يَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ﴿٥٠﴾

50 وہ ڈرتے ہیں اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے، اور وہ کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتا ہے،

وَقَالَ ٱللَّـهُ لَا تَتَّخِذُوٓا۟ إِلَـٰهَيْنِ ٱثْنَيْنِ إِنَّمَا هُوَ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ فَإِيَّـٰىَ فَٱرْهَبُونِ ﴿٥١﴾

51 اور کہا خدا نے: نہیں لو اپنے لیے دو معبود، وہ صرف ایک معبود ہے، تو مجھ ہی سے گھبراؤ،

وَلَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلَهُ ٱلدِّينُ وَاصِبًا أَفَغَيْرَ ٱللَّـهِ تَتَّقُونَ ﴿٥٢﴾

52 اور اس کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں، اور اس کا ہے دین ہمیشہ کا، تو کیا تم ڈرو گے خدا کے بجائے دوسروں سے؟

وَمَا بِكُم مِّن نِّعْمَةٍ فَمِنَ ٱللَّـهِ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ ٱلضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْـَٔرُونَ ﴿٥٣﴾

53 اور جو کچھ بھی ہے تمہارے پاس احسان میں سے، تو وہ خدا کی طرف سے ہے، پھر جب چھوتی ہے تمہیں تکلیف، تو تم اسی کی طرف گڑگڑاتے ہو،

ثُمَّ إِذَا كَشَفَ ٱلضُّرَّ عَنكُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنكُم بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ ﴿٥٤﴾

54 پھر جب وہ تم سے تکلیف ہٹا دیتا ہے، جبکہ تم میں سے ایک فرقہ اپنے رب کے ساتھ شریک کرتا ہے،

لِيَكْفُرُوا۟ بِمَآ ءَاتَيْنَـٰهُمْ فَتَمَتَّعُوا۟ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٥٥﴾

55 کہ وہ انکار کریں اس کا جو ہم نے انہیں دیا ہے، تو فائدہ اٹھا لو،تو تم جان لو گے،

وَيَجْعَلُونَ لِمَا لَا يَعْلَمُونَ نَصِيبًا مِّمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ تَٱللَّـهِ لَتُسْـَٔلُنَّ عَمَّا كُنتُمْ تَفْتَرُونَ ﴿٥٦﴾

56 اور وہ اس کے لیے جسے وہ جانتے نہیں ایک حصہ بنا دیتے ہیں اس رزق میں سے جو ہم نے انہیں دیا ہے، خدا کی قسم، تم سے پوچھا جائے گا اس کے بارے میں جو تم ایجاد کر رہے تھے،

وَيَجْعَلُونَ لِلَّـهِ ٱلْبَنَـٰتِ سُبْحَـٰنَهُۥ وَلَهُم مَّا يَشْتَهُونَ ﴿٥٧﴾

57 اور وہ بناتے ہیں خدا کے لیے بیٹیاں، پاک ہے وہ، اور ان کے لیے ہے جو کچھ وہ چاہتے ہیں،

وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِٱلْأُنثَىٰ ظَلَّ وَجْهُهُۥ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ ﴿٥٨﴾

58 اور جب خوش خبری دی جاتی ہے ان میں سے کسی کو لڑکی کی، تو اس کا چہرہ کالا ہو جاتا ہے، اور وہ دبا لیتا ہے،

يَتَوَٰرَىٰ مِنَ ٱلْقَوْمِ مِن سُوٓءِ مَا بُشِّرَ بِهِۦٓ أَيُمْسِكُهُۥ عَلَىٰ هُونٍ أَمْ يَدُسُّهُۥ فِى ٱلتُّرَابِ أَلَا سَآءَ مَا يَحْكُمُونَ ﴿٥٩﴾

59 وہ لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے اس بری خبر کی وجہ سے جو اسے دی گئی ہے، کیا وہ اسے ذلت کے ساتھ پکڑے رہے، یا اسے مٹی میں دبا دے؟ کیا برا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں،

لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ مَثَلُ ٱلسَّوْءِ وَلِلَّـهِ ٱلْمَثَلُ ٱلْأَعْلَىٰ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ ﴿٦٠﴾

60 ان کے لیے جو آخرت پر یقین نہیں کرتے بری مثال ہے، اور خدا کے لیے سب سے بلند مثال ہے، اور وہ ہے سب پر غالب، دانشمند ،

وَلَوْ يُؤَاخِذُ ٱللَّـهُ ٱلنَّاسَ بِظُلْمِهِم مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِن دَآبَّةٍ وَلَـٰكِن يُؤَخِّرُهُمْ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى فَإِذَا جَآءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَـْٔخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ ﴿٦١﴾

61 اور اگر خدا پکڑ نے پر آجاۓ لوگوں کو ان کے غلط کاموں پر، تو وہ زمین پر ایک بھی جانور نہیں چھوڑے،لیکن وہ انہیں مہلت دیتا ہے ایک مقررہ وقت تک، تو جب آ جاتا ہے ان کا وقت، تو وہ نہ ایک گھڑی دیر کر سکتے ہیں، اور نہ جلدی کر سکتے ہیں،

وَيَجْعَلُونَ لِلَّـهِ مَا يَكْرَهُونَ وَتَصِفُ أَلْسِنَتُهُمُ ٱلْكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ ٱلْحُسْنَىٰ لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ ٱلنَّارَ وَأَنَّهُم مُّفْرَطُونَ ﴿٦٢﴾

62 اور وہ بناتے ہیں خدا کے لیے جسے وہ خود نا پسند کرتے ہیں، اور ان کی زبانیں جھوٹ بیان کرتی ہیں کہ ان کے لیے اچھائی ہے، کوئی شک نہیں کہ ان کے لیے آگ ہے، اور وہ آگے بھیجے جانے والے ہیں،

تَٱللَّـهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰٓ أُمَمٍ مِّن قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ أَعْمَـٰلَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ ٱلْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٦٣﴾

63 خدا کی قسم، ہم نے بھیجے تم سے پہلی کی قوموں میں رسول، تو شیطان نے ان کے کیے سجا دیے ان کے لیے، تو وہی آج بھی ان کا سرپرست ہے، اور ان کے لیے تکلیف والی سزا ہے،

وَمَآ أَنزَلْنَا عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ ٱلَّذِى ٱخْتَلَفُوا۟ فِيهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴿٦٤﴾

64 اور ہم نے تم پر کتاب نہیں اتاری مگر اس لیے کہ تم انہیں صاف بتا دو وہ جس کے بارے میں وہ جھگڑتے ہیں، اور رہنمائی اور رحمت ان لوگوں کے لیے جو یقین کرتے ہیں،

وَٱللَّـهُ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَحْيَا بِهِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَآ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ ﴿٦٥﴾

65 اور خدا اتارتا ہے آسمان سے پانی، تو زندہ کرتا ہے اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد، اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو سنتے ہیں،

وَإِنَّ لَكُمْ فِى ٱلْأَنْعَـٰمِ لَعِبْرَةً نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِى بُطُونِهِۦ مِنۢ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشَّـٰرِبِينَ ﴿٦٦﴾

66 اور تمہارے لیے مویشیوں میں سبق ہے، ہم تمہیں پینے کو دیتے ہیں اس میں سے جو ان کے پیٹوں میں ہے، گوبر اور خون کے بیچ میں سے، خالص دودھ، خوشگوار پینے والوں کے لیے،

وَمِن ثَمَرَٰتِ ٱلنَّخِيلِ وَٱلْأَعْنَـٰبِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ﴿٦٧﴾

67 اور کھجوروں اور انگوروں کے پھلوں میں سے تم نشہ دینے والی چیز اور اچھا رزق لیتے ہو، اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں،

وَأَوْحَىٰ رَبُّكَ إِلَى ٱلنَّحْلِ أَنِ ٱتَّخِذِى مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ ٱلشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ ﴿٦٨﴾

68 اور تمہارے رب نے وحی کی شہد کی مکھی کو: پہاڑوں میں، اور درختوں میں، اور ان چیزوں میں جنہیں وہ اونچا کرتے ہیں، لو اپنے لیے گھر،

ثُمَّ كُلِى مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ فَٱسْلُكِى سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا يَخْرُجُ مِنۢ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَٰنُهُۥ فِيهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ﴿٦٩﴾

69 پھر کھاؤ سب پھلوں میں سے، تو چلو اپنے رب کے راستوں پرآسانی سے، ان کے پیٹوں میں سے ایک پینے کی چیز نکلتی ہے مختلف رنگوں کی، جس میں آدمیوں کے لیے شفا ہے،اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو سوچتے ہیں،

وَٱللَّـهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ يَتَوَفَّىٰكُمْ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰٓ أَرْذَلِ ٱلْعُمُرِ لِكَىْ لَا يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْـًٔا إِنَّ ٱللَّـهَ عَلِيمٌ قَدِيرٌ ﴿٧٠﴾

70 اور خدا نے تمہیں بنایا ہے، پھر وہ تمہیں لیتا ہے، اور تم میں سے وہ ہے جسے حقارت والی عمر تک لوٹا دیا جاتا ہے تاکہ وہ جاننے کے بعد کچھ بھی نہیں جانتا، خدا جاننے والا، طاقتور ہے،

وَٱللَّـهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ فِى ٱلرِّزْقِ فَمَا ٱلَّذِينَ فُضِّلُوا۟ بِرَآدِّى رِزْقِهِمْ عَلَىٰ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَهُمْ فِيهِ سَوَآءٌ أَفَبِنِعْمَةِ ٱللَّـهِ يَجْحَدُونَ ﴿٧١﴾

71 اور خدا نے ترجیح دی ہے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں، تو کیا وہ جنہیں ترجیح دی گئی ہے ان کا رزق ان کو واپس دے دیتے ہیں جن کے وہ مالک ہیں تاکہ وہ اس میں برابر ہو جائیں؟ تو کیا وہ خدا کے احسان کا انکار کرتے ہیں؟

وَٱللَّـهُ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَٰجًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم بَنِينَ وَحَفَدَةً وَرَزَقَكُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ أَفَبِٱلْبَـٰطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَتِ ٱللَّـهِ هُمْ يَكْفُرُونَ ﴿٧٢﴾

72 اور خدا نے تمہارے لیے تم میں سے جوڑے بنائے، اور اس نے بنائے تمہارے لیے تمہارے جوڑوں میں سے بیٹے اور پوتے، اور اس نے تمہیں رزق دیا اچھی چیزوں میں سے، تو کیا وہ جھوٹ پر یقین کرتے ہیں، اور خدا کے احسان کا انکار کرتے ہیں؟

وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ مَا لَا يَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا مِّنَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ شَيْـًٔا وَلَا يَسْتَطِيعُونَ ﴿٧٣﴾

73 اور وہ خدمت کرتے ہیں خدا کے علاوہ ان کی جو ان کے لیے آسمانوں اور زمین میں سے کسی رزق کا کوئی اختیار نہیں رکھتے، اور نہ وہ کچھ کر سکتے ہیں،

فَلَا تَضْرِبُوا۟ لِلَّـهِ ٱلْأَمْثَالَ إِنَّ ٱللَّـهَ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴿٧٤﴾

74 تو خدا کے لیے مثالیں نہیں دو، خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے،

ضَرَبَ ٱللَّـهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوكًا لَّا يَقْدِرُ عَلَىٰ شَىْءٍ وَمَن رَّزَقْنَـٰهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَجَهْرًا هَلْ يَسْتَوُۥنَ ٱلْحَمْدُ لِلَّـهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٧٥﴾

75 خدا نے مثال دی ہے: ا یک مملوک بندہ جو کسی چیز پر طاقت نہیں رکھتا،اور ایک وہ جسے ہم نے اپنی طرف سے اچھا رزق دیا ہے، تو وہ اس میں سے خرچ کرتا ہے چھپ کر اور ظاہر کرتے ہوۓ، کیا وہ برابر ہیں؟ تعریف خدا کے لیے ہے، بلکہ ان میں سے زیادہ تر نہیں جانتے،

وَضَرَبَ ٱللَّـهُ مَثَلًا رَّجُلَيْنِ أَحَدُهُمَآ أَبْكَمُ لَا يَقْدِرُ عَلَىٰ شَىْءٍ وَهُوَ كَلٌّ عَلَىٰ مَوْلَىٰهُ أَيْنَمَا يُوَجِّههُّ لَا يَأْتِ بِخَيْرٍ هَلْ يَسْتَوِى هُوَ وَمَن يَأْمُرُ بِٱلْعَدْلِ وَهُوَ عَلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٧٦﴾

76 اور خدا نے مثال دی دو مردوں کی: ان میں سے ایک گونگا ہے جو کسی چیز پر طاقت نہیں رکھتا، اور وہ اپنے سرپرست پر بوجھ ہے، جہاں بھی وہ اس کا چہرہ موڑتا ہے، وہ کوئی بہتری نہیں لاتا، کیا وہ برابر ہے اس کے جو حکم دیتا ہے انصاف کے ساتھ، اور ہے سیدھی راہ پر؟

وَلِلَّـهِ غَيْبُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَآ أَمْرُ ٱلسَّاعَةِ إِلَّا كَلَمْحِ ٱلْبَصَرِ أَوْ هُوَ أَقْرَبُ إِنَّ ٱللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٧٧﴾

77 اور خدا کا ہے آسمانوں اور زمین کا اندیکھا، اور نہیں ہے گھڑی کا معاملہ مگر آنکھ کی ایک جھلک جیسا یا اس سے بھی قریب، خدا ہر چیز پر طاقتور ہے،

وَٱللَّـهُ أَخْرَجَكُم مِّنۢ بُطُونِ أُمَّهَـٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْـًٔا وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَـٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿٧٨﴾

78 اور خدا نے تمہیں نکالا تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے، تم کچھ نہیں جانتے تھے ،اور اس نے تمہارے لیے سننا، دیکھنا، اور دل بنائے تاکہ تم شاید شکر کرو،

أَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلطَّيْرِ مُسَخَّرَٰتٍ فِى جَوِّ ٱلسَّمَآءِ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا ٱللَّـهُ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴿٧٩﴾

79 کیا انہوں نے چڑیوں کو نہیں دیکھا جو قابو کی گئی ہوئی ہیں آسمان کی فضا میں؟ کوئی پکڑے نہیں ہوۓ ہے انہیں سوائے خدا کے، اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین کرتے ہیں،

وَٱللَّـهُ جَعَلَ لَكُم مِّنۢ بُيُوتِكُمْ سَكَنًا وَجَعَلَ لَكُم مِّن جُلُودِ ٱلْأَنْعَـٰمِ بُيُوتًا تَسْتَخِفُّونَهَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَيَوْمَ إِقَامَتِكُمْ وَمِنْ أَصْوَافِهَا وَأَوْبَارِهَا وَأَشْعَارِهَآ أَثَـٰثًا وَمَتَـٰعًا إِلَىٰ حِينٍ ﴿٨٠﴾

80 اور خدا نے تمہارے لیے تمہارے گھروں کو سکون کی جگہ بنایا، اور تمہارے لیے مویشیوں کی کھالوں سے گھر بنائے، جنہیں تم اپنے سفر کے دن اور اپنے ٹھہرنے کے دن ہلکا پاتے ہو، اور ان کی اون، روئیں اور بالوں سے سامان اور فائدہ ایک وقت تک،

وَٱللَّـهُ جَعَلَ لَكُم مِّمَّا خَلَقَ ظِلَـٰلًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلْجِبَالِ أَكْنَـٰنًا وَجَعَلَ لَكُمْ سَرَٰبِيلَ تَقِيكُمُ ٱلْحَرَّ وَسَرَٰبِيلَ تَقِيكُم بَأْسَكُمْ كَذَٰلِكَ يُتِمُّ نِعْمَتَهُۥ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُونَ ﴿٨١﴾

81 اور خدا نے تمہارے لیے سائے بنائے ان چیزوں میں سے جو اس نے بنائی، اور اس نے تمہارے لیے پہاڑوں سے پناہ گاہیں بنائیں، اور اس نے تمہارے لیے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں، اور لباس جو بچاتے ہیں تمہیں تمہارے زور سے، اسی طرح وہ تم پر اپنا احسان پورا کرتا ہے تاکہ تم شاید فرمانبردار ہوجاؤ،

فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ ﴿٨٢﴾

82 تو اگر وہ مڑ جائیں، تو تم پر ہے صرف کھلا پہنچانا،

يَعْرِفُونَ نِعْمَتَ ٱللَّـهِ ثُمَّ يُنكِرُونَهَا وَأَكْثَرُهُمُ ٱلْكَـٰفِرُونَ ﴿٨٣﴾

83 وہ پہچانتے ہیں خدا کے احسان کو پھر اس کو پہچناتے نہیں، اور ان میں سے زیادہ تر انکار کرنے والے ہیں،

وَيَوْمَ نَبْعَثُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا ثُمَّ لَا يُؤْذَنُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ ﴿٨٤﴾

84 اور اس دن جب ہم اٹھائیں گے ہر قوم میں سے ایک گواہ ، پھر کوئی اجازت نہیں دی جائے گی ان کو جنہوں نے انکار کیا، اور نہ وہ درخواست کرسکیں گے،

وَإِذَا رَءَا ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ٱلْعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ ﴿٨٥﴾

85 اور جب وہ جنہوں نے غلط کیا سزا کو دیکھیں گے، تو وہ ان سے ہلکی نہیں کی جائے گی،اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی،

وَإِذَا رَءَا ٱلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ شُرَكَآءَهُمْ قَالُوا۟ رَبَّنَا هَـٰٓؤُلَآءِ شُرَكَآؤُنَا ٱلَّذِينَ كُنَّا نَدْعُوا۟ مِن دُونِكَ فَأَلْقَوْا۟ إِلَيْهِمُ ٱلْقَوْلَ إِنَّكُمْ لَكَـٰذِبُونَ ﴿٨٦﴾

86 اور جب دیکھیں گے وہ جنہوں نےشریک کیا اپنے شریکوں کو، وہ کہیں گے: ہمارے رب، یہ ہیں ہمارے شریک جنہیں ہم آپ کے علاوہ پکارا کرتے تھے۔ تو وہ ان کی طرف بات پھینکیں گے:تم جھوٹ بولتے ہو۔

وَأَلْقَوْا۟ إِلَى ٱللَّـهِ يَوْمَئِذٍ ٱلسَّلَمَ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ ﴿٨٧﴾

87 اور وہ اس دن خدا کو صلح کی پیشکش کریں گے، اور اور گم ہوجائے گا ان سے جو وہ ایجاد کیا کرتے تھے،

ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ زِدْنَـٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ ٱلْعَذَابِ بِمَا كَانُوا۟ يُفْسِدُونَ ﴿٨٨﴾

88 وہ جنہوں نے انکار کیا،اور موڑا خدا کی راہ سے، ہم ان کی سزا پر سزا کو بڑھادیں گے، کہ وہ برائی کیا کرتے تھے،

وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِى كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِم مِّنْ أَنفُسِهِمْ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيدًا عَلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ تِبْيَـٰنًا لِّكُلِّ شَىْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ ﴿٨٩﴾

89 اور اس دن جب ہم اٹھائیں گے ہر قوم میں سے ایک گواہ ، اور ہم لے کر آیئں گے تمہیں ان کے خلاف گواہ بنا کر، اور ہم نے اتاری ہے تم پر کتاب ہر چیز کو صاف دکھانے والی، اور ہدایت، اور رحمت، اور خوشخبری ہے فرمانبرداروں کے لیے،

إِنَّ ٱللَّـهَ يَأْمُرُ بِٱلْعَدْلِ وَٱلْإِحْسَـٰنِ وَإِيتَآئِ ذِى ٱلْقُرْبَىٰ وَيَنْهَىٰ عَنِ ٱلْفَحْشَآءِ وَٱلْمُنكَرِ وَٱلْبَغْىِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ﴿٩٠﴾

90 خدا حکم دیتا ہے انصاف کا، اور اچھائی کا، اور قریبی رشتہ داروں کو دینے کا، اور روکتا ہے فحاشی، اور انجان چیز ، اور زیادتی سے، وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم شاید ذہن میں رکھو،

وَأَوْفُوا۟ بِعَهْدِ ٱللَّـهِ إِذَا عَـٰهَدتُّمْ وَلَا تَنقُضُوا۟ ٱلْأَيْمَـٰنَ بَعْدَ تَوْكِيدِهَا وَقَدْ جَعَلْتُمُ ٱللَّـهَ عَلَيْكُمْ كَفِيلًا إِنَّ ٱللَّـهَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ ﴿٩١﴾

91 اور خدا کے عہد کو پورا کرو جب تم عہد کرو، اور نہیں توڑو وعدوں کو ان کو پکا کرنے کے بعد، جب تم نے خدا کو اپنے اوپر ضامن بنا دیا ہو، خدا جانتا ہے جو تم کرتے ہو،

وَلَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّتِى نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنۢ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنكَـٰثًا تَتَّخِذُونَ أَيْمَـٰنَكُمْ دَخَلًۢا بَيْنَكُمْ أَن تَكُونَ أُمَّةٌ هِىَ أَرْبَىٰ مِنْ أُمَّةٍ إِنَّمَا يَبْلُوكُمُ ٱللَّـهُ بِهِۦ وَلَيُبَيِّنَنَّ لَكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ مَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ ﴿٩٢﴾

92 اور نہیں ہو اس عورت جیسے جو توڑ دیتی ہے اپنا بندھن، اس کے مضبوط ہونے کے بعد، اپنے وعدوں کو آپس میں محض فریب کا ذریعہ بناتے ہوئے ، کیونکہ ایک قوم دوسری قوم سے زیادہ ہے، خدا صرف امتحان لیتا ہے اس کے ذریعے تمہارا، اور وہ تمہیں صاف بتا دے گا قیامت کے دن جس پر تم جھگڑا کرتے تھے،

وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَٰحِدَةً وَلَـٰكِن يُضِلُّ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ وَلَتُسْـَٔلُنَّ عَمَّا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٩٣﴾

93 اور اگر خدا چاہتا تو وہ تمہیں ایک ہی قوم بنا دیتا، لیکن وہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے، اور جسے چاہے رہنمائی دیتا ہے، اور تم سے پوچھا جائے گا اس کے بارے میں جو تم کیا کرتے تھے،

وَلَا تَتَّخِذُوٓا۟ أَيْمَـٰنَكُمْ دَخَلًۢا بَيْنَكُمْ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعْدَ ثُبُوتِهَا وَتَذُوقُوا۟ ٱلسُّوٓءَ بِمَا صَدَدتُّمْ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَلَكُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿٩٤﴾

94 اور نہیں بناؤ اپنے وعدوں کو آپس میں محض فریب کا ذریعہ، کہ قدم پھسل نہ جائے اس کے مضبوط ہونے کے بعد،اور یہ کہ تم برائی چکھو اس لیے کہ تم نے موڑا خدا کی راہ سے، اور تمہارے لیے ہو بہت بڑی سزا،

وَلَا تَشْتَرُوا۟ بِعَهْدِ ٱللَّـهِ ثَمَنًا قَلِيلًا إِنَّمَا عِندَ ٱللَّـهِ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٩٥﴾

95 اور سودا نہیں کرو خدا کے عہد کا تھوڑی قیمت پر، صرف وہ جو خدا کے پاس ہے بہتر ہے تمہارے لیے، اگر تم جانتے،

مَا عِندَكُمْ يَنفَدُ وَمَا عِندَ ٱللَّـهِ بَاقٍ وَلَنَجْزِيَنَّ ٱلَّذِينَ صَبَرُوٓا۟ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿٩٦﴾

96 جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جائے گا، اور جو خدا کے پاس ہے وہ باقی رہتا ہے، اور ہم بدلہ دیں گے ان کو جنہوں نے صبر کیا ان کے بہترین کیے کے مطابق،

مَنْ عَمِلَ صَـٰلِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُۥ حَيَوٰةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿٩٧﴾

97 جو کوئی اچھا کام کرے، مرد یا عورت میں سے، اور یقین رکھنے والا ہو، تو ہم اسے اچھی زندگی گزارنے کو دیں گے، اور ہم بدلہ دیں کے ان کو ان کے بہترین کیے کے مطابق،

فَإِذَا قَرَأْتَ ٱلْقُرْءَانَ فَٱسْتَعِذْ بِٱللَّـهِ مِنَ ٱلشَّيْطَـٰنِ ٱلرَّجِيمِ ﴿٩٨﴾

98 تو جب تم قرآن پڑھو، تو خدا کی پناہ لو شیطان دھتکارے ہوۓ سے،

إِنَّهُۥ لَيْسَ لَهُۥ سُلْطَـٰنٌ عَلَى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ﴿٩٩﴾

99 اس کا کوئی اختیار نہیں ان پر جنہوں نے یقین کیا، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں،

صفحہ 2 از 3 | کل 128 آیت / آیات