وَوَهَبْنَا لَهُم مِّن رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا ﴿٥٠﴾

50 اور ہم نے انہیں اپنی رحمت میں سے دیا،اور ہم نے ان کے لیے ایک بلند سچائی کی زبان بنائی،

وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ مُوسَىٰٓ إِنَّهُۥ كَانَ مُخْلَصًا وَكَانَ رَسُولًا نَّبِيًّا ﴿٥١﴾

51 اور ذکر کرو کتاب میں موسیٰ کا، وہ مخلص تھا، اور وہ ایک رسول،نبی تھا،

وَنَـٰدَيْنَـٰهُ مِن جَانِبِ ٱلطُّورِ ٱلْأَيْمَنِ وَقَرَّبْنَـٰهُ نَجِيًّا ﴿٥٢﴾

52 اور ہم نے اسے آواز دی پہاڑ کی دائیں طرف سے، اور ہم اسے قریب لائے، خفیہ ملاقات کے لیے،

وَوَهَبْنَا لَهُۥ مِن رَّحْمَتِنَآ أَخَاهُ هَـٰرُونَ نَبِيًّا ﴿٥٣﴾

53 اور ہم نے دیا اسے اپنی رحمت میں سے اس کا بھائی ہارون، ایک نبی،

وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ إِسْمَـٰعِيلَ إِنَّهُۥ كَانَ صَادِقَ ٱلْوَعْدِ وَكَانَ رَسُولًا نَّبِيًّا ﴿٥٤﴾

54 اور ذکر کرو کتاب میں اسماعیل کا، وہ تصدیق کرنے والا تھا وعدے کا، اور وہ تھا ایک رسول، نبی،

وَكَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُۥ بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱلزَّكَوٰةِ وَكَانَ عِندَ رَبِّهِۦ مَرْضِيًّا ﴿٥٥﴾

55 اور وہ حکم دیتا تھا اپنے گھر والوں کو دعا اور پاکیزگی کا، اور وہ اپنے رب کے نزدیک رضا یافتہ تھا،

وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ إِدْرِيسَ إِنَّهُۥ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا ﴿٥٦﴾

56 ور ذکر کرو کتاب میں ادریس کا، وہ تھا تصدیق کرنے والا نبی،

وَرَفَعْنَـٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا ﴿٥٧﴾

57 اور ہم نے اسے اونچا کیا ایک بلند جگہ پر،

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمَ ٱللَّـهُ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ مِن ذُرِّيَّةِ ءَادَمَ وَمِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ وَمِن ذُرِّيَّةِ إِبْرَٰهِيمَ وَإِسْرَٰٓءِيلَ وَمِمَّنْ هَدَيْنَا وَٱجْتَبَيْنَآ إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُ ٱلرَّحْمَـٰنِ خَرُّوا۟ سُجَّدًا وَبُكِيًّا ﴿٥٨﴾

58 وہ ہیں جن پر خدا نے احسان کیا نبیوں میں سے، آدم کی اولاد میں سے، اور ان میں سے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا، اور ابراہیم اور اسرائیل کی اولاد میں سے، اور ان میں سے جن کی ہم نے رہنمائی کی، اور ہم نے چنا، جب ان کو طاقتور کی نشانیاں پڑھ کر سنائی جاتی تھی تو وہ گر جاتے، جھکے ہوۓ، روتے ہوۓ،

فَخَلَفَ مِنۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَٱتَّبَعُوا۟ ٱلشَّهَوَٰتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا ﴿٥٩﴾

59 تو ان کے بعد آئے بعد والے، جنہوں نے دعا ضائع کی اور چاہتوں کے پیچھے چلے، تو وہ ملیں گے گمراہی سے،

إِلَّا مَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًا فَأُو۟لَـٰٓئِكَ يَدْخُلُونَ ٱلْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ شَيْـًٔا ﴿٦٠﴾

60 سوائے اس کے جو توبہ کرے، اور یقین کرے، اور اچھے کام کرے، تو وہ ہیں جو داخل ہوں گے جنت میں، اور ان کے ساتھ کچھ بھی غلط نہیں کیا جائے گا،

جَنَّـٰتِ عَدْنٍ ٱلَّتِى وَعَدَ ٱلرَّحْمَـٰنُ عِبَادَهُۥ بِٱلْغَيْبِ إِنَّهُۥ كَانَ وَعْدُهُۥ مَأْتِيًّا ﴿٦١﴾

61 ہمیشہ کے باغات، جن کا وعدہ طاقتور نے اپنے بندوں سے کیا ہے اندیکھے کے بارے میں،اس کا وعدہ آنے والا ہے،

لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا إِلَّا سَلَـٰمًا وَلَهُمْ رِزْقُهُمْ فِيهَا بُكْرَةً وَعَشِيًّا ﴿٦٢﴾

62 وہ اس میں کوئی فضول بات نہیں سنیں گے، مگر سلام،اور ان کے لیے اس میں ان کا رزق ہوگا صبح اور رات کو،

تِلْكَ ٱلْجَنَّةُ ٱلَّتِى نُورِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَن كَانَ تَقِيًّا ﴿٦٣﴾

63 وہ ہے جنت جسے ہم اپنے بندوں میں سے اس کو ورثے میں دیں گے، جو ڈرتا تھا،

وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ لَهُۥ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَيْنَ ذَٰلِكَ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا ﴿٦٤﴾

64 اور ہم اترتے نہیں مگر تمہارے رب کے حکم سے، ان کا ہے جو کچھ ہمارے سامنے ہے، اور جو ہمارے پیچھے ہے، اور جو کچھ اس کے بیچ میں ہے، اور تمہارے رب بھولنے والے نہیں ہیں،

رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَٱعْبُدْهُ وَٱصْطَبِرْ لِعِبَـٰدَتِهِۦ هَلْ تَعْلَمُ لَهُۥ سَمِيًّا ﴿٦٥﴾

65 رب آسمانوں اور زمین کے، اور جو ان دونوں کے بیچ میں ہے،تو ان کی خدمت کرو، اور ان کی خدمت پر ثابت قدم رہو، کیا تم ان کا کوئی ہم نام جانتے ہو؟

وَيَقُولُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَءِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ أُخْرَجُ حَيًّا ﴿٦٦﴾

66 اور آدمی کہتا ہے: کیا جب میں مر جاؤں گا، تو پھر میں زندہ نکالا جاؤں گا؟

أَوَلَا يَذْكُرُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَنَّا خَلَقْنَـٰهُ مِن قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَيْـًٔا ﴿٦٧﴾

67 کیا آدمی کو یاد نہیں کہ ہم نے اسے پہلے تخلیق کیا تھا، جب کہ وہ کچھ بھی نہیں تھا؟

فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَٱلشَّيَـٰطِينَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّا ﴿٦٨﴾

68 تو تمہارے رب کی قسم، ہم ان کو جمع کریں گے،اور شیاطین کو، پھر ہم ان کو جہنم کے ارد گرد گھٹنوں کے بل حاضر کریں گے،

ثُمَّ لَنَنزِعَنَّ مِن كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى ٱلرَّحْمَـٰنِ عِتِيًّا ﴿٦٩﴾

69 پھر ہم نکالیں گے ہر فرقے میں سے ان کو جو طاقتور کے خلاف سب سے زیادہ اکڑ تے تھے،

ثُمَّ لَنَحْنُ أَعْلَمُ بِٱلَّذِينَ هُمْ أَوْلَىٰ بِهَا صِلِيًّا ﴿٧٠﴾

70 پھر ہم ان کو خوب جانتے ہیں جو اس میں جلنے کے زیادہ قریب ہیں،

وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا ﴿٧١﴾

71 اور تم میں سے کوئی نہیں ہے مگر وہ اس پر آنے والا ہے، وہ تمہارے رب پر ایک طے شدہ فیصلہ ہے،

ثُمَّ نُنَجِّى ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوا۟ وَّنَذَرُ ٱلظَّـٰلِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا ﴿٧٢﴾

72 پھر ہم بچا لیں گے ان کو جو ڈرتے تھے، اور چھوڑ دیں گے غلط کرنے والوں کو اس میں گھٹنوں کے بل،

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُنَا بَيِّنَـٰتٍ قَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَىُّ ٱلْفَرِيقَيْنِ خَيْرٌ مَّقَامًا وَأَحْسَنُ نَدِيًّا ﴿٧٣﴾

73 اور جب ان کو ہماری کھلے ثبوت والی نشانیاں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں، وہ جنہوں نے انکار کیا کہتے ہیں ان سے جنہوں نے یقین کیا: ان دونوں فرقوں میں سے کون ہے بہتر مقام میں، اور اچھا صحبت میں؟

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَـٰثًا وَرِءْيًا ﴿٧٤﴾

74 اور ہم کتنی نسلیں ان سے پہلے تباہ کر چکے ہیں جو زیادہ اچھی تھی سامان اور دکھاوے میں،

قُلْ مَن كَانَ فِى ٱلضَّلَـٰلَةِ فَلْيَمْدُدْ لَهُ ٱلرَّحْمَـٰنُ مَدًّا حَتَّىٰٓ إِذَا رَأَوْا۟ مَا يُوعَدُونَ إِمَّا ٱلْعَذَابَ وَإِمَّا ٱلسَّاعَةَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضْعَفُ جُندًا ﴿٧٥﴾

75 کہو: جو کوئی گمراہی میں ہے تو طاقتور اس کو بڑھائے بڑھانے میں، یہاں تک کہ جب وہ دیکھ لیں اس کو جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا، یا سزا اور یا گھڑی، تو وہ جان لیں گے کہ کون بدتر جگہ پر ہے اور کون زیادہ کمزور ہے فوجوں میں،

وَيَزِيدُ ٱللَّـهُ ٱلَّذِينَ ٱهْتَدَوْا۟ هُدًى وَٱلْبَـٰقِيَـٰتُ ٱلصَّـٰلِحَـٰتُ خَيْرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَخَيْرٌ مَّرَدًّا ﴿٧٦﴾

76 اور خدا بڑھاتا ہے ان کو جنہوں نے راہ پائی، رہنمائی میں ،اور باقی رہنے والی اچھائیاں بہتر ہیں تمہارے رب کے پاس بدلے میں، اور بہتر واپسی میں،

أَفَرَءَيْتَ ٱلَّذِى كَفَرَ بِـَٔايَـٰتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا ﴿٧٧﴾

77 کیا پھر تم نے اس کو دیکھا ہے جس نے ہماری نشانیوں کا انکار کیا اور کہا: مجھے پیسے اور بیٹے دیے جائے گے۔

أَطَّلَعَ ٱلْغَيْبَ أَمِ ٱتَّخَذَ عِندَ ٱلرَّحْمَـٰنِ عَهْدًا ﴿٧٨﴾

78 کیا اس نے اندیکھے میں دیکھ لیا ہے؟ یا کیا اس نے طاقتور کے ساتھ کوئی عہد لیا ہے؟

كَلَّا سَنَكْتُبُ مَا يَقُولُ وَنَمُدُّ لَهُۥ مِنَ ٱلْعَذَابِ مَدًّا ﴿٧٩﴾

79 بالکل نہیں، ہم لکھیں گے جو کچھ وہ کہتا ہے، اور ہم اس کے لیے سزا میں ایک بڑھانا بڑھائیں گے،

وَنَرِثُهُۥ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًا ﴿٨٠﴾

80 اور ہم اس سے وراثت میں لیں گے جو کچھ وہ کہتا ہے، اور وہ آئے گا ہمارے پاس اکیلا،

وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّـهِ ءَالِهَةً لِّيَكُونُوا۟ لَهُمْ عِزًّا ﴿٨١﴾

81 اور انہوں نے خداکے علاوہ معبود لے لیے ہیں کہ وہ ان کے لیے عزت ہو،

كَلَّا سَيَكْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا ﴿٨٢﴾

82 بالکل نہیں، وہ ان کی خدمت کا انکار کریں گے، اور وہ ان کے خلاف ڈٹے ہوئے ہوں گے،

أَلَمْ تَرَ أَنَّآ أَرْسَلْنَا ٱلشَّيَـٰطِينَ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ تَؤُزُّهُمْ أَزًّا ﴿٨٣﴾

83 کیا تم نے نہیں دیکھا ہے کہ ہم انکار کرنے والوں پر شیاطین بھیجتے ہیں، جو انہیں اکساتے ہیں اکسانے میں؟

فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ إِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّا ﴿٨٤﴾

84 تو جلدی نہیں کرو ان کے بارے میں، ہم تو صرف ان کے لیے ایک گنتی گن رہے ہیں،

يَوْمَ نَحْشُرُ ٱلْمُتَّقِينَ إِلَى ٱلرَّحْمَـٰنِ وَفْدًا ﴿٨٥﴾

85 جس دن ہم جمع کریں گے ڈرنے والوں کو طاقتور کی طرف، ایک وفد،

وَنَسُوقُ ٱلْمُجْرِمِينَ إِلَىٰ جَهَنَّمَ وِرْدًا ﴿٨٦﴾

86 اور ہم کھینچ کر لے کر جائے گے مجرموں کو جہنم کی طرف ،ایک آنا،

لَّا يَمْلِكُونَ ٱلشَّفَـٰعَةَ إِلَّا مَنِ ٱتَّخَذَ عِندَ ٱلرَّحْمَـٰنِ عَهْدًا ﴿٨٧﴾

87 وہ شفاعت کی طاقت نہیں رکھیں گے، سوائے اس کے جس نے طاقتور کے ساتھ ایک عہد لیا،

وَقَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَلَدًا ﴿٨٨﴾

88 اور انہوں نے کہا: طاقتور نے ایک بیٹا لے لیا ہے۔

لَّقَدْ جِئْتُمْ شَيْـًٔا إِدًّا ﴿٨٩﴾

89 تم ایک بہت بڑی ہولناک چیز لے کر آئے ہو،

تَكَادُ ٱلسَّمَـٰوَٰتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنشَقُّ ٱلْأَرْضُ وَتَخِرُّ ٱلْجِبَالُ هَدًّا ﴿٩٠﴾

90 آسمان تقریباً اس سے پھٹ جاتے ہیں، اور زمین پھٹ جاتی ہے، اور پہاڑ ڈھے کر گر جاتے ہیں،

أَن دَعَوْا۟ لِلرَّحْمَـٰنِ وَلَدًا ﴿٩١﴾

91 کہ انہوں نے طاقتور کے لیے ایک بیٹا پکارا،

وَمَا يَنۢبَغِى لِلرَّحْمَـٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا ﴿٩٢﴾

92 اور یہ مناسب نہیں ہے کہ طاقتور ایک بیٹا لے،

إِن كُلُّ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ إِلَّآ ءَاتِى ٱلرَّحْمَـٰنِ عَبْدًا ﴿٩٣﴾

93 کوئی نہیں ہے آسمانوں اور زمین میں مگر یہ کہ وہ طاقتور کے پاس ایک بندہ بن کر آتا ہے،

لَّقَدْ أَحْصَىٰهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا ﴿٩٤﴾

94 اس نے ان کا حساب کیا ہوا ہے، اور اس نے انہیں گن رکھا ہے، ایک گنتی سے،

وَكُلُّهُمْ ءَاتِيهِ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فَرْدًا ﴿٩٥﴾

95 اور وہ سب قیامت کے دن اس کے پاس اکیلے آئیں گے،

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ ٱلرَّحْمَـٰنُ وُدًّا ﴿٩٦﴾

96 وہ جنہوں نے یقین کیا اور اچھے کام کیے، ان کے لیے طاقتور محبّت بنائے گا،

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَـٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ ٱلْمُتَّقِينَ وَتُنذِرَ بِهِۦ قَوْمًا لُّدًّا ﴿٩٧﴾

97 اور ہم تو صرف اسے تمہاری زبان میں آسان کرتے ہیں تاکہ تم اس سے خوش خبری دو ڈرنے والوں کو، اور اس سے ڈراؤ ضدی لوگوں کو،

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُم مِّنْ أَحَدٍ أَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًۢا ﴿٩٨﴾

98 اور ہم کتنی نسلیں ان سے پہلے تباہ کر چکے ہیں، کیا تمہیں ان میں سے کسی ایک کا بھی پتہ چلتا ہے، یا تم ان کی کوئی آہٹ سنتے ہو؟

صفحہ 2 از 2 | کل 98 آیت / آیات