|
إِنَّمَا سُلْطَـٰنُهُۥ عَلَى ٱلَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُۥ وَٱلَّذِينَ هُم بِهِۦ مُشْرِكُونَ ﴿١٠٠﴾ |
100 اس کا اختیار صرف ان پر ہے جنہوں نے اسے اپنا سرپرست بنایا ہے، اور جو شریک کرنے والے ہیں، |
||
|
وَإِذَا بَدَّلْنَآ ءَايَةً مَّكَانَ ءَايَةٍ وَٱللَّـهُ أَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مُفْتَرٍۭ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿١٠١﴾ |
101 اور جب ہم بدل دیتے ہیں ایک نشانی کی جگہ پر دوسری نشانی، اور خدا جانتا ہے کہ وہ کیا اتار رہا ہے، تو وہ کہتے ہیں:تم تو صرف ایجاد کرنے والے ہو۔ بلکہ ان میں سے زیادہ تر نہیں جانتے، |
||
|
قُلْ نَزَّلَهُۥ رُوحُ ٱلْقُدُسِ مِن رَّبِّكَ بِٱلْحَقِّ لِيُثَبِّتَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَهُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ ﴿١٠٢﴾ |
102 کہو: اسے پاکیزہ روح نے تمہارے رب کی طرف سے سچ کے ساتھ اتارا ہے، تاکہ یہ مضبوط کرے ان کو جنہوں نے یقین کیا، اور رہنمائی، اور خوشخبری فرمانبرداروں کے لیے، |
||
|
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُۥ بَشَرٌ لِّسَانُ ٱلَّذِى يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ أَعْجَمِىٌّ وَهَـٰذَا لِسَانٌ عَرَبِىٌّ مُّبِينٌ ﴿١٠٣﴾ |
103 اور ہم جانتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں: اسے صرف ایک انسان سکھا رہا ہے۔جس کی طرف وہ اشارہ کرتے ہیں وہ غیر واضح ہے، اور یہ ہے کھلی عربی زبان، |
||
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ لَا يَهْدِيهِمُ ٱللَّـهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿١٠٤﴾ |
104 وہ جو یقین نہیں کرتے خدا کی نشانیوں کا، خدا ان کی رہنمائی نہیں کرتا، اور ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے، |
||
|
إِنَّمَا يَفْتَرِى ٱلْكَذِبَ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَـٰذِبُونَ ﴿١٠٥﴾ |
105 وہ صرف جھوٹ ایجاد کرتے ہیں جو یقین نہیں کرتے خدا کی نشانیوں کا،اور وہی جھوٹ بولنے والے ہیں، |
||
|
مَن كَفَرَ بِٱللَّـهِ مِنۢ بَعْدِ إِيمَـٰنِهِۦٓ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُۥ مُطْمَئِنٌّۢ بِٱلْإِيمَـٰنِ وَلَـٰكِن مَّن شَرَحَ بِٱلْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ ٱللَّـهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿١٠٦﴾ |
106 جو کوئی انکار کرے خدا کا اپنے یقین لانے کے بعد ، سوائے اس کے کہ جس پر زبردستی کی جائے، اور اس کا دل سکون میں ہو یقین میں، لیکن جو کوئی اپنا سینہ انکار کے لیے کھول دے، تو ان پر خدا کا غصّہ ہے، اور ان کے لیے بہت بڑی سزا ہے، |
||
|
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ ٱسْتَحَبُّوا۟ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا عَلَى ٱلْـَٔاخِرَةِ وَأَنَّ ٱللَّـهَ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿١٠٧﴾ |
107 وہ اس لیے کہ انہوں نے ترجیح دی دنیا کی زندگی کو آخرت پر، اور خدا رہنمائی نہیں کرتا انکار کرنے والے لوگوں کی، |
||
|
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ طَبَعَ ٱللَّـهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصَـٰرِهِمْ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْغَـٰفِلُونَ ﴿١٠٨﴾ |
108 وہ ہیں جن کے دلوں، کانوں اور آنکھوں پر خدا نے مہر لگا دی ہے، اور وہ ہیں جو بے خبر ہیں، |
||
|
لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ ﴿١٠٩﴾ |
109 کوئی شک نہیں، وہ آخرت میں ہارنے والے ہیں، |
||
|
ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوا۟ ثُمَّ جَـٰهَدُوا۟ وَصَبَرُوٓا۟ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١١٠﴾ |
110 پھر تمہارا رب ،ان کی طرف جنہوں نے آزمائش کے بعد ہجرت کی، پھر جدوجہد کی، اور صبر کیا، تمہارا رب، اس کے بعد معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
يَوْمَ تَأْتِى كُلُّ نَفْسٍ تُجَـٰدِلُ عَن نَّفْسِهَا وَتُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴿١١١﴾ |
111 اس دن جب ہر جان اپنے لیے بحث کرتی ہوۓ آئے گی، پھر پورا دیا جائے گا ہر نفس کو جو اس نے کیا،اور ان کے ساتھ غلط نہیں کیا جائے گا، |
||
|
وَضَرَبَ ٱللَّـهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ ءَامِنَةً مُّطْمَئِنَّةً يَأْتِيهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّن كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِأَنْعُمِ ٱللَّـهِ فَأَذَٰقَهَا ٱللَّـهُ لِبَاسَ ٱلْجُوعِ وَٱلْخَوْفِ بِمَا كَانُوا۟ يَصْنَعُونَ ﴿١١٢﴾ |
112 اور خدا ایک مثال دیتا ہے: ایک شہر جو محفوظ اور سکون میں تھا، اس کا رزق آرام سے آرہا تھا ہر جگہ سے، تو اس نے انکار کیا خدا کے احسانوں کا، تو خدا نے اسے بھوک اور خوف کا لباس چکھایا ان کاموں کی وجہ سے جو وہ کر رہے تھے، |
||
|
وَلَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ وَهُمْ ظَـٰلِمُونَ ﴿١١٣﴾ |
113 اور آچکا تھا ان کے پاس ان میں سے رسول، تو انہوں نے اسے جھوٹا کہا، تو آپکڑا انہیں سزا نے، اور وہ غلط کر رہے تھے، |
||
|
فَكُلُوا۟ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّـهُ حَلَـٰلًا طَيِّبًا وَٱشْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّـهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ ﴿١١٤﴾ |
114 تو کھاؤ اس میں سے جو خدا نے تمہیں رزق دیا ہے، اچھا، حلال، اور شکر کرو خدا کے احسان کا اگر تم اس کی خدمت کرتے ہو، |
||
|
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحْمَ ٱلْخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ لِغَيْرِ ٱللَّـهِ بِهِۦ فَمَنِ ٱضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١١٥﴾ |
115 اس نے صرف تمہارے لیے حرام کیا ہے مردہ، اور خون، اور سور کا گوشت، اور جو خدا کے علاوہ کسی اور کے لیے پکارا گیا ہو، تو جو کوئی مجبور ہو، نہ چاہتے ہوئے اور نہ حد سے بڑھ کے ، تو خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
وَلَا تَقُولُوا۟ لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ ٱلْكَذِبَ هَـٰذَا حَلَـٰلٌ وَهَـٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوا۟ عَلَى ٱللَّـهِ ٱلْكَذِبَ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى ٱللَّـهِ ٱلْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ ﴿١١٦﴾ |
116 اور نہیں کہو اس کے بارے میں جو تمہاری زبانیں جھوٹ بیان کرتی ہیں: یہ حلال ہے، اور یہ حرام ہے۔ کہ تم جھوٹ ایجاد کرو خدا کے بارے میں، وہ جو جھوٹ ایجاد کرتے ہیں خدا کے بارے میں، وہ کامیاب نہیں ہوں گے، |
||
|
مَتَـٰعٌ قَلِيلٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿١١٧﴾ |
117 تھوڑا سا فائدہ، اور ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے، |
||
|
وَعَلَى ٱلَّذِينَ هَادُوا۟ حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَمَا ظَلَمْنَـٰهُمْ وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ﴿١١٨﴾ |
118 اور ان پر جو یہودی ہیں، ہم نے حرام کیا وہ جو ہم تمہیں پہلے بتا چکے ہیں، اور ہم نے ان کے ساتھ غلط نہیں کیا، لیکن وہ اپنے ساتھ غلط کر رہے تھے، |
||
|
ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ عَمِلُوا۟ ٱلسُّوٓءَ بِجَهَـٰلَةٍ ثُمَّ تَابُوا۟ مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوٓا۟ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١١٩﴾ |
119 پھر تمہارا رب، ان کی طرف جنہوں نے برائی کے لاعلمی میں، پھر توبہ کی اس کے بعد، اور ٹھیک کیا، تمہارا رب، اس کے بعد ،معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے، |
||
|
إِنَّ إِبْرَٰهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِّلَّـهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ ﴿١٢٠﴾ |
120 ابراہیم ایک مثال تھا، خدا کا فرمانبردار ،مخلص، اور وہ شریک کرنے والوں میں سے نہیں تھا، |
||
|
شَاكِرًا لِّأَنْعُمِهِ ٱجْتَبَىٰهُ وَهَدَىٰهُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿١٢١﴾ |
121 شکر گزار اس کے احسانوں کا، اس نے اسے چنا، اور اس کی رہنمائی کی سیدھی راہ پر، |
||
|
وَءَاتَيْنَـٰهُ فِى ٱلدُّنْيَا حَسَنَةً وَإِنَّهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿١٢٢﴾ |
122 اور ہم نے اسے دنیا میں اچھا دیا، اور وہ آ خرت میں اچھا کرنے والوں میں سے ہوگا، |
||
|
ثُمَّ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ أَنِ ٱتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَٰهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ ﴿١٢٣﴾ |
123 پھر ہم نے تمہیں وحی کی: چلو ابراہیم کے مذہب پر، مخلص، اور وہ شریک کرنے والوں میں سے نہیں تھا، |
||
|
إِنَّمَا جُعِلَ ٱلسَّبْتُ عَلَى ٱلَّذِينَ ٱخْتَلَفُوا۟ فِيهِ وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ﴿١٢٤﴾ |
124 سبت صرف ان کے لیے مقرر کیا گیا تھا جو اس کے بارے میں جھگڑتے تھے، اور تمہارا رب فیصلہ کرے گا ان کے بیچ میں اس کے بارے میں جس پر وہ جھگڑ تے ہیں، |
||
|
ٱدْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِٱلْحِكْمَةِ وَٱلْمَوْعِظَةِ ٱلْحَسَنَةِ وَجَـٰدِلْهُم بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ ﴿١٢٥﴾ |
125 پکارو اپنے رب کی راہ کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ، اور بحث کرو ان سے اس سے جو بہتر ہے، تمہارا رب، وہ جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے گمراہ ہوگیا ہے، اور وہ جانتا ہے راہ پانے والے کو، |
||
|
وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا۟ بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُم بِهِۦ وَلَئِن صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِّلصَّـٰبِرِينَ ﴿١٢٦﴾ |
126 اور اگر تم بدلہ دو تو اسی طرح بدلہ دو جس طرح تمہیں بدلہ دیا گیا ہے، اور اگر تم صبر کرو، تو وہ صبر کرنے والوں کے لیے بہتر ہے، |
||
|
وَٱصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِٱللَّـهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِى ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ ﴿١٢٧﴾ |
127 اور صبر کرو، اور تمہارا صبر صرف خدا ہی کے ساتھ ہے، اور ان پر غمگین نہ ہو، اور اس سے تنگ نہ ہو جو چالیں وہ چلتے ہیں، |
||
|
إِنَّ ٱللَّـهَ مَعَ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوا۟ وَّٱلَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ ﴿١٢٨﴾ |
128 خدا ان کے ساتھ ہے جو ڈرتے ہیں، اور جواچھا کرنے والے ہیں۔ |
||