وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ ٱلْبَحْرَ فَأَنجَيْنَـٰكُمْ وَأَغْرَقْنَآ ءَالَ فِرْعَوْنَ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ ﴿٥٠﴾

50 اور جب ہم نے تمہارے لیے سمندر کو پھاڑا، پھر تمہیں بچالیا، اور فرعون کے خاندان کو ڈبو دیا، اور تم دیکھ رہے تھے،

وَإِذْ وَٰعَدْنَا مُوسَىٰٓ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ ٱتَّخَذْتُمُ ٱلْعِجْلَ مِنۢ بَعْدِهِۦ وَأَنتُمْ ظَـٰلِمُونَ ﴿٥١﴾

51 اور جب ہم نے موسیٰ کے لیے چالیس راتیں مقرر کیں، پھر تم نے بچھڑے کو اپنا لیا اس کے بعد، اور تم غلط کرنے والے تھے،

ثُمَّ عَفَوْنَا عَنكُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿٥٢﴾

52 پھر ہم نے تم کو اس کے بعد معاف کر دیا، تاکہ تم شاید شکر کرو،

وَإِذْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴿٥٣﴾

53 اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب اور فرق کرنے والی دی ، تاکہ تم شاید ہدایت پاؤ،

وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِۦ يَـٰقَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ أَنفُسَكُم بِٱتِّخَاذِكُمُ ٱلْعِجْلَ فَتُوبُوٓا۟ إِلَىٰ بَارِئِكُمْ فَٱقْتُلُوٓا۟ أَنفُسَكُمْ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ عِندَ بَارِئِكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٥٤﴾

54 اور جب موسی نے اپنے لوگوں سے کہا: اے میرے لوگ، تم نے اپنے ساتھ غلط کیا بچھڑے کو اپنا کر، تو اپنے بنانے والے کی طرف مڑو، پھر اپنے آپ کو مار ڈالو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے تمہارے بنانے والے کے سامنے۔ تو وہ تمہاری طرف مڑا، وہی تو ہے مڑنے والا، رحم کرنے والا،

وَإِذْ قُلْتُمْ يَـٰمُوسَىٰ لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ نَرَى ٱللَّـهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْكُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ ﴿٥٥﴾

55 اور جب تم نے کہا: اے موسی، ہم تمہارا یقین نہیں کریں گے جب تک کہ ہم خدا کو کھلم کھلا نہیں دیکھ لیتے، تو کڑک نے تمہیں آپکڑا، اور تم دیکھ رہے تھے،

ثُمَّ بَعَثْنَـٰكُم مِّنۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿٥٦﴾

56 پھر ہم نے تمہیں کھڑاکیا تمہاری موت کے بعد، تاکہ تم شاید شکر کرو،

وَظَلَّلْنَا عَلَيْكُمُ ٱلْغَمَامَ وَأَنزَلْنَا عَلَيْكُمُ ٱلْمَنَّ وَٱلسَّلْوَىٰ كُلُوا۟ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا رَزَقْنَـٰكُمْ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ﴿٥٧﴾

57 اور ہم نے تم پر سایہ کرنے کے لیے بادل کو پھیلایا، اور ہم نے اتارا تم پر من اور سلویٰ، کھاؤ ان اچھی چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں، اور انہوں نے ہمارے ساتھ غلط نہیں کیا، لیکن وہ اپنے آپ کے ساتھ غلط کر رہے تھے،

وَإِذْ قُلْنَا ٱدْخُلُوا۟ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةَ فَكُلُوا۟ مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَٱدْخُلُوا۟ ٱلْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا۟ حِطَّةٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطَـٰيَـٰكُمْ وَسَنَزِيدُ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٥٨﴾

58 اور جب ہم نے کہا: داخل ہو جاؤ اس شہر میں اور کھاؤ اس میں سے آرام کے ساتھ جہاں سے چاہو،اور دروازے میں سے داخل ہو جھکتے ہوئے، اور اور کہو:بوجھ اتر گیا۔ ہم تمہیں تمہاری خطائیں معاف کردیں گے اور بھلائی کرنے والوں کو مزید دیں گے،

فَبَدَّلَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ قَوْلًا غَيْرَ ٱلَّذِى قِيلَ لَهُمْ فَأَنزَلْنَا عَلَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ رِجْزًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ بِمَا كَانُوا۟ يَفْسُقُونَ ﴿٥٩﴾

59 پھر وہ جنہوں نے غلط کیا، انہوں نے بدل دیا جو ان سے کہا گیا تھا کسی اور کہے سے، پھر جنہوں نے غلط کیا، ہم نے ان کے اوپر سزا اتاری آ سمان میں سے، اس لیے کہ انہوں نے نافرمانی کی،

وَإِذِ ٱسْتَسْقَىٰ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِۦ فَقُلْنَا ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْحَجَرَ فَٱنفَجَرَتْ مِنْهُ ٱثْنَتَا عَشْرَةَ عَيْنًا قَدْ عَلِمَ كُلُّ أُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ مِن رِّزْقِ ٱللَّـهِ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ﴿٦٠﴾

60 اور جب موسی نے اپنے لوگوں کے لیے پینے کا پانی مانگا، تو ہم نے کہا: مارو پتھر کو اپنی لاٹھی سے۔ پھر اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلیں ، ہر آ دمی جانتا تھا اس کے پینے کی جگہ کو، کھاؤ اور پیو اس میں سے جو خدا نے دیا ہے، اور زمین میں غلط نہ کرو، برائی کرتے ہوۓ،

وَإِذْ قُلْتُمْ يَـٰمُوسَىٰ لَن نَّصْبِرَ عَلَىٰ طَعَامٍ وَٰحِدٍ فَٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلْأَرْضُ مِنۢ بَقْلِهَا وَقِثَّآئِهَا وَفُومِهَا وَعَدَسِهَا وَبَصَلِهَا قَالَ أَتَسْتَبْدِلُونَ ٱلَّذِى هُوَ أَدْنَىٰ بِٱلَّذِى هُوَ خَيْرٌ ٱهْبِطُوا۟ مِصْرًا فَإِنَّ لَكُم مَّا سَأَلْتُمْ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ ٱلذِّلَّةُ وَٱلْمَسْكَنَةُ وَبَآءُو بِغَضَبٍ مِّنَ ٱللَّـهِ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا۟ يَكْفُرُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّـهِ وَيَقْتُلُونَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَوا۟ وَّكَانُوا۟ يَعْتَدُونَ ﴿٦١﴾

61 اور جب تم نے کہا: اے موسی، ہم ایک ہی کھانے پر صبر نہیں کرسکتے ، تو تم اپنے رب کو پکارو ہمارے لیے کہ وہ ہمارے لیے نکالیں اس میں سے جو زمین اگاتی ہے، جڑی بوٹیاں،اور کھیرے، اور مکئی، اور مسور، اور پیاز۔ اس نے کہا:کیا تم اس چیز کو بدلنا چاہتے ہو جو کمتر ہے، اس کے بدلے جو بہتر ہے؟ اترو مصر میں،تمہیں ملے گا جو تم مانگ رہے ہو۔ اور ان پر مار پڑی ہوئی تھی ذلالت کی اور غربت کی، اور وہ خدا کے غصّے کے ساتھ لوٹ آئے، یہ اس لیے کہ وہ خدا کی نشانیوں کا انکار کرتے تھے اور نبیوں کو قتل کرتے تھے، بغیر کسی وجہ کے، اس لیے کہ وہ نافرمان تھے اور حد سے بڑھتے تھے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱلَّذِينَ هَادُوا۟ وَٱلنَّصَـٰرَىٰ وَٱلصَّـٰبِـِٔينَ مَنْ ءَامَنَ بِٱللَّـهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَعَمِلَ صَـٰلِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٦٢﴾

62 وہ جو ایمان لائے، اوروہ جو یہودی ہیں،اور عیسائی، اور صابی، جو کوئی خدا پر ایمان لائے، اور آ خری دن پر، اور اچھے کام کرے، تو ان کا صلہ ان کے رب کے پاس ہے، اور ان پر خوف نہیں ہوگا، اور وہ غمگین نہیں ہوگے۔

وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ ٱلطُّورَ خُذُوا۟ مَآ ءَاتَيْنَـٰكُم بِقُوَّةٍ وَٱذْكُرُوا۟ مَا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿٦٣﴾

63 اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تمہارے اوپر پہاڑ بلند کیا: پکڑو جو ہم نے تمہیں دیا ہے،مضبوطی سے، اور یاد رکھو جو اس میں ہے، تاکہ تم ڈر میں آ جاؤ۔

ثُمَّ تَوَلَّيْتُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ فَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ لَكُنتُم مِّنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ ﴿٦٤﴾

64 پھر اس کے بعد تم مکر گئے، اور اگر تم پر خدا کا فضل نہیں ہوتا اور اس کی رحمت، تو تم ان میں سے ہوجاتے جو ہار گئے ہیں،

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلَّذِينَ ٱعْتَدَوْا۟ مِنكُمْ فِى ٱلسَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا۟ قِرَدَةً خَـٰسِـِٔينَ ﴿٦٥﴾

65 اور تم جانتے ہو اپنوں میں سے ان کو جنہوں نے زیادتی کی سبت میں، تو ہم نے ان سے کہا: بن جاؤ ذلیل بندر،

فَجَعَلْنَـٰهَا نَكَـٰلًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ ﴿٦٦﴾

66 پھر ہم نے اسے اس کے آگے والوں اور اس کے پیچھے والوں کے لیے عبرت بنایا، اور ڈرنے والوں کے لیےنصیحت۔

وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِۦٓ إِنَّ ٱللَّـهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تَذْبَحُوا۟ بَقَرَةً قَالُوٓا۟ أَتَتَّخِذُنَا هُزُوًا قَالَ أَعُوذُ بِٱللَّـهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ ٱلْجَـٰهِلِينَ ﴿٦٧﴾

67 اور جب موسی نے اپنے لوگوں سے کہا: خدا تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم ایک گائے کو ذبح کرو۔ انہوں نے کہا: کیا تم ہمیں مذاق بنا رہے ہو؟ اس نے کہا: میں خدا کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں جاہلوں میں سے ہو جاؤں۔

قَالُوا۟ ٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِىَ قَالَ إِنَّهُۥ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَلَا بِكْرٌ عَوَانٌۢ بَيْنَ ذَٰلِكَ فَٱفْعَلُوا۟ مَا تُؤْمَرُونَ ﴿٦٨﴾

68 انہوں نے کہا: ہمارے لیے اپنے رب کو پکارو کہ وہ ہمیں بتائیں کہ وہ کیسی ہو؟ اس نے کہا: وہ کہتے ہیں کہ وہ ایک گائے ہے، نہ بڈھی اور نہ بچی، ان کے بیچ میں ، تو کرو جو تمہیں حکم دیا گیا ہے۔

قَالُوا۟ ٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا لَوْنُهَا قَالَ إِنَّهُۥ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُ فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ ٱلنَّـٰظِرِينَ ﴿٦٩﴾

69 انہوں نے کہا: ہمارے لیے اپنے رب کو پکارو کہ وہ ہمیں بتائیں اس کا کیا رنگ ہے ؟ اس نے کہا: وہ کہتے ہیں کہ وہ سنہری گائے ہیں، اس کا رنگ چمکدار ، دیکھنے والوں کو خوش کردے۔

قَالُوا۟ ٱدْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِىَ إِنَّ ٱلْبَقَرَ تَشَـٰبَهَ عَلَيْنَا وَإِنَّآ إِن شَآءَ ٱللَّـهُ لَمُهْتَدُونَ ﴿٧٠﴾

70 انہوں نے کہا: ہمارے لیے اپنے رب کو پکارو کہ وہ ہمیں بتائیں کہ وہ کیسی ہو؟ گائیں ہمیں ایک جیسی لگتی ہیں، اور اگر خدا چا ہیں، تو ہم ہدایت پا جائیں گے۔

قَالَ إِنَّهُۥ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا ذَلُولٌ تُثِيرُ ٱلْأَرْضَ وَلَا تَسْقِى ٱلْحَرْثَ مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فِيهَا قَالُوا۟ ٱلْـَٔـٰنَ جِئْتَ بِٱلْحَقِّ فَذَبَحُوهَا وَمَا كَادُوا۟ يَفْعَلُونَ ﴿٧١﴾

71 اس نے کہا: وہ کہتے ہیں کہ وہ ایسی گائے ہے کہ نہ وہ زمین پر ہل چلانے اور نہ ہی وہ کھیتی کو پانی دینے کے لیے تیار کی گئی ہو، سلامت رکھی ہوئی، اس میں کوئی عیب نہیں ہو۔ انہوں نے کہا: اب تم سچ لے کر آ ئے ہو، پھر انہوں نے اسے ذبح کر دیا، جبکہ وہ قریب تھے کہ وہ ایسا نہیں کرتے۔

وَإِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَٱدَّٰرَْٰٔتُمْ فِيهَا وَٱللَّـهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنتُمْ تَكْتُمُونَ ﴿٧٢﴾

72 اور جب تم نے ایک شخص کا قتل کیا، پھر اس پر جھگڑنے لگے، اور خدا نکال لایا جو تم چھپا رہے تھے،

فَقُلْنَا ٱضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا كَذَٰلِكَ يُحْىِ ٱللَّـهُ ٱلْمَوْتَىٰ وَيُرِيكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ﴿٧٣﴾

73 تو ہم نے کہا: مارو اس کو اس کے کچھ حصے سے۔ اسی طرح خدا مردوں کو زندہ کرتا ہے، اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے، تاکہ تم سمجھو،

ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ فَهِىَ كَٱلْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً وَإِنَّ مِنَ ٱلْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ ٱلْأَنْهَـٰرُ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ ٱلْمَآءُ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ ٱللَّـهِ وَمَا ٱللَّـهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ﴿٧٤﴾

74 پھر تمہارے دل سخت ہو گئے اس کے بعد ، کہ وہ پتھر جیسے یا اس سے بھی سخت ہیں، اور پتھروں میں کچھ ایسے ہیں جن میں سے نہریں پھوٹتی ہیں، اور ان میں کچھ ایسے ہیں جو پھٹ جاتے ہیں اور پانی ان میں سے نکل آ تا ہے، اور ان میں کچھ ایسے ہیں جو گر جاتے ہیں خدا کے خوف سے، اور خدا اس سے بے خبر نہیں ہے جو تم کر رہے ہو۔

أَفَتَطْمَعُونَ أَن يُؤْمِنُوا۟ لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَسْمَعُونَ كَلَـٰمَ ٱللَّـهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُۥ مِنۢ بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴿٧٥﴾

75 کیا تم امید کر رہے ہو کہ وہ تمہارا یقین کریں گے؟ جب کہ ان میں سے ایک فرقہ تھا جس نے خدا کے کہے کو سنا اور پھر اسے بدل دیا، اس کو سمجھنے کے بعد، اور وہ جانتے ہیں،

وَإِذَا لَقُوا۟ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا وَإِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ قَالُوٓا۟ أَتُحَدِّثُونَهُم بِمَا فَتَحَ ٱللَّـهُ عَلَيْكُمْ لِيُحَآجُّوكُم بِهِۦ عِندَ رَبِّكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿٧٦﴾

76 اور جب وہ ان سے ملتے ہیں جو ایمان لائے ، وہ کہتے ہیں: ہم ایمان لائے۔ اور جب وہ ایک دوسرے کے ساتھ اکیلے میں ہوتے ہیں، تو وہ کہتے ہیں: کیا تم انہیں بتاؤ گے جو خدا نے تم پر کھولا تاکہ وہ تم سے بحث کرے اس کے بارے میں تمھارے رب کے سامنے؟ کیا تم سمجھتے نہیں؟

أَوَلَا يَعْلَمُونَ أَنَّ ٱللَّـهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ﴿٧٧﴾

77 کیا وہ نہیں جانتے کہ خدا جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں، اور جو وہ اعلان کرتے ہیں؟

وَمِنْهُمْ أُمِّيُّونَ لَا يَعْلَمُونَ ٱلْكِتَـٰبَ إِلَّآ أَمَانِىَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ ﴿٧٨﴾

78 اور ان میں وہ ہیں جو عام لوگ ہیں، وہ کتاب کو نہیں جانتے سوائے خواہشات کے، اور وہ وہ صرف اندازہ لگا رہے ہیں۔

فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ يَكْتُبُونَ ٱلْكِتَـٰبَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَـٰذَا مِنْ عِندِ ٱللَّـهِ لِيَشْتَرُوا۟ بِهِۦ ثَمَنًا قَلِيلًا فَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا يَكْسِبُونَ ﴿٧٩﴾

79 تو تباہی ہےا ن کے لیے جو جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں، پھر کہتے ہیں: یہ خدا کی طرف سے ہے تاکہ اس کے بدلے معمولی سودا کر لیں، تو تباہی ہے ان کے لیے جو ان کے ہاتھوں نے لکھا، اور تباہی ہے ان کے لیے جو انہوں نے کمایا،

وَقَالُوا۟ لَن تَمَسَّنَا ٱلنَّارُ إِلَّآ أَيَّامًا مَّعْدُودَةً قُلْ أَتَّخَذْتُمْ عِندَ ٱللَّـهِ عَهْدًا فَلَن يُخْلِفَ ٱللَّـهُ عَهْدَهُۥٓ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى ٱللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٨٠﴾

80 اور وہ کہتے ہیں: ہمیں آ گ نہیں چھوئے گی مگر کچھ دنوں کے لیے، کہو: کیا تم نے خدا سے وعدہ لیا ہوا ہے تو خدا اپنا وعدہ نہیں توڑتا؟ یا تم خدا کے بارے میں وہ کہتے ہو جو تمہیں نہیں پتہ؟

بَلَىٰ مَن كَسَبَ سَيِّئَةً وَأَحَـٰطَتْ بِهِۦ خَطِيٓـَٔتُهُۥ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٨١﴾

81 یقیناً، جو کوئی برائی کمائے اور اپنی خطاؤ ں سے گھر جائے، تو وہی آ گ میں رہنے والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے،

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ ﴿٨٢﴾

82 اور وہ جوایمان لائے اور اچھے کام کیے، وہ جنت میں رہنے والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے۔

وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا ٱللَّـهَ وَبِٱلْوَٰلِدَيْنِ إِحْسَانًا وَذِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَقُولُوا۟ لِلنَّاسِ حُسْنًا وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنكُمْ وَأَنتُم مُّعْرِضُونَ ﴿٨٣﴾

83 اور جب ہم نے اسرائیل کے بیٹوں سے عہد لیا، کسی کی خدمت نہیں کرو خدا کے، اور ماں باپ کے ساتھ اچھائی کرو، اور قریبی رشتہ داروں، اور یتیموں، اور غریبوں، اور آ دمیوں سے اچھی طرح بات کرو، اور صلاۃ قائم کرو، اور زکوۃ دو، پھر تم مکر گئے،سوائے تم میں سے چند کے، اور تم مکرنے والے ہو۔

وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَكُمْ لَا تَسْفِكُونَ دِمَآءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُونَ أَنفُسَكُم مِّن دِيَـٰرِكُمْ ثُمَّ أَقْرَرْتُمْ وَأَنتُمْ تَشْهَدُونَ ﴿٨٤﴾

84 اور جب ہم نے تم سے عہد لیا، اپنوں کا خون مت بہاؤ، اور اپنوں کو اپنے گھروں سے نہیں نکالو، پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم اس پر گواہ تھے،

ثُمَّ أَنتُمْ هَـٰٓؤُلَآءِ تَقْتُلُونَ أَنفُسَكُمْ وَتُخْرِجُونَ فَرِيقًا مِّنكُم مِّن دِيَـٰرِهِمْ تَظَـٰهَرُونَ عَلَيْهِم بِٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ وَإِن يَأْتُوكُمْ أُسَـٰرَىٰ تُفَـٰدُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيْكُمْ إِخْرَاجُهُمْ أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ ٱلْكِتَـٰبِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ فَمَا جَزَآءُ مَن يَفْعَلُ ذَٰلِكَ مِنكُمْ إِلَّا خِزْىٌ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يُرَدُّونَ إِلَىٰٓ أَشَدِّ ٱلْعَذَابِ وَمَا ٱللَّـهُ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ﴿٨٥﴾

85 پھر تم وہی ہو جو اپنوں کو قتل کرتے ہو، اور اپنوں میں سے ایک فرقے کو ان کے گھروں سے باہر نکالتے ہو، مدد کرتے ہوۓ ان کے خلاف برائی اور دشمنی میں، اور جب وہ تمہارے پاس قیدی بن کر آ تے ہیں، تو تم ان کا فدیہ دیتے ہو، جبکہ ان کا نکالنا تم پر منع تھا۔ تو کیا تم کتاب کے ایک حصےپر ایمان لاتے ہو اور ایک حصے کا انکار کرتے ہو؟ تو کیا ہے اس کا صلہ جو تم میں سے ایسا کرے، سوائے دنیا میں ذلالت اور قیامت کے دن ایک زبردست سزا میں دھکیلے جائیں؟ اور خدا جو تم کرتے ہو اس سے بے خبرنہیں ہے،

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ٱشْتَرَوُا۟ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا بِٱلْـَٔاخِرَةِ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ ٱلْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴿٨٦﴾

86 وہ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی کا سودا کیا آخرت کے لیے ،تو سزا ان پر ہلکی نہیں کی جائے گی، اور ان کی مدد نہیں کی جائے گی۔

وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ وَقَفَّيْنَا مِنۢ بَعْدِهِۦ بِٱلرُّسُلِ وَءَاتَيْنَا عِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ ٱلْبَيِّنَـٰتِ وَأَيَّدْنَـٰهُ بِرُوحِ ٱلْقُدُسِ أَفَكُلَّمَا جَآءَكُمْ رَسُولٌۢ بِمَا لَا تَهْوَىٰٓ أَنفُسُكُمُ ٱسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُمْ وَفَرِيقًا تَقْتُلُونَ ﴿٨٧﴾

87 اور ہم نے موسی کو کتاب دی، اور ہم نے اس کے بعد بھیجے اور رسول ،اور ہم نے عیسی مریم کے بیٹے کو کھلے ثبوت دیے، اور ساتھ دیا اس کا مقدس روح سے۔ تو کیا جب بھی کوئی رسول تمہارے پاس آ یا وہ لے کر جس کی تمہیں خواہش نہیں ، تم نے غرور کیا، پھر ایک فرقے پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور ایک فرقے کو قتل کردیا؟

وَقَالُوا۟ قُلُوبُنَا غُلْفٌۢ بَل لَّعَنَهُمُ ٱللَّـهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِيلًا مَّا يُؤْمِنُونَ ﴿٨٨﴾

88 اور وہ کہتے ہیں: ہمارے دلوں پر غلاف ہے۔ نہیں، بلکہ خدا نے ان پر لعنت بھیجی ہے ان کے انکار کی وجہ سے، تو کم ہی ہیں جو ایمان لاتے ہیں،

وَلَمَّا جَآءَهُمْ كِتَـٰبٌ مِّنْ عِندِ ٱللَّـهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ وَكَانُوا۟ مِن قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فَلَمَّا جَآءَهُم مَّا عَرَفُوا۟ كَفَرُوا۟ بِهِۦ فَلَعْنَةُ ٱللَّـهِ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٨٩﴾

89 اور جب ان کے پاس کتاب آ ئی خدا کی طرف سے، تصدیق کرتی ہوئی جو ان کے پاس تھی ، اور وہ پہلے مدد طلب کر رہے تھے ان پر جنہوں نے انکارکیا ، پھر جب ان کے پاس وہ آ ئی جو وہ پہچانتےتھے، تو انہوں نے اس کا انکارکر دیا، تو خدا کی لعنت ہے انکار کرنے والوں پر،

بِئْسَمَا ٱشْتَرَوْا۟ بِهِۦٓ أَنفُسَهُمْ أَن يَكْفُرُوا۟ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ بَغْيًا أَن يُنَزِّلَ ٱللَّـهُ مِن فَضْلِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ فَبَآءُو بِغَضَبٍ عَلَىٰ غَضَبٍ وَلِلْكَـٰفِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿٩٠﴾

90 کتنا برا ہے وہ سودا جو انہوں نے اپنے آپ کے ساتھ کیا، کہ وہ انکار کرتے ہیں اس کا جو خدا نے اتارا، حسد کی بنا پر، اس پر کہ خداتارے اپنے فضل میں سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں سے، تو وہ لوٹ گئے غصّے پر غصّہ لے کر، اور انکار کرنے والوں کے لیے ذلت کی سزا ہے۔

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ ءَامِنُوا۟ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّـهُ قَالُوا۟ نُؤْمِنُ بِمَآ أُنزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُونَ بِمَا وَرَآءَهُۥ وَهُوَ ٱلْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنۢبِيَآءَ ٱللَّـهِ مِن قَبْلُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٩١﴾

91 اور جب ان سے کہا جاتا ہے: ایمان لاؤ اس پر جو خدا نے اتارا، تو وہ کہتے ہیں: ہم ایمان لائے ہیں اس پر جو ہم پر اتارا گیا۔ اور وہ اس کا انکار کرتے ہیں جو اس کے بعد ہے، اور یہ تو سچ ہے، تصدیق کرتا ہے جو ان کے پاس ہے۔ کہو: تو تم کیوں قتل کر رہے تھے خدا کے نبیوں کا پہلے، اگر تم ایمان والے تھے؟

وَلَقَدْ جَآءَكُم مُّوسَىٰ بِٱلْبَيِّنَـٰتِ ثُمَّ ٱتَّخَذْتُمُ ٱلْعِجْلَ مِنۢ بَعْدِهِۦ وَأَنتُمْ ظَـٰلِمُونَ ﴿٩٢﴾

92 اور موسی تمہارے پاس کھلے ثبوت لے کر آ یا، پھر تم نے بچھڑے کو اپنا لیا اس کے بعد اور تم غلط کرنے والے تھے۔

وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَـٰقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ ٱلطُّورَ خُذُوا۟ مَآ ءَاتَيْنَـٰكُم بِقُوَّةٍ وَٱسْمَعُوا۟ قَالُوا۟ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَأُشْرِبُوا۟ فِى قُلُوبِهِمُ ٱلْعِجْلَ بِكُفْرِهِمْ قُلْ بِئْسَمَا يَأْمُرُكُم بِهِۦٓ إِيمَـٰنُكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٩٣﴾

93 اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور بلند کیا تم پر پہاڑ: پکڑو جو ہم نے تمہیں دیا ہے مضبوطی سے ،اور سنو۔ انہوں نے کہا: ہم نے سنا اورہم نے نافرمانی کی۔ اور ان کو پلایا گیا ان کے دلوں میں بچھڑا ان کے انکار کی وجہ سے۔ کہو: کیسا برا ہے جو تمہارا ایمان تمہیں حکم دیتا ہے، اگر تم ایمان والے ہو۔

قُلْ إِن كَانَتْ لَكُمُ ٱلدَّارُ ٱلْـَٔاخِرَةُ عِندَ ٱللَّـهِ خَالِصَةً مِّن دُونِ ٱلنَّاسِ فَتَمَنَّوُا۟ ٱلْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿٩٤﴾

94 کہو: اگر آدمیوں کے علاوہ صرف تمہارے لیے ہے آ خرت کا گھر خدا کے ساتھ، تو موت کی آ رزو کرو، اگر تم سچے ہو۔

وَلَن يَتَمَنَّوْهُ أَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ وَٱللَّـهُ عَلِيمٌۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٩٥﴾

95 اور وہ کبھی بھی اس کی آ رزو نہیں کریں گے، اس کی وجہ سے جو ان کے ہاتھوں نے آ گے بھیجا ہے، اور خدا جانتا ہے غلط کرنے والوں کو،

وَلَتَجِدَنَّهُمْ أَحْرَصَ ٱلنَّاسِ عَلَىٰ حَيَوٰةٍ وَمِنَ ٱلَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ يَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ أَلْفَ سَنَةٍ وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِۦ مِنَ ٱلْعَذَابِ أَن يُعَمَّرَ وَٱللَّـهُ بَصِيرٌۢ بِمَا يَعْمَلُونَ ﴿٩٦﴾

96 اور تم انہیں پاؤ گے آ دمیوں میں زندگی کے سب سے زیادہ شوقین، اور ان میں سے جنہوں نے شرک کیا، ان میں سے ہر ایک چاہتا ہے کہ وہ ہزار سال کی عمر مل جائے ،اور وہ اس کو سزا سے بچا نہیں سکے گی اگر وہ اسے مل بھی جائے، اور خدا دیکھ رہا ہے جو وہ کر رہے ہیں۔

قُلْ مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ فَإِنَّهُۥ نَزَّلَهُۥ عَلَىٰ قَلْبِكَ بِإِذْنِ ٱللَّـهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ ﴿٩٧﴾

97 کہو: جو بھی جبرائیل کا دشمن ہے، اور وہ ہے جس نے اسے اتارا تمہارے دل پر، خدا کی اجازت سے، تصدیق کرتے ہوئے جو اس کے سامنے ہے، اور ہدایت، اور خوشخبری ایمان والوں کے لیے،

مَن كَانَ عَدُوًّا لِّلَّـهِ وَمَلَـٰٓئِكَتِهِۦ وَرُسُلِهِۦ وَجِبْرِيلَ وَمِيكَىٰلَ فَإِنَّ ٱللَّـهَ عَدُوٌّ لِّلْكَـٰفِرِينَ ﴿٩٨﴾

98 جوبھی خدا کا دشمن ہے، اور اس کے فرشتوں، اور اس کے رسولوں ، اور جبرائیل اور میکائیل، تو خدا دشمن ہے انکار کرنے والوں کا،

وَلَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍ وَمَا يَكْفُرُ بِهَآ إِلَّا ٱلْفَـٰسِقُونَ ﴿٩٩﴾

99 اور ہم نے تم پر کھلی نشانیاں اتاری ہیں، اور کوئی نہیں ان کا انکارکرتا ہے سوائے نافرمانوں کے،

صفحہ 2 از 6 | کل 286 آیت / آیات