وَلَمَّا بَرَزُوا۟ لِجَالُوتَ وَجُنُودِهِۦ قَالُوا۟ رَبَّنَآ أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَٱنصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٢٥٠﴾

250 اور جب وہ سامنے آئے جالوت اور اس کی فوج کے، انہوں نے کہا: ہمارے رب، ہم پر بھرپور صبر ڈالیں، اور ہمارے قدموں کو مضبوط کریں، اور مدد کریں ہماری انکار کرنے والے لوگوں کے خلاف،

فَهَزَمُوهُم بِإِذْنِ ٱللَّـهِ وَقَتَلَ دَاوُۥدُ جَالُوتَ وَءَاتَىٰهُ ٱللَّـهُ ٱلْمُلْكَ وَٱلْحِكْمَةَ وَعَلَّمَهُۥ مِمَّا يَشَآءُ وَلَوْلَا دَفْعُ ٱللَّـهِ ٱلنَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ ٱلْأَرْضُ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّـهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٢٥١﴾

251 پھر انہوں نے ان کو بھگا دیا خدا کی اجازت سے، اور داؤد نے جالوت کو مار دیا، اور خدا نے اس کو بادشاہت دے دی، اور دانشمندی، اور سکھایا اس کو جو اس نے چاہا، اور اگر خدا آ دمیوں کو ایک دوسرے سے نہیں پیچھے ہٹاتا، تو دنیا میں برائی پھیل جاتی، لیکن خدا فضل کا ملک ہے جہاں پر،

تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱللَّـهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِٱلْحَقِّ وَإِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٢٥٢﴾

252 وہ خدا کی نشانیاں ہیں، ہم تمہیں انہیں پڑھ کرسناتے ہیں سچائی کے ساتھ، اور تم بھیجے جانے والوں میں سے ہو،

تِلْكَ ٱلرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ مِّنْهُم مَّن كَلَّمَ ٱللَّـهُ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَـٰتٍ وَءَاتَيْنَا عِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ ٱلْبَيِّنَـٰتِ وَأَيَّدْنَـٰهُ بِرُوحِ ٱلْقُدُسِ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ مَا ٱقْتَتَلَ ٱلَّذِينَ مِنۢ بَعْدِهِم مِّنۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ ٱلْبَيِّنَـٰتُ وَلَـٰكِنِ ٱخْتَلَفُوا۟ فَمِنْهُم مَّنْ ءَامَنَ وَمِنْهُم مَّن كَفَرَ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ مَا ٱقْتَتَلُوا۟ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّـهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ ﴿٢٥٣﴾

253 وہ رسول ،ہم نے ان میں سے ترجیح دی ایک کو دوسرے پر، ان میں سے وہ ہیں جن سے خدا نے بات کی اور بڑھایا ان میں سے بعض کو بر تری میں، اور ہم نے عیسی مریم کے بیٹے کو کھلے ثبوت دیے، اور اسے طاقت دی مقدس روح سے، اور اگر خدا چاہتا تو ان کے بعد آنے والے نہیں لڑتے آپس میں، اس کے بعد جب ان کے پاس کھلے ثبوت آ چکے تھے ، لیکن انہوں نے جھگڑا کیا، تو ان میں سے وہ تھے جو ایمان لائے اور ان میں سے وہ تھے جنہوں نے انکار کیا، اور اگر خدا چاہتا تو وہ نہیں لڑتے ،لیکن خدا کرتا ہے جو وہ چاہے۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنفِقُوا۟ مِمَّا رَزَقْنَـٰكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِىَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيهِ وَلَا خُلَّةٌ وَلَا شَفَـٰعَةٌ وَٱلْكَـٰفِرُونَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿٢٥٤﴾

254 اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو، خرچ کرو اس میں سے جو ہم نے تمہیں دیا ہے اس سے پہلے کہ آ جائے دن جس میں کوئی سودا نہیں ہوگا، اور نہ دوستی، اور نہ شفاعت، اور انکار کرنے والے، وہ غلط کرنے والے ہیں،

ٱللَّـهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلْحَىُّ ٱلْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُۥ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَّهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ مَن ذَا ٱلَّذِى يَشْفَعُ عِندَهُۥٓ إِلَّا بِإِذْنِهِۦ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَىْءٍ مِّنْ عِلْمِهِۦٓ إِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَلَا يَـُٔودُهُۥ حِفْظُهُمَا وَهُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْعَظِيمُ ﴿٢٥٥﴾

255 خدا،نہیں کوئی معبود سوائے اس کے، زندہ، قائم، نہیں لیتی ہے اس کو اونگ اور نہ نیند ،اس کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، کون ہے جو اس کے آ گے شفاعت کرے سوائے اس کی اجازت کے؟ وہ جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کچھ بھی نہیں جانتے سوائے اس کے جو وہ چاہے، اس کا تخت آ سمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے، اور وہ تھکتا نہیں ہوتی دونوں کی حفاظت کرنے میں،اور وہ اعلی،عظیم ہے۔

لَآ إِكْرَاهَ فِى ٱلدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ ٱلرُّشْدُ مِنَ ٱلْغَىِّ فَمَن يَكْفُرْ بِٱلطَّـٰغُوتِ وَيُؤْمِنۢ بِٱللَّـهِ فَقَدِ ٱسْتَمْسَكَ بِٱلْعُرْوَةِ ٱلْوُثْقَىٰ لَا ٱنفِصَامَ لَهَا وَٱللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٢٥٦﴾

256 کوئی زبردستی نہیں دین میں، سیدھی راہ دکھ گئی ہے گمراہی سے، تو جو کوئی فرعونیت کا انکار کرے، اور خدا پر ایمان لائے، تو اس نے مضبوط ترین کڑے کو پکڑ لیا ہے جو کبھی نہیں ٹوٹے گا،اور خدا سننے والا، جاننے والا ہے،

ٱللَّـهُ وَلِىُّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يُخْرِجُهُم مِّنَ ٱلظُّلُمَـٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَوْلِيَآؤُهُمُ ٱلطَّـٰغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ ٱلنُّورِ إِلَى ٱلظُّلُمَـٰتِ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٢٥٧﴾

257 خدا سرپرست ہے ان لوگوں کا جو ایمان لائے، وہ ان کو اندھیروں میں سے روشنی کی طرف نکالتا ہے، اور جنہوں نے انکارکیا، ان کی سرپرست فرعونیت ہے، وہ ان کو نکالتی ہے روشنی سے اندھیروں کی طرف، وہی ہیں آ گ والے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے،

أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِى حَآجَّ إِبْرَٰهِـۧمَ فِى رَبِّهِۦٓ أَنْ ءَاتَىٰهُ ٱللَّـهُ ٱلْمُلْكَ إِذْ قَالَ إِبْرَٰهِـۧمُ رَبِّىَ ٱلَّذِى يُحْىِۦ وَيُمِيتُ قَالَ أَنَا۠ أُحْىِۦ وَأُمِيتُ قَالَ إِبْرَٰهِـۧمُ فَإِنَّ ٱللَّـهَ يَأْتِى بِٱلشَّمْسِ مِنَ ٱلْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ ٱلْمَغْرِبِ فَبُهِتَ ٱلَّذِى كَفَرَ وَٱللَّـهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٢٥٨﴾

258 کیا تم نے اس کو نہیں دیکھا جس نے بحث کی ابراہیم سے اپنے رب کے بارے میں کہ خدا نے اس کو بادشاہت دی تھی؟ جب ابراہیم نے کہا: میرے رب وہ ہیں جو زندہ کرتے ہیں اورمارتے ہیں ، ا س نے کہا: میں زندہ کرتا ہوں اورمارتا ہوں، ابراہیم نے کہا:تو خدا سورج کو مشرق سے کر آتے ہیں، تو تم اسے مغرب سے لے کر آؤ، تو وہ جس نے انکار کیا ڈنگ رہ گیا، اور خدا ہدایت نہیں دیتا غلط کرنے والے لوگوں کو،

أَوْ كَٱلَّذِى مَرَّ عَلَىٰ قَرْيَةٍ وَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا قَالَ أَنَّىٰ يُحْىِۦ هَـٰذِهِ ٱللَّـهُ بَعْدَ مَوْتِهَا فَأَمَاتَهُ ٱللَّـهُ مِا۟ئَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُۥ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ قَالَ لَبِثْتُ يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالَ بَل لَّبِثْتَ مِا۟ئَةَ عَامٍ فَٱنظُرْ إِلَىٰ طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهْ وَٱنظُرْ إِلَىٰ حِمَارِكَ وَلِنَجْعَلَكَ ءَايَةً لِّلنَّاسِ وَٱنظُرْ إِلَى ٱلْعِظَامِ كَيْفَ نُنشِزُهَا ثُمَّ نَكْسُوهَا لَحْمًا فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُۥ قَالَ أَعْلَمُ أَنَّ ٱللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٢٥٩﴾

259 یا اس جیسا جو ایک شہر کے پاس سے گزرا، اور وہ اپنی چھتوں پر گرا ہوا تھا، اس نے کہا: کیسے خدا اسے زندہ کریں گے اس کی موت کے بعد؟ تو خدا نے اس کو مار دیا سو سال تک، پھر اسے کھڑا کیا، کہا: تم کتنی دیر ٹھہرے ؟اس نے کہا: میں ٹھہرا ایک دن یا دن کا کچھ حصہ۔ اس نے کہا: بلکہ تم ٹھہرے سو سال، تو اپنے کھانے اور پینے کو دیکھو، وہ خراب نہیں ہوئے ہیں، اور اپنے گدھے کو دیکھو، اور ہم تمہیں ایک نشانی بناتے ہیں آ دمیوں کے لیے، اور اور ہڈیوں کو دیکھو، کیسے ہم ان کو ابھارتے ہیں، اور پھر چڑھاتے ہیں گوشت ان پر، تو جب اس کو دکھ گیا، اس نے کہا: میں جانتا ہوں کہ خدا ہر چیز پر طاقتور ہیں،

وَإِذْ قَالَ إِبْرَٰهِـۧمُ رَبِّ أَرِنِى كَيْفَ تُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِن قَالَ بَلَىٰ وَلَـٰكِن لِّيَطْمَئِنَّ قَلْبِى قَالَ فَخُذْ أَرْبَعَةً مِّنَ ٱلطَّيْرِ فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ ٱجْعَلْ عَلَىٰ كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ٱدْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعْيًا وَٱعْلَمْ أَنَّ ٱللَّـهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٢٦٠﴾

260 اور جب ابراہیم نے کہا: میرے رب، مجھے دکھائیں آ پ کیسے مردوں کو زندہ کرتے ہیں، اس نے کہا: کیا تم یقین نہیں رکھتے؟ اس نے کہا: بالکل،لیکن تاکہ میرا دل مطمئن ہو جائے، اس نے کہا: تو پھر چار چڑیوں میں سے لو، اور ان کو اپنی طرف مائل کرو، پھر ان میں سےایک حصے کو کسی بھی پہاڑ پر رکھ دو، پھر ان کو پکارو، وہ تمہارے پاس تیزی سے آ ئیں گی، اور جانو کہ خدا سب پر غالب، دانش مند ہے۔

مَّثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَٰلَهُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنۢبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِى كُلِّ سُنۢبُلَةٍ مِّا۟ئَةُ حَبَّةٍ وَٱللَّـهُ يُضَـٰعِفُ لِمَن يَشَآءُ وَٱللَّـهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ ﴿٢٦١﴾

261 ان کی مثال جو اپنے پیسے کو خرچ کرتے ہیں خدا کی راہ میں، ایک دانے کی مثال جیسی ہے جس کی سات بالیاں نکلتی ہیں اور ہر بال میں سو دانے ہوتے ہیں، اور خدا بڑھاتا ہے جس کے لیے وہ چاہے، اورخدا گھیرے ہوۓ ہے، جانتا ہے،

ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَٰلَهُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ ثُمَّ لَا يُتْبِعُونَ مَآ أَنفَقُوا۟ مَنًّا وَلَآ أَذًى لَّهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٢٦٢﴾

262 وہ جو اپنا پیسا خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، پھر پیچھا نہیں کرتے اس کا جو انہوں نے خرچ کیا احسان جتانے یا تکلیف دینے سے،ان کا صلہ ان کے رب کے پاس ہے، اور ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا، اور وہ غمگین نہیں ہوں گے،

قَوْلٌ مَّعْرُوفٌ وَمَغْفِرَةٌ خَيْرٌ مِّن صَدَقَةٍ يَتْبَعُهَآ أَذًى وَٱللَّـهُ غَنِىٌّ حَلِيمٌ ﴿٢٦٣﴾

263 مناسب بات اور معاف کردینا بہتر ہے خیرات کے پیچھے تکلیف دینے سے، اور خدا امیر ہے، نرم ہے ،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تُبْطِلُوا۟ صَدَقَـٰتِكُم بِٱلْمَنِّ وَٱلْأَذَىٰ كَٱلَّذِى يُنفِقُ مَالَهُۥ رِئَآءَ ٱلنَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ فَمَثَلُهُۥ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَيْهِ تُرَابٌ فَأَصَابَهُۥ وَابِلٌ فَتَرَكَهُۥ صَلْدًا لَّا يَقْدِرُونَ عَلَىٰ شَىْءٍ مِّمَّا كَسَبُوا۟ وَٱللَّـهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٢٦٤﴾

264 اے وہ جو ایمان لائے ہو، اپنی خیرات کو بیکار نہیں کرو احسان جتانے اور تکلیف دینے سے، اس کی طرح جو خرچ کرتا ہے اپنا پیسہ آ دمیوں کو دکھانے کے لیے اور وہ ایمان نہیں لاتا خدا پر اور آ خری دن پر، تو اس کی مثال اس چکنے پتھر جیسی ہے جس پر مٹی ہو، تو جب اس پر زوردار بارش پڑتی ہے تو اسے ننگا چھوڑ دیتی ہے، ان کا کچھ نہیں ہے اس میں سے جو انہوں نے کمایا، اور خدا انکار کرنے والے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا،

وَمَثَلُ ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَٰلَهُمُ ٱبْتِغَآءَ مَرْضَاتِ ٱللَّـهِ وَتَثْبِيتًا مِّنْ أَنفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍۭ بِرَبْوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَـَٔاتَتْ أُكُلَهَا ضِعْفَيْنِ فَإِن لَّمْ يُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ وَٱللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿٢٦٥﴾

265 اور ان کی مثال جو خرچ کرتے ہیں اپنا پیسہ خدا کی رضا کی تلاش میں، اور خود سے تصدیق کے لیے، اس باغ جیسی ہے جو ایک اونچی جگہ پر ہو، اس پر زوردار بارش پڑتی ہے تو وہ دگناپھل دیتا ہے، اور اگر اس پر زوردار بارش نہیں پڑے تو ہلکی پھوار،اور خدا دیکھتا ہے جو تم کر رہے ہو،

أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَن تَكُونَ لَهُۥ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ لَهُۥ فِيهَا مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ وَأَصَابَهُ ٱلْكِبَرُ وَلَهُۥ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَآءُ فَأَصَابَهَآ إِعْصَارٌ فِيهِ نَارٌ فَٱحْتَرَقَتْ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّـهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ ﴿٢٦٦﴾

266 کیا تم میں سے کوئی چاہے گا کہ اس کے پاس ایک باغ ہو کھجوروں اور انگوروں کا جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں، اور اس کے لیے اس میں ہر طرح کا پھل ہو، اور اس پر بڑھاپا آ جائے، اور اس کی اولاد کمزور ہو، پھر اس پر ایک طوفان آ جائےجس میں آگ ہو اور وہ جل جائے؟ اسی طرح خدا نشانیاں تم کو دکھاتا ہے تاکہ تم شاید فکر کرو۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنفِقُوا۟ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّآ أَخْرَجْنَا لَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ وَلَا تَيَمَّمُوا۟ ٱلْخَبِيثَ مِنْهُ تُنفِقُونَ وَلَسْتُم بِـَٔاخِذِيهِ إِلَّآ أَن تُغْمِضُوا۟ فِيهِ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ غَنِىٌّ حَمِيدٌ ﴿٢٦٧﴾

267 اے وہ جو ایمان لائے ہو، خرچ کرو اچھی چیزوں میں سے جو تم نے کمائی ہیں، اور اس میں سے جو ہم نے نکالا زمین میں سے تمہارے لیے، اور مت ارادہ کرو اس میں سے خرچ کرنے کے لیے خراب چیز کا، اور تم اسے نہیں لیتے مگر یہ کہ تم اس پر آنکھ بند کر لیتے، اور جانو کہ خدا امیر ہے ، تعریف کا حقدار ہے،

ٱلشَّيْطَـٰنُ يَعِدُكُمُ ٱلْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُم بِٱلْفَحْشَآءِ وَٱللَّـهُ يَعِدُكُم مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَفَضْلًا وَٱللَّـهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ ﴿٢٦٨﴾

268 شیطان تمہیں وعدہ کرتا ہے غریبی کا، اور تمہیں حکم دیتا ہے فحاشی کا، اور خدا تمہیں وعدہ کرتے ہیں معافی کا اپنی طرف سے، اور فضل، اور خدا گھیرے ہوۓ ہے، جانتا ہے،

يُؤْتِى ٱلْحِكْمَةَ مَن يَشَآءُ وَمَن يُؤْتَ ٱلْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِىَ خَيْرًا كَثِيرًا وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّآ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَـٰبِ ﴿٢٦٩﴾

269 وہ دیتا ہے دانشمندی جس کو وہ چاہے، اور جس کو دانشمندی دی گئی ہے،تو پھر اس کو بہت اچھا دیا گیا ہے، اور کوئی یاد کرانے سے فائدہ نہیں اٹھاتا سوائے عقل رکھنے والوں کے،

وَمَآ أَنفَقْتُم مِّن نَّفَقَةٍ أَوْ نَذَرْتُم مِّن نَّذْرٍ فَإِنَّ ٱللَّـهَ يَعْلَمُهُۥ وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ ﴿٢٧٠﴾

270 اور جو کچھ تم نے خرچ کیا خرچ میں سے، یا تم نے نذرکیا نذر میں سے، تو خدا اسے جانتا ہے، اور غلط کرنے والوں کے لیے مددگار میں سے کوئی نہیں،

إِن تُبْدُوا۟ ٱلصَّدَقَـٰتِ فَنِعِمَّا هِىَ وَإِن تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا ٱلْفُقَرَآءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنكُم مِّن سَيِّـَٔاتِكُمْ وَٱللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴿٢٧١﴾

271 اگر تم خیرات کو دکھاؤ تو یہ بہت اچھا ہے، اور اگر تم اسے چھپاؤ، اور اسے غریبوں کو دو، تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے، اور وہ تم سے تمہارے گناہوں میں سے مٹا دے گی، اور خدا جو تم کر رہے ہو، اس سے باخبر ہے،

لَّيْسَ عَلَيْكَ هُدَىٰهُمْ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّـهَ يَهْدِى مَن يَشَآءُ وَمَا تُنفِقُوا۟ مِنْ خَيْرٍ فَلِأَنفُسِكُمْ وَمَا تُنفِقُونَ إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ ٱللَّـهِ وَمَا تُنفِقُوا۟ مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنتُمْ لَا تُظْلَمُونَ ﴿٢٧٢﴾

272 تم پر ان کی ہدایت نہیں ہے، لیکن خدا ہدایت دیتا ہے جس کو وہ چاہے، اور جو کچھ تم اچھے میں سے خرچ کرو، تو وہ تمہارے اپنے لیے ہے، اور خرچ نہیں کرو سوائے خدا کے چہرے کی تلاش میں، اور جو کچھ تم اچھے میں سے خرچ کرو، وہ تمہیں پورا واپس لوٹا دیا جائے گا، اور تمہارے ساتھ غلط نہیں کیا جائے گا،

لِلْفُقَرَآءِ ٱلَّذِينَ أُحْصِرُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِى ٱلْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ ٱلْجَاهِلُ أَغْنِيَآءَ مِنَ ٱلتَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُم بِسِيمَـٰهُمْ لَا يَسْـَٔلُونَ ٱلنَّاسَ إِلْحَافًا وَمَا تُنفِقُوا۟ مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ ٱللَّـهَ بِهِۦ عَلِيمٌ ﴿٢٧٣﴾

273 غریبوں کے لیے، جو خدا کی راہ میں روکے ہوئے ہیں، وہ وہ زمین میں چل پھر نہیں کرسکتے ، جس کو پتہ نہیں وہ سمجھتا ہے کہ وہ امیر ہیں ان کی خودداری کی وجہ سے، تم انہیں پہچان لو گے ان کے نشانی سے، وہ آدمیوں سے ضد کر کے نہیں مانگتے ،اور جو تم اچھے سے میں سے خرچ کرو،تو خدا اسے جانتا ہے،

ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَٰلَهُم بِٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٢٧٤﴾

274 وہ جو اپنا پیسہ خرچ کرتے ہیں رات اور دن، چھپ کر اور کھلم کھلا، ان کا صلہ ان کے رب کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور وہ غمگین نہیں ہوں گے،

ٱلَّذِينَ يَأْكُلُونَ ٱلرِّبَوٰا۟ لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ ٱلَّذِى يَتَخَبَّطُهُ ٱلشَّيْطَـٰنُ مِنَ ٱلْمَسِّ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّمَا ٱلْبَيْعُ مِثْلُ ٱلرِّبَوٰا۟ وَأَحَلَّ ٱللَّـهُ ٱلْبَيْعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰا۟ فَمَن جَآءَهُۥ مَوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ فَٱنتَهَىٰ فَلَهُۥ مَا سَلَفَ وَأَمْرُهُۥٓ إِلَى ٱللَّـهِ وَمَنْ عَادَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٢٧٥﴾

275 وہ جو سود کھاتے ہیں، وہ نہیں کھڑے ہوتے مگر جیسے کھڑا ہوتا ہے وہ جسے شیطان پٹختا ہے چھونے کی وجہ سے، یہ اس لیے کہ وہ کہتے ہیں: خرید و فروخت تو صرف سود کی مثال ہے، اور خدا نے خرید و فروخت جائز کی ہے، اور سود ناجائز کیا ہے۔ تو جو وہ جس کو نصیحت آ گئی اس کے رب کی طرف سے، پھر وہ رک گیا، تو اس کا ہے جو گزر گیا، اور اس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے، اور جو کوئی واپس لوٹا، تو وہ ہیں آ گ والے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے،

يَمْحَقُ ٱللَّـهُ ٱلرِّبَوٰا۟ وَيُرْبِى ٱلصَّدَقَـٰتِ وَٱللَّـهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ ﴿٢٧٦﴾

276 خدا سود کو ختم کردیتا ہے، اور بڑھاتا ہے خیرات کو، اور خدا نہیں محبت کرتا کسی بھی جھوٹے انکار کرنے والے سے،

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُا۟ ٱلزَّكَوٰةَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٢٧٧﴾

277 وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے، اور صلاۃ قائم کی اور زکوۃ دی، ان کا صلہ ان کے رب کے پاس ہے اور اور ان پر خوف نہیں ہوگا، اور وہ غمگین نہیں ہوں گے،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَذَرُوا۟ مَا بَقِىَ مِنَ ٱلرِّبَوٰٓا۟ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٢٧٨﴾

278 اے وہ جو ایمان لائے ہو، خدا سے ڈرو، اور چھوڑ دو جو باقی رہ گیا ہے سود میں سے، اگر تم ایمان والے ہو،

فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا۟ فَأْذَنُوا۟ بِحَرْبٍ مِّنَ ٱللَّـهِ وَرَسُولِهِۦ وَإِن تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَٰلِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ ﴿٢٧٩﴾

279 تو اگر تم ایسا نہیں کرتے، تو اعلان سن لو جنگ کا خدا اور اس کے رسول سے، اور اگر تم توبہ کرلو تو تمہارے لیے تمہاری ابتدائی رقم ہے،تم غلط نہیں کرو، اور تمہارے ساتھ غلط نہیں ہوگا،

وَإِن كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَىٰ مَيْسَرَةٍ وَأَن تَصَدَّقُوا۟ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٢٨٠﴾

280 اور اگر وہ مشکل میں ہو، تو مہلت ہے آ سانی کے وقت تک، اور اگر تم خیرات کردو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے،

وَٱتَّقُوا۟ يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى ٱللَّـهِ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴿٢٨١﴾

281 اور ڈرو اس دن سے جس میں تم خدا کے پاس واپس لوٹائے جاؤ گے، پھر پورا دیا جائے گا ہر ایک کو جو اس نے کمایا، اور ان کے ساتھ غلط نہیں کیا جائے گا،

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا تَدَايَنتُم بِدَيْنٍ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى فَٱكْتُبُوهُ وَلْيَكْتُب بَّيْنَكُمْ كَاتِبٌۢ بِٱلْعَدْلِ وَلَا يَأْبَ كَاتِبٌ أَن يَكْتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ ٱللَّـهُ فَلْيَكْتُبْ وَلْيُمْلِلِ ٱلَّذِى عَلَيْهِ ٱلْحَقُّ وَلْيَتَّقِ ٱللَّـهَ رَبَّهُۥ وَلَا يَبْخَسْ مِنْهُ شَيْـًٔا فَإِن كَانَ ٱلَّذِى عَلَيْهِ ٱلْحَقُّ سَفِيهًا أَوْ ضَعِيفًا أَوْ لَا يَسْتَطِيعُ أَن يُمِلَّ هُو فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّهُۥ بِٱلْعَدْلِ وَٱسْتَشْهِدُوا۟ شَهِيدَيْنِ مِن رِّجَالِكُمْ فَإِن لَّمْ يَكُونَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَٱمْرَأَتَانِ مِمَّن تَرْضَوْنَ مِنَ ٱلشُّهَدَآءِ أَن تَضِلَّ إِحْدَىٰهُمَا فَتُذَكِّرَ إِحْدَىٰهُمَا ٱلْأُخْرَىٰ وَلَا يَأْبَ ٱلشُّهَدَآءُ إِذَا مَا دُعُوا۟ وَلَا تَسْـَٔمُوٓا۟ أَن تَكْتُبُوهُ صَغِيرًا أَوْ كَبِيرًا إِلَىٰٓ أَجَلِهِۦ ذَٰلِكُمْ أَقْسَطُ عِندَ ٱللَّـهِ وَأَقْوَمُ لِلشَّهَـٰدَةِ وَأَدْنَىٰٓ أَلَّا تَرْتَابُوٓا۟ إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَـٰرَةً حَاضِرَةً تُدِيرُونَهَا بَيْنَكُمْ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَلَّا تَكْتُبُوهَا وَأَشْهِدُوٓا۟ إِذَا تَبَايَعْتُمْ وَلَا يُضَآرَّ كَاتِبٌ وَلَا شَهِيدٌ وَإِن تَفْعَلُوا۟ فَإِنَّهُۥ فُسُوقٌۢ بِكُمْ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَيُعَلِّمُكُمُ ٱللَّـهُ وَٱللَّـهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ﴿٢٨٢﴾

282 اے وہ جو ایمان لائے ہو, جب تم قرض کا معاہدہ کرو ایک مقررہ وقت تک، تو اسے لکھو، اور ایک لکھنے والا اسے لکھے تمہارے بیچ میں ایمانداری سے، اور لکھنے والا منع نہ کرے لکھنے سے جیسا کہ خدا نے اسے سکھایا ہے، تو وہ لکھے،اور وہ لکھوائے جس پر قرض ہے، اور وہ اس کے رب خدا سے ڈرے ، اور وہ کچھ نہیں گھٹائے اس میں سے، تو وہ جس پر قرض ہے بےوقوف ہو یا کمزور ہو یا خود نہیں لکھوا سکتا، تو اس کا سرپرست ایمانداری سے لکھوائے، اورگواہ بناؤ دو گواہوں کو تمہارے مردوں میں سے، اور اگر دو مرد نہیں، تو ایک مرد اور دو عورتیں، ان میں سے جن سے تم راضی ہو گواہوں میں سے، تاکہ اگر ان میں سے ایک غلطی کرے تو دوسری اسے یاد دلا دے ان میں سے، اور گواہوں کو منع نہیں کرنا چاہیے جب انہیں بلایا جائے، اور تھکو نہیں اس کو لکھنے سے، چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، اس کے مقررہ وقت کے ساتھ، یہ زیادہ انصاف والا طریقہ ہے خدا کے سامنے،اورگواہی کے لیے زیادہ سیدھا، اور زیادہ قریب ہے کہ تم شک نہ کرو،سواۓ اس کہ کہ وہ اسی وقت کا لین دین ہو جو تم کرو آپس میں ، تو تم پر کوئی قصور نہیں کہ تم اس کو نہیں لکھو، اور گواہوں کو لو جب تم خرید و فروخت کرو،اورلکھنے والے کو نقصان نہیں پہنچایا جائے اور نہ گواہ کو، اور اگر تم ایسا کرو تو یہ تمہاری طرف سے نافرمانی ہے، اور خدا سے ڈرو، اور خدا تمہیں سکھارہا ہے، اور خدا ہر چیز کو جانتا ہے،

وَإِن كُنتُمْ عَلَىٰ سَفَرٍ وَلَمْ تَجِدُوا۟ كَاتِبًا فَرِهَـٰنٌ مَّقْبُوضَةٌ فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُم بَعْضًا فَلْيُؤَدِّ ٱلَّذِى ٱؤْتُمِنَ أَمَـٰنَتَهُۥ وَلْيَتَّقِ ٱللَّـهَ رَبَّهُۥ وَلَا تَكْتُمُوا۟ ٱلشَّهَـٰدَةَ وَمَن يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُۥٓ ءَاثِمٌ قَلْبُهُۥ وَٱللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ ﴿٢٨٣﴾

283 اور اگر تم سفر پر ہو اور لکھنے والا نہیں ڈھونڈ پائو، تو گروی رکھی جانے والی چیزیں قبضہ میں لے لی جائیں، پھر اگر تم ایک دوسرے کا بھروسہ کرلو، تو وہ جس کو سپرد کی گئی تھی واپس کر ے امانت اس کی ، اور وہ اس کے رب خدا سےڈ رے،اور گواہی کو نہیں چھپاؤ،اور جو کوئی اسے چھپائے گا،تو اس کے دل میں گناہ ہے، اور خدا جانتا ہے جو تم کر رہے ہو،

لِّلَّـهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَإِن تُبْدُوا۟ مَا فِىٓ أَنفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُم بِهِ ٱللَّـهُ فَيَغْفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ وَٱللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿٢٨٤﴾

284 خدا کا ہے جو آ سمانوں میں ہے، اور جو زمین میں ہے، اور اگر تم دکھاؤ جو تمہارے اندر ہے یا اسے چھپاؤ،خدا حساب لے گا تم سے اس کا، پھر وہ معاف کرے گا جس کو وہ چاہے اور سزا دے گا جس کو وہ چاہے اور خدا ہر چیز پر طاقتور ہے۔

ءَامَنَ ٱلرَّسُولُ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِۦ وَٱلْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ ءَامَنَ بِٱللَّـهِ وَمَلَـٰٓئِكَتِهِۦ وَكُتُبِهِۦ وَرُسُلِهِۦ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِۦ وَقَالُوا۟ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ ٱلْمَصِيرُ ﴿٢٨٥﴾

285 رسول ایمان لایا اس پر جو اس پر اتارا گیا اس کے رب کی طرف سے، اور ایمان والے، سب ایمان لائے خدا پر، اور اس کے فرشتوں پر، اور اس کی کتابوں پر، اور اس کے رسولوں پر۔ ہم اس کے رسولوں میں سے کسی کے بیچ میں فرق نہیں کرتے، اور وہ کہتے ہیں: ہم نے سنا اور ہم نے پیروی کی آ پ کی بخشش کی، ہمارے رب، اور ر آ پ کی طرف واپسی ہے،

لَا يُكَلِّفُ ٱللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا ٱكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ إِن نَّسِينَآ أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَآ إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُۥ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِۦ وَٱعْفُ عَنَّا وَٱغْفِرْ لَنَا وَٱرْحَمْنَآ أَنتَ مَوْلَىٰنَا فَٱنصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٢٨٦﴾

286 خدا کسی پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اس کی طاقت کے مطابق، اس کا ہے جو اس نے کمایا اور وہ اور اس پر ہے جو اس نے کمایا۔ ہمارے رب، ہمیں نہیں پکڑیں اگر ہم بھول جائیں یا ہم خطا کریں، ہمارے رب، اور ہم پر ایسا بوجھ نہیں ڈالیں جیسا آ پ نے ہم سے پہلوں پر ڈالا تھا، ہمارے رب، اور ہم پر نہیں ڈالیں وہ جس کی ہم میں طاقت نہیں، اور ہم سے درگزر کریں،اور ہمیں معاف کر دیں، اور ہم پر رحم کریں، آ پ ہمارے سرپرست ہیں، تو ہماری مدد کریں انکار کرنے والوں لوگوں کے خلاف۔

صفحہ 6 از 6 | کل 286 آیت / آیات