قُلْ كُونُوا۟ حِجَارَةً أَوْ حَدِيدًا ﴿٥٠﴾

50 کہو: چاہے تم پتھر ہو جاؤ یا لوہا،

أَوْ خَلْقًا مِّمَّا يَكْبُرُ فِى صُدُورِكُمْ فَسَيَقُولُونَ مَن يُعِيدُنَا قُلِ ٱلَّذِى فَطَرَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هُوَ قُلْ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ قَرِيبًا ﴿٥١﴾

51 یا ایسی تخلیق جو زیادہ بڑی ہو تمہارے سینوں میں۔ تو وہ کہیں گے: ہمیں کون لوٹائے گا؟ کہو: وہ جس نے تمہیں پہلی بار بنایا۔ تو وہ تمہاری طرف سر ہلائیں گے، اور کہیں گے: یہ کب ہوگا؟ کہو: ہوسکتا ہے کہ یہ قریب ہے۔

يَوْمَ يَدْعُوكُمْ فَتَسْتَجِيبُونَ بِحَمْدِهِۦ وَتَظُنُّونَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٥٢﴾

52 اس دن جب وہ تمہیں پکارے گا، تو تم جواب دو گے اس کی تعریف کے ساتھ، اور تم خیال کرو گے کہ تم نہیں ٹھہرے تھے مگر تھوڑا،

وَقُل لِّعِبَادِى يَقُولُوا۟ ٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ إِنَّ ٱلشَّيْطَـٰنَ يَنزَغُ بَيْنَهُمْ إِنَّ ٱلشَّيْطَـٰنَ كَانَ لِلْإِنسَـٰنِ عَدُوًّا مُّبِينًا ﴿٥٣﴾

53 اور کہو میرے بندوں سے کہ وہ کہیں وہ جو بہتر ہو، شیطان ان کے بیچ میں اکساتا ہے، شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے،

رَّبُّكُمْ أَعْلَمُ بِكُمْ إِن يَشَأْ يَرْحَمْكُمْ أَوْ إِن يَشَأْ يُعَذِّبْكُمْ وَمَآ أَرْسَلْنَـٰكَ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا ﴿٥٤﴾

54 تمہارا رب تمہارے بارے میں جانتا ہے، اگر وہ چاہے، تو وہ تم پر رحم کردے گا یا اگر وہ چاہے، تو وہ تمہیں سزا دے دے گا، اور ہم نے تم کو نہیں بھیجا ان پر نگہبان بنا کر،

وَرَبُّكَ أَعْلَمُ بِمَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ عَلَىٰ بَعْضٍ وَءَاتَيْنَا دَاوُۥدَ زَبُورًا ﴿٥٥﴾

55 اور تمہارا رب جانتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں،اور ہم نے ترجیح دی بعض نبیوں کو دوسروں پر، اور ہم نے دی داؤد کو تحریریں،

قُلِ ٱدْعُوا۟ ٱلَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِهِۦ فَلَا يَمْلِكُونَ كَشْفَ ٱلضُّرِّ عَنكُمْ وَلَا تَحْوِيلًا ﴿٥٦﴾

56 کہو: پکارو انہیں جن کا تم ان کے علاوہ دعوی کرتے ہو۔ تو وہ تم سے تکلیف ہٹانے کی طاقت نہیں رکھتے، اور نہ اسے پھیرنے کی۔

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَىٰ رَبِّهِمُ ٱلْوَسِيلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُۥ وَيَخَافُونَ عَذَابَهُۥٓ إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُورًا ﴿٥٧﴾

57 وہ جو پکارتے ہیں، وہ تلاش کر رہیں ہیں اپنے رب تک کا ذریعہ، ان میں سے کون قریب تر ہو،اور وہ امید کرتے ہیں اس کی رحمت کی، اور ڈرتے ہیں اس کی سزا سے، تمہارے رب کی سزا ڈرنے کے چیز ہے،

وَإِن مِّن قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا كَانَ ذَٰلِكَ فِى ٱلْكِتَـٰبِ مَسْطُورًا ﴿٥٨﴾

58 اور کوئی شہر ایسا نہیں مگر یہ کہ ہم اسے تباہ کردیں گے قیامت کے دن سے پہلے، یا اسے سزا دیں گے ایک سخت سزا سے، وہ کتاب میں لکھا ہے،

وَمَا مَنَعَنَآ أَن نُّرْسِلَ بِٱلْـَٔايَـٰتِ إِلَّآ أَن كَذَّبَ بِهَا ٱلْأَوَّلُونَ وَءَاتَيْنَا ثَمُودَ ٱلنَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوا۟ بِهَا وَمَا نُرْسِلُ بِٱلْـَٔايَـٰتِ إِلَّا تَخْوِيفًا ﴿٥٩﴾

59 اور ہمیں نشانیوں کے ساتھ بھیجنے سے نہیں روکا مگر یہ کہ پہلے لوگوں نے ان کو جھوٹ کہا،اور ہم نے ثمود کو اونٹنی دی دکھانے والی، تو انہوں نے اس کے ساتھ غلط کیا، اور ہم نہیں بھیجتے نشانیوں کے ساتھ مگر خوف ڈالنے کے لیے،

وَإِذْ قُلْنَا لَكَ إِنَّ رَبَّكَ أَحَاطَ بِٱلنَّاسِ وَمَا جَعَلْنَا ٱلرُّءْيَا ٱلَّتِىٓ أَرَيْنَـٰكَ إِلَّا فِتْنَةً لِّلنَّاسِ وَٱلشَّجَرَةَ ٱلْمَلْعُونَةَ فِى ٱلْقُرْءَانِ وَنُخَوِّفُهُمْ فَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا طُغْيَـٰنًا كَبِيرًا ﴿٦٠﴾

60 اور جب ہم نے تم سے کہا: تمہارا رب آدمیوں کو گھیرے ہوۓ ہے۔ اور ہم نے نہیں بنایا جو خواب ہم نے تم کو دکھایامگر آدمیوں کے لیے ایک آزمائش، اور لعنت والا درخت جو قرآن میں ہے، اور ہم ان کو خوفزدہ کرتے ہیں، تو یہ انہیں نہیں بڑھاتا مگر بڑی سرکشی میں،

وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ ٱسْجُدُوا۟ لِـَٔادَمَ فَسَجَدُوٓا۟ إِلَّآ إِبْلِيسَ قَالَ ءَأَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِينًا ﴿٦١﴾

61 اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا: جھکو آ دم کے لیے، تو وہ جھک گئے ، سوائے ابلیس کے، اس نے کہا: کیا میں جھکوں اس کے لیے جسے آپ نے مٹی سے بنایا؟

قَالَ أَرَءَيْتَكَ هَـٰذَا ٱلَّذِى كَرَّمْتَ عَلَىَّ لَئِنْ أَخَّرْتَنِ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ لَأَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُۥٓ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٦٢﴾

62 کہا اس نے: کیا آپ نے اسے دیکھا ہے جسے آپ نے عزت دی ہے مجھ پر؟ اگر آپ مجھے مہلت دیں قیامت کے دن تک، تو میں حاوی ہوجاؤں گا اس کی اولادپر، سوائے کچھ کے،

قَالَ ٱذْهَبْ فَمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَآؤُكُمْ جَزَآءً مَّوْفُورًا ﴿٦٣﴾

63 اس نے کہا: جاؤ، تو جو کوئی چلے گا تمہارے پیچھے ان میں سے، تو تمہارا بدلہ جہنم ہے، پورا بدلہ،

وَٱسْتَفْزِزْ مَنِ ٱسْتَطَعْتَ مِنْهُم بِصَوْتِكَ وَأَجْلِبْ عَلَيْهِم بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكْهُمْ فِى ٱلْأَمْوَٰلِ وَٱلْأَوْلَـٰدِ وَعِدْهُمْ وَمَا يَعِدُهُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ إِلَّا غُرُورًا ﴿٦٤﴾

64 اور چونکاؤ ان میں سے جس کسی کو ہوسکے اپنی آواز سے،اور ان کے خلاف اپنے گھڑ سواروں اور اپنے پیادوں کو جمع کر لو ، اور شریک ہوجاؤ ان کے ساتھ ان کے مالوں اور اولاد میں، اور ان سے وعدے کرو، اور شیطان ان سے کوئی وعدہ نہیں کرتا مگر دھوکے کا،

إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَـٰنٌ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلًا ﴿٦٥﴾

65 میرے بندے، تمہارا ان پر کوئی اختیار نہیں، اور کافی ہے تمہارا رب نگہبان کے لیے،

رَّبُّكُمُ ٱلَّذِى يُزْجِى لَكُمُ ٱلْفُلْكَ فِى ٱلْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا۟ مِن فَضْلِهِۦٓ إِنَّهُۥ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا ﴿٦٦﴾

66 تمہارا رب وہ ہے جو چلاتا ہے تمہارے لیے کشتی کو سمندر میں تاکہ تم تلاش کرواس کے فضل میں سے،وہ تم پر رحم کرنے والا ہے،

وَإِذَا مَسَّكُمُ ٱلضُّرُّ فِى ٱلْبَحْرِ ضَلَّ مَن تَدْعُونَ إِلَّآ إِيَّاهُ فَلَمَّا نَجَّىٰكُمْ إِلَى ٱلْبَرِّ أَعْرَضْتُمْ وَكَانَ ٱلْإِنسَـٰنُ كَفُورًا ﴿٦٧﴾

67 اور جب چھوتی ہے تمہیں تکلیف سمندر میں، تو گم ہوجاتے ہیں وہ جنہیں تم پکارتے ہو،سوائے اس کے، تو جب وہ تمہیں بچا کر لے آتا ہے خشکی پر، تم منہ موڑ لیتے ہو، اور آدمی انکار کرنے والا ہے،

أَفَأَمِنتُمْ أَن يَخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ ٱلْبَرِّ أَوْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوا۟ لَكُمْ وَكِيلًا ﴿٦٨﴾

68 تو کیا تم اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہو کہ وہ دھنسا نہ دے تمہیں خشکی کے کنارے، یا بھیج نہ دے تم پر ایک کنکریوں کا طوفان؟ پھر تم نہیں پاؤ گے اپنے لیے کوئی نگہبان،

أَمْ أَمِنتُمْ أَن يُعِيدَكُمْ فِيهِ تَارَةً أُخْرَىٰ فَيُرْسِلَ عَلَيْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ ٱلرِّيحِ فَيُغْرِقَكُم بِمَا كَفَرْتُمْ ثُمَّ لَا تَجِدُوا۟ لَكُمْ عَلَيْنَا بِهِۦ تَبِيعًا ﴿٦٩﴾

69 یا کیا تم اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہو کہ وہ تمہیں اس میں دوبارہ نہ لوٹا دے، تو وہ تم پر ایک تیز آندھی بھیج دے، تو وہ ڈبا دے تمہیں تمہارے انکار کی وجہ سے؟ پھر تم نہیں پاؤ گے ہمارے خلاف کوئی مطالبہ کرنے والا،

وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِىٓ ءَادَمَ وَحَمَلْنَـٰهُمْ فِى ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ وَرَزَقْنَـٰهُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ وَفَضَّلْنَـٰهُمْ عَلَىٰ كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيلًا ﴿٧٠﴾

70 اور ہم نے عزت دی آدم کے بیٹوں کو، اور سوار کیا انہیں خشکی اور سمندر میں،اور رزق دیا انہیں اچھی چیزوں میں سے، اور ترجیح دی انہیں بہت سی چیزوں پر جنہیں ہم نے بنایا، بہت ترجیح سے،

يَوْمَ نَدْعُوا۟ كُلَّ أُنَاسٍۭ بِإِمَـٰمِهِمْ فَمَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ يَقْرَءُونَ كِتَـٰبَهُمْ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا ﴿٧١﴾

71 اس دن جب ہم بلائیں گے سب آدمیوں کو ان کے پیشوا کے ساتھ ، تو جس کسی کو اس کی کتاب اس کے سیدھے ہاتھ میں دی جائے گی، تو وہ ہیں جو اپنی کتاب پڑھیں گے، اور ان کے ساتھ دھاگے کے برابر بھی غلط نہیں کیا جائے گا،

وَمَن كَانَ فِى هَـٰذِهِۦٓ أَعْمَىٰ فَهُوَ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ أَعْمَىٰ وَأَضَلُّ سَبِيلًا ﴿٧٢﴾

72 اور جو کوئی یہاں اندھا ہے، تو وہ اندھا ہوگا آخرت میں، اور راہ سے زیادہ گمراہ ہوگا،

وَإِن كَادُوا۟ لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ ٱلَّذِىٓ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ لِتَفْتَرِىَ عَلَيْنَا غَيْرَهُۥ وَإِذًا لَّٱتَّخَذُوكَ خَلِيلًا ﴿٧٣﴾

73 اور وہ قریب تھے کہ وہ تمہیں اس کے بارے میں آزمائش میں ڈال دیں جو ہم نے تمہیں وحی کیا ہے، تاکہ تم ہمارے بارے میں ایجاد کرلو کچھ اور، اور تب وہ تمہیں دوست لے لیتے،

وَلَوْلَآ أَن ثَبَّتْنَـٰكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْـًٔا قَلِيلًا ﴿٧٤﴾

74 اور اگر ہم نے تمہیں مضبوط نہیں کیا ہوتا، تو تم ان کا سہارا لے لیتے ، تھوڑا سا،

إِذًا لَّأَذَقْنَـٰكَ ضِعْفَ ٱلْحَيَوٰةِ وَضِعْفَ ٱلْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا نَصِيرًا ﴿٧٥﴾

75 پھر ہم تمہیں چکھا دیتے دوگنا زندگی میں اور دوگنا موت میں، پھر تم نہیں پاتے اپنے لیے ہمارےخلاف کوئی مددگار،

وَإِن كَادُوا۟ لَيَسْتَفِزُّونَكَ مِنَ ٱلْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا وَإِذًا لَّا يَلْبَثُونَ خِلَـٰفَكَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٧٦﴾

76 اور وہ قریب تھے تمہیں چونکا دینے کے زمین میں سے، کہ تمہیں اس سے نکال دیں، اور تب وہ نہیں ٹھہرتے تمہارے پیچھے مگر تھوڑا سا،

سُنَّةَ مَن قَدْ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِن رُّسُلِنَا وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيلًا ﴿٧٧﴾

77 ان کا طریقہ جو ہم نے تم سے پہلے اپنے رسولوں میں سے بھیجے، اور تم ہمارے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے،

أَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ لِدُلُوكِ ٱلشَّمْسِ إِلَىٰ غَسَقِ ٱلَّيْلِ وَقُرْءَانَ ٱلْفَجْرِ إِنَّ قُرْءَانَ ٱلْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا ﴿٧٨﴾

78 دعا قائم کرو سورج کے ڈھلنے سے لے کر رات کے اندھیرے تک، اور فجر کا پڑھنا ، فجر کے پڑھنے کی گواہی دی جاتی ہے،

وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِۦ نَافِلَةً لَّكَ عَسَىٰٓ أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا ﴿٧٩﴾

79 اور رات میں اس کے ساتھ جاگو، تمہارے لیے اضافی، ہوسکتا ہے کہ تمہارا رب تمہیں تعریف والی جگہ پر اٹھا دے،

وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِى مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِى مُخْرَجَ صِدْقٍ وَٱجْعَل لِّى مِن لَّدُنكَ سُلْطَـٰنًا نَّصِيرًا ﴿٨٠﴾

80 اور کہو: میرے رب، مجھے سچے دروازے سے داخل کریں، اور مجھے سچے دروازے سے باہر نکالیں، اور بنائیں میرے لیے اپنی طرف سے ایک مدد گار اختیار۔

وَقُلْ جَآءَ ٱلْحَقُّ وَزَهَقَ ٱلْبَـٰطِلُ إِنَّ ٱلْبَـٰطِلَ كَانَ زَهُوقًا ﴿٨١﴾

81 اور کہو: سچ آ گیا، اور چلے گیا جھوٹ، جھوٹ تو چلا ہی جاتا ہے۔

وَنُنَزِّلُ مِنَ ٱلْقُرْءَانِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا ﴿٨٢﴾

82 اور ہم قرآن میں سے وہ اتارتے ہیں جو شفا اور رحمت ہے یقین رکھنے والوں کے لیے ، اور یہ غلط کرنے والوں کو نقصان کے سوا نہیں بڑھاتا،

وَإِذَآ أَنْعَمْنَا عَلَى ٱلْإِنسَـٰنِ أَعْرَضَ وَنَـَٔا بِجَانِبِهِۦ وَإِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ كَانَ يَـُٔوسًا ﴿٨٣﴾

83 اور جب ہم آدمی پر احسان کرتے ہیں ، تو وہ منہ موڑ لیتا ہے اور اپنا پہلو پھیر لیتا ہے ، اور جب چھوتی ہے اسے بدتر ی، تو وہ مایوس ہو جاتا ہے،

قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَىٰ شَاكِلَتِهِۦ فَرَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَىٰ سَبِيلًا ﴿٨٤﴾

84 کہو: ہر ایک اپنے حساب سے کرتا ہے، تو تمہارا رب جانتا ہے کہ کون راہ پر زیادہ رہنما ہے،

وَيَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلرُّوحِ قُلِ ٱلرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّى وَمَآ أُوتِيتُم مِّنَ ٱلْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٨٥﴾

85 اور وہ تم سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں، کہو: روح میرے رب کے حکم میں سے ہے۔ اور تمہیں علم میں سے نہیں دیا گیا مگر تھوڑا سا،

وَلَئِن شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِٱلَّذِىٓ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِۦ عَلَيْنَا وَكِيلًا ﴿٨٦﴾

86 اور اگر ہم چاہیں، تو ہم لے لیں وہ جو ہم نے تمہیں وحی کیا ہے، پھر تم نہیں پاؤ گے اپنے لیے ہمارے خلاف کوئی نگہبان،

إِلَّا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّ فَضْلَهُۥ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيرًا ﴿٨٧﴾

87 مگر تمہارے رب کی رحمت سے، اس کا فضل تم پر بہت بڑا ہے،

قُل لَّئِنِ ٱجْتَمَعَتِ ٱلْإِنسُ وَٱلْجِنُّ عَلَىٰٓ أَن يَأْتُوا۟ بِمِثْلِ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِۦ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا ﴿٨٨﴾

88 کہو: اگر انسان اور جن جمع ہو جائیں اس قرآن جیسا لانے کے لیے، تو وہ اس جیسا نہیں لا سکتے، چاہے وہ ایک دوسرے کے مددگار ہوں۔

وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِى هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانِ مِن كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَىٰٓ أَكْثَرُ ٱلنَّاسِ إِلَّا كُفُورًا ﴿٨٩﴾

89 اور ہم نے پھیری ہے آدمیوں کے لیے اس قرآن میں ہر مثال میں سے، پھر بھی زیادہ تر آدمی انکار کے سوا سب سے انکار کرتے ہیں،

وَقَالُوا۟ لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ تَفْجُرَ لَنَا مِنَ ٱلْأَرْضِ يَنۢبُوعًا ﴿٩٠﴾

90 اور انہوں نے کہا: ہم تمہارا یقین نہیں کریں گے جب تک کہ تم ہمارے لیے زمین سے ایک چشمہ جاری نہ کر دو،

أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ فَتُفَجِّرَ ٱلْأَنْهَـٰرَ خِلَـٰلَهَا تَفْجِيرًا ﴿٩١﴾

91 یا تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو، اور تم اس کے اندر زور دار نہریں جاری کر دو،

أَوْ تُسْقِطَ ٱلسَّمَآءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِىَ بِٱللَّـهِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ قَبِيلًا ﴿٩٢﴾

92 یا تم گرا دو آسمان کو ہم پر جیسا کہ تم نے دعویٰ کیا ہے، ٹکڑوں میں ، یا تم لے آؤ خدا اور فرشتوں کو ہمارے سامنے،

أَوْ يَكُونَ لَكَ بَيْتٌ مِّن زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقَىٰ فِى ٱلسَّمَآءِ وَلَن نُّؤْمِنَ لِرُقِيِّكَ حَتَّىٰ تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتَـٰبًا نَّقْرَؤُهُۥ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّى هَلْ كُنتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا ﴿٩٣﴾

93 یا تمہارے لیے ایک خوبصورت گھر ہو، یا تم آسمان میں چڑھ جاؤ،اور ہم تمہارے چڑھنے پر یقین نہیں کریں گے جب تک کہ تم ہم پر ایک کتاب نہیں اتارو جسے ہم پڑھ لیں۔ کہو: پاک ہیں میرے رب،کیا میں ایک انسان رسول کے سوا کچھ ہوں؟

وَمَا مَنَعَ ٱلنَّاسَ أَن يُؤْمِنُوٓا۟ إِذْ جَآءَهُمُ ٱلْهُدَىٰٓ إِلَّآ أَن قَالُوٓا۟ أَبَعَثَ ٱللَّـهُ بَشَرًا رَّسُولًا ﴿٩٤﴾

94 اور آدمیوں کو یقین لانے سے کسی چیز نے نہیں روکا جب ان کے پاس رہنمائی آ گئی، سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا: کیا خدا نے ایک انسان رسول کو اٹھایا ہے؟

قُل لَّوْ كَانَ فِى ٱلْأَرْضِ مَلَـٰٓئِكَةٌ يَمْشُونَ مُطْمَئِنِّينَ لَنَزَّلْنَا عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ مَلَكًا رَّسُولًا ﴿٩٥﴾

95 کہو: اگر زمین پر فرشتے سکون سے چل پھر رہے ہوتے، تو ہم ان پر آسمان سے ایک فرشتے کو رسول بنا کر اتارتے۔

قُلْ كَفَىٰ بِٱللَّـهِ شَهِيدًۢا بَيْنِى وَبَيْنَكُمْ إِنَّهُۥ كَانَ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرًۢا بَصِيرًا ﴿٩٦﴾

96 کہو: کافی ہیں خدا گواہ کے لیے میرے اور تمہارے بیچ میں۔ وہ اپنے بندوں سے باخبر ، دیکھنے والا ہے،

وَمَن يَهْدِ ٱللَّـهُ فَهُوَ ٱلْمُهْتَدِ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُمْ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِهِۦ وَنَحْشُرُهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ عُمْيًا وَبُكْمًا وَصُمًّا مَّأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنَـٰهُمْ سَعِيرًا ﴿٩٧﴾

97 اور جس کسی کو خدا راہ دکھائے ، تو وہی راہ پانے والا ہے، اور جس کسی کو وہ گمراہ کرے، تو تم نہیں پاؤ گے ان کے لیے کوئی سرپرست اس کے علاوہ، اور ہم جمع کریں گے انہیں قیامت کے دن ان کے چہروں پر، اندھے، گونگے اور بہرے ، ان کی پناہ گاہ جہنم ہے، جب بھی وہ ہلکی ہونے لگے گی، ہم ان کے لیے بڑھا دیں گے بھڑکاؤ،

ذَٰلِكَ جَزَآؤُهُم بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا وَقَالُوٓا۟ أَءِذَا كُنَّا عِظَـٰمًا وَرُفَـٰتًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِيدًا ﴿٩٨﴾

98 وہ ان کا بدلہ ہے اس لیے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کا انکار کیا اور کہا: کیا جب ہم ہڈیاں اور چورا ہو جائیں گے، تو کیا ہم اٹھائیں جائے گے ایک نئی تخلیق میں؟

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ قَادِرٌ عَلَىٰٓ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ وَجَعَلَ لَهُمْ أَجَلًا لَّا رَيْبَ فِيهِ فَأَبَى ٱلظَّـٰلِمُونَ إِلَّا كُفُورًا ﴿٩٩﴾

99 کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا، جس نے آسمانوں اور زمین کو تخلیق کیا، ان جیسی تخلیق کرنے کی طاقت رکھتا ہے؟ اور اس نے ان کے لیے ایک مقررہ وقت رکھا ہے جس میں کوئی شک نہیں، پھر بھی غلط کرنے والے انکار کے سوا سب سے انکار کرتے ہیں،

صفحہ 2 از 3 | کل 111 آیت / آیات