|
فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ ﴿٥٠﴾ |
50 تو وہ جنہوں نے یقین کیا اور اچھے کام کیے، ان کے لیے معافی اور عزت والا رزق ہے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ سَعَوْا۟ فِىٓ ءَايَـٰتِنَا مُعَـٰجِزِينَ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَحِيمِ ﴿٥١﴾ |
51 اور وہ جو ہماری نشانیوں کو بے بس کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ ہیں جہنم والے، |
||
|
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ وَلَا نَبِىٍّ إِلَّآ إِذَا تَمَنَّىٰٓ أَلْقَى ٱلشَّيْطَـٰنُ فِىٓ أُمْنِيَّتِهِۦ فَيَنسَخُ ٱللَّـهُ مَا يُلْقِى ٱلشَّيْطَـٰنُ ثُمَّ يُحْكِمُ ٱللَّـهُ ءَايَـٰتِهِۦ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿٥٢﴾ |
52 اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نہ کوئی نبی بھیجا، مگر جب اس نے تمنا کی تو شیطان نے اس کی تمنا میں پھینکا، تو خدا مٹا دیتا ہے جو شیطان پھینکتا ہے، پھر خدا اپنی نشانیوں کو پختہ کرتا ہے، اور خدا جاننے والا، حکمت والا ہے، |
||
|
لِّيَجْعَلَ مَا يُلْقِى ٱلشَّيْطَـٰنُ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَٱلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ لَفِى شِقَاقٍۭ بَعِيدٍ ﴿٥٣﴾ |
53 تاکہ وہ اس کو جو شیطان پھینکے، ایک آزمائش بنائے ان کے لیے جن کے دلوں میں بیماری ہے، اور جن کے دل سخت ہیں، اور غلط کرنے والے دور کی علیحدگی میں ہیں، |
||
|
وَلِيَعْلَمَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَيُؤْمِنُوا۟ بِهِۦ فَتُخْبِتَ لَهُۥ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ ٱللَّـهَ لَهَادِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٥٤﴾ |
54 اور تاکہ وہ جنہیں علم دیا گیا ہے جان لیں کہ یہ تمہارے رب کی طرف سے سچ ہے، تو وہ اس کا یقین کریں، اور ان کے دل اس کے آگے جھک جائیں، اور خدا ان کی رہنمائی کر رہا ہے جنہوں نے یقین کیا، ایک سیدھی راہ کی طرف، |
||
|
وَلَا يَزَالُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى مِرْيَةٍ مِّنْهُ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ ٱلسَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ ﴿٥٥﴾ |
55 اور وہ جنہوں نے انکار کیا اس کے بارے میں شک کرنے سے نہیں رکیں گے، یہاں تک کہ ان پر اچانک گھڑی آجائے، یا ان پر ایک بنجر دن کی سزا آجائے، |
||
|
ٱلْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّـهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٥٦﴾ |
56 بادشاہی اس دن خدا کی ہو گی، وہ فیصلہ کرے گا ان کے بیچ میں، تو وہ جنہوں نے یقین کیا اور اچھے کام کیے، وہ آسائش کے باغات میں ہوں گے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا فَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿٥٧﴾ |
57 اور وہ جنہوں نے انکار کیا اور ہماری نشانیوں کو جھوٹا کہا، تو وہ، ان کے لیے ذلیل کرنے والی سزا ہے، |
||
|
وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ ثُمَّ قُتِلُوٓا۟ أَوْ مَاتُوا۟ لَيَرْزُقَنَّهُمُ ٱللَّـهُ رِزْقًا حَسَنًا وَإِنَّ ٱللَّـهَ لَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ ﴿٥٨﴾ |
58 اور وہ جنہوں نے خدا کی راہ میں ہجرت کی، پھر قتل کیے گئے یا مر گئے، خدا انہیں اچھا رزق دے گا، اور خدا، وہی بہترین رزق دینے والا ہے، |
||
|
لَيُدْخِلَنَّهُم مُّدْخَلًا يَرْضَوْنَهُۥ وَإِنَّ ٱللَّـهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ ﴿٥٩﴾ |
59 کہ وہ انہیں ایسے دروازے سے داخل کرے گا جس سے وہ راضی ہوں گے، اور خدا جاننے والا، نرم ہے، |
||
|
ذَٰلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِۦ ثُمَّ بُغِىَ عَلَيْهِ لَيَنصُرَنَّهُ ٱللَّـهُ إِنَّ ٱللَّـهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ ﴿٦٠﴾ |
60 وہ، اور جو کوئی ویسا ہی بدلہ دے جیسا اسے بدلہ دیا گیا، پھر اس پر زیادتی کی جائے، تو خدا اس کی مدد کرے گا، خدا در گزر کرنے والا، معاف کرنے والا ہے، |
||
|
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّـهَ يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ وَأَنَّ ٱللَّـهَ سَمِيعٌۢ بَصِيرٌ ﴿٦١﴾ |
61 وہ اس لیے کہ خدا رات کو دن میں داخل کرتا ہے، اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور خدا سننے والا، دیکھنے والا ہے، |
||
|
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّـهَ هُوَ ٱلْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ هُوَ ٱلْبَـٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّـهَ هُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْكَبِيرُ ﴿٦٢﴾ |
62 وہ اس لیے کہ خدا، وہ سچ ہے، اور جسے وہ اس کے علاوہ پکارتے ہیں، وہ باطل ہے، اور خدا، وہ بلند، بڑا ہے، |
||
|
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّـهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَتُصْبِحُ ٱلْأَرْضُ مُخْضَرَّةً إِنَّ ٱللَّـهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ ﴿٦٣﴾ |
63 کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا آسمان سے پانی اتارتا ہے، تو زمین ہری ہو جاتی ہے؟ خدا باریکیوں کو جاننے والا، پتہ رکھنے والا ہے، |
||
|
لَّهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَإِنَّ ٱللَّـهَ لَهُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ ﴿٦٤﴾ |
64 اس کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور خدا کو کسی چیز کی ضرورت نہیں، تعریف کا حقدار، |
||
|
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّـهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِى ٱلْأَرْضِ وَٱلْفُلْكَ تَجْرِى فِى ٱلْبَحْرِ بِأَمْرِهِۦ وَيُمْسِكُ ٱلسَّمَآءَ أَن تَقَعَ عَلَى ٱلْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِۦٓ إِنَّ ٱللَّـهَ بِٱلنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴿٦٥﴾ |
65 کیا تم دیکھتے نہیں کہ خدا نے تمہارے لیے قابو کیا جو کچھ زمین میں ہے، اور سمندر میں کشتی اس کے حکم سے چلتی ہے، اور وہ تھامے ہوۓ ہے آسمان کو کہ وہ زمین پر نہ آ گرے مگر اس کی اجازت سے ، خدا آدمیوں کے ساتھ نرم، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَكَفُورٌ ﴿٦٦﴾ |
66 اور وہ ہے جس نے تمہیں زندگی دی، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے، پھر وہ تمہیں زندہ کرتا ہے، آدمی انکار کرنے والا ہے، |
||
|
لِّكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ فَلَا يُنَـٰزِعُنَّكَ فِى ٱلْأَمْرِ وَٱدْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ إِنَّكَ لَعَلَىٰ هُدًى مُّسْتَقِيمٍ ﴿٦٧﴾ |
67 ہم نے ہر قوم کے لیے ایک رسم رکھی ہے جسے وہ ادا کریں، تو وہ تم سے معاملے میں جھگڑا نہ کریں ،اور اپنے رب کی طرف بلاؤ، تم سیدھی رہنمائی پر ہو، |
||
|
وَإِن جَـٰدَلُوكَ فَقُلِ ٱللَّـهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿٦٨﴾ |
68 اور اگر وہ تم سے بحث کریں، تو کہو: خدا بہتر جانتے ہیں جو تم کررہے ہو۔ |
||
|
ٱللَّـهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ ﴿٦٩﴾ |
69 خدا فیصلہ کرے گا تمہارے بیچ میں قیامت کے دن اس کے بارے میں جس میں تم جھگڑتے ہو، |
||
|
أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ ٱللَّـهَ يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِنَّ ذَٰلِكَ فِى كِتَـٰبٍ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّـهِ يَسِيرٌ ﴿٧٠﴾ |
70 کیا تم جانتے نہیں کہ خدا جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے؟ وہ ایک کتاب میں ہے، وہ خدا کے لیے آسان ہے، |
||
|
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِۦ سُلْطَـٰنًا وَمَا لَيْسَ لَهُم بِهِۦ عِلْمٌ وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٍ ﴿٧١﴾ |
71 اور وہ خدمت کرتے ہیں، خدا کے علاوہ، وہ جس کے بارے میں خدا نے کوئی اختیار نہیں اتارا، اور وہ جس کا انہیں کوئی علم نہیں، اور غلط کرنے والوں کا کوئی مددگار نہیں، |
||
|
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُنَا بَيِّنَـٰتٍ تَعْرِفُ فِى وُجُوهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱلْمُنكَرَ يَكَادُونَ يَسْطُونَ بِٱلَّذِينَ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِنَا قُلْ أَفَأُنَبِّئُكُم بِشَرٍّۢ مِّن ذَٰلِكُمُ ٱلنَّارُ وَعَدَهَا ٱللَّـهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ ﴿٧٢﴾ |
72 اور جب انہیں ہماری کھلے ثبوت والی نشانیاں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو تم ان لوگوں کے چہروں پر ناگواری پہچانتے ہو جنہوں نے انکار کیا، قریب ہوتے ہیں وہ حملہ کرنے کے ان پر جو انہیں ہماری نشانیاں پڑھ کر سنا رہے ہوتے ہیں، کہو: کیا میں تمہیں اس سے بدتر بتاؤں؟ آگ، جس کا خدا نے انکار کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے، اور بری ہے واپسی، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَٱسْتَمِعُوا۟ لَهُۥٓ إِنَّ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ لَن يَخْلُقُوا۟ ذُبَابًا وَلَوِ ٱجْتَمَعُوا۟ لَهُۥ وَإِن يَسْلُبْهُمُ ٱلذُّبَابُ شَيْـًٔا لَّا يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُ ضَعُفَ ٱلطَّالِبُ وَٱلْمَطْلُوبُ ﴿٧٣﴾ |
73 اے آدمیوں، ایک مثال دی گئی ہے، تو اسے سنو، وہ جنہیں تم پکارتے ہو، خدا کے علاوہ، وہ ایک مکھی بھی تخلیق نہیں کریں گے، چاہے وہ اس کے لیے اکٹھے ہوجائیں،اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے تو وہ اسے اس سے چھڑا نہیں سکتے، کمزور ہے پیچھا کرنے والا اور پیچھا کیا جانے والا، |
||
|
مَا قَدَرُوا۟ ٱللَّـهَ حَقَّ قَدْرِهِۦٓ إِنَّ ٱللَّـهَ لَقَوِىٌّ عَزِيزٌ ﴿٧٤﴾ |
74 انہوں نے خدا کا اندازہ اس کے صحیح اندازے سے نہیں لگایا، خدا طاقتور ، غالب ہے، |
||
|
ٱللَّـهُ يَصْطَفِى مِنَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ ٱلنَّاسِ إِنَّ ٱللَّـهَ سَمِيعٌۢ بَصِيرٌ ﴿٧٥﴾ |
75 خداچنتا ہے فرشتوں میں سے رسول، اور آدمیوں میں سے ، خدا سننے والا، دیکھنے والا ہے، |
||
|
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَإِلَى ٱللَّـهِ تُرْجَعُ ٱلْأُمُورُ ﴿٧٦﴾ |
76 وہ جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے، اور خدا کی طرف معاملے واپس جاتے ہیں، |
||
|
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱرْكَعُوا۟ وَٱسْجُدُوا۟ وَٱعْبُدُوا۟ رَبَّكُمْ وَٱفْعَلُوا۟ ٱلْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿٧٧﴾ |
77 اے وہ جنہوں نے یقین کیا، سر نیچا کرو، اور جھکو، اور خدمت کرو اپنے رب کی، اور اچھائی کرو تاکہ تم شاید کامیاب ہو، |
||
|
وَجَـٰهِدُوا۟ فِى ٱللَّـهِ حَقَّ جِهَادِهِۦ هُوَ ٱجْتَبَىٰكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِى ٱلدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَٰهِيمَ هُوَ سَمَّىٰكُمُ ٱلْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِى هَـٰذَا لِيَكُونَ ٱلرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا۟ شُهَدَآءَ عَلَى ٱلنَّاسِ فَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱعْتَصِمُوا۟ بِٱللَّـهِ هُوَ مَوْلَىٰكُمْ فَنِعْمَ ٱلْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ ٱلنَّصِيرُ ﴿٧٨﴾ |
78 اور جدوجہد کرو خدا کے لیے جیسا کے اس کے لیے جدوجہد کا حق ہے، اس نے تمہیں چنا، اور اس نے تم پر دین میں کوئی پریشانی نہیں رکھی، تمہارے باپ ابراہیم کا مذہب، اس نے تمہارا نام مسلمان رکھا، پہلے اور اس میں، تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم گواہ ہو آدمیوں پر، تو پڑھائی قائم کرو اور پاکیزگی لاؤ، اور خدا کو مضبوطی سے پکڑو، وہ تمہارا سرپرست ہے، تو بہترین ہے سرپرست اور بہترین ہے مددگار۔ |
||