلُّوا۟ مَعَكَ وَلْيَأْخُذُوا۟ حِذْرَهُمْ وَأَسْلِحَتَهُمْ وَدَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْ تَغْفُلُونَ عَنْ أَسْلِحَتِكُمْ وَأَمْتِعَتِكُمْ فَيَمِيلُونَ عَلَيْكُم مَّيْلَةً وَٰحِدَةً وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن كَانَ بِكُمْ أَذًى مِّن مَّطَرٍ أَوْ كُنتُم مَّرْضَىٰٓ أَن تَضَعُوٓا۟ أَسْلِحَتَكُمْ وَخُذُوا۟ حِذْرَكُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ أَعَدَّ لِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا ﴿١٠٢﴾ |
102 اور جب تم ان کے ساتھ ہو تو تم قائم کرو ان کے لیے دعا، پھر ان میں سے ایک گروہ تمہارے ساتھ کھڑا ہو، اور وہ لیں اپنے ہتھیار،تو جب وہ جو جھک جائیں، تو وہ تمہارے پیچھے جائیں، اور آ ئے دوسرا گروہ جس نے دعا نہیں کری، پھر وہ دعا کریں تمہارے ساتھ، اور وہ لیں اپنی احتیاط، اور اپنے ہتھیار۔ وہ جنہوں نے انکار کیا چاہتے ہیں کہ تم لاپرواہ ہو اپنے ہتھیار اور سامان سے تاکہ وہ جھپٹ لیں تم پر جھپٹ سے، اور تم پر گناہ نہیں کہ تم اگر تکلیف میں ہو بارش کی وجہ سے، یا تم بیمار ہو، کہ تم اپنے ہتھیاروں کو رکھ دو، اور احتیاط کرو، خدا نے تیار کی ہے انکار کرنے والوں کے لیے ایک ذلیل کرنے والی سزا، |
||
|
فَإِذَا قَضَيْتُمُ ٱلصَّلَوٰةَ فَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّـهَ قِيَـٰمًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِكُمْ فَإِذَا ٱطْمَأْنَنتُمْ فَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتْ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ كِتَـٰبًا مَّوْقُوتًا ﴿١٠٣﴾ |
103 تو جب تم دعا کوختم کرلو، تو یاد کرو خدا کو بیٹھے اور کھڑے اور اپنے پہلوؤں پر، پھر جب تم سلامتی میں ہو تو دعا کو قائم کرو، دعا کرنا یقین رکھنے والوں پر ایک وقت مقررہ فرض ہے، |
||
|
وَلَا تَهِنُوا۟ فِى ٱبْتِغَآءِ ٱلْقَوْمِ إِن تَكُونُوا۟ تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ وَتَرْجُونَ مِنَ ٱللَّـهِ مَا لَا يَرْجُونَ وَكَانَ ٱللَّـهُ عَلِيمًا حَكِيمًا ﴿١٠٤﴾ |
104 اور ہمت نہیں ہارو لوگوں کی تلاش میں،اگر تمہیں تکلیف ہو رہی ہے تو انہیں بھی تکلیف ہو رہی ہے جیسے تمہیں تکلیف ہو رہی ہے، اور تم خدا سے امید رکھتے ہو جو وہ امید نہیں رکھتے ، اور خدا جانے والا، حکمت والاہے، |
||
|
إِنَّآ أَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ ٱلنَّاسِ بِمَآ أَرَىٰكَ ٱللَّـهُ وَلَا تَكُن لِّلْخَآئِنِينَ خَصِيمًا ﴿١٠٥﴾ |
105 ہم نے تم پر کتاب اتاری ہے سچ کے ساتھ تاکہ تم فیصلہ کرو آ دمیوں کے بیچ میں اس سے جو خدا نے تمہیں دکھایا ہے، اور نہیں ہو خیانت کرنے والے کے لیے جھگڑنے والے، |
||
|
وَٱسْتَغْفِرِ ٱللَّـهَ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿١٠٦﴾ |
106 اور خدا سے معافی مانگو، خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے ، |
||
|
وَلَا تُجَـٰدِلْ عَنِ ٱلَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنفُسَهُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا ﴿١٠٧﴾ |
107 اور جھگڑو نہیں ان کے بارے میں جو اپنے آ پ کو دھوکہ دیتے ہیں، خدا محبت نہیں کرتا اس سے جو دھوکے باز گناہ گار ہے، |
||
|
يَسْتَخْفُونَ مِنَ ٱلنَّاسِ وَلَا يَسْتَخْفُونَ مِنَ ٱللَّـهِ وَهُوَ مَعَهُمْ إِذْ يُبَيِّتُونَ مَا لَا يَرْضَىٰ مِنَ ٱلْقَوْلِ وَكَانَ ٱللَّـهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطًا ﴿١٠٨﴾ |
108 وہ چھپاتے ہیں آ دمیوں سے، اور وہ نہیں چھپا سکتے خدا سے، اور وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ راتوں کو تدبیر کرتے ہیں اس بات کی جس سے وہ رضامند نہیں، اور خدا گھیرے ہوئے ہے جو وہ کر رہے ہیں، |
||
|
هَـٰٓأَنتُمْ هَـٰٓؤُلَآءِ جَـٰدَلْتُمْ عَنْهُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا فَمَن يُجَـٰدِلُ ٱللَّـهَ عَنْهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ أَم مَّن يَكُونُ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا ﴿١٠٩﴾ |
109 تم ہی تو ہو جنہوں نے جھگڑا کیا ان کے لیے اس دنیا کی زندگی میں، تو کون ہے جو جھگڑے گا خدا سے ان کے لیے قیامت کے دن؟ یا کون ہوگا جو بنے گا ان کے لیے نگہبان؟ |
||
|
وَمَن يَعْمَلْ سُوٓءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُۥ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ ٱللَّـهَ يَجِدِ ٱللَّـهَ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿١١٠﴾ |
110 اور جو کوئی برا کرے یا اپنے ساتھ غلط کرے، پھر خدا سے معافی مانگے، وہ پائے گا خدا کو معاف کرنے والا، رحم کرنے والا، |
||
|
وَمَن يَكْسِبْ إِثْمًا فَإِنَّمَا يَكْسِبُهُۥ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ وَكَانَ ٱللَّـهُ عَلِيمًا حَكِيمًا ﴿١١١﴾ |
111 اور جو کوئی گناہ کمائے، تو وہ صرف کماتا ہے اپنی جان کے خلاف، اور خدا جاننے والا، حکمت والا ہے، |
||
|
وَمَن يَكْسِبْ خَطِيٓـَٔةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِۦ بَرِيٓـًٔا فَقَدِ ٱحْتَمَلَ بُهْتَـٰنًا وَإِثْمًا مُّبِينًا ﴿١١٢﴾ |
112 اور جو کوئی کمائے غلطی یا گناہ، پھر اسے بے گناہ پر ڈال دے، تو اس نے اٹھا لیا بہتان اور کھلا گناہ، |
||
|
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّـهِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُهُۥ لَهَمَّت طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ أَن يُضِلُّوكَ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّآ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَضُرُّونَكَ مِن شَىْءٍ وَأَنزَلَ ٱللَّـهُ عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُن تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ ٱللَّـهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا ﴿١١٣﴾ |
113 اور اگر نہ ہوتا خدا کا فضل تم پر اور اس کی رحمت، ان میں سے ایک گروہ نے تو ٹھان لیا تھا کہ وہ تمہیں گمراہ کر دے، اور وہ نہیں گمراہ کرتے مگر اپنے آپ کو، اور وہ تمہارا کچھ بھی نقصان نہیں کر سکتے، اور خدا نے تم پر کتاب اتاری، اورحکمت، اور سکھایا تمہیں جو تم نہیں جانتے تھے، اور خدا کا فضل تم پر بہت بڑا ہے، |
||
|
لَّا خَيْرَ فِى كَثِيرٍ مِّن نَّجْوَىٰهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَـٰحٍۭ بَيْنَ ٱلنَّاسِ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ ٱبْتِغَآءَ مَرْضَاتِ ٱللَّـهِ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا ﴿١١٤﴾ |
114 کچھ اچھا نہیں ہے ان کی زیادہ تر پوشیدہ باتوں میں، سوائے اس کے جو حکم دے خیرات دینے کا، یا مناسبت بات ، یا صلح آ دمیوں کے بیچ میں، اور جو کوئی وہ کرتا ہے خدا کی رضا کی تلاش میں، تو ہم دیں گے اس کو ایک بڑی کمائی، |
||
|
وَمَن يُشَاقِقِ ٱلرَّسُولَ مِنۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ ٱلْهُدَىٰ وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ ٱلْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِۦ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصْلِهِۦ جَهَنَّمَ وَسَآءَتْ مَصِيرًا ﴿١١٥﴾ |
115 اور جو کوئی الگ ہو جائے رسول سے اس کے بعد کہ اس کو راہ دکھ گئی ہو،اوروہ پیچھے چلے یقین رکھنے والون کے راستے کے سوا، تو ہم اسے موڑ دیں گے جس کی طرف وہ مڑتا ہے، اورہم جھلسائیں گےاسے جہنم میں، اوربری ہے یہ واپسی، |
||
|
إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِۦ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَآءُ وَمَن يُشْرِكْ بِٱللَّـهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَـٰلًۢا بَعِيدًا ﴿١١٦﴾ |
116 خدا نہیں معاف کرتا کہ اس کے ساتھ شریک کیا جائے، اور وہ معاف کردیتا ہے اس کے علاوہ جس کو وہ چاہے، اور جو کوئی خدا کے ساتھ شریک کرے، تو وہ گمراہ ہوگیا دور کی گمراہی میں، |
||
|
إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦٓ إِلَّآ إِنَـٰثًا وَإِن يَدْعُونَ إِلَّا شَيْطَـٰنًا مَّرِيدًا ﴿١١٧﴾ |
117 وہ اس کے بجائے نہیں پکارتے مگر عورتوں کو، اور وہ نہیں پکارتے مگر ایک سرکش شیطان کو، |
||
|
لَّعَنَهُ ٱللَّـهُ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا ﴿١١٨﴾ |
118 جس پر خدا نے لعنت بھیجی، اور اس نے کہا: میں آ پ کے بندوں میں سے ایک مقررہ حصہ لوں گا، |
||
|
وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَـَٔامُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ ءَاذَانَ ٱلْأَنْعَـٰمِ وَلَـَٔامُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ ٱللَّـهِ وَمَن يَتَّخِذِ ٱلشَّيْطَـٰنَ وَلِيًّا مِّن دُونِ ٱللَّـهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِينًا ﴿١١٩﴾ |
119 اور میں ان کو گمراہ کروں گا، اور میں ان میں تمنائیں ڈالوں گا، اور میں انہیں حکم دوں گا تو وہ مویشیوں کے کان کاٹیں گے، اور میں انہیں حکم دوں گا تو وہ خدا کی تخلیق کو بدل دیں گے۔ اور جو کوئی شیطان کو خدا کے بجائے اپنا سرپرست لے تو وہ ہارگیا ایک کھلا ہارنا، |
||
|
يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيهِمْ وَمَا يَعِدُهُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ إِلَّا غُرُورًا ﴿١٢٠﴾ |
120 وہ ان سے وعدے کرتا ہے، اور وہ ان میں تمنائیں ڈالتا ہے،اور نہیں وعدہ کرتا ہے ان سے شیطان مگر ایک دھوکہ، |
||
|
أُو۟لَـٰٓئِكَ مَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ وَلَا يَجِدُونَ عَنْهَا مَحِيصًا ﴿١٢١﴾ |
121 وہ ہیں، ان کی پناہ گاہ جہنم ہے، اور وہ نہیں پائیں گے اس سے پناہ، |
||
|
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا وَعْدَ ٱللَّـهِ حَقًّا وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ ٱللَّـهِ قِيلًا ﴿١٢٢﴾ |
122 اور وہ جنہوں نے یقین کیا، اور اچھے کام کیے، ہم انہیں داخل کریں گے باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، خدا کا وعدہ سچا ہے، اور کون ہے بات میں خدا سے زیادہ سچا؟ |
||
|
لَّيْسَ بِأَمَانِيِّكُمْ وَلَآ أَمَانِىِّ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ مَن يَعْمَلْ سُوٓءًا يُجْزَ بِهِۦ وَلَا يَجِدْ لَهُۥ مِن دُونِ ٱللَّـهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا ﴿١٢٣﴾ |
123 نہ تمہاری تمنا کے مطابق ہے اور نہ کتاب والوں کی تمنا، جو کوئی برائی کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا، اور وہ اپنے لیے نہیں پائے گا ، خدا کے علاوہ، سرپرست یا مددگار، |
||
|
وَمَن يَعْمَلْ مِنَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ يَدْخُلُونَ ٱلْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا ﴿١٢٤﴾ |
124 اور جو کوئی اچھے کاموں میں سے کرے گا، مرد یا عورت میں سے، اور وہ یقین رکھنے والے ہو، تو وہ ہیں جو داخل ہوں گے جنت میں، اور ان پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا، |
||
|
وَمَنْ أَحْسَنُ دِينًا مِّمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُۥ لِلَّـهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ وَٱتَّبَعَ مِلَّةَ إِبْرَٰهِيمَ حَنِيفًا وَٱتَّخَذَ ٱللَّـهُ إِبْرَٰهِيمَ خَلِيلًا ﴿١٢٥﴾ |
125 اور کون ہے بہتر دین میں اس سے جو اپنا چہرہ خدا کی طرف کرے فرمانبرداری میں، اور اچھے کام کرنے والا ہو، اور پیچھے چلے ابراہیم کی ملت کے، ایک خدا پرست؟ اور خدا نے ابراہیم کو لیا بطور دوست، |
||
|
وَلِلَّـهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَكَانَ ٱللَّـهُ بِكُلِّ شَىْءٍ مُّحِيطًا ﴿١٢٦﴾ |
126 اور خدا کے لیے ہے جو آ سمانوں میں ہے، اور جو زمین میں ہے، اور خدا ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے، |
||
|
وَيَسْتَفْتُونَكَ فِى ٱلنِّسَآءِ قُلِ ٱللَّـهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ وَمَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ فِى يَتَـٰمَى ٱلنِّسَآءِ ٱلَّـٰتِى لَا تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَن تَنكِحُوهُنَّ وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلْوِلْدَٰنِ وَأَن تَقُومُوا۟ لِلْيَتَـٰمَىٰ بِٱلْقِسْطِ وَمَا تَفْعَلُوا۟ مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ بِهِۦ عَلِيمًا ﴿١٢٧﴾ |
127 اور وہ تم سے فیصلہ مانگتے ہیں عورتوں کے بارے میں، کہو: خدا تمہیں فیصلہ دیتے ہیں ان کے بارے میں، اور جو تمہیں پڑھ کر سنایا جا رہا ہے کتاب میں سے یتیم عورتوں کے بارے میں، جنہیں تم نہیں دیتے جو ان کے لیے فرض کیا گیا ہے مگر تم چاہتے ہو ان سے شادی کرنا، اور کمزور بچوں کے بارے میں ، اور یہ کہ تم قائم ہو انصاف پر یتیموں کے بارے میں، اور جو کچھ تم کرو اچھے میں سے تو خدا اس کو جانتا ہے، |
||
|
وَإِنِ ٱمْرَأَةٌ خَافَتْ مِنۢ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَآ أَن يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا وَٱلصُّلْحُ خَيْرٌ وَأُحْضِرَتِ ٱلْأَنفُسُ ٱلشُّحَّ وَإِن تُحْسِنُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ﴿١٢٨﴾ |
128 اور اگر کسی عورت کو خوف ہو اپنے شوہر کی طرف سے نفرت کا یا منہ موڑنے کا، تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ اپنے بیچ میں صلح کر لیں، اور صلح کرنا بہتر ہے، اور موجود ہے جانوں میں لالچ، اور اگر تم اچھا کرو اور ڈرو تو خدا جو تم کر رہے ہو اس کی خبر رکھتا ہے، |
||
|
وَلَن تَسْتَطِيعُوٓا۟ أَن تَعْدِلُوا۟ بَيْنَ ٱلنِّسَآءِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ فَلَا تَمِيلُوا۟ كُلَّ ٱلْمَيْلِ فَتَذَرُوهَا كَٱلْمُعَلَّقَةِ وَإِن تُصْلِحُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿١٢٩﴾ |
129 اور تم نہیں کر سکتے عورتوں کے بیچ میں انصاف اگرچہ تم چاہو، تو نہ جھکو پورے جھکاؤ کے ساتھ کہ اسے چھوڑ دو جیسے لٹکی ہوئی اور اگر تم ٹھیک کرو اور ڈرو، تو خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے ، |
||
|
وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغْنِ ٱللَّـهُ كُلًّا مِّن سَعَتِهِۦ وَكَانَ ٱللَّـهُ وَٰسِعًا حَكِيمًا ﴿١٣٠﴾ |
130 اور اگر وہ دونوں الگ ہو جائیں، تو خدا ہر ایک کو اپنی کشادگی سے مالدار کر دے گا،اور خدا کشادگی والا، حکمت والا ہے، |
||
|
وَلِلَّـهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَلَقَدْ وَصَّيْنَا ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلِكُمْ وَإِيَّاكُمْ أَنِ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَإِن تَكْفُرُوا۟ فَإِنَّ لِلَّـهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَكَانَ ٱللَّـهُ غَنِيًّا حَمِيدًا ﴿١٣١﴾ |
131 اور خدا کا ہے جو آ سمانوں میں ہے، اور جو زمین میں، اور ہم نے نصیحت کی ان کو جنہیں دی گئی کتاب تم سے پہلے، اور تم کو: خدا سے ڈرو۔ اور اگر تم انکار کرو، تو خدا کا ہے جو آ سمانوں میں ہے، اور جو زمین میں، اور خدا بےنیاز، تعریف کے لائق ہے، |
||
|
وَلِلَّـهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَكَفَىٰ بِٱللَّـهِ وَكِيلًا ﴿١٣٢﴾ |
132 اور خدا کا ہے جو آ سمانوں میں ہے، اور جو زمین میں، اور کافی ہے خدا نگہبان کے طور پر، |
||
|
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ أَيُّهَا ٱلنَّاسُ وَيَأْتِ بِـَٔاخَرِينَ وَكَانَ ٱللَّـهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ قَدِيرًا ﴿١٣٣﴾ |
133 اگر وہ چاہے، تو وہ تمہیں لے جائے، اے آ دمیوں، اور لے آ ئے دوسروں کو، اور خدا اس پر طاقت رکھتا ہے، |
||
|
مَّن كَانَ يُرِيدُ ثَوَابَ ٱلدُّنْيَا فَعِندَ ٱللَّـهِ ثَوَابُ ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَكَانَ ٱللَّـهُ سَمِيعًۢا بَصِيرًا ﴿١٣٤﴾ |
134 جو کوئی دنیا کا بدلہ چاہے، تو خدا کے پاس ہے بدلہ دنیا کا اور آ خرت کا، اور خدا سننے والا، دیکھنے والا ہے۔ |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُونُوا۟ قَوَّٰمِينَ بِٱلْقِسْطِ شُهَدَآءَ لِلَّـهِ وَلَوْ عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمْ أَوِ ٱلْوَٰلِدَيْنِ وَٱلْأَقْرَبِينَ إِن يَكُنْ غَنِيًّا أَوْ فَقِيرًا فَٱللَّـهُ أَوْلَىٰ بِهِمَا فَلَا تَتَّبِعُوا۟ ٱلْهَوَىٰٓ أَن تَعْدِلُوا۟ وَإِن تَلْوُۥٓا۟ أَوْ تُعْرِضُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ﴿١٣٥﴾ |
135 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، انصاف پر قائم رہو، گواہ خدا کے لیے، چاہے وہ تمہارے خلاف ہو، یا والدین، یا رشتے دار، چاہے وہ امیر ہو یا غریب، تو خدا ہے زیادہ قریب ان دونوں سے، تو تم پیچھے نہیں چلو خواہشات کے کہ تم انصاف نہیں کرو، اور اگر تم مروڑو یا منہ موڑ لو، تو خدا خبر رکھتا ہے جو تم کر رہے ہو، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ ءَامِنُوا۟ بِٱللَّـهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱلْكِتَـٰبِ ٱلَّذِى نَزَّلَ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ وَٱلْكِتَـٰبِ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ مِن قَبْلُ وَمَن يَكْفُرْ بِٱللَّـهِ وَمَلَـٰٓئِكَتِهِۦ وَكُتُبِهِۦ وَرُسُلِهِۦ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَـٰلًۢا بَعِيدًا ﴿١٣٦﴾ |
136 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، یقین کرو خدا اور اس کے رسول پر، اور اس کتاب پر جو اس نے اتاری ہے اپنے رسول پر، اور اس کتاب پر جو اس نے اتاری پہلے، اور جو کوئی انکار کرے خدا کا، اور اس کے فرشتوں، اور اس کی کتابیں، اور اس کے رسول، اور آ خری دن کا، تو وہ گمراہ ہو گیا دور کی گمراہی میں، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ثُمَّ كَفَرُوا۟ ثُمَّ ءَامَنُوا۟ ثُمَّ كَفَرُوا۟ ثُمَّ ٱزْدَادُوا۟ كُفْرًا لَّمْ يَكُنِ ٱللَّـهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيلًۢا ﴿١٣٧﴾ |
137 وہ جنہوں نے یقین کیا، پھر انکار کیا، پھر یقین کیا، پھر انکار کیا، پھر بڑھ گئے انکار میں، نہیں ہے کہ خدا ان کو معاف کرے، اور نہ کہ دکھائے ان کو راہ، |
||
|
بَشِّرِ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا ﴿١٣٨﴾ |
138 خوشخبری دے دو دوغلوں کو کہ ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے، |
||
|
ٱلَّذِينَ يَتَّخِذُونَ ٱلْكَـٰفِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ ٱلْعِزَّةَ فَإِنَّ ٱلْعِزَّةَ لِلَّـهِ جَمِيعًا ﴿١٣٩﴾ |
139 وہ جو لیتے ہیں انکار کرنے والوں کو سرپرست یقین رکھنے والوں کے بجائے ، کیا وہ تلاش کر رہے ہیں ان کے ساتھ شان؟ تو شان تو خدا کی ہے، ساری کی ساری، |
||
|
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ ءَايَـٰتِ ٱللَّـهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا۟ مَعَهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُوا۟ فِى حَدِيثٍ غَيْرِهِۦٓ إِنَّكُمْ إِذًا مِّثْلُهُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ جَامِعُ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ وَٱلْكَـٰفِرِينَ فِى جَهَنَّمَ جَمِيعًا ﴿١٤٠﴾ |
140 اور تم پر اتارا گیا ہے کتاب میں: جب تم سنو خدا کی نشانیاں کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق آ ڑایا جا رہا ہے، تو نہیں بیٹھو ان کے ساتھ یہاں تک کہ وہ کسی اور بات کی بحث میں نہ پڑ جائیں ، ورنہ تم ان جیسے ہو جاؤ گے، خدا جمع کرے گا دوغلوں کو اور انکار کرنے والے کو جہنم میں، سارے کے سارے، |
||
|
ٱلَّذِينَ يَتَرَبَّصُونَ بِكُمْ فَإِن كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ ٱللَّـهِ قَالُوٓا۟ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ وَإِن كَانَ لِلْكَـٰفِرِينَ نَصِيبٌ قَالُوٓا۟ أَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُم مِّنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ فَٱللَّـهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَلَن يَجْعَلَ ٱللَّـهُ لِلْكَـٰفِرِينَ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا ﴿١٤١﴾ |
141 وہ جو تمہارے بارے میں انتظار کرتے ہیں، تو جب تمہیں کامیابی ملتی ہے خدا کی طرف سے، تو وہ کہتے ہیں:کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟ اور اگر انکار کرنے والوں کو حصہ ملے، تو وہ کہتے ہیں: کیا ہم تم پر غالب نہیں ہوۓ تھے اور ہم نے روکا تم سے یقین رکھنے والوں کو؟ تو خدا فیصلہ کرے گا تمہارے بیچ میں قیامت کے دن، اور خدا نہیں بناتا انکار کرنے والوں کے لیے یقین رکھنے والوں پر راستہ، |
||
|
إِنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ يُخَـٰدِعُونَ ٱللَّـهَ وَهُوَ خَـٰدِعُهُمْ وَإِذَا قَامُوٓا۟ إِلَى ٱلصَّلَوٰةِ قَامُوا۟ كُسَالَىٰ يُرَآءُونَ ٱلنَّاسَ وَلَا يَذْكُرُونَ ٱللَّـهَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿١٤٢﴾ |
142 دوغلے چاہتے ہیں خدا کو دھوکہ دینا، اور وہ انہیں دھوکہ دے رہا ہے، اور جب وہ کھڑے ہوتے ہیں دعا کرنے کے لیے، تو وہ کھڑے ہوتے ہیں سستی کے ساتھ، آدمیوں کو دکھانے کے لیے، اور وہ نہیں یاد کرتے خدا کو سوائے تھوڑا سا، |
||
|
مُّذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذَٰلِكَ لَآ إِلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ وَلَآ إِلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّـهُ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ سَبِيلًا ﴿١٤٣﴾ |
143 ڈانواں ڈول اس کے بیچ میں، نہ ان کی طرف اور نہ ان کی طرف۔ اور جسے خدا گمراہ کر دے تو تم نہیں پاؤ اس کے لیے راستہ، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّخِذُوا۟ ٱلْكَـٰفِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلْمُؤْمِنِينَ أَتُرِيدُونَ أَن تَجْعَلُوا۟ لِلَّـهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَـٰنًا مُّبِينًا ﴿١٤٤﴾ |
144 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، نہیں لو انکار کرنے والوں کو سرپرست یقین رکھنے والوں کے بجائے، کیا تم دو گے خدا کو اپنے خلاف کھلا اختیار؟ |
||
|
إِنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ فِى ٱلدَّرْكِ ٱلْأَسْفَلِ مِنَ ٱلنَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا ﴿١٤٥﴾ |
145 دوغلے آ گ میں سب سے نیچے درجے میں ہوں گے، اور تم نہیں پاؤ گے ان کے لیے مددگار، |
||
|
إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ وَأَصْلَحُوا۟ وَٱعْتَصَمُوا۟ بِٱللَّـهِ وَأَخْلَصُوا۟ دِينَهُمْ لِلَّـهِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ مَعَ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَسَوْفَ يُؤْتِ ٱللَّـهُ ٱلْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا ﴿١٤٦﴾ |
146 سوائے ان کے جو توبہ کریں، اور ٹھیک کریں، اور پکڑیں مضبوطی سے خدا کو، اور خالص بنائیں اپنا دین خدا کے لیے، تو وہ ہیں جو یقین رکھنے والوں کے ساتھ ہیں، اور خدا یقین رکھنے والوں کو ایک بڑی کمائی دے گا، |
||
|
مَّا يَفْعَلُ ٱللَّـهُ بِعَذَابِكُمْ إِن شَكَرْتُمْ وَءَامَنتُمْ وَكَانَ ٱللَّـهُ شَاكِرًا عَلِيمًا ﴿١٤٧﴾ |
147 کیا کرے گا خدا تمہیں سزا دے کر اگر تم شکر کرو اور یقین کرو، اور خدا شکر گزار، جاننے والا ہے، |
||
|
لَّا يُحِبُّ ٱللَّـهُ ٱلْجَهْرَ بِٱلسُّوٓءِ مِنَ ٱلْقَوْلِ إِلَّا مَن ظُلِمَ وَكَانَ ٱللَّـهُ سَمِيعًا عَلِيمًا ﴿١٤٨﴾ |
148 خدا محبت نہیں کرتا کھلے عام برائی کی بات کو سوائے اس کے جس کے ساتھ غلط کیا گیا ہو، اور خدا سننے والا، جاننے والا ہے، |
||
|
إِن تُبْدُوا۟ خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُوا۟ عَن سُوٓءٍ فَإِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيرًا ﴿١٤٩﴾ |
149 اگر تم اچھا ظاہر کرو، یا اسے چھپاؤ، یا برائی معاف کرو، تو خدا معاف کرنے والا، طاقت رکھنے والا ہے، |
||