|
قَالَ رَبُّنَا ٱلَّذِىٓ أَعْطَىٰ كُلَّ شَىْءٍ خَلْقَهُۥ ثُمَّ هَدَىٰ ﴿٥٠﴾ |
50 اس نے کہا:ہمارے رب وہ ہیں جنہوں نے ہر چیز کو اس کی تخلیق دی، پھر رہنمائی کی۔ |
||
|
قَالَ فَمَا بَالُ ٱلْقُرُونِ ٱلْأُولَىٰ ﴿٥١﴾ |
51 کہا اس نے: تو کیا ہے حال پہلی نسلوں کا؟ |
||
|
قَالَ عِلْمُهَا عِندَ رَبِّى فِى كِتَـٰبٍ لَّا يَضِلُّ رَبِّى وَلَا يَنسَى ﴿٥٢﴾ |
52 اس نے کہا: ان کا علم میرے رب کے پاس ایک کتاب میں ہے، نہ گمراہ ہوتے ہیں میرے رب اور نہ بھولتے ہیں۔ |
||
|
ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ مَهْدًا وَسَلَكَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا وَأَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَخْرَجْنَا بِهِۦٓ أَزْوَٰجًا مِّن نَّبَاتٍ شَتَّىٰ ﴿٥٣﴾ |
53 وہ جس نے تمہارے لیے زمین کو جھولا بنایا، اور اس میں تمہارے لیے راستے بنائے، اور آسمان سے پانی اتارا، تو ہم نے اس سے مختلف پودوں میں سے جوڑے نکالے، |
||
|
كُلُوا۟ وَٱرْعَوْا۟ أَنْعَـٰمَكُمْ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّأُو۟لِى ٱلنُّهَىٰ ﴿٥٤﴾ |
54 تو کھاؤ، اور اپنے مویشیوں کو چراؤ، اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے، |
||
|
مِنْهَا خَلَقْنَـٰكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَىٰ ﴿٥٥﴾ |
55 اس میں سے ہم نے تمہیں تخلیق کیا، اور اس میں ہم تمہیں لوٹائیں گے، اور اس میں سے ہم تمہیں دوسری بار نکالیں گے۔ |
||
|
وَلَقَدْ أَرَيْنَـٰهُ ءَايَـٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَىٰ ﴿٥٦﴾ |
56 اور ہم نے اسے اپنی نشانیاں دکھائیں، وہ سب، تو اس نے جھوٹا کہا، اور انکار کیا، |
||
|
قَالَ أَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يَـٰمُوسَىٰ ﴿٥٧﴾ |
57 کہا اس نے: کیا تم آئے ہو کہ تم نکال دو ہمیں ہماری زمین سے اپنے جادو سے، اے موسیٰ؟ |
||
|
فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهِۦ فَٱجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهُۥ نَحْنُ وَلَآ أَنتَ مَكَانًا سُوًى ﴿٥٨﴾ |
58 تو ہم لے کر آئیں گے تمہارے لیے اس جیسا ہی جادو، تو بناؤ ہمارے بیچ اور اپنے بیچ ایک وعدہ شدہ وقت، نہ ہم اسے توڑے گے اور نہ تم، ایک برابر کی جگہ۔ |
||
|
قَالَ مَوْعِدُكُمْ يَوْمُ ٱلزِّينَةِ وَأَن يُحْشَرَ ٱلنَّاسُ ضُحًى ﴿٥٩﴾ |
59 کہا اس نے: تمہارا وعدہ سجاوٹ کا دن ہے، اور جمع ہو آدمی دوپھر کو۔ |
||
|
فَتَوَلَّىٰ فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَيْدَهُۥ ثُمَّ أَتَىٰ ﴿٦٠﴾ |
60 تو مڑ گیا فرعون، تو اس نے اپنی چال جمع کی، پھر آیا، |
||
|
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ وَيْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوا۟ عَلَى ٱللَّـهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُم بِعَذَابٍ وَقَدْ خَابَ مَنِ ٱفْتَرَىٰ ﴿٦١﴾ |
61 موسیٰ نے ان سے کہا: تباہی ہے تم پر، خدا پر جھوٹ ایجاد نہیں کرو، تو وہ تمہیں سزا سے ہلاک کر دیں، اور ہار گیا وہ جس نے ایجاد کیا۔ |
||
|
فَتَنَـٰزَعُوٓا۟ أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ وَأَسَرُّوا۟ ٱلنَّجْوَىٰ ﴿٦٢﴾ |
62 تو وہ اپنے معاملے میں آپس میں جھگڑنے لگے، اور خفیہ ملاقات کو چھپایا: |
||
|
قَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَٰنِ لَسَـٰحِرَٰنِ يُرِيدَانِ أَن يُخْرِجَاكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِمَا وَيَذْهَبَا بِطَرِيقَتِكُمُ ٱلْمُثْلَىٰ ﴿٦٣﴾ |
63 کہا انہوں نے: یہ دونوں جادوگر ہیں جو اپنے جادو سے تمہیں تمہاری زمین سے نکالنا چاہتے ہیں اور تمہارا مثالی طریقہ چھیننا چاہتے ہیں، |
||
|
فَأَجْمِعُوا۟ كَيْدَكُمْ ثُمَّ ٱئْتُوا۟ صَفًّا وَقَدْ أَفْلَحَ ٱلْيَوْمَ مَنِ ٱسْتَعْلَىٰ ﴿٦٤﴾ |
64 تو جمع کرو اپنی چال، پھر آؤ ایک قطار میں، اور کامیاب ہوگیا اس دن جو اوپر آیا۔ |
||
|
قَالُوا۟ يَـٰمُوسَىٰٓ إِمَّآ أَن تُلْقِىَ وَإِمَّآ أَن نَّكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَىٰ ﴿٦٥﴾ |
65 کہا انہوں نے: اے موسیٰ، یا تم پھینکو یا ہم پہلے پھینکتے ہیں۔ |
||
|
قَالَ بَلْ أَلْقُوا۟ فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِن سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَىٰ ﴿٦٦﴾ |
66 اس نے کہا: بلکہ تم پھینکو۔ تو جب ان کی رسیاں اوران کی لاٹھیاں، ان کے جادو سے، اسے ایسی لگیں کہ وہ چل رہی ہیں، |
||
|
فَأَوْجَسَ فِى نَفْسِهِۦ خِيفَةً مُّوسَىٰ ﴿٦٧﴾ |
67 تو موسیٰ نے اپنے آپ میں خوف محسوس کیا، |
||
|
قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْأَعْلَىٰ ﴿٦٨﴾ |
68 ہم نے کہا: ڈرو نہیں، تم ہی اوپر ہو۔ |
||
|
وَأَلْقِ مَا فِى يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوٓا۟ إِنَّمَا صَنَعُوا۟ كَيْدُ سَـٰحِرٍ وَلَا يُفْلِحُ ٱلسَّاحِرُ حَيْثُ أَتَىٰ ﴿٦٩﴾ |
69 اور پھینکو جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے، یہ نگل جائے گی جو انہوں نے تیار کیا ہے۔ انہوں نے صرف ایک جادوگر کی چال تیار کی ہے، اور جادوگر کامیاب نہیں ہوگا جہاں بھی وہ جائے۔ |
||
|
فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ هَـٰرُونَ وَمُوسَىٰ ﴿٧٠﴾ |
70 تو پھینک دیے گئے جادوگر جھکے ہوۓ، کہا انہوں نے: ہم نے یقین کیا رب کا ہارون اور موسیٰ کے، |
||
|
قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَـٰفٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ فِى جُذُوعِ ٱلنَّخْلِ وَلَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَآ أَشَدُّ عَذَابًا وَأَبْقَىٰ ﴿٧١﴾ |
71 اس نے کہا: کیا تم نے اس کا یقین کیا اس سے پہلے کہ میں نے تمہیں اجازت دی؟ وہی تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے، تو میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں الٹی طرف سے کاٹ دوں گا، اور تمہیں کھجور کے تنوں پر سولی چڑھا دوں گا، اور تم جان لو گے کہ ہم میں سے کون زیادہ سخت سزا والا اور زیادہ باقی رہنے والا ہے۔ |
||
|
قَالُوا۟ لَن نُّؤْثِرَكَ عَلَىٰ مَا جَآءَنَا مِنَ ٱلْبَيِّنَـٰتِ وَٱلَّذِى فَطَرَنَا فَٱقْضِ مَآ أَنتَ قَاضٍ إِنَّمَا تَقْضِى هَـٰذِهِ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَآ ﴿٧٢﴾ |
72 کہا انہوں نے: ہم تمہیں برتری نہیں دیں گے ان کھلے ثبوتوں پر جو ہمارے پاس آئے ہیں، اور ان پر جنہوں نے ہمیں بنایا، تو طے کرو جو تمہیں طے کرنا ہے، تم صرف اس دنیاوی زندگی میں طے کر سکتے ہو، |
||
|
إِنَّآ ءَامَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغْفِرَ لَنَا خَطَـٰيَـٰنَا وَمَآ أَكْرَهْتَنَا عَلَيْهِ مِنَ ٱلسِّحْرِ وَٱللَّـهُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ ﴿٧٣﴾ |
73 ہم نے یقین کیا اپنے رب پر کہ وہ ہماری غلطیوں کو معاف کر دیں، اور وہ جادو جس پر تم نے ہمیں مجبور کیا، اور خدا بہتر اور زیادہ باقی رہنے والے ہیں۔ |
||
|
إِنَّهُۥ مَن يَأْتِ رَبَّهُۥ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُۥ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ﴿٧٤﴾ |
74 جو کوئی اپنے رب کے پاس مجرم آئے تو اس کے لیے جہنم ہے، وہ نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا، |
||
|
وَمَن يَأْتِهِۦ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمُ ٱلدَّرَجَـٰتُ ٱلْعُلَىٰ ﴿٧٥﴾ |
75 اور جو کوئی اس کے پاس یقین رکھنے والا آئے، نیک کام کیے ہوۓ، تو وہ ہیں جن ان کے لیے بلند رتبے ہیں، |
||
|
جَنَّـٰتُ عَدْنٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا وَذَٰلِكَ جَزَآءُ مَن تَزَكَّىٰ ﴿٧٦﴾ |
76 ہمیشہ کے باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، اور وہ ہے بدلہ اس کے لیے جو پاکیزہ ہوا، |
||
|
وَلَقَدْ أَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِى فَٱضْرِبْ لَهُمْ طَرِيقًا فِى ٱلْبَحْرِ يَبَسًا لَّا تَخَـٰفُ دَرَكًا وَلَا تَخْشَىٰ ﴿٧٧﴾ |
77 اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی: میرے بندوں کو رات میں لے جاؤ، تو ان کے لیے سمندر میں ایک خشک راستہ بناؤ، نہ پکڑے جانے سے ڈرو اور نہ خوف کرو۔ |
||
|
فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُودِهِۦ فَغَشِيَهُم مِّنَ ٱلْيَمِّ مَا غَشِيَهُمْ ﴿٧٨﴾ |
78 تو فرعون نے اپنی فوج کے ساتھ ان کا پیچھا کیا، تو دریا میں سے انہیں ڈھانپ لیا جس نے انہیں ڈھاپنا، |
||
|
وَأَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُۥ وَمَا هَدَىٰ ﴿٧٩﴾ |
79 اور فرعون نے اپنے لوگوں کو گمراہ کیا اور رہنمائی نہیں کی، |
||
|
يَـٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ قَدْ أَنجَيْنَـٰكُم مِّنْ عَدُوِّكُمْ وَوَٰعَدْنَـٰكُمْ جَانِبَ ٱلطُّورِ ٱلْأَيْمَنَ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكُمُ ٱلْمَنَّ وَٱلسَّلْوَىٰ ﴿٨٠﴾ |
80 اے اسرائیل کے بیٹوں، ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے بچایا ،اور ہم نے تم سے پہاڑ کی دائیں کنارے ملنے کا وعدہ کیا، اور ہم نے اتارا تم پر من اور سلویٰ، |
||
|
كُلُوا۟ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا رَزَقْنَـٰكُمْ وَلَا تَطْغَوْا۟ فِيهِ فَيَحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبِى وَمَن يَحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِى فَقَدْ هَوَىٰ ﴿٨١﴾ |
81 کھاؤ ان اچھی چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں، اور ان میں حد سے نہ بڑھو، تو میرا غصہ تم پر کھل جائے گا، اور جس پر میرا غصہ کھل جائے ، تو وہ گر گیا۔ |
||
|
وَإِنِّى لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًا ثُمَّ ٱهْتَدَىٰ ﴿٨٢﴾ |
82 اور میں معاف کرنے والا ہوں اس کو جو توبہ کرے، اور یقین کرے، اور اچھا کام کرے، پھر وہ رہنمائی پا گیا ہے، |
||
|
وَمَآ أَعْجَلَكَ عَن قَوْمِكَ يَـٰمُوسَىٰ ﴿٨٣﴾ |
83 اور تمہیں اپنے لوگوں سے کس چیز نے جلدی کرائی، اے موسیٰ؟ |
||
|
قَالَ هُمْ أُو۟لَآءِ عَلَىٰٓ أَثَرِى وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضَىٰ ﴿٨٤﴾ |
84 اس نے کہا: وہ میرے قدموں پر ہیں،اور میں نے آپ کی طرف جلدی کی، اے میرے رب، تاکہ آپ راضی ہو جائیں۔ |
||
|
قَالَ فَإِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنۢ بَعْدِكَ وَأَضَلَّهُمُ ٱلسَّامِرِىُّ ﴿٨٥﴾ |
85 کہا اس نے: تو ہم نے تمہارے بعد تمہاری قوم کو آزمایا، اور سامری نے انہیں گمراہ کر دیا۔ |
||
|
فَرَجَعَ مُوسَىٰٓ إِلَىٰ قَوْمِهِۦ غَضْبَـٰنَ أَسِفًا قَالَ يَـٰقَوْمِ أَلَمْ يَعِدْكُمْ رَبُّكُمْ وَعْدًا حَسَنًا أَفَطَالَ عَلَيْكُمُ ٱلْعَهْدُ أَمْ أَرَدتُّمْ أَن يَحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبٌ مِّن رَّبِّكُمْ فَأَخْلَفْتُم مَّوْعِدِى ﴿٨٦﴾ |
86 تو واپس گیا موسیٰ اپنے لوگوں کی طرف غصے اور دکھ میں، اس نے کہا: اے میرے لوگ، کیا تمہارے رب نے تم سے اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ تو کیا تم پر عہد بہت لمبا ہوگیا تھا، یا تم نے چاہا کہ تم پر غصہ کھل جائے تمہارے رب کا، تو تم نے مجھ سے کیے ہوئے وعدے کو توڑ دیا؟ |
||
|
قَالُوا۟ مَآ أَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا وَلَـٰكِنَّا حُمِّلْنَآ أَوْزَارًا مِّن زِينَةِ ٱلْقَوْمِ فَقَذَفْنَـٰهَا فَكَذَٰلِكَ أَلْقَى ٱلسَّامِرِىُّ ﴿٨٧﴾ |
87 انہوں نے کہا: ہم نے تم سے کیے ہوۓ وعدے کو اپنی مرضی سے نہیں توڑا، لیکن ہم پر لوگوں کی سجاوٹ کا بوجھ لاد دیا گیا تھا، تو ہم نے اسے پھینک دیا، تو اسی طرح سامری نے پھینکا۔ |
||
|
فَأَخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهُۥ خُوَارٌ فَقَالُوا۟ هَـٰذَآ إِلَـٰهُكُمْ وَإِلَـٰهُ مُوسَىٰ فَنَسِىَ ﴿٨٨﴾ |
88 تو اس نے نکالا ان کے لیے ایک بچھڑا، ایک جسم، جس سے آواز نکل رہی تھی، تو انہوں نے کہا: یہ تمہارا معبود اور موسیٰ کا معبود ہے، تو وہ بھول گیا، |
||
|
أَفَلَا يَرَوْنَ أَلَّا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ قَوْلًا وَلَا يَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا ﴿٨٩﴾ |
89 کیا وہ دیکھ نہیں رہے تھے کہ نہ وہ ان کی طرف کوئی بات لوٹاتا تھا، اور نہ ان کے لیے کسی نقصان اور نہ کسی فائدے کا اختیار رکھتا تھا؟ |
||
|
وَلَقَدْ قَالَ لَهُمْ هَـٰرُونُ مِن قَبْلُ يَـٰقَوْمِ إِنَّمَا فُتِنتُم بِهِۦ وَإِنَّ رَبَّكُمُ ٱلرَّحْمَـٰنُ فَٱتَّبِعُونِى وَأَطِيعُوٓا۟ أَمْرِى ﴿٩٠﴾ |
90 اور اس سے پہلے ہارون نے ان سے کہا تھا: اے میرے لوگ، تم تو صرف اس سے آزمائے گئے ہو، اور تمہارے رب طاقتور ہیں، تو میرے پیچھے چلو، اور مانو میرا حکم۔ |
||
|
قَالُوا۟ لَن نَّبْرَحَ عَلَيْهِ عَـٰكِفِينَ حَتَّىٰ يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسَىٰ ﴿٩١﴾ |
91 کہا انہوں نے: ہم اس پر ٹھہرے رہنے سے نہیں رکیں گے یہاں تک کہ موسیٰ ہماری طرف واپس آجائے۔ |
||
|
قَالَ يَـٰهَـٰرُونُ مَا مَنَعَكَ إِذْ رَأَيْتَهُمْ ضَلُّوٓا۟ ﴿٩٢﴾ |
92 کہا اس نے: اے ہارون، کس نے تمہیں روکا، جب تم نے انہیں گمراہ ہوۓ دیکھا، |
||
|
أَلَّا تَتَّبِعَنِ أَفَعَصَيْتَ أَمْرِى ﴿٩٣﴾ |
93 کہ تم میرے پیچھے نہ آئے؟ تو کیا تم نے میرے حکم کی مخالفت کی؟ |
||
|
قَالَ يَبْنَؤُمَّ لَا تَأْخُذْ بِلِحْيَتِى وَلَا بِرَأْسِىٓ إِنِّى خَشِيتُ أَن تَقُولَ فَرَّقْتَ بَيْنَ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ وَلَمْ تَرْقُبْ قَوْلِى ﴿٩٤﴾ |
94 اس نے کہا: اے میری ماں کے بیٹے، مجھے نہ پکڑو میری داڑھی سے اور نہ میرے سر سے، میں ڈرتا تھا کہ تم یہ کہو گے: تم نے اسرائیل کے بیٹوں کے بیچ میں علیحدگی کرادی اور تم نے میرے کہے کا لحاظ نہیں کیا۔ |
||
|
قَالَ فَمَا خَطْبُكَ يَـٰسَـٰمِرِىُّ ﴿٩٥﴾ |
95 کہا اس نے: تو کیا معاملہ ہے تمہارا، اے سامری؟ |
||
|
قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ يَبْصُرُوا۟ بِهِۦ فَقَبَضْتُ قَبْضَةً مِّنْ أَثَرِ ٱلرَّسُولِ فَنَبَذْتُهَا وَكَذَٰلِكَ سَوَّلَتْ لِى نَفْسِى ﴿٩٦﴾ |
96 اس نے کہا: میں نے وہ دیکھا جو انہوں نے نہیں دیکھا، تو میں نے رسول کے قدموں سے ایک مٹھی لی، پھر اسے پھینک دیا، اور اسی طرح میری جان نے مجھے آمادہ کیا۔ |
||
|
قَالَ فَٱذْهَبْ فَإِنَّ لَكَ فِى ٱلْحَيَوٰةِ أَن تَقُولَ لَا مِسَاسَ وَإِنَّ لَكَ مَوْعِدًا لَّن تُخْلَفَهُۥ وَٱنظُرْ إِلَىٰٓ إِلَـٰهِكَ ٱلَّذِى ظَلْتَ عَلَيْهِ عَاكِفًا لَّنُحَرِّقَنَّهُۥ ثُمَّ لَنَنسِفَنَّهُۥ فِى ٱلْيَمِّ نَسْفًا ﴿٩٧﴾ |
97 کہا اس نے: تو جاؤ، تو تمہارے لیے زندگی میں یہی ہے کہ تم کہو: مجھے ہاتھ مت لگاؤ۔ اور تمہارے لیے ایک وعدہ شدہ وقت ہے، جسے تم نہیں توڑو گے، اور دیکھو اپنے اس معبود کو جس پر تم جمے رہے ٹہرے ہوۓ، ہم اسے جلا دیں گے، پھر ہم اسے دریا میں بکھیر دیں گے، ایک بکھیرنا۔ |
||
|
إِنَّمَآ إِلَـٰهُكُمُ ٱللَّـهُ ٱلَّذِى لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ وَسِعَ كُلَّ شَىْءٍ عِلْمًا ﴿٩٨﴾ |
98 تمہارے معبود صرف خدا ہیں، جن کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ گھیرے ہوئےہیں ہر چیز کو علم میں۔ |
||
|
كَذَٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنۢبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَ وَقَدْ ءَاتَيْنَـٰكَ مِن لَّدُنَّا ذِكْرًا ﴿٩٩﴾ |
99 اسی طرح ہم تم کو ان خبروں میں سے بتاتے ہیں جو گزر چکی ہیں، اور ہم نے تم کو اپنے پاس سے ایک یاد دہانی دی ہے، |
||