يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِن تُطِيعُوا۟ فَرِيقًا مِّنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ يَرُدُّوكُم بَعْدَ إِيمَـٰنِكُمْ كَـٰفِرِينَ ﴿١٠٠﴾

100 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، اگر تم بات مانو گے ایک فرقے کی ان میں سے جنہیں کتاب دی گئی، وہ تمہیں لوٹا دیں گے تمہارے یقین کرنے کے بعد انکار کرنے والے،

وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنتُمْ تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ ءَايَـٰتُ ٱللَّـهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُۥ وَمَن يَعْتَصِم بِٱللَّـهِ فَقَدْ هُدِىَ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿١٠١﴾

101 اور تم کیسے انکار کر سکتے ہو جب تم کو پڑھ کر سنائی جا رہی ہیں خدا کی نشانیاں، اور تمہارے بیچ میں رسول ہے اس کا؟ اور جو کوئی خدا کو مضبوطی سے پکڑے، تو اسے دکھا دی گئی ہے سیدھی راہ۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ حَقَّ تُقَاتِهِۦ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ ﴿١٠٢﴾

102 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، ڈرو خدا سے جیسے اس سے ڈرنا کا حق ہے، اور مرنا نہیں مگر یہ کہ تم فرمانبردار ہو،

وَٱعْتَصِمُوا۟ بِحَبْلِ ٱللَّـهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا۟ وَٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَآءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِۦٓ إِخْوَٰنًا وَكُنتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ ٱلنَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّـهُ لَكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴿١٠٣﴾

103 اور مضبوطی سے پکڑو خدا کی رسی کو سب، اوربٹوں نہیں، اور خدا کا احسان یاد کرو تم پر جب تم دشمن تھے، تو اس نے تمہارے دلوں کو جوڑ دیا، تو تم اس کے احسان سے بھائی بن گئے، اور تم آگ کی کھائی کے کنارے پر تھے، تو اس نے تمہیں اس سے بچا لیا، اسی طرح خدا تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم شاید راہ پاؤ،

وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى ٱلْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿١٠٤﴾

104 اور تم میں ایک قوم ہو، جو پکارے اچھائی کی طرف، اور حکم دے مناسب بات کا، اور منع کرے انجان سے،اور وہ ہیں جو کامیاب ہیں،

وَلَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ تَفَرَّقُوا۟ وَٱخْتَلَفُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلْبَيِّنَـٰتُ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿١٠٥﴾

105 اور ان جیسے نہ بنو جو بٹ گئے، اور جھگڑ گئے ،اس کے بعد جب ان کے پاس کھلے ثبوت آ چکے تھے ، اور وہ ہیں جن کے لیے بڑی سزا ہے،

يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَـٰنِكُمْ فَذُوقُوا۟ ٱلْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ ﴿١٠٦﴾

106 اس دن جب چہرے سفید ہوں گے، اور چہرے کالے ہوں گے، تو وہ جن کے چہرے کالے ہوں گے : کیا تم نے انکار کیا اپنے یقین کرنے کے بعد؟ تو چکھو سزا اس لیے کہ تم نے انکار کیا،

وَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱبْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِى رَحْمَةِ ٱللَّـهِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿١٠٧﴾

107 اور وہ جن کے چہرے سفید ہوں گے، تو خدا کی رحمت میں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے،

تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱللَّـهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِٱلْحَقِّ وَمَا ٱللَّـهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٠٨﴾

108 وہ خدا کی نشانیاں ہیں، ہم تمہیں ان کو پڑھ کر سناتے ہیں سچ میں، اور خدا نہیں چاہتا غلط کرنا جہانوں پر۔

وَلِلَّـهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَإِلَى ٱللَّـهِ تُرْجَعُ ٱلْأُمُورُ ﴿١٠٩﴾

109 اور خدا کا ہے جو آ سمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے ،اور خدا کی طرف معاملات واپس جاتے ہیں،

كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِٱللَّـهِ وَلَوْ ءَامَنَ أَهْلُ ٱلْكِتَـٰبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُم مِّنْهُمُ ٱلْمُؤْمِنُونَ وَأَكْثَرُهُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ ﴿١١٠﴾

110 تم بہترین قوم ہو جو انسانوں کے لیے نکالی گئی ہے، تم حکم دیتے ہو مناسب کا، اور منع کرتے ہو انجان سے، اور تم خدا پر یقین کرتے ہو،اور اگر کتاب والوں نے یقین کیا ہوتا، تو وہ ان کے لیے بہتر ہوتا، ان میں یقین والے ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر نافرمان ہیں،

لَن يَضُرُّوكُمْ إِلَّآ أَذًى وَإِن يُقَـٰتِلُوكُمْ يُوَلُّوكُمُ ٱلْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ ﴿١١١﴾

111 وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچائیں گے سوائے چوٹ کے، اور اگر وہ تم سے لڑیں گے، تو وہ پیٹھ موڑ دیں گے، پھر ان کی مدد نہیں کی جائے گی،

ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ ٱلذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوٓا۟ إِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ ٱللَّـهِ وَحَبْلٍ مِّنَ ٱلنَّاسِ وَبَآءُو بِغَضَبٍ مِّنَ ٱللَّـهِ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ ٱلْمَسْكَنَةُ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا۟ يَكْفُرُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ وَيَقْتُلُونَ ٱلْأَنۢبِيَآءَ بِغَيْرِ حَقٍّۢ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَوا۟ وَّكَانُوا۟ يَعْتَدُونَ ﴿١١٢﴾

112 ڈال دی گئی ان پر ذلت جہاں بھی وہ پائے گئے سوائے خدا کی طرف سے سہارے کے یا آ دمیوں کی طرف سے سہارے کے، اور وہ خدا کے غصّے سے لدے ہوئے ہوگے، اور ڈال دی گئی ان پر غربت، وہ اس لیے کہ انہوں نے خدا کی نشانیوں کا انکار کیا، اور انہوں نے قتل کیا نبیوں کو بغیر کسی وجہ کے، وہ اس لیے کہ وہ نافرمان تھے اور حد سے بڑھتے تھے۔

لَيْسُوا۟ سَوَآءً مِّنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ أُمَّةٌ قَآئِمَةٌ يَتْلُونَ ءَايَـٰتِ ٱللَّـهِ ءَانَآءَ ٱلَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ ﴿١١٣﴾

113 یہ ایک جیسے نہیں ہیں، کتاب والوں میں سے ایک قوم ہے جو سیدھی ہے، وہ خدا کی نشانیوں کو پڑھ کر سناتے ہیں رات کے حصوں میں، اور وہ جھکتے ہیں،

يُؤْمِنُونَ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَيَأْمُرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَيُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿١١٤﴾

114 وہ یقین کرتے ہیں خدا پر اور آ خری دن، اور حکم دیتے ہیں مناسب چیز کا، اور منع کرتے ہیں انجان چیز سے، اور مقابلہ کرتے ہیں اچھے کاموں میں، اور وہ ہیں اچھا کرنے والوں میں سے،

وَمَا يَفْعَلُوا۟ مِنْ خَيْرٍ فَلَن يُكْفَرُوهُ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌۢ بِٱلْمُتَّقِينَ ﴿١١٥﴾

115 اور جو وہ کریں اچھے میں سے، تو اس کا انکار نہیں کیا جائے گا، اور خدا جانتا ہے ڈرنے والوں کو۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَن تُغْنِىَ عَنْهُمْ أَمْوَٰلُهُمْ وَلَآ أَوْلَـٰدُهُم مِّنَ ٱللَّـهِ شَيْـًٔا وَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿١١٦﴾

116 وہ جنہوں نے انکار کیا، کچھ بھی کام نہیں آئے گا ان کے ان کا پیسہ اور ان کے بچے خدا کے سامنے، وہ ہیں آ گ والے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے،

مَثَلُ مَا يُنفِقُونَ فِى هَـٰذِهِ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا كَمَثَلِ رِيحٍ فِيهَا صِرٌّ أَصَابَتْ حَرْثَ قَوْمٍ ظَلَمُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ فَأَهْلَكَتْهُ وَمَا ظَلَمَهُمُ ٱللَّـهُ وَلَـٰكِنْ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ﴿١١٧﴾

117 مثال اس کی جو وہ خرچ کرتے ہیں اس دنیا کی زندگی میں اس ہوا کی مثال جیسی ہے جس میں سخت سردی ہو جو آگرے کھیتی پر ان لوگوں کی جنہوں نے اپنے ساتھ غلط کیا، اوراسے تباہ کر دے، اور خدا نے ان کے ساتھ غلط نہیں کیا، لیکن وہ اپنے ساتھ غلط کر رہے ہیں۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّخِذُوا۟ بِطَانَةً مِّن دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالًا وَدُّوا۟ مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ ٱلْبَغْضَآءُ مِنْ أَفْوَٰهِهِمْ وَمَا تُخْفِى صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ ﴿١١٨﴾

118 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، مت لینا رازدار اپنے علاوہ میں سے ، وہ کوئی کسر نہیں چھوڑتے تمہیں بگاڑنے میں، وہ چاہتے ہیں کہ تم مشکل میں آ جاؤ، پہلے ہی ان کے منہ سے نفرت ظاہر ہو چکی ہے، اور جو ان کے سینے چھپاتے ہیں وہ بڑھ کر ہے، ہم نے تمہیں نشانیاں دکھا دی ہیں اگر تم سمجھتے ہو،

هَـٰٓأَنتُمْ أُو۟لَآءِ تُحِبُّونَهُمْ وَلَا يُحِبُّونَكُمْ وَتُؤْمِنُونَ بِٱلْكِتَـٰبِ كُلِّهِۦ وَإِذَا لَقُوكُمْ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا وَإِذَا خَلَوْا۟ عَضُّوا۟ عَلَيْكُمُ ٱلْأَنَامِلَ مِنَ ٱلْغَيْظِ قُلْ مُوتُوا۟ بِغَيْظِكُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ ﴿١١٩﴾

119 تم ہی تو ہو وہ جو ان سے محبت کرتے ہو ، اور وہ تم سے محبت نہیں کرتے ، اور تم یقین کرتے ہو کتاب پر، پوری کی پوری، اور جب وہ تم سے ملتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم نے یقین کیا۔ اور جب وہ اکیلے ہوتے ہیں، وہ اپنی انگلیاں کاٹتے ہیں تم پر غصے میں، کہو: مر جاؤ اپنے غصے میں۔ خدا جانتا ہے کہ سینوں میں کیا ہے،

إِن تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَإِن تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌ يَفْرَحُوا۟ بِهَا وَإِن تَصْبِرُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْـًٔا إِنَّ ٱللَّـهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ ﴿١٢٠﴾

120 اگر چھوئے تمہیں اچھا، تو وہ ان کو برا لگتا ہے، اور اگر آگرے تم پر برا ، تو وہ خوش ہوتے ہیں اس سے، اور اگر تم صبر کرو، اور ڈرو، ان کی چال تمہیں کچھ نقصان نہیں کرے گی، خدا گھیرے ہوئے ہیں جو وہ کر رہے ہیں۔

وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَوِّئُ ٱلْمُؤْمِنِينَ مَقَـٰعِدَ لِلْقِتَالِ وَٱللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿١٢١﴾

121 اور جب تم نکلے صبح کو اپنے لوگوں میں سے، تم یقین رکھنے والوں کے لیے بنارہے تھے لڑنے کی جگہیں، اور خدا سننے والا، جاننے والا ہے،

إِذْ هَمَّت طَّآئِفَتَانِ مِنكُمْ أَن تَفْشَلَا وَٱللَّـهُ وَلِيُّهُمَا وَعَلَى ٱللَّـهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ ﴿١٢٢﴾

122 جب تم میں سے دو گروہوں نے چاہا کہ وہ ہمت ہار جائیں، اور خدا ان دونوں کا سرپرست تھا، تو بھروسہ کریں خدا پر یقین کرنے والے،

وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ ٱللَّـهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ أَذِلَّةٌ فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿١٢٣﴾

123 اور خدا نے تمہاری مدد کردی تھی بدر پر، اور تم ذلت میں تھے، تو خدا سے ڈرو تاکہ تم شاید شکر کرو،

إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَن يَكْفِيَكُمْ أَن يُمِدَّكُمْ رَبُّكُم بِثَلَـٰثَةِ ءَالَـٰفٍ مِّنَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ مُنزَلِينَ ﴿١٢٤﴾

124 جب تم یقین رکھنے والوں سے کہہ رہے تھے: کیا یہ تمہارے لیے کافی نہیں ہے کہ تمہارے رب تمہاری مدد کریں تین ہزار فرشتوں سے، اتارےگئے؟

بَلَىٰٓ إِن تَصْبِرُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ وَيَأْتُوكُم مِّن فَوْرِهِمْ هَـٰذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُم بِخَمْسَةِ ءَالَـٰفٍ مِّنَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ مُسَوِّمِينَ ﴿١٢٥﴾

125 بلکہ اگر تم صبر کرو، اور ڈرو، اور وہ آئیں گے تمہارے پاس اسی وقت اپنے جوش میں ،تمہاری مدد کرے گا تمہارا رب، پانچ ہزار فرشتوں کے ساتھ، نشانی والے،

وَمَا جَعَلَهُ ٱللَّـهُ إِلَّا بُشْرَىٰ لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُم بِهِۦ وَمَا ٱلنَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ ٱللَّـهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَكِيمِ ﴿١٢٦﴾

126 اورخدا نے نہیں بنایا اس کو مگر خوشخبری تمہارے لیے ،اور یہ کہ تمہارے دلوں کو سکون مل جائے اس سے، اور نہیں کوئی مدد مگر خدا کی طرف سے، سب پر غالب، دانشمند،

لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنقَلِبُوا۟ خَآئِبِينَ ﴿١٢٧﴾

127 تاکہ وہ کاٹ دے ایک حصّہ ان میں سے جنہوں نے انکار کیا یا انہیں ذلیل کر دے، پھر وہ مایوس ہو کر واپس لوٹیں،

لَيْسَ لَكَ مِنَ ٱلْأَمْرِ شَىْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَـٰلِمُونَ ﴿١٢٨﴾

128 تمہارا نہیں ہے اس معاملے میں کچھ بھی کہ وہ ان کی طرف مڑے یا انہیں سزا دے، وہ تو ہیں غلط کرنے والے،

وَلِلَّـهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ يَغْفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ وَٱللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٢٩﴾

129 اور خدا کا ہے جو آ سمانوں میں ہے، اور جو زمین میں ہے ، وہ معاف کرتا ہے جس کو وہ چاہے،اور وہ سزا دیتا ہے جس کو وہ چاہے، اور خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَأْكُلُوا۟ ٱلرِّبَوٰٓا۟ أَضْعَـٰفًا مُّضَـٰعَفَةً وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿١٣٠﴾

130 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، ہو مت کھاؤ سود بڑا چڑھا کر، اور خدا سے ڈرو، تاکہ تم شاید کامیاب ہو،

وَٱتَّقُوا۟ ٱلنَّارَ ٱلَّتِىٓ أُعِدَّتْ لِلْكَـٰفِرِينَ ﴿١٣١﴾

131 اور ڈرو اس آ گ سے جو تیار کی گئی ہے انکار کرنے والوں کے لیے،

وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱلرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴿١٣٢﴾

132 اور بات مانو خدا کی اور رسول، تاکہ تم شاید رحم پاؤ،

وَسَارِعُوٓا۟ إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا ٱلسَّمَـٰوَٰتُ وَٱلْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ ﴿١٣٣﴾

133 اور مقابلہ کرو معافی کے لیے اپنے رب سے اور جنت جس کی چوڑائی آ سمانوں اور زمین جتنی ہے، تیار کی گئی ہے ڈرنے والوں کے لیے،

ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ فِى ٱلسَّرَّآءِ وَٱلضَّرَّآءِ وَٱلْكَـٰظِمِينَ ٱلْغَيْظَ وَٱلْعَافِينَ عَنِ ٱلنَّاسِ وَٱللَّـهُ يُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٣٤﴾

134 وہ جو خرچ کرتے ہیں خوشحالی میں اور تنگی، اور غصے کو دبانے والے، اور آ دمیوں کو معاف کرتے ہیں، اور خدا محبت کرتا ہے اچھا کرنے والوں سے،

وَٱلَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا۟ فَـٰحِشَةً أَوْ ظَلَمُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ ذَكَرُوا۟ ٱللَّـهَ فَٱسْتَغْفَرُوا۟ لِذُنُوبِهِمْ وَمَن يَغْفِرُ ٱلذُّنُوبَ إِلَّا ٱللَّـهُ وَلَمْ يُصِرُّوا۟ عَلَىٰ مَا فَعَلُوا۟ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴿١٣٥﴾

135 اوروہ جب انہوں نے بے حیائی کی یا اپنے ساتھ غلط کیا، خدا کو یاد کیا، تو معافی مانگی اپنے گناہوں کے لیے، اور کون معاف کرتا ہے گناہوں کو سوائے خدا کے؟ اور وہ اس پر اڑ ے نہیں رہتے جو انہوں نے کیا، اور وہ جانتے ہیں،

أُو۟لَـٰٓئِكَ جَزَآؤُهُم مَّغْفِرَةٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَجَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا وَنِعْمَ أَجْرُ ٱلْعَـٰمِلِينَ ﴿١٣٦﴾

136 وہ ہیں جن کا صلہ ہے معافی ان کے رب کی طرف سے اور باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، اور اچھی کمائی ہے کام کرنے والوں کی،

قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُمْ سُنَنٌ فَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَٱنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُكَذِّبِينَ ﴿١٣٧﴾

137 تم سے پہلے طریقے گزر چکے ہیں، تو سیر کرو زمین میں پھر دیکھو کیا تھا انجام جھوٹا کہنے والوں کا،

هَـٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ ﴿١٣٨﴾

138 یہ آ دمیوں کے لیے وضاحت ہے، اور رہنمائی، اور نصیحت ڈرنے والوں کے لیے،

وَلَا تَهِنُوا۟ وَلَا تَحْزَنُوا۟ وَأَنتُمُ ٱلْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٣٩﴾

139 اور ڈھیلے نہ پڑو، اور غم نہیں کرو، اور تم ہی اوپر والے ہو گے اگر تم یقین کرنے والے ہو،

إِن يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ ٱلْقَوْمَ قَرْحٌ مِّثْلُهُۥ وَتِلْكَ ٱلْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ ٱلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ ٱللَّـهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَيَتَّخِذَ مِنكُمْ شُهَدَآءَ وَٱللَّـهُ لَا يُحِبُّ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٤٠﴾

140 اگر تمہیں زخم چھوئے، تو اس جیسا ہی زخم چھو چکا ہے لوگوں کو، اور وہ دن ہیں جو ہم آدمیوں کے گرد گھماتے ہیں، اور یہ کہ خدا جان لے ان کو جنہوں نے یقین کیا،اور یہ کہ وہ تم میں سے گواہ بنالے، اور خدا نہیں محبت کرتا غلط کرنے والوں سے،

وَلِيُمَحِّصَ ٱللَّـهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَيَمْحَقَ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿١٤١﴾

141 اور یہ کہ خدا صاف کردے ان کو جنہوں نے یقین کیا، اور ختم کردے انکار کرنےوالوں کو،

أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا۟ ٱلْجَنَّةَ وَلَمَّا يَعْلَمِ ٱللَّـهُ ٱلَّذِينَ جَـٰهَدُوا۟ مِنكُمْ وَيَعْلَمَ ٱلصَّـٰبِرِينَ ﴿١٤٢﴾

142 اور کیاتم سمجھ رہے تھے کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے، حالانکہ ابھی خدا نے نہیں جانا ان کو جنہوں نے جدوجہد کی تم میں سے ، اور جانا صبر کرنے والوں کو؟

وَلَقَدْ كُنتُمْ تَمَنَّوْنَ ٱلْمَوْتَ مِن قَبْلِ أَن تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ ﴿١٤٣﴾

143 اور تم موت کی تمنا کر رہے تھے اس سے ملنے سے پہلے، تو اب تم نے اس کو دیکھ لیا، اور تم دیکھتے رہے،

وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ ٱلرُّسُلُ أَفَإِي۟ن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ ٱنقَلَبْتُمْ عَلَىٰٓ أَعْقَـٰبِكُمْ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ ٱللَّـهَ شَيْـًٔا وَسَيَجْزِى ٱللَّـهُ ٱلشَّـٰكِرِينَ ﴿١٤٤﴾

144 اور محمد نہیں ہے سوائے ایک رسول کے، اس سے پہلے بھی رسول گزر گئے ہیں، تو کیا اگر وہ مر جائے یا قتل کیا جائے، تم اپنی ایڑیوں بل واپس لوٹو گے؟ اور جو کوئی اپنی ایڑیو بل مڑجاتا ہے تو وہ خدا کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا، اور خدا صلہ دے گا شکر کرنے والوں کو،

وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَن تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّـهِ كِتَـٰبًا مُّؤَجَّلًا وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ ٱلدُّنْيَا نُؤْتِهِۦ مِنْهَا وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ ٱلْـَٔاخِرَةِ نُؤْتِهِۦ مِنْهَا وَسَنَجْزِى ٱلشَّـٰكِرِينَ ﴿١٤٥﴾

145 اورنہیں ہے کسی جان کے لیے کہ وہ مرے سوائے خدا کی اجازت کے،ایک مقرر لکھا ہوا وقت، اور جو چاہتا ہے دنیا کا بدلہ، ہم دے دیں گے اس کو اس میں سے، اور جو کوئی چاہتا ہے آخرت کا بدلہ، ہم دے دیں گے اس میں سے اس کو، اور ہم صلہ دیں گے شکر کرنے والوں کو،

وَكَأَيِّن مِّن نَّبِىٍّۢ قَـٰتَلَ مَعَهُۥ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ فَمَا وَهَنُوا۟ لِمَآ أَصَابَهُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَمَا ضَعُفُوا۟ وَمَا ٱسْتَكَانُوا۟ وَٱللَّـهُ يُحِبُّ ٱلصَّـٰبِرِينَ ﴿١٤٦﴾

146 اور کتنے تھے نبی جن کے ساتھ لڑے خدا والے بہت سارے، تو وہ ڈھیلے نہیں پڑے اس پر جو آ گرا ان پر خدا کی راہ میں، اور وہ کمزور نہیں ہوۓ ، اور وہ نہیں جھکے، اور خدا محبت کرتا ہے صبر کرنے والوں سے،

وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّآ أَن قَالُوا۟ رَبَّنَا ٱغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِىٓ أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَٱنصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿١٤٧﴾

147 اور نہیں کہا انہوں نے مگر یہ کہ انہوں نے کہا :ہمارے رب، ہمیں معاف کر دیں ہمارے گناہ، اور ہمارے معاملات میں ہماری زیادتی، اور ہمارے قدموں کو مضبوط کریں، اور مدد کریں ہماری انکار کرنے والوں لوگوں کے خلاف،

فَـَٔاتَىٰهُمُ ٱللَّـهُ ثَوَابَ ٱلدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَٱللَّـهُ يُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٤٨﴾

148 تو خدا نے ان کو بدلہ دیا اس دنیا کا، اور بہترین بدلہ آخرت کا، اور خدا محبت کرتا ہے اچھا کرنے والوں سے۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِن تُطِيعُوا۟ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يَرُدُّوكُمْ عَلَىٰٓ أَعْقَـٰبِكُمْ فَتَنقَلِبُوا۟ خَـٰسِرِينَ ﴿١٤٩﴾

149 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، اگر تم بات مانو ان کی جنہوں نے انکار کیا، وہ تمہیں تمہاری ایڑیوں بل واپس لوٹا دیں گے، اور تم واپس لوٹو گے ہارے ہوۓ،

صفحہ 3 از 5 | کل 200 آیت / آیات