قُلْ أَرَءَيْتُمْ إِنْ أَتَىٰكُمْ عَذَابُهُۥ بَيَـٰتًا أَوْ نَهَارًا مَّاذَا يَسْتَعْجِلُ مِنْهُ ٱلْمُجْرِمُونَ ﴿٥٠﴾

50 کہو کیا تم نے دیکھا، اگر تمہارے پاس آ جائے اس کا عذاب رات کو یا دن کو، تو کیا ہے اس میں سے جس کی مجرم جلدی کریں گے؟

أَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ ءَامَنتُم بِهِۦٓ ءَآلْـَٔـٰنَ وَقَدْ كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ ﴿٥١﴾

51 تو کیا پھر جب وہ آ چکا ہوگا، تم یقین کرو گے؟ اب؟ اور تم تو اس کی جلدی کر رہے تھے،

ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْخُلْدِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ ﴿٥٢﴾

52 پھر کہا جائے گا ان سے جنہوں نے غلط کیا: چکھو ہمیشہ کی سزا ، کیا تمہیں بدلہ دیا جا رہا ہے سوائے اس کے لیے جو تم کما رہے تھے؟

وَيَسْتَنۢبِـُٔونَكَ أَحَقٌّ هُوَ قُلْ إِى وَرَبِّىٓ إِنَّهُۥ لَحَقٌّ وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ ﴿٥٣﴾

53 وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ انہیں بتاؤ: کیا یہ سچ ہے؟ کہو: ہاں، اور میرے رب کی قسم یہ سچ ہے، اور تم بے بس نہیں کر سکتے،

وَلَوْ أَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِى ٱلْأَرْضِ لَٱفْتَدَتْ بِهِۦ وَأَسَرُّوا۟ ٱلنَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا۟ ٱلْعَذَابَ وَقُضِىَ بَيْنَهُم بِٱلْقِسْطِ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴿٥٤﴾

54 اور اگر ہر غلط کرنے والی جان کے پاس ہو جو کچھ بھی زمین میں ہے کہ وہ اسے بطور فدیہ دے دے، اور وہ پچھتاوا چھپائیں گے جب وہ دیکھیں گے سزا کو، اور طے کر دیا جائے گا ان کے بیچ میں انصاف کے ساتھ، اور ان کے ساتھ غلط نہیں کیا جائے گا،

أَلَآ إِنَّ لِلَّـهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ أَلَآ إِنَّ وَعْدَ ٱللَّـهِ حَقٌّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٥٥﴾

55 سچ میں خدا کا ہے جو ہے آسمانوں اور زمین میں، سچ میں خدا کا وعدہ سچا ہے، اور لیکن ان میں سے زیادہ تر نہیں جانتے،

هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴿٥٦﴾

56 وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اور تم اس کی طرف واپس لائے جاؤ گے،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى ٱلصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ﴿٥٧﴾

57 اے آدمیوں، اب تمہارے پاس آگئی ہے نصیحت تمہارے رب کی طرف سے، اور ٹھیک کرنے والا اس کو جو سینوں میں ہے، اور رہنمائی، اور رحمت یقین رکھنے والوں کے لیے،

قُلْ بِفَضْلِ ٱللَّـهِ وَبِرَحْمَتِهِۦ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا۟ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ ﴿٥٨﴾

58 کہو:خدا کے فضل پر، اور اس کی رحمت پر، تو خوش ہو اس پر ، وہ بہتر ہے اس سے جو تم جمع کر رہے ہو۔

قُلْ أَرَءَيْتُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ لَكُم مِّن رِّزْقٍ فَجَعَلْتُم مِّنْهُ حَرَامًا وَحَلَـٰلًا قُلْ ءَآللَّـهُ أَذِنَ لَكُمْ أَمْ عَلَى ٱللَّـهِ تَفْتَرُونَ ﴿٥٩﴾

59 کہو: کیا تم نے دیکھا جو خدا نے اتارا تمہارے لیے کھانے کے لیے، تو تم نے بنا لیا اس میں سے حرام اور حلال۔ کہو: کیا خدا نے تمہیں اس کی اجازت دی؟ یا تم خدا کے بارے میں ایجاد کررہے ہو؟

وَمَا ظَنُّ ٱلَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى ٱللَّـهِ ٱلْكَذِبَ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ إِنَّ ٱللَّـهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ ﴿٦٠﴾

60 اور کیا خیال کریں گے وہ جو ایجاد کرتے ہیں خدا کے بارے میں جھوٹ، قیامت کے دن میں؟ خدا فضل والا ہے آدمیوں پر، اور لیکن ان میں سے زیادہ تر شکر نہیں کرتے،

وَمَا تَكُونُ فِى شَأْنٍ وَمَا تَتْلُوا۟ مِنْهُ مِن قُرْءَانٍ وَلَا تَعْمَلُونَ مِنْ عَمَلٍ إِلَّا كُنَّا عَلَيْكُمْ شُهُودًا إِذْ تُفِيضُونَ فِيهِ وَمَا يَعْزُبُ عَن رَّبِّكَ مِن مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِى ٱلسَّمَآءِ وَلَآ أَصْغَرَ مِن ذَٰلِكَ وَلَآ أَكْبَرَ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍ مُّبِينٍ ﴿٦١﴾

61 اور تم کسی کام میں نہیں ہوتے، اور نہ تم اس میں سے قرآن پڑھ کر سناتے ہو، اور نہ تم کوئی کام کرتے ہو، مگر یہ کہ ہم اس پر گواہ ہوتے ہیں جب تم اس میں مصروف ہوتے ہو، اور تمہارے رب سے ایک ذرّے کے برابر وزن بھی نہ زمین میں چھپتا ہے اور نہ آسمان میں، اور نہ اس سے چھوٹا اور نہ اس سے بڑا، مگر یہ کہ وہ ایک کھلی کتاب میں ہوتا ہے،

أَلَآ إِنَّ أَوْلِيَآءَ ٱللَّـهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٦٢﴾

62 سچ میں، خدا کے دوست، ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا، اور وہ غمگین نہیں ہوں گے،

ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَكَانُوا۟ يَتَّقُونَ ﴿٦٣﴾

63 وہ جنہوں نے یقین کیا، اور ڈرتے ہیں،

لَهُمُ ٱلْبُشْرَىٰ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَـٰتِ ٱللَّـهِ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿٦٤﴾

64 ان کے لیے ہے خوشخبری دنیا کی زندگی میں، اور آخرت میں، کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی خدا کی الفاظ میں، وہ ہے سب سے بڑی جیت،

وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ إِنَّ ٱلْعِزَّةَ لِلَّـهِ جَمِيعًا هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿٦٥﴾

65 اور تمہیں ان کا کہنا غمگین نہ کرے، ساری کی ساری شان خدا کی ہے، وہ ہے سننے والا، جاننے والا،

أَلَآ إِنَّ لِلَّـهِ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا يَتَّبِعُ ٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّـهِ شُرَكَآءَ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ ﴿٦٦﴾

66 سچ میں، خدا کا ہے جو کوئی بھی ہےآ سمانوں میں اور جو کوئی بھی ہے زمین میں، اور وہ جو پکارتے ہیں خدا کے علاوہ، وہ پیچھے نہیں چلتے شریکوں کے، وہ تو پیچھے چلتے ہیں صرف خیال کے، اور وہ صرف اندازے لگا رہے ہیں،

هُوَ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ لِتَسْكُنُوا۟ فِيهِ وَٱلنَّهَارَ مُبْصِرًا إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ ﴿٦٧﴾

67 وہی ہے جس نے بنائی تمہارے لیے رات تاکہ تم اس میں آرام کرو، اور دن دیکھنے کے لیے، اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو سنتے ہیں،

قَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱللَّـهُ وَلَدًا سُبْحَـٰنَهُۥ هُوَ ٱلْغَنِىُّ لَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ إِنْ عِندَكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ بِهَـٰذَآ أَتَقُولُونَ عَلَى ٱللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٦٨﴾

68 وہ کہتے ہیں: خدا نے بیٹا لے لیا۔ پاک ہے وہ، اسے کسی چیز کی ضرورت نہیں، اس کا ہے جو آ سمانوں میں ہے، اور جو زمین میں ہے، تمہارے پاس کوئی اختیار نہیں اس کے لیے ، کیا تم اس کے خدا کے بارے میں کہتے ہو جو تم نہیں جانتے؟

قُلْ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى ٱللَّـهِ ٱلْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ ﴿٦٩﴾

69 کہو: وہ جو ایجاد کرتے ہیں خدا کے بارے میں جھوٹ، وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

مَتَـٰعٌ فِى ٱلدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِيقُهُمُ ٱلْعَذَابَ ٱلشَّدِيدَ بِمَا كَانُوا۟ يَكْفُرُونَ ﴿٧٠﴾

70 دنیا کا فائدہ، پھر وہ ہماری طرف واپس جائیں گے، پھر ہم انہیں چکھائیں گے سخت سزا اس لیے کہ وہ انکار کرتے تھے،

وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ نُوحٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦ يَـٰقَوْمِ إِن كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُم مَّقَامِى وَتَذْكِيرِى بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ فَعَلَى ٱللَّـهِ تَوَكَّلْتُ فَأَجْمِعُوٓا۟ أَمْرَكُمْ وَشُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أَمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ ٱقْضُوٓا۟ إِلَىَّ وَلَا تُنظِرُونِ ﴿٧١﴾

71 اور پڑھ کر سناؤ انہیں نوح کی خبر، جب اس نے اپنے لوگوں سے کہا: اے میرے لوگ،اگر تمہارے لیے مشکل ہے میری جگہ پر کھڑا ہونا، اور میرا تمہیں یاد دلانا خدا کی نشانیوں سے، تو میں نے خدا پر بھروسہ کیا ہے، تو جمع کرو اپنا معاملہ اور اپنے شریک، پھر تمہارا معاملہ تمہارے لیے غم کا باعث نہ بنے، پھر میرے بارے میں فیصلہ کردو، اور مجھے مہلت نہیں دو،

فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَمَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَى ٱللَّـهِ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ ٱلْمُسْلِمِينَ ﴿٧٢﴾

72 تو اگر تم مڑ جاؤ، تو میں نے نہیں مانگی تم سے کوئی کمائی، میری کمائی صرف خدا پر ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ہوں فرمانبرداروں میں سے،

فَكَذَّبُوهُ فَنَجَّيْنَـٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ وَجَعَلْنَـٰهُمْ خَلَـٰٓئِفَ وَأَغْرَقْنَا ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ ﴿٧٣﴾

73 تو انہوں نے اسے جھوٹا کہا، تو ہم نے بچا لیا اسے اور ان کو جو اس کے ساتھ تھے، کشتی میں، اور بنایا ہم نے انہیں نائب، اور ڈبو دیا ہم نے ان کو جنہوں نے ہماری نشانیوں کو چھوٹ کہا، تو دیکھو کیا تھا انجام ڈرائے جانے والوں کا،

ثُمَّ بَعَثْنَا مِنۢ بَعْدِهِۦ رُسُلًا إِلَىٰ قَوْمِهِمْ فَجَآءُوهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَمَا كَانُوا۟ لِيُؤْمِنُوا۟ بِمَا كَذَّبُوا۟ بِهِۦ مِن قَبْلُ كَذَٰلِكَ نَطْبَعُ عَلَىٰ قُلُوبِ ٱلْمُعْتَدِينَ ﴿٧٤﴾

74 پھر ہم نے اٹھائے اس کے بعد رسول ان کے لوگوں کے لیے، تو وہ آئے ان کے پاس کھلے ثبوتوں کے ساتھ، تو وہ اس پر یقین نہیں کرنے والے تھے جس کو انہوں نے جھوٹ کہا تھا پہلے، اسی طرح ہم مہر لگاتے ہیں دلوں پر حد سے بڑھنے والوں کے،

ثُمَّ بَعَثْنَا مِنۢ بَعْدِهِم مُّوسَىٰ وَهَـٰرُونَ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦ بِـَٔايَـٰتِنَا فَٱسْتَكْبَرُوا۟ وَكَانُوا۟ قَوْمًا مُّجْرِمِينَ ﴿٧٥﴾

75 پھر اٹھائے ہم نے ان کے بعد موسی اور ہارون، فرعون اور اس کے بڑے لوگوں کے لیے، ہماری نشانیوں کے ساتھ، تو انہوں نے غرور کیا، اور وہ تھے مجرم لوگ،

فَلَمَّا جَآءَهُمُ ٱلْحَقُّ مِنْ عِندِنَا قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿٧٦﴾

76 تو جب سچ آیا ان کے پاس ہماری طرف سے، تو انہوں نے کہا: یہ تو کھلا جادو ہے۔

قَالَ مُوسَىٰٓ أَتَقُولُونَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمْ أَسِحْرٌ هَـٰذَا وَلَا يُفْلِحُ ٱلسَّـٰحِرُونَ ﴿٧٧﴾

77 کہا موسی نے: کیا تم یہ کہتے ہو سچ کو، جب وہ تمہارے پاس آ یا ہے؟ کیا یہ جادو ہے ؟اور کامیاب نہیں ہوں گے جادوگر۔

قَالُوٓا۟ أَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْهِ ءَابَآءَنَا وَتَكُونَ لَكُمَا ٱلْكِبْرِيَآءُ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا نَحْنُ لَكُمَا بِمُؤْمِنِينَ ﴿٧٨﴾

78 کہا انہوں نے: کیا تم آئے ہو ہمارے پاس کہ ہمیں پھیر دو اس سے جس پر ہم نے پایا اپنے باپ دادا کو، اور یہ کہ تم دونوں کے لیے زمین میں بڑائی ہو جائے ؟ اور ہم تم دونوں کا یقین نہیں کرتے،

وَقَالَ فِرْعَوْنُ ٱئْتُونِى بِكُلِّ سَـٰحِرٍ عَلِيمٍ ﴿٧٩﴾

79 اور فرعون نے کہا: لے کر آؤ میرے پاس ہر جادوگر، جاننے والا،

فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ ﴿٨٠﴾

80 تو جب آئے جادوگر، موسی نے ان سے کہا: پھینکو جو تم پھینکتے ہو۔

فَلَمَّآ أَلْقَوْا۟ قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ ٱلسِّحْرُ إِنَّ ٱللَّـهَ سَيُبْطِلُهُۥٓ إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ ٱلْمُفْسِدِينَ ﴿٨١﴾

81 تو جب انہوں نے پھینکا، موسی نے کہا: جو تم لے کر آئے ہو وہ جادو ہے، کا خدا اس کو جھوٹ ثابت کر دیں گے، اور خدا نہیں ٹھیک کرتے برائی کرنے والوں کا کام۔

وَيُحِقُّ ٱللَّـهُ ٱلْحَقَّ بِكَلِمَـٰتِهِۦ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُجْرِمُونَ ﴿٨٢﴾

82 اور خدا سچ کو سچ ثابت کرتا ہے اپنے الفاظ سے، مجرموں کے نہیں چاہتے ہوۓ،

فَمَآ ءَامَنَ لِمُوسَىٰٓ إِلَّا ذُرِّيَّةٌ مِّن قَوْمِهِۦ عَلَىٰ خَوْفٍ مِّن فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِمْ أَن يَفْتِنَهُمْ وَإِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِى ٱلْأَرْضِ وَإِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلْمُسْرِفِينَ ﴿٨٣﴾

83 تو یقین نہیں کیا موسی کا مگر اس کے لوگوں کی اولاد میں سے، فرعون اور ان بڑے لوگوں کے خوف سے، کہ وہ انہیں آزمائش میں نہ ڈال دیں، اور فرعون زمین میں بلند تھا، اور وہ تھا حد سے بڑھنے والوں میں سے،

وَقَالَ مُوسَىٰ يَـٰقَوْمِ إِن كُنتُمْ ءَامَنتُم بِٱللَّـهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوٓا۟ إِن كُنتُم مُّسْلِمِينَ ﴿٨٤﴾

84 اور موسی نے کہا: اے میرے لوگ، اگر تم یقین کرتے ہو خدا پر، تو ان پر بھروسہ کرو، اگر تم فرمانبردارہوگۓ ہو۔

فَقَالُوا۟ عَلَى ٱللَّـهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٨٥﴾

85 تو انہوں نے کہا: ہم نے بھروسہ کیا خدا پر، ہمارے رب، ہمیں نہیں بنائیں آزمائش غلط کرنے والے لوگوں کے لیے،

وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٨٦﴾

86 اور ہمیں بچائیں اپنی رحمت سےانکار کرنے والے لوگوں سے۔

وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰ وَأَخِيهِ أَن تَبَوَّءَا لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُيُوتًا وَٱجْعَلُوا۟ بُيُوتَكُمْ قِبْلَةً وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَبَشِّرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٨٧﴾

87 اور ہم نے وحی کی موسی کو، اور اس کے بھائی کو: تم بساؤ اپنے لوگوں کو مصر میں گھروں میں، اور بناؤ اپنے گھروں کو رخ، اور دعا قائم کرو، اور خوشخبری دے دو یقین رکھنے والوں کو،

وَقَالَ مُوسَىٰ رَبَّنَآ إِنَّكَ ءَاتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلَأَهُۥ زِينَةً وَأَمْوَٰلًا فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا رَبَّنَا لِيُضِلُّوا۟ عَن سَبِيلِكَ رَبَّنَا ٱطْمِسْ عَلَىٰٓ أَمْوَٰلِهِمْ وَٱشْدُدْ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا۟ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ ﴿٨٨﴾

88 اور موسی نے کہا: ہمارے رب، آپ نے فرعون کو اور اس کے بڑے لوگوں کو زیوراور پیسے دیے ہیں دنیا کی زندگی میں، ہمارے رب، تاکہ وہ گمراہ کریں آپ کی راہ سے، ہمارے رب، مٹا دیں ان کے پیسے کو، اور سخت کر دیں ان کے دلوں کو، تو وہ یقین نہیں کریں یہاں تک کہ وہ دیکھ لیں تکلیف والی سزا۔

قَالَ قَدْ أُجِيبَت دَّعْوَتُكُمَا فَٱسْتَقِيمَا وَلَا تَتَّبِعَآنِّ سَبِيلَ ٱلَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٨٩﴾

89 کہا اس نے: تم دونوں کی پکار کا جواب اب آگیا ہے، تو قائم رہو، اور پیچھے نہیں چلو ان کی راہ کے جو نہیں جانتے،

وَجَـٰوَزْنَا بِبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱلْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُۥ بَغْيًا وَعَدْوًا حَتَّىٰٓ إِذَآ أَدْرَكَهُ ٱلْغَرَقُ قَالَ ءَامَنتُ أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱلَّذِىٓ ءَامَنَتْ بِهِۦ بَنُوٓا۟ إِسْرَٰٓءِيلَ وَأَنَا۠ مِنَ ٱلْمُسْلِمِينَ ﴿٩٠﴾

90 اور ہم اسرائیل کے بیٹوں کو سمندر کے پار لے گئے، تو پیچھا کیا ان کا فرعون اور اس کی فوج نے زیادتی اور دشمنی میں، یہاں تک کہ جب ڈوبنے نے اسے گھیر لیا، اس نے کہا: میں یقین کرتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں سوائے اس کے جس پر یقین کیا اسرائیل کے بیٹوں نے، اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔

ءَآلْـَٔـٰنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنتَ مِنَ ٱلْمُفْسِدِينَ ﴿٩١﴾

91 اب؟ اور تم تو پہلے مخالفت کر رہے تھے، اور تم برائی کرنے والوں میں سے تھے،

فَٱلْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ ءَايَةً وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ ٱلنَّاسِ عَنْ ءَايَـٰتِنَا لَغَـٰفِلُونَ ﴿٩٢﴾

92 تو اس دن ہم تمہیں بچا لیں گے تمہارے جسم میں، تاکہ تم بن جاؤ تمہارے بعد میں آنے والوں کے لیے نشانی۔ اور زیادہ تر آدمیوں میں سے ہماری نشانیوں سے بے خبر ہیں،

وَلَقَدْ بَوَّأْنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مُبَوَّأَ صِدْقٍ وَرَزَقْنَـٰهُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ فَمَا ٱخْتَلَفُوا۟ حَتَّىٰ جَآءَهُمُ ٱلْعِلْمُ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِى بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ﴿٩٣﴾

93 اور ہم نے بسایا اسرائیل کے بیٹوں کو سچی رہائش میں، اور ہم نے کھانے کو دیا انہیں اچھی چیزوں میں سے، تو انہوں نے جھگڑا نہیں کیا یہاں تک کہ کے ان کے پاس علم آگیا، تمہارا رب طے کرے گا ان کے بیچ میں قیامت کے دن میں اس کے بارے میں جس میں وہ جھگڑتے ہیں،

فَإِن كُنتَ فِى شَكٍّۢ مِّمَّآ أَنزَلْنَآ إِلَيْكَ فَسْـَٔلِ ٱلَّذِينَ يَقْرَءُونَ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلِكَ لَقَدْ جَآءَكَ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُمْتَرِينَ ﴿٩٤﴾

94 تو اگر تم شک میں ہو اس کے بارے میں جو ہم نے تم پر اتارا ہے، تو پوچھو ان سے جو پڑھ رہے ہیں کتاب تم سے پہلے، اب آگیا ہے سچ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے، تو نہیں ہو شک کرنے والوں میں سے،

وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ ﴿٩٥﴾

95 اور نہیں ہو ان میں سے جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھوٹ کہا ،تو تم ہو جاؤ گے ہارنے والوں میں سے،

إِنَّ ٱلَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٩٦﴾

96 وہ جن پر لاگو ہو گیا لفظ تمہارے رب کا، وہ یقین نہیں کریں گے،

وَلَوْ جَآءَتْهُمْ كُلُّ ءَايَةٍ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ ﴿٩٧﴾

97 اور اگر آبھی جائیں ان کے پاس ہر نشانی، یہاں تک کہ وہ دیکھ لیں تکلیف والی سزا،

فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَةٌ ءَامَنَتْ فَنَفَعَهَآ إِيمَـٰنُهَآ إِلَّا قَوْمَ يُونُسَ لَمَّآ ءَامَنُوا۟ كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ ٱلْخِزْىِ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ ﴿٩٨﴾

98 تو کیوں نہیں کسی شہر نے یقین کیا اور اس کے یقین کرنے نے اسے فائدہ دیا؟ سوائے یونس کے لوگوں کے، جب انہوں نے یقین کیا، تو ہم نے ہٹا دی ان پر سے ذلت کی سزا دنیا کی زندگی میں، اور فائدہ دیا انہیں ایک وقت تک،

وَلَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَـَٔامَنَ مَن فِى ٱلْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَأَنتَ تُكْرِهُ ٱلنَّاسَ حَتَّىٰ يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ﴿٩٩﴾

99 اور اگر تمہارا رب چاہتا، تو یقین کر لیتا جو کوئی ہے زمین میں، سب کے سب ایک ساتھ، تو کیا تم زبردستی کرو گے آدمیوں سے یہاں تک کہ وہ یقین رکھنے والے ہو جائیں،

صفحہ 2 از 3 | کل 109 آیت / آیات