|
وَقَالَ ٱلْمَلِكُ ٱئْتُونِى بِهِۦ فَلَمَّا جَآءَهُ ٱلرَّسُولُ قَالَ ٱرْجِعْ إِلَىٰ رَبِّكَ فَسْـَٔلْهُ مَا بَالُ ٱلنِّسْوَةِ ٱلَّـٰتِى قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ إِنَّ رَبِّى بِكَيْدِهِنَّ عَلِيمٌ ﴿٥٠﴾ |
50 اور کہا بادشاہ نے: اسے میرے پاس لے آؤ۔ تو جب رسول آیا اس کے پاس، اس نے کہا: واپس جاؤ اپنے رب کے، تو پوچھو اس سے کیا حال ہے ان کا جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹے تھے، میرے رب ان کی چال کو جانتے ہیں۔ |
||
|
قَالَ مَا خَطْبُكُنَّ إِذْ رَٰوَدتُّنَّ يُوسُفَ عَن نَّفْسِهِۦ قُلْنَ حَـٰشَ لِلَّـهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ مِن سُوٓءٍ قَالَتِ ٱمْرَأَتُ ٱلْعَزِيزِ ٱلْـَٔـٰنَ حَصْحَصَ ٱلْحَقُّ أَنَا۠ رَٰوَدتُّهُۥ عَن نَّفْسِهِۦ وَإِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ﴿٥١﴾ |
51 اس نے کہا: کیا چاہتی تہیں تم جب تم نے پھسلانا چاہا یوسف کو اس کی جان سے ؟ انہوں نے کہا: خدا نہ کریں، ہم اس کے بارے میں کوئی برا نہیں جانتے۔ کہاعزیز کی بیوی نے: اب تو سچ کھل گیا ہے، میں نے اسے پھسلانا چاہا اس کی جان سے، اور وہ سچوں میں سے ہے، |
||
|
ذَٰلِكَ لِيَعْلَمَ أَنِّى لَمْ أَخُنْهُ بِٱلْغَيْبِ وَأَنَّ ٱللَّـهَ لَا يَهْدِى كَيْدَ ٱلْخَآئِنِينَ ﴿٥٢﴾ |
52 وہ اس لیے کہ وہ جان لیں کہ میں نے انہیں چھپ کر دھوکہ نہیں دیا، اور خدا رہنمائی نہیں کرتے دھوکہ دینے والوں کی چال کی، |
||
|
وَمَآ أُبَرِّئُ نَفْسِىٓ إِنَّ ٱلنَّفْسَ لَأَمَّارَةٌۢ بِٱلسُّوٓءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّىٓ إِنَّ رَبِّى غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٥٣﴾ |
53 اور میں بے گناہ نہیں ٹھہراتی اپنی جان کو، جان تو اکساتی ہے برائی کی طرف سوائے اس کے جس پر میرے رب رحم کریں، میرے رب معاف کرنے والے، رحم کرنے والے ہیں۔ |
||
|
وَقَالَ ٱلْمَلِكُ ٱئْتُونِى بِهِۦٓ أَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِى فَلَمَّا كَلَّمَهُۥ قَالَ إِنَّكَ ٱلْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِينٌ أَمِينٌ ﴿٥٤﴾ |
54 اور کہا بادشاہ نے: اسے میرے پاس لے آؤ، میں اسے اپنے لیے خاص لوں گا، تو جب اس نے اس سے بات کی، کہا اس نے: اس دن تم ہمارے ساتھ ہو بااختیار، قابلِ اعتماد۔ |
||
|
قَالَ ٱجْعَلْنِى عَلَىٰ خَزَآئِنِ ٱلْأَرْضِ إِنِّى حَفِيظٌ عَلِيمٌ ﴿٥٥﴾ |
55 اس نے کہا: مجھے مقرر کردیں زمین کے خزانوں پر، میں حفاظت کرنے والا، علم رکھنے والا ہوں۔ |
||
|
وَكَذَٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِى ٱلْأَرْضِ يَتَبَوَّأُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَآءُ نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا مَن نَّشَآءُ وَلَا نُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٥٦﴾ |
56 اور اسی طرح ہم نے قائم کیا یوسف کو زمین پر، کہ وہ بسے اس پر جہاں بھی وہ چاہے ،ہم آگراتے ہیں اپنی رحمت جس پر ہم چاہیں، اور ہم ضائع نہیں ہونے دیتے کمائی اچھا کرنے والوں کی، |
||
|
وَلَأَجْرُ ٱلْـَٔاخِرَةِ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَكَانُوا۟ يَتَّقُونَ ﴿٥٧﴾ |
57 اور آخرت کی کمائی بہتر ہے ان کے لیے جنہوں نے یقین کیا، اور وہ تھے ڈرنے والے، |
||
|
وَجَآءَ إِخْوَةُ يُوسُفَ فَدَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَعَرَفَهُمْ وَهُمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ ﴿٥٨﴾ |
58 اور آئے یوسف کے بھائی، تو وہ داخل ہوئے اس کے پاس، تو اس نے انہیں پہچان لیا، اور وہ اسے نہیں پہچانیں، |
||
|
وَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ قَالَ ٱئْتُونِى بِأَخٍ لَّكُم مِّنْ أَبِيكُمْ أَلَا تَرَوْنَ أَنِّىٓ أُوفِى ٱلْكَيْلَ وَأَنَا۠ خَيْرُ ٱلْمُنزِلِينَ ﴿٥٩﴾ |
59 اور جب اس نے انہیں ان کا سامان دے دیا تو اس نے کہا: لے کر آؤ میرے پاس اپنا بھائی، جو تمہارے باپ کی طرف سے ہے، کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں تمہیں پورا ناپ تول دیتا ہوں، اور میں بہترین مہمان داروں میں سے ہوں؟ |
||
|
فَإِن لَّمْ تَأْتُونِى بِهِۦ فَلَا كَيْلَ لَكُمْ عِندِى وَلَا تَقْرَبُونِ ﴿٦٠﴾ |
60 تو اگر تم اسے میرے پاس نہیں لاؤ گے، تو میرے پاس تمہارے لیے کوئی ناپ تول نہیں ہوگا، اور نہ تم میرے قریب آؤ گے۔ |
||
|
قَالُوا۟ سَنُرَٰوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ وَإِنَّا لَفَـٰعِلُونَ ﴿٦١﴾ |
61 کہا انہوں نے: ہم پھسلائیں گے اسے اس کے باپ سے، اور ایسا ہم کریں گے۔ |
||
|
وَقَالَ لِفِتْيَـٰنِهِ ٱجْعَلُوا۟ بِضَـٰعَتَهُمْ فِى رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَآ إِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿٦٢﴾ |
62 اور اس نے اپنے نوجوانوں سے کہا: ان کا مالِ تجارت ان کے بستوں میں رکھ دو، تاکہ وہ اسے شاید پہچان لیں جب وہ لوٹیں اپنے گھر والوں کے پاس، تاکہ وہ شاید واپس آ جائیں۔ |
||
|
فَلَمَّا رَجَعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَبِيهِمْ قَالُوا۟ يَـٰٓأَبَانَا مُنِعَ مِنَّا ٱلْكَيْلُ فَأَرْسِلْ مَعَنَآ أَخَانَا نَكْتَلْ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَـٰفِظُونَ ﴿٦٣﴾ |
63 تو جب وہ اپنے باپ کے پاس واپس گئے، انہوں نے کہا: اے ہمارے ابو، ہم سے ناپ تول روک دیا گیا ہے، تو بھیجیں ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو، ہم ناپ لے لیں گے، اور ہم اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ |
||
|
قَالَ هَلْ ءَامَنُكُمْ عَلَيْهِ إِلَّا كَمَآ أَمِنتُكُمْ عَلَىٰٓ أَخِيهِ مِن قَبْلُ فَٱللَّـهُ خَيْرٌ حَـٰفِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ ﴿٦٤﴾ |
64 کہا اس نے: کیا میں اسے تمہارے سپرد کروں مگر جیسے میں نے اس کے بھائی کو اس سے پہلے تمہارے سپرد کیا تھا؟ اور خدا بہترین ہیں حفاظت کرنے والے، اور وہ رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے ہیں۔ |
||
|
وَلَمَّا فَتَحُوا۟ مَتَـٰعَهُمْ وَجَدُوا۟ بِضَـٰعَتَهُمْ رُدَّتْ إِلَيْهِمْ قَالُوا۟ يَـٰٓأَبَانَا مَا نَبْغِى هَـٰذِهِۦ بِضَـٰعَتُنَا رُدَّتْ إِلَيْنَا وَنَمِيرُ أَهْلَنَا وَنَحْفَظُ أَخَانَا وَنَزْدَادُ كَيْلَ بَعِيرٍ ذَٰلِكَ كَيْلٌ يَسِيرٌ ﴿٦٥﴾ |
65 اور جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو انہوں نے پایا اپنا مال تجارت ان کو واپس لوٹایا ہوا،کہا انہوں نے: اے ہمارے ابو، ہم اور کیا تلاش کریں؟ یہ ہمارا مال تجارت ہے جو ہمیں واپس لوٹا دیا گیا ہے، اور ہم اپنے گھر والوں کے لیے سودا لیں آئے گے، اور ہم حفاظت کریں گے اپنے بھائی کی، اور ہم ایک اونٹ کے بوجھ کا ناپ مزید حاصل کرلیں گے، یہ ایک آسان ناپ ہے۔ |
||
|
قَالَ لَنْ أُرْسِلَهُۥ مَعَكُمْ حَتَّىٰ تُؤْتُونِ مَوْثِقًا مِّنَ ٱللَّـهِ لَتَأْتُنَّنِى بِهِۦٓ إِلَّآ أَن يُحَاطَ بِكُمْ فَلَمَّآ ءَاتَوْهُ مَوْثِقَهُمْ قَالَ ٱللَّـهُ عَلَىٰ مَا نَقُولُ وَكِيلٌ ﴿٦٦﴾ |
66 کہا اس نے: میں نہیں بھیجوں گا اسے تمہارے ساتھ یہاں تک کہ تم خدا کے نام پر ایک معاہدہ دو کہ تم اسے میرے پاس واپس لاؤ گے، مگر یہ کہ تم گھیر لیے جاؤ۔ توجب انہوں نے اپنا معاہدہ دے دیا، کہا اس نے: خدا اس پر جو ہم نے کہا ہے نگہبان ہیں۔ |
||
|
وَقَالَ يَـٰبَنِىَّ لَا تَدْخُلُوا۟ مِنۢ بَابٍ وَٰحِدٍ وَٱدْخُلُوا۟ مِنْ أَبْوَٰبٍ مُّتَفَرِّقَةٍ وَمَآ أُغْنِى عَنكُم مِّنَ ٱللَّـهِ مِن شَىْءٍ إِنِ ٱلْحُكْمُ إِلَّا لِلَّـهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَعَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُتَوَكِّلُونَ ﴿٦٧﴾ |
67 اور کہا اس نے: اے میرے بیٹو، داخل نہیں ہونا ایک دروازے سے، اور داخل ہونا الگ الگ دروازوں سے، اور میں تمہارے کوئی کام نہیں آ سکتا خدا کے خلاف کسی چیز میں بھی، فیصلہ مگر خدا کے لیے ہے، انہی پر میں نے بھروسہ کیا ہے، اور انہی پر بھروسہ کریں بھروسہ کرنے والے۔ |
||
|
وَلَمَّا دَخَلُوا۟ مِنْ حَيْثُ أَمَرَهُمْ أَبُوهُم مَّا كَانَ يُغْنِى عَنْهُم مِّنَ ٱللَّـهِ مِن شَىْءٍ إِلَّا حَاجَةً فِى نَفْسِ يَعْقُوبَ قَضَىٰهَا وَإِنَّهُۥ لَذُو عِلْمٍ لِّمَا عَلَّمْنَـٰهُ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٦٨﴾ |
68 اور جب وہ داخل ہوئے جیسے ان کے باپ نے انہیں حکم دیا تھا، تو وہ ان کے لیے خدا کے مقابلے میں کسی چیزمیں کام نہیں آیا، مگر یعقوب کی جان میں ایک خواہش تھی جسے اس نے پورا کر لیا، اور وہ تھا جاننے والا اس لیے کہ ہم نے اسے سکھایا تھا، اور زیادہ تر آدمی نہیں جانتے، |
||
|
وَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَىٰ يُوسُفَ ءَاوَىٰٓ إِلَيْهِ أَخَاهُ قَالَ إِنِّىٓ أَنَا۠ أَخُوكَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿٦٩﴾ |
69 اور جب وہ داخل ہوئے یوسف کے پاس، اس نے اپنے بھائی کو پناہ دی اپنے ساتھ، اور کہا: میں تمہارا بھائی ہوں، تو پریشان نہ ہو اس پر جو وہ کرتے رہے ہیں۔ |
||
|
فَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ جَعَلَ ٱلسِّقَايَةَ فِى رَحْلِ أَخِيهِ ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ أَيَّتُهَا ٱلْعِيرُ إِنَّكُمْ لَسَـٰرِقُونَ ﴿٧٠﴾ |
70 تو جب اس نے انہیں ان کا سامان دے دیا تو اس نے پینے کا پیالہ اپنے بھائی کے بستے میں ڈال دیا، پھر آواز دی آواز دینے والے نے :اے قافلے والوں، تم چور ہو۔ |
||
|
قَالُوا۟ وَأَقْبَلُوا۟ عَلَيْهِم مَّاذَا تَفْقِدُونَ ﴿٧١﴾ |
71 انہوں نے کہا، ان کی طرف مڑتے ہوئے: تمہیں کیا نہیں مل رہا؟ |
||
|
قَالُوا۟ نَفْقِدُ صُوَاعَ ٱلْمَلِكِ وَلِمَن جَآءَ بِهِۦ حِمْلُ بَعِيرٍ وَأَنَا۠ بِهِۦ زَعِيمٌ ﴿٧٢﴾ |
72 کہا انہوں نے: ہمیں بادشاہ کا پیالہ نہیں مل رہا، اور جو کوئی اسے لائے گا، اس کے لیے اونٹ کا بوجھ ہے، اور میں اس کی ضمانت دیتا ہوں۔ |
||
|
قَالُوا۟ تَٱللَّـهِ لَقَدْ عَلِمْتُم مَّا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا كُنَّا سَـٰرِقِينَ ﴿٧٣﴾ |
73 انہوں نے کہا: خدا کی قسم، تم جانتے ہو کہ ہم زمین میں برائی کرنے نہیں آئے، اور ہم چور نہیں ہیں۔ |
||
|
قَالُوا۟ فَمَا جَزَٰٓؤُهُۥٓ إِن كُنتُمْ كَـٰذِبِينَ ﴿٧٤﴾ |
74 کہا انہوں نے: تو کیا ہے بدلہ اس کا اگر تم جھوٹ بولتے ہو ؟ |
||
|
قَالُوا۟ جَزَٰٓؤُهُۥ مَن وُجِدَ فِى رَحْلِهِۦ فَهُوَ جَزَٰٓؤُهُۥ كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٧٥﴾ |
75 انہوں نے کہا: اس کا بدلہ یہ ہے کہ جس کے بستے میں یہ پایا گیا، تو وہی اس کا بدلہ ہے، اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں غلط کرنے والوں کو۔ |
||
|
فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَآءِ أَخِيهِ ثُمَّ ٱسْتَخْرَجَهَا مِن وِعَآءِ أَخِيهِ كَذَٰلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِى دِينِ ٱلْمَلِكِ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّـهُ نَرْفَعُ دَرَجَـٰتٍ مَّن نَّشَآءُ وَفَوْقَ كُلِّ ذِى عِلْمٍ عَلِيمٌ ﴿٧٦﴾ |
76 تو شروع کیااس نے ان کی بوریوں سے، اپنے بھائی کی بوری سے پہلے، پھر اس نے نکالا اسے اپنے بھائی کی بوری میں سے، اسی طرح ہم نے چلی یوسف کے لیے، وہ نہیں لے سکتا تھا اپنے بھائی کو بادشاہ کے دین کے اندر مگر یہ کہ خدا ایسا چاہتا، ہم اونچا کرتے ہیں رتبوں میں جسے ہم چاہیں، اور اوپر ہر جاننے والے کے ہے ایک جاننے والا، |
||
|
قَالُوٓا۟ إِن يَسْرِقْ فَقَدْ سَرَقَ أَخٌ لَّهُۥ مِن قَبْلُ فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ فِى نَفْسِهِۦ وَلَمْ يُبْدِهَا لَهُمْ قَالَ أَنتُمْ شَرٌّ مَّكَانًا وَٱللَّـهُ أَعْلَمُ بِمَا تَصِفُونَ ﴿٧٧﴾ |
77 انہوں نے کہا: اگر یہ چوری کرتا ہے، تو اس سے پہلے بھی اس کا بھائی چوری کرتا تھا۔ تو چھپائے رکھا یوسف نے اسے اپنی جان میں اور اسے ظاہر نہیں کیا ان پر، اس نے کہا: تم بدتر جگہ پر ہو، اور خدا بہتر جانتے ہیں جو تم بیان کر رہے ہو۔ |
||
|
قَالُوا۟ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْعَزِيزُ إِنَّ لَهُۥٓ أَبًا شَيْخًا كَبِيرًا فَخُذْ أَحَدَنَا مَكَانَهُۥٓ إِنَّا نَرَىٰكَ مِنَ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٧٨﴾ |
78 انہوں نے کہا: اے عزیز، اس کا باپ بوڑھابڑی عمر کا ہے، تو لے لیں ہم میں سے کوئی اس کی جگہ ، ہم دیکھتے ہیں آپ کو اچھا کرنے والوں میں سے۔ |
||
|
قَالَ مَعَاذَ ٱللَّـهِ أَن نَّأْخُذَ إِلَّا مَن وَجَدْنَا مَتَـٰعَنَا عِندَهُۥٓ إِنَّآ إِذًا لَّظَـٰلِمُونَ ﴿٧٩﴾ |
79 کہا اس نے: خدا نہ کریں کہ ہم پکڑیں کسی اور کو سوائے اس کے جس کے ساتھ ہم نے اپنا سامان پایا، تو پھر ہم ہو جائیں گے غلط کرنے والے۔ |
||
|
فَلَمَّا ٱسْتَيْـَٔسُوا۟ مِنْهُ خَلَصُوا۟ نَجِيًّا قَالَ كَبِيرُهُمْ أَلَمْ تَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ أَبَاكُمْ قَدْ أَخَذَ عَلَيْكُم مَّوْثِقًا مِّنَ ٱللَّـهِ وَمِن قَبْلُ مَا فَرَّطتُمْ فِى يُوسُفَ فَلَنْ أَبْرَحَ ٱلْأَرْضَ حَتَّىٰ يَأْذَنَ لِىٓ أَبِىٓ أَوْ يَحْكُمَ ٱللَّـهُ لِى وَهُوَ خَيْرُ ٱلْحَـٰكِمِينَ ﴿٨٠﴾ |
80 تو جب وہ اس سے مایوس ہو گئے، تو وہ الگ ہو کر مشورہ کرنے لگے، ان میں سے بڑے نے کہا: کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارے باپ نے تم سے خدا کے نام پر معاہدہ لیا تھا، اور تم نے پہلے بھی یوسف کے بارے میں نظر اندازی کی؟ تو میں زمین سے نہیں جاؤں گا یہاں تک کہ میرے ابو مجھے اجازت دیں، یا خدا میرے لیے فیصلہ کریں، اور وہ ہیں بہترین فیصلہ کرنے والے، |
||
|
ٱرْجِعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَبِيكُمْ فَقُولُوا۟ يَـٰٓأَبَانَآ إِنَّ ٱبْنَكَ سَرَقَ وَمَا شَهِدْنَآ إِلَّا بِمَا عَلِمْنَا وَمَا كُنَّا لِلْغَيْبِ حَـٰفِظِينَ ﴿٨١﴾ |
81 واپس جاؤ اپنے ابو کے پاس، تو کہو: اے ہمارے ابو، آپ کے بیٹے نے چوری کی، اور ہم گواہی نہیں دیتے ہیں مگر اس کے بارے میں جو ہم جانتے ہیں، اور ہم حفاظت کرنے والے نہیں ہیں اندیکھے کی، |
||
|
وَسْـَٔلِ ٱلْقَرْيَةَ ٱلَّتِى كُنَّا فِيهَا وَٱلْعِيرَ ٱلَّتِىٓ أَقْبَلْنَا فِيهَا وَإِنَّا لَصَـٰدِقُونَ ﴿٨٢﴾ |
82 اور پوچھیں اس شہر سے جس میں ہم تھے، اور اس قافلے سے جس میں ہم آئے، اور ہم سچے ہیں۔ |
||
|
قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنفُسُكُمْ أَمْرًا فَصَبْرٌ جَمِيلٌ عَسَى ٱللَّـهُ أَن يَأْتِيَنِى بِهِمْ جَمِيعًا إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَلِيمُ ٱلْحَكِيمُ ﴿٨٣﴾ |
83 کہا اس نے: بلکہ تمہاری جانوں نے تمہیں ایک معاملے پر آمادہ کیا، تو صبر اچھا ہے، ہو سکتا ہے کہ خدا لے آئیں ان سب کو میرے پاس، وہی ہیں جاننے والے، حکمت والے۔ |
||
|
وَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَـٰٓأَسَفَىٰ عَلَىٰ يُوسُفَ وَٱبْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ ٱلْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ ﴿٨٤﴾ |
84 اور وہ مڑ گیا ان سے، اور کہا: اے میرا دکھ یوسف کے لیے، اور اس کی آنکھیں غم سے سفید ہو گئی، جو وہ دبا رہا تھا، |
||
|
قَالُوا۟ تَٱللَّـهِ تَفْتَؤُا۟ تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّىٰ تَكُونَ حَرَضًا أَوْ تَكُونَ مِنَ ٱلْهَـٰلِكِينَ ﴿٨٥﴾ |
85 انہوں نے کہا: خدا کی قسم، آ پ نہیں چھوڑیں گے یاد کرنا یوسف کو جب تک آپ بیمار ہوجائیں، یا ہوجائیں تباہ ہونے والوں میں سے۔ |
||
|
قَالَ إِنَّمَآ أَشْكُوا۟ بَثِّى وَحُزْنِىٓ إِلَى ٱللَّـهِ وَأَعْلَمُ مِنَ ٱللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٨٦﴾ |
86 کہا اس نے: میں صرف اپنی تکلیف اور اپنے غم کی شکایت خدا سے کرتا ہوں، اور میں جانتا ہوں خدا سے جو تم نہیں جانتے، |
||
|
يَـٰبَنِىَّ ٱذْهَبُوا۟ فَتَحَسَّسُوا۟ مِن يُوسُفَ وَأَخِيهِ وَلَا تَا۟يْـَٔسُوا۟ مِن رَّوْحِ ٱللَّـهِ إِنَّهُۥ لَا يَا۟يْـَٔسُ مِن رَّوْحِ ٱللَّـهِ إِلَّا ٱلْقَوْمُ ٱلْكَـٰفِرُونَ ﴿٨٧﴾ |
87 اے میرے بیٹو، جاؤ اور پتہ لگاؤ یوسف اور اس کے بھائی کے بارے میں، اور مایوس نہیں ہونا خدا کی راحت سے، کوئی نہیں مایوس ہوتا خدا کی راحت سے مگر انکار کرنے والے لوگوں کے۔ |
||
|
فَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ قَالُوا۟ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْعَزِيزُ مَسَّنَا وَأَهْلَنَا ٱلضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَـٰعَةٍ مُّزْجَىٰةٍ فَأَوْفِ لَنَا ٱلْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَآ إِنَّ ٱللَّـهَ يَجْزِى ٱلْمُتَصَدِّقِينَ ﴿٨٨﴾ |
88 تو جب وہ داخل ہوئے اس کے پاس، انہوں نے کہا: اے عزیز، چھولیا ہے ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو بدحالی نے، اور ہم آئے ہیں معمولی مالِ تجارت کے ساتھ، تو پورا کر دیں ہمارے لیے ناپ تول، اور خیرات کردیں ہمیں، خدا خیرات دینے والوں کو بدلہ دیتے ہیں۔ |
||
|
قَالَ هَلْ عَلِمْتُم مَّا فَعَلْتُم بِيُوسُفَ وَأَخِيهِ إِذْ أَنتُمْ جَـٰهِلُونَ ﴿٨٩﴾ |
89 کہا اس نے: کیا تم جانتے ہو کہ تم نے کیا کیا یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ جب تم لاعلم تھے؟ |
||
|
قَالُوٓا۟ أَءِنَّكَ لَأَنتَ يُوسُفُ قَالَ أَنَا۠ يُوسُفُ وَهَـٰذَآ أَخِى قَدْ مَنَّ ٱللَّـهُ عَلَيْنَآ إِنَّهُۥ مَن يَتَّقِ وَيَصْبِرْ فَإِنَّ ٱللَّـهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٩٠﴾ |
90 انہوں نے کہا: کیا تم ہی یوسف ہو؟ کہا اس نے: میں یوسف ہوں، اور یہ میرا بھائی، خدا نے ہم پر احسان کیا ہے، جو کوئی خدا سے ڈرے اور صبر کرے، تو خدا ضائع نہیں ہوتے دیتے کمائی اچھا کرنے والوں کی۔ |
||
|
قَالُوا۟ تَٱللَّـهِ لَقَدْ ءَاثَرَكَ ٱللَّـهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَـٰطِـِٔينَ ﴿٩١﴾ |
91 انہوں نے کہا: خدا کی قسم، خدا نے تمہیں برتری دی ہے ہم پر، اور ہم تھے خطا کرنے والوں میں سے۔ |
||
|
قَالَ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ ٱلْيَوْمَ يَغْفِرُ ٱللَّـهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ ﴿٩٢﴾ |
92 کہا اس نے: کوئی الزام نہیں تم پر اس دن، خدا تمہیں معاف کر دیں گے، اور وہ ہیں سب سے زیادہ رحم کرنے والے رحم کرنے والوں میں سے، |
||
|
ٱذْهَبُوا۟ بِقَمِيصِى هَـٰذَا فَأَلْقُوهُ عَلَىٰ وَجْهِ أَبِى يَأْتِ بَصِيرًا وَأْتُونِى بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٩٣﴾ |
93 جاؤ میری یہ قمیض کے ساتھ، تو پھینک دو اسے میرے ابو کے چہرے پر، وہ دیکھنے لگیں گے، اور آ جاؤ اپنے گھر والوں کے ساتھ سب کے سب۔ |
||
|
وَلَمَّا فَصَلَتِ ٱلْعِيرُ قَالَ أَبُوهُمْ إِنِّى لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَآ أَن تُفَنِّدُونِ ﴿٩٤﴾ |
94 اور جب قافلہ روانہ ہوا، کہا ان کے باپ نے: میں پاتا ہوں یوسف کی خوشبو، اگر تم مجھے بیوقوف نہیں سمجھو۔ |
||
|
قَالُوا۟ تَٱللَّـهِ إِنَّكَ لَفِى ضَلَـٰلِكَ ٱلْقَدِيمِ ﴿٩٥﴾ |
95 انہوں نے کہا: خدا کی قسم، آپ تو ہیں اپنی پرانی گمراہی میں۔ |
||
|
فَلَمَّآ أَن جَآءَ ٱلْبَشِيرُ أَلْقَىٰهُ عَلَىٰ وَجْهِهِۦ فَٱرْتَدَّ بَصِيرًا قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّىٓ أَعْلَمُ مِنَ ٱللَّـهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٩٦﴾ |
96 تو جب خوشخبری لانے والا آیا تو اس نے اسے اس کے چہرے پر پھینک دیا تو اس کی بینائی لوٹ آئی، کہا اس نے: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں جانتا ہوں خدا سے جو تم نہیں جانتے؟ |
||
|
قَالُوا۟ يَـٰٓأَبَانَا ٱسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَآ إِنَّا كُنَّا خَـٰطِـِٔينَ ﴿٩٧﴾ |
97 انہوں نے کہا: اے ہمارے ابو، معافی مانگ لیجیے ہمارے لیے ہمارے گناہوں کی، ہم خطا کرنے والوں میں سے ہیں۔ |
||
|
قَالَ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّىٓ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٩٨﴾ |
98 اس نے کہا: میں معافی مانگوں گا تمہارے لیے اپنے رب سے، وہ معاف کرنے والے، رحم کرنے والے ہیں۔ |
||
|
فَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَىٰ يُوسُفَ ءَاوَىٰٓ إِلَيْهِ أَبَوَيْهِ وَقَالَ ٱدْخُلُوا۟ مِصْرَ إِن شَآءَ ٱللَّـهُ ءَامِنِينَ ﴿٩٩﴾ |
99 تو جب وہ داخل ہوئے یوسف کے پاس، اس نے اپنے ماں باپ کو پناہ دی اپنے ساتھ، اور کہا: داخل ہو مصر میں، اگر خدا چاہیں، امن میں۔ |
||