|
وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا قَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥٓ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا مُفْتَرُونَ ﴿٥٠﴾ |
50 اور عاد کی طرف ان کا بھائی ہود، اس نے کہا: اے میرے لوگ، خدا کی خدمت کرو،تمہارے لیے ان کے سوا کوئی معبود نہیں،تم تو صرف ایجاد کر رہے ہو، |
||
|
يَـٰقَوْمِ لَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَى ٱلَّذِى فَطَرَنِىٓ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿٥١﴾ |
51 اے میرے لوگ، میں نہیں مانگتا تم سے اس کے لیے کوئی کمائی، میری کمائی مگر ان پر ہے جنہوں نے مجھے بنایا پہلی بار، کیا تم سمجھتے نہیں؟ |
||
|
وَيَـٰقَوْمِ ٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوٓا۟ إِلَيْهِ يُرْسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا وَيَزِدْكُمْ قُوَّةً إِلَىٰ قُوَّتِكُمْ وَلَا تَتَوَلَّوْا۟ مُجْرِمِينَ ﴿٥٢﴾ |
52 اور: اے میرے لوگ، اپنے رب سے معافی مانگو، پھر مڑو ان کی طرف، وہ بھیجیں گے آسمان تم پر خوب بارش سے، اور تمہاری طاقت پر طاقت بڑھائیں گے، اور نہیں مڑو مجرم بن کر۔ |
||
|
قَالُوا۟ يَـٰهُودُ مَا جِئْتَنَا بِبَيِّنَةٍ وَمَا نَحْنُ بِتَارِكِىٓ ءَالِهَتِنَا عَن قَوْلِكَ وَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ ﴿٥٣﴾ |
53 انہوں نے کہا: اے ہود، تم ہمارے پاس کوئی کھلا ثبوت لے کر نہیں آئے، اور ہم نہیں چھوڑیں گے اپنے معبودوں کو تمہارے کہنے پر، اور ہم تمہارا یقین نہیں کرنے والے، |
||
|
إِن نَّقُولُ إِلَّا ٱعْتَرَىٰكَ بَعْضُ ءَالِهَتِنَا بِسُوٓءٍ قَالَ إِنِّىٓ أُشْهِدُ ٱللَّـهَ وَٱشْهَدُوٓا۟ أَنِّى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ ﴿٥٤﴾ |
54 ہم یہی کہتے ہیں کہ ہمارے بعض معبودوں نے تمہیں کسی برائی سے پکڑ لیا ہے، اس نے کہا: میں خدا کو گواہ بناتا ہوں، اور تم گواہ بنو کہ میرا کوئی تعلق نہیں ان سے جو تم شریک کرتے ہو، |
||
|
مِن دُونِهِۦ فَكِيدُونِى جَمِيعًا ثُمَّ لَا تُنظِرُونِ ﴿٥٥﴾ |
55 ان کے علاوہ، تو تم چلو اپنی چال میرے خلاف، سب مل کر، پھر مجھے مہلت نہیں دو، |
||
|
إِنِّى تَوَكَّلْتُ عَلَى ٱللَّـهِ رَبِّى وَرَبِّكُم مَّا مِن دَآبَّةٍ إِلَّا هُوَ ءَاخِذٌۢ بِنَاصِيَتِهَآ إِنَّ رَبِّى عَلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٥٦﴾ |
56 میں نے بھروسہ کیا خدا پر، میرے رب اور تمہارے رب، کوئی چلنے والا جانور نہیں ہے مگر یہ کہ وہ اس کی پیشانی کو پکڑیں ہوئے ہیں، میرے رب ہیں سیدھی راہ پر، |
||
|
فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَقَدْ أَبْلَغْتُكُم مَّآ أُرْسِلْتُ بِهِۦٓ إِلَيْكُمْ وَيَسْتَخْلِفُ رَبِّى قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّونَهُۥ شَيْـًٔا إِنَّ رَبِّى عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ حَفِيظٌ ﴿٥٧﴾ |
57 تو اگر تم مڑ جاؤ، تو میں نے تمہیں پہنچا دیا ہے وہ جس کے ساتھ مجھے تمہاری طرف بھیجا گیا تھا، اور میرے رب تمہارے علاوہ کسی اور لوگ کو نائب بنا دیں گے، اور تم انہیں کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے، میرے رب ہر چیز کی حفاظت کرتے ہیں، |
||
|
وَلَمَّا جَآءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا هُودًا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَنَجَّيْنَـٰهُم مِّنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ ﴿٥٨﴾ |
58 اور جب ہمارا حکم آیا تو ہم نے بچا لیا ہود کو اور ان کو جنہوں نے یقین کیا اس کے ساتھ، اپنی رحمت سے، اور ہم نے بچا لیا انہیں ایک سخت سزا سے، |
||
|
وَتِلْكَ عَادٌ جَحَدُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِمْ وَعَصَوْا۟ رُسُلَهُۥ وَٱتَّبَعُوٓا۟ أَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ﴿٥٩﴾ |
59 اور وہ تھے عاد ،انہوں نے انکار کیا خدا کی نشانیوں کا، اور مخالفت کی اس کے رسولوں کی، اور پیچھے چلیں ہر طاقتور سرکش کے، |
||
|
وَأُتْبِعُوا۟ فِى هَـٰذِهِ ٱلدُّنْيَا لَعْنَةً وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ أَلَآ إِنَّ عَادًا كَفَرُوا۟ رَبَّهُمْ أَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُودٍ ﴿٦٠﴾ |
60 اور ان کے پیچھے اس دنیا میں لعنت بھیجی گئی، اور قیامت کے دن،سچ میں عادنے انکار کیا اپنے رب کا، تو گزر گئے عاد، ہود کی قوم، |
||
|
وَإِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَـٰلِحًا قَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥ هُوَ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ وَٱسْتَعْمَرَكُمْ فِيهَا فَٱسْتَغْفِرُوهُ ثُمَّ تُوبُوٓا۟ إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّى قَرِيبٌ مُّجِيبٌ ﴿٦١﴾ |
61 اور ثمود کی طرف ان کا بھائی صالح، اس نے کہا: اے میرے لوگ، خدمت کرو خدا کی،تمہارے لیے ان کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ ہیں جنہوں نے تمہیں پیدا کیا زمین میں سے، اور رہنے دیا اس میں، تو معافی مانگو ان سے، پھر مڑو ان کی طرف، میرے رب ہیں قریب، جواب دینے والے۔ |
||
|
قَالُوا۟ يَـٰصَـٰلِحُ قَدْ كُنتَ فِينَا مَرْجُوًّا قَبْلَ هَـٰذَآ أَتَنْهَىٰنَآ أَن نَّعْبُدَ مَا يَعْبُدُ ءَابَآؤُنَا وَإِنَّنَا لَفِى شَكٍّۢ مِّمَّا تَدْعُونَآ إِلَيْهِ مُرِيبٍ ﴿٦٢﴾ |
62 انہوں نے کہا: اے صالح، تم تھے اس سے پہلے ہم میں جس سے امید لگی ہوئی تھی، کیا تم ہمیں روکتے ہو کہ ہم خدمت کریں اس کی جس کی خدمت کرتے تھے ہمارے باپ دادا؟ ہم شک میں ہیں اس کے بارے میں جس کی طرف تم ہمیں پکار رہے ہو۔ |
||
|
قَالَ يَـٰقَوْمِ أَرَءَيْتُمْ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّى وَءَاتَىٰنِى مِنْهُ رَحْمَةً فَمَن يَنصُرُنِى مِنَ ٱللَّـهِ إِنْ عَصَيْتُهُۥ فَمَا تَزِيدُونَنِى غَيْرَ تَخْسِيرٍ ﴿٦٣﴾ |
63 کہا اس نے: اے میرے لوگ، کیا تم نے دیکھا کہ اگر میں کھلے ثبوت پر ہوں اپنے رب کی طرف سے، اور انہوں نے مجھے اپنی طرف سے رحمت دی ہے، تو کون ہے جو میری مدد کرے گا خدا کے خلاف اگر میں نے ان کی مخالفت کی؟ تو تم مجھے نہیں بڑھاؤ گے مگر ہارنے میں۔ |
||
|
وَيَـٰقَوْمِ هَـٰذِهِۦ نَاقَةُ ٱللَّـهِ لَكُمْ ءَايَةً فَذَرُوهَا تَأْكُلْ فِىٓ أَرْضِ ٱللَّـهِ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِيبٌ ﴿٦٤﴾ |
64 اور: اے میرے لوگ، یہ ہے خدا کی اونٹنی، تمہارے لیے ایک نشانی، تو چھوڑ دو اسے کہ وہ کھائے خدا کی زمین میں، اور نہیں چھونا اسے برائی سے تو تمہیں آ پکڑ ے گی ایک سزا قریب۔ |
||
|
فَعَقَرُوهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوا۟ فِى دَارِكُمْ ثَلَـٰثَةَ أَيَّامٍ ذَٰلِكَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوبٍ ﴿٦٥﴾ |
65 تو انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ دیے، تو اس نے کہا: فائدہ اٹھاؤ اپنے گھروں میں تین دن تک، وہ ایک وعدہ ہے جسے جھوٹا نہیں کہا جا سکتا۔ |
||
|
فَلَمَّا جَآءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا صَـٰلِحًا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَمِنْ خِزْىِ يَوْمِئِذٍ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلْقَوِىُّ ٱلْعَزِيزُ ﴿٦٦﴾ |
66 تو جب ہمارا حکم آیا، ہم نے بچا لیا صالح کواور ان کو جو انہوں نے یقین کیا اس کے ساتھ، اپنی رحمت سے، اور اس دن کی ذلالت سے، تمہارا رب، وہ ہے طاقتور، سب پر غالب، |
||
|
وَأَخَذَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ٱلصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا۟ فِى دِيَـٰرِهِمْ جَـٰثِمِينَ ﴿٦٧﴾ |
67 اور آپکڑاان کو جنہوں نے غلط کیا ایک چیخ نے، تو صبح نے ان کو پایا اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے، |
||
|
كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا۟ فِيهَآ أَلَآ إِنَّ ثَمُودَا۟ كَفَرُوا۟ رَبَّهُمْ أَلَا بُعْدًا لِّثَمُودَ ﴿٦٨﴾ |
68 ایسے جیسے وہ وہاں کبھی تھے ہی نہیں، سچ میں ثمود نے انکار کیا اپنے رب کا، تو گزر گئے ثمود، |
||
|
وَلَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُنَآ إِبْرَٰهِيمَ بِٱلْبُشْرَىٰ قَالُوا۟ سَلَـٰمًا قَالَ سَلَـٰمٌ فَمَا لَبِثَ أَن جَآءَ بِعِجْلٍ حَنِيذٍ ﴿٦٩﴾ |
69 اور ہمارے رسول آئے ابراہیم کے پاس خوشخبری کے ساتھ، انہوں نے کہا: سلامتی۔ کہا اس نے: سلامتی۔تو اس نے دیر نہیں کی ایک بھنا ہوا بچھڑالانے میں، |
||
|
فَلَمَّا رَءَآ أَيْدِيَهُمْ لَا تَصِلُ إِلَيْهِ نَكِرَهُمْ وَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً قَالُوا۟ لَا تَخَفْ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمِ لُوطٍ ﴿٧٠﴾ |
70 تو جب اس نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ نہیں پہنچے اس کی طرف، تو انہیں اجنبی سمجھا، اور ان سے خوف محسوس کرنے لگا، انہوں نے کہا: ڈرو نہیں، ہم بھیجے گئے ہیں لوط کے لوگوں کی طرف۔ |
||
|
وَٱمْرَأَتُهُۥ قَآئِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنَـٰهَا بِإِسْحَـٰقَ وَمِن وَرَآءِ إِسْحَـٰقَ يَعْقُوبَ ﴿٧١﴾ |
71 اور اس کی بیوی کھڑی تھی تو وہ ہنسنے لگی، تو ہم نے خوشخبری دی اسے اسحاق کی، اور اسحاق کے بعد، یعقوب کی، |
||
|
قَالَتْ يَـٰوَيْلَتَىٰٓ ءَأَلِدُ وَأَنَا۠ عَجُوزٌ وَهَـٰذَا بَعْلِى شَيْخًا إِنَّ هَـٰذَا لَشَىْءٌ عَجِيبٌ ﴿٧٢﴾ |
72 اس نے کہا: افسوس ہے مجھ پر، کیا میں جنوں گی جبکہ میں بوڑھی ہوں اور یہ میرا شوہر بوڑھا ہے؟ یہ ایک عجیب بات ہے۔ |
||
|
قَالُوٓا۟ أَتَعْجَبِينَ مِنْ أَمْرِ ٱللَّـهِ رَحْمَتُ ٱللَّـهِ وَبَرَكَـٰتُهُۥ عَلَيْكُمْ أَهْلَ ٱلْبَيْتِ إِنَّهُۥ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ ﴿٧٣﴾ |
73 کہا انہوں نے: کیا تم تعجب کرتی ہو خدا کے حکم کے بارے میں؟ خدا کی رحمت اور ان کی برکتیں تم پر ہیں، گھر کے رہنے والوں، وہ تعریف کے حقدار ،شان والے ہیں۔ |
||
|
فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ إِبْرَٰهِيمَ ٱلرَّوْعُ وَجَآءَتْهُ ٱلْبُشْرَىٰ يُجَـٰدِلُنَا فِى قَوْمِ لُوطٍ ﴿٧٤﴾ |
74 تو جب ڈر چلا گیا ابراہیم سے ، اور اس کے پاس خوشخبری آگئی، تو وہ جھگڑنے لگا ہم سے لوط کے لوگوں کے بارے میں، |
||
|
إِنَّ إِبْرَٰهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّٰهٌ مُّنِيبٌ ﴿٧٥﴾ |
75 ابراہیم نرم، رحم دل، توبہ کرنے والا تھا۔ |
||
|
يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَـٰذَآ إِنَّهُۥ قَدْ جَآءَ أَمْرُ رَبِّكَ وَإِنَّهُمْ ءَاتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ ﴿٧٦﴾ |
76 اے ابراہیم، اس سے منہ موڑ دو، تمہارے رب کا حکم اب آ چکا ہے، اور ان کے پاس آنے والی ہے سزا جسے لوٹایا نہیں جائے گا۔ |
||
|
وَلَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِىٓءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالَ هَـٰذَا يَوْمٌ عَصِيبٌ ﴿٧٧﴾ |
77 اور جب آئے ہمارے رسول لوط کے پاس، تو وہ پریشان ہوگیا ان کے لیے،اور خود کو ان کے لیے کمزور محسوس کیا، اور اس نے کہا: یہ تو ایک کٹھن دن ہے۔ |
||
|
وَجَآءَهُۥ قَوْمُهُۥ يُهْرَعُونَ إِلَيْهِ وَمِن قَبْلُ كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ قَالَ يَـٰقَوْمِ هَـٰٓؤُلَآءِ بَنَاتِى هُنَّ أَطْهَرُ لَكُمْ فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَلَا تُخْزُونِ فِى ضَيْفِىٓ أَلَيْسَ مِنكُمْ رَجُلٌ رَّشِيدٌ ﴿٧٨﴾ |
78 اور اس کے لوگ اس کے پاس دوڑتے ہوئے آئے، اور پہلے بھی وہ برائیاں کر رہے تھے، اس نے کہا: اے میرے لوگ، یہ میری بیٹیاں ہیں، یہ تمہارے لیے زیادہ صاف ہیں، تو ڈرو خدا سے، اور ذلیل نہیں کرو مجھے میرے مہمانوں میں، کیا تم میں سے کوئی صحیح دماغ والا نہیں؟ |
||
|
قَالُوا۟ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِى بَنَاتِكَ مِنْ حَقٍّۢ وَإِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِيدُ ﴿٧٩﴾ |
79 کہا انہوں نے: تم جانتے ہو کہ تمہاری بیٹیوں پر ہمارا کوئی حق نہیں، اور تم تو جانتے ہو ہم کیا چاہتے ہیں۔ |
||
|
قَالَ لَوْ أَنَّ لِى بِكُمْ قُوَّةً أَوْ ءَاوِىٓ إِلَىٰ رُكْنٍ شَدِيدٍ ﴿٨٠﴾ |
80 اس نے کہا: کاش میرے پاس طاقت ہوتی تمہارے خلاف، یا میں کسی مضبوط سہارے کی طرف پناہ لے سکتا۔ |
||
|
قَالُوا۟ يَـٰلُوطُ إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَن يَصِلُوٓا۟ إِلَيْكَ فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ ٱلَّيْلِ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ٱمْرَأَتَكَ إِنَّهُۥ مُصِيبُهَا مَآ أَصَابَهُمْ إِنَّ مَوْعِدَهُمُ ٱلصُّبْحُ أَلَيْسَ ٱلصُّبْحُ بِقَرِيبٍ ﴿٨١﴾ |
81 انہوں نے کہا: اے لوط، ہم تمہارے رب کے رسول ہیں، یہ تم تک نہیں پہنچیں گے، تو تم رات کے ایک حصے میں اپنے لوگوں کو لے کر نکل جاؤ، اور تم میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے سوائے تمہاری بیوی کے، اس پر آگرے گی وہ جو ان پر آگرے گی، ان کا وعدہ صبح ہے، کیا صبح قریب نہیں؟ |
||
|
فَلَمَّا جَآءَ أَمْرُنَا جَعَلْنَا عَـٰلِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ مَّنضُودٍ ﴿٨٢﴾ |
82 تو جب ہمارا حکم آ یا، تو ہم نے اس کا اوپر نیچے کر دیا، اور ہم نے اس پر برسائے پتھر پکی مٹی کے، تہہ در تہہ، |
||
|
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ وَمَا هِىَ مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ بِبَعِيدٍ ﴿٨٣﴾ |
83 نشان لگے ہوئے تمہارے رب کی طرف سے، اور وہ غلط کرنے والوں سے دور نہیں، |
||
|
وَإِلَىٰ مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا قَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّـهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥ وَلَا تَنقُصُوا۟ ٱلْمِكْيَالَ وَٱلْمِيزَانَ إِنِّىٓ أَرَىٰكُم بِخَيْرٍ وَإِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ مُّحِيطٍ ﴿٨٤﴾ |
84 اور مدین کی طرف ان کا بھائی شعیب، اس نے کہا: اے میرے لوگ، خدمت کرو خدا کی،تمہارے لیے ان کے سوا کوئی معبود نہیں، اور نہیں کمی کرو ناپ اور تول میں، میں دیکھتا ہوں تمہیں بہتری میں، اور میں ڈرتا ہوں تمہارے لیے ایک گھیر لینے والے دن کی سزا سے۔ |
||
|
وَيَـٰقَوْمِ أَوْفُوا۟ ٱلْمِكْيَالَ وَٱلْمِيزَانَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ﴿٨٥﴾ |
85 اور: اے میرے لوگ پورا کرو ناپ اور تول انصاف کے ساتھ، اور کمی نہیں کرو آدمیوں کی چیزوں میں، اور نہیں پھرو دنیا میں برائی کرنے والے، |
||
|
بَقِيَّتُ ٱللَّـهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ وَمَآ أَنَا۠ عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ ﴿٨٦﴾ |
86 جو باقی رہ جائے خدا کا وہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم یقین رکھنے والے ہو، اور میں تم پر محافظ نہیں ہوں۔ |
||
|
قَالُوا۟ يَـٰشُعَيْبُ أَصَلَوٰتُكَ تَأْمُرُكَ أَن نَّتْرُكَ مَا يَعْبُدُ ءَابَآؤُنَآ أَوْ أَن نَّفْعَلَ فِىٓ أَمْوَٰلِنَا مَا نَشَـٰٓؤُا۟ إِنَّكَ لَأَنتَ ٱلْحَلِيمُ ٱلرَّشِيدُ ﴿٨٧﴾ |
87 کہا انہوں نے: اے شعیب، کیا تمہاری دعا تمہیں حکم دیتی ہے کہ ہم چھوڑ دیں جس کی خدمت ہمارے باپ دادا کرتے تھے، اور یہ کہ ہم نہیں کریں جو ہم چاہیں اپنے پیسے سے؟ تم ہی تو ہو نرم دل اور صحیح دماغ والے۔ |
||
|
قَالَ يَـٰقَوْمِ أَرَءَيْتُمْ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّى وَرَزَقَنِى مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا وَمَآ أُرِيدُ أَنْ أُخَالِفَكُمْ إِلَىٰ مَآ أَنْهَىٰكُمْ عَنْهُ إِنْ أُرِيدُ إِلَّا ٱلْإِصْلَـٰحَ مَا ٱسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِيقِىٓ إِلَّا بِٱللَّـهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ ﴿٨٨﴾ |
88 اس نے کہا: اے میرے لوگ، کیا تم نے دیکھا اگر میں کھڑا ہوں کھلے ثبوت پر اپنے رب کی طرف سے، اور انہوں نے مجھے اچھی روزی دی ہے اپنی طرف سے، اور میں نہیں چاہتا کہ میں تمہاری مخالفت کروں اس میں جس سے میں تمہیں روکتا ہوں، میں تو صرف چاہتا ہوں ٹھیک کرنا جہاں تک میں کر سکتا ہوں، اور میری کامیابی صرف خدا سے ہے، میں انہی پر بھروسہ کرتا ہوں، اور انہی کی طرف مڑتا ہوں۔ |
||
|
وَيَـٰقَوْمِ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِىٓ أَن يُصِيبَكُم مِّثْلُ مَآ أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ أَوْ قَوْمَ هُودٍ أَوْ قَوْمَ صَـٰلِحٍ وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِّنكُم بِبَعِيدٍ ﴿٨٩﴾ |
89 اور: اے میرے لوگ، میری علیحدگی تمہیں اس پر قائل نہ کردے کہ تم پر آگرے اس جیسا جو آ گرا تھا نوح کے لوگوں پر، یا ہود کے لوگوں پر، یا صالح کے لوگوں پر، اور لوط کے لوگ تم سے دور نہیں۔ |
||
|
وَٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوٓا۟ إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّى رَحِيمٌ وَدُودٌ ﴿٩٠﴾ |
90 اور: معافی مانگو اپنے رب سے، پھر مڑو ان کی طرف، میرے رب رحم کرنے والے، محبت کرنے والے ہیں۔ |
||
|
قَالُوا۟ يَـٰشُعَيْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِيرًا مِّمَّا تَقُولُ وَإِنَّا لَنَرَىٰكَ فِينَا ضَعِيفًا وَلَوْلَا رَهْطُكَ لَرَجَمْنَـٰكَ وَمَآ أَنتَ عَلَيْنَا بِعَزِيزٍ ﴿٩١﴾ |
91 کہا انہوں نے: اے شعیب، ہمیں سمجھ نہیں آتی بہت سی باتیں جو تم کہہ رہے ہو، اور ہم تمہیں اپنے درمیان کمزور دیکھتے ہیں، اور اگر تمہارا قبیلہ نہ ہوتا، تو ہم تمہیں پتھر مار دیتے، اور تمہاری کوئی بڑائی نہیں ہم پر۔ |
||
|
قَالَ يَـٰقَوْمِ أَرَهْطِىٓ أَعَزُّ عَلَيْكُم مِّنَ ٱللَّـهِ وَٱتَّخَذْتُمُوهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِيًّا إِنَّ رَبِّى بِمَا تَعْمَلُونَ مُحِيطٌ ﴿٩٢﴾ |
92 اس نے کہا: اے میرے لوگ، کیا میرے قبیلے کی بڑائی تمہارے نزدیک خدا سے زیادہ ہے؟ اور تم نے انہیں اپنی پیٹھ پیچھے ڈال دیا ہے؟ میرے رب گھیرے ہوئے ہیں جو تم کر رہے ہو۔ |
||
|
وَيَـٰقَوْمِ ٱعْمَلُوا۟ عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّى عَـٰمِلٌ سَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَمَنْ هُوَ كَـٰذِبٌ وَٱرْتَقِبُوٓا۟ إِنِّى مَعَكُمْ رَقِيبٌ ﴿٩٣﴾ |
93 اور: اے میرے لوگ، کام کرو اپنی جگہ پر، میں کام کر رہا ہوں، تم جان لو گے کہ کس پر آتی ہے سزا جو اسے ذلیل کردے گی، اور کون جھوٹا ہے، اور دیکھو،میں تمہارے ساتھ دیکھ رہا ہوں۔ |
||
|
وَلَمَّا جَآءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا شُعَيْبًا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَأَخَذَتِ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ٱلصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا۟ فِى دِيَـٰرِهِمْ جَـٰثِمِينَ ﴿٩٤﴾ |
94 اور جب آیا ہمارا حکم، ہم نے بچا لیا شعیب کو اور ان کو جنہوں نے یقین کیا اس کے ساتھ، اپنی رحمت سے، اور پکڑ لیا انہیں جنہوں نے غلط کیا چیخ نے، تو صبح نے ان کو پایا اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے، |
||
|
كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا۟ فِيهَآ أَلَا بُعْدًا لِّمَدْيَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُودُ ﴿٩٥﴾ |
95 ایسے جیسے وہ وہاں کبھی تھے ہی نہیں، تو گزر گۓ مدین، جیسے گزر گئے تھے ثمود، |
||
|
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِـَٔايَـٰتِنَا وَسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ ﴿٩٦﴾ |
96 اور ہم نے بھیجا موسی کو اپنی نشانیوں کے ساتھ، اور ایک کھلے اختیار کے ساتھ، |
||
|
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦ فَٱتَّبَعُوٓا۟ أَمْرَ فِرْعَوْنَ وَمَآ أَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِيدٍ ﴿٩٧﴾ |
97 فرعون اور اس کے بڑے لوگ کی طرف، تو وہ پیچھے چلیں فرعون کے حکم کے، اور فرعون کا حکم صحیح دماغ والا نہیں تھا، |
||
|
يَقْدُمُ قَوْمَهُۥ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فَأَوْرَدَهُمُ ٱلنَّارَ وَبِئْسَ ٱلْوِرْدُ ٱلْمَوْرُودُ ﴿٩٨﴾ |
98 وہ جائے گا اپنے لوگوں کے آگے قیامت کے دن میں، اور لے کر آۓ گا انہیں آگ میں، اور بری ہے جگہ جہاں وہ لائے جائیں گے، |
||
|
وَأُتْبِعُوا۟ فِى هَـٰذِهِۦ لَعْنَةً وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ بِئْسَ ٱلرِّفْدُ ٱلْمَرْفُودُ ﴿٩٩﴾ |
99 اور ان کے پیچھے یہاں لعنت بھیجی گئی، اور قیامت کے دن، برا ہے وہ حصہ جو انہیں دیا گیا، |
||