فَإِذَا قَضَيْتُم مَّنَـٰسِكَكُمْ فَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّـهَ كَذِكْرِكُمْ ءَابَآءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا فَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ رَبَّنَآ ءَاتِنَا فِى ٱلدُّنْيَا وَمَا لَهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ مِنْ خَلَـٰقٍ ﴿٢٠٠﴾ |
200 پھر جب تم اپنی عبادتیں ختم کر لو، تو خدا کو یاد کرو جیسے تم اپنے باپ دادا کو یاد کرتے ہو یا اس سے بھی زیادہ یاد،تو آ دمیوں میں سے وہ ہے جو کہتا ہے: ہمارے رب، ہمیں دنیا میں دیں، اور اس کا آ خرت میں کچھ حصہ نہیں، |
||
وَمِنْهُم مَّن يَقُولُ رَبَّنَآ ءَاتِنَا فِى ٱلدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ ﴿٢٠١﴾ |
201 اور ان میں وہ ہے جو کہتا ہے : ہمارے رب ، ہمیں دنیا میں اچھا دیں، اورآ خرت میں اچھا، اور ہمیں آگ کی سزا سے بچا لیں، |
||
أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّمَّا كَسَبُوا۟ وَٱللَّـهُ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ ﴿٢٠٢﴾ |
202 وہ ہیں جن کے لیے حصہ ہے اس میں سے جو انہوں نے کمایا، اور خدا تیز ہے حساب کرنے میں۔ |
||
وَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّـهَ فِىٓ أَيَّامٍ مَّعْدُودَٰتٍ فَمَن تَعَجَّلَ فِى يَوْمَيْنِ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَن تَأَخَّرَ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ لِمَنِ ٱتَّقَىٰ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّكُمْ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ﴿٢٠٣﴾ |
203 اور یاد کرو خدا کو گنتی کے دنوں میں، تو جو کوئی جلدی کرے دو دن میں تو اس پر گناہ نہیں اور جودیر کرے اس پر گناہ نہیں، ان میں سے جو کوئی ڈرتا ہے، اور خدا سے ڈرو، اور جانو کہ تم اس کی طرف جمع کیے جاؤ گے۔ |
||
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُعْجِبُكَ قَوْلُهُۥ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَيُشْهِدُ ٱللَّـهَ عَلَىٰ مَا فِى قَلْبِهِۦ وَهُوَ أَلَدُّ ٱلْخِصَامِ ﴿٢٠٤﴾ |
204 اور آ دمیوں میں سے وہ ہے جس کا کہا دنیا کی زندگی میں تمہیں متاثر کرتا ہے ، اور وہ گواہ بناتا ہے خدا کو اس پر جو اس کے دل میں ہے، اور وہ سخت جھگڑالو ہے، |
||
وَإِذَا تَوَلَّىٰ سَعَىٰ فِى ٱلْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَيُهْلِكَ ٱلْحَرْثَ وَٱلنَّسْلَ وَٱللَّـهُ لَا يُحِبُّ ٱلْفَسَادَ ﴿٢٠٥﴾ |
205 اور جب وہ مڑ تا ہے، وہ کوشش کرتا ہے زمین میں کہ وہ برائی پھیلائے اس میں، اور تباہ کرے کھیتی اور نسل کو، اور خدا محبت نہیں کرتا برائی سے، |
||
وَإِذَا قِيلَ لَهُ ٱتَّقِ ٱللَّـهَ أَخَذَتْهُ ٱلْعِزَّةُ بِٱلْإِثْمِ فَحَسْبُهُۥ جَهَنَّمُ وَلَبِئْسَ ٱلْمِهَادُ ﴿٢٠٦﴾ |
206 اور جب اس سے کہا جاتا ہے: خدا سے ڈرو، تو عزت نفس اسے اس کے گناہ میں جکڑ لیتی ہے، پھر کافی ہے جہنم اس کے لیے اور کتنا برا ٹھکانہ ہے، |
||
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشْرِى نَفْسَهُ ٱبْتِغَآءَ مَرْضَاتِ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ رَءُوفٌۢ بِٱلْعِبَادِ ﴿٢٠٧﴾ |
207 اور آ دمیوں میں وہ ہے جو خود کا سودا کر ڈالتا ہے خدا کی رضا کی تلاش میں، اور خدا اپنے بندوں کے ساتھ نرم ہے۔ |
||
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱدْخُلُوا۟ فِى ٱلسِّلْمِ كَآفَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ ﴿٢٠٨﴾ |
208 اے وہ جو ایمان لائے ہو، آ جاؤ فرمانبرداری میں پوری طرح سے، اور شیطان کے قدموں پر مت چلو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے، |
||
فَإِن زَلَلْتُم مِّنۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْكُمُ ٱلْبَيِّنَـٰتُ فَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٢٠٩﴾ |
209 تو اگر تم پھسل جاؤ، اس کے بعد جب تمہارے پاس کھلے ثبوت آگئے ہیں، تو جان لو کہ خدا سب پر غالب اور دانشمند ہے۔ |
||
هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن يَأْتِيَهُمُ ٱللَّـهُ فِى ظُلَلٍ مِّنَ ٱلْغَمَامِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَقُضِىَ ٱلْأَمْرُ وَإِلَى ٱللَّـهِ تُرْجَعُ ٱلْأُمُورُ ﴿٢١٠﴾ |
210 کیا وہ دیکھ رہے ہیں مگر یہ کہ خدا ان کے پاس آئے بادلوں کے سایوں میں، اور فرشتے، اور فیصلہ کر دیا جائے معاملے کا؟ اور خدا کی طرف معاملے لوٹائے جاتے ہیں۔ |
||
سَلْ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ كَمْ ءَاتَيْنَـٰهُم مِّنْ ءَايَةٍۭ بَيِّنَةٍ وَمَن يُبَدِّلْ نِعْمَةَ ٱللَّـهِ مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُ فَإِنَّ ٱللَّـهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿٢١١﴾ |
211 پوچھو اسرائیل کے بیٹوں سے ہم نے کتنی دی ان کو کھلی نشانیوں میں سے، اور جو کوئی خدا کی نعمت کو بدل ڈالے، اس کے بعد کہ وہ اس کے پاس آ ئے، تو خدا پکڑ میں شدید ہے۔ |
||
زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا وَيَسْخَرُونَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ فَوْقَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَٱللَّـهُ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿٢١٢﴾ |
212 خوبصورت بنا دی گئی ہے دنیا کے زندگی ان کے لیے جنہوں نے انکار کیا، اور وہ مذاق اڑاتے ہیں ان کا جو ایمان لائے ہیں، اور وہ جو ڈرتے ہیں ان کے اوپر ہوں گے قیامت کے دن، اور خدا روزی دیتا ہے جس کو چاہے بغیر حساب کے۔ |
||
كَانَ ٱلنَّاسُ أُمَّةً وَٰحِدَةً فَبَعَثَ ٱللَّـهُ ٱلنَّبِيِّـۧنَ مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ وَأَنزَلَ مَعَهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ ٱلنَّاسِ فِيمَا ٱخْتَلَفُوا۟ فِيهِ وَمَا ٱخْتَلَفَ فِيهِ إِلَّا ٱلَّذِينَ أُوتُوهُ مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ ٱلْبَيِّنَـٰتُ بَغْيًۢا بَيْنَهُمْ فَهَدَى ٱللَّـهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِمَا ٱخْتَلَفُوا۟ فِيهِ مِنَ ٱلْحَقِّ بِإِذْنِهِۦ وَٱللَّـهُ يَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٢١٣﴾ |
213 آدمی پہلے ایک ہی قوم تھے، پھر خدا نے اٹھائے نبی، خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے، اور اتاری ان کےساتھ کتاب سچ کے ساتھ، تاکہ وہ فیصلہ کرے اس میں آدمیوں کے بیچ میں اس بارے میں جس پر انہوں نے جھگڑ ا کیا، اور جھگڑے نہیں اس میں مگر وہ جنہیں دی گئی وہ ، اس کے بعد کہ آگئے تھے ان کے پاس کھلے ثبوت، آپس کی ضد میں۔ تو خدا نے ہدایت دی ان کو جو ایمان لائے اس کے بارے میں جس پر وہ جھگڑ رہے تھے سچ کے اوپر اس میں، اپنی اجازت سے، اور خدا ہدایت دیتا ہے جس کو چاہے سیدھے راستے پر۔ |
||
أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا۟ ٱلْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن قَبْلِكُم مَّسَّتْهُمُ ٱلْبَأْسَآءُ وَٱلضَّرَّآءُ وَزُلْزِلُوا۟ حَتَّىٰ يَقُولَ ٱلرَّسُولُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ مَتَىٰ نَصْرُ ٱللَّـهِ أَلَآ إِنَّ نَصْرَ ٱللَّـهِ قَرِيبٌ ﴿٢١٤﴾ |
214 کیاتم نے سمجھا ہے کہ تم داخل ہو جاؤ گے جنت میں اور تمہارے پاس ابھی نہیں آیا ہے جیسا ان کے پاس آ یا تھا جو تم سے پہلے گزر گئے؟ ان کو چھوا سختی نے، اور مصیبت، اور وہ ہلا دیے گئے یہاں تک کہ رسول اور اس کے ساتھ جو ایمان لائے تھے کہنے لگے: خدا کی مدد کب آئے گی؟ سچ میں خدا کی مدد قریب ہے۔ |
||
يَسْـَٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلْ مَآ أَنفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَٰلِدَيْنِ وَٱلْأَقْرَبِينَ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ وَمَا تَفْعَلُوا۟ مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ ٱللَّـهَ بِهِۦ عَلِيمٌ ﴿٢١٥﴾ |
215 وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ کہو: جو تم خرچ کرو بہتر میں سے تو وہ ماں باپ کے لیے، اور رشتہ داروں، اور یتیموں، اور غریبوں،اور راہ چلنے والا، اور جو کچھ تم کرو بہتر میں سے، تو خدا اس کو جانتا ہے۔ |
||
كُتِبَ عَلَيْكُمُ ٱلْقِتَالُ وَهُوَ كُرْهٌ لَّكُمْ وَعَسَىٰٓ أَن تَكْرَهُوا۟ شَيْـًٔا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَعَسَىٰٓ أَن تُحِبُّوا۟ شَيْـًٔا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَٱللَّـهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴿٢١٦﴾ |
216 تمہارے لیے فرض کیا گیا ہے لڑنا، اور یہ تمہیں سخت برا لگتا ہے، اور ممکن ہے کہ تمہیں کوئی چیز سخت بری لگے اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز سے محبت کرو اور وہ تمہارے لیے بدتر ہو، اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ |
||
يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلشَّهْرِ ٱلْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ وَصَدٌّ عَن سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَكُفْرٌۢ بِهِۦ وَٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِۦ مِنْهُ أَكْبَرُ عِندَ ٱللَّـهِ وَٱلْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ ٱلْقَتْلِ وَلَا يَزَالُونَ يُقَـٰتِلُونَكُمْ حَتَّىٰ يَرُدُّوكُمْ عَن دِينِكُمْ إِنِ ٱسْتَطَـٰعُوا۟ وَمَن يَرْتَدِدْ مِنكُمْ عَن دِينِهِۦ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٢١٧﴾ |
217 وہ تم سے پوچھتے ہیں حرمت والے مہینے کے بارے میں، اس میں لڑنا، کہو: اس میں لڑنا بڑی چیز ہے، اور آدمیوں کو خدا کی راہ سے ہٹانا، اور اس کا انکار کرنا، اور حرمت والی مسجد، اور اس میں سے وہاں کے لوگوں کو نکالنا، اس سےبڑی چیز ہے خداکے قریب ، اور فتنہ بڑی چیز ہے قتل سے۔ اور وہ نہیں رکیں گے تم سے لڑنے سے جب تک کہ وہ تمہیں تمہارے دین سے پلٹا نہیں دے، اگر وہ کر سکے تو، اور جو کوئی تم میں سے اپنے دین سے پلٹ گیا، اور مرا، اور وہ انکار کرنے والا تھا،تو وہ ہیں جن کے کیے بیکار ہو گئے دنیا میں اور آخرت میں، اور وہ آ گ والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ |
||
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ وَجَـٰهَدُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ أُو۟لَـٰٓئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٢١٨﴾ |
218 وہ جو ایمان لائے، اور وہ جنہوں نے اپنے گھر چھوڑے، اور جدوجہد کی خدا کی راہ میں، وہ ہیں جو خدا کی رحمت کی امید کر سکتے ہیں، اور خدا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔ |
||
يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْخَمْرِ وَٱلْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَآ إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَـٰفِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَآ أَكْبَرُ مِن نَّفْعِهِمَا وَيَسْـَٔلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلِ ٱلْعَفْوَ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّـهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ ﴿٢١٩﴾ |
219 وہ تم سے پوچھتے ہیں شراب، اور جوئے کے بارے میں، کہو: ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور فائدے ہیں آدمیوں کے لیے، اور ان دونوں کا گناہ زیادہ بڑا ہے ان دونوں کے فائدے سے، اور وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ کہو: جو بچ جائے، اسی طرح خدا اپنی نشانیاں تمہیں دکھاتا ہے، تاکہ تم شاید فکر کرو |
||
فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَيَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْيَتَـٰمَىٰ قُلْ إِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَيْرٌ وَإِن تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَٰنُكُمْ وَٱللَّـهُ يَعْلَمُ ٱلْمُفْسِدَ مِنَ ٱلْمُصْلِحِ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّـهُ لَأَعْنَتَكُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٢٢٠﴾ |
220 دنیا اور آ خرت میں،اور وہ وہ تم سے پوچھتے ہیں یتیموں کے بارے میں، کہو: ان کی اصلاح کرنا بہتر ہے،اور اگر تم ان کے ساتھ میل جول رکھو، تو وہ تمہارے بھائی ہیں، اور خدا جانتا ہے بر ائی کرنے والے کو اصلاح کرنے والے سے، اور اگر خدا چاہتا تو وہ تمہیں مشکل میں ڈال دیتا، خدا سب پر غالب اور دانشمند ہے، |
||
وَلَا تَنكِحُوا۟ ٱلْمُشْرِكَـٰتِ حَتَّىٰ يُؤْمِنَّ وَلَأَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ وَلَا تُنكِحُوا۟ ٱلْمُشْرِكِينَ حَتَّىٰ يُؤْمِنُوا۟ وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ أُو۟لَـٰٓئِكَ يَدْعُونَ إِلَى ٱلنَّارِ وَٱللَّـهُ يَدْعُوٓا۟ إِلَى ٱلْجَنَّةِ وَٱلْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِۦ وَيُبَيِّنُ ءَايَـٰتِهِۦ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ﴿٢٢١﴾ |
221 اور شادی نہیں کرو شرک کرنے والی عورتوں سے، جب تک کہ وہ ایمان نہیں لائیں، اور ایمان والی غلام بہتر ہے شرک کرنے والی سے، اگرچہ وہ تمہیں متاثر کرے، اور شادی نہ کرو شرک کرنے والے مردوں سے جب تک وہ ایمان نہیں لائیں، اور ایمان والا غلام بہتر ہے شرک کرنے والے سے، اگرچہ وہ تمہیں متاثر کرے، وہ ہیں جو تمہیں پکارتے ہیں آگ کی طرف، اور خدا تمہیں پکارتا ہے جنت کی طرف، اور مغفرت، اپنی اجازت سے، اور وہ اپنی نشانیاں دکھاتا ہے آدمیوں کو تاکہ وہ شاید یاد رکھیں۔ |
||
وَيَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَٱعْتَزِلُوا۟ ٱلنِّسَآءَ فِى ٱلْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ ٱللَّـهُ إِنَّ ٱللَّـهَ يُحِبُّ ٱلتَّوَّٰبِينَ وَيُحِبُّ ٱلْمُتَطَهِّرِينَ ﴿٢٢٢﴾ |
222 اور وہ تم سے پوچھتے ہیں حیض کے بارے میں، کہو: وہ تکلیف ہے، تو دور رہو عورتوں سے ان کے حیض کے دوران، اور ان کے قریب مت جانا جب تک وہ کو صاف نہیں ہو جائیں ، پھر جب وہ اپنے آپ کو صاف کرلیں، تو تم ان کے پاس جاؤ ویسے جیسے خدا نے تمہیں حکم دیا ہے، خدا محبت کرتا ہے ان سے جو مڑتے ہیں، اور وہ محبت کرتا ہے صاف ہونے والوں سے، |
||
نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا۟ حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ وَقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُمْ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّكُم مُّلَـٰقُوهُ وَبَشِّرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٢٢٣﴾ |
223 تمہاری عورتیں تمہارے لیے کھیتی ہیں، تو اپنی کھیتی کے پاس آ ؤ جیسے تم چاہو، اور آگے بھیجو اپنے لیے،اور خدا سے ڈرو، اور جانو کہ تم اس سے ملو گے، اور خوشخبری دے دو ایمان والوں کو۔ |
||
وَلَا تَجْعَلُوا۟ ٱللَّـهَ عُرْضَةً لِّأَيْمَـٰنِكُمْ أَن تَبَرُّوا۟ وَتَتَّقُوا۟ وَتُصْلِحُوا۟ بَيْنَ ٱلنَّاسِ وَٱللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٢٢٤﴾ |
224 اور خدا کو اپنے وعدوں کے لیے رکاوٹ نہیں بناؤ کہ تم نیکی کرو، اور ڈرو ، اور آدمیوں کے بیچ میں صلح کراؤ، اور خدا سننے والا اور جاننے والا ہے۔ |
||
لَّا يُؤَاخِذُكُمُ ٱللَّـهُ بِٱللَّغْوِ فِىٓ أَيْمَـٰنِكُمْ وَلَـٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا كَسَبَتْ قُلُوبُكُمْ وَٱللَّـهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ ﴿٢٢٥﴾ |
225 خدا تمہیں نہیں پکڑتا بے دھیانی کی بات پر تمہارے وعدوں میں، لیکن وہ تمہیں پکڑتا ہے اس پر جو تمہارے دلوں نے کمایا، اور خدا معاف کرنے والا، اور نرم ہے، |
||
لِّلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِن نِّسَآئِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ فَإِن فَآءُو فَإِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٢٢٦﴾ |
226 ان کے لئے وہ جو اپنی عورتوں کے بارے میں وعدہ کرتے ہیں، چار مہینے کا انتظار، تو اگر وہ واپس لوٹتے ہیں، تو خدا معاف کرنے والا، اور رحم کرنے والا ہے، |
||
وَإِنْ عَزَمُوا۟ ٱلطَّلَـٰقَ فَإِنَّ ٱللَّـهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٢٢٧﴾ |
227 اور اگر وہ طلاق پر قائم رہیں، تو خدا سننے والا، اور جاننے والا ہے، |
||
وَٱلْمُطَلَّقَـٰتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ ثَلَـٰثَةَ قُرُوٓءٍ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَن يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ ٱللَّـهُ فِىٓ أَرْحَامِهِنَّ إِن كُنَّ يُؤْمِنَّ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَبُعُولَتُهُنَّ أَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِى ذَٰلِكَ إِنْ أَرَادُوٓا۟ إِصْلَـٰحًا وَلَهُنَّ مِثْلُ ٱلَّذِى عَلَيْهِنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ وَٱللَّـهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٢٢٨﴾ |
228 اور طلاق شدہ عورتیں انتظار کریں اپنے آپ تین حیض کے لیے، اور ان کے لیے جائز نہیں کہ وہ چھپائیں جو خدا نے ان کے پیٹوں میں بنایا ہے، اگر وہ خدا اور آ خری دن پر یقین رکھتی ہیں، اور ان کے شوہروں کو زیادہ حق ہے ان کو واپس لینا کا اس میں، اگر وہ چاہتے ہیں صلح کرنا،اور اور ان کے لیے ہے ویسا ہی جیسا ان سے توقع ہے، مناسب طریقے کے مطابق، اور آ دمیوں کو ان پر برتری ہے، خدا سب پر غالب، اور دانش مندہے، |
||
ٱلطَّلَـٰقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌۢ بِإِحْسَـٰنٍ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَن تَأْخُذُوا۟ مِمَّآ ءَاتَيْتُمُوهُنَّ شَيْـًٔا إِلَّآ أَن يَخَافَآ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّـهِ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّـهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا ٱفْتَدَتْ بِهِۦ تِلْكَ حُدُودُ ٱللَّـهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ ٱللَّـهِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ﴿٢٢٩﴾ |
229 طلاق دو بار ہے، پھر رکھنا مناسب طریقے سے یا چھوڑ دینا اچھائی کے ساتھ، اور تمہارے لیے جائز نہیں کہ تم لو اس میں سے کچھ بھی جو تم نے ان کو دیا، سوائے اس کے کہ وہ دونوں ڈریں کہ وہ خدا کی حدوں میں نہیں رکھ سکیں گے، تو اگر تم ڈرو کہ وہ دونوں خدا کی حدوں میں نہیں رہ سکیں گے،تو ان دونوں پر کوئی قصور نہیں اس میں جو وہ فدیہ دے کر چھڑائے اپنے آپ کو، یہ خدا کی حدیں ہیں، ان سے آ گے نہیں بڑھنا، اور جو کوئی خدا کی حدوں سے آ گے بڑھے ،تو وہ ہیں غلط کرنے والے، |
||
فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعْدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُۥ فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَآ أَن يَتَرَاجَعَآ إِن ظَنَّآ أَن يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّـهِ وَتِلْكَ حُدُودُ ٱللَّـهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ﴿٢٣٠﴾ |
230 پھر اگر وہ اس کو طلاق دے دے، تو وہ اس کے لیے جائز نہیں اس کے بعد ، یہاں تک کہ وہ کسی اور آدمی سے شادی کرے، پھر اگر وہ اس کو طلاق دے دے، تو ان دونوں پر کوئی قصور نہیں کہ وہ دونوں واپس مل جائیں، اگر وہ سمجھیں کہ وہ دونوں خدا کی حدوں میں رہ سکیں گے،اور وہ خدا کی حدیں ہیں، وہ انہیں دکھاتا ہے جاننے والے لوگوں کو، |
||
وَإِذَا طَلَّقْتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ سَرِّحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوا۟ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُۥ وَلَا تَتَّخِذُوٓا۟ ءَايَـٰتِ ٱللَّـهِ هُزُوًا وَٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَمَآ أَنزَلَ عَلَيْكُم مِّنَ ٱلْكِتَـٰبِ وَٱلْحِكْمَةِ يَعِظُكُم بِهِۦ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ﴿٢٣١﴾ |
231 اور جب تم عورتوں کو طلاق دو، پھر وہ اپنےمقررہ وقت تک پہنچ جائیں، تو ان کو مناسب طرح سے رکھو یا مناسب طرح سے جانے دو، اور ان کونقصان پہنچانے کے لیے نہیں رکھو کہ تم حد سے بڑھ جاؤ، اور جو کوئی ایسا کرے گا، اس نے اپنے ساتھ غلط کیا، اور خدا کی نشانیوں کو مذاق میں مت لو، اور خدا کا تم پر احسان یاد کرو، اور جو اس نے تم پر اتارا کتاب میں سے، اور دانشمندی، جس سے وہ تمہیں نصیحت دیتا ہے، اور خدا سے ڈرو، اور جانو کہ خدا ہر چیز جانتا ہے، |
||
وَإِذَا طَلَّقْتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَن يَنكِحْنَ أَزْوَٰجَهُنَّ إِذَا تَرَٰضَوْا۟ بَيْنَهُم بِٱلْمَعْرُوفِ ذَٰلِكَ يُوعَظُ بِهِۦ مَن كَانَ مِنكُمْ يُؤْمِنُ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ ذَٰلِكُمْ أَزْكَىٰ لَكُمْ وَأَطْهَرُ وَٱللَّـهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴿٢٣٢﴾ |
232 اور جب تم عورتوں کو طلاق دو، پھر وہ اپنےمقررہ وقت تک پہنچ جائیں، تو نہیں روکے رکھو ان کو اس سے کہ وہ شادی کریں اپنے شوہروں سے، جب وہ راضی ہوں آپس میں مناسب طریقے سے، اس سے نصیحت دی جا رہی ہے اس کو جو تم میں سے خدا پر اور آ خری دن پر ایمان لاتا ہے، وہ تمہاری لیے زیادہ پاک اور زیادہ صاف ہے، اور خدا جانتا ہے، اور تم نہیں جانتے، |
||
وَٱلْوَٰلِدَٰتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَـٰدَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَن يُتِمَّ ٱلرَّضَاعَةَ وَعَلَى ٱلْمَوْلُودِ لَهُۥ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَا لَا تُضَآرَّ وَٰلِدَةٌۢ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَّهُۥ بِوَلَدِهِۦ وَعَلَى ٱلْوَارِثِ مِثْلُ ذَٰلِكَ فَإِنْ أَرَادَا فِصَالًا عَن تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا وَإِنْ أَرَدتُّمْ أَن تَسْتَرْضِعُوٓا۟ أَوْلَـٰدَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُم مَّآ ءَاتَيْتُم بِٱلْمَعْرُوفِ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿٢٣٣﴾ |
233 اور مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلائیں گی پورے دو سال، جاس کے لئے جو چاہے کہ دودھ پلانے کی مدت پوری کرے، اور والد کے اوپر ہے ان کا کھانا اور ان کا کپڑا مناسب طرح سے ، اپنی طاقت سے زیادہ کسی پر بوجھ نہیں ڈالا جاتا، ماں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے اس کے بچے سے ، اور نہ والد کو اس کے بچے سے، اور ایسا ہی وارث پر ہے، پھر اگر وہ دونوں چاہیں دودھ چھڑانا، آ پس میں رضامندی اور مشورے سے، تو ان دونوں پر کوئی قصور نہیں، اور اگر تم چاہو کہ تم اپنے بچوں کو دودھ پلواو، تو تم پر کوئی قصور نہیں جب تم دے دو جو تم نے دینا ہےمناسب طریقے سے ، اور خدا سے ڈرو اور جانو کہ خدا دیکھتا ہے جو تم کر رہے ہو، |
||
وَٱلَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَٰجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا فَعَلْنَ فِىٓ أَنفُسِهِنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ وَٱللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴿٢٣٤﴾ |
234 اور وہ جو تم میں سے مر جائیں، اور بیویاں چھوڑ جائیں، وہ انتظار کریں اپنے آپ چار مہینے اور دس دن، پھر جب وہ اپنےمقررہ وقت تک پہنچ جائیں، تو تم پر کوئی قصور نہیں کہ وہ اپنے ساتھ جو چاہیں کریں، مناسب طرح سے، اور خدا جانتا ہے جو تم کررہے ہو، |
||
وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِۦ مِنْ خِطْبَةِ ٱلنِّسَآءِ أَوْ أَكْنَنتُمْ فِىٓ أَنفُسِكُمْ عَلِمَ ٱللَّـهُ أَنَّكُمْ سَتَذْكُرُونَهُنَّ وَلَـٰكِن لَّا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا إِلَّآ أَن تَقُولُوا۟ قَوْلًا مَّعْرُوفًا وَلَا تَعْزِمُوا۟ عُقْدَةَ ٱلنِّكَاحِ حَتَّىٰ يَبْلُغَ ٱلْكِتَـٰبُ أَجَلَهُۥ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ يَعْلَمُ مَا فِىٓ أَنفُسِكُمْ فَٱحْذَرُوهُ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ ﴿٢٣٥﴾ |
235 اور تم پر کوئی قصور نہیں اس میں کہ تم عورتوں کو شادی کا اشارہ دو یا تم چھپائے رکھو اپنے اندر، خدا جانتا ہے کہ تم ان کو یاد کرو گے ، لیکن ان سے چھپ کر وعدہ مت کرو مگر یہ کہ تم ان سے مناسب بات کہو، اور شادی کا عہد پکا نہیں کرو، جب تک کہ کتاب اپنی مدت تک پہنچ نہیں جاتی، اور جانو کہ خدا جانتا ہے تمہارے اندر کیا ہے، تو اس سے ڈرو، اور جانو کہ خدا معاف کرنے والا، اور نرم ہے۔ |
||
لَّا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن طَلَّقْتُمُ ٱلنِّسَآءَ مَا لَمْ تَمَسُّوهُنَّ أَوْ تَفْرِضُوا۟ لَهُنَّ فَرِيضَةً وَمَتِّعُوهُنَّ عَلَى ٱلْمُوسِعِ قَدَرُهُۥ وَعَلَى ٱلْمُقْتِرِ قَدَرُهُۥ مَتَـٰعًۢا بِٱلْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٢٣٦﴾ |
236 تم پر کوئی قصور نہیں کہ تم اپنی عورتوں کو طلاق دو اگر تم نے ان کو چھوا نہیں ہو یا ان کے لیے مہر نہیں مقرر کی ہو، اور ان کو سامان دو، پیسے والا اپنی حیثیت کے مطابق، اور جو تنگی میں ہے اپنی حیثیت کے مطابق، خرچہ مناسب طرح سے ، یہ اچھا کرنے والوں پر فرض ہے، |
||
وَإِن طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ إِلَّآ أَن يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَا۟ ٱلَّذِى بِيَدِهِۦ عُقْدَةُ ٱلنِّكَاحِ وَأَن تَعْفُوٓا۟ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ وَلَا تَنسَوُا۟ ٱلْفَضْلَ بَيْنَكُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿٢٣٧﴾ |
237 اور اگر تم ان کو طلاق دو اس سے پہلے کہ تم نے ان کو چھوا ہو، اور تم نے ان کے لیے مہر مقرر کر دیا ہو، تو اس میں سے آ دھا جو تم نے مقرر کیا مگر یہ کہ وہ اس کو معاف کر دیں یا وہ جس کے ہاتھ میں شادی کا عہد ہو معاف کر دے، اور یہ کہ تم معاف کردو، وہ زیادہ قریب ہے ڈر کے، اور آ پس میں احسان نہیں بھولو، خدا دیکھتا ہے جو تم کر رہے ہو۔ |
||
حَـٰفِظُوا۟ عَلَى ٱلصَّلَوَٰتِ وَٱلصَّلَوٰةِ ٱلْوُسْطَىٰ وَقُومُوا۟ لِلَّـهِ قَـٰنِتِينَ ﴿٢٣٨﴾ |
238 صلوات کی حفاظت کرو، اور درمیانی صلاۃ کی، اور کھڑے ہو خدا کے لیےڈر میں، |
||
فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا فَإِذَآ أَمِنتُمْ فَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّـهَ كَمَا عَلَّمَكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا۟ تَعْلَمُونَ ﴿٢٣٩﴾ |
239 تو اگر تم ڈر رہے ہو تو چلتے ہوئے یا سواری پر، پھر جب تم محفوظ ہوجاؤ تو خدا کو یاد کرو جیسا کہ اس نے تمہیں سکھایا جو تم نہیں جانتے تھے، |
||
وَٱلَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَٰجًا وَصِيَّةً لِّأَزْوَٰجِهِم مَّتَـٰعًا إِلَى ٱلْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ فَإِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِى مَا فَعَلْنَ فِىٓ أَنفُسِهِنَّ مِن مَّعْرُوفٍ وَٱللَّـهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿٢٤٠﴾ |
240 اور وہ جو تم میں سے مر جائیں اور چھوڑ جائیں بیویاں، ان کی بیویوں کے لیے وصیت، ایک سال کا خرچہ بغیر نکالے جانے کے، تو اگر وہ چلی جائیں ، تو تم پر کوئی قصور نہیں کہ وہ اپنے ساتھ کیا کریں مناسب طرح سے، اور خدا سب پر غالب، اور دانشمند ہے ، |
||
وَلِلْمُطَلَّقَـٰتِ مَتَـٰعٌۢ بِٱلْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى ٱلْمُتَّقِينَ ﴿٢٤١﴾ |
241 اور طلاق شدہ عورتوں کے لیے خرچہ مناسب طریقے سے ، فرض ہے ڈرنے والوں پر، |
||
كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّـهُ لَكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ﴿٢٤٢﴾ |
242 اسی طرح خدا تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم شاید سمجھو۔ |
||
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ خَرَجُوا۟ مِن دِيَـٰرِهِمْ وَهُمْ أُلُوفٌ حَذَرَ ٱلْمَوْتِ فَقَالَ لَهُمُ ٱللَّـهُ مُوتُوا۟ ثُمَّ أَحْيَـٰهُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ ﴿٢٤٣﴾ |
243 کیا تم نے ان کو نہیں دیکھا جو نکلیں اپنے گھروں سے، اور وہ ہزاروں تھے، موت کے ڈر سے، تو خدا نے ان سے کہا: مر جاؤ۔ پھر اس نے ان کو زندہ کیا، خدا فضل کا ملک ہے آدمیوں پر، لیکن زیادہ تر آدمی شکر نہیں کرتے۔ |
||
وَقَـٰتِلُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٢٤٤﴾ |
244 اور خدا کی راہ میں لڑو، اور جانو کہ خدا سننے والا، جاننے والا ہے، |
||
مَّن ذَا ٱلَّذِى يُقْرِضُ ٱللَّـهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَـٰعِفَهُۥ لَهُۥٓ أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَٱللَّـهُ يَقْبِضُ وَيَبْصُطُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴿٢٤٥﴾ |
245 کون ہے جو خدا کو دے دے اچھا قرضہ ، تو وہ اس کو بڑھا دے اس کے لیے بہت اضافوں میں؟ اور خدا تنگ کرتا ہے، اور بڑھاتا ہے، اور تم اس کی طرف واپس جاؤ گے۔ |
||
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلْمَلَإِ مِنۢ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مِنۢ بَعْدِ مُوسَىٰٓ إِذْ قَالُوا۟ لِنَبِىٍّۢ لَّهُمُ ٱبْعَثْ لَنَا مَلِكًا نُّقَـٰتِلْ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ قَالَ هَلْ عَسَيْتُمْ إِن كُتِبَ عَلَيْكُمُ ٱلْقِتَالُ أَلَّا تُقَـٰتِلُوا۟ قَالُوا۟ وَمَا لَنَآ أَلَّا نُقَـٰتِلَ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَقَدْ أُخْرِجْنَا مِن دِيَـٰرِنَا وَأَبْنَآئِنَا فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ ٱلْقِتَالُ تَوَلَّوْا۟ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٢٤٦﴾ |
246 کیا تم نے ان سرداروں کو نہیں دیکھا اسرائیل کے بیٹوں میں سے، موسیٰ کے بعد؟ جب انہوں نے اپنے نبی سے کہا: کھڑا کرو ہمارے لیے ایک بادشاہ، ہم خدا کی راہ میں لڑیں گے، اس نے کہا: کیا یہ ہو سکتا ہے کہ اگر تمہارے اوپر لڑائی فرض کی جائے تو تم نہیں لڑو گے؟ انہوں نے کہا: ور ہمیں کیا ہوگیا ہے کہ ہم خدا کی راہ میں نہیں لڑیں؟ اور ہمیں ہمارے گھروں سے نکال دیا گیا ہے، اور ہمارے بیٹے، تو جب ان پر فرض کیا گیا لڑنا، تو وہ مکر گئے سوائے ان میں سے کچھ کے، اور خدا جانتا ہے غلط کرنے والوں کو، |
||
وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوتَ مَلِكًا قَالُوٓا۟ أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُ ٱلْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ أَحَقُّ بِٱلْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِّنَ ٱلْمَالِ قَالَ إِنَّ ٱللَّـهَ ٱصْطَفَىٰهُ عَلَيْكُمْ وَزَادَهُۥ بَسْطَةً فِى ٱلْعِلْمِ وَٱلْجِسْمِ وَٱللَّـهُ يُؤْتِى مُلْكَهُۥ مَن يَشَآءُ وَٱللَّـهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ ﴿٢٤٧﴾ |
247 اور ان کے نبی نے ان سے کہا: خدا نے تمہارے لیے طالوت کو بادشاہ کھڑا کیا ہے، انہوں نے کہا: اسے ہم پر بادشاہی کیسے ہو سکتی ہے؟ اور ہمارا زیادہ حق ہے بادشاہی پر اس سے، اور اسے پیسے کی فراوانی بھی نہیں دی گئی ہے۔ اس نے کہا: خدا نے اس کو تم پر چنا ہے، اور اسے بڑھایا علم میں، اور جسم۔ اور خدا جس کو چاہے بادشاہی دیتا ہے، خدا گھیرے ہوۓ ہے، جانتا ہے، |
||
وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ ءَايَةَ مُلْكِهِۦٓ أَن يَأْتِيَكُمُ ٱلتَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ ءَالُ مُوسَىٰ وَءَالُ هَـٰرُونَ تَحْمِلُهُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٢٤٨﴾ |
248 اور ان کے نبی نے ان سے کہا:اس کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس بکسہ آ ئے گا جس میں سکون ہوگا تمہارے رب کی طرف سے،اور اور جو باقی رہ گیا ہے اس میں سے جو موسی کا خاندان اور ہارون کا خاندان چھوڑ کر گئے، فرشتے اسے اٹھائے ہوۓ ہوں گے، اس میں تمہارے لیے نشانی ہے اگر تم ایمان والے ہو، |
||
فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ بِٱلْجُنُودِ قَالَ إِنَّ ٱللَّـهَ مُبْتَلِيكُم بِنَهَرٍ فَمَن شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنِّى وَمَن لَّمْ يَطْعَمْهُ فَإِنَّهُۥ مِنِّىٓ إِلَّا مَنِ ٱغْتَرَفَ غُرْفَةًۢ بِيَدِهِۦ فَشَرِبُوا۟ مِنْهُ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ فَلَمَّا جَاوَزَهُۥ هُوَ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ قَالُوا۟ لَا طَاقَةَ لَنَا ٱلْيَوْمَ بِجَالُوتَ وَجُنُودِهِۦ قَالَ ٱلَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَـٰقُوا۟ ٱللَّـهِ كَم مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةًۢ بِإِذْنِ ٱللَّـهِ وَٱللَّـهُ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِينَ ﴿٢٤٩﴾ |
249 تو پھر جب طالوت فوج کے ساتھ نکلا، اس نے کہا: خدا تمہیں آ زمائیں گیں نہر سے، تو جو کوئی اس میں پیے گا، وہ مجھ میں سے نہیں ہے ،اور جو کوئی اس میں سے نہیں چکے گا، وہ مجھ میں سے ہے سوائے اس کے جو چلو بھر لے لیں اپنے ہاتھ میں، پھر انہوں نے اس میں سے پی لیا، سوائے ان میں سے کچھ کے، تو پھر جب وہ وہاں سے نکل پڑا، وہ اور جو ایمان لائے تھے، اس کے ساتھ، انہوں نے کہا: ہمارے پاس طاقت نہیں اس دن جالوت اور اس کی فوج کے خلاف، انہوں نے کہا، جوسمجھتے تھے کہ وہ اپنے خدا سے ملیں گے: کتنی بار ایک چھوٹا گروہ نے فتح پائی بڑے گروہ پر ، خدا کے اجازت سے؟ اور خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، |
||