بَلِ ٱللَّـهُ مَوْلَىٰكُمْ وَهُوَ خَيْرُ ٱلنَّـٰصِرِينَ ﴿١٥٠﴾

150 بلکہ خدا تمہارا سرپرست ہے، اور وہ بہترین ہے مدد کرنے والوں میں سے،

سَنُلْقِى فِى قُلُوبِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱلرُّعْبَ بِمَآ أَشْرَكُوا۟ بِٱللَّـهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِۦ سُلْطَـٰنًا وَمَأْوَىٰهُمُ ٱلنَّارُ وَبِئْسَ مَثْوَى ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٥١﴾

151 ہم ڈالیں گے دلوں میں ان کے جنہوں نے انکار کیا ہے خوف،اس لیے کہ انہوں نے خدا کے ساتھ شریک بنایا اس کو جس کا خدا نے اختیارنہیں اتارا، اور ان کی پناہ گاہ آ گ ہے، اور برا ہے ٹھکانہ غلط کرنے والوں کا،

وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ ٱللَّـهُ وَعْدَهُۥٓ إِذْ تَحُسُّونَهُم بِإِذْنِهِۦ حَتَّىٰٓ إِذَا فَشِلْتُمْ وَتَنَـٰزَعْتُمْ فِى ٱلْأَمْرِ وَعَصَيْتُم مِّنۢ بَعْدِ مَآ أَرَىٰكُم مَّا تُحِبُّونَ مِنكُم مَّن يُرِيدُ ٱلدُّنْيَا وَمِنكُم مَّن يُرِيدُ ٱلْـَٔاخِرَةَ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْ وَلَقَدْ عَفَا عَنكُمْ وَٱللَّـهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٥٢﴾

152 اور خدا نے سچ میں اپنا وعدہ رکھا جب تم ان کو کھوج رہے تھے اس کی اجازت سے، یہاں تک کہ جب تم ہمت ہار گئے، اور جھگڑنے لگے معاملے میں، اور نا فرمانی کی اس کے بعد جب اس نے تمہیں دکھا دیا تھا وہ جس سے تم محبت کرتے تھے، تم میں وہ ہے جو اس دنیا سے محبت کرتا ہے، اور تم میں وہ ہے جو آ خرت سے محبت کرتا ہے ، پھر اس نے تمہیں ان سے پھیر دیا تاکہ وہ تمہارا امتحان لے، اور اس نے تمہیں معاف کر دیا ہے، اور خدا فضل والا ہے یقین رکھنے والوں کے ساتھ،

إِذْ تُصْعِدُونَ وَلَا تَلْوُۥنَ عَلَىٰٓ أَحَدٍ وَٱلرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ فِىٓ أُخْرَىٰكُمْ فَأَثَـٰبَكُمْ غَمًّۢا بِغَمٍّۢ لِّكَيْلَا تَحْزَنُوا۟ عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَآ أَصَـٰبَكُمْ وَٱللَّـهُ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿١٥٣﴾

153 جب تم اوپر چڑھ رہے تھے، اور کسی کی طرف مڑ نہیں رہے تھے، اور رسول تمہیں پکار رہا تھا تمہارے پیچھے سے، پھر اس نے تمہیں بدلہ دیا مصیبت پر مصیبت کا کہ تم غم نہیں کرو اس پر جو چھوٹ گیا تم سے اور اس پر جو آ گرا تم پر، اور خدا جانتا ہے جو تم کر رہے ہو،

ثُمَّ أَنزَلَ عَلَيْكُم مِّنۢ بَعْدِ ٱلْغَمِّ أَمَنَةً نُّعَاسًا يَغْشَىٰ طَآئِفَةً مِّنكُمْ وَطَآئِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِٱللَّـهِ غَيْرَ ٱلْحَقِّ ظَنَّ ٱلْجَـٰهِلِيَّةِ يَقُولُونَ هَل لَّنَا مِنَ ٱلْأَمْرِ مِن شَىْءٍ قُلْ إِنَّ ٱلْأَمْرَ كُلَّهُۥ لِلَّـهِ يُخْفُونَ فِىٓ أَنفُسِهِم مَّا لَا يُبْدُونَ لَكَ يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ ٱلْأَمْرِ شَىْءٌ مَّا قُتِلْنَا هَـٰهُنَا قُل لَّوْ كُنتُمْ فِى بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ ٱلَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ ٱلْقَتْلُ إِلَىٰ مَضَاجِعِهِمْ وَلِيَبْتَلِىَ ٱللَّـهُ مَا فِى صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِى قُلُوبِكُمْ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴿١٥٤﴾

154 پھر اس نے تم پر اتاری مصیبت کے بعد سلامتی، اونگھ چھا گئی تم میں سے ایک گروہ پر، اور ایک گروہ اپنے بارے میں فکر میں تھا، خدا کے بارے میں سوچ رہا تھا سچ کے علاوہ، لاعلمی کی سوچ، کہتے ہوئے: کیا ہمارا اس معاملے میں کچھ تھا؟ کہو: سارے کا سارا معاملہ خدا کا ہے۔ وہ اپنے اندر چھپا رہے ہیں جو وہ تمہیں نہیں دکھاتے، کہتے ہوۓ : اگر ہمارا معاملے میں کچھ ہوتا تو ہم یہاں قتل نہیں کیے جاتے۔ کہو: اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہو تے ،تو وہ نکل پڑتے اپنے لیٹنے کی جگہوں پر جن کے لیے لکھا گیا تھا کہ وہ قتل کیے جائیں گے۔ اور تاکہ خدا امتحان لے اس کا جو تمہارے سینوں میں ہے، اور صاف کردے جو تمہارے دلوں میں ہے، اور خدا جانتا ہے وہ جو آ دمیوں کے سینوں میں ہے،

إِنَّ ٱلَّذِينَ تَوَلَّوْا۟ مِنكُمْ يَوْمَ ٱلْتَقَى ٱلْجَمْعَانِ إِنَّمَا ٱسْتَزَلَّهُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا۟ وَلَقَدْ عَفَا ٱللَّـهُ عَنْهُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ ﴿١٥٥﴾

155 وہ جو مڑ گئے تم میں سے اس دن جب دونوں جماعتیں ملیں، انہیں صرف پھسلایا شیطان نے کچھ اس کی وجہ سے جو انہوں نے کمایاتھا، اور خدا نے ان کو معاف کر دیا ہے، اور خدا معاف کرنے والا، نرم ہے۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَقَالُوا۟ لِإِخْوَٰنِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ أَوْ كَانُوا۟ غُزًّى لَّوْ كَانُوا۟ عِندَنَا مَا مَاتُوا۟ وَمَا قُتِلُوا۟ لِيَجْعَلَ ٱللَّـهُ ذَٰلِكَ حَسْرَةً فِى قُلُوبِهِمْ وَٱللَّـهُ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ وَٱللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿١٥٦﴾

156 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، ان کے جیسے نہیں ہو جنہوں نے انکار کیا اور کہا اپنے بھائیوں کے بارے میں جب وہ زمین میں نکلے یا وہ لڑائی پر گئے: اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو وہ نہیں مرتے، اور وہ قتل نہیں کیے جاتے، تاکہ خدا اس کو ان کے دلوں میں حسرت بنا دے، اور خدا زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اور خدا جو تم کر رہے ہو دیکھ رہا ہے،

وَلَئِن قُتِلْتُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ أَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ ٱللَّـهِ وَرَحْمَةٌ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ ﴿١٥٧﴾

157 اور اگر تم قتل کیے جاؤ خدا کی راہ میں یا مرو، تو خدا کی طرف سے معافی اور رحمت اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کر رہے ہیں،

وَلَئِن مُّتُّمْ أَوْ قُتِلْتُمْ لَإِلَى ٱللَّـهِ تُحْشَرُونَ ﴿١٥٨﴾

158 اور اگر تم مرو یا قتل کیے جاؤ، تو تم خدا کی طرف جمع کیے جاؤ گے،

فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ ٱللَّـهِ لِنتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ ٱلْقَلْبِ لَٱنفَضُّوا۟ مِنْ حَوْلِكَ فَٱعْفُ عَنْهُمْ وَٱسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِى ٱلْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّـهِ إِنَّ ٱللَّـهَ يُحِبُّ ٱلْمُتَوَكِّلِينَ ﴿١٥٩﴾

159 تو یہ خدا کی رحمت سے تھا کہ تم ان کے ساتھ نرم تھے، اور اگر تم سخت مزاج اور سخت دل ہوتے، تو وہ تمہارے ارد گرد سے بکھر جاتے، تو معاف کرو انہیں، اور ان کے لیے معافی مانگو، اور ان سے مشورہ کرو معاملے میں، پھر جب تم پکا ارادہ کرلو تو خدا پر بھروسہ کرو، خدا محبت کرتا ہے بھروسہ کرنے والوں سے،

إِن يَنصُرْكُمُ ٱللَّـهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِن يَخْذُلْكُمْ فَمَن ذَا ٱلَّذِى يَنصُرُكُم مِّنۢ بَعْدِهِۦ وَعَلَى ٱللَّـهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ ﴿١٦٠﴾

160 اگر خدا تمہاری مدد کرے تو کوئی نہیں تم پر غالب ہو سکتا، اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے، تو کون ہے جو تمہاری مدد کرے گا اس کے بعد؟ اور خدا پر بھروسہ کریں یقین کرنے والے،

وَمَا كَانَ لِنَبِىٍّ أَن يَغُلَّ وَمَن يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴿١٦١﴾

161 اور نبی کے لیے نہیں ہے کہ وہ جکڑے، اور جو کوئی جکڑے گا، تو وہ لے کر آ ئے گا جکڑے کے ساتھ قیامت کے دن، پھر ہر جان کو پورا دیا جائے گا جو اس نے کمایا، اور ان کے ساتھ غلط نہیں کیا جائے گا۔

أَفَمَنِ ٱتَّبَعَ رِضْوَٰنَ ٱللَّـهِ كَمَنۢ بَآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ ٱللَّـهِ وَمَأْوَىٰهُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ ﴿١٦٢﴾

162 تو کیا وہ جو خدا کی رضا کے پیچھے چلا اس جیسا ہے جو اپنے اوپر خدا کا غصہ لے آیا؟ اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور بری ہے واپسی،

هُمْ دَرَجَـٰتٌ عِندَ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ بَصِيرٌۢ بِمَا يَعْمَلُونَ ﴿١٦٣﴾

163 ان کے رتبے ہیں خدا کے ساتھ، اور خدا دیکھ رہا ہے جو تم کر رہے ہو،

لَقَدْ مَنَّ ٱللَّـهُ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُوا۟ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِهِۦ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا۟ مِن قَبْلُ لَفِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ ﴿١٦٤﴾

164 یقیناً مہربانی کی خدا نے یقین رکھنے والوں پر، جب اس نے کھڑا کیا ان میں رسول انہی میں سے، جو انہیں اس کی نشانیاں پڑھ کر سناتا ہے، اور ان کو پاک کرتا ہے، اور سکھاتا ہے انہیں کتاب، اور دانشمندی، اور وہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے،

أَوَلَمَّآ أَصَـٰبَتْكُم مُّصِيبَةٌ قَدْ أَصَبْتُم مِّثْلَيْهَا قُلْتُمْ أَنَّىٰ هَـٰذَا قُلْ هُوَ مِنْ عِندِ أَنفُسِكُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿١٦٥﴾

165 یا جب تم پر مصیبت آ گری، اور تم نے اس جیسی آ گرائی تھی، تم نے کہا: یہ کہاں سے؟ کہو: یہ تمہاری اپنی طرف سے ہے۔ خدا ہر چیز پر طاقتور ہے،

وَمَآ أَصَـٰبَكُمْ يَوْمَ ٱلْتَقَى ٱلْجَمْعَانِ فَبِإِذْنِ ٱللَّـهِ وَلِيَعْلَمَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٦٦﴾

166 اور جو تم پر آگرا اس دن جب دو جماعتیں ملی، تو وہ خدا کی اجازت سے تھا، اور یہ کہ وہ جان لے یقین رکھنے والوں کو،

وَلِيَعْلَمَ ٱلَّذِينَ نَافَقُوا۟ وَقِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا۟ قَـٰتِلُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ أَوِ ٱدْفَعُوا۟ قَالُوا۟ لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّٱتَّبَعْنَـٰكُمْ هُمْ لِلْكُفْرِ يَوْمَئِذٍ أَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْإِيمَـٰنِ يَقُولُونَ بِأَفْوَٰهِهِم مَّا لَيْسَ فِى قُلُوبِهِمْ وَٱللَّـهُ أَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُونَ ﴿١٦٧﴾

167 اور وہ جان لے ان کو جنہوں نے منافقت کی، اور ان سے کہا گیا: آ ؤ لڑو خدا کی راہ میں یا دفاع کرو۔ انہوں نے کہا: اگر ہم جانتے لڑنا تو ہم تمہارے پیچھے چلتے۔ وہ اس دن زیادہ قریب تھے انکار کرنے کے بنسبت یقین کرنے کے، کہتے ہوۓ اپنے منہ سے جو ان کے دلوں میں نہیں تھا، اور خدا جانتا ہے وہ کیا چھپا رہے ہیں،

ٱلَّذِينَ قَالُوا۟ لِإِخْوَٰنِهِمْ وَقَعَدُوا۟ لَوْ أَطَاعُونَا مَا قُتِلُوا۟ قُلْ فَٱدْرَءُوا۟ عَنْ أَنفُسِكُمُ ٱلْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿١٦٨﴾

168 وہ جنہوں نے کہا اپنے بھائیوں کے بارے میں، اور بیٹھے رہیں: اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو وہ قتل نہیں کیے جاتے۔ کہو: تو اپنے آ پ سے موت کو بچاؤ، اگر تم سچ بولتے ہو،

وَلَا تَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ قُتِلُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ أَمْوَٰتًۢا بَلْ أَحْيَآءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ ﴿١٦٩﴾

169 اور مردہ نہیں سمجھو ان کو جو قتل کیے گئے خدا کی راہ میں، بلکہ، وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس، کھاتے پیتے،

فَرِحِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّـهُ مِن فَضْلِهِۦ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِٱلَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا۟ بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿١٧٠﴾

170 خوش ہیں اس پر جو خدا نے ان کو دیا ہے اپنے فضل میں سے، اور خوشیاں مناتے ہیں ان کے بارے میں جو ابھی تک ان سے نہیں ملے، ان کے بعد آنے والے ،کہ ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا، اور وہ غمگین نہیں ہوں گے،

يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ ٱللَّـهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ ٱللَّـهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٧١﴾

171 خوشیاں مناتے ہیں خدا کے احسان پر، اور فضل، اور خدا ضائع نہیں کرتا کمائی یقین رکھنے والوں کی،

ٱلَّذِينَ ٱسْتَجَابُوا۟ لِلَّـهِ وَٱلرَّسُولِ مِنۢ بَعْدِ مَآ أَصَابَهُمُ ٱلْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ مِنْهُمْ وَٱتَّقَوْا۟ أَجْرٌ عَظِيمٌ ﴿١٧٢﴾

172 وہ جنہوں نے جواب دیا خدا کو، اور رسول،اس کے بعد جب آپڑا ان پر زخم ،ان میں سے جنہوں نے اچھا کیا ،اور ڈرے،ایک بڑی کمائی ہے،

ٱلَّذِينَ قَالَ لَهُمُ ٱلنَّاسُ إِنَّ ٱلنَّاسَ قَدْ جَمَعُوا۟ لَكُمْ فَٱخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَـٰنًا وَقَالُوا۟ حَسْبُنَا ٱللَّـهُ وَنِعْمَ ٱلْوَكِيلُ ﴿١٧٣﴾

173 وہ جنہیں آ دمیوں نے کہا: آ دمی تمہارے خلاف جمع ہو گئے ہیں، تو ان سے ڈرو۔ تو ان کا یقین بڑھا اور انہوں نے کہا: خدا ہمارے لیے کافی ہیں، اور وہ بہترین وکیل ہیں۔

فَٱنقَلَبُوا۟ بِنِعْمَةٍ مِّنَ ٱللَّـهِ وَفَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْهُمْ سُوٓءٌ وَٱتَّبَعُوا۟ رِضْوَٰنَ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ ذُو فَضْلٍ عَظِيمٍ ﴿١٧٤﴾

174 تو وہ واپس لوٹے خدا کے احسان کے ساتھ، اور فضل، برائی ان کو نہیں چھوئی، اور وہ پیچھے چلے خدا کی رضا کے، اور خدا بڑے فضل والا ہے۔

إِنَّمَا ذَٰلِكُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَآءَهُۥ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٧٥﴾

175 وہ تو صرف شیطان ہے جو اپنے سرپرستوں کو ڈراتا ہے، تو ان سے نہیں ڈرو، اور مجھ سے ڈرو، اگر تم یقین کرنے والے ہو ،

وَلَا يَحْزُنكَ ٱلَّذِينَ يُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَن يَضُرُّوا۟ ٱللَّـهَ شَيْـًٔا يُرِيدُ ٱللَّـهُ أَلَّا يَجْعَلَ لَهُمْ حَظًّا فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿١٧٦﴾

176 اور تمہیں غمگین نہیں کریں وہ جو مقابلہ کرتے ہیں انکار کرنے میں، وہ خدا کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچاتے ، خدا چاہتا ہے کہ ان کے لیے آ خرت میں حصہ نہیں بنائے، اور ان کے لیے بڑی سزا ہے،

إِنَّ ٱلَّذِينَ ٱشْتَرَوُا۟ ٱلْكُفْرَ بِٱلْإِيمَـٰنِ لَن يَضُرُّوا۟ ٱللَّـهَ شَيْـًٔا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿١٧٧﴾

177 وہ جنہوں نے سودا کیا انکار کا یقین کے بدلے، وہ خدا کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچاتے ، اور ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے،

وَلَا يَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَنَّمَا نُمْلِى لَهُمْ خَيْرٌ لِّأَنفُسِهِمْ إِنَّمَا نُمْلِى لَهُمْ لِيَزْدَادُوٓا۟ إِثْمًا وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿١٧٨﴾

178 اور نہیں سمجھیں وہ جنہوں نے انکار کیا کہ ہم صرف انہیں ڈھیل دیں رہے ہیں ان کی بہتری کے لیے، ہم تو صرف انہیں ڈھیل دیں رہے ہیں تاکہ وہ بڑھے گناہوں میں، اور ان کے لیے ذلیل کرنے والی سزا ہے،

مَّا كَانَ ٱللَّـهُ لِيَذَرَ ٱلْمُؤْمِنِينَ عَلَىٰ مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ حَتَّىٰ يَمِيزَ ٱلْخَبِيثَ مِنَ ٱلطَّيِّبِ وَمَا كَانَ ٱللَّـهُ لِيُطْلِعَكُمْ عَلَى ٱلْغَيْبِ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّـهَ يَجْتَبِى مِن رُّسُلِهِۦ مَن يَشَآءُ فَـَٔامِنُوا۟ بِٱللَّـهِ وَرُسُلِهِۦ وَإِن تُؤْمِنُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ فَلَكُمْ أَجْرٌ عَظِيمٌ ﴿١٧٩﴾

179 خدا نہیں چھوڑے گا یقین رکھنے والوں کو اس پر جس پر تم ہو، جب تک کہ وہ جدا نہیں کردے برے کو اچھے سے، اور خدا تمہیں نہیں آ گاہ کرے گا اندیکھے سے، لیکن خدا چنتا ہے اپنے رسولوں میں سے جس کو وہ چاہے، تو یقین کرو خدا پر، اور اس کے رسول، اور اگر تم یقین کرو، اور ڈرو، تو تمہارے لیے بڑی کمائی ہے،

وَلَا يَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّـهُ مِن فَضْلِهِۦ هُوَ خَيْرًا لَّهُم بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا۟ بِهِۦ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَلِلَّـهِ مِيرَٰثُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴿١٨٠﴾

180 اور نہیں سمجھیں وہ جو کنجوسی کرتے ہیں اس میں سے جو خدا نے انہیں دیا ہے اپنے فضل میں سے کہ یہ ان کے لیے بہتر ہے، بلکہ یہ ان کے لیے برا ہے، لٹکایا جائے گا ان کی گردنوں پر وہ جس میں انہوں نے کنجوسی کی قیامت کے دن، اور زمین اور آسمان کا وارث خدا ہے، اور خدا خبر رکھتا ہے جو تم کر رہے ہو،

لَّقَدْ سَمِعَ ٱللَّـهُ قَوْلَ ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ فَقِيرٌ وَنَحْنُ أَغْنِيَآءُ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوا۟ وَقَتْلَهُمُ ٱلْأَنۢبِيَآءَ بِغَيْرِ حَقٍّۢ وَنَقُولُ ذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْحَرِيقِ ﴿١٨١﴾

181 خدا نے سن لیا ان کا کہا جنہوں نے کہا: خدا غریب ہے اور ہم امیر۔ ہم لکھیں گے جو انہوں نے کہا اوران کا نبیوں کو قتل کرنا بغیر کسی وجہ کے، اور ہم کہیں گے: چکھو جلنے کی سزا،

ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ ٱللَّـهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ ﴿١٨٢﴾

182 وہ اس وجہ سے جو تمہارے ہاتھوں نے آ گے بھیجا۔ اور خدا نہیں ہے غلط کرنے والا اپنے بندوں کے ساتھ،

ٱلَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ عَهِدَ إِلَيْنَآ أَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُولٍ حَتَّىٰ يَأْتِيَنَا بِقُرْبَانٍ تَأْكُلُهُ ٱلنَّارُ قُلْ قَدْ جَآءَكُمْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِى بِٱلْبَيِّنَـٰتِ وَبِٱلَّذِى قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿١٨٣﴾

183 وہ جنہوں نے کہا: خدا نے ہم سےعہد لیا ہے کہ ہم یقین نہیں کریں کسی رسول پر جب تک کہ وہ نہیں لے کر آئے قربانی جسے آگ کھا جائے ۔ کہو: تمہارے پاس آ چکے ہیں مجھ سے پہلے رسول کھلے ثبوت کے ساتھ، اور اس کے ساتھ جو تم نے کہا، تو تم نے کیوں ان کو قتل کیا اگر تم سچ بولتے ہو؟

فَإِن كَذَّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ جَآءُو بِٱلْبَيِّنَـٰتِ وَٱلزُّبُرِ وَٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُنِيرِ ﴿١٨٤﴾

184 تو اگر وہ تمہیں جھوٹا کہیں تو تم سے پہلے بھی رسول چھوٹے کہیں گئے ، جو آ ئے کھلے ثبوت کے ساتھ، اور پرچیاں، اور روشن کتاب،

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوْتِ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فَمَن زُحْزِحَ عَنِ ٱلنَّارِ وَأُدْخِلَ ٱلْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ وَمَا ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَآ إِلَّا مَتَـٰعُ ٱلْغُرُورِ ﴿١٨٥﴾

185 ہر جان موت کو چکھے گی، اور تمہیں صرف پوری دی جائے گی تمہاری کمائی قیامت کے دن، تو جو کوئی آگ سے نکال دیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا، تو وہ جیت گیا، اور دنیا کی زندگی نہیں ہے مگردھوکے کا سامان،

لَتُبْلَوُنَّ فِىٓ أَمْوَٰلِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلِكُمْ وَمِنَ ٱلَّذِينَ أَشْرَكُوٓا۟ أَذًى كَثِيرًا وَإِن تَصْبِرُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ فَإِنَّ ذَٰلِكَ مِنْ عَزْمِ ٱلْأُمُورِ ﴿١٨٦﴾

186 تمہارا امتحان لیا جائے گا تمھارے پیسے اور تمہاری جانوں سے، اور تم سنو گے ان سے جنہیں کتاب دی گئی تم سے پہلے، اور ان سے جنہوں نے شرک کیا، بہت چوٹ، اور اگر تم صبر کرو، اور ڈرو، تو وہ ہےحوصلے کے معاملوں میں سے،

وَإِذْ أَخَذَ ٱللَّـهُ مِيثَـٰقَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ لَتُبَيِّنُنَّهُۥ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَهُۥ فَنَبَذُوهُ وَرَآءَ ظُهُورِهِمْ وَٱشْتَرَوْا۟ بِهِۦ ثَمَنًا قَلِيلًا فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ ﴿١٨٧﴾

187 اور جب خدا نے سمجھوتا کیا ان سے جنہیں کتاب دی گئی، تم اسے کھول کر دکھاؤ گے آ دمیوں کو، اور اس کو چھپاؤ گے نہیں۔ تو انہوں نے اسے اپنی پیٹھ پیچھے پھینک دیا، اور سودا کیا اس کا معمولی قیمت کے بدلے، تو برا ہے جو انہوں نے سودا کیا،

لَا تَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَآ أَتَوا۟ وَّيُحِبُّونَ أَن يُحْمَدُوا۟ بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا۟ فَلَا تَحْسَبَنَّهُم بِمَفَازَةٍ مِّنَ ٱلْعَذَابِ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿١٨٨﴾

188 نہیں سمجھو کہ وہ جو خوش ہوتے ہیں اس پر جو وہ لائے ہیں، اور محبت کرتے ہیں کہ ان کی تعریف کی جائے اس پر جو وہ نہیں کرتے، تو نہیں سمجھو کہ وہ حفاظت میں ہے سزا سے، اور ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے،

وَلِلَّـهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿١٨٩﴾

189 اور خدا کی بادشاہی ہے آ سمانوں اور زمین کی، اور خدا ہر چیز پر طاقتور ہے،

إِنَّ فِى خَلْقِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱخْتِلَـٰفِ ٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ لَـَٔايَـٰتٍ لِّأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ ﴿١٩٠﴾

190 آ سمانوں اور زمین کے بنانے، اور رات اور دن کے اختلاف میں، نشانیاں ہیں عقل والے کے لیے،

ٱلَّذِينَ يَذْكُرُونَ ٱللَّـهَ قِيَـٰمًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِى خَلْقِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَـٰذَا بَـٰطِلًا سُبْحَـٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ ﴿١٩١﴾

191 جو یاد کرتے ہیں خدا کو کھڑے، اور بیٹھے، اور اپنے پہلوؤں پر،اور غور کرتے ہیں آ سمانوں اور زمین کے بنانے پر: ہمارے رب، آ پ نے یہ نہیں بنایا بلا وجہ ، پاک ہیں آ پ،تو بچا لیجیے ہمیں آ گ کی سزا سے،

رَبَّنَآ إِنَّكَ مَن تُدْخِلِ ٱلنَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُۥ وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ ﴿١٩٢﴾

192 ہمارے رب، جس کو آ پ داخل کریں آ گ میں،تو اس کو آ پ نے ذلیل کر دیا، اور نہیں ہے غلط کرنے والوں کے لیے مددگار میں سے،

رَّبَّنَآ إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيمَـٰنِ أَنْ ءَامِنُوا۟ بِرَبِّكُمْ فَـَٔامَنَّا رَبَّنَا فَٱغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّـَٔاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ ٱلْأَبْرَارِ ﴿١٩٣﴾

193 ہمارے رب،ہم نے سنا ایک پکار نے والے کو جو پکار رہا تھا یقین کی طرف کہ یقین کرو اپنے رب پر، تو ہم نے یقین کیا، ہمارے رب، تو ہمارے گناہوں کو معاف کر دیں، اور ہماری خطائیں ہم سے ہٹا دیں، اور ہمیں واپس لیں نیک کرنے والوں کے ساتھ،

رَبَّنَا وَءَاتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَىٰ رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ ٱلْمِيعَادَ ﴿١٩٤﴾

194 ہمارے رب، اور ہمیں وہ دیں جو آ پ نے ہم سے وعدہ کیا ہےاپنے رسولوں کے ذریعے، اور ہمیں ذلیل نہیں کریں قیامت کے دن، آ پ وعدہ نہیں توڑیں گے۔

فَٱسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّى لَآ أُضِيعُ عَمَلَ عَـٰمِلٍ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ بَعْضُكُم مِّنۢ بَعْضٍ فَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ وَأُخْرِجُوا۟ مِن دِيَـٰرِهِمْ وَأُوذُوا۟ فِى سَبِيلِى وَقَـٰتَلُوا۟ وَقُتِلُوا۟ لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّـَٔاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ثَوَابًا مِّنْ عِندِ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ عِندَهُۥ حُسْنُ ٱلثَّوَابِ ﴿١٩٥﴾

195 تو ان کے رب نے انہیں جواب دیا: میں ضائع نہیں ہونے دوں گا کام کام کرنے والے کا تم میں سے، مرد یا عورت، تم ایک دوسرے میں سے ہو، وہ جنہوں نے گھروں کو چھوڑا، اور نکال دیے گئے اپنے گھروں سے، اور میری راہ میں چوٹ کھائی ، اور لڑے، اور قتل ہوئے، میں ان پر سے ان کی خطائیں ہٹا دوں گا، اور انہیں داخل کروں گا باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، بدلہ خدا کی طرف سے، اور خدا، اس کے پاس ہے بہترین بدلہ۔

لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى ٱلْبِلَـٰدِ ﴿١٩٦﴾

196 دھوکہ نہیں دے تمہیں زمین میں چلنا پھرنا ان کا جنہوں نے انکار کیا،

مَتَـٰعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ ٱلْمِهَادُ ﴿١٩٧﴾

197 تھوڑا سا فائدہ، پھر ان کی پناہ گاہ جہنم ہے، اور برا ٹھکانہ ہے،

لَـٰكِنِ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا نُزُلًا مِّنْ عِندِ ٱللَّـهِ وَمَا عِندَ ٱللَّـهِ خَيْرٌ لِّلْأَبْرَارِ ﴿١٩٨﴾

198 لیکن وہ جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے، ان کے لیے ہیں باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے،مہمانی خدا کی طرف سے، اور وہ جو خدا کے پاس ہے وہ بہتر ہے نیک لوگوں کے لیے،

وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ لَمَن يُؤْمِنُ بِٱللَّـهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْهِمْ خَـٰشِعِينَ لِلَّـهِ لَا يَشْتَرُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ ثَمَنًا قَلِيلًا أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ إِنَّ ٱللَّـهَ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ ﴿١٩٩﴾

199 اور کتاب والوں میں سے کوئی ہے وہ جو یقین کرتا ہے خدا پر، اور اس پر جو اتارا گیا تم پر، اور اس پر جو اتارا گیا ان پر، خداکے آگے جھکتے ہیں، وہ سودا نہیں کرتے خدا کی نشانیوں کا معمولی قیمت کے بدلے، وہ ہیں جن کے لیے ان کا صلہ ہے ان کے رب کے پاس، خدا حساب لینے میں تیز ہے،

صفحہ 4 از 5 | کل 200 آیت / آیات