وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِّلْكَـٰفِرِينَ عَرْضًا ﴿١٠٠﴾

100 ور ہم سامنے رکھ دیں گے جہنم اس دن انکار کرنے والوں کے لیے ، ایک سامنے رکھنا،

ٱلَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِى غِطَآءٍ عَن ذِكْرِى وَكَانُوا۟ لَا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا ﴿١٠١﴾

101 جن کی آنکھیں میرے یاد سے پردے میں تھیں، اور جو سننے کے قابل نہیں تھے،

أَفَحَسِبَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَن يَتَّخِذُوا۟ عِبَادِى مِن دُونِىٓ أَوْلِيَآءَ إِنَّآ أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَـٰفِرِينَ نُزُلًا ﴿١٠٢﴾

102 کیا وہ جنہوں نے انکار کیا سمجھتے ہیں کہ وہ میرے علاوہ میرے بندوں کو سرپرست بنا لیں گے؟ ہم نے انکار کرنے والوں کے لیے جہنم کو مہمانی کے طور پر تیار کر رکھا ہے،

قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُم بِٱلْأَخْسَرِينَ أَعْمَـٰلًا ﴿١٠٣﴾

103 کہو: کیا ہم تمہیں ان کے بارے میں بتائیں جو اپنے کیے میں سب سے زیادہ ہارنے والے ہیں؟

ٱلَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا ﴿١٠٤﴾

104 وہ جن کی دنیاوی زندگی میں کوشش گم ہوگئی، اور وہ سمجھ رہے تھے کہ وہ اچھے کام کر رہے تھے،

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِمْ وَلِقَآئِهِۦ فَحَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَزْنًا ﴿١٠٥﴾

105 وہ ہیں جنہوں نے انکار کیا اپنے رب کی نشانیوں کا اور اس سے ملاقات کا، تو ان کے کیے بیکار ہوگۓ،تو ہم قیامت کے دن ان کے لیے کوئی وزن قائم نہیں کریں گے،

ذَٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوا۟ وَٱتَّخَذُوٓا۟ ءَايَـٰتِى وَرُسُلِى هُزُوًا ﴿١٠٦﴾

106 وہ ان کا بدلہ ہے، جہنم، اس لیے کہ انہوں نے انکار کیا اور میری نشانیوں اور میرے رسولوں کو مذاق میں لیا،

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّـٰتُ ٱلْفِرْدَوْسِ نُزُلًا ﴿١٠٧﴾

107 وہ جنہوں نے یقین کیا، اور اچھے کام کیے، ان کے لیے گھنے باغ مہمانی کے طور پر تیار کر رکھے ہیں،

خَـٰلِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًا ﴿١٠٨﴾

108 وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، وہ اس میں بدلاؤ کی خواہش نہیں کریں گے،

قُل لَّوْ كَانَ ٱلْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمَـٰتِ رَبِّى لَنَفِدَ ٱلْبَحْرُ قَبْلَ أَن تَنفَدَ كَلِمَـٰتُ رَبِّى وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِۦ مَدَدًا ﴿١٠٩﴾

109 کہو: اگر سمندر میرے رب کے الفاظ کے لیے سیاہی بن جاتا، تو میرے رب کے الفاظ ختم ہونے سے پہلے سمندر ختم ہو جاتا۔ اگرچہ ہم اس جیسا ایک اور مدد کے لیے لے آتے،

قُلْ إِنَّمَآ أَنَا۠ بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰٓ إِلَىَّ أَنَّمَآ إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ فَمَن كَانَ يَرْجُوا۟ لِقَآءَ رَبِّهِۦ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَـٰلِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِۦٓ أَحَدًۢا ﴿١١٠﴾

110 کہو: میں صرف تم ہی جیسا ایک انسان ہوں، مجھے وحی کی گئی ہے کہ تمہارے معبود صرف ایک ہی معبود ہیں، تو جو کوئی اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہے، تو وہ اچھے کام کرے، اور شریک نہیں کرے اپنے رب کی خدمت میں کسی کوبھی۔

صفحہ 3 از 3 | کل 110 آیت / آیات