أَفِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَمِ ٱرْتَابُوٓا۟ أَمْ يَخَافُونَ أَن يَحِيفَ ٱللَّـهُ عَلَيْهِمْ وَرَسُولُهُۥ بَلْ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿٥٠﴾

50 تو کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے، یا وہ شک میں ہیں، یا وہ ڈرتے ہیں کہ خدا اور اس کا رسول ان پر ناانصافی کرے گا؟ بلکہ وہ ہیں جو غلط کرنے والے ہیں،

إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّـهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا۟ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿٥١﴾

51 یقین رکھنے والوں کا کہا صرف یہ ہے، جب انہیں پکارا جاتا ہے خدا اور اس کے رسول کی طرف تاکہ وہ ان کے بیچ میں فیصلہ کرے، کہ وہ کہتے ہیں: ہم نے سنا اور ہم نے بات مانی۔ اور وہ ہیں جو کامیاب ہیں،

وَمَن يُطِعِ ٱللَّـهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَخْشَ ٱللَّـهَ وَيَتَّقْهِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ ﴿٥٢﴾

52 اور جو کوئی بات مانے خدا اور اس کے رسول کی، اور ڈرے خدا سے، اور اس سے بچ کر رہے، تو وہ ہیں جو جیت گۓ،

وَأَقْسَمُوا۟ بِٱللَّـهِ جَهْدَ أَيْمَـٰنِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ قُل لَّا تُقْسِمُوا۟ طَاعَةٌ مَّعْرُوفَةٌ إِنَّ ٱللَّـهَ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿٥٣﴾

53 اور انہوں نے خدا کی سخت قسمیں کھائیں کہ اگر تم انہیں حکم دو گے تو وہ نکلیں گے، کہو: قسمیں نہ کھاؤ، بات ماننا معلوم ہے۔ خدا کو پتہ ہے جو تم کرتے ہو۔

قُلْ أَطِيعُوا۟ ٱللَّـهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُم مَّا حُمِّلْتُمْ وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا۟ وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ ﴿٥٤﴾

54 کہو: بات مانو خدا کی ، اور بات مانو رسول کی۔ تو اگر تم مڑ جاؤ، تو اس پر صرف وہ ہے جو اس پر ڈالا گیا ہے، اور تم پر وہ ہے جو تم پر ڈالا گیا ہے، اور اگر تم اس کی بات مانو تو تم راہ پاؤ گے، اور نہیں ہے رسول پر سوائے کھلا پہنچانے کے،

وَعَدَ ٱللَّـهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنكُمْ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ كَمَا ٱسْتَخْلَفَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ ٱلَّذِى ٱرْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنۢ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِى لَا يُشْرِكُونَ بِى شَيْـًٔا وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ ﴿٥٥﴾

55 خدا نے تم میں سے ان لوگوں سے وعدہ کیا جنہوں نے یقین کیا اور اچھے کام کیے کہ وہ انہیں زمین میں نائب بنائے گا، جیسا کہ اس نے ان سے پہلے والوں کو نائب بنایا تھا، اور وہ ان کے لیے ان کا دین قائم کرے گا جس سے وہ ان کے لیے راضی ہوا، اور وہ ان کے خوف کے بعد اسے امن سے بدل دے گا، وہ میری خدمت کرتے ہیں، میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے، اور جو کوئی اس کے بعد انکار کرے، تو وہ ہیں جو نافرمان ہیں،

وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴿٥٦﴾

56 اور پڑھائی قائم کرو اور پاکیزگی لاؤ، اور بات مانو رسول کی، تاکہ تم پر شاید رحم کیا جائے،

لَا تَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مُعْجِزِينَ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَأْوَىٰهُمُ ٱلنَّارُ وَلَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ ﴿٥٧﴾

57 یہ نہیں سمجھو کہ جنہوں نے انکار کیا زمین میں بے بس کر سکتے ہیں، اور ان کی پناہ گاہ آ گ ہے، اور کتنی بری ہے واپسی،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِيَسْتَـْٔذِنكُمُ ٱلَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ وَٱلَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا۟ ٱلْحُلُمَ مِنكُمْ ثَلَـٰثَ مَرَّٰتٍ مِّن قَبْلِ صَلَوٰةِ ٱلْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُم مِّنَ ٱلظَّهِيرَةِ وَمِنۢ بَعْدِ صَلَوٰةِ ٱلْعِشَآءِ ثَلَـٰثُ عَوْرَٰتٍ لَّكُمْ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ طَوَّٰفُونَ عَلَيْكُم بَعْضُكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّـهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٥٨﴾

58 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، تم سے اجازت مانگیں وہ جو تمہارے دائیں ہاتھوں کی ملکیت ہیں، اور وہ جو تم میں سے ابھی بلوغت کو نہیں پہنچے، تین مرتبہ: صبح کی پڑھائی سے پہلے، اور جب تم دوپہر کے وقت اپنے لباس رکھتے ہو، اور رات کی پڑھائی کے بعد،تمہارے لیے پردے کے تین وقت ہیں، ان کے بعد نہ تم پر کوئی قصور ہے اور نہ ان پر کہ تم ایک دوسرے کے ارد گرد جاؤ ، اسی طرح خدا تمہیں اپنی نشانیاں صاف بتاتا ہے، اور خدا جاننے والا، درست فیصلہ کرنے والا ہے،

وَإِذَا بَلَغَ ٱلْأَطْفَـٰلُ مِنكُمُ ٱلْحُلُمَ فَلْيَسْتَـْٔذِنُوا۟ كَمَا ٱسْتَـْٔذَنَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّـهُ لَكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٥٩﴾

59 اور جب تم میں سے بچے بلوغت کو پہنچ جائیں، تو وہ اجازت لیں جیسے ان سے پہلے والوں نے اجازت لی تھی، اسی طرح خدا تمہیں اپنی نشانیاں صاف بتاتا ہے، اور خدا جاننے والا، درست فیصلہ کرنےوالا ہے،

وَٱلْقَوَٰعِدُ مِنَ ٱلنِّسَآءِ ٱلَّـٰتِى لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَن يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجَـٰتٍۭ بِزِينَةٍ وَأَن يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَّهُنَّ وَٱللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٦٠﴾

60 اور بوڑھی عورتیں جو شادی کی امید نہیں رکھتیں، ان پر کوئی قصور نہیں کہ وہ اپنے لباس رکھ دیں، اپنے زیور کی نمائش کیے بغیر، اور اگر وہ باز رہیں تو ان کے لیے بہتر ہے، اور خدا سننے والا، جاننے والا ہے،

لَّيْسَ عَلَى ٱلْأَعْمَىٰ حَرَجٌ وَلَا عَلَى ٱلْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى ٱلْمَرِيضِ حَرَجٌ وَلَا عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمْ أَن تَأْكُلُوا۟ مِنۢ بُيُوتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ ءَابَآئِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَـٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ إِخْوَٰنِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَعْمَـٰمِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّـٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخْوَٰلِكُمْ أَوْ بُيُوتِ خَـٰلَـٰتِكُمْ أَوْ مَا مَلَكْتُم مَّفَاتِحَهُۥٓ أَوْ صَدِيقِكُمْ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَأْكُلُوا۟ جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا فَإِذَا دَخَلْتُم بُيُوتًا فَسَلِّمُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِندِ ٱللَّـهِ مُبَـٰرَكَةً طَيِّبَةً كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّـهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ﴿٦١﴾

61 اندھے پر کوئی پریشانی نہیں، اور لنگڑے پر کوئی پریشانی نہیں، اور بیمار پر کوئی پریشانی نہیں، اور نہ تمہاری اپنی جانوں پر کہ تم اپنے گھروں سے کھاؤ، یا اپنے باپوں کے گھروں سے، یا اپنی ماؤں کے گھروں سے، یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے، یا اپنی بہنوں کے گھروں سے، یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے، یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے، یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے، یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے، یا اس سے جس کی چابیاں تمہاری ملکیت میں ہیں، یا اپنے دوست کے، تم پر کوئی قصور نہیں کہ تم سب اکٹھے کھاؤ یا الگ الگ، پھر جب تم گھروں میں داخل ہو تو اپنی جانوں پر سلام کرو، خدا کی طرف سے مبارک اور اچھا سلام، اسی طرح خدا تمہارے لیے اپنی نشانیاں صاف بتاتا ہے، تاکہ تم شاید سمجھو،

إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّـهِ وَرَسُولِهِۦ وَإِذَا كَانُوا۟ مَعَهُۥ عَلَىٰٓ أَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ يَذْهَبُوا۟ حَتَّىٰ يَسْتَـْٔذِنُوهُ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَسْتَـْٔذِنُونَكَ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِٱللَّـهِ وَرَسُولِهِۦ فَإِذَا ٱسْتَـْٔذَنُوكَ لِبَعْضِ شَأْنِهِمْ فَأْذَن لِّمَن شِئْتَ مِنْهُمْ وَٱسْتَغْفِرْ لَهُمُ ٱللَّـهَ إِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٦٢﴾

62 یقین رکھنے والے صرف وہ ہیں جنہوں نے خدا اور اس کے رسول کا یقین کیا، اور جب وہ اس کے ساتھ کسی مشترکہ معاملے میں ہوتے ہیں تو وہاں سے نہیں جاتے یہاں تک کہ اس سے اجازت مانگ لیں، جو تم سے اجازت مانگتے ہیں، وہ ہیں جو خدا اور اس کے رسول کا یقین کرتے ہیں، تو جب وہ اپنے کسی کام کے لیے تم سے اجازت مانگیں، تو انہیں اجازت دے دو، ان میں سے جسے تم چاہو، اور معافی مانگو ان کے لیے خدا سے، خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے،

لَّا تَجْعَلُوا۟ دُعَآءَ ٱلرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُم بَعْضًا قَدْ يَعْلَمُ ٱللَّـهُ ٱلَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنكُمْ لِوَاذًا فَلْيَحْذَرِ ٱلَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِۦٓ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٦٣﴾

63 نہیں بناؤ اپنے بیچ میں رسول کی پکار کو جیسے تمہارا ایک دوسرے کو پکارنا، خدا جانتا ہے تم میں سے ان کو جو چپکے سے نکل جاتے ہیں، تو احتیاط کریں وہ جو اس کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں کہ کہیں ان پر کوئی آزمائش نہ آ گرے، یا آ گرے ان پر ایک تکلیف والی سزا،

أَلَآ إِنَّ لِلَّـهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ قَدْ يَعْلَمُ مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا۟ وَٱللَّـهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۢ ﴿٦٤﴾

64 سچ میں خدا کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں، وہ جانتا ہے جس پر تم ہو، اور جس دن وہ اس کی طرف واپس لائیں جائیں گے، تو پھر وہ انہیں بتا دے گا جو انہوں نے کیا، اور خدا ہر چیز کو جانتا ہے۔

صفحہ 2 از 2 | کل 64 آیت / آیات