أَوَكُلَّمَا عَـٰهَدُوا۟ عَهْدًا نَّبَذَهُۥ فَرِيقٌ مِّنْهُم بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿١٠٠﴾

100 کیا جب بھی انہوں نے عہد کیا، ان میں سے ایک فرقے نے اسے نہیں توڑ دیا؟ بلکہ، ان میں سے زیادہ تر ایمان نہیں لاتے۔

وَلَمَّا جَآءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْ عِندِ ٱللَّـهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِيقٌ مِّنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ كِتَـٰبَ ٱللَّـهِ وَرَآءَ ظُهُورِهِمْ كَأَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿١٠١﴾

101 اور جب ان کے پاس رسول آ یا خدا کی طرف سے، تصدیق کرتے ہوئے جو ان کے پاس ہے، تو وہ جنہیں کتاب دی گئی، ان میں سے ایک فرقے نے خدا کی کتاب کو پیٹھ پیچھے پھینک دیا جیسا کہ وہ اسے جانتے نہیں۔

وَٱتَّبَعُوا۟ مَا تَتْلُوا۟ ٱلشَّيَـٰطِينُ عَلَىٰ مُلْكِ سُلَيْمَـٰنَ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَـٰنُ وَلَـٰكِنَّ ٱلشَّيَـٰطِينَ كَفَرُوا۟ يُعَلِّمُونَ ٱلنَّاسَ ٱلسِّحْرَ وَمَآ أُنزِلَ عَلَى ٱلْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَـٰرُوتَ وَمَـٰرُوتَ وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّىٰ يَقُولَآ إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِۦ بَيْنَ ٱلْمَرْءِ وَزَوْجِهِۦ وَمَا هُم بِضَآرِّينَ بِهِۦ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّـهِ وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ وَلَقَدْ عَلِمُوا۟ لَمَنِ ٱشْتَرَىٰهُ مَا لَهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ مِنْ خَلَـٰقٍ وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْا۟ بِهِۦٓ أَنفُسَهُمْ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ ﴿١٠٢﴾

102 اور وہ اس پر چلیں جو شیاطین پڑھ کر سناتے ہیں سلیمان کی بادشاہی پر، اور سلیمان نے انکار نہیں کیا، لیکن شیاطین نے انکار کیا، وہ لوگوں کو جادو سکھاتے ہیں اور جو اتارا گیا بابل میں دو فرشتوں پر، ہاروت اور ماروت، اور وہ دونوں نہیں سکھاتے ہیں کسی کو جب تک وہ دونوں یہ نہ کہہ دیں: ہم تو صرف فتنہ ہے، تو انکار مت کرنا۔ تو وہ سیکھتے ہیں ان دونوں سے وہ جس کے ذریعے وہ جدائی ڈالتے ہیں آدمی اور اس کی بیوی کے درمیان، اور وہ اس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے، مگر خدا کی اجازت سے، اور وہ سیکھتے ہیں جو انہیں نقصان دیتا ہے، اورانہیں فائدہ نہیں دیتا، اور ان کو پتہ ہے کہ جو کوئی سودا کرے اس کا، اس کے لیے آ خرت میں کوئی حصہ نہیں، اور برا ہے جس کے لیے سودا کیا انہوں نے اپنے آ پ کا، اگر وہ جانتے۔

وَلَوْ أَنَّهُمْ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّقَوْا۟ لَمَثُوبَةٌ مِّنْ عِندِ ٱللَّـهِ خَيْرٌ لَّوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ ﴿١٠٣﴾

103 اور اگر وہ ایمان لاتے، اور ڈرتے، تو خدا کی طرف سے ثواب بہتر ہوتا، اگر وہ جانتے۔

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَقُولُوا۟ رَٰعِنَا وَقُولُوا۟ ٱنظُرْنَا وَٱسْمَعُوا۟ وَلِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿١٠٤﴾

104 اے وہ جو ایمان لائے ہو، یہ نہیں کہو کہ ہم پر نظر رکھو، بلکہ کہو کہ ہم پر توجہ دو، اور سنو،اور انکار کرنے والوں کے لیے تکلیف دہ سزا ہے،

مَّا يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ وَلَا ٱلْمُشْرِكِينَ أَن يُنَزَّلَ عَلَيْكُم مِّنْ خَيْرٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَٱللَّـهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِۦ مَن يَشَآءُ وَٱللَّـهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ ﴿١٠٥﴾

105 جنہوں نے انکار کیا کتاب والوں میں سے، اور شرک کرنے والے، وہ یہ نہیں چاہتے کہ تم پر بہتر ی میں سے اترے اپنے رب کی طرف سے، اور خدا چنتا ہے اپنی رحمت کے لیے جس کو وہ چاہے، اور خدا بہت فضل والا ہے۔

مَا نَنسَخْ مِنْ ءَايَةٍ أَوْ نُنسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَآ أَوْ مِثْلِهَآ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ ٱللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿١٠٦﴾

106 جو بھی ہم مٹاتے ہیں نشانی میں سے یا ہم اسے بھلا دیتے ہیں،ہم لاتے ہیں اس سے بہتر کے ساتھ یا اس جیسی، کیا تم نہیں جانتے کہ خدا ہر چیز پر طاقتور ہے؟

أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ ٱللَّـهَ لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّـهِ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا نَصِيرٍ ﴿١٠٧﴾

107 کیا تم نہیں جانتے کہ خدا کی بادشاہی ہے آ سمانوں اور زمین کی؟ اور کوئی نہیں تمہارا، خدا کے علاوہ، سرپرست اور مددگار میں سے۔

أَمْ تُرِيدُونَ أَن تَسْـَٔلُوا۟ رَسُولَكُمْ كَمَا سُئِلَ مُوسَىٰ مِن قَبْلُ وَمَن يَتَبَدَّلِ ٱلْكُفْرَ بِٱلْإِيمَـٰنِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ ﴿١٠٨﴾

108 کیا تم پوچھنا چاہتے ہو اپنے رسول سے جیسے پوچھا گیا موسی سے پہلے؟ اور جو کوئی ایمان کو انکار سے بدل دے، تو وہ بھٹک گیا ہے ہموار راہ سے۔

وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ لَوْ يَرُدُّونَكُم مِّنۢ بَعْدِ إِيمَـٰنِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِندِ أَنفُسِهِم مِّنۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ ٱلْحَقُّ فَٱعْفُوا۟ وَٱصْفَحُوا۟ حَتَّىٰ يَأْتِىَ ٱللَّـهُ بِأَمْرِهِۦٓ إِنَّ ٱللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿١٠٩﴾

109 کتاب والے لوگوں میں سے بہت سے چاہتے ہیں کہ تمہیں لوٹا دیں انکار پر، تمھارے ایمان کے بعد،ان کے اپنے حسد میں، اس کے بعد جو سچ ان پر کھل گیا ہے، تو معاف کرو اور بچو جب تک خدا اپنا حکم لےآ ۓ، خدا ہر چیز پر طاقتور ہے،

وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَمَا تُقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّـهِ إِنَّ ٱللَّـهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴿١١٠﴾

110 اور صلاۃ قائم کرو، اور زکوۃ دو، اور جو بھی بہتری کا تم آگے بھیجو گے اپنے لیے، تم اسے پاؤ گے خدا کے پاس، خدا دیکھتا ہے جو تم کررہے ہو۔

وَقَالُوا۟ لَن يَدْخُلَ ٱلْجَنَّةَ إِلَّا مَن كَانَ هُودًا أَوْ نَصَـٰرَىٰ تِلْكَ أَمَانِيُّهُمْ قُلْ هَاتُوا۟ بُرْهَـٰنَكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿١١١﴾

111 اور وہ کہتے ہیں: کوئی نہیں جنت میں داخل ہو گا سوائے اس کے جو یہودی ہو یا عیسائی ہو ، وہ ان کی خواہشات ہیں، کہو: اپنا ثبوت لاؤ، اگر تم سچے ہو۔

بَلَىٰ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُۥ لِلَّـهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُۥٓ أَجْرُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿١١٢﴾

112 یقیناً، جو بھی اپنا چہرہ خدا کے سامنے جھکائے، اور اچھے کام کرنے والا ہو، تو اس کا صلہ اس کے رب کے پاس ہے، اور ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا، اور وہ غمگین نہیں ہوں گے۔

وَقَالَتِ ٱلْيَهُودُ لَيْسَتِ ٱلنَّصَـٰرَىٰ عَلَىٰ شَىْءٍ وَقَالَتِ ٱلنَّصَـٰرَىٰ لَيْسَتِ ٱلْيَهُودُ عَلَىٰ شَىْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ ٱلْكِتَـٰبَ كَذَٰلِكَ قَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ فَٱللَّـهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ﴿١١٣﴾

113 اور یہودی کہتے ہیں: عیسائی کسی چیز پر نہیں ہیں، اور عیسائی کہتے ہیں: یہودی کسی چیز پر نہیں ہیں، اور وہ کتاب پڑھ کر سناتے ہیں، اسی طرح کہا انہوں نے جنہیں نہیں پتا، جیسا کہ وہ کہتے ہیں۔ تو خدا ان کے بیچ میں فیصلہ کرے گا قیامت کے دن اس کے بارے میں جس پر وہ جھگڑتے ہیں،

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَـٰجِدَ ٱللَّـهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا ٱسْمُهُۥ وَسَعَىٰ فِى خَرَابِهَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَن يَدْخُلُوهَآ إِلَّا خَآئِفِينَ لَهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا خِزْىٌ وَلَهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿١١٤﴾

114 اور کون زیادہ غلط کرنے والاہے اس سے جس نے روکا خداکی مسجدوں کو کہ ان میں اس کا نام یاد کیا جائے، اور کوشش کرے ان کو برباد کرنے کی؟وہی ہیں جن کے لیے نہیں تھا کہ وہ ان میں داخل ہوں، مگر خوف میں، اور ان کے لیے دنیا میں ذلت ہے، اور آ خرت میں بڑی سزا۔

وَلِلَّـهِ ٱلْمَشْرِقُ وَٱلْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا۟ فَثَمَّ وَجْهُ ٱللَّـهِ إِنَّ ٱللَّـهَ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ ﴿١١٥﴾

115 اور خدا کا ہے مشرق اور مغرب، تو تم جہاں بھی مڑو، تو وہاں خدا کا چہرہ ہے، خدا گھیرے ہوئے ہے، جانتا ہے۔

وَقَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱللَّـهُ وَلَدًا سُبْحَـٰنَهُۥ بَل لَّهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ كُلٌّ لَّهُۥ قَـٰنِتُونَ ﴿١١٦﴾

116 وہ کہتے ہیں: خدا نے بیٹا لے لیا ہے۔ پاک ہے وہ، بلکہ اس کے لیے ہے جو آ سمانوں میں ہے اور زمین میں، سب اس کے فرمانبردارہیں۔

بَدِيعُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَإِذَا قَضَىٰٓ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ﴿١١٧﴾

117 پیدا کرنے والا آ سمانوں اور زمین کا، اور جب وہ کسی معاملے کا فیصلہ کرتا ہے، تو وہ اسے صرف کہتا ہے: ہو جاؤ، تو وہ ہو جاتا ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ لَوْلَا يُكَلِّمُنَا ٱللَّـهُ أَوْ تَأْتِينَآ ءَايَةٌ كَذَٰلِكَ قَالَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَـٰبَهَتْ قُلُوبُهُمْ قَدْ بَيَّنَّا ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ ﴿١١٨﴾

118 اور وہ جو نہیں جانتے کہتے ہیں: خدا ہم سے کیوں نہیں بات کرتے ؟ یا ہمیں کوئی نشانی آ تی۔اسی طرح کہا ان سے پہلے لوگوں نے ، جیسا کہ وہ کہتے ہیں، ان کے دل ایک جیسے ہیں۔ ہم نے اپنی نشانیاں دکھا دی ہیں ان لوگوں کو جو یقین کرتے ہیں۔

إِنَّآ أَرْسَلْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَا تُسْـَٔلُ عَنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْجَحِيمِ ﴿١١٩﴾

119 ہم نے تمہیں سچ کے ساتھ بھیجا ہے، خوشخبری دینے والا، اور ڈرانے والا، اور تم سے نہیں پوچھا جائے گا جہنّم والوں کے بارے میں۔

وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ ٱلْيَهُودُ وَلَا ٱلنَّصَـٰرَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى ٱللَّـهِ هُوَ ٱلْهُدَىٰ وَلَئِنِ ٱتَّبَعْتَ أَهْوَآءَهُم بَعْدَ ٱلَّذِى جَآءَكَ مِنَ ٱلْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ ٱللَّـهِ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا نَصِيرٍ ﴿١٢٠﴾

120 اور نہیں راضی ہوں گے تم سے یہودی، اور نہ عیسائی جب تک کہ تم ان کے مذہب پرنہیں چلو، کہو: خدا کی ہدایت، وہ ہدایت ہے۔ اور اگر تم چلے ان کی خواہشات پر ،اس کے بعد کہ تمہارے پاس آگیا ہےعلم میں سے، تو کوئی نہیں ہوگا تمہارا سرپرست اور مددگار خدا کی طرف سے۔

ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ يَتْلُونَهُۥ حَقَّ تِلَاوَتِهِۦٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ وَمَن يَكْفُرْ بِهِۦ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ ﴿١٢١﴾

121 وہ جنہیں ہم نے کتاب دی، وہ اسے پڑھ کر سناتے ہیں جیسے اس کو پڑھ کر سنانا چاہیے، وہی اس پر ایمان لاتے ہیں، اور جو کوئی انکار کرے اس کا، تو وہی ہیں ہارنےوالے۔

يَـٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتِىَ ٱلَّتِىٓ أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّى فَضَّلْتُكُمْ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٢٢﴾

122 اے اسرائیل کے بیٹوں، میرے اس احسان کو یاد کرو جو میں نے تم پر کیا، اور میں نے تمہیں ترجیح دی جہانوں پر،

وَٱتَّقُوا۟ يَوْمًا لَّا تَجْزِى نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْـًٔا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا تَنفَعُهَا شَفَـٰعَةٌ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴿١٢٣﴾

123 اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کام نہیں آ ۓ گا، اوراس سے پیسہ نہیں لیا جائے گا ، اور شفاعت اسے فائدہ نہیں کرے گی، اور ان کی مدد نہیں کی جائے گی۔

وَإِذِ ٱبْتَلَىٰٓ إِبْرَٰهِـۧمَ رَبُّهُۥ بِكَلِمَـٰتٍ فَأَتَمَّهُنَّ قَالَ إِنِّى جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا قَالَ وَمِن ذُرِّيَّتِى قَالَ لَا يَنَالُ عَهْدِى ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٢٤﴾

124 اور جب آزمایا ابراہیم کو الفاظ سے اس کے رب نے ، تو اس نے انہیں کرڈالا، اس نے کہا: میں تمہیں انسانوں کے لیے قائد بناؤں گا۔ اس نے کہا: اور میری اولاد میں سے؟ اس نے کہا: میرا عہد غلط کرنے والوں تک نہیں پہنچے گا۔

وَإِذْ جَعَلْنَا ٱلْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْنًا وَٱتَّخِذُوا۟ مِن مَّقَامِ إِبْرَٰهِـۧمَ مُصَلًّى وَعَهِدْنَآ إِلَىٰٓ إِبْرَٰهِـۧمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِىَ لِلطَّآئِفِينَ وَٱلْعَـٰكِفِينَ وَٱلرُّكَّعِ ٱلسُّجُودِ ﴿١٢٥﴾

125 اور جب ہم نے بنایا گھر آ دمیوں کے لیے جمع ہونے کی جگہ اور محفوظ جگہ، اور ابراہیم کے مقام سے صلاۃ کی جگہ لو، اورہم نے عہد کیا ابراہیم اور اسماعیل سے: میرے گھر کو صاف کرو ارد گرد جانے والوں کے لیے، اورٹھہرنے والوں، اور ڈرنے والوں ، اور جھکنے والوں۔

وَإِذْ قَالَ إِبْرَٰهِـۧمُ رَبِّ ٱجْعَلْ هَـٰذَا بَلَدًا ءَامِنًا وَٱرْزُقْ أَهْلَهُۥ مِنَ ٱلثَّمَرَٰتِ مَنْ ءَامَنَ مِنْهُم بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ قَالَ وَمَن كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُۥ قَلِيلًا ثُمَّ أَضْطَرُّهُۥٓ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلنَّارِ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ ﴿١٢٦﴾

126 اور جب ابراہیم نے کہا :میرے رب، اس شہر کو امن والی جگہ بنائیں، اور اس میں رہنے والوں کو پھلوں میں سے دیں،ان میں سے وہ جو خدا اور آ خری دن پر ایمان لائے۔ اس نے کہا: اور جو انکار کرے گا، تو اس کو میں تھوڑا سا مزا دوں گا ، پھر میں اس کو دھکیلوں گا آ گ کی سزا کی طرف، اور کیسی بری منزل ہے یہ۔

وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَٰهِـۧمُ ٱلْقَوَاعِدَ مِنَ ٱلْبَيْتِ وَإِسْمَـٰعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّآ إِنَّكَ أَنتَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿١٢٧﴾

127 اور جب ابراہیم بلند کر رہا تھا گھر کی بنیادوں کو ، اور اسماعیل: ہمارے رب، یہ ہم سے لیں، آ پ سننے والے، جاننے والے ہیں،

رَبَّنَا وَٱجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَآ أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَآ إِنَّكَ أَنتَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٢٨﴾

128 ہمارے رب، اور ہمیں اپنا فرمانبردار بنادیں، اور ہماری اولاد میں سے ایک قوم کو اپنا فرمانبردار بنادیں، اور ہمیں ہماری عبادتیں دکھائیں، اور ہماری طرف مڑیں، آ پ مڑنے والے، رحم کرنے والے ہیں،

رَبَّنَا وَٱبْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا۟ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ ﴿١٢٩﴾

129 ہمارے رب، اور کھڑا کریں ان میں رسول، ان میں سے ، جو ان کو پڑھ کر سنائے آ پ کی نشانیاں، اور سکھائے ان کو کتاب اور دانشمندی، اور ان کو پاکیزہ کریں، آ پ ہی ہیں سب پر غالب، دانشمند۔

وَمَن يَرْغَبُ عَن مِّلَّةِ إِبْرَٰهِـۧمَ إِلَّا مَن سَفِهَ نَفْسَهُۥ وَلَقَدِ ٱصْطَفَيْنَـٰهُ فِى ٱلدُّنْيَا وَإِنَّهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿١٣٠﴾

130 اور کون ہے جومنہ موڑے ابراہیم کے مذہب سے سوائے اس کے جو اپنے آ پ کو بے وقوف بنائے؟ اور ہم نے اس کو چنا دنیا میں، اور وہ آ خرت میں اچھا کرنے والوں میں سے ہے۔

إِذْ قَالَ لَهُۥ رَبُّهُۥٓ أَسْلِمْ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٣١﴾

131 جب اس کے رب نے اس کو کہا: فرمانبردار ہو جاؤ۔ اس نے کہا: میں فرمانبردار ہوگیا جہانوں کے رب کا۔

وَوَصَّىٰ بِهَآ إِبْرَٰهِـۧمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَـٰبَنِىَّ إِنَّ ٱللَّـهَ ٱصْطَفَىٰ لَكُمُ ٱلدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ ﴿١٣٢﴾

132 اور وہی وصیت ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو کی، اور یعقوب: اے میرے بیٹو، خدا نے تمہارے لیے دین چنا ہے، تو مرنا نہیں مگریہ کہ تم فرمانبردار ہو۔

أَمْ كُنتُمْ شُهَدَآءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ ٱلْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِنۢ بَعْدِى قَالُوا۟ نَعْبُدُ إِلَـٰهَكَ وَإِلَـٰهَ ءَابَآئِكَ إِبْرَٰهِـۧمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِسْحَـٰقَ إِلَـٰهًا وَٰحِدًا وَنَحْنُ لَهُۥ مُسْلِمُونَ ﴿١٣٣﴾

133 کیا تم گواہ تھے جب یعقوب پر موت آ پہنچی، جب اس نے اپنے بیٹوں سے کہا: تم کیا خدمت کرو گے میرے بعد؟ انہوں نے کہا: ہم خدمت کریں گے آ پ کے خدا کی، اور آ پ کے باپ دادا، ا براہیم اور اسماعیل اور اسحاق، کے خدا کی، ایک خدا، اور ہم ان کے فرمانبردار ہیں۔

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْـَٔلُونَ عَمَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١٣٤﴾

134 وہ قوم تھی جو چلی گئی، ان کا ہے جو انہوں نے کمایا، اور تمہارا ہے جو تم نے کمایا، اور تم سے نہیں پوچھا جائے گا کہ انہوں نے کیا کیا۔

وَقَالُوا۟ كُونُوا۟ هُودًا أَوْ نَصَـٰرَىٰ تَهْتَدُوا۟ قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَٰهِـۧمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ ﴿١٣٥﴾

135 اور وہ کہتے ہیں: یہودی اور عیسائی بنو، تم ہدایت پر آ جاؤ گے۔ کہو: بلکہ ابراہیم کا مذہب، ایک خدا کا بندہ، اور وہ شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھا۔

قُولُوٓا۟ ءَامَنَّا بِٱللَّـهِ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَآ أُنزِلَ إِلَىٰٓ إِبْرَٰهِـۧمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَٱلْأَسْبَاطِ وَمَآ أُوتِىَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَمَآ أُوتِىَ ٱلنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُۥ مُسْلِمُونَ ﴿١٣٦﴾

136 کہو: ہم ایمان لائے خدا پر، اور جو ہم پر اتارا گیا، اور جو اتارا گیا عمران پر، اور اسماعیل، اور اسحاق، اور یعقوب، اور قبیلوں، اور وہ جو دیا گیا موسی اور عیسی کو، اور جو دیا گیا نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے، ہم ان میں سے کسی کے بیچ میں فرق نہیں کرتے، اور ہم ان کے فرمانبردار ہیں،

فَإِنْ ءَامَنُوا۟ بِمِثْلِ مَآ ءَامَنتُم بِهِۦ فَقَدِ ٱهْتَدَوا۟ وَّإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّمَا هُمْ فِى شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيكَهُمُ ٱللَّـهُ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿١٣٧﴾

137 پھر اگر وہ ایمان لائے اس جیسے پر جس پر تم ایمان لائے ہو، تو وہ ہدایت پر ہیں، اور اگر وہ مکر جائیں تو وہ صرف پھوٹ میں ہیں، تو خدا تمہارے لیے کافی ہیں ان کے خلاف، اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے،

صِبْغَةَ ٱللَّـهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ ٱللَّـهِ صِبْغَةً وَنَحْنُ لَهُۥ عَـٰبِدُونَ ﴿١٣٨﴾

138 خدا کا رنگنا،اور کون ہے جو خدا سے زیادہ اچھا رنگ دے؟ اور ہم ان کی خدمت کرتے ہیں۔

قُلْ أَتُحَآجُّونَنَا فِى ٱللَّـهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ وَلَنَآ أَعْمَـٰلُنَا وَلَكُمْ أَعْمَـٰلُكُمْ وَنَحْنُ لَهُۥ مُخْلِصُونَ ﴿١٣٩﴾

139 کہو: کیا تم ہم سے بحث کرتے ہو خدا کے بارے میں اور وہ ہمارا رب ہے اور تمہارا رب؟ اور ہمارے لیے ہے ہمارا کیا، اور تمہارے لیے ہے تمہارا کیا، اور ہم اسی کے لیے مخلص ہیں۔

أَمْ تَقُولُونَ إِنَّ إِبْرَٰهِـۧمَ وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَٱلْأَسْبَاطَ كَانُوا۟ هُودًا أَوْ نَصَـٰرَىٰ قُلْ ءَأَنتُمْ أَعْلَمُ أَمِ ٱللَّـهُ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَتَمَ شَهَـٰدَةً عِندَهُۥ مِنَ ٱللَّـهِ وَمَا ٱللَّـهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ﴿١٤٠﴾

140 کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور قبیلے یہودی تھے یا عیسائی؟ کہو: کیا تم زیادہ جانتے ہو یا خدا؟ اور کون زیادہ غلط کرتا ہےاس سے جو چھپائے گواہی جو اس کے پاس خدا کی طرف سے ہے؟ اور خدا اس سے بے خبر نہیں جو تم کر رہے ہو،

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْـَٔلُونَ عَمَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١٤١﴾

141 وہ قوم تھی جو چلی گئی، ان کا ہے جو انہوں نے کمایا، اور تمہارا ہے جو تم نے کمایا، اور تم سے نہیں پوچھا جائے گا کہ انہوں نے کیا کیا۔

سَيَقُولُ ٱلسُّفَهَآءُ مِنَ ٱلنَّاسِ مَا وَلَّىٰهُمْ عَن قِبْلَتِهِمُ ٱلَّتِى كَانُوا۟ عَلَيْهَا قُل لِّلَّـهِ ٱلْمَشْرِقُ وَٱلْمَغْرِبُ يَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿١٤٢﴾

142 کہیں گے جو بے وقوف ہیں آ دمیوں میں سے: کیاہے جس نے انہیں موڑ دیا ہےا ن کے رخ سے جس پر وہ تھے؟ کہو: خدا کا ہے مشرق اور مغرب، وہ جسے چاہیں سیدھے راستے پر چلا دیتے ہیں،

وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَـٰكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِّتَكُونُوا۟ شُهَدَآءَ عَلَى ٱلنَّاسِ وَيَكُونَ ٱلرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا وَمَا جَعَلْنَا ٱلْقِبْلَةَ ٱلَّتِى كُنتَ عَلَيْهَآ إِلَّا لِنَعْلَمَ مَن يَتَّبِعُ ٱلرَّسُولَ مِمَّن يَنقَلِبُ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ وَإِن كَانَتْ لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى ٱلَّذِينَ هَدَى ٱللَّـهُ وَمَا كَانَ ٱللَّـهُ لِيُضِيعَ إِيمَـٰنَكُمْ إِنَّ ٱللَّـهَ بِٱلنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴿١٤٣﴾

143 اور اسی طرح ہم نے تمہیں بنایا ایک د رمیانی قوم تاکہ تم گواہ بنو آ دمیوں پر ،اور رسول تم پر گواہ بنے، اور ہم نے وہ رخ جس پر تم تھے نہیں بنایا مگر اس لیے کہ ہم جان لیں اس کو جو رسول کے پیچھے چلتا ہے اس سے جو اپنے ایڑیوں بل مڑ جاتا ہے، اور یہ مشکل تھا سوائے ان کے لیے جن کو خدا نے ہدایت دی، اور خدا تمہارے ایمان کو ضائع نہیں ہونے دے گا، خدا آ دمیوں کے ساتھ نرم اور رحم کرنے والا ہے،

قَدْ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِى ٱلسَّمَآءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَىٰهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا۟ وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُۥ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ وَمَا ٱللَّـهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ ﴿١٤٤﴾

144 ہم نے دیکھا تمہارا چہرہ بار بار مڑتے ہوئے آ سمان میں، تو ہم تمہیں موڑتے ہیں اس رخ کی طرف جس سے تم راضی ہو،تو تم اپنا چہرہ حرمت والی مسجد کی طرف موڑو، اور تم جہاں بھی ہو، اپنے چہرے اس کی طرف موڑو۔اور وہ جنہیں کتاب دی گئی، وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے رب کی طرف سے سچ ہے،اور خدا اس سے بے خبر نہیں جو وہ کر رہے ہیں،

وَلَئِنْ أَتَيْتَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ بِكُلِّ ءَايَةٍ مَّا تَبِعُوا۟ قِبْلَتَكَ وَمَآ أَنتَ بِتَابِعٍ قِبْلَتَهُمْ وَمَا بَعْضُهُم بِتَابِعٍ قِبْلَةَ بَعْضٍ وَلَئِنِ ٱتَّبَعْتَ أَهْوَآءَهُم مِّنۢ بَعْدِ مَا جَآءَكَ مِنَ ٱلْعِلْمِ إِنَّكَ إِذًا لَّمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٤٥﴾

145 اور اگر تم لے کر اؤ ان کے پاس جنہیں کتاب دی گئی ہر نشانی، وہ تمہارے رخ پر نہیں چلیں گے، اور تم ان کے رخ پر نہیں چلنے والے، یر نہ ہی وہ ایک دوسرے کے رخ پر چلنے والے ہیں، اور اگر تم چلے ان کی خواہشات پر ،اس کے بعد کہ تمہارے پاس آگیا ہےعلم میں سے، تو تم غلط کرنے والوں میں سے ہو گے،

ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ يَعْرِفُونَهُۥ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَآءَهُمْ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ ٱلْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴿١٤٦﴾

146 جنہیں ہم نے کتاب دی، وہ اسے جانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو جانتے ہیں، اور ان میں سے ایک فرقہ سچ کو چھپاتا ہے، اور وہ جانتے ہیں،

ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُمْتَرِينَ ﴿١٤٧﴾

147 سچ، تمہارے رب کی طرف سے، تو پھر نہیں ہو ان میں سے جو شک کرتے ہیں،

وَلِكُلٍّۢ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا فَٱسْتَبِقُوا۟ ٱلْخَيْرَٰتِ أَيْنَ مَا تَكُونُوا۟ يَأْتِ بِكُمُ ٱللَّـهُ جَمِيعًا إِنَّ ٱللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿١٤٨﴾

148 اور ہر ایک کے لیے ایک سمت ہے جس کی طرف وہ مڑتا ہے ، تو تم اچھے کاموں میں جلدی کرو، تم جہاں بھی ہو خدا تم سب کو ملا دے گا، خدا ہر چیز پر طاقتور ہے،

وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ وَإِنَّهُۥ لَلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ وَمَا ٱللَّـهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ﴿١٤٩﴾

149 اور تم جہاں سے بھی نکلو تو تم اپنا چہرہ حرمت والی مسجد کی طرف موڑو، اور یہ سچ ہے، تمہارے رب کی طرف سے،اور خدا اس سے بے خبر نہیں ہے جو تم کر رہے ہو۔

صفحہ 3 از 6 | کل 286 آیت / آیات