|
ٱنظُرْ كَيْفَ يَفْتَرُونَ عَلَى ٱللَّـهِ ٱلْكَذِبَ وَكَفَىٰ بِهِۦٓ إِثْمًا مُّبِينًا ﴿٥٠﴾ |
50 دیکھو کیسے وہ خدا کے بارے میں جھوٹ گھڑتے ہیں، اور کافی ہے وہ ایک کھلا گناہ ہونے کے لیے، |
||
|
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ نَصِيبًا مِّنَ ٱلْكِتَـٰبِ يُؤْمِنُونَ بِٱلْجِبْتِ وَٱلطَّـٰغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ هَـٰٓؤُلَآءِ أَهْدَىٰ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ سَبِيلًا ﴿٥١﴾ |
51 کیا تم نہیں دیکھتے ان کو جنہیں دیا گیا حصہ کتاب میں سے؟ وہ یقین کرتے ہیں جھوٹے خداؤں پر، اور فرعونیت، اور کہتے ہیں ان کے بارے میں جنہوں نے انکار کیا: یہ زیادہ راہ راست پر ہیں بنسبت ان کے جنہوں نے یقین کیا، |
||
|
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَعَنَهُمُ ٱللَّـهُ وَمَن يَلْعَنِ ٱللَّـهُ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ نَصِيرًا ﴿٥٢﴾ |
52 وہ ہیں جن پر خدا نے لعنت بھیج دی ہے، اور جس پر خدا لعنت بھیج دے، تو تم نہیں پاؤ گے اس کے لیے مددگار، |
||
|
أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ ٱلْمُلْكِ فَإِذًا لَّا يُؤْتُونَ ٱلنَّاسَ نَقِيرًا ﴿٥٣﴾ |
53 کیا ان کے لیے بادشاہت میں کوئی حصہ ہے؟ تب وہ نہیں دیتے آدمیوں کو ایک بھی ذرہ، |
||
|
أَمْ يَحْسُدُونَ ٱلنَّاسَ عَلَىٰ مَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّـهُ مِن فَضْلِهِۦ فَقَدْ ءَاتَيْنَآ ءَالَ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَءَاتَيْنَـٰهُم مُّلْكًا عَظِيمًا ﴿٥٤﴾ |
54 کیا وہ آ دمیوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو خدا نے انہیں دیا اپنے فضل میں سے؟ تو ہم نے تو ابراہیم کے خاندان کو کتاب دی، اور حکمت، اور ہم نے دی انہیں ایک بڑی بادشاہت، |
||
|
فَمِنْهُم مَّنْ ءَامَنَ بِهِۦ وَمِنْهُم مَّن صَدَّ عَنْهُ وَكَفَىٰ بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا ﴿٥٥﴾ |
55 تو ان میں سے ہے وہ جس نے یقین کیا اس پر، اور ان میں سے ہے وہ جو موڑتا ہے اس سے، اور کافی ہے جہنم بھڑکتی آگ ہونے کے لیے، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا سَوْفَ نُصْلِيهِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُم بَدَّلْنَـٰهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا۟ ٱلْعَذَابَ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا ﴿٥٦﴾ |
56 وہ جنہوں نے انکار کیا ہماری نشانیوں کا، ہم انہیں آ گ میں جھلسائیں گے، جب بھی ان کی کھا لیں جل چکی ہوں گی، تو ہم ان کی جگہ دوسری کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ مزہ چکھیں سزا کا ، خدا سب پر غالب، حکمت والا ہے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا لَّهُمْ فِيهَآ أَزْوَٰجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَنُدْخِلُهُمْ ظِلًّا ظَلِيلًا ﴿٥٧﴾ |
57 اور وہ جنہوں نے یقین کیا اور اچھے کام کیے، ہم انہیں داخل کریں گے باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، ان کے لیے وہاں صاف بیویاں ہوں گی، اور ہم انہیں داخل کریں گے ایک سایہ دار سائے میں، |
||
|
إِنَّ ٱللَّـهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا۟ ٱلْأَمَـٰنَـٰتِ إِلَىٰٓ أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ ٱلنَّاسِ أَن تَحْكُمُوا۟ بِٱلْعَدْلِ إِنَّ ٱللَّـهَ نِعِمَّا يَعِظُكُم بِهِۦٓ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ سَمِيعًۢا بَصِيرًا ﴿٥٨﴾ |
58 خدا تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم لوٹا دو امانتیں ان کے مالکوں کو، اور جب تم آ دمیوں کے بیچ میں فیصلہ کرو تو تم فیصلہ کرو انصافی کے ساتھ، بہترین ہے جو تمہیں خدا نصیحت کرتا ہے، خدا سنتا، دیکھتا ہے۔ |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَطِيعُوا۟ ٱللَّـهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ وَأُو۟لِى ٱلْأَمْرِ مِنكُمْ فَإِن تَنَـٰزَعْتُمْ فِى شَىْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى ٱللَّـهِ وَٱلرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا ﴿٥٩﴾ |
59 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، بات مانو خدا کی، اور بات مانو رسول کی، اور جو اختیار والے ہیں تم میں سے، تو اگر تم کسی چیز میں جھگڑو، تو رجوع کرو اسے خدا اور رسول کی طرف، ا گر تم یقین کرتے ہو خدا پر اور آ خری دن پر، وہ بہتر ہے اور اچھا ہے انجام میں، |
||
|
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ ءَامَنُوا۟ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَن يَتَحَاكَمُوٓا۟ إِلَى ٱلطَّـٰغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوٓا۟ أَن يَكْفُرُوا۟ بِهِۦ وَيُرِيدُ ٱلشَّيْطَـٰنُ أَن يُضِلَّهُمْ ضَلَـٰلًۢا بَعِيدًا ﴿٦٠﴾ |
60 کیا تم نہیں دیکھتے کو جو دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے یقین کیا اس پر جو تم پر اتارا گیا، اور اس پر جو تم سے پہلے اتارا گیا؟ وہ چاہتے ہیں کہ اپنے جھگڑے فرعونیت کے پاس فیصلے کے لیے لے جائیں ، اور انہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ انکار کریں اس کا، اور شیطان چاہتا ہے کہ وہ انہیں گمراہ کرے ایک بہت دور کی گمراہی میں، |
||
|
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا۟ إِلَىٰ مَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ وَإِلَى ٱلرَّسُولِ رَأَيْتَ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ يَصُدُّونَ عَنكَ صُدُودًا ﴿٦١﴾ |
61 اور جب ان سے کہا جاتا ہے: آ ؤ اس پر جو خدا نے اتارا، اور رسول کی طرف، تم نے دیکھا دوغلوں کو تم سے مڑتے ہوئے، پورا مڑنا، |
||
|
فَكَيْفَ إِذَآ أَصَـٰبَتْهُم مُّصِيبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ثُمَّ جَآءُوكَ يَحْلِفُونَ بِٱللَّـهِ إِنْ أَرَدْنَآ إِلَّآ إِحْسَـٰنًا وَتَوْفِيقًا ﴿٦٢﴾ |
62 تو کیسا ہوگا جب ان پر آ گرے گی آفت اس کی وجہ سے جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجا، پھر وہ آیئں گے تمہارے پاس، خدا کی قسمیں کھاتے ہوئے: ہم نہیں چاہتے تھے مگر اچھا اور صلح۔ |
||
|
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ يَعْلَمُ ٱللَّـهُ مَا فِى قُلُوبِهِمْ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَعِظْهُمْ وَقُل لَّهُمْ فِىٓ أَنفُسِهِمْ قَوْلًۢا بَلِيغًا ﴿٦٣﴾ |
63 وہ ہیں، خدا جانتا ہے جو ان کے دلوں میں ہے، تو ان سے منہ موڑ لو، اور انہیں نصیحت کرو، اور کہو ان سے ان کی جانوں کے بارے میں پہنچنے والی بات، |
||
|
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ ٱللَّـهِ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ جَآءُوكَ فَٱسْتَغْفَرُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱسْتَغْفَرَ لَهُمُ ٱلرَّسُولُ لَوَجَدُوا۟ ٱللَّـهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا ﴿٦٤﴾ |
64 اور ہم نے نہیں بھیجا رسول میں سے مگر یہ کہ اس کی بات مانی جائے، خدا کی اجازت سے، اور اگر وہ جنہوں نے اپنے ساتھ غلط کیاتھا تمہارے پاس آ تے، پھر خدا سے معافی مانگتے ،اور رسول معافی مانگتا ان کے لیے، تو وہ پاتے خدا کو مڑنے والا، رحم کرنے والا، |
||
|
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا۟ فِىٓ أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا ﴿٦٥﴾ |
65 تو نہیں، تمہارے رب کی قسم، وہ نہیں یقین کرتے جب تک وہ تمہیں فیصلہ کرنے والا نہیں بناتے اس میں جو ان کے بیچ جھگڑا ہو، پھر وہ اپنی جانوں میں پریشانی نہیں پاتے اس پر جو تم نے طے کیا، اور وہ فرمانبردارہوتے ہیں پوری فرمانبرداری کے ساتھ، |
||
|
وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ ٱقْتُلُوٓا۟ أَنفُسَكُمْ أَوِ ٱخْرُجُوا۟ مِن دِيَـٰرِكُم مَّا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِّنْهُمْ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا۟ مَا يُوعَظُونَ بِهِۦ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَشَدَّ تَثْبِيتًا ﴿٦٦﴾ |
66 اور اگر ہم ان پر فرض کرتے کہ اپنوں کو قتل کر و، یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ، تو وہ نہیں کرتے اس کو سوائے ان میں سے کچھ کے،ااور اگر وہ کر لیتے وہ جس کی ان کو نصیحت کی جاتی ہے، تو وہ بہتر ہوتا ان کے لیے، اور زیادہ مضبوط کرنے والا ثابت قدمی میں، |
||
|
وَإِذًا لَّـَٔاتَيْنَـٰهُم مِّن لَّدُنَّآ أَجْرًا عَظِيمًا ﴿٦٧﴾ |
67 اور پھر ہم انہیں دیتے اپنی طرف سے ایک بڑی کمائی، |
||
|
وَلَهَدَيْنَـٰهُمْ صِرَٰطًا مُّسْتَقِيمًا ﴿٦٨﴾ |
68 اور دکھا دیتے ہم انہیں سیدھی راہ، |
||
|
وَمَن يُطِعِ ٱللَّـهَ وَٱلرَّسُولَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ مَعَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمَ ٱللَّـهُ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ وَٱلصِّدِّيقِينَ وَٱلشُّهَدَآءِ وَٱلصَّـٰلِحِينَ وَحَسُنَ أُو۟لَـٰٓئِكَ رَفِيقًا ﴿٦٩﴾ |
69 اور جو کوئی بات مانے خدا اور رسول کی، تو وہ ہیں ان کے ساتھ جن پر خدا نے احسان کیا، نبیوں میں سے ، اور سچ بولنے والے ، اور گواہ ، اور اچھا کرنےوالے، اور اچھے ہیں وہ ساتھی، |
||
|
ذَٰلِكَ ٱلْفَضْلُ مِنَ ٱللَّـهِ وَكَفَىٰ بِٱللَّـهِ عَلِيمًا ﴿٧٠﴾ |
70 وہ خدا کی طرف سے فضل ہے، اور کافی ہے خدا جاننے والا۔ |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ خُذُوا۟ حِذْرَكُمْ فَٱنفِرُوا۟ ثُبَاتٍ أَوِ ٱنفِرُوا۟ جَمِيعًا ﴿٧١﴾ |
71 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، اپنی احتیاط لو ، پھر نکلو گروہوں میں یا نکلو سب کے سب، |
||
|
وَإِنَّ مِنكُمْ لَمَن لَّيُبَطِّئَنَّ فَإِنْ أَصَـٰبَتْكُم مُّصِيبَةٌ قَالَ قَدْ أَنْعَمَ ٱللَّـهُ عَلَىَّ إِذْ لَمْ أَكُن مَّعَهُمْ شَهِيدًا ﴿٧٢﴾ |
72 اور تم میں سے وہ ہے جو سستی کرتا ہے، تو اگر تم پر آگرے آفت، تو کہتا ہے: خدا نے مجھ پر احسان کیا کہ میں نہیں تھا ان کے ساتھ گواہ۔ |
||
|
وَلَئِنْ أَصَـٰبَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ ٱللَّـهِ لَيَقُولَنَّ كَأَن لَّمْ تَكُنۢ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُۥ مَوَدَّةٌ يَـٰلَيْتَنِى كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا ﴿٧٣﴾ |
73 اور اگر تم پر آ گرے فضل خدا کی طرف سے، تو وہ کہے گا جیسے کہ نہ تھی تمہارے اور اس کے درمیان کوئی محبت: ہائے، کاش میں ان کے ساتھ ہوتا تو میں پاتا ایک بڑی کامیابی۔ |
||
|
فَلْيُقَـٰتِلْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ ٱلَّذِينَ يَشْرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا بِٱلْـَٔاخِرَةِ وَمَن يُقَـٰتِلْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ فَيُقْتَلْ أَوْ يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا ﴿٧٤﴾ |
74 تو لڑیں خدا کی راہ میں وہ جنہوں نے سودا کیا دنیا کی زندگی کا آ خرت کے لیے، اور جو کوئی خدا کی راہ میں لڑے، پھر مارا جائے یا فاتح پائے، تو ہم اس کو دیں گے ایک بڑی کمائی، |
||
|
وَمَا لَكُمْ لَا تُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَٰنِ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ ٱلظَّالِمِ أَهْلُهَا وَٱجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَٱجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا ﴿٧٥﴾ |
75 اور کیا ہے تمہیں کہ تم خدا کی راہ میں نہیں لڑتے اور کمزور مردوں میں سے، اور عورتیں، اور بچے، جو کہتے ہیں: ہمارے رب ہمیں نکالیں اس شہر میں سے جس کے رہنے والے ہیں غلط کرنے والے، اور بنائے ہمارے لیے اپنی طرف سے سرپرست، اور بنائے ہمارے لیے اپنی طرف سے مددگار۔ |
||
|
ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱلطَّـٰغُوتِ فَقَـٰتِلُوٓا۟ أَوْلِيَآءَ ٱلشَّيْطَـٰنِ إِنَّ كَيْدَ ٱلشَّيْطَـٰنِ كَانَ ضَعِيفًا ﴿٧٦﴾ |
76 وہ جنہوں نے یقین کیا، وہ لڑتے ہیں خدا کی راہ میں، اور وہ جنہوں نے انکار کیا، وہ لڑتے ہیں فرعونیت کی راہ میں، تو لڑو شیطان کے سرپرستوں سے، شیطان کی چال کمزور ہے، |
||
|
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ قِيلَ لَهُمْ كُفُّوٓا۟ أَيْدِيَكُمْ وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ ٱلْقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَخْشَوْنَ ٱلنَّاسَ كَخَشْيَةِ ٱللَّـهِ أَوْ أَشَدَّ خَشْيَةً وَقَالُوا۟ رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَيْنَا ٱلْقِتَالَ لَوْلَآ أَخَّرْتَنَآ إِلَىٰٓ أَجَلٍ قَرِيبٍ قُلْ مَتَـٰعُ ٱلدُّنْيَا قَلِيلٌ وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ لِّمَنِ ٱتَّقَىٰ وَلَا تُظْلَمُونَ فَتِيلًا ﴿٧٧﴾ |
77 کیا تم نہیں دیکھتے ان کو جن سے کہا گیا: اپنے ہاتھوں کو روکو، اور دعا کو قائم کرو، اور پیسہ دو۔ تو جب ان پر لڑائی فرض کے گئی، تو ان میں سے ایک فرقہ ڈرنے لگا آدمیوں سے، جیسے خدا کا ڈر، یا اس سے بھی زیادہ کا ڈر اور کہا: ہمارے رب، کیوں ہم پر فرض کی آ پ نے لڑائی؟ کاش آ پ ہمیں مہلت دے دیتے کچھ وقت کی۔کہو: دنیا کا فائدہ تھوڑا سا ہے، اور آ خرت بہتر ہے اس کے لیے جو ڈرتا ہے، اور تمہارے ساتھ کھجور کے ریشے کے برابر بھی غلط نہیں کیا جائے گا، |
||
|
أَيْنَمَا تَكُونُوا۟ يُدْرِككُّمُ ٱلْمَوْتُ وَلَوْ كُنتُمْ فِى بُرُوجٍ مُّشَيَّدَةٍ وَإِن تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ يَقُولُوا۟ هَـٰذِهِۦ مِنْ عِندِ ٱللَّـهِ وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَقُولُوا۟ هَـٰذِهِۦ مِنْ عِندِكَ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِندِ ٱللَّـهِ فَمَالِ هَـٰٓؤُلَآءِ ٱلْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثًا ﴿٧٨﴾ |
78 جہاں کہی تم ہو، موت تمہیں آ پکڑے گی، اور اگر تم مضبوط قلعوں میں ہو، اور اگر آ گرے اچھا ان پر، تو وہ کہتے ہیں: یہ خدا کی طرف سے ہے۔ اور اگر آ گرے برا ان پر، تو وہ کہتے ہیں: یہ تمہاری طرف سے ہے۔ کہو: سب کچھ خدا کی طرف سے ہے۔ تو کیا ہے ان لوگوں کو کہ یہ سمجھ نہیں پاتے کوئی بات؟ |
||
|
مَّآ أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ ٱللَّـهِ وَمَآ أَصَابَكَ مِن سَيِّئَةٍ فَمِن نَّفْسِكَ وَأَرْسَلْنَـٰكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا وَكَفَىٰ بِٱللَّـهِ شَهِيدًا ﴿٧٩﴾ |
79 جو آ گرے تم پر اچھے میں سے، تو وہ خدا کی طرف سے ہے، اور جو آ گرے تم پر برائی میں سے، تو وہ تمہاری طرف سے ہے، اور ہم نے بھیجا تمہیں رسول بنا کر آدمیوں کے لیے، اور کافی ہے خدا گواه کے طور پر، |
||
|
مَّن يُطِعِ ٱلرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ ٱللَّـهَ وَمَن تَوَلَّىٰ فَمَآ أَرْسَلْنَـٰكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ﴿٨٠﴾ |
80 جو کوئی رسول کی بات مانے، تو اس نے خدا کی بات مانی، اور جو کوئی مڑ جائے، تو ہم نے نہیں بھیجا تم کو ان پر محافظ بنا کر، |
||
|
وَيَقُولُونَ طَاعَةٌ فَإِذَا بَرَزُوا۟ مِنْ عِندِكَ بَيَّتَ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ غَيْرَ ٱلَّذِى تَقُولُ وَٱللَّـهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّـهِ وَكَفَىٰ بِٱللَّـهِ وَكِيلًا ﴿٨١﴾ |
81 اور وہ کہتے ہیں کہ وہ بات مانتے ہیں، پھر جب وہ نکلتے ہیں تمہارے پاس سے، تو ان میں سے ایک گروہ رات میں تدبیر کرتا ہے کسی اور چیز کی اس کے علاوہ جو تم کہتے ہو، اور خدا لکھ رہا ہے جو وہ تدبیر کررہے ہیں رات میں، تو ان سے منہ موڑ لو، اور خدا پر بھروسہ کرو، اور کافی ہے خدا نگہبان کےلیے، |
||
|
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ ٱلْقُرْءَانَ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ ٱللَّـهِ لَوَجَدُوا۟ فِيهِ ٱخْتِلَـٰفًا كَثِيرًا ﴿٨٢﴾ |
82 کیا وہ قرآ ن پر غور نہیں کرتے؟ اگر وہ کسی اور کی طرف سے ہوتا خدا کے علاوہ، تو وہ پاتے اس میں بہت سارا اختلاف، |
||
|
وَإِذَا جَآءَهُمْ أَمْرٌ مِّنَ ٱلْأَمْنِ أَوِ ٱلْخَوْفِ أَذَاعُوا۟ بِهِۦ وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى ٱلرَّسُولِ وَإِلَىٰٓ أُو۟لِى ٱلْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ ٱلَّذِينَ يَسْتَنۢبِطُونَهُۥ مِنْهُمْ وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ لَٱتَّبَعْتُمُ ٱلشَّيْطَـٰنَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٨٣﴾ |
83 اور جب ان کے پاس کوئی معاملہ آتا ہے سلامتی یا خوف کا تو وہ اس کو پھیلا دیتے ہیں، اور اگر وہ اسے لوٹا دیتے رسول کی طرف اور اپنوں میں سے جو اختیار والے ہیں، تو وہ جان لیتے ان میں سے وہ جو نتیجہ نکالتے ہیں، اور اگر خدا کا فضل تم پر نہیں ہوتا، اور اس کی رحمت، تو تم شیطان کے پیچھے چل پڑتے، سوائے کچھ کے، |
||
|
فَقَـٰتِلْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ لَا تُكَلَّفُ إِلَّا نَفْسَكَ وَحَرِّضِ ٱلْمُؤْمِنِينَ عَسَى ٱللَّـهُ أَن يَكُفَّ بَأْسَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَٱللَّـهُ أَشَدُّ بَأْسًا وَأَشَدُّ تَنكِيلًا ﴿٨٤﴾ |
84 تو لڑو خدا کی راہ میں، تم پر ذمہ بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے سواۓ اپنی جان کا، اور ہمت دلاؤ یقین رکھنے والوں کو، ہو سکتا ہے کہ خدا روک دے زور ان کا جنہوں نے انکار کیا، اور خدا زور میں زیادہ سخت ہے اور سزا دینے میں زیادہ سخت ہے، |
||
|
مَّن يَشْفَعْ شَفَـٰعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُۥ نَصِيبٌ مِّنْهَا وَمَن يَشْفَعْ شَفَـٰعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُۥ كِفْلٌ مِّنْهَا وَكَانَ ٱللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ مُّقِيتًا ﴿٨٥﴾ |
85 جو کوئی سفارش کرےاچھی سفارش کے ساتھ، تو اس کے لیے اس میں سے حصہ ہے، اور جو کوئی سفارش کرے بری سفارش کے ساتھ، تو اس پر اس جیسا بوجھ ہے، اور خدا ہر چیز پرنگہبان ہے، |
||
|
وَإِذَا حُيِّيتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا۟ بِأَحْسَنَ مِنْهَآ أَوْ رُدُّوهَآ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ حَسِيبًا ﴿٨٦﴾ |
86 اور جب تمہیں سلام کیا جائے سلام کے ساتھ، تو اس سے بہتر سلام کرو یا اسے لوٹا دو، خدا ہر چیز پر حساب لینے والا ہے، |
||
|
ٱللَّـهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ ٱللَّـهِ حَدِيثًا ﴿٨٧﴾ |
87 خدا، کوئی معبود نہیں سوائے اس کے، وہ تمہیں جمع کرے گا قیامت کے دن پر جس میں کوئی شک نہیں، اور کون ہے زیادہ سچا خدا سے بات میں؟ |
||
|
فَمَا لَكُمْ فِى ٱلْمُنَـٰفِقِينَ فِئَتَيْنِ وَٱللَّـهُ أَرْكَسَهُم بِمَا كَسَبُوٓا۟ أَتُرِيدُونَ أَن تَهْدُوا۟ مَنْ أَضَلَّ ٱللَّـهُ وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّـهُ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ سَبِيلًا ﴿٨٨﴾ |
88 تو کیا ہے تمہیں کہ تم دوغلوں کے بارے میں دو گروہ ہوگئے ہو؟ اور خدا نے انہیں پلٹا دیا ہے اس کی وجہ سے جو انہوں نے کمایا، کیا تم چاہتے ہو کہ راستہ دکھاؤ اس کو جسے خدا نے گمراہ کر دیا؟ اور جس کسی کو خدا گمراہ کرے تو تم نہیں پاؤ گے اس کے لیے راستہ، |
||
|
وَدُّوا۟ لَوْ تَكْفُرُونَ كَمَا كَفَرُوا۟ فَتَكُونُونَ سَوَآءً فَلَا تَتَّخِذُوا۟ مِنْهُمْ أَوْلِيَآءَ حَتَّىٰ يُهَاجِرُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَخُذُوهُمْ وَٱقْتُلُوهُمْ حَيْثُ وَجَدتُّمُوهُمْ وَلَا تَتَّخِذُوا۟ مِنْهُمْ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا ﴿٨٩﴾ |
89 وہ چاہتے ہیں کہ تم انکار کرو جیسے انہوں نے انکار کیا تاکہ تم برابر ہو جاؤ، تو تم نہیں لو ان میں سے سرپرست جب تک کہ وہ ہجرت نہیں کرتے خدا کی راہ میں، تو اگر وہ مڑ جائیں، تو انہیں پکڑو، اور انہیں قتل کرو جہاں بھی تم انہیں پاؤ، اور نہیں لو ان میں سے سرپرست اور نہ مددگار، |
||
|
إِلَّا ٱلَّذِينَ يَصِلُونَ إِلَىٰ قَوْمٍۭ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُم مِّيثَـٰقٌ أَوْ جَآءُوكُمْ حَصِرَتْ صُدُورُهُمْ أَن يُقَـٰتِلُوكُمْ أَوْ يُقَـٰتِلُوا۟ قَوْمَهُمْ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ لَسَلَّطَهُمْ عَلَيْكُمْ فَلَقَـٰتَلُوكُمْ فَإِنِ ٱعْتَزَلُوكُمْ فَلَمْ يُقَـٰتِلُوكُمْ وَأَلْقَوْا۟ إِلَيْكُمُ ٱلسَّلَمَ فَمَا جَعَلَ ٱللَّـهُ لَكُمْ عَلَيْهِمْ سَبِيلًا ﴿٩٠﴾ |
90 سوائے ان کے جو ان لوگوں کے ساتھ جڑے ہوں جن کے اور تمہارے درمیان معاہدہ ہو، یا وہ تمہارے پاس آئیں، ان کے سینے اس بات سے تنگ ہو کہ وہ تم سے لڑیں یا اپنے لوگوں سے لڑیں ، اور اگر خدا چاہتا تو وہ انہیں تم پر اختیار دے دیتا، پھر وہ تم سے لڑپڑ تے، تو اگر وہ تم سے دور رہیں، اور تم سے نہیں لڑیں، اور تمہیں صلح بھیجیں، تو خدا نہیں بناتا تمہارے لیے ان کے خلاف راستہ، |
||
|
سَتَجِدُونَ ءَاخَرِينَ يُرِيدُونَ أَن يَأْمَنُوكُمْ وَيَأْمَنُوا۟ قَوْمَهُمْ كُلَّ مَا رُدُّوٓا۟ إِلَى ٱلْفِتْنَةِ أُرْكِسُوا۟ فِيهَا فَإِن لَّمْ يَعْتَزِلُوكُمْ وَيُلْقُوٓا۟ إِلَيْكُمُ ٱلسَّلَمَ وَيَكُفُّوٓا۟ أَيْدِيَهُمْ فَخُذُوهُمْ وَٱقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأُو۟لَـٰٓئِكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَيْهِمْ سُلْطَـٰنًا مُّبِينًا ﴿٩١﴾ |
91 تمہیں دوسرے ملیں گے جو چاہتے ہیں کہ تم سے بچیں اور بچیں اپنے لوگوں سے ، جب بھی انہیں آزمائش میں لوٹایا جاتا ہے، وہ اس میں پلٹ جاتے ہیں، تو اگر وہ تم سے دور نہیں رہیں، اور تمہیں صلح نہیں بھیجیں، اور اپنے ہاتھ نہیں روکیں، تو پکڑو انہیں، اور قتل کرو انہیں جہاں بھی تم انہیں پاؤ، اور وہ ہیں جن پر ہم نے تمہیں کھلا اختیار دیا ہے، |
||
|
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَن يَقْتُلَ مُؤْمِنًا إِلَّا خَطَـًٔا وَمَن قَتَلَ مُؤْمِنًا خَطَـًٔا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ وَدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦٓ إِلَّآ أَن يَصَّدَّقُوا۟ فَإِن كَانَ مِن قَوْمٍ عَدُوٍّۢ لَّكُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ وَإِن كَانَ مِن قَوْمٍۭ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُم مِّيثَـٰقٌ فَدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ وَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ تَوْبَةً مِّنَ ٱللَّـهِ وَكَانَ ٱللَّـهُ عَلِيمًا حَكِيمًا ﴿٩٢﴾ |
92 اور نہیں ہے کسی یقین رکھنے والے کے لیے کہ وہ قتل کرے کسی یقین رکھنے والے کو مگر غلطی سے، اور جو کوئی قتل کرے یقین رکھنے والے کو غلطی سے، تو آ زاد کیا جائے ایک یقین رکھنے والے غلام کو، اور خون بہا دیا جائےاس کے گھر والوں کو، سوائے اس کے کہ وہ معاف کر دیں۔ پھر اگر وہ ان لوگوں میں سے ہو جو تمہارے دشمن ہو، اور وہ یقین رکھنے والا ہو، تو آ زاد کیا جائے ایک یقین رکھنے والے غلام کو، اور اگر وہ ان لوگوں میں سے ہو جن کے اور تمہارے بیچ معاہدہ ہو، تو خون بہا دیا جائے اس کے گھر والوں کو، اور آ زاد کیا جائے ایک یقین رکھنے والے غلام کو۔ تو پھر جو کوئی نہ پائے، تو وہ روزے رکھے دو مہینے لگاتار، یہ توبہ ہےخدا کی طرف سے،اور خدا علم رکھنے والا، اور حکمت والاہے، |
||
|
وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهُۥ جَهَنَّمُ خَـٰلِدًا فِيهَا وَغَضِبَ ٱللَّـهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُۥ وَأَعَدَّ لَهُۥ عَذَابًا عَظِيمًا ﴿٩٣﴾ |
93 اور جو کوئی قتل کرے یقین رکھنے والےکو جان بوجھ کر، تو اس کا بدلہ جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اور خدا کا غصہ اس پر ہے، اور اس کی لعنت، اور اس نے تیار کی ہے اس کے لیے ایک بڑی سزا۔ |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا ضَرَبْتُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ فَتَبَيَّنُوا۟ وَلَا تَقُولُوا۟ لِمَنْ أَلْقَىٰٓ إِلَيْكُمُ ٱلسَّلَـٰمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا فَعِندَ ٱللَّـهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذَٰلِكَ كُنتُم مِّن قَبْلُ فَمَنَّ ٱللَّـهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ﴿٩٤﴾ |
94 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، جب تم چلو خدا کی راہ میں تو تحقیق کرو، اور نہیں کہو اس سے جو تمہیں صلح کی پیشکش کرتا ہے کہ تم یقین رکھنے والے نہیں ہو، دنی کی وقتی چیزوں کی تلاش میں، تو خدا کے پاس ہیں بہت ساری غنیمتیں، اسی طرح تم تھے پہلے، تو خدا نے تم پر احسان کیا، تو تحقیق کرو، خدا جو تم کر رہے ہو اس کی خبر رکھتا ہے، |
||
|
لَّا يَسْتَوِى ٱلْقَـٰعِدُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُو۟لِى ٱلضَّرَرِ وَٱلْمُجَـٰهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فَضَّلَ ٱللَّـهُ ٱلْمُجَـٰهِدِينَ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ عَلَى ٱلْقَـٰعِدِينَ دَرَجَةً وَكُلًّا وَعَدَ ٱللَّـهُ ٱلْحُسْنَىٰ وَفَضَّلَ ٱللَّـهُ ٱلْمُجَـٰهِدِينَ عَلَى ٱلْقَـٰعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا ﴿٩٥﴾ |
95 نہیں ہے برابر وہ جو بیٹھے رہتے ہیں یقین رکھنے والوں میں سے، بغیر نقصان کے، اور وہ جو جدوجہد کرتے ہیں خدا کی راہ میں اپنے پیسے اور اپنی جانوں سے، خدا نے ترجیح دی رتبوں میں ان کو جو اپنے پیسے اور اپنی جانوں سے جدوجہدکرتے ان پر جو بیٹھے رہتے ہیں، اور ہر ایک سے خدا نے وعدہ کیا اچھے کا، اور خدا نے ترجیح دی جدوجہد کرنے والوں کو ان پر جو بیٹھے رہے ایک بڑی کمائی سے، |
||
|
دَرَجَـٰتٍ مِّنْهُ وَمَغْفِرَةً وَرَحْمَةً وَكَانَ ٱللَّـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿٩٦﴾ |
96 رتبے اس کی طرف سے، اور معافی، اور رحمت، اور خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔ |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ تَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ ظَالِمِىٓ أَنفُسِهِمْ قَالُوا۟ فِيمَ كُنتُمْ قَالُوا۟ كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِى ٱلْأَرْضِ قَالُوٓا۟ أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ ٱللَّـهِ وَٰسِعَةً فَتُهَاجِرُوا۟ فِيهَا فَأُو۟لَـٰٓئِكَ مَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ وَسَآءَتْ مَصِيرًا ﴿٩٧﴾ |
97 وہ جن کو فرشتے لیں جب وہ اپنے ساتھ ظلم کر رہے تھے، وہ کہیں گے :تم کس حال میں تھے؟ کہیں گے وہ:ہم زمین میں کمزور تھے۔وہ کہیں گے : کیا خدا کی زمین کشادہ نہیں تھی کہ تم ہجرت کر لیتے اس میں؟ تو وہ ہیں جن کی پناہ گاہ جہنم ہے، اور بری ہے واپسی، |
||
|
إِلَّا ٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَٰنِ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا ﴿٩٨﴾ |
98 سوائے کمزور مردوں میں سے، اور عورتیں، اور بچے، جو نہیں نکال سکتے کوئی تدبیر،اور انہیں نہیں دکھایا گیا راستہ، |
||
|
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ عَسَى ٱللَّـهُ أَن يَعْفُوَ عَنْهُمْ وَكَانَ ٱللَّـهُ عَفُوًّا غَفُورًا ﴿٩٩﴾ |
99 تو وہ ہیں، ہو سکتا ہے خدا ان کو معاف کر دے، اور خدا درگزر کرنے والا، اور معاف کرنے والا ہے، |
||