|
وَجَعَلْنَا ٱبْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُۥٓ ءَايَةً وَءَاوَيْنَـٰهُمَآ إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ ﴿٥٠﴾ |
50 اور ہم نے بنایا مریم کے بیٹے اور اس کی ماں کو ایک نشانی،اور ہم نے ان دونوں کو ایک اونچی جگہ پر پناہ دی، ٹھہراؤ والی اور چشمے والی، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلرُّسُلُ كُلُوا۟ مِنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ وَٱعْمَلُوا۟ صَـٰلِحًا إِنِّى بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ ﴿٥١﴾ |
51 اے رسولوں: کھاؤ اچھی چیزوں میں سے، اور اچھے کام کرو، میں جو تم کرتے ہو، جاننے والا ہوں، |
||
|
وَإِنَّ هَـٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَٰحِدَةً وَأَنَا۠ رَبُّكُمْ فَٱتَّقُونِ ﴿٥٢﴾ |
52 اور یہ تمہاری قوم ایک قوم ہے، اور میں تمہارا رب ہوں، تو مجھ سے ڈرو۔ |
||
|
فَتَقَطَّعُوٓا۟ أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ ﴿٥٣﴾ |
53 تو انہوں نے اپنے معاملے کو اپنے بیچ تحریروں میں تقسیم کر لیا، ہر جماعت اس پر خوش جو ان کے پاس ہے، |
||
|
فَذَرْهُمْ فِى غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ ﴿٥٤﴾ |
54 تو چھوڑ دو ان کو ان کی الجھن میں ایک وقت کے لیے، |
||
|
أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُم بِهِۦ مِن مَّالٍ وَبَنِينَ ﴿٥٥﴾ |
55 کیا وہ صرف یہی سوچتے ہیں کہ ہم جو مدد کر رہے ہیں ان کی پیسے اور بیٹوں سے، |
||
|
نُسَارِعُ لَهُمْ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ بَل لَّا يَشْعُرُونَ ﴿٥٦﴾ |
56 ہم جلدی کر رہے ہیں ان کے لیے اچھائیوں میں؟ بلکہ ان کو شعور نہیں، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ هُم مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ ﴿٥٧﴾ |
57 وہ جو اپنے رب کے ڈر میں سہمے ہوئے ہیں، |
||
|
وَٱلَّذِينَ هُم بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ ﴿٥٨﴾ |
58 اور جو اپنے رب کی نشانیوں پر یقین کرتے ہیں، |
||
|
وَٱلَّذِينَ هُم بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ ﴿٥٩﴾ |
59 اور جو اپنے رب کے ساتھ شریک نہیں کرتے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ يُؤْتُونَ مَآ ءَاتَوا۟ وَّقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَىٰ رَبِّهِمْ رَٰجِعُونَ ﴿٦٠﴾ |
60 اور وہ جو دیتے ہیں جو انہوں نے دیا، اور ان کے دل ڈرے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف واپس جا رہیں ہیں، |
||
|
أُو۟لَـٰٓئِكَ يُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ وَهُمْ لَهَا سَـٰبِقُونَ ﴿٦١﴾ |
61 وہ ہیں جو اچھائیوں میں جلدی کر رہے ہیں، اور وہ ان میں سب سے آگے ہیں، |
||
|
وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا وَلَدَيْنَا كِتَـٰبٌ يَنطِقُ بِٱلْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴿٦٢﴾ |
62 اور ہم بوجھ نہیں ڈالتے کسی بھی جان پر سوائے اس کی طاقت کے، اور ہمارے پاس کتاب ہے جو سچ بولتی ہے، اور ان کے ساتھ غلط نہیں کیا جائے گا، |
||
|
بَلْ قُلُوبُهُمْ فِى غَمْرَةٍ مِّنْ هَـٰذَا وَلَهُمْ أَعْمَـٰلٌ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمْ لَهَا عَـٰمِلُونَ ﴿٦٣﴾ |
63 بلکہ ان کے دل الجھے ہوئے ہیں اس سے، اور ان کے لیے اس کے علاوہ اور بھی کام ہیں، وہ ان کاموں کو کررہے ہیں، |
||
|
حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم بِٱلْعَذَابِ إِذَا هُمْ يَجْـَٔرُونَ ﴿٦٤﴾ |
64 یہاں تک کہ جب ہم ان کے آسائش والوں کو سزا سے پکڑ لیتے ہیں تو وہ کراہتے ہیں، |
||
|
لَا تَجْـَٔرُوا۟ ٱلْيَوْمَ إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ ﴿٦٥﴾ |
65 کراہو نہیں آج، تمہیں ہماری طرف سے مدد نہیں دی جائے گی، |
||
|
قَدْ كَانَتْ ءَايَـٰتِى تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُمْ عَلَىٰٓ أَعْقَـٰبِكُمْ تَنكِصُونَ ﴿٦٦﴾ |
66 میری نشانیاں تمہیں پڑھ کر سنائی گئی تھیں، تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ گئے، |
||
|
مُسْتَكْبِرِينَ بِهِۦ سَـٰمِرًا تَهْجُرُونَ ﴿٦٧﴾ |
67 اس پر غرور کرنے والے، رات کو فضول باتیں کرتے تھے، |
||
|
أَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا۟ ٱلْقَوْلَ أَمْ جَآءَهُم مَّا لَمْ يَأْتِ ءَابَآءَهُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٦٨﴾ |
68 تو کیا انہوں نے بات پر غور نہیں کیا، یا کیا ان کے پاس وہ آیا ہے جو ان کے پہلے باپ دادا کے پاس نہیں آیا؟ |
||
|
أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا۟ رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ ﴿٦٩﴾ |
69 یا انہوں نے اپنے رسول کو پہچانا نہیں، تو وہ اس سے انجان ہیں؟ |
||
|
أَمْ يَقُولُونَ بِهِۦ جِنَّةٌۢ بَلْ جَآءَهُم بِٱلْحَقِّ وَأَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كَـٰرِهُونَ ﴿٧٠﴾ |
70 یا وہ کہتے ہیں: اس میں دیوانگی ہے؟ بلکہ وہ ان کے پاس سچ کے ساتھ آیا ہے، اور ان میں سے زیادہ تر سچ نہیں چاہتے، |
||
|
وَلَوِ ٱتَّبَعَ ٱلْحَقُّ أَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ ٱلسَّمَـٰوَٰتُ وَٱلْأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ بَلْ أَتَيْنَـٰهُم بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَن ذِكْرِهِم مُّعْرِضُونَ ﴿٧١﴾ |
71 اور اگر سچ ان کی خواہشات کے پیچھے چلتا تو برباد ہوجاتے زمین اور آسمان، اور جو کچھ ان میں ہے، بلکہ ہم ان کے پاس ان کا ذکر لائے ہیں، تو وہ اپنے ذکر سے منہ موڑنے والے ہیں، |
||
|
أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ ﴿٧٢﴾ |
72 یا تم ان سے خرچہ مانگتے ہو؟ تو تمہارے رب کا خراج بہتر ہے، اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے، |
||
|
وَإِنَّكَ لَتَدْعُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٧٣﴾ |
73 اور تم انہیں پکارتے ہو سیدھی راہ کی طرف، |
||
|
وَإِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ عَنِ ٱلصِّرَٰطِ لَنَـٰكِبُونَ ﴿٧٤﴾ |
74 اور جو لوگ آخرت پر یقین نہیں کرتے، وہ راہ سے ہٹے ہوئے ہیں، |
||
|
وَلَوْ رَحِمْنَـٰهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِم مِّن ضُرٍّۢ لَّلَجُّوا۟ فِى طُغْيَـٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ ﴿٧٥﴾ |
75 اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور ہم ہٹا دیں وہ تکلیف جو ان پر ہے ، تو بھی وہ اپنی سرکشی میں اڑے رہیں گے، اندھے بھٹکتے ہوئے، |
||
|
وَلَقَدْ أَخَذْنَـٰهُم بِٱلْعَذَابِ فَمَا ٱسْتَكَانُوا۟ لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ ﴿٧٦﴾ |
76 اور ہم نے انہیں سزا کے ساتھ پکڑا، تو وہ اپنے رب کے سامنے نہ جھکے، اور نہ وہ گڑگڑایں، |
||
|
حَتَّىٰٓ إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ ﴿٧٧﴾ |
77 یہاں تک کہ جب ہم نے ان پر ایک سخت سزا کا دروازہ کھولا، تو وہ اس میں مایوس ہو گئے، |
||
|
وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَنشَأَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَـٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ ﴿٧٨﴾ |
78 اور وہ ہے جس نے تمہارے لیے سننا، دیکھنا، اور دل بنائے، کم ہی ہے جو تم شکر کرتے ہو، |
||
|
وَهُوَ ٱلَّذِى ذَرَأَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ﴿٧٩﴾ |
79 اور وہ ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا،اور تم اسی کی طرف جمع کیے جاؤ گے، |
||
|
وَهُوَ ٱلَّذِى يُحْىِۦ وَيُمِيتُ وَلَهُ ٱخْتِلَـٰفُ ٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿٨٠﴾ |
80 اور وہ ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے، اور اس کا ہے رات اور دن کا اختلاف، تو کیا تم سمجھتے نہیں؟ |
||
|
بَلْ قَالُوا۟ مِثْلَ مَا قَالَ ٱلْأَوَّلُونَ ﴿٨١﴾ |
81 بلکہ انہوں نے ویسا ہی کہا جیسا پہلوں نے کہا، |
||
|
قَالُوٓا۟ أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ﴿٨٢﴾ |
82 انہوں نے کہا: کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے، تو کیا ہم اٹھائے جانے والے ہیں؟ |
||
|
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَءَابَآؤُنَا هَـٰذَا مِن قَبْلُ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّآ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٨٣﴾ |
83 ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے اس کا پہلے بھی وعدہ کیا گیا تھا، یہ نہیں ہے مگر پہلوں کی لکھائیاں، |
||
|
قُل لِّمَنِ ٱلْأَرْضُ وَمَن فِيهَآ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٨٤﴾ |
84 کہو: کس کی ہے زمین اور جو کچھ اس میں ہے، اگر تم جانتے ہو؟ |
||
|
سَيَقُولُونَ لِلَّـهِ قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿٨٥﴾ |
85 وہ کہیں گے: خدا کی۔ کہو: تو کیا تم ذہن میں نہیں رکھو گے؟ |
||
|
قُلْ مَن رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ ٱلسَّبْعِ وَرَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٨٦﴾ |
86 کہو: کون ہیں رب سات آسمانوں کے، اور رب بڑے تخت کے؟ |
||
|
سَيَقُولُونَ لِلَّـهِ قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿٨٧﴾ |
87 وہ کہیں گے: خدا کے۔ کہو: تو کیا تم ڈرو گے نہیں؟ |
||
|
قُلْ مَنۢ بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَىْءٍ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٨٨﴾ |
88 کہو: کس کے ہاتوں میں ہے بادشاہی ہر چیز کی، اور وہ پناہ دیتے ہیں اور ان سے کوئی پناہ دینے والا نہیں، اگر تم جانتے ہو؟ |
||
|
سَيَقُولُونَ لِلَّـهِ قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ ﴿٨٩﴾ |
89 وہ کہیں گے: خدا کی۔ کہو: تو تم پر کیا جادو کیا گیا ہے؟ |
||
|
بَلْ أَتَيْنَـٰهُم بِٱلْحَقِّ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ ﴿٩٠﴾ |
90 بلکہ ہم ان کے پاس سچ لے کر آئے ہیں، اور وہ جھوٹ بولتے ہیں، |
||
|
مَا ٱتَّخَذَ ٱللَّـهُ مِن وَلَدٍ وَمَا كَانَ مَعَهُۥ مِنْ إِلَـٰهٍ إِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ إِلَـٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ سُبْحَـٰنَ ٱللَّـهِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿٩١﴾ |
91 خدا نے کوئی اولاد نہیں لی ہے، اور نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، تب ہر معبود اسے لے جاتا جو اس نے تخلیق کیا، اور ان میں سے بعض بعض پر بلند ہو جاتے، پاک ہے خدا اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں، |
||
|
عَـٰلِمِ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ فَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿٩٢﴾ |
92 جاننے والا اندیکھے اور گواہی کا، تو بلند ہے وہ ان سے جو وہ شریک کرتے ہیں، |
||
|
قُل رَّبِّ إِمَّا تُرِيَنِّى مَا يُوعَدُونَ ﴿٩٣﴾ |
93 کہو: میرے رب، اگر آپ مجھے وہ دکھائیں جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے، |
||
|
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِى فِى ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٩٤﴾ |
94 میرے رب، تو مجھے غلط کرنے والے لوگوں میں نہ رکھیں۔ |
||
|
وَإِنَّا عَلَىٰٓ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَـٰدِرُونَ ﴿٩٥﴾ |
95 اور ہم تمہیں وہ دکھانے پر، جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ، طاقت رکھتے ہیں، |
||
|
ٱدْفَعْ بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ ٱلسَّيِّئَةَ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ ﴿٩٦﴾ |
96 برائی کو اس سے دفع کرو جو اچھا ہے، ہم بہتر جانتے ہیں جو وہ بیان کرتے ہیں، |
||
|
وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَٰتِ ٱلشَّيَـٰطِينِ ﴿٩٧﴾ |
97 اور کہو: میرے رب، میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں شیطانوں کے اکسانے سے، |
||
|
وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ ﴿٩٨﴾ |
98 اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں، میرے رب،کہ وہ میرے ساتھ موجود ہوں۔ |
||
|
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَحَدَهُمُ ٱلْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ٱرْجِعُونِ ﴿٩٩﴾ |
99 یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے، اس نے کہا: میرے رب، مجھے واپس بھیج دیں، |
||