وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا۟ وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُۥ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مِنْهُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَٱخْشَوْنِى وَلِأُتِمَّ نِعْمَتِى عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴿١٥٠﴾

150 اور تم جہاں سے بھی نکلو تو تم اپنا چہرہ حرمت والی مسجد کی طرف موڑو، اور تم جہاں بھی ہو،تو تم اپنے چہرے اس کی طرف موڑو، تاکہ آ دمیوں کے پاس تمہارے خلاف کوئی الزام باقی نہ رہے سوائے ان کے جو غلط کرتے ہیں ان میں سے، تو تم ان سے نہیں ڈرو اور مجھ سے ڈرو، اور یہ کہ میں اپنا احسان تم پر مکمل کروں، اور تاکہ تم شاید ہدایت پا جاؤ،

كَمَآ أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِّنكُمْ يَتْلُوا۟ عَلَيْكُمْ ءَايَـٰتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُوا۟ تَعْلَمُونَ ﴿١٥١﴾

151 جیسا کہ ہم نے بھیجا تم میں سے تمہارے بیچ میں رسول، جو تمہیں ہماری نشانیاں پڑھ کر سناتا ہے، اور تمہیں پاکیزہ کرتا ہے، اور تمہیں سکھاتا ہے کتاب اور دانش مندی، اور تمہیں وہ سکھاتا ہے جو تم نہیں جانتے تھے،

فَٱذْكُرُونِىٓ أَذْكُرْكُمْ وَٱشْكُرُوا۟ لِى وَلَا تَكْفُرُونِ ﴿١٥٢﴾

152 تو مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا، اور میرا شکر کرو اور میرا انکار نہیں کرو۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱسْتَعِينُوا۟ بِٱلصَّبْرِ وَٱلصَّلَوٰةِ إِنَّ ٱللَّـهَ مَعَ ٱلصَّـٰبِرِينَ ﴿١٥٣﴾

153 اے وہ جو ایمان لائے ہو، مدد لو صبر اور صلاۃ سے، خدا ساتھ ہے صبر کرنے والوں کے۔

وَلَا تَقُولُوا۟ لِمَن يُقْتَلُ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ أَمْوَٰتٌۢ بَلْ أَحْيَآءٌ وَلَـٰكِن لَّا تَشْعُرُونَ ﴿١٥٤﴾

154 اور نہیں کہو ان کے بارے میں جو مارے گئے خدا کی راہ میں کہ وہ مر گئے، بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں خبر نہیں،

وَلَنَبْلُوَنَّكُم بِشَىْءٍ مِّنَ ٱلْخَوْفِ وَٱلْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ ٱلْأَمْوَٰلِ وَٱلْأَنفُسِ وَٱلثَّمَرَٰتِ وَبَشِّرِ ٱلصَّـٰبِرِينَ ﴿١٥٥﴾

155 اور ہم تمہیں آ زمائیں گے کچھ خوف میں سے، اور بھوک، اور نقصان پیسے میں سے، اور جانوں ، اور پھلوں، اور خوشخبری دے دو صبر کرنے والوں کو،

ٱلَّذِينَ إِذَآ أَصَـٰبَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوٓا۟ إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ ﴿١٥٦﴾

156 وہ جن پر جب مصیبت آ تی ہے، کہتے ہیں: ہم خدا کے ہیں، اور ہم ان کی طرف واپس جائیں گے۔

أُو۟لَـٰٓئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَٰتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُهْتَدُونَ ﴿١٥٧﴾

157 وہ ہیں جن پر صلوات ہیں ان کے رب کی طرف سے، اور رحمت، اور وہ ہدایت پر ہیں۔

إِنَّ ٱلصَّفَا وَٱلْمَرْوَةَ مِن شَعَآئِرِ ٱللَّـهِ فَمَنْ حَجَّ ٱلْبَيْتَ أَوِ ٱعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِمَا وَمَن تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ ٱللَّـهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ ﴿١٥٨﴾

158 صفا اور مروا خدا کی نشانیوں میں سے ہے ، تو جو کوئی گھر کا حج یا زیارت کرے ، تو اس کا کوئی قصور نہیں کہ وہ ان دونوں کے ارد گرد جائے، اور جو کوئی خود ہی اچھا کرے، تو خدا شکر کرنے والا اور جاننے والا ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَآ أَنزَلْنَا مِنَ ٱلْبَيِّنَـٰتِ وَٱلْهُدَىٰ مِنۢ بَعْدِ مَا بَيَّنَّـٰهُ لِلنَّاسِ فِى ٱلْكِتَـٰبِ أُو۟لَـٰٓئِكَ يَلْعَنُهُمُ ٱللَّـهُ وَيَلْعَنُهُمُ ٱللَّـٰعِنُونَ ﴿١٥٩﴾

159 وہ جو چھپاتے ہیں جو ہم نے اتارا کھلے ثبوت میں سے، اور ہدایت، اس کے بعد جب ہم نے کتاب میں اسے صاف دکھادیا ہو آ دمیوں کو ،وہ ہیں جن پر خدا لعنت بھیجتا ہے، اور لعنت بھیجتے ہیں لعنت کرنے والے،

إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ وَأَصْلَحُوا۟ وَبَيَّنُوا۟ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ وَأَنَا ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٦٠﴾

160 سوائے ان کے جو توبہ کریں ، اور ٹھیک کریں ، اور صاف دکھائیں، تو وہ ہیں جن کی طرف میں مڑتا ہوں اور میں مڑنے والا اور رحم کرنے والا ہوں،

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَمَاتُوا۟ وَهُمْ كُفَّارٌ أُو۟لَـٰٓئِكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ ٱللَّـهِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ وَٱلنَّاسِ أَجْمَعِينَ ﴿١٦١﴾

161 وہ جنہوں نے انکار کیا اور وہ مر گئے انکار کر تے ہوۓ ،وہ ہیں جن پر خدا کی لعنت ہے، اور فرشتوں کی، اور سارے آدمیوں کی،

خَـٰلِدِينَ فِيهَا لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ ٱلْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ ﴿١٦٢﴾

162 وہ ہمیشہ کے لیے اس میں رہیں گے، ہلکی نہیں کی جائے گی ان کے لیے سزا، اور انہیں مہلت نہیں دی جائے گی،

وَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلرَّحْمَـٰنُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٦٣﴾

163 اور تمہارا خدا ایک خدا ہے، کوئی خدا نہیں سوائے اس کے، طاقتور اور رحم کرنے والا۔

إِنَّ فِى خَلْقِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱخْتِلَـٰفِ ٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ وَٱلْفُلْكِ ٱلَّتِى تَجْرِى فِى ٱلْبَحْرِ بِمَا يَنفَعُ ٱلنَّاسَ وَمَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن مَّآءٍ فَأَحْيَا بِهِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَآبَّةٍ وَتَصْرِيفِ ٱلرِّيَـٰحِ وَٱلسَّحَابِ ٱلْمُسَخَّرِ بَيْنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ لَـَٔايَـٰتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ﴿١٦٤﴾

164 آ سمانوں اور زمین کے بنانے میں، اور رات اور دن کا اختلاف، اور وہ کشتی جو چلتی ہے سمندر میں آدمیوں کے فائدے کے ساتھ، اور وہ پانی جو خدا آ سمان سے اتارتا ہے، پھر اس سے زندہ کرتا ہے زمین کو اس کی موت کے بعد، اور پھیلاتا ہے اس میں ہر طرح کے جانور، اور ہواؤں کا رخ موڑنا، اور وہ بادل جن کو کام پر لگایا ہوا ہے آ سمان اور زمین کے بیچ میں، نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں۔

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ ٱللَّـهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ ٱللَّـهِ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّـهِ وَلَوْ يَرَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ إِذْ يَرَوْنَ ٱلْعَذَابَ أَنَّ ٱلْقُوَّةَ لِلَّـهِ جَمِيعًا وَأَنَّ ٱللَّـهَ شَدِيدُ ٱلْعَذَابِ ﴿١٦٥﴾

165 اور آ دمیوں میں سے وہ ہے جو خدا کے علاوہ برابر لیتا ہے، وہ ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی خدا کے محبت، اور وہ جو ایمان لائے ہیں، وہ زیادہ شدید ہیں خدا کی محبت میں، اور اگر وہ جنہوں نے غلط کیا دیکھ سکتے، جب وہ سزا دیکھیں گے، کہ ساری کی ساری طاقت خدا کی ہے، اور خدا سزا دینے میں شدید ہے،

إِذْ تَبَرَّأَ ٱلَّذِينَ ٱتُّبِعُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوا۟ وَرَأَوُا۟ ٱلْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ ٱلْأَسْبَابُ ﴿١٦٦﴾

166 جب وہ جن کی پیروی کی گئی تھی اپنے آپ کو چھڑائیں گے اپنے پیچھے چلنے والوں سے، اور وہ سزا دیکھیں گے،اور ان کے آپس کے تعلقات کٹ جائیں گے،

وَقَالَ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوا۟ لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا۟ مِنَّا كَذَٰلِكَ يُرِيهِمُ ٱللَّـهُ أَعْمَـٰلَهُمْ حَسَرَٰتٍ عَلَيْهِمْ وَمَا هُم بِخَـٰرِجِينَ مِنَ ٱلنَّارِ ﴿١٦٧﴾

167 اور کہیں گے وہ جو ان کے پیچھے چلے : اگر ہمیں ایک اور موقع ملتا، تو ہم اپنے آپ کو ان سے چھڑا لیتے جیسے انہوں نے اپنے آپ کو ہم سے چھڑایا ہے، اسی طرح خدا ان کا کیا ان کو دکھائے گا حسرتوں کی صورت میں، ا ور وہ آگ سے باہر نہیں نکلے گے۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ كُلُوا۟ مِمَّا فِى ٱلْأَرْضِ حَلَـٰلًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ ﴿١٦٨﴾

168 اے آدمیوں، کھاؤ اس میں سے جو ہے زمین میں، اچھا، جائز ، اور شیطان کےقدموں کے پیچھے مت چلو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے،

إِنَّمَا يَأْمُرُكُم بِٱلسُّوٓءِ وَٱلْفَحْشَآءِ وَأَن تَقُولُوا۟ عَلَى ٱللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿١٦٩﴾

169 وہ تمہیں صرف حکم دیتا ہے برائی اور فحاشی کا، اور یہ کہ تم کہو خدا کے بارے میں جو تمہیں نہیں پتہ،

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّبِعُوا۟ مَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ قَالُوا۟ بَلْ نَتَّبِعُ مَآ أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ ءَابَآءَنَآ أَوَلَوْ كَانَ ءَابَآؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْـًٔا وَلَا يَهْتَدُونَ ﴿١٧٠﴾

170 اور جب ان سے کہا جاتا ہے: اس کے پیچھے چلو جو خدا نے اتارا ہے، وہ کہتے ہیں: بلکہ ہم پیچھے چلتے ہیں اس کے جو ہم نے اپنے باپ دادا کو کرتے پایا۔ کیا؟ اور اگر ان کے باپ دادا کو کوئی سمجھ نہیں تھی، اور وہ ہدایت پر نہیں تھے؟

وَمَثَلُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ كَمَثَلِ ٱلَّذِى يَنْعِقُ بِمَا لَا يَسْمَعُ إِلَّا دُعَآءً وَنِدَآءً صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْىٌ فَهُمْ لَا يَعْقِلُونَ ﴿١٧١﴾

171 اور مثال ان کی جنہوں نے کفر کیا اس مثال جیسی ہے، وہ جو چیختا ہے اس پر جو نہیں سنتا سوائے پکار اور آوازکے، بہر ے، گونگے، اندھے، تو وہ نہیں سمجھ پاتے۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُلُوا۟ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا رَزَقْنَـٰكُمْ وَٱشْكُرُوا۟ لِلَّـهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ ﴿١٧٢﴾

172 اے وہ جو ایمان لائے ہو، کھاؤ ان اچھی چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں، اور خدا کا شکر کرو، اگر تم اس کی ہی خدمت کرتے ہو۔

إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحْمَ ٱلْخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ بِهِۦ لِغَيْرِ ٱللَّـهِ فَمَنِ ٱضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٧٣﴾

173 اس نے صرف تم پر حرام کیا ہے مردہ، اور خون، اور سور کا گوشت، اور جو خدا کے علاوہ کسی اور کے لیے وقف کیا گیا ہو، پھر جو مجبور ہو، نہ چاہتے ہوئے اور نہ حد سے بڑھ کے ، تو اس پر کوئی گناہ نہیں، خدا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ مِنَ ٱلْكِتَـٰبِ وَيَشْتَرُونَ بِهِۦ ثَمَنًا قَلِيلًا أُو۟لَـٰٓئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِى بُطُونِهِمْ إِلَّا ٱلنَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ ٱللَّـهُ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿١٧٤﴾

174 وہ جو چھپاتے ہیں جو خدا نے اتارا کتاب میں سے، اور اس سے معمولی سودا کرڈالتے ہیں، وہ ہیں جو کھاتے ہیں کچھ نہیں اپنے پیٹوں میں مگر آگ کے، اور خدا ان سے بات نہیں کرے گا قیامت کے دن، اور وہ ان کو پاک نہیں کرے گا، اور ان کے لیے تکلیف دہ سزا ہے۔

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ٱشْتَرَوُا۟ ٱلضَّلَـٰلَةَ بِٱلْهُدَىٰ وَٱلْعَذَابَ بِٱلْمَغْفِرَةِ فَمَآ أَصْبَرَهُمْ عَلَى ٱلنَّارِ ﴿١٧٥﴾

175 وہ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی کا سودا کیا، اور مغفرت کے بدلے سزا،تو وہ آگ کے لیے کتنے ثابت قدم ہیں۔

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّـهَ نَزَّلَ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ ٱخْتَلَفُوا۟ فِى ٱلْكِتَـٰبِ لَفِى شِقَاقٍۭ بَعِيدٍ ﴿١٧٦﴾

176 یہ اس لیے کیونکہ خدا نے اتاری ہےکتاب سچ کے ساتھ، اور وہ جو جھگڑتے ہیں کتاب کے بارے میں، وہ دورکے پھوٹ میں ہے۔

لَّيْسَ ٱلْبِرَّ أَن تُوَلُّوا۟ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَلَـٰكِنَّ ٱلْبِرَّ مَنْ ءَامَنَ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ وَٱلْكِتَـٰبِ وَٱلنَّبِيِّـۧنَ وَءَاتَى ٱلْمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ ذَوِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينَ وَٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ وَٱلسَّآئِلِينَ وَفِى ٱلرِّقَابِ وَأَقَامَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَى ٱلزَّكَوٰةَ وَٱلْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَـٰهَدُوا۟ وَٱلصَّـٰبِرِينَ فِى ٱلْبَأْسَآءِ وَٱلضَّرَّآءِ وَحِينَ ٱلْبَأْسِ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُوا۟ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُتَّقُونَ ﴿١٧٧﴾

177 نیکی یہ نہیں ہے کہ تم اپنے منہ مشرق یا مغرب کی طرف موڑو، لیکن نیکی ہے وہ جو خدا پر ایمان لائےا ور آخری دن، اور فرشتے، اور کتاب، اور نبی، اور پیسہ دے، اس کی محبت میں، قریبی رشتہ داروں کو، اور یتیموں، اور غریب، اور راہ چلنے والا، اور مانگنے والے، اور غلاموں کو آزاد کرنے کے لیے، اور صلاۃ قائم کرے ، اور زکوۃ دے، اور وہ جو اپنے عہد کو پورا کریں جب وہ عہد کریں، اور صبر کرنے والے مشکل میں، اور مصیبت ،اور جنگ کے دوران، وہ ہیں جو سچے ہیں، اور وہ ہیں جو ڈرنے والے ہیں۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُتِبَ عَلَيْكُمُ ٱلْقِصَاصُ فِى ٱلْقَتْلَى ٱلْحُرُّ بِٱلْحُرِّ وَٱلْعَبْدُ بِٱلْعَبْدِ وَٱلْأُنثَىٰ بِٱلْأُنثَىٰ فَمَنْ عُفِىَ لَهُۥ مِنْ أَخِيهِ شَىْءٌ فَٱتِّبَاعٌۢ بِٱلْمَعْرُوفِ وَأَدَآءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَـٰنٍ ذَٰلِكَ تَخْفِيفٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ فَمَنِ ٱعْتَدَىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَلَهُۥ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿١٧٨﴾

178 اے وہ جو ایمان لائے ہو، فرض کیا گیا ہے تم پر انتقام قتل کے معاملے میں ، آ زاد کے لیے آ زاد،اور غلام کے لیے غلام، اور عورت کے لیے عورت، تو جو کوئی بخش دیا جائے اس کے بھائی کی طرف سے، تو تعاقب مناسب طریقے سے ہو اور اسے اچھائی کے ساتھ ادائیگی کی جائے۔ یہ آ سانی ہے تمہارے لیے تمہارے رب کی طرف سے، اور رحمت، تو جو اس کے بعد زیادتی کرے اس کے لیے تکلیف دہ سزا ہے،

وَلَكُمْ فِى ٱلْقِصَاصِ حَيَوٰةٌ يَـٰٓأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿١٧٩﴾

179 اور تمہارے لیے انتقام میں زندگی ہے، اے عقل والو، تاکہ تم شاید ڈرو،

كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ ٱلْمَوْتُ إِن تَرَكَ خَيْرًا ٱلْوَصِيَّةُ لِلْوَٰلِدَيْنِ وَٱلْأَقْرَبِينَ بِٱلْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى ٱلْمُتَّقِينَ ﴿١٨٠﴾

180 تم پر فرض کیا گیا ہے کہ جب تم میں سےکسی پر موت آ پہنچے، اگر وہ کچھ اچھا چھوڑ کر جائے، تو ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں کا حق وصیت کرے مناسب طریقے سے، یہ ڈرنے والوں پر فرض ہے،

فَمَنۢ بَدَّلَهُۥ بَعْدَمَا سَمِعَهُۥ فَإِنَّمَآ إِثْمُهُۥ عَلَى ٱلَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُۥٓ إِنَّ ٱللَّـهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿١٨١﴾

181 تو جو کوئی اس کو سننے کے بعداسے بدل دے، تو اس کا گناہ صرف اس پر ہے جنہوں نے اس کو بدلا، خدا سننے والا، جاننے والا ہے،

فَمَنْ خَافَ مِن مُّوصٍ جَنَفًا أَوْ إِثْمًا فَأَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٨٢﴾

182 تو جس کسی کو خوف ہو وصیت کرنے والے سے جھکاؤ یا گناہ کا، پھر ان کے بیچ میں صلح کرا دے، تو اس پر گناہ نہیں، خدا معاف کرنے والے، رحم کرنے والا ہے۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُتِبَ عَلَيْكُمُ ٱلصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿١٨٣﴾

183 اے وہ جو ایمان لائے ہو، تم پر فرض کیا گیا ہے روزہ جیسے تم سے پہلوں پر فرض کیا گیا تھا، تاکہ تم شاید ڈرو،

أَيَّامًا مَّعْدُودَٰتٍ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى ٱلَّذِينَ يُطِيقُونَهُۥ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَن تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُۥ وَأَن تَصُومُوا۟ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿١٨٤﴾

184 گنتی کے دن، اور جو کوئی تم میں سے بیمار ہو، یا سفر پر ہو، توگنتی کے دوسرے دن، اور ان پر جو اس کی طاقت رکھتے ہیں،ایک فدیہ، ایک مسکین کو کھانا کھلانا، پھر جو کوئی خود ہی اچھا کرے، وہ بہتر ہے اس کے لیے، اور تم روزہ رکھو، یہ بہتر ہے تمہارے لیے، اگر تم جانتے۔

شَهْرُ رَمَضَانَ ٱلَّذِىٓ أُنزِلَ فِيهِ ٱلْقُرْءَانُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَـٰتٍ مِّنَ ٱلْهُدَىٰ وَٱلْفُرْقَانِ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ ٱلشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ ٱللَّـهُ بِكُمُ ٱلْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ ٱلْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا۟ ٱلْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا۟ ٱللَّـهَ عَلَىٰ مَا هَدَىٰكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿١٨٥﴾

185 گرمی کا چاند جس میں قران اتارا گیا ،آدمیوں کے لیے ہدایت، اور کھلی نشانیاں ہدایت کی اور فرق کرنے والا، تو جس نے تم میں سے اس چاند کی شہادت کی، تو وہ اس میں روزہ رکھے، اور جو کوئی بیمار ہو، یا سفر پر ہو، توگنتی کے دوسرے دن۔ خدا چاہتا ہےتمہارے لیےآسانی اور وہ نہیں چاہتا تمہارے لیے مشکل، اور تم پوری کرو گنتی، اور تم خدا کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت دی، اور تاکہ تم شاید شکر کرو،

وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَنِّى فَإِنِّى قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ ٱلدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا۟ لِى وَلْيُؤْمِنُوا۟ بِى لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ﴿١٨٦﴾

186 اور جب پوچھیں تم سے میرے بندے میرے بارے میں، تو میں قریب ہوں، میں جواب دیتا ہوں پکار کا پکارنے والی کی جب وہ مجھے پکارتا ہے، تو وہ مجھ کو جواب دیں، اور مجھ پریقین رکھیں ، تاکہ وہ شاید سیدھی راہ پا جائیں۔

أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ ٱلصِّيَامِ ٱلرَّفَثُ إِلَىٰ نِسَآئِكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ عَلِمَ ٱللَّـهُ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَخْتَانُونَ أَنفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنكُمْ فَٱلْـَٔـٰنَ بَـٰشِرُوهُنَّ وَٱبْتَغُوا۟ مَا كَتَبَ ٱللَّـهُ لَكُمْ وَكُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ ٱلْخَيْطُ ٱلْأَبْيَضُ مِنَ ٱلْخَيْطِ ٱلْأَسْوَدِ مِنَ ٱلْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّوا۟ ٱلصِّيَامَ إِلَى ٱلَّيْلِ وَلَا تُبَـٰشِرُوهُنَّ وَأَنتُمْ عَـٰكِفُونَ فِى ٱلْمَسَـٰجِدِ تِلْكَ حُدُودُ ٱللَّـهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّـهُ ءَايَـٰتِهِۦ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ ﴿١٨٧﴾

187 جائز ہے تمہارے لیے، روزے کی رات میں، اپنی عورتوں کے ساتھ ہمبستری، وہ تمہارے لیے لباس ہے اور تم ان کے لیے لباس ہو، خدا جانتا تھا کہ تم اپنے آ پ کو دھوکہ دے رہے تھے، تو وہ تمہاری طرف مڑا اور تمہیں معاف کر دیا، تو اب تم ان کے ساتھ لیٹو، اور اور تلاش کرو جو خدا نےتمہارے لیے لکھ دیا، اور کھاؤ اور پیو،یہاں تک کہ تمہارے لیے سفید دھاگہ واضح ہو جائے سیاہ دھاگے سے صبح میں، پھر پورا کرو روزہ رات تک، اور ان کے ساتھ نہیں لیٹو جب تم مسجدوں میں قیام کر رہے ہو، وہ حدیں ہیں خدا کی، تو ان کے قریب مت جانا، اسی طرح خدا اپنے نشانیاں دکھاتا ہے آ دمیوں کو تاکہ وہ شاید ڈریں۔

وَلَا تَأْكُلُوٓا۟ أَمْوَٰلَكُم بَيْنَكُم بِٱلْبَـٰطِلِ وَتُدْلُوا۟ بِهَآ إِلَى ٱلْحُكَّامِ لِتَأْكُلُوا۟ فَرِيقًا مِّنْ أَمْوَٰلِ ٱلنَّاسِ بِٱلْإِثْمِ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿١٨٨﴾

188 اور آپس میں اپنا پیسہ نہیں کھاؤ فریبی میں، اور اسے نہیں پہنچاؤ حاکموں تک تاکہ تم کھاجاؤ ایک حصہ آدمیوں کے پیسے میں سے گناہ میں، اور تم جانتے ہو۔

يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْأَهِلَّةِ قُلْ هِىَ مَوَٰقِيتُ لِلنَّاسِ وَٱلْحَجِّ وَلَيْسَ ٱلْبِرُّ بِأَن تَأْتُوا۟ ٱلْبُيُوتَ مِن ظُهُورِهَا وَلَـٰكِنَّ ٱلْبِرَّ مَنِ ٱتَّقَىٰ وَأْتُوا۟ ٱلْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَٰبِهَا وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿١٨٩﴾

189 وہ تم سے پوچھتے ہیں نئے چاندوں کے بارے میں، کہو: یہ ہیں اوقات بتانے کے لیے آ دمیوں کو، اور حج ، اوریہ نیکی نہیں ہے کہ تم گھروں میں آؤ پیچھے سے ان کے،اور لیکن نیکی یہ ہے کہ وہ جو کوئی ڈرے، اور آؤ گھروں میں ان کے دروازوں میں سے، اور خدا سے ڈرو، تاکہ تم شاید کامیاب ہو،

وَقَـٰتِلُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ ٱلَّذِينَ يُقَـٰتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ لَا يُحِبُّ ٱلْمُعْتَدِينَ ﴿١٩٠﴾

190 اور لڑو خدا کی راہ میں ان سے جو تم سے لڑتے ہیں، اور حد سے نہیں بڑھو، خدا نہیں محبّت کرتا حد سے بڑھنے والوں سے،

وَٱقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوهُم مِّنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ وَٱلْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ ٱلْقَتْلِ وَلَا تُقَـٰتِلُوهُمْ عِندَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ حَتَّىٰ يُقَـٰتِلُوكُمْ فِيهِ فَإِن قَـٰتَلُوكُمْ فَٱقْتُلُوهُمْ كَذَٰلِكَ جَزَآءُ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿١٩١﴾

191 اور قتل کرو انہیں جہاں بھی تم ان کو پاؤ، اور نکالو ان کو وہاں سے جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا، اور فتنہ قتل سے زیادہ برا ہے، اور ان سے نہیں لڑنا حرمت والی مسجد کے پاس ، جب تک کہ وہ تم سے اس میں نہیں لڑیں،تو اگر وہ تم سے لڑیں ، تو تم انہیں قتل کردو، یہی ہے سزا انکار کرنے والوں کی،

فَإِنِ ٱنتَهَوْا۟ فَإِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٩٢﴾

192 تو اگر وہ رک جائیں، تو خدا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے ،

وَقَـٰتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ ٱلدِّينُ لِلَّـهِ فَإِنِ ٱنتَهَوْا۟ فَلَا عُدْوَٰنَ إِلَّا عَلَى ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٩٣﴾

193 اور لڑو ان سے یہاں تک کہ فساد نہیں رہے اور دین خدا کا ہو جائے، تو اگر وہ رک جائیں، تو نہیں رہے دشمنی مگر غلط کرنے والوں سے۔

ٱلشَّهْرُ ٱلْحَرَامُ بِٱلشَّهْرِ ٱلْحَرَامِ وَٱلْحُرُمَـٰتُ قِصَاصٌ فَمَنِ ٱعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَٱعْتَدُوا۟ عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا ٱعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ مَعَ ٱلْمُتَّقِينَ ﴿١٩٤﴾

194 حرمت والا مہینہ حرمت والے مہینے کے لیے، اور حرمت والی چیزوں کے لیے انتقام ہے، تو جو کوئی تمھارے ساتھ زیادتی کرے، تو تم اس کے ساتھ زیادتی کرو جیسے اس نےتمھارے ساتھ زیادتی کی، اور خدا سے ڈرو، اور جانو کہ خدا ہے ان کے ساتھ جو ڈرتے ہیں۔

وَأَنفِقُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّـهِ وَلَا تُلْقُوا۟ بِأَيْدِيكُمْ إِلَى ٱلتَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّـهَ يُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٩٥﴾

195 اور خدا کی راہ میں خرچ کرو، اور نہیں ڈالو اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں سے تباہی میں، اور اچھا کرو، خدا محبّت کرتا ہے اچھا کرنے والوں سے۔

وَأَتِمُّوا۟ ٱلْحَجَّ وَٱلْعُمْرَةَ لِلَّـهِ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا ٱسْتَيْسَرَ مِنَ ٱلْهَدْىِ وَلَا تَحْلِقُوا۟ رُءُوسَكُمْ حَتَّىٰ يَبْلُغَ ٱلْهَدْىُ مَحِلَّهُۥ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ بِهِۦٓ أَذًى مِّن رَّأْسِهِۦ فَفِدْيَةٌ مِّن صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ فَإِذَآ أَمِنتُمْ فَمَن تَمَتَّعَ بِٱلْعُمْرَةِ إِلَى ٱلْحَجِّ فَمَا ٱسْتَيْسَرَ مِنَ ٱلْهَدْىِ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَـٰثَةِ أَيَّامٍ فِى ٱلْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ذَٰلِكَ لِمَن لَّمْ يَكُنْ أَهْلُهُۥ حَاضِرِى ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّـهَ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّـهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿١٩٦﴾

196 اور مکمل کرو حج اور زیارت خدا کے لیے،تو اگر تم روکے جاؤ، تو جو بھی آ سان ہو نظرانےمیں سے، اور اپنے سر نہیں منڈواؤ جب تک نظر انہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ جائے، تو اگر تم میں سے کوئی بیمار ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو، تو فدیہ ہے، روزہ یا خیرات یا عبادت۔ پھر جب تم امن میں ہو جاؤ، تو جو کوئی فائدہ اٹھائے زیارت سے حج تک تو و جو آسان ہو نذرانے میں سے،پھر جس کو نہیں ملے، تو تین دن کے روزے حج کے دوران ، اور سات جب تم واپس آجاؤں ، یہ دس مکمل ہیں۔ یہ اس کے لیے ہے جس کا خاندان حرمت والی مسجد پر حاضر نہیں، اور خدا سے ڈرو، اور جان لو کہ خدا سزا میں شدید ہے،

ٱلْحَجُّ أَشْهُرٌ مَّعْلُومَـٰتٌ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ ٱلْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِى ٱلْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُوا۟ مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ ٱللَّـهُ وَتَزَوَّدُوا۟ فَإِنَّ خَيْرَ ٱلزَّادِ ٱلتَّقْوَىٰ وَٱتَّقُونِ يَـٰٓأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ ﴿١٩٧﴾

197 حج معلوم مہینوں میں ہے، تو جو کوئی ان میں حج اپنے اوپر فرض کرتا ہے، تو حج کے دوران نہ فحاشی اور نہ نافرمانی اور نہ جھگڑا، اور جو کچھ تم کرو اچھے میں سے خدا اسے جانتا ہے، اور راشن لو، پھر سب سے بہترین راشن ڈر ہے، اور مجھ سے ڈرو، اے عقل والو،

لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُوا۟ فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ فَإِذَآ أَفَضْتُم مِّنْ عَرَفَـٰتٍ فَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّـهَ عِندَ ٱلْمَشْعَرِ ٱلْحَرَامِ وَٱذْكُرُوهُ كَمَا هَدَىٰكُمْ وَإِن كُنتُم مِّن قَبْلِهِۦ لَمِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿١٩٨﴾

198 تمہارا کوئی قصور نہیں اگر تم تلاش کرو فضل اپنے رب سے، تو جب تم روانہ ہو جاؤ پہچان کی جگہ سے تو خدا کو یاد کرو حرمت والی نشانی کے پاس، اور اس کو یاد کرو جیسے ا اس نے تمہیں راہ دکھائی اور تم اس سے پہلے بھٹکے ہووں میں سے تھے،

ثُمَّ أَفِيضُوا۟ مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ ٱلنَّاسُ وَٱسْتَغْفِرُوا۟ ٱللَّـهَ إِنَّ ٱللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٩٩﴾

199 پھر تم وہاں سے روانہ ہو جہاں سے آ دمی روانہ ہوۓ ،اور خدا سے معافی مانگو، خدا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

صفحہ 4 از 6 | کل 286 آیت / آیات