|
ذَٰلِكَ مِنْ أَنۢبَآءِ ٱلْقُرَىٰ نَقُصُّهُۥ عَلَيْكَ مِنْهَا قَآئِمٌ وَحَصِيدٌ ﴿١٠٠﴾ |
100 وہ ہے خبروں میں سے شہروں کی جو ہم تمہیں بتاتے ہیں، ان میں سے کچھ ہیں جو کھڑے ہیں، اور کاٹ دیے گئے، |
||
|
وَمَا ظَلَمْنَـٰهُمْ وَلَـٰكِن ظَلَمُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ فَمَآ أَغْنَتْ عَنْهُمْ ءَالِهَتُهُمُ ٱلَّتِى يَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ مِن شَىْءٍ لَّمَّا جَآءَ أَمْرُ رَبِّكَ وَمَا زَادُوهُمْ غَيْرَ تَتْبِيبٍ ﴿١٠١﴾ |
101 اور ہم نے ان کے ساتھ غلط نہیں کیا، اور لیکن انہوں نے اپنے ساتھ غلط کیا، تو ان کے کیا کام آئے ان کے معبود جنہیں وہ پکار رہے تھے، خدا کے علاوہ ،کسی چیز میں، جب تمہارے رب کا حکم آیا؟ اورنہیں بڑھایا انہوں نے انہیں سواۓ تباہی میں، |
||
|
وَكَذَٰلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَآ أَخَذَ ٱلْقُرَىٰ وَهِىَ ظَـٰلِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُۥٓ أَلِيمٌ شَدِيدٌ ﴿١٠٢﴾ |
102 اور اسی طرح تمہارے رب کی پکڑ ہے جب وہ پکڑتا ہے شہروں کو جب وہ غلط کر رہے ہوتے ہیں، اس کی پکڑ تکلیف دہ،سخت ہے، |
||
|
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ ٱلْـَٔاخِرَةِ ذَٰلِكَ يَوْمٌ مَّجْمُوعٌ لَّهُ ٱلنَّاسُ وَذَٰلِكَ يَوْمٌ مَّشْهُودٌ ﴿١٠٣﴾ |
103 اس میں نشانی ہے ان کے لیے جو ڈرتے ہیں آخرت کی سزا سے، وہ ایک دن ہے جس میں جمع کیا جائے گا انسانوں کو، اور وہ ایک دن ہے گواہی والا، |
||
|
وَمَا نُؤَخِّرُهُۥٓ إِلَّا لِأَجَلٍ مَّعْدُودٍ ﴿١٠٤﴾ |
104 اور ہم اسے ملتوی نہیں کرتے مگر کچھ وقت کے لیے، |
||
|
يَوْمَ يَأْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ إِلَّا بِإِذْنِهِۦ فَمِنْهُمْ شَقِىٌّ وَسَعِيدٌ ﴿١٠٥﴾ |
105 اس دن جب وہ آئے گی، کوئی جان بات نہیں کرے گی سوائے اس کی اجازت کے، تو ان میں سے کوئی بدحال ہوگا اور کوئی خوشحال، |
||
|
فَأَمَّا ٱلَّذِينَ شَقُوا۟ فَفِى ٱلنَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ ﴿١٠٦﴾ |
106 تو وہ جو بدحال ہوں گے، تو وہ آگ میں ہوں گے، ان کے لیے اس میں ہوگا زور سے سانس چھوڑنا اور زور سے سانس کھینچنا، |
||
|
خَـٰلِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ ٱلسَّمَـٰوَٰتُ وَٱلْأَرْضُ إِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ إِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ ﴿١٠٧﴾ |
107 وہ اس میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے، جب تک آسمان اور زمین رہیں گے، سوائے اس کے جو تمہارا رب چاہے، تمہارا رب کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے، |
||
|
وَأَمَّا ٱلَّذِينَ سُعِدُوا۟ فَفِى ٱلْجَنَّةِ خَـٰلِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ ٱلسَّمَـٰوَٰتُ وَٱلْأَرْضُ إِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ عَطَآءً غَيْرَ مَجْذُوذٍ ﴿١٠٨﴾ |
108 اور وہ جو خوشحال ہوں گے، تو وہ جنت میں ہوں گے، وہ اس میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے، جب تک آسمان اور زمین رہیں گے، سوائے اس کے جو تمہارا رب چاہے، ایک تحفہ جو کٹے گا نہیں، |
||
|
فَلَا تَكُ فِى مِرْيَةٍ مِّمَّا يَعْبُدُ هَـٰٓؤُلَآءِ مَا يَعْبُدُونَ إِلَّا كَمَا يَعْبُدُ ءَابَآؤُهُم مِّن قَبْلُ وَإِنَّا لَمُوَفُّوهُمْ نَصِيبَهُمْ غَيْرَ مَنقُوصٍ ﴿١٠٩﴾ |
109 تو تم شک میں نہیں ر ہو اس کے بارے میں جس کی یہ خدمت کرتے ہیں،یہ خدمت نہیں کرتے مگر جیسے ان کے باپ دادا پہلے خدمت کرتے تھے، اور ہم انہیں ان کا حصہ پورا دیں گے، بغیر کمی کے، |
||
|
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ فَٱخْتُلِفَ فِيهِ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِىَ بَيْنَهُمْ وَإِنَّهُمْ لَفِى شَكٍّۢ مِّنْهُ مُرِيبٍ ﴿١١٠﴾ |
110 اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی، پھر اس کے بارے میں جھگڑا ہوا،اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک لفظ پہلے جا نہ چکا ہوتا، طے کردیا گیا ہوتا ان کے بیچ میں، اور وہ اس کے بارے میں ایک پریشان کن شک میں ہیں، |
||
|
وَإِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمْ رَبُّكَ أَعْمَـٰلَهُمْ إِنَّهُۥ بِمَا يَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴿١١١﴾ |
111 اور ہر ایک کو تمہارا رب پوری طرح دے گا ان کے کیے، اس کو پتہ ہے جو وہ کر رہے ہیں، |
||
|
فَٱسْتَقِمْ كَمَآ أُمِرْتَ وَمَن تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا۟ إِنَّهُۥ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿١١٢﴾ |
112 تو قائم رہو جیسا کہ تمہیں حکم دیا ہے، اور وہ بھی جس نے توبہ کی تمہارے ساتھ، اور حد سے نہیں بڑو، وہ دیکھتا ہے جو تم کر رہے ہو، |
||
|
وَلَا تَرْكَنُوٓا۟ إِلَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ فَتَمَسَّكُمُ ٱلنَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّـهِ مِنْ أَوْلِيَآءَ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ ﴿١١٣﴾ |
113 اور نہیں سہارا لو ان کا جنہوں نے غلط کیا، تو چھو لے گی تمہیں آگ، اور کوئی نہیں ہے تمہارے لیے خدا کے علاوہ سرپرستوں میں سے، پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی، |
||
|
وَأَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ طَرَفَىِ ٱلنَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ ٱلَّيْلِ إِنَّ ٱلْحَسَنَـٰتِ يُذْهِبْنَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ ذَٰلِكَ ذِكْرَىٰ لِلذَّٰكِرِينَ ﴿١١٤﴾ |
114 اور قائم کرو دعا دن کے کناروں پر، اور رات کے قریب، اچھائیاں لے جاتی ہیں برائیوں کو، وہ یاد دلانے والا ہے یاد رکھنے والوں کے لیے، |
||
|
وَٱصْبِرْ فَإِنَّ ٱللَّـهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١١٥﴾ |
115 اور صبر کرو، تو خدا ضائع نہیں ہونے دیتا کمائی اچھا کرنے والوں کی، |
||
|
فَلَوْلَا كَانَ مِنَ ٱلْقُرُونِ مِن قَبْلِكُمْ أُو۟لُوا۟ بَقِيَّةٍ يَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْفَسَادِ فِى ٱلْأَرْضِ إِلَّا قَلِيلًا مِّمَّنْ أَنجَيْنَا مِنْهُمْ وَٱتَّبَعَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مَآ أُتْرِفُوا۟ فِيهِ وَكَانُوا۟ مُجْرِمِينَ ﴿١١٦﴾ |
116 تو کیوں نہیں تھے تم سے پہلے کی نسلوں میں کچھ باقی رہنے والے لوگ جو زمین میں فساد سے روکتے، سوائے ان چند کے جنہیں ہم نے ان میں سے بچا لیا، اور پیچھے چلے وہ جنہوں نے غلط کیا اس کے جس میں انہیں آسائش دی گئی تھی، اور وہ مجرم تھے، |
||
|
وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ ٱلْقُرَىٰ بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ ﴿١١٧﴾ |
117 اور تمہارا رب کبھی نہیں تباہ کرتا شہروں کو ظلم سے، اور اس کے رہنے والے ٹھیک کرنے والے ہوں، |
||
|
وَلَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ ٱلنَّاسَ أُمَّةً وَٰحِدَةً وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ ﴿١١٨﴾ |
118 اور اگر تمہارا رب چاہتا، تو وہ آدمیوں کو ایک قوم بنا دیتا، اور وہ نہیں رکیں گے جھگڑنے میں، |
||
|
إِلَّا مَن رَّحِمَ رَبُّكَ وَلِذَٰلِكَ خَلَقَهُمْ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ أَجْمَعِينَ ﴿١١٩﴾ |
119 سوائے اس کے جس پر تمہارا رب رحم کرے، اور اسی لیے اس نے انہیں بنایا،اور پورا ہو گیا لفظ تمہارے رب کا: میں بھر دوں گا جہنم کو جنوں اور آدمیوں سے، سب کے سب۔ |
||
|
وَكُلًّا نَّقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنۢبَآءِ ٱلرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِۦ فُؤَادَكَ وَجَآءَكَ فِى هَـٰذِهِ ٱلْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ وَذِكْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٢٠﴾ |
120 اور جو سب ہم بتاتے ہیں تمہیں خبروں میں سے رسولوں کی، اس سے ہم تمہارے دل کو مضبوط کرتے ہیں،اور اس میں آگیا ہے تمہارے پاس سچ اور نصیحت، اور یاد دلانے والا یقین رکھنے والوں کے لیے، |
||
|
وَقُل لِّلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ ٱعْمَلُوا۟ عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَـٰمِلُونَ ﴿١٢١﴾ |
121 اور کہو ان کو جو یقین نہیں کرتے: کام کرو اپنی جگہ پر ،ہم کام کر رہے ہیں، |
||
|
وَٱنتَظِرُوٓا۟ إِنَّا مُنتَظِرُونَ ﴿١٢٢﴾ |
122 اور انتظار کرو، ہم انتظار کرنے والے ہیں۔ |
||
|
وَلِلَّـهِ غَيْبُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ ٱلْأَمْرُ كُلُّهُۥ فَٱعْبُدْهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَمَا رَبُّكَ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ﴿١٢٣﴾ |
123 اور خدا کا ہے اندیکھا آسمانوں اور زمین کا، اور اسی کی طرف معاملہ واپس لایا جاتا ہے، سب کا سب، تو خدمت کرو اس کی، اور بھروسہ کرو اس پر، اور تمہارا رب لاپرواہ نہیں ہے اس سے جو تم کر رہے ہو۔ |
||